Baaghi TV

Blog

  • اسرائیلی فوجیوں نے طولکرم سے فلسطینی شہری کو اغوا کر لیا

    اسرائیلی فوجیوں نے طولکرم سے فلسطینی شہری کو اغوا کر لیا

    طولکرم :مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوجیوں کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعہ میں اسرائیلی سپیشل فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں طولکرم شہر کے نور شمس پناہ گزین کیمپ سے فلسطینی شہری کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے نور شمس پناہ گزین کیمپ کے ساتھ واقع طولکرم- نابلس سڑک کے قریب ایک نوجوان احمد جمال کو گھیرے میں لے لیا
    اسرائیلی فوجیوں نے جمال کو فلسطینی لائسینس پلیٹ لگی چھوٹی وین میں ڈالا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔

  • موٹروے ایم 5 سیکشن مکمل ، چینی نائب سفیر کی مبارکباد

    موٹروے ایم 5 سیکشن مکمل ، چینی نائب سفیر کی مبارکباد

    اسلام آباد:پاکستان ترقی کی منزلوں کی طرف رواں دواں ،اکنامک کوریڈور کا ایک اورفیزموٹروے ایم 5 سیکشن مکمل ہو گیا .چینی نائب سفیر لی ژان نے پشاور کراچی موٹروے ملتان سکھر سیکشن ایم 5 مکمل ہونے پر پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ بہت جلد پاکستان میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہونےوالے ہیں.

    اپنے ٹویٹرپیغام میں چینی نائب سفیر نے مبارکبادی.اپنے پیغام میں چینی نائب سفیر لی ژان نے لکھا کہ ماشا اللہ! موٹروے ایم 5 ملتان سکھر سیکشن مکمل ہو گیا ہے۔

    اپنے ٹویٹر پیغام میں چینی نائب سفیر نے لی ژان نے لکھا ہے کہ ملتان سکھر سیکشن کی تکمیل سے 23 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ سیکشن کو جلد ہی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    چینی نائب سفیر لی ژان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے، چائنا کنسٹرکشن نے شاندار کام کیا۔یاد رہے کہ چین پاکستان میں اکنامک کوریڈور کے سلسلے میں پاکستان میں بہت سے منصوبوں کو مکمل کرنے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہاہے.

  • قوم ایک اور حادثے سے بچ گئی ،پی آئی اے رن وے پر ٹائر پھٹ گئے

    قوم ایک اور حادثے سے بچ گئی ،پی آئی اے رن وے پر ٹائر پھٹ گئے

    اسلام آباد:قوم ایک اور حادثے سے بچ گئی .اسلام آباد سے جاپان جانےوالے پی آئی اے کے طیارے کے ٹائر پھٹ گئے .اس حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے .پی آئی اے حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا

    معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہو ا ہے کہ پی آئی اے کے اس طیارے نے اپنے جاپان کے سفر کے دوران چین میں‌بھی ایک گھنٹہ رکنا تھا .ذرائع کے مطابق اس طیارے میں کچھ چینی مسافر بھی تھے جنہیں بیجنگ اترنا تھا

  • افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    اسلام آباد:پاکستان کو عالمی ادارہ برائے سرمایہ کاری سیٹلمنٹ کی طرف سے ہونے والے 4.7 ارب ڈالرز جرمانے کے ذمہ دار سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نکلے.افتخار چوہدری کے غلط فیصلوں نے پاکستانی معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    بارک اینڈ انٹوفاگاسٹا نے بلوچستا ن میںاس وقت کی پیپلز پارٹی کی حکومت کی طرف سے کی گئی معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی ادارہ برائے سرمایہ کاری سیٹلمنٹ میں کیس دائر کردیا تھا .یہ دونوں کمپنیاں اپنا کیس اس لیے عالمی ادارہ برائے سرمایہ کاری سیٹلمنٹ لے کر گئیں تھیں کیونکہ ان دونوں کپمنیوں کا دعویٰ تھا کہ حکومت پاکستان نے کیے گئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی

     

    بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے

    اس معاملے کی سنگینی سے متعلق افتخار چوہدری کو کئ مرتبہ آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے کسی کی ایک نہ سنی اور لاپرواہی کا ثبوت دیا.باغی ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جرمانہ کیا گیا ہے اور پاکستان نے اس جرمانے کے علاوہ مزید 70 کروڑ ڈالرز سود کی مد میں‌ادا کرنے ہیں.

  • گوجرانوالہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن میں کس کس پارٹی لیڈر نے شرکت کی۔ تفصیل اس رپورٹ میں

    گوجرانوالہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) جمعہ کی شام کو گوجرانوالہ کے مقامی ہال میں پاکستان مسلم لیگ ن نے ورکر کنونشن منعقد کیا۔ کنونشن کا آغاز مغرب کے بعد ہوا جس میں مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے مرکزی لیڈران کی خطابات ہوئے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کے مقامی عہدیداران اپنے اپنے قافلوں کے شکل میں ورکر کنونشن میں شریک ہوئے۔ ورکر کنونشن کے مہمانان خصوصی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، ممبر قومی اسمبلی و سینئر پارٹی لیڈر احسن اقبال، سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب، ممبر قومی اسمبلی سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور سائرہ افضل تارڑ نے اپنے اپنے خیلات کا اظہار کیا جس میں انہوں نے نوازشریف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے گناہ ہے اس کو یہ سزا مل رہی ہے کہ اس نے پاکستان کو ایٹمی پاور بنایا، ملکی معشیت کو استحکام دیا ۔ ملک سے دہشت گردی جا خاتمہ کیا مزید ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے یہ اپنے فیصلے خود نہیں کر سکتا۔ نواز شریف جلد رہا ہوں گے اور ہم نوز شریف کی قیادت میں عمران خان سے غریبوں پر لگائے ٹیکس اور مہنگائی کا حساب لیں گے ۔

    ان مرکزی عہدیداران کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کے مقامی لیڈروں نے بھی خطابات کیے جن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر لیڈر سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر ، ممبر قومی اسمبلی محمود بشیر ورک ، ممبر قومی اسمبلی عثمان ابراہیم ، ممبر قومی اسمبلی اظہر قیوم نعرہ اور گوجرانوالہ کے ممبر پنجاب اسمبلی عمران خالد بٹ، اقبال گجر ، قیصر اقبال سندھو و دیگر نے بھی خطابات کیے ۔

    گوجرانوالہ کے مقامی عہدیداران کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ ایسا ضلع ہے جس نے کبھی بھی نواز شریف کو مایوس نہیں کیا ۔ جب بھی گوجرانوالہ کا نام آتا ہے تو نواز شریف کے آنکھوں میں ایک عجیب چمک آتی ہے 2018 کے الیکشن میں گوجرانوالہ وہ واحد ضلع ہے جس میں تمام سیٹیں مسلم لیگ ن نے جیتی ہیں ۔
    ورکر کنونشن میں مسلم لیگ ن کے جیالوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھامے ہوئے تھے اور نعروں اور پھولوں کی پتیوں کے ساتھ اپنے قائدین کا استقبال کرتے تھے۔

  • لاہورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا بڑا اعلان

    لاہورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا بڑا اعلان

    لاہورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب پولیس معاشرے میں قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے ساتھ عوام کوپولیس سے متعلق سروسز کی بغیر کسی پریشانی فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ساتھ ساتھ تمام دستیاب وسائل کو بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا ازالہ فی الفور ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے اپنے وسائل سے صوبے کے تمام اضلاع میں خدمت مراکز قائم کئے ہیں جنہیں ایک مربوط انٹی گریٹڈ سسٹم کے تحت آپس میں انٹر لنک کرنے سے عوام کو چودہ سے زائد سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہمی ممکن بنا دی گئی ہے جس سے اب تک لاکھوں شہریوں کے قیمتی وقت کے ساتھ ساتھ پیسے کی بچت بھی ممکن ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں صوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ دوران ملاقات صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آئی جی پنجاب نے صوبائی وزیر کو پنجاب پولیس کے ورکنگ سسٹم میں نئی اصلاحات اور پراجیکٹس سے آگا ہ کیا ۔میاں محمود الرشید نے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی پر پنجاب پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے پنجاب پولیس کے منصوبے قابل ستائش ہیںجبکہ پنجاب پولیس کی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

  • لا ہو ر ڈی آئی جی کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

    لا ہو ر ڈی آئی جی کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

    لا ہو ر ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزکو جمعتہ المبارک پر مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کی روشنی میں تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور PRUکے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری رہے جن میں ڈولفن فورس، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن اورحفاظتی مشقوں کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھا۔

  • افغانستان: شادی کی تقریب میں خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک

    افغانستان: شادی کی تقریب میں خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک

    کابل :افغانستان کے شمالی علاقے میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئےافغان حکومتی ذرائع کے مطابق اس حملے میں داعش کا مقامی گروہ شامل ہے .یاد رہے کہ صوبہ ننگرہار کا علاقہ داعش سمیت مختلف جنگجو تنظیموں کا مرکز ہے جنہوں نے ماضی میں صوبے میں مختلف حملے کیے ہیں۔صوبائی انتظامیہ کے مطابق ضلع پچیراگام میں شادی کے تقریب میں صبح 8 بجے ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔

    اس واقعہ کے بارے میں ایک عینی شاہد نے کہا کہ جیسے ہی بم پھٹا لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا، سلیم جان نے کہا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ کیا ہوا جب میں نے اپنا رخ موڑا تو درجنوں افراد زخمی تھے۔ننگرہار کے مقامی ہسپتال کے ترجمان ظاہر عادل نے کہا کہ 2 لاشوں اور 11 زخمیوں کو ننگر ہار شہر کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔خودکش بمبار کی عمر 13 برس تھی۔

    پولیس عہدیدار فیض محمد بابر خیل نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں حکومتی حمایت یافتہ ملیشیا کا کمانڈر ملک طور بھی شامل تھا جس نے شادی کی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ننگر ہار صوبے کے ضلع پچیرا گام میں ہونے والے حملے کا ہدف شاید ملک طور تھا۔

    اس سے قبل 7 جولائی کو افغانستان کے صوبے غزنی میں حساس ادارے کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے میں شہریوں سمیت 12 افغان سیکیورٹی فورسز اہلکار ہلاک اور 60 زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 8 افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جبکہ 4 شہری بھی شامل تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 6 جولائی کو افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کی مارکیٹ میں طالبان کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 30 زخمی ہوگئے تھے۔

  • بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے.

    بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے.

    اسلام آباد :اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ.باغی ٹی وی کو معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہو ا کہ اگلے 3 گھنٹوں میں‌پاکستان کو 4 ارب ڈالر کاجرمانہ ہو سکتا ہے. عالمی سینٹر برائے سرمایہ کاری نے بریک گولڈ کینیڈا اور انٹاگاسٹا چلی کی شکایت پر پاکستان کو 4 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے.

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی
    عالمی سینٹربرائے سرمایہ کاری میں ہونے والے پاکستان کے خلاف فیصلے کی تفصیلات جلد ہی عالمی سینٹر برائے سرمایہ کاری کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی.جس کے بعد ہی ہم مزید تفصیلات جاری کریں گے.

    اب تک کی معلومات کے مطابق رات 12 بجے کے بعد اس مقدمہ کا تفصیلی فیصلہ جاری ہوجائےگا.

  • لاہور پولیس نے ماہِ جون کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں

    لاہور پولیس نے ماہِ جون کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں

    لاہور پولیس نے ماہِ جون کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے534ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 506مقدمات درج کئے گئے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نے111، کینٹ ڈویژن74، سول لائن ڈویژن83، صدر ڈویژن64، اقبال ٹاﺅن ڈویژن61جبکہ ماڈل ٹاﺅن ڈویژن نے113مقدمات درج کئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 147کلوگرام سے زائد چرس ،04 کلو گرام سے زائد ہیروئن،01کلو720 گرام افیون اور07ہزار21 بوتلیںشراب بھی برآمدکی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا پولیس سمیت ہر شہری کی ذمہ
    داری ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف بھی سخت اقدامات عمل میں لا رہے ہیں۔ نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنانے والے سماج دشمن عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ شہری نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔