Baaghi TV

Blog

  • حالیہ بجٹ میں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہیں کیا گیا سرکاری ملازمین کا احتجاج

    سیلاکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) آل پاکستان بلدیاتی فیڈریشن ، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ( ایپکا) اور نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے اشتراک سے سیالکوٹ قلعہ سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی مظاہرین نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے حالیہ بجٹ میں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہیں کیا گیا مہنگائی کے سبب ملازین کے گھروں میں فاقوں تک نوبت آ چکی ہے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اشیا خورودونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ واپس لیا جائے

  • ایک اور ٹرین حادثے کا شکار ہونے لگی تو ڈرائیور کی پھرتی کام آ گئی

    ایک اور ٹرین حادثے کا شکار ہونے لگی تو ڈرائیور کی پھرتی کام آ گئی

    ایک اور ٹرین حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی .

    ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آ گئی، حادثہ کیسے پیش آیا؟ اہم خبر

    شیخ رشید کو ریلوے کی بجائے وزارت گالم گلوچ دی جائے، طلال چودھری کا مطالبہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اور ٹرین حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی ہے، فیصل آباد سے لاہور جانے والی بدر ایکسپریس کے راستے میں ٹریک پر درخت کاٹ کر رکھے گئے تھے جن کو دیکھ کر ٹرین‌ ڈرائیور نے ایمرجنسی طور پر بریک لگائی. جس سے ٹرین حادثے سے بچ گئی.

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید کے استعفیٰ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ٹرین حادثے پر وزیراعظم شیخ رشید سے کب استعفیٰ مانگیں گے، بلاول

    واضح رہے کہ پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے، لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا،حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

    ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون؟ شیخ رشید نے توڑی خاموشی

    رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں‌ بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

  • آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. کپتان کہتے ہیں کہ آج کا میچ بہت اہم ہے اور اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے.

    اوپنر فنچ اور وارنر اچھا سکور کرنے کے لیے پر امید ہیں. اچھا ہدف دینے سے ہی انگلینڈ پہ پریشر آئے گا.

    انگلینڈ کے کپتان کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے.اگر اوپنرز پہلے دس اوور تک وکٹ نہ دیں تو دوسری ٹیم پر پریشر آ جاتا ہے.
    آج کا میچ جیتنے کے لیے دونوں ٹیموں کو کڑی محنت کرنا ہوگی.

    واضح رہے نیوزیلینڈ بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے. اب جو ٹیم آج کا میچ جیتے گی فائنل میں نیوزیلینڈ کے ساتھ ٹاکرا کرے گی.

  • پیشی کے بغیر فریال تالپورکا راہداری ریمانڈ منظورکرنےکی استدعا مسترد

    پیشی کے بغیر فریال تالپورکا راہداری ریمانڈ منظورکرنےکی استدعا مسترد

    احتساب عدالت میں فریال تالپور کی پیشی کے بغیر نیب نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے حکم دیا کہ فریال تالپور کو پیش کیا جائے

    فریال تالپور سندھ اسمبلی پہنچیں تو کیسا ہوا استقبال؟

    فریال تالپور کو عدالت پیش کر دیا گیا،گرفتاریاں سیاسی ہیں، فریال تالپور

    فریال تالپور مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، پیشی کے بغیر فریال تالپورکا راہداری ریمانڈ منظورکرنےکی نیب کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی، نیب کورٹ نے فریال تالپور کو فوری پیش کرنے کا حکم دے دیا

    نیب نے فریال تالپور کا راہداری ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا کی جس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ ملزمہ کہاں ہے ؟ فریال تالپور کو پیش کیے بغیر کیسے راہداری ریمانڈ منظور کروں؟ فریال تالپور کا وکیل بھی عدالت میں موجود نہیں؟

    عدالت نے کہا کہ فریال تالپور کو پیش کریں ان کا موقف لینا ضروری ہے فریال تالپورسے پوچھتے کہ وہ جانا چاہتی ہیں یا نہیں، عدالت نے نیب کو کہا کہ فریال تالپورکو پیش کردیں درخواست یہاں ہی رہنے دیں،

    واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کیا ہے، نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا ہے، عدالت نے فریال تالپور کا جسمانی ریمانڈ دیا تا ہم سندھ اسمبلی کا اجلاس ہونے کی وجہ سے سپیکر سندھ اسمبلی نے فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے،

    ریاست کے اندر ایک اور ریاست نہ بنائیں، پیپلز پارٹی کی حکومت کو دھمکی

    قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ

  • بہت جلد ٹیم انتظامیہ، سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم فیصلے کریں گے، احسان مانی بول اٹھے

    بہت جلد ٹیم انتظامیہ، سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم فیصلے کریں گے، احسان مانی بول اٹھے

    لاہور:کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی ،کھلاڑیوں کا مستقبل کیا ہوگا اس کے متعلق بہت جلد فیصلے کرنے والے ہیں ایک نجی ٹی وی سے انٹریو میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم فیصلے چند ہفتوں میں کر لیے جائیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ‘ بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، میری اننگز تو اب شروع ہوئی ہے، نئی ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی سے متعلق فیصلے چند ہفتوں میں کر لیے جائیں گے۔یاد ر ہے کہ قومی ٹیم کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ چیئرمین پی سی بی احسانی مانی جلد بورڈ میں بڑی تبدیلیاں کریں گے۔

    کپتان سرفراز کی کپتانی سے متعلق احسان مانی کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنا عہدہ سنبھالا تو ورلڈکپ میں کچھ ہی ماہ باقی تھے اور اسی وجہ سے ٹیم انتظامیہ اور کپتان سرفراز احمد کی تبدیلی سے متعلق فیصلہ نہیں کیا۔کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ آئندہ 4 سال کے دوران قومی ٹیم کی سرگرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک باقاعدہ طریقہ کار کو اپنایا جائے گا۔

    احسان مانی نے کہا کہ مکی آرتھر نے بطور ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کی رپورٹ سے قبل اس بارے میں کوئی جواب نہیں دیا جاسکتا۔ایک سوال کے بارے میں جس میں کہا گیا کہ سرفراز احمد نے بھی کپتانی جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تو اس پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کی رپورٹ سے قبل اس معاملے پر بھی کچھ کہنا نامناسب ہوگی۔

    ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ اس میں بہت اگر مگر ہے، تاہم اس کا جائزہ لینے کا موزوں فورم کرکٹ کمیٹی ہی ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد کرکٹ بورڈ کی اہلیت سے متعلق کافی سوالات اٹھانے کے ساتھ ساتھ بورڈ پر سخت تنقید کی گئی تھی .جس کے بعد کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے اہم فیصلے کرنے کا اعلان کیا ہے.

  • حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی نے کہا ہے کہ میر حاصل بزنجو کو اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا ہے.

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد رہبر کمیٹی کے کنوینئراکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدوار نامزد کر دیاہے سب ملکر ان کو کامیاب بنائیں گے

    اکرم درانی کا مزید کہنا تھا کہ چودہ دن کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہیں اس میں کوئی توسیع کی گنجائش نہیں.

    عدم اعتماد کی قراردار کے باوجود اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کی زیر‌صدارت اجلاس میں شرکت

    ان پیج کے ذریعہ جاسوسی ،سرکاری دفاتر میں ان پیج پر پابندی

    کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    واضح رہے کہ حاصل خان بزنجو سینیٹ کے رکن اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ہیں۔ حاصل بزنجو رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، ان کا تعلق بلوچستان سے ہے ، حاصل بزنجونے 1988 میں پاکستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی ،1990 میں قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے ،1996 میں نیشنل پارٹی کے صدر بھی رہے، حاصل بزنجو 1997 میں دوسری بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا، حاصل بزنجو 2009 میں بلوچستان سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے. حاصل بزنجو کے والد بلوچستان کے گورنر رہ چکے ہیں، حاصل بزنجو کی 1988 میں شادی ہوئی، ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے ،میر حاصل بزنجو مرکز میں اور 2013 کے انتخابات کے بعد بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے اتحادی رہے۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائے گا۔

    واضح رہے اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کو یوم سیاہ منائے جانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔ بعد ازاں 5 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

  • اسلام آباد موٹروے پر حادثہ: ذمہ دارکون؟جاں بحق اور زخمی کون اور کہاں سےتعلق ؟موٹروے حکام نے سب کچھ بتا دیا

    اسلام آباد موٹروے پر حادثہ: ذمہ دارکون؟جاں بحق اور زخمی کون اور کہاں سےتعلق ؟موٹروے حکام نے سب کچھ بتا دیا

    اسلام آباد-آج کا دن پاکستان میں بڑے سانحات اور حادثات کے ساتھ طلوع ہو اہے .رحیم یار خاں میں ریلوے حادثہ کے بعد اب اسلام آباد موٹروے پر باہتر انٹرچینج کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق اور 46 زخمی ہوگئے۔موٹرواے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح سویرے شدید بارش اور پھسلن کے باعث پیش آیا۔دوسری طرف سپرنٹنڈنٹ پولیس پوٹھوہار ٹاؤن سید علی نے بس ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ڈرائیور کو موسم کی خرابی کا احساس ہونا چاہیے تھا لیکن اس نے نااہلی کا مظاہرہ کیا ہے.سید علی نے بتایا کہ معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور اس وقت موبائل فون استعمال کررہا تھا

    سید علی کا کہنا ہے کہ پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق ادارے نے حادثے کے بعد انہوں نے ایم ون موٹروے پر ہر 500 میٹر پر اسپیڈ کیمرا نصب کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔ادھر موٹروے پولیس ڈی آئی جی اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق لاہور، ننکانہ صاحب اور سوات سے ہے اس حادثے میں زخمی افراد کو ٹیکسلا ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے.موٹروے پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق مسافروں کی شناخت سکینہ بی بی، نورین، کنزا، خالد شہزاد، سیف الرحمٰن، اعجاز، نیاز، تاج کے نام سے کی اور کہا کہ 2 لاشوں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔

    انہوں نے متعدد عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور بس چلاتے ہوئے مسلسل موبائل فون کا استعمال کر رہا تھا جبکہ چند مسافروں کی جانب سے اسے منع کرنے پر بھی وہ باز نہیں آیا تھا۔ڈرائیور اس وقت پولیس کی حراست میں جس کے خلاف کارروائی کرکے اسے قرار واقعی سزادی جائے گی یہ کہنا تھا سپرنٹنڈنٹ پولیس پوٹھوہار ٹاؤن سید علی کا.

    پولیس کے مطابق بس ٹرالر کو اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہوگئی تھی۔ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسیلا کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرز کے مطابق 10 لاشوں اور 8 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جبکہ دیگر کو حسن ابدال، واہ کینٹ اور راولپنڈی کے دیگر ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔

  • ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالہ سے منعقد سیمینار سے مقررین کا خطاب

    ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالہ سے منعقد سیمینار سے مقررین کا خطاب

    چنیوٹ
    بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور اس کی آگاہی کے لئے سب کو فرداً فرداً اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے چنیوٹ میں ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالہ سے منعقد سیمینار سے مقررین کا خطاب
    ملک بھر کی طرح کی ضلع چنیوٹ میں بھی ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالہ سے گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہر تیمور امجد لالی صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چودھری چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر شہزاد اسلم باجوہ سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم فرح رضوان اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پوری دنیا میں آبادی کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر تھا مگر توجہ اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ پانچویں نمبر پر آگیا ہے جوکہ قابل فکر اور قابل غور ہے مقررین نے کہا کہ ہمیں اپنی آبادی اپنے وسائل کے مطابق رکھنی چاہئے اور آبادی کے کم ہونے سے تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو گی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہمیں بحثیت باشعور معاشرہ فرداً فرداً اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ آبادی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اور ہمارے مسائل میں بھی نمایاں طور پر کمی ہوگی اور اس سے پاکستان کی ترقی خوشحالی کے امکانات روشن ہونگے

  • ٹرین حادثات میں اضافہ، شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

    ٹرین حادثات میں اضافہ، شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

    رحیم یار خاں کے ٹرین حادثے کے بعد شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑگیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید استعفی دو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،مسلسل ٹرین حادثوں کے بعد حالیہ المناک واقعے نے پاکستانی عوام کو سخت رد عمل پیش کرنے پر مجبور کر دیا.پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے، لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا،حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
    رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں‌ بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

    شیخ رشید کے وزیر ریلوے بننے کے بعدٹرین حادثات میں اضافہ ہوا ہے.15ستمبر 2018ءکومیانوانی میں ٹرین حادثہ پیش آیا جب مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ میانوالی کے قریب ٹرین کو حادثہ پیش آگیا۔ حادثہ میانوالی کے سوہان پل اور مکھڈ اسٹیشن کے درمیان ہوا جس میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس میں 20 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے.اسی طرح جناح ایکسپریس ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی تھی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور بھی شامل تھے.
    27 مئی کو قینچی ریلوے پھاٹک پر 2 رکشے اور3 موٹر سائیکلیں ٹرین کی زد میں آ گئیں، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

    صوبہ سندھ کے علاقے پڈ عیدن کے قریب مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جس کے باعث ایک کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک اکھڑ گیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت 18 گھنٹے تک رکی رہی۔
    2 اپریل کو پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث ملک بھر میں ریلوے کا نظام درہم برہم ہو گیا
    ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون؟ شیخ رشید نے توڑی خاموشی
    اس واقعے کے بعد حزب اختلاف کے قائدین اور سیاستدانوں نے شیخ رشید کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ،نون لیگ کے لیڈر طلال چوہدری نے کہا کہ شیخ رشید کو وزیر ریلوے کے بجائے وزیر گالم گلوچ ہونا چاہیے.بلاول بھٹو نے کہا کہ انکوائری مکمل ہونے تک شیخ رشید کو چاہئیے کہ وزارت سے مستعفی ہوجائیں، ٹرین حادثوں پر وزیر کے مستعفی ہونے کی مثالیں دینے والے عمران خان اپنے وزیر سے استعفی مانگیں گے؟ شیخ رشید کا وزارت سے رومانس ٹرین حادثوں میں نجانے کتنی زندگیاں نگلتا چلا جائے گا۔پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نےکہا کہ مغربی جمہوریت کی مثال دینے والے وزیر اعظم عمران خان بھی استعفی دیں گے؟


    سوشل میڈیا پر عوام نے ٹرین حادثے کے بعد اپنے پنے جذبات کا اظہار کرتےہوئے کہا ک
    اتسام عمر نے لکھا” اپنی 10 ماہ کی حکومت میں شیخ رشید نے ریکارڈ ٹرین حادثات ہوئے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کا یہ بھی اہم کارنامہ ہے.
    عبدالودود افضل نے کہا کہ: میں پی ٹی آئی کارکن ہونے کے ناطے شیخ رشید سے استعفے کا مطالبہ کرتا ہوں وہ اب اس ذمہ داری کو نبھانے کی عمر سےآگے نکل چکے ہیں.
    ڈاکٹر بلال لکھتے ہیں:یہ آپ کی لال حولی نہیں ہے بہت ذمہ داری والا کام ہے آپ استعفے دیں اور گھر کو جائیں.

  • چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے لئے میر حاصل بزنجو کا نام تجویز کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں میر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے،کچھ ہی دیرمیں رہبرکمیٹی کے کنوینراکرم خان درانی میڈیاکوبریفنگ دیں گے

    عدم اعتماد کی قراردار کے باوجود اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کی زیر‌صدارت اجلاس میں شرکت

    ان پیج کے ذریعہ جاسوسی ،سرکاری دفاتر میں ان پیج پر پابندی

    کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    رہبر کمیٹی کے اجلاس کی‌ صدارت اکرم درانی نے کی.اپوزیشن رہنما فرحت اللہ بابر ، ہاشم بابر، طاہربزنجو،شفیق پسروری ،نیئربخاری،اکرم درانی، شاہدخاقان عباسی،احسن اقبال و دیگر شامل ہیں.

    آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

    رہبر کمیٹی کے اجلاس میں 25جولائی کو یوم سیاہ کے لئے کوآرڈی نیشن کمیٹی کی تشکیل پربھی مشاورت کی جائے گی.

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن تقسیم، سراج الحق نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں کیا کہا؟

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تھا اور رہبر کمیٹی نے اس فیصلے کی توثیق کی تھی .اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بھی جماعت اسلامی نے شرکت نہیں کی تھی .

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے پاس مطلوبہ اکثریت سے زائد کی تعداد موجود ہے، 104 رکنی ایوان میں سینیٹرز کی موجودہ تعداد 103 میں سے چیئرمین کی نشست کے لئے 53 ارکان کی حمایت درکارہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد 28، پیپلز پارٹی کے 20، نیشنل پارٹی کے 5، جمعیت علماء اسلام ف کے 4، پختونخوا میپ کے 2 اور اے این پی کا ایک رکن شامل ہے۔ ایوان بالا کے قواعد کے مطابق موجودہ چیئرمین (صادق سنجرانی ) کو ہٹانے کے لئے ایک چوتھائی ارکان کے دستخطوں کے ساتھ قرارداد لانے کے لئے تحریک جمع کرائی جائیگی۔ تحریک پر ووٹنگ کے لئے سات روز بعد اجلاس بلایا جائے گا جس میں قرارداد پر ووٹنگ کرائی جائے گی، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں موجودہ چیئرمین عہدہ چھوڑ دیں گے اور اس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری کرے گا۔