Baaghi TV

Blog

  • وزارت سے استعفیٰ کب دوں گا؟ شیخ رشید نے خود ہی قوم کو بتا دیا

    وزارت سے استعفیٰ کب دوں گا؟ شیخ رشید نے خود ہی قوم کو بتا دیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نوازنے مسلم لیگ ن کو ماردیا،جب ضمیر پربوجھ ہوا تواستعفیٰ دے دوں گا .

    کہتا ہوں ریلوے میں آرام حرام ہے، شیخ رشید کا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نالہ لئی کا وزٹ کیا، اس موقع پر ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری منسٹری آف نارکوٹکس کنٹرول شیخ راشد شفیق بھی شیخ رشید احمد کے ہمراہ تھے

    شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لئی ایکسپریس وے کی تعمیر سے قبل تجاوزات کو ختم کرینگے ،نالہ لئی میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہ نہیں ،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے،جب ضمیر پر بوجھ ہواتواستعفیٰ دےدوں گا

    ویڈیو سیکنڈل، بری ہونیوالے کیس میں بھی نواز شریف کو ہو گی سزا، شیخ رشید کا دعویٰ

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ٹریک بچھانے کے لیے چین سے ٹیمیں آئی ہیں .

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    واضح رہے کہ صادق آباد میں ٹرین حادثے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا ، جس پر آج وفاقی وزیر ریلوے نے اپوزیشن جماعتوں کو جواب دے دیا.

    رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں‌ بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

    ٹرین حادثے پر وزیراعظم شیخ رشید سے کب استعفیٰ مانگیں گے، بلاول

    شیخ رشید کو ریلوے کی بجائے وزارت گالم گلوچ دی جائے، طلال چودھری کا مطالبہ

     

     

  • شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات

    شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات
    ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجودتھے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی .ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجودتھے.ملاقات بڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی،

    واضح‌رہے کہ شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر رہے ہیں.ان کی شہرت ایک جارح مزاج بلے باز کی رہی اور اسی وجہ سے ان کے نام کئ عالمی ریکارڑ رہے.پاکستان کی کرکٹ ٹیم جو کہ اس دفع ورلڈ کپ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ،امید کی جارہی ہے کہ کرکٹ کی بہتری اور پرموشن کےلیے اہم تبادلہ خیال ہوا ہو گا

  • گورنمنٹ سکول نے میدان مارلیا،تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن

    گورنمنٹ سکول نے میدان مارلیا،تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)
    گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 136 دس آر کے ہونہار طلب علم محمد حنان ریاض نے میٹرک رزلٹ 2019 میں 1026/1100 نمبر لیکر اپنے سکول اور علاقے بھر کے سرکاری سکولوں میں تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے،جبکہ سکول کا مجموعی رزلٹ شاندار رہا، شاندار نتائج پر سئنیر ہیڈ ماسٹر چوہدری ناصر عزیز اور تمام اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

  • بھارت، ہماچل پردیش میں عمارت گرنے سے 13بھارتی فوجی ہلاک

    بھارت، ہماچل پردیش میں عمارت گرنے سے 13بھارتی فوجی ہلاک

    بھارتی صوبہ ہماچل پردیش کے سولان ضلع میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں عمارت منہدم ہو گئی جس سے تیرہ بھارتی فوجیوں سمیت 14افراد ہلاک ہو گئے۔ عمارت منہدم ہونے کی وجہ سے 17فوجیوں سمیت 28افراد زخمی ہوگئے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناہن کمارہٹی روڈ پر واقع چار منزلہ عمارت کی اوپری منزل میں بھارتی فوجی اور شہری کھانا کھا رہے تھے۔زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ضلعی حکام کے مطابق فوجی اہلکار اور ان کی فیملیز اترکھنڈ جا رہے تھے اور ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے لیے رکے تھے۔ان فوجیوں میں ایک جے سی او راج کشور بھی شامل تھا۔ ہماچل پردیش کے وزیراعلی رام ٹھوکر نے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد واقعہ کی عدالتی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
    واضح رہے کہ بھارت میں موجودہ ہونے والی بارشوں کی وجہ سے 45لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بے گھر ہونے والے شہریوں کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گذشتہ دودنوں میں ہلاک شدگان کی تعداد 53تک پہنچ گئی ہے۔

  • ‘ورلڈکپ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا’ انگلش کپتان کا حیرت انگیز جملہ

    ‘ورلڈکپ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا’ انگلش کپتان کا حیرت انگیز جملہ

    ورلڈکپ 2019 کا ٹائٹل جیتنے والی انگلش ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا کہ ‘ورلڈکپ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا’۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .کرکٹ ٹیموں میں مسلم کھلاڑیوں کی موجودگی اور ان کے نظریات اور یقین کے اثرات دیگر غیر مسلم کھلاڑی بھی ہونے لگے.کرکٹ کے عالمی میلے کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ فاتح قرار پایا اور 3 مرتبہ کی ناکام کوششوں کے بعد بالآخر چوتھی کوشش پر پہلی مرتبہ ورلڈکپ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئن مورگن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا۔’

    اپنی بات کو مزید جاری رکھتے ہوئے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ‘بالکل! میری عادل رشید سے بات ہوئی تو اس نے کہا تھا کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے۔’

    انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی خاص بات اس میں شامل مختلف ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں۔
    یاد رہے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔

    دونوں ٹیموں کا میچ برابر ہونے پر عالمی کپت کی تاریخ میں پہلی بار ٹائٹل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

    انگلینڈ نے سپر اوور میں نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 15 رنز بنائے اور میچ ایک بار پھر برابر ہو گیا تاہم انگلینڈ کی ٹیم زیادہ باؤنڈریاں لگانے پر فاتح قرار پائی۔

  • خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    حکومت پاکستان نے بھارت کے اعتراض کے بعد پربندھک کمیٹی سے پاکستانی سکھ گوپال سنگھ چاولہ کو علیحدہ کر دیا، گوپال سنگھ چاولہ نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مودی کے دباؤ میں ہے، پاکستان کے لئے ایسی ہزاروں کمیٹیاں قربان کرتے ہیں.

     

    سکھوں‌ کی پاکستان اور خالصتان کے حق میں نعروں‌ والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، بھارتیوں‌ کو آگ لگ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے پاکستانی سکھ گوپال سنگھ چاولہ کو پربندھک کمیٹی سے علیحدہ کیا ہے، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ بھارت نے گوپال سنگھ چاولہ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ گوپال کا تعلق خالصتان تحریک سے ہے اس لئے گوپال کو پربندھک کمیٹی سے ہٹایا جائے.

    بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

    بھارت سرکار نے پربندھک کمیٹی کے جن اراکین کو کمیٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا اس میں بشن سنگھ، نرمندر سنگھ، نارو سنگھ اور کلجیت سنگھ بھی شامل ہیں، بھارت نے الزام عائد کیا کہ ان پانچ سکھ افراد کو خالصتان تحریک سے تعلق ہے.

    سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

    گوپال سنگھ چاولہ کو اس وقت پر بندھک کمیٹی سے ہٹایا گیا جب بھارتی وفد پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے آ رہا تھا، بھارتی وفد کی آمد سے دو روز قبل اس کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا.

    سکھ رہنما گوپال سنگھ چاولہ نے باغی ٹی وی سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت بھارت کے دباو میں ہے، مودی نے بذات خود پاکستان کی حکومت کو کہا ہے کہ چاولہ کو ہٹایا جائے،

    گوپال سنگھ چاولہ کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی طور پر کرتار پور راہداری کے لئے پاکستان نے یہ فیصلہ لیا ہے، میں اس فیصلے کا احترام کرتا ہوں، گوپال نے اعتراف کیا کہ میں خالصتانی لیڈر ہوں اور ایسی ہزاروں پربندھک کمیٹیاں قربان کرنے کے لئے تیار ہوں.

    واضح رہے کہ قیام پاکستان کے بعد پاکستان میں مقیم سکھوں کی زمین، تعلیمی، مذہبی اور دیگر اداروں کی دیکھ بھال ٹرسٹ بورڈ کی ذمہ داری ہوتی ہے ،اسی بورڈ کے ماتحت پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کام کرتی ہے جس کا کام سکھ برادری کی فلاح و بہبود ہے.

  • چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات،کیا بات ہوئی؟

    چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات،کیا بات ہوئی؟

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات اور اہم سیاسی و پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور اہم سیاسی و پارلیمانی امور کے ساتھ ساتھ دونوں ایوانوں کے مابین بہتر رابطہ کاری اور تعاون پر تفصیلی گفتگو کی۔ملاقات کے دوران قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز بھی موجود تھے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ایوانوں کے مابین باہمی تعاون کے ذریعے قانون سازی اور پارلیمانی امور کو موثر انداز میں چلایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے اس شراکت داری کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی امور کے حوالے سے ہمیشہ بھر پور تعاون حاصل رہا ہے اور ایوان بالاء نے بھی معاملات کی بہتری کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی دونوں ایوانوں کے مابین تعاون کومزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایوان بالاء کی عزت و احترام کا خیال رکھنا چاہیے اور عدم اعتماد والی چیزوں سے گریز کرنا چاہیے تھا کیونکہ ایوان بالاء وفاق کی علامت ہے جس میں چاروں صوبوں کو یکساں نمائندگی حاصل ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے نہ صرف اقدام لینے چاہیں بلکہ افہام وتہفیم سے ملک کے مسائل کے حل کیلئے موثر منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل سے ہی ملک ترقی کرتے ہیں اور جمہوری عمل کے فروغ کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون ناگزیر ہے۔

    محمد اویس

  • بابری مسجد کیس، سپیشل جج نے ٹرائل کے لیے مزید چھ ماہ مانگ لیے

    بابری مسجد کیس، سپیشل جج نے ٹرائل کے لیے مزید چھ ماہ مانگ لیے

    بابری مسجد کی شہادت کے کیس میں سپیشل جج نے ٹرائل مکمل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے مزید چھ ماہ مانگ لیے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران سانحہ بابری مسجد میں جج کے کردار کے حوالہ سے اتر پردیش حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔
    ٹرائل کورٹ کے جج نے سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ وہ تیس ستمبر کو ریٹائر ہو رہا ہے اس لیے اسے ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید چھ ماہ درکار ہیں۔
    جسٹس روہنٹن نریمان کی سربراہی میں قائم کورٹ بنچ نے کہا کہ وہ فیصلہ اسی جج سے کروانا چاہتی ہے۔ کیونکہ مذکورہ جج نے روز اول سے کیس سنا ہے۔
    واضح رہے کہ انیس اپریل 2017کو سپریم کورٹ نے دو سال کے اندر اندر کیس کو مکمل کرنے کے لیے روزانہ سماعت کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔دریں اثنا اپریل کے آغاز میں مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزم اور بی جے پی بھوپال کی امیدوار پراگیا سنگھ ٹھاکر نے کہا تھا کہ وہ بابری مسجد کو شہید کرنے میں ملوث تھی اور اسے اس پر فخر ہے۔
    یاد رہے کہ بابری مسجد کو مغل بادشاہ بابر نے 1578ء میں ایودھیا میں تعمیر کیا تھا۔6دسمبر 1992کو ہندو انتہا پسندوں کے گروپ نے شہید کر دیا تھا۔

  • امریکی اور افغان افواج پر طالبان حملوں میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے

    امریکی اور افغان افواج پر طالبان حملوں میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے

    امریکی اور افغان افواج پر طالبان حملوں میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے ،

    تفصیلات کے مطابق مشرقی صوبے وردک کے ضلع سید آباد میں طالبان نےدعویٰ کیا کہ سڑک کنارے نصب ڈیوائس سے امریکی فوجی گاڑی کو دھماکے سے اڑایا جس میں 2 امریکی فوجی مارے گئے جبکہ 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے ،ادھر مغربی صوبے بادغیس میں ایک ہوٹل پر ہونے والے حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی افغانستان میں مختلف حملوں میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے جن کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔گزشتہ سال امریکی فوجیوں کی افغانستان میں ہلاکتوں کی تعداد 12 رہی تھی افغان جنگ کے آغاز سے اب تک 2300 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکی فوجی کی حالیہ ہلاکت ایسے وقت ہوئی ہے جب امریکی حکومت افغانستان میں قیام امن اور اپنی فوج کے انخلا کے لیے طالبان سے مذاکرات میں مصروف ہے۔ لیکن طالبان کسی معاہدے سے قبل نیٹو افواج کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    اس وقت افغانستان میں اتحادی فوجیوں کی تعداد 20 ہزار ہے جن میں 14 ہزار امریکی فوجی شامل ہیں۔ غیر ملکی فوجیوں کی بڑی تعداد افغانستان میں قیام امن کے لیے افغان فوج کی معاونت اور تربیت کے علاوہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہے