Baaghi TV

Blog

  • یہ بچہ کس کا ہے؟ فیصل آباد،10 سالہ بچےکوکباڑ کی دوکان پر کام نہ کرنے پر قتل کردیا گیا

    یہ بچہ کس کا ہے؟ فیصل آباد،10 سالہ بچےکوکباڑ کی دوکان پر کام نہ کرنے پر قتل کردیا گیا

    فیصل آباد:غربت کے مارے ننھے بچے کا قتل ،نہ کسی کو ترس آیا اور نہ ہی پتہ کیا کہ آخر غلام محمد آباد میں ایک ننھی جان 10 سالہ زخمی بچہ کس کا ہے.؟ اطلاعات کے مطابق کچھ شہریوں نے غلام محمد آباد میں ایک بچے کو زخمی حالت میں دیکھا تو اسے الائیڈ ہسپتال پہنچایا گیا .ڈاکٹروں نے ہرممکن کوشش کی لیکن بچہ زخموں کی تاب نہ لا کر اپنے خالق حقیقی سے جاملا.بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے جس کے بعد اس میں ملوث لوگوں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی

    بادل کی والدہ اور سمیت محلے کی دیگر خواتین نے بتایا کہ بادل نے دوکان پر کام کرنے سے اس لیے انکار کیا تھا کہ مزدوری بہت کم ملتی ہے. عینی شاہدین نے بتایا کہ کباڑ خانے کا مالک باد ل کو زبردستی لے کر گئے ہیں .اور پھر کام نہ کرنے پر تشدد کرکے اسے قتل کردیا ہے.

    تھانہ غلام محمد آباد کے ایس ایچ او ایوب ساہی نے بتایا کہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے .دوسری طرف لواحقین نےالائیڈ اسپتال کے باہر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کرکے احتجاج کیا

    اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ کہاں گئے وہ حکومتی دعوے کہ وہ چائلڈ لیبر ختم کردیں گے .شہریوں نے کہا کہ ہمیں دکھ اس بات کا ہے کہ غریب والدین اپنے بال بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے اپنے ننھے منھے بچوں کو بھی مجبورا محنت مزدوری کے لیے بھیج دیتے ہیں لیکن حکومت کو کوئی احساس نہیں

  • ملک میں‌ توانائی کی کھپت اور قابل تجدید توانائی سے متعلق حکومت کس نئی پالیسی پر کام کر رہی ہے؟ اہم خبر

    ملک میں‌ توانائی کی کھپت اور قابل تجدید توانائی سے متعلق حکومت کس نئی پالیسی پر کام کر رہی ہے؟ اہم خبر

    ورلڈ اکنامک فورم کے صدر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر معاون خصوصی نے ڈبلیو ای ایف کے صدر کو ملک میں توانائی کی کھپت اور قابل تجدید توانائی پر حکومت کی نئی پالیسی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ قابل تجدید توانائی میں 2025 تک 20 فیصد اور 2030 تک 30 فیصد اضافہ ہوگا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوورلڈ اکنامک فورم کے صدر Borge Brende نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی معاون خصوصی نے ڈبلیو ای ایف کے صدر کو ملک میں توانائی کی کھپت اور قابل تجدید توانائی پر حکومت کی نئی پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں آہستہ آہستہ اضافے کے حصول کا ہدف مقرر کیا ہے جس میں 2025 تک 20 فیصد اور 2030 تک 30 فیصد اضافہ ہوگا۔ ہمارا مقصد 2030 تک ہائیڈل سمیت 60 فیصد صاف توانائی کا حصول ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ریکوری اور بجلی چوری پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے بازیاب ہونے کے بعد 80 فیصد فیڈرز پر بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم اور ان پر بجلی میں مفت اضافہ کیا گیا ہے. ملاقات کے دوران گیس کے شعبہ کے بارے میں معاون خصوصی نے بتایا کہ ہم نے گیس قیمتوں کو لاگو کرنے کے لئے ٹیئرسسٹم (Tier system) متعارف کرایا اور معاشرے کے نچلے طبقے کو تحفظ فراہم کیا ہے. اسی طرح ان کا کہنا تھا کہ ہم برآمداتی بنیادوں پر صنعتوں کے لئے گیس کی قیمتوں پر بھی پہلے ہی سبسڈی فراہم کر چکے ہیں۔

    ڈبلیو ای ایف کے صدر نے پاکستان کی بہترین سیکیورٹی اور توانائی صورتحال کو سراہا اور نئی قابل تجدید توانائی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اس کو وسیع پیمانے پر متعارف کروانے کے لئے ڈبلیو ای ایف کی خدمات کی پیشکش کی۔ واضح‌ رہے کہ حکومت اس وقت ملک میں‌توانائی کی کھپت اور قابل تجدید توانائی سے متعلق ایک نئے منصوبہ پر کام رہی ہے. اس ملاقات میں مشیر پٹرولیم کی جانب سے اسی منصوبہ سے آگاہ کیا.
    محمد اویس

  • تلہ گنگ: موسلادھاربارش کے بعد موسم خوشگوار

    تلہ گنگ: موسلادھاربارش کے بعد موسم خوشگوار

    تلہ گنگ میں آندھی کے بعد موسلادھابارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،  گرمی کی شدت سے پریشان عوام نے سکھ کا سانس لیا ۔ ماہر زراعت  کے مطابق فصلوں کیلئے بارشوں کی اشد ضرورت ہے

  • بیرون ممالک سے بھیجے جانے والے موبائل فونز پر ڈیوٹی، اوورسیز پاکستان بزنس کونسل کا اظہار مذمت

    بیرون ممالک سے بھیجے جانے والے موبائل فونز پر ڈیوٹی، اوورسیز پاکستان بزنس کونسل کا اظہار مذمت

    اورسیزپاکستان بزنس کونسل کےصدرجاوید ملک نے کہا ہے کہ پاکستان جانیوالے اوورسیزپاکستانیوں کےموبائل فون پرڈیوٹی قابل مذمت ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ بھیجنے والے اوورسیز پاکستانیوں کےذاتی استعمال کی اشیاپرٹیکس غیر مناسب ہے، حکومت اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل کے حل کیلیےسنجیدہ اقدامات اٹھائے، حوصلہ افزائی سےاوورسیزپاکستانی ملک کی ترقی میں مزیدفعال کرداراداکرسکتےہیں،

    اوورسیز پاکستان بزنس کونسل کے صدر جاوید ملک نے کہاکہ خلیج میں 40لاکھ سےزیادہ اوورسیزپاکستانی ہرسال اربوں ڈالرزرمبادلہ وطن بھیجتےہیں، واضح‌ رہے کہ بیرون ممالک سے پاکستانی موبائل وغیرہ اپنے گھروں‌ اور عزیز و اقارب کو بھیجتے ہیں‌ تو یہاں‌ ان موبائلز پر بھاری ٹیکس دینا پڑتا ہے، بعض‌ اوقات تو ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ اتنی قیمت کا موبائل نہیں‌ ہوتا جتنا ٹیکس ڈال دیا جاتا ہے جس پر پاکستانیوں‌کی جانب سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے. بیرون ممالک پاکستانیوں‌ کے احتجاج پر ممکن ہے کہ آنے والے دنوں‌ میں حکومت اپنا فیصلہ تبدیل کرے اور دوسرے ملکوں‌ سے بھیجی جانے والی اشیاء پر ٹیکس کم کر دیا جائے.

  • پنجاب ہائی وے پر تاحکم ثانی چلان نہ کیے جائیں.ایڈیشنل آئی جی پنجاب

    پنجاب ہائی وے پر تاحکم ثانی چلان نہ کیے جائیں.ایڈیشنل آئی جی پنجاب

    لاہور:پنجاب ہائی وے کی شاہرات پر سفر کرنے والوں کے لیے وقتی خوشخبری ،ایڈیشنل آئی جی پنجاب منظور سرورچوہدری نے چالان نہ کرنے کا حکم صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایچ پی کے زیر عمل شاہرات پر چلاننگ تا حکم ثانی بند رکھی جائے تاہم اوور لوڈنگ،تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمات ثبوت کی بنا پر درج کئے جائیں اور اوور لوڈ بسوں اور ٹرکوں کے خلاف خصوصی کارروائی کی جائے۔

    گلبرگ آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈی آئی جی پٹرولنگ مقصودالحسن سمیت تمام ریجنل ایس پی صاحبان اور ہیڈکوارٹرز کے ڈی ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایدیشنل آئی جی ہائی وے پٹرول نے ریٹائرہونے والے ڈی ایس پی فیصل آباد عبدالمجید ورک کو شیلڈ دی اور ڈی آئی جی پٹرولنگ نے سوینیئر دیا۔

    اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی منظور سرور چوہدری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین سالہ عرصہ والے تمام ملازمین کو دفتر سے ٹراسفر کیاجائے اور ٹرانسفر ہونے والے تمام ملازمین کو دفتر ہذا سے فوری ریلیو کیا جائے۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے اسلحہ کی تصدیق کو سراہا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرول کے غبن کو ختم کیا جائے اور روڈکرپشن ہر گز براداشت نہ کی جائے گی

    ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ نے ہدایت کی کہ ناکہ بندی کے دوران تمام ضلعی ڈی ایس پی صاحبان خو دموقع پر موجود ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام ریجنل ایس پی صاحبان ٹرانسپوٹروں سے میٹنگ کریں اور انہیں اور لوڈنگ اور تیز رفتاری کے بارے آگاہی دیں۔خطاب کے دوران ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ نے شاہرات پردوران پٹرولنگ موٹرسائیکلیں بندنہ کرنے کی ہدایت کی۔

  • چنیوٹ سرگودھا روڈ چونگی کے قریب تیزرفتار ڈمپر موٹرسائیکل پر چڑھ گیا

    چنیوٹ سرگودھا روڈ چونگی کے قریب تیزرفتار ڈمپر موٹرسائیکل پر چڑھ گیا

    چنیوٹ
    چنیوٹ سرگودھا روڈ چونگی کے قریب تیزرفتار ڈمپر موٹرسائیکل پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں ماں بیٹا موقع پر دم توڑ گئے تین افراد شدید زخمی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا
    چنیوٹ سرگودھا روڈ چونگی نمبر تین کے قریب تیزرفتار ڈمپر موٹرسائیکل پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار ماں اور بیٹا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ موٹرسائیکل پر سوار بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پر بچوں سمیت پانچ افراد سوار تھے تاہم حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم ریسکیو کی ٹیم کی نگرانی میں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ماں اور بچے کی میتوں کو امانتاً  ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں رکھا گیا ہے اور ورثا کی تلاش جاری ہے

  • بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اہم اعلان، نیا حکم نامہ جاری

    بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اہم اعلان، نیا حکم نامہ جاری

    پاکستان نے بھارت کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 26 جولائی تک توسیع کر دی ہے. پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ، اوور فلائی پر 12 جولائی تک پابندی عائدتھی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹس جاری کر دیا ہے. بھارتی طیارے اوور فلائی کی بندش کےبعد پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی ایسٹرن فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے،

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی، ترجمان سی اے اے کا مزید کہنا تھا کہ ایسٹرن ایئر سائیڈ بند اور ویسٹرن فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے،

  • بھارت نے بھی چاند پر جانے کی تیاری کردی

    بھارت نے بھی چاند پر جانے کی تیاری کردی

    نئی دہلی:بھارت نے بھی چاند پر جانے کی تیاری شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں ایک مشن تشکیل دے دیا ہے .اطلاعات کے مطابق اس مشن کا آغاز 15 جولائی کو ہو گا۔.اس سے پہلے چین، امریکا، روس چاند پر جانے کا دعویٰ کر چکے ہیں.

    ذرائع کے مطابق انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن چندریان 2 مشن کو 15 جولائی کو روانہ کر رہا ہے جس میں کوئی انسان تو نہیں مگر 3 روبوٹ ہوں گے جو سطح اور آسمان سے چاند کا سروے کریں گے۔ خلائی مشن ستیشن دھون اسپیس سینٹر سے روزانہ کیا جائیگا اور چندریان 2 میں ایک چاند گاڑی، لونر لینڈر اور روور پر مشتمل مشن ہو گا جسے بھارتی ساختہ جی ایس ایل وی ایم کے تھری راکٹ سے لانچ کیا جائے گا۔

    چاند پر مشن بھیجنے کے حوالےسے بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ یہ مشن 6 ستمبر 2019 کو چاند تک پہنچے گا اور اگر لینڈنگ میں کامیابی کی صورت میں بھارت چوتھا ملک بن جائے گا ۔

    انڈین سپیس ماہرین کے مطابق چاند پر اترنے کے بعد لونر لینڈر اور روور چاند کے قطب جنوبی کی جانب جائیں گے اور سائنسی اہم خطے کی کھوج کریں گے، ایسی اطلاعات ہیں کہ وہاں برفانی پانی موجود ہے۔

  • 13جولائی کی ہڑتال،مظفرگڑھ کے تاجر تقسیم،تاجروں کا بڑا گروپ ہڑتال سے انکاری

    انجمن تاجران نے مہنگائی اور ٹیکسوں کی مبینہ بھرمارکے خلاف 13 جولائی بروز ہفتہ کو ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا تو انجمن تاجران ضلع مظفرگڑھ کے عہدیداروں سید امیر الحسن ،میاں شان فخر شیخ اور میاں عامر شیخ ودیگر نے بھی اس ہڑتال کی حمایت اور 13 جولائی کو مکمل شٹرڈاون کا اعلان کردیا۔انجمن تاجران ضلع مظفرگڑھ کے عہدیداران کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر مظفرگڑھ کے تاجروں کے ایک بڑے گروپ نے تاجر رہنماء عدیل شیخ کی قیادت میں اس ہڑتال کی کال سے مکمل طور پر قطع تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے 13 جولائی کو اپنی دکانیں کھلی رکھنے کا اعادہ کیا۔عدیل شیخ نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران مظفرگڑھ کے نام نہاد عہدیداروں نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ہڑتال کا اعلان کیا 13جولائی کو ہر صورت دکانیں کھلولیں گے اگر کسی نے دکانیں بند کروانے کی کوشش کی تو پولیس سے رجوع کیا جائے گا۔

    مظفرگڑھ کی موبائل مارکیٹ کے تاجر رہنماءمون شیخ نے بھی باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے 13جولائی کی ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہوئے دکانیں کھلی رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    مظفرگڑھ کی انجمن تاجران الیکٹرونکس مارکیٹ کے عہدیدار نوید نیئر کے مطابق انجمن تاجران کی ہڑتال تاجروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔

    دوسری طرف انجمن تاجران ضلع مظفرگڑھ کے مرکزی رہنما سید امیر حسن باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہڑتال کی کامیابی کے حوالے سے پرامید دکھائی دیئے۔

    13 جولائی کی شٹرڈاون ہڑتال کے حوالے مظفرگڑھ کے تاجروں مشرف علی قریشی اور محمد مند بشیر ودیگر نے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

    مظفرگڑھ کی تاجر برادری میں گروپ بندی کے سبب 13 جولائی کی ہڑتال جزوی شٹر ڈاون تو ہوسکتی ہے مکمل نہیں۔

  • تحریک نفاذ شریعت محمدی کے بانی صوفی محمد 86 سال کی عمر میں وفات پاگئے

    تحریک نفاذ شریعت محمدی کے بانی صوفی محمد 86 سال کی عمر میں وفات پاگئے

    پشاور:تحریک نفاذ شریعت محمدی کے بانی مولانا صوفی محمد 86 سال کی عمر میں قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں. صوفی محمد کی وفات کی تصدیق ان کےبیٹے نے کردی ہے

    مولانا صوفی محمد ملک میں زبردستی شریعت نافذ کرنے کےحوالے سے بڑے مشہور اور متازعہ گردانے جاتے تھے.صوفی محمد نے 1990 سے لیکر 2002 تک مالاکنڈ ڈویژن میں شریعت کا نفاذ کر رکھا تھا جسے وہ پورے ملک تک پھیلانے کے لیے حکومتوں پر دباو ڈالتے رہے

    مولانا صوفی محمد تحریک طالبان کےسربراہ ملا فضل اللہ کے سسر تھے جو کہ اپنے سسرکی طرز پر خیبر پی کے میں سخت شرعی قوانین نافذ کرنے کا حامی تھا اور دو دہائیوں تک زبردستی کی بنیاد پر شریعت نافذ کرنے کی کوششیں کرتے رہے .ملا فضل اللہ بعد میں تحریک طالبان میں شامل ہوگئے اور پاکستان میں شریعت کے نفاذ کی آڑ میں پاکستان بھر میں دھماکے اور خونین کارروائیوں میں ملوث تھا جس میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوگئے تھے

    یاد رہےکہ بعد ازاں مولانا صوفی محمد نے اپنے داماد ملا فضل اللہ سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ریاست کے قوانین پر من وعن عمل کرنے کا اعلان کیا اور کسی بھی جبری سوچ سے دور رہنے کا وعدہ کیا تھا