چنیوٹ
ٹرین حادثات میں ہلاکتوں کی ذمہ دار محکمہ ریلوے ہے عوام کےلئے ریلوے کا سفر خطرناک ہوچکا ہے لوگوں میں خوف بڑھ گیا ہے ۔ایک ہفتہ سے چنیوٹ گندے پانی میں ڈوبا ہوا افسران لمبی تان کر سو رہے ہےں عوام گھروں محصور ہو چکے ہیں نئے پاکستان اور ریاست مدینہ کے دعویدار بتائیں کہ عوام کو حقوق کی فراہمی کون کرے گا ۔مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی کی پریس کانفرنس
لیگی ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرین حادثات میں اضافہ افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے خاندان کے پانچ افراد کی ہلاکت پر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرین حادثات میں اضافہ اور قیمتی انسانی ہلاکتیں متعلقہ حکام اور حکومت وقت کےلئے سوالیہ نشان ہیں ٹریں کا سفر جوکبھی محفوظ سمجھا جاتا تھا اب عوام کےلئے خوف کی علامت بنتا جارہا ہے ۔انہوں نے کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے چنیوٹ گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے عوام گندے پانی اور سیوریج کے نظام کی تباہی کی وجہ سے موذی امراض کی لپیٹ میں کوئی پرسان حال نہیں ہے اور عوام گھروں میں محصور ہو چکے ہیں میونسپل کمیٹی چنیوٹ افسران سمیت تما م ضلعی افسران عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے منظر سے غائب ہیں اور ایک دوسرے پر ذمہ داری کا الزام لگا کر عوام کو ذلیل کیا جارہا ہے
Blog
-

ٹرین حادثات میں ہلاکتوں کی ذمہ دار محکمہ ریلوے ہے
-

زلفی بخاری کا انکشاف ،کتنے پیسے بھیجے گئے ؟
اسلام آباد:وزیر اعظم کے قریبی ساتھی مشیر خاص برائے سمندر پار پاکستانیوں کے امور کے زلفی بخاری نے سمندر پار رہنے والے پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح سمندر پار پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرکے ترسیلات زر کیں ہیں اس کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی.

زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سال 2018 اور 2019 میںبیرون ملک سے آنے والی رقم نواز شریف دور کی حکومت میں آنے والی رقم سے کہیں زیادہ ہے. زلفی بخاری نے بتایا کہ نواز شریف دور حکومت 2017 اور 2018 کے مالی سال کےاندر 19.91 بلین ڈالرز پاکستانیوں نے بھیجے جبکہ اس مالی سال میں پاکستانیوں نے 21.84 بلین ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں.زلفی بخاری نے کہا کہ یہ سمندر پار پاکستانیوں کا موجودہ حکومت پر اعتماد کی علامت ہے. -

پاکستان نے پہلا بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا
لندن: پاکستان نے بنگلادیش کو9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلا بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ اپنے نام کر لیا۔
لندن میں کھیلے گئے پہلے بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 105رنز کاہدف دیا اور پاکستان نے 12 اوورز میں ہدف با آسانی پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے علی امین 52 اور علی زاہد 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو جمعہ کے دن سیمی فائنل میں افغانستان کو شکست دینے پر مبارک باد دی اور ان کی پرفارمنس کو سرہاتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اچھے کھیل کا مضاہرہ کیا.
-

گو سلیکٹیڈ گو! گو سازشی گو!، مریم نواز نے نعرہ لگا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ
سلیکٹیڈ کہاں ہو ؟ 1977 کے بعد پہلی دفعہ آج پورا پاکستان بند ہوا ہے ،ذرا بنی گالہ کے محل سے نکل کر دیکھو،
پشاور سے کراچی تک ،کارخانے بند، فیکٹریاں بند ،بازار بند ،دکانیں بند ،میڈیا بند ،زبانیں بند ،یہ ہے خلق خدا کی آواز یہ ہے نقارہ خدا .تمہیں شرم نہیں آتی، مریم نواز وزیراعظم عمران خان پر برس پڑیں
مریم نواز نے ٹویٹ کے آخر میں نعرہ لگا دیا کہ گو سلیکٹیڈ گو! گو سازشی گو!
جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ
مریم نواز نے ٹویٹر پر مختلف شہروں کی تصاویر بھی شئیر کیں جن میں دکھایا گیا کہ دکانیں بند ہیں
سلیکٹیڈ کہاں ہو ؟
1977 کے بعد پہلی دفعہ آج پورا پاکستان بند ہوا ہے
ذرا بنی گالہ کے محل سے نکل کر دیکھو
پشاور سے کراچی تک
کارخانے بند
فیکٹریاں بند
بازار بند
دکانیں بند
میڈیا بند
زبانیں بند
یہ ہے خلق خدا کی آواز یہ ہے نقارہ خداگو سلیکٹیڈ گو! گو سازشی گو! pic.twitter.com/ErolUys1Pe
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 13, 2019
واضح رہے کہ ٹیکسز میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف آج تاجر برادری نے ملک بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کر رکھی ہے، کراچی،لاہور، پشاور، کوئٹہ، گلگت سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ہڑتال ہے، مارکیٹیں بند رہیں گی، لاہور میں کارڈیلر نے بھی ہڑتال کر دی، تاجر برادری مطالبات کی منظوری کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کرے گی .
نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، ن لیگی ہوئے پریشان
لاہورمیں ٹیکسوں کیخلاف ہڑتال پر تاجردو گروپوں میں تقسیم ہوگئے،ایک گروپ نے آج ہڑتال کا اعلان کر دیا، دوسرے گروپ نے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ٹریڈرز الائنس اور انجمن تاجران خالد پرویز گروپ نے ہڑتال کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کردیا، آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ اور اشرف بھٹی گروپ نے آج ہر صورت ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ
حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم
جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ
جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ، اب نواز شریف کو رہا کیا جائے، مطالبہ آ گیا
-

پاکستان ریلوے حادثات کی زد میں،باغی ٹی وی پول میں 65 فیصد شہریوں نے شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ کردیا
لاہور:پاکستان ریلوے میں بڑھتے ہوئے حادثات اور بہت سی انسانی جانوں کے ضیاع کے ذمہ داران کے حوالے سے باغی ٹی وی نے ایک عوامی سروے کیا.سروے میںعوامی رائے جانی کہ کیا ان حادثات پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو اتنے بڑے نقصانات کے بعد اب ستعفیٰ دے دینا چاہیے یا نہیں ،تو اس کے بارے میںجو عوامی رائے باغی ٹی وی پول میں آئی ہے وہ کچھ اس طرح ہے .

ملک بھر سے 64.75 فیصد شہریوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو استعفیٰ دے دینا چاہیے اب ان کے وزیر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا .ان شہریوں نے پاکستان ریلوے کے بڑھتے ہوئے حادثات پر گہرے دکھ کا ابھی اظہار کیا ہے. شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر شیخ رشید ریلوے کو حادثات سے بچا نہیں سکتے اور اس میں بہتری نہیں لا سکتے تو ان کو فوری استعفیٰدے دینا چاہیےجبکہ 33 فیصد سے زائد شہریوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے بلکہ آئندہ سے ایسے حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں. استعفیٰ دینے سے حادثات نہیںرکتے بلکہ نئےعزم کے ساتھ پاکستان ریلوے کو آگے لے کر جانا ہے
باغی ٹی وی سروے میں 2.16 فیصد شہریوں نے کسی قسم کی رائے نہیں دی .اور اپنی طرف سے چپ رہنے کو ہی غنیمت جانا .یاد رہے کہ رحیم یار خان میں ریل حادثے کے بعد شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا .اور اپوزیشن رنماوں بلاول بھٹو سمیت دیگر کئ ارکان اسمبلی نے شیخ رشید کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا
-

کہتا ہوں ریلوے میں آرام حرام ہے، شیخ رشید کا دبنگ اعلان
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صادق آباد ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف ایک ماہ میں فیصلہ کریں گے. بے نظیر کی شہادت کے دوران جلنے والی ٹرینوں کو ٹھیک کر دیا ہے، میں کہتا ہوں ریلوے میں آرام حرام ہے .
ویڈیو سیکنڈل، بری ہونیوالے کیس میں بھی نواز شریف کو ہو گی سزا، شیخ رشید کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے لاہور ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے میں تین افسوسناک ٹرین حادثات ہوئے،ڈرائیورز، اسسٹنٹ ڈرائیورز اور اسٹیشن مارسٹرکیخلاف فیصلہ کیا گیا ہے ،ایک ماہ کے اندرحادثے کے ذمے داروں کے خلاف فیصلہ کریں گے.
جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ
وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ریلوےمیں جانے والےاکثرلوگ جہاز کا کرایہ افورڈ نہیں کرسکتے ہم نےدس بلین کا ٹارگٹ زیادہ حاصل کیاہے،60لاکھ زیادہ مسافراٹھائے ہیں،ریلوےکا خسارہ 5 بلین روپے کم کیا ہے،
نواز شریف کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، ارشد ملک احتساب عدالت سے فارغ، وزیر قانون کی تصدیق
ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید
جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ میں کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سے میانوالی ٹرین 19 جولائی سے چلارہے ہیں، ہم نے دس اے سی کوچز لاہور سے کراچی اسٹینڈ بائی کرنے کا فیصلہ کیاہے، لوگوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمےداری ہے،جو ٹرینیں ہم نے چلائیں ہیں وہ ضرورت کےتحت ہیں،اس وقت 136مسافر ٹرینیں اور 55 فریٹ ٹرینیں ٹریک پر ہیں، شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نئی کوچز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ،ریلوےکااصل مسئلہ سکھر ڈویژن میں ہے، کوئی افسرسکھرجانا نہیں چاہتا.
حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم
جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ
جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ، اب نواز شریف کو رہا کیا جائے، مطالبہ آ گیا
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ہم نے ریلوے لوکو موٹو میں کیمرے لگانے کا فیصلہ کیاہے، ریلوے میں 1122طرز کی سیفٹی لیول کا بھی فیصلہ کیا ہے، ایم ایل ون میں نوابشاہ روہڑی کا ٹریک ٹھیک کرنا ہے،سب سے زیادہ اچھی کارکردگی ریلوے میں ہے،تمام پھاٹک ختم کریں گے، اوور ہیڈ اور انڈرگراؤنڈ راستے بنائیں گے، ریلوے میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کا سیفٹی پروجیکٹ لائیں گے. شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے ریلوے کا انفرااسٹرکچر بہتر کرنے کی کوشش نہیں کی،میں کہتاہوں ریلوے میں آرام حرام ہے،ریلوے میں کچھ لوگ کہتے ہیں کام حرام ہے، نیا ٹریک جب لگے تو سگنل کا مسئلہ بھی حل ہوجائےگا،نئے ٹریک کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے،جو کام نہیں کرنا چاہتے وہ مخالفت کررہے ہیں.
-

ویڈیو سیکنڈل، بری ہونیوالے کیس میں بھی نواز شریف کو ہو گی سزا، شیخ رشید کا دعویٰ
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگر احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو کے بعد نواز شریف کا کیس ری اوپن ہوا تو اسے اس کیس میں بھی سزا ہو جائے گی جس میں وہ بری ہوئے تھے.
ٹرین حادثہ، شیخ رشید کے استعفیٰ کی قرارداد اسمبلی میں جمع
باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے میں جیل میں رہا مجھے تو کسی نے پروڈکشن آرڈر نہیں دئیے، میں جیل میں تھا جب میری ماں کا جنازہ ہوا، ایسے ججز موجود ہیں جو جمہوریت کو آگے لے کر جائیں گے، لٹیرے سارا خزانہ لوٹ کر کھا گئے، یہ ملک میں ڈسٹربنس چاہتے ہیں، عمران خان ملک کو بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں. کس حکومت کو شوق ہے کہ وہ مہنگائی کے چنگل میں پھنسے،
شیخ رشید کو ریلوے کی بجائے وزارت گالم گلوچ دی جائے، طلال چودھری کا مطالبہ
شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں وڈیو کی سیاست ختم ہوگئی ہے، ویڈیو بہت بن جاتی ہیں، چہرہ کسی کا گردن کسی اور کی لگا دی جاتی ہے،
ٹرین حادثے پر وزیراعظم شیخ رشید سے کب استعفیٰ مانگیں گے، بلاول
شیخ رشید نے پیشنگوئی کی کہ اگر فیصلہ واپس ہوا تو جس کیس میں نواز شریف بری ہوئے اس میں بھی سزا ہو جائے گی، یہ منی ٹریل نہیں بتا سکتے اس لئے ہنگامے کرتے ہیں. میں واحد سیاستدان ہوں جس نے عمران خان کو کہا کہ ان کو جانے دو،
ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون؟ شیخ رشید نے توڑی خاموشی
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عدلیہ اور فوج پاکستان کی جمہوریت کے ضامن ہیں، جو جتنا زیادہ چیخ رہا ہے سمجھ لیں کوئی بڑا کیس اس کے کندھے پر لٹک رہا ہے،
رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم
سینیٹ چیئرمین کے حوالہ سے شیخ رشید نے کہا کہ بڑا دلچسپ اور کانٹے دار الیکشن ہو گا، ڈپٹی چیئرمین کے خلاف بھی الیکشن ہو گا، اب کوئی اور سینیٹروں کی ٹیم الیکشن کو ہیڈ کرے گا، چور مچائے شور کی فلم 90 دن میں ختم ہو جائے گی.
کس کس کی گرفتاری قریب ہے؟، شیخ رشید نے سب بتا دیا
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہڑتال مزدوروں کا حق ہے، رائل پام کا کیس جیتا، اربوں روپے کی پراپرٹی پنڈی سے نکالی،
-

کتے کھانے والی قوم ! جنوبی کوریا میں کتے کھانے کا دن ،کتے بچانے والے بھی میدان میںآگئے
سئیول :جنوبی کوریا میں کتے کا گوشت کھانے والے اور کتون کو بچانے والے آمنے سامنے آگئے.جنوبی کوریا میں’کتے کے گوشت کا دن‘ منایا گیا جس میں ایک طرف کتے کا گوشت کھانے کو قانونی قرار دینے کے لیے مظاہرے ہوئے تو دوسری جانب اس پر پابندی لگانے کے حق میں بھی مظاہرے کیے گئے۔
جمعۃ المبارک کادن جہاں ملسمانوں کے ہاں ایک رحمت اور برکتوں والے دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے .وہاں جنوبی کوریا میں اس دن کے حوالےسے ایک عقیدہ پایا جاتا ہے. جس کے مطابق جنوبی کوریا میں روایتی عقیدے کے مطابق جمعہ ملک کے تین گرم ترین تین دنوں میں سے پہلا دن ہے۔ جنوبی کوریا کے کئی باشندوں کا عقیدہ ہے کہ اگر ان تین گرم ترین دنوں میں کتے کا گوشت کھایا جائے یا چکن سوپ پیا جائے تو یہ گرمی کو برداشت کرنے کے لیے قوت مہیا کرتا ہے۔
دوسری طرف دارالحکومت سیئول میں جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے سامنے کتے کا گوشت کھانے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ’ کتنے لاکھ مزید کتوں کو مرنا پڑے گا‘۔تاہم ان سے 10 میٹر کے فاصلے پر کتے پالنے والے کسانوں نے بھی مظاہرہ کیے۔ یہ کسان کتے پالتے ہیں اور انہیں مقامی ہوٹلوں کو فروخت کرتے ہیں۔ وہ اپنے ساتھ کتے کے گوشت کی پکی ہوئی بوٹیاں بھی لائے تھے۔ کسان مطالبہ کر رہے تھے کہ کتے کا گوشت کھانے کو باضابطہ قانونی درجہ دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا میں کتے کا گوشت کھانے پر نہ کوئی واضح طور پر پابندی ہے اور نہ کتے کھانے کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔ جنوبی کوریا میں سالانہ ایک کروڑ کتے کھائے جاتے ہیں اور کتے کا گوشت روایتی کھانوں کا حصہ ہے۔تاہم حالیہ برسوں میں کتے کے گوشت کی کھپت میں کمی آئی ہے کیونکہ جنوبی کوریا کے بہت سارے باشندوں نے کتے کو لائیو سٹاک کے بجائے پالتو جانور کے طور پر ڈیل کرنا شروع کر دیے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ایک سروے ہوا ہے جس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 80 فیصد کوریائی باشندوں نے گذشتہ سال کتے کا گوشت نہیں کھایا۔ تاہم اس کے باوجود کئی لوگ کتے کا گوشت کھانے کو غیر قانونی قرار دینے کی مخالفت کرتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ یہ مغربی دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہو گا۔
-

یوم شہداء پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل، درجنوں نوجوان گرفتار کر لئے گئے
مقبوضہ کشمیر میں یوم شہداء کے موقع پر بھارتی فورسز نے درجنوں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سری نگر سمیت دیگر حساس علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل رکھا گیا ہے.
مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی اپیل پر آج شٹر ڈاون ہڑتال،میر واعظ نظربند
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم شہداء کی موقع پر ہڑتال کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہے، میر واعظ عمر فاروق نظربند ہیں اور سری نگر سمیت دیگر مختلف علاقوں سے درجنوں کشمیری نوجوان گرفتار کرکے پولیس تھانوں میںبند کر دیے گئے ہیں. اسلام آباد(اننت ناگ) اور بارہمولہ اضلاع سے دس نوجوان گرفتار کئے گئے ہیں. بھارتی فوج اور سی آر پی ایف کی جانب سے کئی علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا جارہا ہے.
کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا
شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل
گرفتار نوجوانوں کے نام عادل احمد، شاہنواز احمد وار، ظہور احمد وار، طارق احمد وار ، عرفان احمد ملک ،توحید احمد لون اور ارشاد احمد ملک، عامر ، قیصر اور عرفان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. بارہمولہ، حاجن، سوپور، ٹنگمرگ، شوپیاں اور دوسرے علاقوںمیں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں. بھارتی فورسز کی جانب سے سری نگر اور دیگر حساس علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے.
بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا
بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران
بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں
کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان
-

بلڈ پریشر کو نیچے لانا ہے تو کیا کھانا ہے؟ماہرین طب نے علاج بالغذا کا نسخہ بتا دیا
لاہور:فشار خون یا بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جو آہستہ آہستہ جسم کو مختلف امراض کا شکار کرکے موت کی جانب لے جاتا ہے .ایک سروے کے مطابق تقریبا 52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور 42 فیصد لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہ ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں۔
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کے شکار افراد کے لیے غذا بھی خاص ہوتی ہے خاص طور پر نمک سے گریز کیا جاتا ہے تاہم ایسی خوراک کی کمی نہیں جو منہ کا مزہ بھی برقرار رکھتی ہیں اور بلڈپریشر کو بھی قدرتی طور پر متوازن سطح پر رکھتی ہیں۔ خاص طور پر اس کے شکار افراد میں شدید غصہ دماغ کو جانے والی شریان کے پھٹنے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے جس سے فالج جیسا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔
ماہرین طب نے کون کون سی غذائین اس مرض میں مبتلا کے لیے تجویز کیں ہیں ،ملاحظہ فرمائیں
جو کا دلیہ!
ماہرین طب کے مطابق جو کا دلیہ میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق جو کے دلیہ کا استعمال فشار خون کے شکار افراد کے بلڈ پریشر کو نمایاں حد تک کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس دلیے میں پائی جانے والی فائبر دل کی صحت کے لیے اہم قرار ادا کرتی ہے۔ اس کے ذائقہ کو بہتر کرنے کے لیے اس میں حفظان صحت کی حامل دیگر غذائیں شامل کی جاسکتیہیں.
پستہ
بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے دوسری کوئی چیز فائدہ مند ہے تو وہ ہے پستہ.ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گریوں کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر کی سطح کم کرتا ہے، مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق پستے میں موجود اجزاءبلڈ پریشر کو کم کرنے کے حوالے سب سے بہترین ہوتے ہیں۔ اس میں میگنیشم، پوٹاشیم اور فائبر وغیرہ موجود ہوتے ہیں جو سب بلڈ پریشر کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں، کچھ مقدار میں پستے روزانہ کھانے سے طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹس بھی جسم کا حصہ بنتے ہیں۔
مچھلی
بلڈ پریشر والے مریضوں کے لیے صرف ایک ہی گوشت فائدہ دے سکتا ہے اور وہ ہے مچھلی کو گوشت ،مچھلی پروٹین اور وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے اور یہ دونوں بلڈپریشر کی شرح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ مچھلی میں صحت بخش اومیگا فیٹی ایسڈز بھی شامل ہوتے ہیں جو دوران خون کولیسٹرول کی شرح کو کم رکھنے کے لیے فائدہ مند عنصر ہے۔اس مرض کے مریض کے لیے بڑے جانور کا گوشت خاص کر گائے کا گوشت زہر سے کم نہیں .ایسے مریضوں کو عید الضحیٰکے موقع پر اس قسم کا گوشت کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے
مالٹا
مالٹے پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اہم جز ہے۔ اسی طرح اس ترش پھل میں پائے جانے والا فلیونوئڈز کی ایک قسم خون کی شریانوں کے مسائل کا خطرہ کم کرتا ہے اور شریانوں کے افعال کو بہتر رکھتا ہے۔تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مالٹے کے استمعال سے نہ صرف بلڈ پریشر نارمل ہوتا ہے بلکہ اس سے معدے کی اصلاح بھی ہوتی ہے
دالیں
ماہرین طب کے مطابق دالیں، چنے، کالے چنے وغیرہ فائبر اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو بہتر بنانے میں مدد دینے والے اجزاءہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق دالیں بلڈ پریشر سے نجات کے لیے بہترین غذا ہے۔ماہرین کے مطابق ان کے استمعال میںبھی اعتدال ہونا چاہیے.
چقندر
چقندر میگنیشم اور پوٹاشیم سے بھرپور سبزی ہے جو کہ ہائی بلڈ پریشر سے مقابلے کے لیے بہترین اجزاءہیں۔ اسی طرح ان میں غذائی نائٹریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ نظام ہضم کے دوران یہ جز نائٹرک آکسائیڈ میں ہوجاتا ہے اور جذب ہوکر بلڈ پریشر پر مثبت انداز سے اثرات مرتب کرتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں اس مرض کے تیزی سے بڑھنے کے زیادہ اسباب ناقص اور غیر معیاری غذائیں ہیں. دوسری طرف ماہرین طب نے خبردار کیا ہے کہ اس مرض کے اسباب پر اگر توجہ نہ دی گئی اور قابو نہ پایا گیا تو اس سے بہت سے نقصانات کا اندیشہ ہے.
SHAREFacebook Twitter