Baaghi TV

Blog

  • داعش کا ہیڈکوارٹر کہاں ہے اور اس کے زیادہ اراکین کس کے شاگرد ہیں؟ رحمن ملک کا بڑا دعویٰ

    داعش کا ہیڈکوارٹر کہاں ہے اور اس کے زیادہ اراکین کس کے شاگرد ہیں؟ رحمن ملک کا بڑا دعویٰ

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارت داعش کوکشمیرمیں کشمیریوں کےخلاف استعمال کر رہا ہے، داعش کاہیڈ کوارٹرزافغانستان میں ہے جہاں سے پاکستان پر حملے کیے جارہے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمن ملک نے کہاکہ یورپ میں داعش نےحملے کیے،پاکستان سے بھی داعش کےلوگ پکڑے گئے، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نےداعش کو پھیلنےسےروکا، عالمی برادری اورادارے داعش پرخاموش ہیں، داعش کےنام نہادمسلمان ارکان مسلمانوں کو ہی مارتے ہیں، داعش کے زیادہ تر ارکان اسامہ بن لادن کے شاگرد ہیں،

    رحمن ملک نے کہاکہ کشمیرمیں قتل عام پراوآئی سی اورعالمی برادری ، اقوام متحدہ خاموش ہے، القاعدہ کو خطےمیں پھیلایا گیا،جہادیوں کواس خطے میں کون لایا تھا؟ جہادیوں سےطالبان بنےاورطالبان سےالقاعدہ بنی اور اس کے بعد داعش، امریکانے پانچ ہزار جہادی گرفتار کرکے زرقاوی کےحوالے کیے، خفیہ ہاتھ داعش کواپنےمقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے،

  • بارڈر ملٹری پولیس اور کرپشن کلچر

    بارڈر ملٹری پولیس اور کرپشن کلچر

    راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع اور بلوچستان کے کچھ علاقوں پر مشتمل اور صوبہ پنجاب کا بجانب مغرب و بلوچستان آخری ضلع ڈیرہ غازی خان ہے۔ جس کا 50 فیصد سے زائد رقبہ کوہ سلیمان کی خوبصورتی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے

    کوہ سلیمان کے قبائلی علاقہ کی پولیسنگ باڈر ملٹری پولیس( بی ایم پی) کی ذمہ داری ہے جبکہ بلوچ لیوی فورس ایک معاون فورس ہے جوکہ ہر وقت بی ایم پی کی معاونت کاری کے لیے تیار رہتی ہے۔ جبکہ بی ایم پی کے ورکنگ ملازمین بشمول نان یونیفارم ملازم کی تعداد 343 کے لگ بھگ اور بلوچ لیوی کے ورکنگ ملازمین بشمول نان یونیفارم ملازم کی تعداد 126 کے قریب ہے۔ آپریشنل ورک کے لیے بی ایم پی کے پاس 2 عدد فور بائی فور ڈبل کیبن گاڑیاں، 3عدد فور بائی فور سنگل کیبن گاڑیاں کل 5عد د گاڑیاں اور8 عدد موٹر سائیکل ہیں۔جبکہ بلوچ لیوی فورس کے پاس ایک عدد فور بائی فور ڈبل کیبن، 4عدد فور بائی فور سنگل کیبن گاڑیاں، ایک عد د ٹرک، ایک عد کوسٹر ، ایک عد د روکی جیپ کل 8 گاڑیاں اور 4عدد موٹر سائیکل ہیں
    دونوں فورسز کے پاس کل 13عدد گاڑیاں اور 12عدد موٹر سائیکل ہیں

    ایس ایچ او تھانہ سخی سرور، راکھی گاج اور بواٹہ کے زیر استعمال ایک سنگل کیبن گاڑی ہے۔ جس کا پٹرول سمیت تمام خرچہ ایس ایچ او حضرات خود برداشت کرتے ہیں کیونکہ یہی تین تھانے اہم بین الصوبائی شاہراہ بلوچستان پنجاب پر واقع ہیں اور اِسی بناپر یہی تھانے بی ایم پی میں کرپشن کا اہم گڑھ ہیں۔ اِن تھانہ جات میں پوسٹنگ کے لیے ایس ایچ او صاحبان لاکھوں روپے کی رشوت برائے پوسٹنگ پہلے ادا کرتے ہیں اور پھر افسران کو لاکھوں روپے ماہانہ منتھلی دیتے ہیں۔
    یہی کرپشن بی ایم پی فورس کی بدنامی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ اور اِن تھانہ جات میں تعینات اہلکاروں کی کروڑوں روپے کی بے نامی جائیدادیں اور کاروبار ہیں حتی کہ اِن تھانہ جات میں تعینات سٹاف کے متعلق معتبر اداروں کی متعدد رپورٹس آن ریکارڈ موجود ہیں اور یہ وہ حقیقت ہے جس سے کوئی بھی ادارہ یا فرد انکار نہیں کر سکتا۔

    کمانڈنٹ ، رسالدار فیلڈ اور رسالد ہیڈ کوارٹر کے زیر استعمال ایک ایک ڈبل کیبن گاڑی ، کل تین گاڑیاں ہیں جن کا فیول سرکاری ہوتا ہے۔
    سینئر کمانڈنٹ و ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان اور کمشنر ڈیرہ غازی خان کے حفاظتی دستے میں بھی بلوچ لیوی یا بی ایم پی کی ایک ایک گاڑی ہمراہ ہوتی ہے۔ یوں کل 13گاڑیوں میں سے 6 تا 7 گاڑیاں سرکاری فیول پر چلتی نظر آتی ہیں۔ قبائلی علاقہ میں فورس کا آپریشنل ورک دیگر فورس کی نسبت پانچ فیصد سے بھی کم ہے۔ کیونکہ یہ پہاڑی علاقہ ہے۔ اِس لیے معمول کا گشت وغیرہ اِن علاقوں میں نہیں ہوتا۔

    نیز کرائم کی شرح سالانہ اوسطا ً 300 مقدما ت اور مجرمان کی تعداد بھی انتہائی مختصر ہوتی ہے۔
    جن اہلکاورں کے پاس موٹر سائیکلیں ہیں وہ بھی ذاتی خرچہ سے موٹر سائیکلیں چلاتے ہیں۔ انہیں سرکاری طور پر پٹرول نہیں ملتا۔ البتہ کاغذات میں اندارج لازمی کیا جاتا ہے۔ دونوں فورسز کے پاس کوئی تربیت یافتہ اور پڑھا لکھا ایم ٹی یعنی موٹر میکنک وٹرانسپورٹ انچارج موجود نہیں۔
    اِ س وقت نور خان سوار (کانسٹیبل ) ہے جس کو انچارج ایم ٹی آفس بنایا ہوا ہے کیونکہ یہ سوار گاڑیاں چلانا یعنی ڈرائیوری کرنا جانتا ہے جبکہ غلام قادر نائب دفعہ دار کو بطور فیول سپلائی انچارج بنایا ہوا ہے جوکہ وہ بھی زیادہ تعلیم یافتہ نہیں۔

    حکومت پنجاب ہرسال اِن گاڑیوں کے فیول کے لیے ایک خطیر رقم بجٹ میں فراہم کرتی ہے۔ گذشتہ چھ سالوں 2013-14تا 2018.19 تک بی ایم پی کو 3کروڑ 61لاکھ 60ہزار 376روپے اور بلوچ لیوی کو 2کروڑ 96 لاکھ 7ہزار 139روپے مجموعی طور پر دونوں فورسز کو 6کروڑ 57لاکھ 67ہزار 515روپے برائے POL مل چکے ہیں۔
    گذشتہ مالی سال 2018-19کے آخری ماہ جون کے آخری نو دنوں( 22جون تا 30جون تک) بی ایم پی نے فیول کی مد میں 993973روپے اور بلوچ لیوی نے فیول کی مد میں 126414روپے کل 1120387روپے خرچ کیے ہیں جبکہ مکمل مالی سال 2018-19میں بی ایم پی نے 6837376روپے اور بلوچ لیوی نے 7696139روپے، کل رقم 14533515روپے خرچ کی ہے۔

    معتبر ذرائع کے مطابق دونوں فورسز کے پاس جنتی گاڑیاں موجود ہیں اور جنتا اُن کا پٹرول کا خرچہ ظاہر کیا جاتا ہے یہ سب فراڈ اور جعل سازی ہے۔
    شعبہ اکاوئنٹس جعلی بل بناتے ہیں۔ افسران منظوری دیتے ہیں اور پھر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سے بوگس بل منظور کروا کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔جوکہ انتہائی قابل افسوس ہے کہ جہاں تبدیلی لانے کے لیے موجودہ حکومت کرپشن کے خلاف فرنٹ فٹ پر جنگ لڑ رہی ہے وہاں پر ہمارے سرکاری اداروں نے ابھی تک اپنا کرپشن کلچر تبدیل نہیں کیا۔

    معتبر ذرائع کے مطابق فیول کے اِس بجٹ کو استعمال کرنے کے لیے افسران بالا کی مشاورت سے ڈرائیور حضرات پہلے گاڑیوں کی لاگ بک میں بوگس ریڈنگ کا اندارج کرتے ہیں۔
    پھر شعبہ اکاؤنٹس کے کلرک بادشاہ جعلی رسیدوں سے بوگس بل تیار کرتے ہیں۔ افسران اُن پر منظوری کی مہر ثبت کرتے ہیں۔ پھر اُس جعلی بل کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس سے پاس کراکے کیش کرایا جاتا ہے۔ ناجانے یہ سلسلہ کب سے شروع ہے اور اب ناجانے کب ختم ہوگا۔ کیونکہ جب کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور کمانڈنٹ جیسے معتبر افسران بھی اِس کھیل کا حصہ ہوں گے تو پھر بھلا کون اور کیسے اِن فیول کے بلوں کو جعلی اور بوگس ثابت کر سکتا ہے۔
    بہرحال دونوں فورسز کی کل 13گاڑیوں اور 12موٹر سائیکلوں پر سالانہ کروڑوں روپے کا فیول سرکاری خزانہ سے جلایا جارہا ہے۔

    موجودہ ضلعی اعلیٰ افسران کمشنر اسد اللہ فیض، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور کمانڈنٹ سید موسی رضا ابھی تک ایماندارانہ شہرت کے حامل ہیں۔ اِن تمام افسران کو یہاں تعینات ہوئے ابھی چند ماہ گزرے ہیں۔ عوام اُمید کرتی ہے کہ کرپشن اور انسداد رشوت ستانی کے خلاف جاری قومی مہم کا حصہ بنتے ہوئے یہ افسران اِس کرپشن کی انکوائری کسی ماہر ٹیم سے کرائیں گے اور پھر انکوائری رپورٹ سے میڈیا سمیت عوام کو آگاہ کریں گے کہ کس طرح گذشتہ سالوں میں یہ جعل سازی ہوتی رہی ہے اور کون کون اِس میں ملوث رہا ہے۔ جبکہ بین الصوبائی شاہراہ پر واقع تمن لغاری کے تھانہ جات میں تعینات ایس ایچ او صاحبان کے متعلق معتبر اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں ہمہ قسمی اسمگلنگ کے خاتمہ کے لیے اُن کی تعیناتی پر نظر ثانی کریں گے۔

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار اِسی ضلع کے باسی ہیں انہیں بخوبی علم بھی ہے کہ کس طرح کون سا ادارہ پٹرول کی مد میں کیسے فراڈ کرتا ہے اور پٹرول کی جعلی پرچیاں بناتا ہے کیونکہ افسران کی جانب سے پٹرول پرچی سے نوازنے کی عادت ضلع ڈیرہ غازیخان میں بہت پرانی ہے۔پنجاب حکومت کے سرکاری خزانے کو بچانے کی خاطر بی ایم پی اور بلوچ لیوی اور دیگر تمام اداروں میں فیول کا آڈٹ بہت ضروری ہے۔

  • میرا‌جینا‌مرنا‌‌ پاکستان کے ساتھ ہے،عمران خان

    میرا‌جینا‌مرنا‌‌ پاکستان کے ساتھ ہے،عمران خان

    اسلام آباد:میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ، گوجرانوالا چیمبر آف کامرس کی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،عمران خان نے اس تقریب سے کہا کہ یری باہر کوئی جائیداد کاروبار نہیں، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے .وزیر اعظم نے کہا کہ میں پاکستان کو مدینہ کی طرز پر بنانے کا عزم لے کر آیا ہوں .عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں طاقتور ، کمزور کیلیے ایک ہی قانون ہوتا ہے

    عمران خان نے کہا کہ ملک میں جو چھوٹی چوری کرتاہےسب کوپتاہےاس کیساتھ جیل میں کیا سلوک ہوتا ہے
    ہمیں سب کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے .عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جیسے پہلے ہوتا رہا ویسے ہی چلتا رہے تو ایسا نہیں ہوسکتا

    وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بات یاد رکھو کہ ٹیکس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا .عمران خان نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے ہڑتالوں سے میں پیچھے ہٹ جاؤں گا تو وہ سمجھ لیں میں پیچھے نہیں ہٹوں گا 22کروڑ لوگوں میں صرف 15 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں .ہم تاجروں ،صنعت کاروں کے لیے آسانی پیدا کررہے ہیں .ہمیں سب کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے ،
    لوگ سمجھتے ہیں کہ جیسے پہلے ہوتا رہا ویسے ہی چلتا رہے تو ایسا نہیں ہوسکتا

  • میجرجنرل فان جیانجن کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

    میجرجنرل فان جیانجن کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

    ڈائریکٹرجنرل بومی ٹیک میجرجنرل فان جیانجن کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ہونے والی ملاقات میں‌ باہمی دلچسپی کے اموراور پاک بحریہ کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے. ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردارپرروشنی ڈالی،

    ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میجر جنرل فان جیانجن نے خطےمیں امن واستحکام کیلیے پاک بحریہ کی کوششوں کوسراہا ہے.

  • آبنائے ہرمز میں کسی بھی آئل ٹینکرکو روکنے سے ایران کی تردید

    آبنائے ہرمز میں کسی بھی آئل ٹینکرکو روکنے سے ایران کی تردید

    آبنائے ہرمز میں کسی بھی آئل ٹینکرکو روکنے سے ایران نے تردید کی ہے

    ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا ہے کہ خلیج بصرہ میں ایک غیر ملکی آئل ٹینکر میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کی مدد کےلیے ایرانی ماہرین نے خدمات پیش کی ہیں۔

    موسوی نے سرکاری ٹی وی پر متحدہ عرب امارات کا نام لیے بغیر کہا کہ خلیج بصرہ میں ایک غیر ملکی آئل ٹینکر میں تکنیکی خرابی ہو گئی تھی جس پرہمارے ماہرین نے خرابی رفع کرنے کےلیے جہاز کو ایرانی سمندری حدود میں دھکیلا تھا لہذا ایرانی قبضے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    واضح رہے کہ آبنائے ہرمز میں محو سفر ایک اماراتی آئل ٹینکر سے گزشتہ ہفتے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا ۔

    یاد رہے کہ روس نے اس سے پہلے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ جبل الطارق میں ایرانی آئیل ٹینکر کو روکنے کا برطانوی اقدام یورپی حکومتوں کے ان دعوؤں کے برخلاف ہے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ لندن، واشنگٹن اور مغرب کے دیگر ممالک ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے بجائے صورتحال کو بدتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • حافظ محمد سعید کی گرفتاری، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہا، گرفتاری کی شدید مذمت

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہا، گرفتاری کی شدید مذمت

    سی ٹی ڈی کی طرف سے جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری کا معاملہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ پر رہا،

    حافظ محمد سعید کو کیوں گرفتار کیوں‌ کیا گیا؟ بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کر دیا

    سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا

    حافظ محمد سعید کو کیوں گرفتار کیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر، فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر پر ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے. سوشل میڈیا صارفین نے لکھا ہے کہ پہلے سلامتی کونسل میں بھارت کے حق میں ووٹ‌دیا گیا، بھارت کیلئے فضائی روٹس کھولے گئے اور اب حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    نواز شریف جیل میں حافظ محمد سعید کی دعوت کب کررہے ہیں؟ اہم خبر

    حافظ محمد سعید کو کونسی جیل منتقل کیا گیا ؟ اہم خبر

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل اور عین اسی دن جب بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا فیصلہ آنا ہے حافظ محمد سعید کی گرفتاری معنی خیز ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت اب مزید کتنا بھارت اور دیگر بیرونی قوتوں کے دباؤ کا شکار ہو گی.

    دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج کے دن اہم کامیابی

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج کے دن اہم کامیابی

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے آج کا دن بہت اہم ہے آج سے تین سال قبل 17 جولائی 2016 کو پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کرکٹ کے گھر لارڈز میں انگلش شیروں کو 75 رنز سے شکست دی اور ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی. اس کامیابی کا جشن پاکستانی پلئیرز نے نرالا انداز میں کیا. جیت کے بعد پاکستانی پلئیرز نے گراؤنڈ کے اندر پش اپس لگا کر کیا.

  • گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سابق وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سابق وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سابقہ وزیراعلیٰ سندھ ارباب رحیم سے ملاقات کی اور موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال کو پر تبادلہ خیال کیا گیا، ارباب رحیم نے موجودہ صوبائی ترقیاتی منصوبوں پر اظہار خیال کیا کہ عوامی مفاد کے پیش نطر تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے

  • نئی پاکستانی فلم ہیر مان جا کا ٹریلر ریلیز

    نئی پاکستانی فلم ہیر مان جا کا ٹریلر ریلیز

    ہیر مان جا پاکستان کی نئی آنیوالی رومانوی اور کامیڈی فلم ہے جسے اظفر جعفری ڈائریکٹ جبکہ پروڈیوس رضا کاظمی کر رہے ہیں اور پروڈیوسر حریم فاروق ہیں اس فلم کا میوزک احمد علی نے ترتیب دیا ہے-

    حریم فاروق اور علی رحمان خان اس فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئینگے اس فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ فلم آئندہ ماہ عیدالضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی-
    حریم فاروق اس سے پہلے بھی مختلف سیریلز اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں-ان کے ڈراموں میں دیاردل ،صنم جبکہ فلموں میں جانان ،پرچھی،دوبارہ پھر سے شامل ہیں-یہ پہلی اداکارہ ہیں جنہیں پاکستانی سپر لیگ میں میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا-

  • حافظ محمد سعید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کر دیا

    حافظ محمد سعید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کر دیا

    سی ٹی ڈی کی طرف سے جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری کو بھارتی میڈیا نے بڑی بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا اور اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا ہے.

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہا، گرفتاری کی شدید مذمت

    سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا

    حافظ محمد سعید کو کیوں گرفتار کیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان بول پڑے

    نواز شریف جیل میں حافظ محمد سعید کی دعوت کب کررہے ہیں؟ اہم خبر

    حافظ محمد سعید کو کونسی جیل منتقل کیا گیا ؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری ایف اے ٹی ایف کی طرف سے دباؤ کا نتیجہ ہے جس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا ہے اور اکتوبر تک کیلئے پاکستان کو وقت دیا ہے کہ وہ ثابت کرے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اقدامات کر رہا ہے.

    دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر ہندوستانی میڈیا نے اس خبر کو بڑی بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا، واضح رہے کہ حافظ محمد سعید کو آج سی ٹی ڈی نے لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا. بعد ازاں سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو انسداد دہشت گردی کی گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے حافظ محمد سعید کو 7 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.

    حافظ سعید کی گرفتاری وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل،عالمی دباؤ کا نتیجہ، تجزیہ نگار

     

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق حافظ محمد سعید ضمانت قبل از گرفتاری کےلیے گوجرانوالہ جا رہے تھے، انہیں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتاری کے بعد حافظ محمد سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت میں سیشن جج علی عمران شاہ کی عدالت میں حافظ محمد سعید کو پیش کیا گیا.عدالت نے حافظ محمد سعید کو7روزہ جوڈیشنل ریمانڈپرسینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیا اورسی ٹی ڈی کو تحقیقات مکمل کر کے چارج شیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے.