Baaghi TV

Blog

  • کیوی فاسٹ باؤلر بولٹ نے  وسیم اکرم بار ے بڑی بات کہہ دی

    کیوی فاسٹ باؤلر بولٹ نے وسیم اکرم بار ے بڑی بات کہہ دی

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو اپنا ہمیشہ سے آئیڈل ہونے کا انکشاف کیا ہے

    تفصیلات کے مطابق بھارت کو شکست سے دوچار کرنے والی کیوی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نےایک انٹرویو میں کہا کہ وسیم اکرم جو کچھ گیند کے ساتھ کرتے تھے وہ قابل دید تھااور وہ میرے ہمیشہ سے آئیڈیل رہے.

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ وہ وسیم اکرم سے کئی مرتبہ مل چکے ہیں۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں میدان میں زیادہ تر تماشائیوں کی حمایت گرین شرٹس کے ساتھ ہونے پر بولٹ کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے ہم لاہور میں کھیل رہے ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس دن کافی سردی تھی تاہم اس کے باوجود گراؤنڈ میں تماشائی خاصے پرجوش تھے۔

    بھارت کے خلاف میچ میں ٹاپ آرڈر کی وکٹیں لینے پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین آغاز تھا۔

    بولٹ کا کہنا تھا کہ ہم جانتے تھے کہ اگر ہم اچھی گیند بازی کریں تو ہماری گیندیں کسی کے لیے بھی مشکل کھڑی کرسکتی ہیں، ہماری گیند بازی سے ان کی بیٹنگ پر دباؤ پڑا۔

  • کوہستان حادثہ،مزید 4 لاشیں ملنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہو گئی

    کوہستان حادثہ،مزید 4 لاشیں ملنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہو گئی

    کوہستان کے علاقے کمیلا میں گاڑی کھائی میں گرنے کے واقعہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران مزید 4 لاشیں ملی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوہستان کے علاقے کمیلا میں گزشتہ رات گاڑی کھائی میں گر گئی تھی ،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران مزید 4 لاشیں ملی ہیں جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے.

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کھائی سے ملنے والی تمام لاشیں ورثاکے سپرد کردی گئی ہیں ،جاں بحق افراد میں 4مرد،2 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں ،گاڑی میں 15افرادسوارتھے،3 زخمی بچوں کو طبی امداددی جارہی ہے .

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جیپ کمیلا سے سیو جا رہی تھی،

  • شام کے شہر ادلب میں انسانی لاشوں کے انبار

    شام کے شہر ادلب میں انسانی لاشوں کے انبار

    شام کا ادلب شہر پھر لہو لہو ،شدید لڑائی کی وجہ سے71 افراد لقمہ اجل بن گئے اور بیسیوں زخمی ہو گئے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق شمال مغربی شہر ادلب میں بشارالاسد کی وفادار فوج اور اپوزیشن فورسز کے درمیان شدید جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک دونوں طرف 71 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔

    شہر کے مختلف علاقوں میں باغیوں کا قبضہ ہے جبکہ حکومتی فوج نے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں، دونوں طرف سے بھاری اسلحے سے حملے کیے جارہےہیں۔

    ادلب کے علاقے کرناز کے مقام پر اپوزیشن کی حامی فورسز کے حملے میں ایک خاتون جب کہ اللطامنہ میں روسی بمباری سے ایک عام شہری مارا گیا۔

    خیال رہے کہ 30 لاکھ افراد پر مشتمل آبادی والے شہر ادلب پر اسدی فوج گذشتہ دو ماہ سے باغیوں اور اپوزیشن کی حامی فورسز کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہی ہے۔ ادلب میں لڑائی کے ساتھ ساتھ شمالی شہر حماۃ میں‌ بھی لڑائی کی خبریں آئی ہیں۔

    بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شمالی مغربی حماۃ اور الحمامیت کے مقامات پر قبضے کے لیے فریقین کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی۔ ادلب میں ہونے والی خون ریز جھڑپوں میں 71 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

    انسانی حقوق آبزرور رامی عبدالرحمان نے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ ادلب میں اسدی فوج اور اپوزیشن کی حامی فورسز کے درمیان جمعرات کودن بھر جھڑپیں جاری رہیں۔ اسدی فوج نے ادلب کے مختلف مقامات پر توپ خانے سے بھی گولہ باری کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمال مغربی شام اور حلب میں اسدی فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بارہ عام شہری مارے گئے تھے۔

  • ججز کے خلاف ریفرنس،سپریم جو ڈیشل کونسل میں آج پھر ہو گی سماعت

    ججز کے خلاف ریفرنس،سپریم جو ڈیشل کونسل میں آج پھر ہو گی سماعت

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کیخلاف حکومتی ریفرنسز پر سپریم جوڈیشل کونسل میں آج سماعت ہو گی

    ججز کیخلاف ریفرنس، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس دس منٹ میں ختم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں ہوگا ،اجلاس میں سپریم کورٹ کےسینیر جج جسٹس گلزار احمد اور جسٹس عظمت سعید بھی شریک ہونگے ،اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان اور رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف رحیم بھی شریک ہونگے

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

    سپریم جوڈیشل کونسل کا گزشتہ اجلاس مختصر کارروائی کے بعد ختم ہو گیا تھا ،سپریم جوڈیشل کونسل کاگزشتہ اجلاس 2 جولائی کو ہوا تھا جو اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی میں 10منٹ تک چلا تھا،اٹارنی جنرل انور منصور خان گزشتہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے .

    گزشتہ اجلاس پر سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے وکلا نے احتجاج کیا تھا،اس بار بھی وکلا نے احتجاج اور بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے .احتجاج کے پیش نظر سپریم کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں

     

     

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ججز کے خلاف ریفرنس بھجوایا تھا جس میں ججز کے خلاف اثاثے چھپانے کا الزام ہے ،ریفرنس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے.

    حکومت نے ججز کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنس ہیں لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں ریفرنس پر اتنی جلدی سماعت کیوں ہو رہی ہے ،اس پر سپریم کورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ زیرالتوا ریفرنسزپر قانون اورضابطے کےمطابق سماعت کے بعد فیصلہ کیاجائے گا،گزشتہ چنددنوں سے350 ریفرنسز زیرالتوا ہونے کا تاثر دیا گیا اور350ریفرنسزکا تذکرہ بار بار کیا گیا،ترجمان نے کہا کہ 350کےاعدادوشمارغلط،بے بنیاداورحقائق پرمبنی نہیں ہیں ،ترجمان نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو426شکایات اورریفرنسزموصول ہوئے،قانون کے مطابق398ریفرنسزاورشکایات کونمٹا دیا گیا.

  • 3 ہزارعورتوں کی ویڈیوز بنانے والا جعلی پیر کیا کرتا تھا، جانیے تفصیل میں

    3 ہزارعورتوں کی ویڈیوز بنانے والا جعلی پیر کیا کرتا تھا، جانیے تفصیل میں

    3 ہزار سے زائد خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا جعلی عامل گرفتار

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلیں۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی عامل کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم شاہنواز ایک جعلی آستانے کا گدی نشین بنا ہوا تھا اور آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتا تھا اور ان سے پیسےبٹور تا تھا

  • اوقاف ملازم پر تشدد

    اوقاف ملازم پر تشدد

    قصور دربار بلہے شاہ میں اوقاف ملازم محمد اکبر پر تشدد
    تفصیلات کے مطابق دربار بابا بلہے شاہ پر تعینات اوقاف ملازم محمد اکبر پر خلیل شاہ اور ساتھیوں نے تشدد کر کے زخمی کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر اکبر نے خلیل شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف درخواست دے دی بطور ثبوت محمہ اوقاف نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو فراہم کر دی
    پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی

  • محکمہ انہار کا آپریشن جاری

    محکمہ انہار کا آپریشن جاری

    محکمہ انہار قصور ڈویژن کا آپریشن جاری تفصیلات کے مطابق جناب ایکسین صاحب اور جناب ایس ڈی او صاحب کھڈیاں سب ڈویزن کی خصوصی ہدایت پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن سب انجینئر ججل سیکشن کی سر براہی میں تشکیل دی گی آپریشن ٹیم نے راجباہ پکھو کی آبادی کچہ پکہ برجی نمبر 9۔10۔11 میں قبضہ شدہ سرکاری زمین واگزار کروائی اور ملزمان کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی گئی جس پر اہل علاقہ نے محکمہ انہار کا شکریہ ادا کیا

  • ڈی پی او کی کھلی کچہری

    ڈی پی او کی کھلی کچہری

    ڈی پی او قصور محترم عبدالغفار قصرانی آج عوامی شکایات کے حوالے سے تین بجے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں کھلی کچہری لگایئں گے اور موقع پر ہی شکایات کے ازالہ کے حوالے سے احکامات جاری کریں گے ڈی پی او قصور نے عوام سے گزارش کی کہ اپنے اپنے جائز مطالبات و شکایات ہم تک پہنچائیں

  • تیزاب سے جلانا قتل سے بھی بڑا جرم ہے، چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ

    تیزاب سے جلانا قتل سے بھی بڑا جرم ہے، چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ

    اسلام آباد:سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلے میں تیزاب گردی کے ملزم کی رہائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ متاثرہ فریق کی معافی کے باوجود ملزم سزا سے نہیں بچ سکتا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملزم جاوید اقبال کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تیزاب گردی کا مجرم کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

    سماعت کے دوران جب درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ خاتون نے ان کے موکل کو معاف کردیا ہے۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تیزاب گردی کے کیس میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ متاثرہ خاتون بے شک معاف کردے، لیکن قانون تیزاب گردی کے ملزم کو معاف نہیں کر سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ تیزاب سے جلانا قتل سے بھی بڑا جرم ہے۔

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے خاتون کو تیزاب سے جلا کر بہت بڑا ظلم کیا۔انہوں نے ریمارکس دیئے کہ کسی پر تیزاب پھینکنے کی سزا عمر قید ہے اور یہ ریاست کے خلاف جرم ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہو سکتا ہے متاثرہ خاتون کو دھمکا کر بیان دینے کے لیے سپریم کورٹ بھیجا گیا ہو۔

  • پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 838روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

    پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 838روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

    پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 838روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 575افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔375معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (64فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 376ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور24مسافر456اور133پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ220ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت234متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 85حادثات میں 98متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان68حادثات میں 71متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل965متاثرین میں 757مرد اور208خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 166افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 505افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ294زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 667موٹر سائیکلز،131آٹو رکشے،73موٹر کاریں،36وین16مسافربسیں،21ٹرک اور88دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔