Baaghi TV

Blog

  • چورکوچورکہنا چاہئے، جج کی ویڈیو کتنے میں خریدی گئی؟ غلام سرور خان

    چورکوچورکہنا چاہئے، جج کی ویڈیو کتنے میں خریدی گئی؟ غلام سرور خان

    وفاقی وزیر برائے ہوا بازی،غلام سرور خان نے کہا ہے کہ شریف برادران بھارت سے اپنی تجارت کی بات کرتے ہیں، کلبھوشن اور پاکستان میں را کی دہشت گردی پر کوئی ن لیگی بات نہیں کرتا. اداروں کو کمزور ،عدلیہ ،فوج پر حملے مسلم لیگ ن کی تاریخ ہے،لوگ اپوزیشن کا اصلی چہرہ دیکھ چکے ہیں جو اپنی چوریوں پر پردہ ڈالنے چاہتی ہے۔

    پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا، وفاقی وزیر ایوی ایشن کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے راولپنڈی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پہلے کہتی رہی ہم رمضان کے بعد احتجاج تحریک شروع کرہنگے۔رمضان کے بعد ایک ماہ ہو گیا مگر اپوزیشن احتجاجی تحریک نہیں چلا سکی،پھر کہا گیا کہ قومی اسمبلی میں بجٹ نہیں پاس ہونے دیبگے وہ بھی پاس ہو گیا،پھر کہا گیا اسپیکر کے خلاف تحریک لائنگے وہ بھی نہیں ہو سکا۔اب چیرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی،چیرمین کے خلاف کیا الزامات ہیں جو عدم اعتماد کی تحریک لا رہے ہیں۔صرف اپوزیشن کا کام سسٹم کو خراب کرنا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن پاکستان میں امن وہ امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں۔اپنی کرپشن ہو پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔تمام تر چیزوں پر کڑیاں ایک ہی ہیں مگر وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کی باتوں میں نہیں آنے والا۔مسلم لیگ ن کی تاریخ ہے اداروں کو کمزور کرنا۔عدلیہ، فوج اور دیگر اداروں پر ہمیشہ حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ نواز شریف کے خلاف کیس سپریم کورٹ میں چل رہا تھا، غنڈوں کو بلا کر سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا تھا۔شرم ہو تو وہ ایسا نہیں کرتے .

    کوئٹہ سے بھی جائیں گی اس سال حج پرواز

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس قیوم پر اثر انداز ہونے کی شہباز شریف کی طرف سے کوشش کی گئی اور حالیہ فیصلے میں ایک میں سزا اور ایک سے بری ہوئے نواز شریف۔انہوں نے ملتان میں سولہ سالہ پہلی ویڈیو خرید کر سسلین مافیا نے منظر عام پر لائی۔وفاقی وزیر نے استفسار کیا کہ کہاں سے ویڈیو خریدی گئی اور پھر جج صاحب نے اس پر بیان حلفی بھی جمع کرایا گیا۔اپیلیں پینڈنگ ہے ہائی کورٹ میں سپریم کورٹ نے بھی اس پر ایکشن کے لیا۔جج ارشد ملک کو اس لیۓ ہٹایا گیاکہ وہ الزامات کی ضد میں تھے۔میں اس قسم کی گھٹیا حرکتیں کرنے پر اپوزیشن کی منت بھی کرتا ہوں اور ایسا کرنے سے روکتا بھی ہوں۔سیاست کرنی چاہیے گندگی نہیں اچھالنی چاہیے۔دو فیصلے ارشد ملک کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ہیں۔فیصلہ ہوئے کئی ماہ ہو چکے آج اس ویڈیو کو کیوں لائے۔چور کو چور کہنا سیکھنا چاہیے ویڈیو وہ لائے جس پر جج ارشد ملک نے بیان حلفی دے دی۔اس قسم کی حرکتیں پیپلزپارٹی کی طرف سے نہیں کی گئیں۔انہوں نے تو سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کرایا۔اداروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں مسلم لیگ ن والے۔

    ۔وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ کیا کبھی کلبھوشن پر بات کی انہوں نے؟مسلم لیگ ن کے دور میں پانچ سو ستر تحریک التوا کینسل کی گہیں۔شہباز شریف را کے خلاف بات نہیں کرتا بھارت جا کر دہشت گردی پر بات نہیں کرتا بلکہ اپنے بزنس کی بات کرتا ہے۔اس پر میں نے تحریک التوا دی۔مریم نواز سمیت کوئی بھی مسلم لیگ نے کا بندہ بھارت کے خلاف بات نہیں کرتا۔رحمان ملک جیسا بندہ کہہ سکتا ہے کہ پاکستانی دہشتگردی میں را کا ہاتھ ہے۔پاکستانی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نۓ ٹیکس سسسٹم کے بارے میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹیکس کلچر نہیں کوئی بھی بندہ ٹیکس دینے کو تیار نہیں۔یہ میرا شعبہ نہیں اس پر زیادہ بات نہیں کرونگا۔اس پر وزیراعظم نے بھی بات کی۔جو پچاس لاکھ سے زیادہ کی ٹرانزیکشن ہو وہ شناختی کارڈ کے زریعے ہونی چاہیے۔بہت چیزیں قابل اصلاح بھی ہیں۔اس کے پیچھے بھی سیاست ہے پیسہ باہر پہنچانے کی کوشش کی گئی۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ آرمی کے جرنل کا احتساب ہوا اسکا کورٹ مارشل ہوا۔انکا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشری اپنے ایشوز خود دیکھ رہی ہے کچھ وکلاء کے ایمان خرید کر میڈیا پر لانے کی کوشش کی گئی۔کوئی بھی احتساب سے بالا تر نہیں ہو نا چاہیے۔

    چودھری نثار کی ایک بار پھر تحریک انصاف میں شمولیت کی باز گشت

    سینٹ کے بارے میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چیرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں وجہ وہ سسٹم کو ڈی سٹیببلائز کرنا ہے ۔کلبھوشن کا معاملہ بین الاقوامی فورم پر ہے اس فیصلے کے بعد ہی بات ہو گی۔ایک شخص پکڑا گیا اور وہ تسلیم کر رہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ایک شخص پکڑا جاتا ہے سب تسلیم کرتا ہے اور لیگی دور میں اپوزیشن کو اس پر بات نہیں کی جاتی۔

    ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

    ایوی ایشن ڈویژن ر سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل ائرپورٹ پر ایک تفتیش کا آغاز کیا جو اسلام آباد ائیر پورٹ پر کرپشن کی انکوائری کی جا رہی ہے۔پہلے اسکی کاسٹ اڑتیس ارب تھی اور اب ایک سو پانچ ارب روپے ہو چکی ہے۔اور اگر مزید باریکی سے۔ دیکھا جائے تو یہ ایک سو پچیس ارب پر چلا جاتا ہے ،چار گھنٹے ائرپورٹ پر رہا مجھ تک کوئی ایشو نہیں پہنچ سکا

    محمد اویس

  • سی پیک اتھارٹی اور پاک چائنہ بزنس کونسل بنانے کا حکومتی فیصلہ

    سی پیک اتھارٹی اور پاک چائنہ بزنس کونسل بنانے کا حکومتی فیصلہ

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک اتھارٹی اور پاک چائنہ بزنس کونسل بنانے کا فیصلہ کیا ہے، سی پیک اہداف کے حصول کے لئے نجی شراکت ناگزیر ہے.

    سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں ،سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کررہےہیں، سی پیک کےدوسرےمرحلےمیں صنعتی اورایگری کلچرمعاہدے کررہے ہیں.

    سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت بجلی کےمنصوبوں میں چین کی سرمایہ کاری نہ آتی توآج بھی بجلی کا بحران ہوتا، انکا مزید کہنا تھا کہ معاہدوں اور منصوبوں کیلئے لائحہ عمل بنارہے ہیں،موجودہ حکومت سی پیک کے تحت تمام منصوبے مکمل کرنے کےلیے پر عزم ہے، سی پیک پاکستان اورچین کے مضبوط تعلقات کا مظہرہے.

    لاجزمیں غیرمتعلقہ افراد کا رش،خواتین سینیٹرزکا سرکاری گھروں میں عدم تحفظ کا اظہار

    وفاقی وزیر خسرو بختیار نے مزید کہا کہ گوادرماسٹرپلان آخری مراحل میں ہے،ریلوے کے نظام کو اپ گریڈ کرناہے،

  • مساجد پر حملے: نیوزی لینڈ کے لوگوں نے رضاکارانہ طور پر آتشی اسلحے واپس کردیے

    مساجد پر حملے: نیوزی لینڈ کے لوگوں نے رضاکارانہ طور پر آتشی اسلحے واپس کردیے

    کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کی حکومت کی پالسیاں رنگ دکھانے لگیں. کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کے بعد ملک کو نیم خودکار ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مقصد کے طور پر شروع کی گئی اسکیم میں درجنوں نیوزی لینڈرز نے اپنے آتشی اسلحوں کو واپس کردیا۔

    ذرائع کے مطابق ملک گیر منعقد ہونے والی اس مہم کے آغاز میں کرائسٹ چرچ میں 250 سے زائد کلیکشن ہوئی، یاد رہے کہ یہ وہی شہر ہے جہاں تقریباً 4 ماہ قبل نماز جمعہ کے دوران 51 مسلمانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔اس سانحے کے بعد نیوزی لینڈ حکومت، اپوزیشن کی حمایت سے ملک کے بندوق قوانین (گن لاز) کو سخت کرنے کے لیے فوری طور پر قانون سازی کی طرف بڑھی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ میں‌آتشی اسلحے رکھنے والوں کے لیے کوئی خاص قانون نہیں‌تھا .تاہم اپریل میں نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے زیادہ تر نیم خودکار آتشی اسلحے، کچھ پمپ ایکشن شوٹ گنز اور کچھ بڑے میگزین پر پابندی کے بعد ایمنسٹی معاہدے کے تحت ہتھیار رکھنے والے دسمبر 2020 تک غیرقانونی بندوقیں واپس کرسکتے ہیں۔

  • لولی ووڈ کی کامیڈی فلم ‘ہیر مان جا’ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول

    لولی ووڈ کی کامیڈی فلم ‘ہیر مان جا’ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول

    لاہور: حریم فاروق اورعلی رحمان کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ”ہیر مان جا“ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔

    گزشتہ روز پاکستسنی کامیڈی فلم "ہیر مان جا‘‘ کا ٹریلر یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا کے ساتھ ملک کے تمام سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے جسے فلمی حلقوں کے ساتھ ساتھ شائقین نے بھی بہت پسند کیا ہے۔ یوٹیوب پر ٹریلر کو 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 1 ملین ویوز مل چکے ہیں.

    ہدایت کار اظفر جعفری کی رومانوی کامیڈی فلم’’ہیرمان جا‘‘ میں ٹی وی کی معروف جوڑی علی رحمان اور حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں جسے لوگوں نے بہت پسند کیا ہے.

    آئی آر کے بینر تلے بننے والی فلم ”ہیر مان جا“ اس کامیاب ٹیم کی نئی پیشکش ہے جو اس سے پہلے’’جانان‘‘ اور’’پرچی‘‘ فلمیں بنا چکے ہیں، جلد ریلیز ہونے والی فلم میں علی رحمان اور حریم فاروق کی جوڑی اس سے قبل بھی کئی ڈراموں اورفلم ’’پرچی‘‘ میں جلوے دکھا چکی ہے،اور یہی وجہ ہے کہ فلمی حلقوں اور شائقین کو فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی نوجوان نسل کے مسائل اور حالات کو مد نظر رکھ کر لکھی گئی ہے. فلم کی کہانی کو اجاگر کرنے کے لیے کئی معروف فنکار میکائل ذولفقار، آمنہ شیخ، شیزعلی خان، عابد علی اور احمد علی اکبر اپنا جلوہ دکھائیں گے.

    یاد رہے کامیڈی سے بھرپور حریم فاروق اور علی رحمان کی فلم عیدالاضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی.

  • حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں کو ختم کیا جائے

    حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں کو ختم کیا جائے

    چنیوٹ
    حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں کو ختم کیا جائے اگر عوام اور تاجروں پر ٹیکسوں کا ڈالا گیا بوجھ نہ ہٹایا گیا اور فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائیرہ کار وسیع کر دیا جائےگا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی ۔نئے پاکستان میں عوام کی زندگی کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔انجمن تاجران ضلع چنیوٹ کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس
    ضلعی مرکزی انجمن تاجران چنیوٹ کے صدر حاجی محمد جمیل فخری نے ضلع چنیوٹ،چناب نگر،لالیاں،بھوآنہ اور دیگر علاقوں مارکیٹوں کے تاجررہنماﺅں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو زندہ درگور کرنے کی پالیسی لے کر سامنے آئی ہے اور عوام اور تاجروں کو ٹیکسوں کے ذریعے پریشان کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان تاجر برادری کے فیصلہ کے مطابق آج ضلع چنیوٹ میں مکمل طور پر شٹرداﺅن کیا گیا ہے جس میں ضلع بھر کی تاجر برادری نے متفقہ طور پر مارکیٹوں دکانوں اور تجارتی مراکز کو بند رکھا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہڑتال ٹوکن کے طور پر کی گئی ہے اگر تاجر اور عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ سے آزاد نہ کیا گیا اور ٹیکسوں کا خاتمہ ممکن نہ بنایا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائےگا جس کی ذمہ دار حکومت ہوگی

  • حمزہ شہباز و دیگر کے پروڈکشن آرڈرز جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر

    حمزہ شہباز و دیگر کے پروڈکشن آرڈرز جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر

    حمزہ شہباز سمیت پنجاب اسمبلی کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ارکان پنجاب اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز کے حوالہ سے پنجاب میں بھی مرکز کی پالیسی اپنائے جانے کا امکان ہے، حمزہ شہباز،خواجہ سلمان رفیق اور سبطین خان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوسکے .

    کل مسلم لیگ ن نے اپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست کی تھی ،اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پرطلب کر رکھا ہے ،15 جولائی سے شروع ہونے والے اسمبلی کا اجلاس گرفتارارکان کو شامل نہ کرنے کا امکان ہے.

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، اس سے قبل حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرجاری ہوئے تھے جو بجٹ سیشن کے بعد ختم ہو گئے، سبطین خان تحریک انصاف کے رہنما ہیں ان کو بھی نیب نے گرفتار کیا وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، سلمان رفیق خواجہ سعد رفیق کے بھائی اور سابق صوبائی وزیر ہیں،.وہ بھی جیل میں ہیں.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھی وزارت قانون کو کہہ چکے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئے اس حوالہ سے قانون میں ترمیم کریں.

  • لاہور: نہم جماعت کی کتاب سے عقیدہ ختم نبوت کے الفاظ حذف کرنے والے پبلشراور مصنفین پرمقدمہ درج

    لاہور: نہم جماعت کی کتاب سے عقیدہ ختم نبوت کے الفاظ حذف کرنے والے پبلشراور مصنفین پرمقدمہ درج

    لاہور:پاکستان میں نصاب میں سے اسلامی عقیدے ، اقدار اور تاریخ اسلام کو نکالنے اور نصاب کو غیر اسلامی بنانے کے حوالے سے خبریں تو گردش کرتی ہی رہتی ہیں لیکن لاہور میں ایک تازہ واقعہ میں ایسا ہو ہی گیا ہے. ذرائع کے مطابق لاہور کے تھانہ نیو انارکلی پولیس نے جی ایف ایچ پبلشر اور دو مصنفین محمد حسین چودھری اور مسز اعظمی اعظم کیخلاف 295 سی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اختر بٹ کے بیان پر یہ مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بدنیتی اور دانستہ طور پر کتاب کے صفحہ نمبر 5 سے ختم نبوت سے متعلق الفاظ حذف کیے۔ملزمان کی اس حرکت سے شہریوں کی دل آزاری ہوئی اور مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔ ان کا یہ اقدام آئندہ نسلوں کو گمراہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے، ان کیخلاف کارروائی نہ ہونے کی صورت میں معاشرے میں انتشار کا خطرہ ہے۔

    یا رہے کہ نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے باغی ٹی وی پہلے ہی چوہدری شجاعت حسین کے حوالے سے یہ خبر دے چکا ہے کہ نصاب میں تبدیلی کی جارہی ہے .پولیس ذرائع کے مطابق یہ حکومتی ادارے کا کام نہیں بلکی اس میں نجی ادارے اور مصنفین شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.کتاب کی نظرثانی کے دوران ماہر مضمون نے اس غلطی کی نشاندہی کی اس کے باوجود ملزمان نے غلطی درست کئے بغیر کتاب شائع کی۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے مذکورہ کتاب پر پابندی لگا دی ہے۔

  • عمان کے مشہور سیاحتی مقام پر خوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    عمان کے مشہور سیاحتی مقام پر خوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) خلیجی ریاست سلطنت آف عمان کے سیاحتی مقام جبل اخضر پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں چار افراد جان بحق جبکہ آٹھ شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ایک منی بس جبل اخضر پر اس وقت حادثہ کا شکار ہوئی جب وہ سیاحوں کو لیکر واپسی کے سفر پر تھی۔
    رائل عمان پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی افراد کا علاج جاری ہے۔ تاہم ابھی تک جاں بحق اور زخمی افراد کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

  • ڈولفن فورس کو فرسٹ ایڈ اور نفسیاتی تربیت دینے کا فیصلہ

    ڈولفن فورس کو فرسٹ ایڈ اور نفسیاتی تربیت دینے کا فیصلہ

    لاہور:پنجاب پولیس حکام ڈولفن فورس اہلکاروں کے ذہنی تناو اور غصے سے تنگ آگئے.اس اذیت سے بچنےکے لیے پنجاب پولیس نے ڈولفن اہلکاروں کو ذہنی تناؤ اور غصہ پر قابو پانے کیلئے ماہرین نفسیات کی مدد حاصل کرلی گئیں۔ ڈولفن ہیڈآفس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق افسران بالا کو ماضی میں ڈولفن پولیس کیخلاف مشتعل ہونے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر ان کو ذہنی تناؤ اور حالات سے پُرامن رہ کرکے مقابلہ کرنے کیلئے نفسیاتی کورس کروانے کا فیصلہ کیا گیا، اس ضمن میں پنجاب یونیورسٹی کے سائیکولوجی ڈیپارٹمنٹ سے مدد لی گئی ہے اور جن اہلکاروں کیخلاف برے رویے کی شکایات موصول ہوئیں ہیں انہیں ماہرین نفسیات لیکچر دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہےکہ اکثر اوقات ٹریفک حادثہ کی اطلاع پر ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار ریسکیو1122 سے بھی پہلے جائے وقوعہ پر پہنچ جاتے ہیں، لہٰذا جب ڈولفن اور پی آر یو فورس کے اہلکار موقع پر پہنچیں تو وہ ٹریفک حادثے میں زخمی کو طبی امداد بھی فراہم کریںڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ فورس کو ابتدائی طبی امداد دینے کا کورس بھی کروایا جائے گا۔ فرسٹ ایڈ کٹ کو ڈولفن فورس اور پی آر یو فورس کی یونیفارم کا حصہ بنایا جائے گا۔

    ڈولفن فورس کے ہیڈ آفس ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہو ا کہ ریڈ کریسنٹ سے ڈولفن فورس کا ایک ایم او یو سائن کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام ڈولفن اور پی آریو فورس کے اہلکاروں کو ریڈکریسنٹ ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ دے گا۔ ریڈ کریسنٹ کی جانب سے ڈولفن پولیس کو فرسٹ ایڈ کٹ بھی فراہم کی جائے گی جو وہ اپنے یونیفارم کی بیلٹ کے ساتھ ایڈجسٹ کر سکیں گے۔

  • چودھری نثار کی ایک بار پھر تحریک انصاف میں شمولیت کی باز گشت

    چودھری نثار کی ایک بار پھر تحریک انصاف میں شمولیت کی باز گشت

    وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اگرچودھری نثار پی ٹی آئی میں آئے تو میرے ماتحت کام کریں گے، میں چودھری نثار کے ماتحت کام نہیں کروں گا .

    چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کےدور میں 570 تحاریک التواپیش ہوئیں ایک پربھی بات نہیں ہونے دی گئی، تاجروں کی ہڑتال کے پیچھے سیاست ہے،

    چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وکلا کو باہر نکالنے کے لیے بارز میں پیسے پہنچائے جارہے ہیں،

    ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

    ایک سوال کے جواب میں غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر کے بعد میڈیا کو انٹرویو دینے والے سیاستدان عدالتوں کو جواب دیں میڈیا کو نہیں،

    پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا، وفاقی وزیر ایوی ایشن کا دعویٰ

    غلام سرور خان نے مزید کہا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات کریں گے .

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن کے نیٹ ورک کے بہت سے لوگ ابھی بھی اداروں کے پاس ہیں، مسنگ پرسنز میں بہت سے لوگ اس نیٹ ورک سے جڑے تھے ادارے تفتیش کر رہے ہیں .

    واضح رہے کہ چودھری نثار کے مقابلے میں غلام سرور خان نے الیکشن لڑا تھا اور چوھدری نثار کو شکست ہوئی تھی ، چودھری نثار پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیتے لیکن انہوں نے حلف نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کی رکنیت معطل کی ہوئی ہے، چوھدری نثار مسلم لیگ ن میں مریم نواز کو آگے لانے اور اسے لیڈر بنانے کے خلاف تھے ،مریم نواز کے فیصلوں کی وجہ سے چودھری نثار نے ن لیگ چھوڑی.