Baaghi TV

Blog

  • لاہورکاہنہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا

    لاہورکاہنہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا

    لاہورکاہنہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں 50 سالہ مقبول سڑک عبور کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔

  • بہت جلد کون آرہے ہیں پاکستان ؟شہزاد اکبر نے نام بتا دیا

    بہت جلد کون آرہے ہیں پاکستان ؟شہزاد اکبر نے نام بتا دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے بارے میں یہ انکشاف کردیا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان میں ہوں گے.شہزاد اکبر نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت برطانیہ سے معاہدہ ہوچکا ہے .

    یاد رہے کہ پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ان دنوں برطانیہ میں ہیں اور پاکستان میں وہ عدالتوں کو مطلوب ہیں. شہزاد اکبر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ احتساب سب کا ہوگا اور ضرور ہوگا .لہٰذا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے .یہ بھی یاد رہے کہ اسحاق ڈار اس وقت مفرور ہیں اور پاکستان میں کرپشن کیسز میں مطلوب ہیں.

  • لاہورفیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کا سات سالہ طالبعلم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

    لاہورفیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کا سات سالہ طالبعلم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

    لاہورفیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کا سات سالہ طالبعلم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا .پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دیپالپور کا رہائشی سات سالہ احسن فیکٹری ایریا کے علاقے میں واقع مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آیا ہوا تھا گزشتہ روز احسن پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد کے لیے ورثا کے حوالے کردیا جو اسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لے کر آبائی گاوں روانہ ہو گئے۔

  • مقبوضہ کشمیر:ہندووں کی آباد کاری کا منصوبہ

    مقبوضہ کشمیر:ہندووں کی آباد کاری کا منصوبہ

    مقبوضہ کشمیر :مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کو بسانے کا انکشاف ،بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سیکریٹری جنرل رام مادیو نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مقبوضہ وادی کشمیر میں ہندووں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے کیمپوں کی تعمیر کا منصوبہ بحال کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور کشمیر امور کے ذمہ دار رام مادیو کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 1989 میں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک کے بعد وادی سے ہجرت کرنے جانے والے ہندووں کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 2 لاکھ سے 3 لاکھ پہنچی ہے جن کی واپسی میں مدد کا منصوبہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔رام مادیونے وادی میں واپسی کے ان کے بنیادی حق کا احترام کیا جائے اور اسی وقت ہمیں ان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا ہے’۔

    یاد رہے کہ 2015 میں ریاستی حکومت کی جانب سے ہندو وں کی مکمل واپسی کے ساتھ اسکولوں، شاپنگ مال، ہسپتال اور کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر کا منصوبہ تجویز کیا گیا تھا اور نقشے کا افتتاح بھی کیا گیا تھا۔جس کے ردعمل میں‌ حریت پسندوں کی جانب سے اس منصوبے کی سخت مخالفت کی گئی تھی اور اس کو فلسطینی علاقے میں اسرائیلی تعمیرات سے تشبیہ دی تھی۔

  • اب کوئی مائی کا لعل قومی خزانہ لوٹ نہیں سکے گا

    کنور عمران سعید خان
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما چوہدری کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کا نظام جس ڈگر پر چڑھا دیا ہے اب کوئی مائی کا لال قومی خزانہ لوٹنے کی جرات نہیں کرے گا انہوں نے یہاں نوجوان تاجر میاں احمد سعید کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انتقامی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکی ہے اب قومی مجرمان کے فیصلے عدالتوں کے ذریعے ہوں گے نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے خلاف تحریک انصاف کی حکومت نے کوئی مقدمہ نہیں بنایا ان کے خلاف بننے والے مقدمات ایک دوسرے کے دور حکومت میں بنے تھے رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کا مقدمہ اے این ایف نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر بنایا ہے جو آزاد ادارہ ہے

  • ملتان : ڈپٹی کمشنر ملتان کی کھلی کچہری

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی اڈا لاڑ میں کھلی کچہری

    تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں تین سو سے زائد افراد کی آمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آغا ظہیر عباس شیرازی ، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر طیب خان ،صحت،تعلیم، واپڈا، سوئی گیس،ضلع کونسل زراعت ،لائوسٹاک اور دیگرتمام محکموں کے افسران کی کھلی کچہری میں موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پہ حل کرنا ہے ۔ ہر یونین کونسل کی سطح پہ کھلی کچہری لگائے جائے گی۔اڈا لاڑ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔ تجاوزات کی زد میں آنے والی عمارتیں گرا دیں جائیںگی اور سامان قبضہ میں لے لیا جائے گا۔ قبرستان کی زمین پر کسی صورت قبضہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بند واٹر فلٹریشن پلانٹ کو ایک ہفتہ کے اندر فعال کردیا جائے گا۔
    سول کیسسز بارے شکایات کو حل کیا جائے گا۔ عامر خٹک

  • ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکی ہدایت پرماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں کریک ڈاﺅن

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکی ہدایت پرماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں کریک ڈاﺅن

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاﺅن ڈویژن عمران احمد ملک کی زیرِنگرانی ماڈل ٹاﺅن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 125ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران17 ملزمان کے قبضہ سے10 پسٹلز، 04 رائفلز03خنجراور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے32ملزمان کے قبضہ سے04کلو 500گرام سے زائد چرس اور307لیٹر شراب برآمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب06 اشتہاری و عدالتی مجرمان کو گرفتار کیا گیا ۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، لاﺅڈسپیکر اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر58ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

  • چینی صنعتوں کا پاکستان میں جال بچھا دیں گے.چینی کمپنیوں کے سربراہان کا عمران خان سے وعدہ

    چینی صنعتوں کا پاکستان میں جال بچھا دیں گے.چینی کمپنیوں کے سربراہان کا عمران خان سے وعدہ

    اسلام آباد:ہم چینی صنعتوں کا پاکستان میں جال بچھا دیں گے،بہت جلد چینی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرنا شروع کردیں گے .ان خیالات کا اظہار چین سے آئے ہوئے 55 کمپنیوں کے سربراہان نے وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں‌کیا.ان چینی کاروباری شخصیات کو وزیر اعظم پاکستان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے دعوت دی تھی

    وزیر اعظم عمران خان نے وفد سے کہا کہ پاکستان چین سے اس سلسلے میں فائدہ اٹھانا چاہتا ہے.عمران خان نےکہا کہ پاکستان چینی قیادت کے ویژ ن اور منصوبے بندی سے بہت متاثر ہے.خاص کر امن وامان ،گورننس اور غربت میں کمی کے حوالے سے چینی اقدامات سے متاثر ہیں.

    چینی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بہت جلد اکنامک کوریڈور خطےمیں پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر بن جائے گا.پاک چین دوستی پر عمران خان نے کہا کہ اس دوستی سے دنوں ملکوں میں تعلقات مزید بہتر ہوں گے

    پاکستان میں چین کے سفیر نے حکومت کی طرف سے معاشی اصلاحات کو سراہا اور کہا کہ مستقبل قریب میں پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوجائیں گے

    چینی وفد کے ساتھ اس ملاقات میں وزیراعظم کے علاوہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ،مشیر تجارت عبدالرزاق داود،مخدوم خسرو بختیار،زبیر گیلانی اور چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی شریک ہوئے

  • راولپنڈی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

    راولپنڈی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

    راولپنڈی :تھانہ پیر ودہائی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری,منشیات فروش صداقت حسین کو گرفتار کرلیا گیا ,ملزم کے قبضہ سے 130 بوتل ادھیہ شراب برآمد ہوئی,ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

  • وہاڑی : ڈی پی او آفس میں تقریب

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ڈی پی او آفس آمد ۔۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پر جوش سلامی پیش کی۔

    عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور ضلع وہاڑی کو کرائم فری بنانے کے لئے تمام توانیاں استعمال کی جائیں گی۔ میرے دروازے تمام شہریوں اورپولیس سٹاف کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ثاقب سلطان المحمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور ضلع وہاڑی کو کرائم فری بنانے کے لئے تمام توانیاں استعمال کی جائیں گی میرے دروازے تمام شہریوں اور پولیس سٹاف کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد دفتر پولیس وہاڑی میں کیا۔
    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ثاقب سلطان المحمود نے بطور ڈی پی او وہاڑی چارج سنبھالتے ہی دفتر کا وزٹ کیا اس دوران ان کے ہمراہ ایس پی انوسٹی گیشن میڈم کوثر پروین ، ڈی ایس پی سرکل صدر وہاڑی طارق پرویز، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور, انسپکٹر لیگل میڈم روبینہ عباس اور جملہ انچار ج برانچ موجود تھے ۔ڈی پی او آفس میں آمد کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پر جوش سلامی پیش کی ۔اچھی پرفارمنس پر سلامی گارد کے لئے سی سی تھری سر ٹیفکیٹ اور انعام کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں ڈی پی او وہاڑی نے خدمت مرکز اور ڈرائیونگ لائسنس برانچ سمیت مختلف برانچز کا وزٹ کیا اور ورکنگ کا بار ے میں دریافت کیا ۔اس دوران وہ دفتر پولیس میں موجود شہریوں سے بھی ملے اور ان کے مسائل سنے اور ا ن کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ شہریوں کو تھانوں میں انصاف کی بروقت فراہمی بنیادی ترجیحات میں سرفہرست ہو گی۔ایس ایچ اوز تھانوں میں آنے والے تمام شہریوں اور مظلوموں کی داد رسی کرتے ہو ئے عوام کے مسائل کو حل کرنا اپنا شعار بنائیں۔ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر جبکہ شہداءکے اہلخانہ کے لیے سہولیات فراہم کرنا اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
    تمام پولیس افسران نیک نیتی ،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیںاور میرٹ پر کام کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف دیں ۔مجرمان،اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کی گرفتار ی کیلئے کاروائیاں تیز کی جائیں۔جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کرتے ہوئے شہریوں کی دادرسی کا ذریعہ بنائیں گے۔شہری بلاججھک اپنے مسائل کے حل کے لئے مجھ سے بغیر کسی سفارش کے مل سکتے ہیں۔
    #جوگی