Baaghi TV

Blog

  • کلبھوشن کیس، بھارتی درخواست ناقابل سماعت قرار دی جانی چاہیے تھی، جسٹس تصدق جیلانی

    کلبھوشن کیس، بھارتی درخواست ناقابل سماعت قرار دی جانی چاہیے تھی، جسٹس تصدق جیلانی

    پاکستان کے ایڈہاک جج جسٹس تصدق جیلانی کا فیصلے پر اختلافی نوٹ سامنے آیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ یانا کنونشن جاسوسوں پر لاگو نہیں ہوتا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس تصدق جیلانی نے کہاکہ ویاناکنونش لکھنےوالوں نے جاسوسوں کو شامل کرنےکاسوچا بھی نہیں ہوگا، بھارتی درخواست قابل سماعت قرار نہیں دی جانی چاہیے تھی، بھارت مقدمے میں حقوق سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا مرتکب ہوا،

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں‌ ملوث بھارتی نیوی کے کمانڈر کلبھوشن یادیوکو پھانسی نہ دی جائے ،یادیو تک بھارتی کونصلر کی رہائی ممکن بنائی جائے.بھارت نے اسے اپنی فتح قرار دیا .بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ اور ریمارکس بھارتی موقف کی حمایت کرتے ہیں.

    پاکستان میں ملوث دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے اور سیکڑوں پاکستانیوں کو شہید اور زخمی کرنے کے بعد عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا

    یہ فیصلہ ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں عالمی عدالت کا 15 رکنی فل بینچ سنایا ہے، بینچ میں ایک ایڈ ہاک پاکستان جج اورایک مستقل بھارتی جج بھی شامل تھے، عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف بھارتی اپیل کا فیصلہ پڑھ کر سنایا، اٹارنی جنرل کی قیادت میں پاکستانی ٹیم فیصلہ سننے کے لیے دی ہیگ میں موجود تھے۔

    عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی آخری سماعت 18 فروری سے 21 فروری تک جاری رہی، بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصورخان نے کی تھی۔ سماعت کے دوران بھارت کی طرف سے ہریش سالوے نے دلائل پیش کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے خاور قریشی نے بھرپور کیس لڑا تھا۔ 18 فروری کو بھارت نے کلبھوشن کیس پر دلائل کا آغاز کیا اور 19 فروری کو پاکستان نے اپنے دلائل پیش کیے۔ 20 فروری کو بھارتی وکلا نے پاکستانی دلائل پر بحث کی اور 21 فروری کو پاکستانی وکلا نے بھارتی وکلا کے دلائل پر جواب دیئے جب کہ سماعت مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  • بالآخر پاکستان پر عالمی دباو کام کرہی گیا،حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر بہت خوشی ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    بالآخر پاکستان پر عالمی دباو کام کرہی گیا،حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر بہت خوشی ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن:کالعدم جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے سربراہ کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنا بیان داغنےلگے .پاکستان حکومت کی طرف سے گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی صدر کی خوشی کی انہتا نہ رہی ،

    امریکی صدر نے حسب عادت اپنے ٹویٹ پیغام میں حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے ماسٹر مائینڈ حافظ محمد سعیدکو 10سال بعد حکومت پاکستان نے گرفتار کر لیا ہے.


    ڈونلڈ ٹرمپ نے اس گرفتاری سے متعلق حکومت پاکستان پر عالمی دباو کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بالآخر پاکستان پر دباو کام کر ہی گیا پچھلے دو سال سے پاکستان پر دباو بڑھا رہے تھے

    یاد رہے کہ کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعیدکی گرفتاری پر بھارت ،امریکہ اور امریکی اتحادی ملکوں میں بڑی خوشی منائی جارہی ہے اور اس وقت عالمی میڈیا پروفیسر حافظ محمد سعید کی گرفتاری کو بہت بڑی کامیابی قرار دے رہا ہے.

  • بول ٹی وی کے سابق انٹر ٹینمنٹ ہیڈ نبیل ظفر "بول ” ٹی وی کے خلاف بول پڑے ،ہائی کورٹ میں درخواست

    بول ٹی وی کے سابق انٹر ٹینمنٹ ہیڈ نبیل ظفر "بول ” ٹی وی کے خلاف بول پڑے ،ہائی کورٹ میں درخواست

    کراچی:بول ٹی وی کے انٹر ٹینمنٹ کے سابق ہیڈ نبیل ظفر بول ٹی وی کی زیادتیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے،نیبل ظفر نے ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی تنخواہوں کے 194 ملین روپے بول ٹی وی سے دلوائے

    نبیل ظفر نے عدالت کو درخواست کی کہ بول ٹی وی نے اس کی کردار کشی کی ہے .نبیل نے مزید کہا کہ بول ٹی وی نے یہ سب کچھ جھوٹ اور غلط بیانی سے کیا .لہٰذا ہرجانہ کے طور مزید 100 ملین روپے دینےکا حکم صادر کرے .

    نبیل ظفر نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ بول ٹی وی مالکان نے
    نے کئی اور ملازمین کی تنخواہیں بھی ابھی تک ادا نہیں کیں. دیگر ملازمین نے بھی بول ٹی وی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں. نبیل ظفر نے اعادہ کیا ہے کہ اسے امید ہے کہ عدالت اسے ضرور انصاف دے گے اور ایسے غیر ذمہ دار اداروں کے خلاف کارروائی بھی ضرور کرے گی

  • ہمیں جیل کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں‌دی جارہی ،ن لیگ ارکان اسمبلی کا شکوہ

    ہمیں جیل کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں‌دی جارہی ،ن لیگ ارکان اسمبلی کا شکوہ

    لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت پر الزام لگا یا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر جیل حکام نے ن لیگ کے ارکان اسمبلی کو جیل کے دورے کی اجازت دینے س انکار کردیا لاہور سےتعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی میاں مجتبی شجاع الرحمان، چودھری شہباز، احمد سیف الملوک کھوکھر، صبا صادق اور سمیع اللہ خان سمیت کو کیمپ جیل داخلے کی اجازت نہ مل سکی.

    ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے مرزا جاوید نےاجازت نہ ملنے پر پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل کوکیمپ جیل جانے سے روک دیا۔ جبکہ ارکان اسمبلی جیل کا دروازہ بجاتے رہے، میاں مجتبی شجاع الرحمان، چودھری شہبازاحمد اور رمضان بھٹی سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ جیل میں جانے کے حوالے سےآئی جی اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو درخواست دی۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ ارکان اسمبلی نے اپنے دورے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ کرنے کا مقصد قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کاجائزہ لینا تھا، ارکان صوبائی اسمبلی سعدیہ تیمور، کنول لیاقت ایڈووکیٹ اور راحت افزا نے کہا کہ بطورممبراسمبلی جیل کا دورہ کرنا ان کا حق تھا، پنجاب اسمبلی میں اس حوالے سے آواز اٹھائیں گے۔ ن لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مسلم لیگ ن سےخوف زدہ اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔

  • احتساب سب کا ،سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسران بھی شکنجے میں آگئے

    احتساب سب کا ،سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسران بھی شکنجے میں آگئے

    لاہور:سرکاری ملازمین کی "آنیاں تے جانیاں” حکومت نے نوٹس لے لیا .اطلاعات کے مطابق اس نوٹس سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسران بھی شکنجے میں آگئے، وفاقی حکومت نے افسران سے نجی و سرکاری غیر ملکی دوروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کے افسران کیخلاف احتساب کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اس تناظر میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسران کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس این جی پی ایل کے افسران سے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں.

    ذرائع کے مطابق نجی و سرکاری دوروں کا ریکارڈ فراہم کرنے اور سپانسرڈ شپ کو بھی واضح کرنے کا کہا گیا ہے۔ان تفصیلات کی مدد سے افسران کے ذرائع آمدن اور اثاثہ جات کی تفصیلات اکٹھی کی جا سکیں گی، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسران نے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات جمع کروانا شروع کر دی ہیں۔

  • مکہ مکرمہ:101سالہ بھارتی خاتون حج کیلئے سعودی عرب پہنچ گئی

    مکہ مکرمہ:101سالہ بھارتی خاتون حج کیلئے سعودی عرب پہنچ گئی

    ریاض :بھارت کی 101 سالہ معمر ترین خاتون عازم حج ’اتار بی بی حسین بامار‘ سعودی عرب پہنچ گئیں. بھارتی خاتون اس سال حج پر آنے والی معمر ترین عازم حج ہیں۔ خاتون نے حج کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفر خوشگوار گزرا، امیگریشن بھی آسانی سے ہوئی۔اتار بی بی حسین بامار نے کہا کہ سعودی عرب میں حج پر آنے والے معمر افراد کے ساتھ بڑا اچھا برتاؤ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حج پر اپنے 60 سالہ بیٹے اور بیٹی کے ساتھ آئیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس مسلم بوڑھی خاتون کا تعلق شمالی بھارت کی ریاست پنجاب سے ہے۔دوسری جانب بھارتی حج حکام کا کہنا ہے کہ اتار بی بی کی صحت بہت اچھی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اتار بی بی کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کیا جائے گا۔

    قبل ازیں 2017ء میں انڈونیشیا کی 104 سالہ خاتون ماریہ مارغانی محمد نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔یاد رہےکہ سعودی عرب نے بوڑھے عازمین حج کے لیے خصوصی انتظامات کررکھےہیں

  • فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات، آٹے کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان

    فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات، آٹے کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان

    فلورملزایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سےملاقات کی ہے. اس موقع پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قلت ہوگی نہ قیمت میں اضافہ کریں گے، آٹےکی قیمت نہ بڑھنےسے روٹی کےنرخ بھی نہیں بڑھیں گے، فلورملزایسوسی ایشن کےوفد نے ٹیکس کامسئلہ حل کرانے پرسردار عثمان بزدارسے اظہار تشکر کیا ہے.

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فلورملزایسوسی ایشن کی جانب سےآٹے کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، آٹےکےنرخ نہ بڑھانےسےعوام پرمعاشی بوجھ نہیں پڑےگا،

  • کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں‌ ملوث بھارتی نیوی کے کمانڈر کلبھوشن یادیوکو پھانسی نہ دی جائے ،یادیو تک بھارتی کونصلر کی رہائی ممکن بنائی جائے.بھارت نے اسے اپنی فتح قرار دیا .بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ اور ریمارکس بھارتی موقف کی حمایت کرتے ہیں.

    پاکستان میں ملوث دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے اور سیکڑوں پاکستانیوں کو شہید اور زخمی کرنے کے بعد عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا

    یہ فیصلہ ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں عالمی عدالت کا 15 رکنی فل بینچ سنایا ہے، بینچ میں ایک ایڈ ہاک پاکستان جج اورایک مستقل بھارتی جج بھی شامل تھے، عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف بھارتی اپیل کا فیصلہ پڑھ کر سنایا، اٹارنی جنرل کی قیادت میں پاکستانی ٹیم فیصلہ سننے کے لیے دی ہیگ میں موجود تھے۔

    عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی آخری سماعت 18 فروری سے 21 فروری تک جاری رہی، بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصورخان نے کی تھی۔ سماعت کے دوران بھارت کی طرف سے ہریش سالوے نے دلائل پیش کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے خاور قریشی نے بھرپور کیس لڑا تھا۔ 18 فروری کو بھارت نے کلبھوشن کیس پر دلائل کا آغاز کیا اور 19 فروری کو پاکستان نے اپنے دلائل پیش کیے۔ 20 فروری کو بھارتی وکلا نے پاکستانی دلائل پر بحث کی اور 21 فروری کو پاکستانی وکلا نے بھارتی وکلا کے دلائل پر جواب دیئے جب کہ سماعت مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کی جانب سے کیس سے متعلق کہا گیا تھا کہ ہم نے تیاری اچھی کی اوراچھا کیس لڑا، ہمارا گمان اورکوشش اچھی ہے

    کلبھوشن یادیو کون تھا اور پاکستان کیا لینےآیا!
    بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیوکومارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتارکیا گیا تھا۔ بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پرفوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی۔

    10 مئی 2017 میں بھارت نے کلبھوشن یادیوکے حوالے سے عالمی عدالت سے رجوع کیا اورکلبھوشن کی پھانسی کی سزا پر عمدرآمد رکوانے کے لیے درخواست دائرکردی تھی۔ 15 مئی کو عالمی عدالت میں بھارتی درخواست کی سماعت ہوئی، دونوں ممالک کا موقف سننے کے بعد عدالت نے 18 مئی کو فیصلے میں پاکستان کو ہدایت کی کہ مقدمے کا حتمی فیصلہ آنے تک کلبھوشن یادیوکوپھانسی نہ دی جائے۔

  • انضمام الحق کا چیف سلیکشن کے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان

    انضمام الحق کا چیف سلیکشن کے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان

    لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس میں سلیکشن کمیٹی سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا

    پریس کانفرنس میں انضمام الحق نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتا ہوں، 30 جولائی کے بعد مزید ذمہ داریاں نہیں نبھاؤں گا اور میں اپنی ٹیم کا شکریہ بھی اداکرتا ہوں جن کے ساتھ تین سال کام کیا، میں ایک کرکٹر ہوں، کرکٹ میرا پیشہ اور جزبہ ہے، سلیکشن کمیٹی کے علاوہ بورڈ کوئی ذمہ داری دے اس کے لیے تیار ہوں۔

    انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ٹیم اور ملک کے لیے جتنا کر سکتا تھا میں نے کیا ہے. ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس بہت اچھی رہی، ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو پاکستان نے شکست دی اور ماہرین نے پاکستان کو ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں میں شامل کیا ہے.

    چیف سلیکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوینٹی میں گزشتہ ایک برس سے نمبر ون پر ہے اور 2016 سے اب تک 15 نوجوان کھلاڑی تینوں فارمیٹ میں کھیل رہے ہیں اور یہ کھلاڑی کئی سالوں تک پاکستان کی نمائندگی کریں گے. حسنین خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن اسے مستقبل کے لیے گروم کر رہے ہیں.

    انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ کھلاڑی تعلقات سے نہیں اپنی صلاحیت اور کارکردگی سے سلیکٹ ہوتا ہے اور امام الحق نے محنت کر کے اچھی کارکردگی دکھائی. ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ نے کہا کہ امام الحق کو سلیکٹ ہونا چاہیے جب کہ امام الحق  انڈر 19 کے نائب کپتان بھی رہ چکے ہیں. شعیب ملک نے 19 سال کرکٹ کھیلی ہے ، اور اچھے کھلاڑی ہونے کے باوجود بھی ورلڈکپ میں اپنی کارگردگی نہ دکھا سکے.

  • صدر آزاد کشمیر نے داعش کو مقبوضہ کشمیر میں استعمال کرنے کی بھارتی سازش کا پول کھول دیا

    صدر آزاد کشمیر نے داعش کو مقبوضہ کشمیر میں استعمال کرنے کی بھارتی سازش کا پول کھول دیا

    آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں داعش کو آپریشنز کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے، کشمیری عوام کی پر امن تحریک اپنے مطالبات کے لیے ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی کتاب داعش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو نہیں روک سکتی، بھارت یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے لیے کوئی آواز بلند نہیں کر رہا، بھارت کو بتانا چاہتے ہیں پوری دنیا میں بھارتی عزائم کو بے نقاب کر رہے ہیں، ہم بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں،

    سردار مسعود خان نے کہاکہ برہان وانی کی شہادت کےبعدعالمی ادارےحقائق پرمبنی رپورٹس جاری کررہےہیں، سری لنکا اور پاکستان کے گہرے مراسم ہیں، کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، داعش کا اسلام سے کچھ لینا دینا نہیں ،مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد آر ایس ایس، بی جے پی اور بھارت سرکار ہے، رحمان ملک کی کتاب میں حل تجویز کیا گیا ہے، ہمیں عالمی سطح پر دہشت گردی کے اس مسئلے کو اٹھانا چاہیے،