Baaghi TV

Blog

  • ایف بی آر نے آٹے پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا، میاں‌ اسلم اقبال

    ایف بی آر نے آٹے پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا، میاں‌ اسلم اقبال

    صوبائی وزیرصنعت پنجاب نے کہا ہے کہ ایف بی آرنے آٹے پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا، آٹے کے جونرخ گزشتہ سال تھے اس سال بھی وہی رہیں گے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر صنعت پنجاب اسلم اقبال نے کہاکہ 20 کلوآٹے کا تھیلا 770 روپےکاہی ملےگا، گھی پرعائد ٹیکس بھی واپس لےلیا گیا ہے، گھی اور آٹے کی قیمتیں نہیں بڑھائی جارہیں،

    واضح‌ رہے کہ تاجروں‌ کی طرف سے 13 جولائی سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی، ادھر پنجاب حکومت اور تاجروں‌ کے مابین مذاکرات بھی ہوئے ہیں جس پر تاجروں‌ نے ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے.

  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ہیڈ مرالہ میں پانی کی آمد 89 ہزار 950 کیوسک ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ ہیڈ خانکی کے لئے اخراج 56 ہزار 800 کیوسک کیا جارہا ہے،

  • قادیانی کمیونٹی کے پچیس افراد نے اسلام قبول کر لیا

    سیالکوٹ ( نمائندہ باغی ٹی وی )قادیانی کمیونٹی کے پچیس افراد نے اسلام قبول کر لیا زرائع کے مطابق قلعہ کالروالا کے رہائشی ندیم احمد اور افتخار احمد نے اپنے خاندان کے پچیس افراد کے ہمراہ دین اسلام کی حقیقت سے متاثر ہو کر قادیانی مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ہے جس پر انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا ہے خاندان کے سربراہ نے کہا کہ ہم آج وعدہ کرتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنائیں گے اور اس کی دعوت کو اپنے خاندان کے مزید افراد تک پہنچائیں گے

  • لاہور کے علاقے رنگ محل  میں  مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی

    لاہور کے علاقے رنگ محل میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی

    رنگ محل کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق رنگ محل کے علاقے شاہ عالم مارکیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • رانا ثناء اللہ کی گرفتاری، اقوام متحدہ کو خط بھیجنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‌ رہا، اہلیہ نبیلہ کا بیان

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری، اقوام متحدہ کو خط بھیجنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‌ رہا، اہلیہ نبیلہ کا بیان

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صؤبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ادارو ں پر یقین نہیں ، یو این کو خط بھیجنے کے سواکوئی چارہ نہیں رہا، رانا ثنا نے بتایا راوی ٹول پلازاپر پہنچے تو پندرہ سولہ گاڑیاں آکر رکیں ، راناثنا ء اللہ نے بتایا کہ وہ سو رہے تھے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نبیلہ ثناء‌اللہ نے کہاکہ رانا ثنا ء اللہ نے ان لوگوں کو کہا اے این ایف کو بدنام نہ کرو، اے این ایف کے دفتر میں دو بیگ رکھے تھے، رانا ثنا نے بتایا انہیں تصویر بنوانے کیلیے حوالات میں کھڑے ہونے کا کہا گیا ، اے این ایف والوں نے کہا ان کی مجبوری ہے حوالات میں تصویربنوالیں، کچھ ثبوت ہیں تو ہمیں دکھائیں ہم رانا ثنا سے پوچھیں گے کہ یہ معاملہ کیا ہے ،

    نبیلہ ثناء‌اللہ نے کہاکہ موٹر وے پولیس سے کہا وڈیو دے دیں انہوں نے کہا نہیں دے سکتے، پیٹرول پمپ سے بھی رکارڈنگ مانگی ،انہوں نے کہا کیمرے خراب ہیں ،

  • کنٹریکٹ ملازمین کے لیے خوشخبری ،مستقل کرنے کی تیاری

    کنٹریکٹ ملازمین کے لیے خوشخبری ،مستقل کرنے کی تیاری

    اسلام آباد:کنٹریکٹ ملازمین کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے خوشی کا پیغام ،کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

    ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات کو اس کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

    کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے بننے والی اس کمیٹی میں سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ریلویز، سیکرٹری پاور شامل ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری ریگولیشن سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔

  • نیو انارکلی کے علاقےمیں نجی بینک میں آتشزدگی

    نیو انارکلی کے علاقےمیں نجی بینک میں آتشزدگی

    نیو انارکلی کے علاقے نجی بینک میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تفصیلات کے مطابق نیو انارکلی کے علاقے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بینک میں موجود ہزاروں روپے مالیت فرنیچر اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

  • نواز شریف کی حکومت سے ڈیل، پچاس کروڑ کی پہلی قسط آ گئی، زرداری کے بھی سات بلین ڈالر آئیں گے، پی ٹی آئی لیڈر کا بڑا دعویٰ‌

    نواز شریف کی حکومت سے ڈیل، پچاس کروڑ کی پہلی قسط آ گئی، زرداری کے بھی سات بلین ڈالر آئیں گے، پی ٹی آئی لیڈر کا بڑا دعویٰ‌

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے حکومت کی ڈیل ہوچکی ہے اوراس مد میں پہلی قسط آچکی ہے ، پچاس کروڑ روپے گزشتہ دنوں ٹرانسفر ہوئے ہیں اور دبئی والوں نے بھی سات بلین ڈالرز ابھی دینے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ٹی وی چینل 7 نیوز پر اینکر پرسن جمیل فاروقی کے پروگرام میں‌ گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ پلی بارگین اور این آر او ایک ہی چیز ہے. این آر او چیف ایگزیکٹو کرتا ہے، اس لئے اس کا تو کوئی چانس نہیں‌ ہے البتہ پلی بارگین کا آپشن موجود ہے. انہوں نے واضح‌ طور پر کہا کہ نواز شریف کی جو حکومت سے ڈیل ہوئی ہے اس کی پہلی قسط کے طور پر پچاس کروڑ آ چکے ہیں جبکہ زرداری صاحب کا بھی دبئی میں‌ بندوبست ہو رہا ہے.

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    پی ٹی آئی لیڈر جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ یہ اگر ملک سے باہر جائیں گے تو پیسے دیکر جائیں گے تو جانے دیا جائے گا. انہوں‌نے کہاکہ یہ جو چیخ‌ و پکار کر رہے ہیں‌ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‌ کہ لڑ کر جارہے ہیں ڈیل نہیں‌ ہوئی. میاں‌ صاحب کے قطر میں‌ بندوبست ہو رہا ہے. اسی طرح‌ زرداری کے سات بلین ڈالرزکا دبئی میں بندوبست ہو رہا ہے.

    رپورٹ کے مطابق ٹی وی پروگرام کے دوران معروف تجزیہ کار نذیر لغاری صاحب نے بھی اتفاق کیا کہ حکومتی عہدایدار کا یہ مان لینا بڑی خبر ہے ,جمشید اقبال چیمہ نے یہ بھی کہا کہ عوام یہی چاہتے ہیں کہ ان سے پیسہ لیں اور انہیں جانے دیں،

    واضح رہے کہ باغی ٹی وی کئی دن پہلے ہی نواز شریف کی حکومت سے ڈیل کی خبر دے چکا ہے. باغی ٹی وی نے اپنی خبر میں‌ بتایا تھا کہ امیر قطر کے دورہ پاکستان کے دوران ایک ڈیل ہوئی ہے، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف جو اسوقت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں ، ان کے حوالہ سے امیر قطر نے پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ڈیل کی ہے، خبر میں بتایا گیا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ 12 بلین ڈالر کی ڈیل ہوئی ہے، شریف خاندان 12 بلین ڈالر ادا کرے گا، اور اس کے لئے قطری شاہی خاندان کردار ادا کرے گا، 12 بلین ڈالر کی ادائیگی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل سے رہائی ہو گی اور یہ رہائی اسی سال اکتوبر تک متوقع ہے، نواز شریف رہائی کے بعد پاکستان میں رہنے کی بجائے لندن چلے جائیں گے اور آئندہ پانچ برس تک پاکستان نہیں آ سکیں گے اور نہ ہی پاکستان کے معاملات میں‌ مداخلت کریں گے .

  • یغور حراستی کیمپ: اقوام متحدہ کو کھلا خط ’بہتان‘ ہے، چین کا ردعمل

    یغور حراستی کیمپ: اقوام متحدہ کو کھلا خط ’بہتان‘ ہے، چین کا ردعمل

    بیجنگ :چین میں یغور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے آنے والی خبریں عام ہیں اور اس وقت دنیا بھر سے چین کے جارحانہ رویے کے خلاف ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے .دوسری طرف چین کا کہنا ہے کہ یہ سراسر الزامات ہیں ایسا کچھ نہیں.چین نے اس خط کو ’بہتان قرار‘ دے دیا جسے دنیا کے تقریباً 22 ممالک نے اقوام متحدہ کو ارسال کیا تھا جس میں سنکیانگ صوبے میں مسلمان اقلیتوں سے متعلق بیجنگ حکام پر تنقید کی گئی تھی۔

    اقوام متحدہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے شمال مغربی خطے میں یوغور مسلمانوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان زینگ شانگ نے روزمرہ پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ خط ’چین کے خلاف حملہ، بہتان اور غیرضروری الزامات‘ پر مبنی ہے اور یہ چین کے داخلی امور پر بے جا مداخلت ہے۔

    اقوام متحدہ میں 22 ممالک کی طرف سے ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس پر 22 ممالک میں تعینات اقوام متحدہ کے سفیروں نے دستخط کیے جن میں آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی اور جاپان کے سفیر بھی شامل ہیں۔اس مراسلے میں چین کے صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو حراستی کیمپ میں قید کرنے سے متعلق ’مصدقہ رپورٹس‘ پر تحفظات کا اظہار کیا ایغور مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کی جاری ہے اور انہیں مختلف پابندیوں میں بھی جکڑا جارہا ہے۔

    اقوام متحدہ کو بھیجے جانے والے اس مراسلے میں چین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سنکیانگ میں مسلمان اور دیگر مذہبی اقلیوں کو حراستی کیمپ میں قید کرنے سے باز آئے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایسی تصدیق شدہ اطلاعات ہیں کہ تقریباً ایک لاکھ یوغورز اور دیگر مسلم اقلیتوں کو تعلیمی سینٹرز میں نظربند رکھا گیا ہے۔

    ایک طرف چینی حکومت نے کہا ہے کہ وہ عالمی میڈیا کو ان الزمات کی چھان بین کرنے کی اجازت ہے اور چینی حکومت بھر پور تعاون کرے گی لیکن دوسری طرف صحافیوں کو کئی بار حراست میں لیا جاچکا ہے اور پولیس کی جانب سے انہیں یوغورز کے نظر بندی کیمپوں میں جانے سے روکنے کے اقدامات سامنے آئے ہیں۔

  • وزیر اعظم اپوزیشن کو شکست دینے کیلئے کتنے سینیٹرز خریدیں گے؟ شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

    وزیر اعظم اپوزیشن کو شکست دینے کیلئے کتنے سینیٹرز خریدیں گے؟ شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ محکمہ صحت کا وزیر3 ارب روپے کھا کرملک سے بھاگ گیا ہے، جیل میں توعمران خان اوران کےٹولےکوہوناچاہیےجنہوں نےمہنگائی کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسلا میں مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نوازشریف غیرقانونی طورپرقید میں ہیں، وزیراعظم 15 سینیٹرز خرید کر اپوزیشن کوشکست دیں گے، نوازشریف کوجیل میں ڈالنےکی حقیقت بھی سامنےآگئی، ملک میں کیاہورہاہےکسی کوکوئی پرواہ نہیں ہے،

    شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وزیراعظم نےآج میٹنگ کی کہ سینیٹ میں اپوزیشن کوشکست دینی ہے، وزیراعظم انٹرویو روکتے ہیں، جلسے روکتے ہیں، وزیراعظم ایک خاتون سےڈرتے ہیں، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے ان دنوں‌ ملک گیر مہم شروع کر رکھی ہے اور بڑے پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے.