Baaghi TV

Blog

  • وہاڑی : اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کے مختلف جگہوں پر چھاپے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورے والا اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگ زیب ان ایکشن سلاٹر ہاؤس کا اچانک دورہ، جانوروں کی صحت اور گوشت کے معیار کا معائنہ بیمار اور لاغر جانوروں کی سلاٹر ہاؤس آمد پر ویٹرنری ڈاکٹر اور عملہ ذمہ دار ہوگا۔ دوسری چھاپہ مار کاروائی میں اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگ زیب نے 505/ ای بی روڈ پر دو غیر قانونی ہیٹرول پمپ سیل کر دیئے۔پیڑول پمپ انتظامیہ دفتر سے غائب ہو گیا

  • ڈی جی خان، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی گاڑی کھائی میں گر گئی، امدادی ٹیمیں روانہ

    ڈی جی خان، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی گاڑی کھائی میں گر گئی، امدادی ٹیمیں روانہ

    قبائلی علاقے مبارکی میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کھائی میں گر گئی جس پر پیش آنے والے اس حادثے میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق زخمی ہوگئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیٹکل انتظامیہ نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثےمیں پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹرائبل ایریا موسی رضا،ڈرائیور بھی زخمی ہوئے ہیں.

    زخمیوں کو اسپتال لانےکیلیے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں.

  • وہاڑی : احتجاج کی دھمکی دے دی گئی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورے والا میں موٹر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کی بجٹ میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف احتجاجی ریلی۔کار ڈیلرز کی عائد کردہ ٹیکسوں کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال،حکومت نے بجٹ میں گاڑیوں کی خریدوفروخت پر جو ٹیکس لگائے ہیں اسے مسترد کرتے ہیں۔موٹر کار ڈیلرز کا مطالبہ
    نئے ٹیکسوں سے ہمارے گھروں میں فاقے اور کاروبار تباہ ہوجائیں گے اگر حکومت نے ٹیکس واپس نہ لئے تو 5 جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہوگا۔ کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کا فیصلہ

  • لاہور:پنجاب کے 3049 ہسپتالوں میں روزانہ 92 ہزار 136 کلوگرام فضلہ پیدا ہورہا ہے،پنجاب اسمبلی میں انکشاف

    لاہور:پنجاب کے 3049 ہسپتالوں میں روزانہ 92 ہزار 136 کلوگرام فضلہ پیدا ہورہا ہے،پنجاب اسمبلی میں انکشاف

    لاہور :67 ہسپتالوں میں فضلہ جلانے کا پلانٹ نہ ہونے کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع.یہ قرار داد تحریک التوا تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائی گئی.جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت پنجاب کے3049 چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے روزانہ92ہزار136 کلو گرام طبی فضلہ پیدا ہوتا ہے.کا30فیصد انفیکشنز زدہ 27ہزار640کلو گرام طبی فضلہ جلانے کے قابل ہوتا ہے۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اس کے لئے سرکاری سطح پر37انسی نریٹر موجود ہیں

    اس قرار داد میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبائی دار الحکومت کے چھوٹے بڑے67ہسپتالوں سے26ہزار160کلو گرام طبی فضلہ روزانہ نکلتا ہے.جس میں سے30فیصد انفیکشنز زدہ7ہزار848کلو گرام انتہائی مہلک طبی فضلہ جلانا لازم و ملزوم ہے.مگر صوبائی دار الحکومت میں محکمہ صحت کے پاس67ہسپتالوں کے طبی فضلہ کے لئے ایک بھی انسی نریٹر موجود نہیں ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق100کلو گرام طبی فضلہ میں سے30فیصد انفیکشنز زدہ ہوتا ہے جسے جلایا جانا ضروری ہے۔ لاہور میں ایک محتاط اندازے کے مطابق مبینہ طور پر روزانہ4ہزار کلو گرام طبی فضلہ چوری ہورہا ہے .جس سے کینسر، ایڈز، ہیپاٹائٹس جیسے مہلک امراض پھیل رہے ہیں۔ ایک انسی نریٹر پر ایک دن میں12گھنٹے میں2400کلو گرام فضلہ جلاسکتا ہے. اسی طرح مبینہ طور پر باقی بچ جانے والا4ہزار سے زائد کلو گرام کا فضلہ چوری ہونے اور لوکل پلاسٹک فیکٹریوں کو فروخت ہونے بارے اطلاعات عام ہیں.جس کی محکمہ صحت کی جانب سے کسی قسم کی مانیٹرنگ نہیں کی جارہی ہے اور نہ ہی اس بات پر انکوائری لگائی جارہی ہے.

    یاد رہے کہ سابق مسلم لیگ(ن) کے دور میں سے کس سیکرٹری یا سیاست دان نے ایک ہی کمپنی کو 14سے زائد تدریسی ہسپتالوں کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا ۔ہسپتال کے فضلہ کے حوالے سابق دور حکومت میں خرابیوں کی وجہ سے عوام میں انتہائی غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے

  • لودھراں : مخالفین نے فائرنگ کر دی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پیر والا پھاٹک پر لڑائی۔مخالفین نے گھر میں گھس کر محمد افضل کو گولی مار دی۔تفصیلات کے مطابق دوپہر تقریباً 3:30 بجے محمد افضل پیر والا پھاٹک پر اپنے گھر میں موجود تھا کہ اکرام اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس آیا اور آتے ہی محمد افضل کو گندی گالیاں دینا شروع کردیں اور بری طرح تشدد شروع کردیا۔گھر والوں نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو مخالفین نے فائرنگ شروع کردی۔جس کے نتیجے میں ایک گولی محمد افضل کے بائیں بازو میں لگی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور واقعہ بچشمِ خود ملاحظہ کیا۔زخمی محمد افضل اس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں کے ایمرجنسی میں موجود ہے۔پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

  • بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ عالمی عدالت انصاف نے اعلان کر دیا

    بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ عالمی عدالت انصاف نے اعلان کر دیا

    بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادو کی سزائے موت کے خلاف عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ‌ کر لیا ہے اور یہ فیصلہ 17 جولائی کو سنایا جائے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی جاسوس اور حاضر سروس افسر کلبھوشن یادو کو مارچ 2016ء میں‌ گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد فوجی عدالت کی طرف سے اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی. دہشت گرد کلبھوشن یادو کو سنائے جانے والے اس فیصلہ کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا جس کے بعد اس کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا.

    عالمی عدالت انصاف میں بھارت کی درخواست پر پچھلے سال کلبھوشن یادو کے کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں‌ پاکستان اور بھارت کی طرف سے دلائل دیے گئے تھے ۔ دونوں ممالک کی جانب سے رواں برس کیس کے دلائل مکمل ہوئے تو عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ محفوظ کرلیاجو 17 جولائی کو سنایا جائے گا۔

    واضح‌ رہے کہ کلبھوشن یادو پاکستان میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں‌ میں‌ ملوث تھا اور اس نے دہشت گردی کا بلوچستان میں‌ بڑآ نیٹ ورک بنا رکھا تھا.

  • مراد سعید کا بلاول بھٹو پر جوابی وار،کہہ دیا کہ یہ تو حادثاتی چیئرمین ہے

    مراد سعید کا بلاول بھٹو پر جوابی وار،کہہ دیا کہ یہ تو حادثاتی چیئرمین ہے

    چارسدہ:پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی وفاقی وزیر مواصلات نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو پر جوابی وار کرکے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ کردیا ہے. مراد سعید نے بلاول بھٹو کو حادثاتی چیئرمین قرار دیا ہے. مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین کی جماعت نے 6 مرتبہ آئی ایم ایف کی دہلیز پر سجدہ کیا.چارسدہ کا یہ جلسہ بھی حادثاتی چیئرمین کے لیے سیاسی شرمندگی کا سامان کرگیا .

    مراد سعید نے تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ حادثاتی چیئرمین جان بوجھ کر چھپا گیا کہ حکومت 162 ارب ضم شدہ اضلاع پر خرچ کرے گی .انہوں نے کہا کہ یہ بھی خوش فہمی تھی پرچی والا چیئرمین قبائلی عوام سے سچ بولے گا.مجھے تو خوش فہمی رہی کہ حادثاتی چیئرمین قبائلیوں پر ڈرون حملوں پر ندامت کا اظہار کریگا تھا پرچی والا چیئرمین آج قوم سے والد کے سیاہ کارناموں پر معافی مانگے گا

  • 5 جولائی جمہوریت پر شب خون،تاریخ کا سیاہ دن ہے ، آصف علی زرداری

    5 جولائی جمہوریت پر شب خون،تاریخ کا سیاہ دن ہے ، آصف علی زرداری

    اسلام :سابق صدر آصف علی زرداری نے 5 جولائی 1977 کو سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی طرف سے ذولفقارعلی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کو پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا ہے. آصف علی زرداری نے کہا کہ 5جولائی کوجمہوریت پرشب خون،کلاشنکوف کلچرکوفروغ دیاگیا.مضبوط اورمستحکم جمہوریت میں ہی ملک کی بقااورسلامتی ہے

    آصف علی زرداری نے 5 جولائی کو بھٹو کی حکومت ختم کرنے کے حوالے سے کہا کہ آئین سےانحراف نکلیں گےجس کاملک متحمل نہیں .ہمیں شدت پسندی اورانتہاپسندی سوچ کوشکست دینےکی ضرورت ہے .18ویں ترمیم سےصوبوں کوخودمختاری ملی ہے

    آصف علی زردای نے حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئین کی حکمرانی اورپارلیمان کی بالادستی کےاصول سےنہیں ہٹا یا جاسکتا.جمہویت کے لیے جدوجہد جاری رہے گی. یاد رہے کہ اس وقت پاکستان میں اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے اشکال پائے جاتے ہیں کہ اس سے ملک میں وفاق کو نقصان پہنچا ہے .آصف علی زرداری کا اٹھارویں ترمیم کی طرف اشارہ بھی اسی لیے تھا کہ حکومت یہ ترمیم ختم نہیں‌ کرسکتی

  • رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، اپوزیشن جرائم سے توجہ نہ ہٹائے، عمران خان

    رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، اپوزیشن جرائم سے توجہ نہ ہٹائے، عمران خان

    پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے حوالے سے اپوزیشن کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نا تو انتقام کی سیاست تحریک انصاف کا نظریہ ہے اور نا ہی مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا ہے

    وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان میں اب ادارے اور عدالتیں آزاد ہیں، جن لوگوں پر مقدمات ہیں عدالتوں میں صفائی دیں۔ یہ حکومت پر الزام لگا کر اپوزیشن اپنے جرائم سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران اپنے دورہ امریکا سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ دورہ امریکا سے پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نےبے نامی جائیداد رکھنے والوں کو پورا موقع دیا گیا، اب بے نامی جائیداد رکھنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی۔ذرائع کے مطابق بجٹ کے دوران اپوزیشن کی تنقید کا بھرپور جواب دینے پر وزیر اعظم نے حکومتی ترجمانوں کی تعریف بھی کی۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل انسداد منشیات فورس نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو فیصل آباد کے قریب سکھیکی کے مقام سے گرفتار کیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ ان کی گاڑی سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف 500 رنز بنانے کی کوشش کریں گے .معجزے کا انتظار ہے.کپتان سرفراز احمد

    بنگلہ دیش کے خلاف 500 رنز بنانے کی کوشش کریں گے .معجزے کا انتظار ہے.کپتان سرفراز احمد

    لندن :پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ اس وقت بڑی اہمیت اخیتار کر گیا ہے . پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے بہت بڑے سکور کی ضرورت کے ساتھ بڑے مارجن کے ساتھ جیت کی بھی ضرورت ہے. اس سلسلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ایک بیان میں‌کہا ہے کہ کوشش کریں گے کہ500 رنز کریں .انہوں نے کہا کہ ہماری یہ بھی کوشش ہوگی کہ ہم یہ میچ بڑے مارجن سے جیتیں .

    کپتان سرفراز احمد نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کے حوالے سے کہا کہ نصیب میں ہوا تو معجزہ ہوجائے گا. ہم تو آئے سارے میچ جیتنے کو ہی تھے .نیٹ رن ریٹ کا مارجن کافی مشکل ہے .ہم چار میچز ضرور ہارے لیکن یہ ورلڈ کپ ہے الگ پریشر ہوگا .قوم کی دعاوں کی بھی ضرورت ہے.