Baaghi TV

Blog

  • کم عمر شاگرد سے جسمانی تعلق پر امریکن استانی کوہوئی سزا

    کم عمر شاگرد سے جسمانی تعلق پر امریکن استانی کوہوئی سزا

    امریکی ریاست ایری زونا کی ایک عدالت نے 28 سالہ امریکن استانی برٹنی زیمورا [Brittany Zamora] کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق برٹنی زیمورا کو رواں سال مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ زیمورا نے اعتراف کیا کہ اس نے ایری زونا کے شہر Goodyear کے ایک پرائمری اسکول Las Brisas کے طالب علم کو اپنے جال میں پھنسایا کیوں کہ وہ اس عمر کے لڑکوں کی جانب میلان رکھتی ہیں۔شادی شدہ استانی پر الزام تھا کہ اس نے اپنے ایک 13 سالہ شاگرد کو منظّم طریقے سے جنسی طور پر برانگیختہ کیا اور اس سے 8 مرتبہ جسمانی تعلق بھی قائم کیا۔

    تیرہ سالہ لڑکا ان ہیجان انگیز جذبات کے خلاف مزاحمت نہ کر سکا اور زیمورا کی شیطانی خواہشات کی بھینٹ چڑھ گیا۔ اس کے بعد وہ منتظر رہنے لگا کہ کب اسے موقع ملے اور وہ پھر سے زیمورا کے پاس پہنچ جائے۔ اس غرض کے لیے اس نے اسکول سے چھٹی کرنا شروع کر دی اور گھر اور دوستوں سے بھی دور ہونے لگا۔ اس صورت حال نے شاگرد کے والد کو شک میں مبتلا کر دیا اور اس نے بچوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن کا سہارا لیا۔ اس طرح وہ زیمورا کی اپنے بیٹے کے ساتھ بات چیت اور ارسال کردہ تصاویر جاننے میں کامیاب ہو گیا۔

    زیمورا کے شوہر کو ان تمام باتوں کا علم ہوا تو اس نے شاگرد کے والد کے ساتھ سمجھوتا کرنے کی پوری کوشش کی تا کہ پولیس اور عدالت تک بات نہ پہنچے۔ تاہم شاگرد کے والد نے اس کو مسترد کر دیا اور پولیس کو سارے معاملے سے آگاہ کر دیا۔ ٹھوس شواہد سامنے آنے پر پولیس نے فوری طور پر زیمورا کو گرفتار کر لیا۔ اس پر کم عمر بچے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے اور صریح جنسی پیغامات ارسال کرنے کے الزامات عائد کیے۔ اس کے علاوہ زیمورا کو اس کے کام سے بھی برخاست کر دیا گیا۔

  • گوجرانوالہ ،اسمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد

    کسٹم حکام نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے اسمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا

    سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے چناب ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کی اور اس دوران کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا، اسمگل شدہ سامان میں ادویات، کپڑے اور دیگر اشیاء شامل ہیں.

    بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

    ڈی سی کسٹم کا کہنا ہے کہ چناب ٹول پلازہ سے پکڑا جانے والا سامان افغانستان سے لاہور لایا جا رہا تھا، یہ سامان افغانستان سے آیا اور لاہور کی مارکیٹوں میں جانا تھا، ڈی سی کسٹم نے مزید بتایا کہ سامان کی مالیت تین کروڑ روپے کی ہے.

    چودھری نثار کی طبیعت ہوئی ناساز، ہسپتال منتقل

    ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

    پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا، وفاقی وزیر ایوی ایشن کا دعویٰ

    واضح رہے کہ افغانستان سے پاکستان میں منشیات سمگل کرنے کا بھی کاروبار تیزی سے پھیل رہا ہے، افغانستان سے پاکستان کے شہر کراچی میں آئس فروخت کرنے کے لئے بھجوائی جاتی ہے، دو ماہ قبل پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا جس سے دو کلو آئس برآمد ہوئی تھی . گرفتار ملزم عابد بلوچ کو افغانستان سے حاجی گل نے دو کلو آئس کراچی پہچانے کے لئے دی تھی۔ منشیات کی منتقلی کے فی چکر میں ملزم کو پچاس ہزار روپے دیئے جاتے تھے۔

  • والد سے ملاقات کی استدعا پر عدالت نے‌ آصفہ زرداری کو کیا کہا؟ اہم خبر

    والد سے ملاقات کی استدعا پر عدالت نے‌ آصفہ زرداری کو کیا کہا؟ اہم خبر

    سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو کو عدالت نے والد سے ملاقات کی اجازت دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی، جج محمد بشیر کو جج ارشد ملک کے تبادلے پر تعینات کیا گیا ہے .

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی نیب نے احتساب عدالت پیش کر دیا ہے، کیس کے انویسٹی گیشن افسر کی عدم موجودگی کے باعث عدالتی سماعت میں وقفہ ہوا ہے، دوران سماعت آصف زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو عدالت پہنچ گئیں اور عدالت سے استدعا کی کہ انہیں والد سے ملنے کی اجازت دی جائے، عدالت نے آصفہ بھٹو کو والد سے ملاقات کی اجازت دے دی.

    سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

    گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کی تھی، آصف زرداری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گیے ہیں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی. نیب آصف زرداری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی

    بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے جعلی اکاونٹس کیس اور پارک لین کیس میں گرفتار کر رکھا ہے.

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

  • ترکی کا ایک اور زخمی  فوجی چل بسا

    ترکی کا ایک اور زخمی فوجی چل بسا

    ترکی کے خلاف برسر پیکار PKK دہشت گرد تنظیم کے حملے سے زخمی ایک اور ترک فوجی چل بسا
    تفصیلات کے مطابق ضلع حقاری میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا فو جی زیر علاج ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا
    ترکی کے ضلع حقاری میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا فو جی زیر علاج ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا ہے۔
    فوجی آلتن تاش 9 جولائی کو ضلع حقاری میں فوجی گاڑی پر PKK کے دہشت گردوں کی طرف سےطویل مسافت سے کئے گئے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔
    حملے میں 2 فوجی شہید بھی ہوئے تھے ۔
    آلتن تاش کو انقرہ کے تعلیمی و تحقیقی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ تمام تر کوششوں کے باوجود جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔

    ترکی نے دہشت گردوں کے خلاف شمالی عراق میں آپریشن شروع کردیا

  • حافظ محمد سعید و دیگر کے خلاف مقدمات، عدالت نے حکومت سے جواب طلب کر لیا

    حافظ محمد سعید و دیگر کے خلاف مقدمات، عدالت نے حکومت سے جواب طلب کر لیا

    لاہور ہائیکورٹ نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید اور دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرنے پر صوبائی حکومت اور سی ٹی‌ ڈی سے جواب طلب کر لیا

    دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حافظ محمد سعید کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے ججز جسٹس شہرام سرور اور مسٹر جسٹس وحید خان پر مشتمل بنچ نے حافظ محمد سعید کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے حافظ محمد سعید و دیگر مرکزی رہنماوں کی درخواست پر پنجاب کی صوبائی حکومت اور سی ٹی ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا.

    حافظ محمد سعید کی جانب سے ان کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے جس سے عدالت نے اتفاق نہیں کیا اور حکومت سے جواب طلب کر لیا.

    لاہور ہائیکورٹ نے حافظ محمد سعید کی درخواست پر کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی.

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    واضح رہے کہ  حافظ محمد سعید و دیگر رہنماوں کے خلاف سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمات درج ہونے کے بعد جماعۃ الدعوۃ نے عدالت سے رجوع کر لیا، اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے .

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید، حافظ عبدالرحمان مکی ، امیر حمزہ اور محمد یحییٰ عزیز سمیت سات درخواست گزاروں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر محکمہ انسداد دہشت گرد (سی ٹی ڈی) کو فریق بنایا۔

    پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ میں جماعۃ الدعوۃ کے رہنماوں کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حافظ محمد سعید اور دیگر رہنماوں‌ پر درج مقدمات ختم کئے جائیں، حافظ محمد سعید کا لشکر طیبہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، ان کا القاعدہ یا ایسی کسی تنظیم سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے، عدالت میں دائردرخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ ریاست کے خلاف اقدامات میں ہرگز ملوث نہیں ہیں، انڈین لابی کا حافظ محمد سعید پر ممبئی حملوں میں ملوث ہونے بیان حقائق کے منافی ہے .

    کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں

    کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس اور سکول حکومتی تحویل میں

    واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کے ادارے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے رہنماوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں. دہشتگردوں کی مالی معاونت کےالزام پرجماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کیخلاف بھی دہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ،

    کالعدم تنظیموں سے روابط، گیارہ مزید تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگا دی

  • ایرانی طلبا کو عسکری تعلیم کے حصول سے روکا جائے، اسرائیل

    ایرانی طلبا کو عسکری تعلیم کے حصول سے روکا جائے، اسرائیل

    اسرائیل کے ماہرین نے ایران کے طلبا کو عسکری تعلیم کے حصول سے روکنے کا مطالبہ کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق میزائل امور کے ایک اسرائیلی ماہر کا کہنا ہے کہ ایرانی طلبہ کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے سے روکا جائے تا کہ وہ جدید عسکری ٹیکنالوجی سیکھ کر اسے اپنے ملک منتقل نہ کر سکیں۔

    انگریزی ویب سائٹDefense & Aerospace Report سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی ماہر عوزی روبن نے ایران کے ساتھ تنازع کی نوعیت پر روشنی ڈالی۔

    روبن کا تعلق Jerusalem Institute for Strategy and Security سے ہے۔

    روبن کے مطابق "ایرانیوں کی جانب سے اُس طریقے کار کا تجزیہ کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے مغرب اپنی جنگوں کو لڑتا ہے۔ انہوں نے ہر ممکنہ مفروضے کے واسطے مانع اقدامات وضع کیے ہوئے ہیں … ایرانی فوجوں کے خلاف نہیں لڑتے بلکہ وہ معاشروں کے خلاف نبرد آزما ہوتے ہیں۔ ان کا مقصد اس معاشرے کو شکست دینا ہوتا ہے جو اپنی فوج کی پشت پر کھڑا ہوتا ہے”۔

    ایران کی عسکری صلاحیتوں کے حوالے سے روبن نے کہا کہ "تہران نے ایرانی کردستان پارٹی کے صدر دفتر پر حملے میں طویل مار کے میزائلوں کا استعمال کیا۔ اگرچہ ایک چوتھائی میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے تاہم بقیہ میزائل اپنی منزل تک پہنچے اور انہوں نے مذکورہ پارٹی کے میٹنگ روم کو نشانہ بنایا۔ ایران کے پاس اچھی انٹیلی جنس ہے اور اس کا یہ ٹکنالوجی استعمال کرنا انتہائی متاثر کن امر ہے”۔
    جنگ ہوئی تو ایران اسرائیل پر بمباری کی اہلیت رکھتا ہے،حزب اللہ لیڈر

  • سپریم کورٹ ،ویڈیو لنک کے ذریعے کوئٹہ سے سماعت کا آغاز،کوئٹہ والوں کو سلام،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ ،ویڈیو لنک کے ذریعے کوئٹہ سے سماعت کا آغاز،کوئٹہ والوں کو سلام،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے کوئٹہ بینچ سے آن لائن سماعت کا آغاز کر دیا، کوئٹہ بینچ سے آن لائن سماعت کے دوران ملزم کی سزا کالعدم کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے کراچی کے بعد کوئٹہ بینچ سے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا آغاز کر دیا گیا. چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ نادرا کے شکرگزار ہیں انھوں نے بہت تعاون کیا،ای کورٹ کے ذریعے لوگوں کی پیسے اور وقت کی بچت ہوگی ،لاہور، اسلام آباد،کراچی،کوئٹہ سے بیک وقت ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات سنیں گے.

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کوئٹہ والوں کو سلام،آج تاریخی دن ہے،میری خواہش تھی ای کورٹ کا آغاز کوئٹہ سے ہوتا. تکنیکی مسائل کیوجہ سے ہمیں ای کورٹ کا آغاز کراچی رجسٹری سے کرنا پڑا،چھٹیوں کےبعد ایک خصوصی بنچ صرف ویڈیو لنک سےمقدمات سنے گا.

    چیف جسٹس نے وٰیڈیو لنک کے ذریعے ایک کیس کی سماعت کے دوران حاجی علی رضا کو زخمی کرنے کے ملزم مشتاق حسین کی دو سال قید کی سزا کالعدم کردی ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے حکم دیا کہ جرمانے کی 40 ہزار رقم ایک ماہ میں ادا کی جائے،

    بلوچستان ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا برقرار رکھتے ہو جرمانے کی رقم بڑھا کر 40 ہزار کی تھی، ٹرائل کورٹ نے ملزم مشتاق حسین کو 2 سال قید اور 20 ہزار جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی تھی.

  • چودھری نثار کی طبیعت ہوئی ناساز، ہسپتال منتقل

    چودھری نثار کی طبیعت ہوئی ناساز، ہسپتال منتقل

    سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی طبیعت ناساز ہو گئی

    چودھری نثار کی ایک بار پھر تحریک انصاف میں شمولیت کی باز گشت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ، مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چودھری نثار کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا ،چودھری نثار کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا.

    چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

    چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

    راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے چودھری نثار کا چیک اپ کیا، ان کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے اور انہیں‌آرام کا مشورہ دیا.

    ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

    پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا، وفاقی وزیر ایوی ایشن کا دعویٰ

    واضح رہے کہ چودھری نثار کافی عرصے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

    واضح رہے کہ چودھری نثار کے مقابلے میں غلام سرور خان نے الیکشن لڑا تھا اور چوھدری نثار کو شکست ہوئی تھی ، چودھری نثار پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیتے لیکن انہوں نے حلف نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کی رکنیت معطل کی ہوئی ہے، چوھدری نثار مسلم لیگ ن میں مریم نواز کو آگے لانے اور اسے لیڈر بنانے کے خلاف تھے ،مریم نواز کے فیصلوں کی وجہ سے چودھری نثار نے ن لیگ چھوڑی.

  • یمنی فوج کے حملے ، 23 حوثی ہلاک

    یمنی فوج کے حملے ، 23 حوثی ہلاک

    یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں اور عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں 23 حوثی ہلاک
    ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق یمن کے جنوبی صوبے الضالع میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں حوثی ملیشیا کے 13 ارکان مارے گئے جن میں ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

    یمنی فوج کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب حوثی ملیشیا کے ارکان نے قعطبہ ضلع میں غلق اور شخب کے محاذوں پر سرکاری فوج کے ٹھکانوں کی جانب دراندازی کی کوشش کی۔

    یمنی فوج نے باغیوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور انہیں اِب صوبے کے علاقوں کی سمت فرار پر مجبور کر دیا۔ جھڑپوں کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 13 ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں حوثیوں کا ایک کمانڈر ابو شریف حزام عبداللہ بھی شامل ہے۔
    حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے جازان ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ
    ادھر یمن کے شمال میں حوثی ملیشیا کے مرکزی گڑھ صعدہ صوبے میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں 10 حوثی باغی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس دوران اتحادی طیاروں نے کتاف ضلع میں العادیات کے پہاڑی سلسلے میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور جتھوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں میں متعدد باغی زخمی ہوئے اور ان کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

  • کوئٹہ ،کوئلے کی کان میں دھماکا، دس مزدور پھنس گئے

    کوئٹہ ،کوئلے کی کان میں دھماکا، دس مزدور پھنس گئے

    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زہریلی گیس بھرنے سے کوئلہ کان میں دھماکہ ہوا ہے جس سے 10 مزدور کان میں پھنس گئے
    کوئٹہ سے بھی جائیں گی اس سال حج پرواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے دس افراد پھنس گئے، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں. محکمہ معدنیات کے حکام اور لیویز کا عملہ بھی موجود ہے.

    کوئٹہ رحمانیہ مسجد میں دھماکے کا مقدمہ درج

    کوئلہ کی کان میں دھماکا رات کو ہوا تھا اس لئے امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا تھا ، اب صبح ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائی میں تیزی شروع کر دی .