Baaghi TV

Blog

  • ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز کا جیت کیلئے افغانستان کو 312 رنز کا ہدف

    ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز کا جیت کیلئے افغانستان کو 312 رنز کا ہدف

    لیڈز: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 42 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے اٖفغانستان کو جیت کے لیے 312 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    لیڈز کے ہینڈگلے اوول گراؤنڈ کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کرس گیل اور ایون لیوس نے اننگز کا آغاز کیا۔

    ورلڈ کپ کے میچ میں‌ ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیموں‌ کے مابین میچ جاری ہے اور 42ویں‌ میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 312 رنز کا ہدف دیا ہے. ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل نے سات، ایون لیوس نے 55 سکور کئے اور راشد خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے. بلے باز شیمرون ہیٹ مئیر اور شائے ہوپس نے ٹیم کا اسکور 174 رنز تک پہنچایا تو ہیٹ مئیر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور شائی ہوپس بھی 77 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پوران نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان جیسن ہولڈرنے 45 رنز بنائے. ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔ دونوں‌ ٹیمیں‌ ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں. ویسٹ انڈیز 3 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان کی ٹیم ایونٹ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر دسویں نمبر پر موجود ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلا میچ پاکستان کو ہرایا تاہم بعد میں‌ اسے سات میچوں‌ میں‌شکست کا سامنا کرنا پڑا.

    دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبروں پر موجود ہیں ،آٹھویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے واحد میچ پاکستان کرکٹ ٹیم سے جیت رکھا ہے۔ ویسٹ انڈیز کا ایک میچ بارش کی نظر ہوا اورانہوں نے چھ میچ ہارے ۔پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود افغانستان کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی لیکن کوئی بھی میچ نہ جیت سکی ۔

    ورلڈکپ 2019 کے 41ویں میچ میں گزشتہ روز میزبان ٹیم انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے.

  • مراد سعید کی زیرنگرانی وزارت مواصلات نے احتساب کے دوران کتنے ارب روپے ریکور کئے؟ اہم خبر

    مراد سعید کی زیرنگرانی وزارت مواصلات نے احتساب کے دوران کتنے ارب روپے ریکور کئے؟ اہم خبر

    وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی زیر نگرانی احتساب عمل کے دوران ساڑھے 4 سو کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے، وزارت مواصلات نے اب تک 7 سو 88 کروڑ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزارت مواصلات کی جانب سے تین مزید پروجیکٹس کا آڈٹ کیا جارہا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ کروڑوں‌ روپے کی مزید ریکوری ہو گی. یہ رقم مختلف منصوبوں اور ٹھیکوں میں گھپلوں کی مد میں ریکور کی گئی ہے.

    وزارت مواصلات نے جاری کردہ اعلامیہ میں‌ کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 4 سو 23 کروڑ روپے ریکور کیےگئے تھے جبکہ پراجیکٹس کے خصوصی آڈٹ کے ذریعے ساڑھے4 ارب روپے ریکور کیے گئے، پراجیکٹس کے خصوصی آڈٹ کے ذریعے ساڑھے4 ارب روپے ریکور کیے گئے ہیں.

  • باجی بنی انویسٹر

    باجی بنی انویسٹر

    فلم میرا یعنی باجی جس کی کاسٹ میں آمنہ الیاس، اسامہ خالد بٹ ،علی کازمی، محسن عباس ،نیر اعجاز ،نشو ،اور باجی یعنی میرا شامل ہیں
    اس فلم میں ساری کاسٹ ایک طرف اور میرا جو کہ اس فلم کا ٹایٹل رول ادا کر رہی ہیں ایک طرف کیونکہ ساری فلم میں آپ کو باجی باجی ےیعنی میرا ہی نظر آیے گی کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ فلم باجی کی انویسٹر خود میرا ہی ہیں اس کا اندازا لوگوں کو تب ہوا جب ،اے ار وای، کے مارنگ شو میں فلم کی پرموشن کے لیے ساری کاسٹ اور فلم کے ڈائرئکٹر ثاقب ملک بھی آئے تو ثاقب ملک نے ایک انقشاف کیا کہ میں پچھلے 15 سال سے فلم بنانے کی کوشیش کر رہا تھا انہوں نے یہ بھی یہ کہا کہ کئی سین شوٹ کرتے ہوئے میرا نے میری مدد کی کہ کون سا سین کتنا وایڈ ہونا چاہیے اور کتنا ٹایٹ ہونا چاہیے ثاقب ملک جو کہ بڑے مانے ہوئے ویڈیو ڈائریکٹر ہیں کیا انہوں نے پندرہ سالوں میں فلم بنانے کی یہ تیاری کر رکھی تھی کہ سیٹ پر ان کو کوئی دوسرا بتا رہا ہے کہ سین کو شوٹ کس طرح سے کرنا ہے ایک تو میرا یعنی باجی نے یہ ثابت کر دیا کہ تم ٹی وی والوں کو کیا پتا کی فلم کیسے شوٹ کرتے ہیں اور اتنے مانے جانے والے ویڈیؤ ڈائریکٹر خوشی سے ان کی بات مانتے رہے یا تو انہوں نے کہی اندر اپنے اپ میں یہ تسلیم کر لیا تھا کہ واقع ہم ٹی وی والوں کو فلم شوٹ کرنا نہیں آتی یہ پھر وہ باجی یعنی میرا جی کی بات اس لیے مان رہے تھے کہ وہ خود اس فلم کی انویسٹر ہیں اس لیے ساری فلم میں خود باجی یعنی میرا جی خود دیکھائی دے رہی ہیں اور باقی ساری کاسٹ صرف سپورٹینگ کاسٹ کے طور پر کام کرتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہے صرف نیر اعجاز کے علاوہ فلم دیکھنے والوں کو کسی نے متاثر نہیں کیا وہ بھی اس لیے کہ نیر اعجاز فلم سے ہیں باقی سب لوگ ٹی وی سے ہیں اور ایک دفع پھر ٹی وی والوں نے فلم دیکھنے والوں کو بہت مایوس کیا اور اس فلم کے میوزک نے بھی فلم کو زرہ سپارٹ نہیں کیا جیسا کہ دیکھا گیا ہے اس خطے میں ہٹ ہونے والی فلموں کی کہانی اچھی اور موسیقی بہت دل آویز ہوا کرتی تھی جس کی وجہ سے لوگ فلم دیکھ کر محظوظ ہوا کرتے تھے اور بار بار اس فلم کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں میں اتے تھے مگر اب ایسا نہیں ہوتا نہ کوئی آچھی کہانی لکھنے والے کو ترجح دیتا ہے اور نہ ہی اچھی موسیقی یعنی فلم کی موسیقی ترتیب دینے والے کے پیچھے کوئی جاتا ہے فلم کا گانا بھی سکرپٹ کا ایک حصہ ہوتا ہے جو کہانی کو لے کر آگے چلتا ہے فلم کے گانے میں جو شعاری ہوتی ہیں وہ گانے سے پہلے والی کہانی کو گانے کے بعد والی کہانی سے جوڑتی ہے یہ ائک فلم والا ہی سوچ سکتا ہے کہ گانے کی سچویشن کیسے بنانی ہے جبکہ ٹی وی والوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی اسی لیے فلم باجی کا کوئی گانا لوگوں کے کانوں سے ہوتا کی دلوں میں نہیں اترا اس فلم کی موسیقی دینے والوں نے کچھ پرانی لائن اور پرانی دھنوں کو ہی ری ڈو کر دیا کیا ہمارے پاس اسے موسیقار یہ شاعر موجود نہیں جو کسی بھی فلم کے لیے نئے گانے بنا سکیں وسے ثاقب ملک کی پندرہ سال کی محنت یہ رنگ لائے گی کیا انہوں نے ایسا سوچا ہوگا لہازا ہماری پنجابی فلم کا مزاق اڑاتے تھے یہ اڑاتے ہیں وہ اپنے فلم دیکھنے والوں کی تعداد اتنی تو بنا لیں جتنی پنجابی فلم دیکھنے والوں کی تھی
    اگر اپ کو فلم بنانے کا اتنا ہی شوق ہے تو فلم بنایئں ضرور بنایئں اپنے پیسوں سے بنایئں یہ کسی کے پیسوں سے بنایئں ایک بات کا خیال رکھیں کہ اپنے کام کے ساتھ انصاف ضرور کریں جو لوگ اپنی محنت کی کمائی سے ٹکٹ لے کر آپکی فلم دیکھنے اتے ہیں خدارا انکو مایوس مت کریں .
    فلم ماڈرن ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن ثاقب ملک کو چاہیے کہ وہ بھی سینما میں بیٹھ کر فلمیں دیکھا کریں گھر میں ٹی وی پر فلم دیکھنے سے کبھی نہیں پتا چلے گا کہ فلم کیسے بناتے ہیں
    ارتضیٰ بنی میرا ،میرا بنی باجی (ثاقب کی ) اور باجی ارتضیٰ سفر دوبارہ شروع .
    پرانی فلموں میں ہسپتال کی نرس کا کردار ماں نبھاتی تھی لیکن اب ہیرون بنی باجی
    جہان ثاقب ملک کو خاص طور پر ناظرین سے معافی مانگنی چاہیے جو سر میں درد لے کر اٹھے وہاں ایس سلمان اور مرحومہ نیر سلطانہ کی قبر پر جا کر بھی معافی مانگنی چاہیے .
    ثاقب ملک نے باجی ٹائٹل کے ساتھ وہی سلوک کیا جو کچھ عرصہ پہلے مومنہ اور آحد رضا میر نے ،کوکو کورینا، کے ساتھ کیا لہازا میں اپنے حصے کی پیناڈول کھانے جا رہا ہوں

  • احساس پروگرام وزیر اعظم کے ریاست مدینہ کے ویژن کا مظہر ہے، فردوس عاشق اعوان

    احساس پروگرام وزیر اعظم کے ریاست مدینہ کے ویژن کا مظہر ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ محنت کشوں کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، احساس پروگرام وزیراعظم کےریاست مدینہ کےوژن کامظہرہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حق دارکواس کاحق دلاناحکومت کی ذمہ داری ہے. محنت کشوں کےحقوق کاتحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، احساس پروگرام کابنیادی مقصد پسے ہوئے طبقے کاسماجی تحفظ ہے،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان بدل چکا ہے. محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے.

  • کوئٹہ میں ایک شخص جانبحق۔

    کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں نجی ہسپتال میں ڈاکٹروکی غفلت کے باعث نوجوان جانبحق ہوگیا جانبحق شخص کے لواحقین کا روڈ پر اگ لگا کر سراپا احتجاج بن گئے لواحقین کا کہنا ہے کے موت غلط انجکشن لگانے کی وجہ سے ہوئی ہےکوئٹہ ہسپتال انتظامیہ کا جانبحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ پر حملہ کردیا جس سے دو افراد زخمی ہو گئے اور مظاہرین نے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر رکھا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
    زرایع

  • تبدیلی اورانصاف کے نام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں، کل پشاور میں پارٹی کنونشن ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

    تبدیلی اورانصاف کے نام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں، کل پشاور میں پارٹی کنونشن ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چارسدہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل یوم سیاہ کے سلسلے میں پشاورمیں پارٹی کنونشن ہوگا. دیر اور باجوڑ میں بھی پارٹی کنونشن رکھیں گے. یہ تبدیلی ،یہ نیا پاکستان عوام کے لیے عذاب بنا ہوا ہے. یہ پاکستان کا نہیں پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ ہے . سبزی منہگی کردی، ڈیزل منہگا کردیا، چینی منہگی کردی، منہگائی کے سونامی میں عوام کو ڈبو دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ ہمارا اور آپ کا جدو جہداور قربانیوں کا رشتہ ہے. شہید بھٹو اور بی بی کی قربانیوں کی وجہ سے جمہوریت ملی، معاشی حقوق ملے ،آپ کو صوبے کی شناخت ملی. آپکے جمہوری حقوق پامال اورانسانی حقوق چھینے جا رہے ہیں. یہ حقوق ہم نے جانیں دے کر چھینے ہیں. صدرزرداری کےدورمیں قبائلی علاقوں کے فنڈ کیلیے500فیصداضافہ کیا گیا. صدر زرداری کے دور میں تنخواہوں میں 150فیصد اضافہ کیا گیا. تبدیلی اورانصاف کےنام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں.

    بلاوہ بھٹو زرداری نے کہاکہ ہماری حکومت نےپنشن میں100فیصد اضافہ کیا، آج بھی پختونخوا میں ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرز کام کر رہی ہیں، پختونخواور قبائلی علاقے میں ترقیاتی کام پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے، وانا میں گھی پلانٹ ہے تو بھٹو کا بناہواہے،باجوڑ میں پہلا کالج بھٹو کا بنایا ہواہے. شہید بینظیر نے کہا اگر نوکری دینا جرم ہے تو بار بار کروں گی. انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں. آپ کے جمہوری حقوق پامال کیے جارہے ہیں،

  • پرانی بھکی میں آوارہ کتوں کی ہوئی بھرمار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پرانی بھکھی ٹبہ میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہو چکی ہے ج کہ محکمہ صحت خاموش اس حوالے سے بالکل خاموش ہے
    آوارہ کتوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے تفصیلات کے مطابق پرانی بھکھی ٹبہ میں آوارہ کتے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو بکریاں, چار چھوٹے جانور( کٹے)وغیرہ کو ہلاک کر چکے ہیں, خطرہ یہ پیدا ہو چکا ہے کہیں آوارہ کتوں کا اگلا شکار انسانی معصوم بچے نہ بن جائیں ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ سے گزارش ہے کہ دیہی مرکز صحت بھکھی یا یونین کونسل بھکھی کے ذمہ داران آفسران کی ڈیوٹی لگا کر اس علاقے کے آوارہ کتوں کو زہریلی گولیاں ڈال کر ختم کروائیں تا کہ آئندہ کسی بڑے جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے .ذرائع سے پتہ چلا ہئے کہ کتوں کی تعداد میں اضافے کا سبب پرانی بھکھی (ٹبہ) کے قریب بنے پولٹری فارم ہیں .جو مرنے والی مرغیوں کو باہر سیم نہر کنارے پھینک دیتے ہیں جو آوارہ کتوں کی خوراک کا سبب بن رہی ہیں.ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل ہے

  • پاکستان چائلڈ پورنوگرافی میں کون سے نمبر پر ہے؟ شیریں‌ مزاری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    پاکستان چائلڈ پورنوگرافی میں کون سے نمبر پر ہے؟ شیریں‌ مزاری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان چائلڈ پورنوگرافی میں پہلے نمبر پر ہے. بچوں سے زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیریں‌ مزاری نے کہاکہ ہم بچوں سے اسکول یا گھر کسی سطح پر بات نہیں کرتے. سرکاری اسکول میں مہم چلائی جائے. بچوں سے زیادتی کے واقعات معاشرے کی تمام طبقات میں ہو رہے ہیں. چائلڈ پورنوگرافی کا عذاب معاشرے کے ہر طبقے میں ہوتا ہے. بچوں سے زیادتی کی جو شکایات آئیں گی اس کا جائزہ لیا جائے گا. افسوس زینب ایکٹ بل پارلیمنٹیرین کمیٹی میں پھنسا ہوا ہے. بچوں کو تشدد سے بچائے بغیر ترقی بےمعنی ہے.

    رپورٹ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیریں‌ مزاری نے کہاکہ کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہیں ،اس بل میں کوئی سیاسی بات نہیں. امید ہے بل جلد اسمبلی میں واپس آئے گا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد رائے نے کہاکہ جنسی زیادتی کے معاملے پر والدین بچوں کے ساتھ بات کریں. نفسیاتی رکاوٹوں کو توڑنے کی ضرورت ہے. پاکستان میں ہر 5 میں سے ایک شخص جنسی زیادتی کانشانہ بنتاہے. بچوں کے ساتھ’’رویہ بدلو‘‘مہم کا آغاز کردیاگیا ہے.

  • وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات، دورہ کراچی کی دعوت قبول کر لی

    وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات، دورہ کراچی کی دعوت قبول کر لی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقا ت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ملاقات میں صوبائی وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی موجود تھے. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلوں کا مقصد معیشت کی سمت درست کرنا ہے . وزیر اعظم نےگورنرسندھ کی11جولائی کو کراچی کے دورےکی دعوت قبول کرلی. ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے وزیراعظم کو سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات دیں.

    وزیر اعظم عمران خان دورہ کراچی میں معاشی ٹیم کے ہمراہ کاروباری طبقے سے ملاقات کریں گے. ان کے دورہ کراچی کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ کاروباری طبقہ سے ملاقاتوں‌ میں ان کا اعتماد بحال ہو گا اور ملک کے معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی.

  • سیلاب سے کیسے بچنا ہے؟ شیخوپورہ نے تیاری پکڑ لی

    شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی )ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کی طرف سے ممکنہ سیلاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اعلی سطح اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی,اجلاس میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کےاسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیل کے بارے میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کیے جانے والے اقدامات کے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کے افسران سے نالوں میں آنے والی طغیانی کے بارے میں بھی دریافت کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب کے ممکنہ تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران فصلوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے آبی گزرگاہوں کی صفائی اور پانی کی رکاوٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے انہوں نےتمام محکموں کو الرٹ رہنے اور سیلاب سے متعلقہ مشینری کو فنگشنل رکھنے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ناگہانی کی صورت میں اس پر فوری طور پر قابو پایا جاسکےاس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم ایڈیشنل،ڈپٹی کمیشنر فنانس محبوب عالم اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالا عمر افتخار اور اسسٹنٹ کمیشنر صفدر آباد کمشنر کاعذوبہ عظیم،اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مظہر علی،سی ای او ایجوکیشن افتخار احمد سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی