Baaghi TV

Blog

  • مقبوضہ کشمیر، دو لاشیں ملنے پر خوف و ہراس

    مقبوضہ کشمیر، دو لاشیں ملنے پر خوف و ہراس

    مقبوضہ کشمیر کے علاقہ اننت ناگ سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں بدھ کی‌صبح دو لاشیں ملیں ،اننت ناگ کے نواحی علاقہ شیر باغ کے قریب قبرستان سے لاشیں ملنے کی اطلاع پر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا،

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی موت کا سبب نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی تا ہم تحقیقات کی جائے گی کہ دو نوجوانوں کی موت کیوں ہوئی؟

    وفات پانے والوں میں سے ایک کی پہچان ہوئی ہے جو ضلع کشتوار کا رہنے والا ہے جبکہ دوسرے کی ابھی تک پہنچان نہیں ہو سکی.

    مرنے والوں میں سے ایک کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ضلع کشتوار کا رہنے والا تھا

  • لائن مین کا نجی مکینک جانبحق

    لائن مین کا نجی مکینک جانبحق

    قصور
    قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں واپڈا والوں کی نا اہلی سے نوجوان جانبحق
    تفصیلات کے مطابق گاؤں کھارا میں عبدالحکیم لائن مین نے اپنا کام کرنے کیلئے مقامی نوجوان 27 سالہ محمد رفیق ولد عبدالرشید کو اجرت پر رکھا ہوا تھا آج دوپہر 2 بجے محلہ جگھیاں کھارا قصور کا ٹرانسفارمر خراب ہو گیا جسے ٹھیک کرنے کیلئے عبدالحکیم لائن مین نے محمد رفیق کو بیجھا جو کہ ایک عام الیکٹریشن ہے رفیق جیسے ہی بجلی کے کھمبے پر چڑھا اسے بجلی نے دبوچ لیا جو کہ مردہ حالت میں کھمبے سے نیچے گرا اہل علاقہ نے واپڈا کی اس غفلت پر شدید احتجاج کیا رفیق کی لاش تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ سپتال قصور منتقل کر دی
    لوگوں نے بہادر پورہ فیڈر بلہے شاہ سب ڈویژن قصور کے ایس ڈی او اور لائن مین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا
    واضع رہے لائن مین بھی اسی گاؤں کا ہے جو کہ اپنی ساری سروس ادھر ہی پوری کر رہا ہے

  • چڑیا گھر کے شیروں کے لئے آنے والی مرغیاں کون کھا جاتا ہے، فواد چودھری کا انکشاف

    چڑیا گھر کے شیروں کے لئے آنے والی مرغیاں کون کھا جاتا ہے، فواد چودھری کا انکشاف

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کے شیروں کے لئے آنے والی مرغیاں ڈائریکٹر کے گھر میں پک جاتی تھیں،مئیر اسلام آباد شیخ انصرعزیز ہاتھی کو جپھی مار کر بیٹھے ہوئے ہیں ایک ہاتھی کے مرنے کے بعد چڑیا گھر کا دوسرا ہاتھی ذہنی بیمار ہو گیا کرپشن کے باعث ملک میں حالات بہتر نہیں ہو رہے اگلے دو تین سال میں نیچرل ہسٹری میوزیم کو بہتر کریں گے ،نیچرل ہسٹری میوزیم میں جہلم کے ہاتھی کا 700 سال پرانا ہاتھی دانت بھی رکھا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فواد چوہدری نے کہاکہ غیر ملکی مہمان جو اس وقت پاکستان آئے ہیں وہ یہاں کی خوبصورتی کے باعث لطف اندوز ہونگے پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے پاکستان کے بارے میں بیرون دنیا میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں اسلام آباد میں نیچرل ہسٹری میوزیم کے بارے میں بیشتر افراد کو علم نہیں ہے اس میوزیم میں جہلم کے ہاتھی کا 700 سال پرانا ہاتھی دانت بھی رکھا گیا ہے گزشتہ کچھ عرصے میں بہت سی جنگلی حیات ختم ہو گئی ہے اسلام آباد کے چڑیا گھر کے شیروں کے لئے آنے والی مرغیاں ڈائریکٹر کے گھر میں پک جاتی تھیں ۔مئیر اسلام آباد شیخ انصرعزیز ہاتھی کو جپھی مار کر بیٹھے ہوئے ہیں ایک ہاتھی کے مرنے کے بعد چڑیا گھر کا دوسرا ہاتھی ذہنی بیمار ہو گیا کرپشن کے باعث ملک میں حالات بہتر نہیں ہو رہے اگلے دو تین سال میں نیچرل ہسٹری میوزیم کو بہتر کریں گے جنگلی حیات سے محبت بھی معاشرے کا ایک پہلو ہے جو سوسائٹی جانوروں سے محبت نہیں کرتی وہ تنزلی کا شکار ہوتی ہے ہم تو انسانوں سے محبت بھی کم کر بیٹھے ہیں ۔ہمارے لئے ہمارا ایکو سسٹم قدرت کا تحفہ ہے ۔

    محمد اویس

  • فٹ بال کی ترقی کیلئے چیئرمین سینیٹ نے بڑا اعلان کر دیا

    فٹ بال کی ترقی کیلئے چیئرمین سینیٹ نے بڑا اعلان کر دیا

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔فٹ بال سے متعلقہ انتظامی امور کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعاون کے حصول کیلئے فیفا(FIFA) سے موثر رابطہ قائم کیا جائے۔ اس سلسلے میں ایک نمائندہ وفد فیفا کی انتظامیہ سے ملاقات کرے گا تاکہ بین الاقوامی تنظیم کو پاکستان میں فٹ بال کو درپیش مسائل اور حقیقی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا جا سکے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان میں فٹ بال کی ترقی سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سینیٹرز ڈاکٹر اسد اشرف، مرزا محمد آفریدی،احمدخان،سینیٹربیرسٹرمحمدعلی خان سیف،صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن اشفاق حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ عارف ابراہیم اور فٹ بال سے متعلق دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فٹ بال کی ترقی کیلئے اندرونی اختلافات ختم کر کے عملی اقدامات کیے جائیں اور ملک کے مختلف حصوں میں فٹ بال کا انفراسٹرکچر بہتر کرنے کے علاوہ فٹ بال ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے۔ اس سلسلے میں نہ صرف پاکستان فٹ بال فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ بھر پور تعاون کریں بلکہ نجی شعبے کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا مقصد بھی فٹ بال کی ترقی کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو ایک پلیٹ فام پر اکٹھا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح ملک بھر میں نجی شعبے کے تعاون سے فٹ بال کے مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد کروانا اور سپورٹس انفراسٹرکچر کی ترقی ہے۔ درکار فنڈز کیلئے نجی شعبے کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے فٹ بال فیڈریشن کو فٹ بال ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے کیلنڈر مرتب کرنے اور قابل عمل پلان بنانے کی ہدایت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ بھی فٹ بال کی ترقی کیلئے بھر پور تعاون کرے اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فیڈریشن سے بھر پور تعاون کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ گراؤنڈز کی فراہمی اور دیگر سہولیات کیلئے ہر ممکن تعاون کرے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کو فٹ بال فیڈریشن کو فوری آفس فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کچھ عرصہ قبل سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کے نتیجے میں نئی باڈی سامنے آئی ہے۔صدرپاکستان فٹ بال فیڈریشن اشفاق حسین شاہ نے بتایا کہ فیفا کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت ہوئی ہے تاہم ابھی تک بہت سے امور پر پیش رفت نہیں ہوئی۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے اور ہم کھیل کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیفا کو پاکستان کے زمینی حقائق سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

    اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے سینیٹر احمد خان نے کہا کہ ہمیں اندرونی اختلافات اور دیرینہ مسائل سے آگے بڑھ کر فٹ بال کی ترقی کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف نے کہا کہ ہمیں تمام شعبوں کی مشاورت سے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا نجی شعبہ بھر پور تعاون کیلئے تیار ہے تاہم ان کے سامنے فٹ بال کی ترقی کا منصوبہ رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مابین بہتر ورکنگ ریلیشن شپ کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دی جو متعلقہ اداروں کی مشاورت سے فٹ بال کی ترقی کیلئے دو ہفتے میں ایک جامع منصوبہ مرتب کرے گی۔کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کے علاوہ پاکستان کے نمایاں کاروباری ادروں کے نمائندوں کو بلایا جائے تاکہ فٹ بال کی ترقی کیلئے اقدامات پر موثر پیش رفت ہو سکے۔

    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر بیرسٹر محمد علی خان سیف کو وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ مل کر فیفا سے متعلق امور حل کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    محمد اویس

  • میئر کی مگر مچھ  سے شادی کی انوکھی رسم

    میئر کی مگر مچھ سے شادی کی انوکھی رسم

    میکسکو کے ایک قصبے میں میئر بننے والے افراد کو ایک منفرد رسم نبھانی پڑتی ہے کیونکہ مقامی افراد کے عقیدے کے مطابق اس سے خوشحالی آتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہی گیروں کے اس قصبے میں مقامی کسانوں اور ماہی گیروں کی قسمت چمکانے کے لیے قصبے کے میئر کی شادی مگرمچھ سے کروائی جاتی ہے۔

    باضابطہ طور پر منعقد کی جانے والی اس شادی کی تقریب میں قصبے کے تقریباً سب ہی افراد شریک ہوتے ہیں۔
    اس موقع پر ڈھول اور بینڈ بجاتے ہوئے خوشی سے سرشار مقامی افراد میئر اور مگر مچھ کے ہمراہ قصبے کے بازاروں کا چکر لگاتے ہیں۔

    میئراور مگرمچھ یعنی دلہے دلہن کی سج دھج بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے اور مگر مچھ کو اس موقع پر دلہنوں کا روایتی سفید لباس زیب تن کرایا جاتا ہے۔

  • تحریک انصاف کے ارکان اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پربرس پڑے

    تحریک انصاف کے ارکان اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پربرس پڑے

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم وفنی تربیت کے چیئرمین نے پرائیوٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کے حوالے سے مسائل حل کرنے کے لیے قومی اسمبلی کی ایجوکیشن کمیٹی کی سپیشل کمیٹی بنادی ۔تحریک انصاف کے ارکان اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پربرس پڑے ،پرائیوٹ سکول عوام کولوٹ رہے ہیں سپریم کورٹ کے مشکور ہیں کہ فیسوں کے حوالے سے فیصلہ دیا،

    اراکین کمیٹی نے کہا کہ پرائیوٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) اور وفاقی وزارت تعلیم سوئی ہوئی ہے ،پیرانے جعلی بریفنگ دی ہے۔ایچ ای سی حکام نے فنڈز کم کرنے پر کمیٹی کوبتایاکہ یونیورسٹیوں میں طلباءفیسوں میںاضافے کے خلاف احتجاج کریں گے جس کے لیے تیاررہیں ،اسلام آباد یونیورسٹی پنجاب کے حدود میں آتی ہے رجسٹر نہیں کرسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم وفنی تربیت کااجلاس چیئرمین کمیٹی میاں نجیب الدین اویسی کی زیر صدارت میں ہوا۔کمیٹی میں یونیورسٹی آف اسلام آباد بل دو ہزار انیس پہ اراکین کے درمیان شدید بحث ہوئی ۔ارکان کمیٹی ایجنڈے میں اسلام آباد یونیورسٹی 2019 کا بل ایجنڈے میں شامل کرنے سے لاعلم رہے ۔ ارکین کمیٹی نے کہاکہ ہمیں اسلام آباد یونیورسٹی کے بل کو ایجنڈے میں شامل کرنے کے حوالے سے نہیں بتایاگیا۔ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے یونیورسٹی کی رجسٹریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی آف اسلام آباد وفاقی کی حدود میں نہیں ہے بلکہ پنجاب کی حدودمیں آتی ہے ۔یونیورسٹی کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ یونیورسٹی کی زمین کس جگہ ہے ہم ان کویونیورسٹی کا این او سی نہیں دیں گے ۔

    ممبر کمیٹی علی نواز اعوان نے کہاکہ اسلام آباد یونیورسٹی 2019 کا بل ایجنڈے میں ڈالا کس نے ہے۔ یہ تو بہت ہی غلط چیز ہےڈیڑھ ماہ کے بعد کمیٹی میٹنگ ہوئی اور یہ چیز ایجنڈے میں شامل ہے اورارکین لا علم ہیں۔ارکان کمیٹی نے کہاکہ ہمارے سامنے کوئی چیز تو ہو کہ یونیورسٹی ہے کس چیز کی۔ وہ کیا پڑھانا چاہ رہے ہیں، کورس کیا ہو گا۔ کون آنر ہو گا یونیورسٹی کا، اتنی بڑی چیز ایجنڈہ آئیٹم پہ آ گئی اور کسی کو علم ہی نہیں۔ ایچ ای سی کے حکام نے کہاکہ اس معاملے پر سی ڈی اے کو درمیان میں لائیے ۔کمیٹی چیرمین نے آئندہ اجلاس میں سی ڈی اے کو اس معاملے پر طلب کر لیا گیا۔ایچ ای سی حکام نے کہاکہ یونیورسٹی میں طلباءکی فیسز میں اضافہ ہو گا طلباءہنگامے کریں گے اپ تیار رہے۔ہائر ایجوکیشن کا پانچ بلین بجٹ کی کٹوتی ہوئی جس سے کافی مسائل پیدا ہوں گے اگر ہم یہ بات اج اپ کو نہیں بتائیں گے تو جھوٹ بولے گے۔

    ممبر کمیٹی محمد فاروق نے کہاکہ ہم اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے کیوں کہ ہماری جماعت کی پہلی ترجیح ایجوکیشن ہے۔ایچ ای سی حکام نے کہاکہ مالیاتی بل تو پاس ہو گیا ہے اگر ہمیں سپلمنڑی گرانٹ مل جائیں تو اس سے معاملات بہتر ہو سکتے ہیں۔چیئرمین پیرا امتیاز علی قریشی کی کمیٹی کو پرائیوٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔امتیاز علی قریشی نے کہاکہ پیرا ایک خود مختار ادارہ ہے۔ٹیچرز کی قابلیت پر بھی دھیان دیتا ہے۔سپریم کورٹ کی بارہ جون کو آنے والی فیصلہ آیا ہے جومختصر حکم نامہ ہے۔اس میں آرٹیکل اٹھارہ ، 23 اور 24 اور 25 کی تشریح آئی ہے جو کبھی پہلے نہیں کی گئی تھی ۔اس فیصلے کی روشنی پرائیویٹ اسکولوں کو خط لکھ دیا ہے کہ گریڈ وائز فیس ہمیں بھیجیں ۔2017کی بنیادی فیس کے لیے سکولوں کو خط لکھ دیاہے. اس کو بنیاد بنا کر 5%اضافہ ہوگا جو 2019میں لاگو ہوگا یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیادپر کیاہے. 3لاکھ 25ہزار بچے اسلام آباد میں پرائیوٹ سکولوں میں پڑھ رہے ہیں 2ہزار شکایت وزیراعظم پورٹل اور ایک ہزار مینول آئے ہیں ان کو حل کیا ہے 1100سکولوں کو عارضی طور پر رجسٹرڈ کیاہے. پرائیوٹ سکولوں میں منشیات کا مسئلہ سنگین ہے جس پر پولیس اور اے این ایف کے تعاون سے پروگرام کررہے ہیں.700سکول جو غیر رجسٹرڈ تھے ان کو نوٹس دیاہے انہوں نے رجسٹریشن کے لیے درخواست دی ہے ان میں 82ہزار بچے زیر تعلیم ہیں. نومبر2018سے مستقل چیرمین نہیں ہے.سی ڈی اے کے رہائشی سیکٹرمیں چلنے والے اسکولوں کے مسائل بھی عارضی طورپرحل کئے ہیں۔ ان سکولوں کی تعداد چار سو ہیں اور 82 ہزار بچے پڑھ رہے ہیں۔ممبر کمیٹی حمیدنے سوال کیاکہ کتنے اسکولوں کو جرمانے کئے ہیں ۔جس پر چئیرمین پیرا نے کہاکہ دو ہزار چودہ پندرہ میں کافی جرمانے کئے تھے۔ دو ہزار انیس میں بیس سکولوں کو جرمانے کئے ہیں۔

    علی اعوان نے کہاکہ پیرا کے قانون پرکس جگہ عمل ہورہا ہے ، اساتذہ کو تنخواہیں اس کے مطابق نہیں دی جارہی ہیں. وفاقی سکولوں میں12سو اساتذہ کی کمی ہے. سپریم کورٹ کام کررہاہے ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے. اگر سپریم کورٹ نے سارے فیصلے کرنے ہیں تو پیرا کہاں ہے.وزارت اور پیرا بھی سوئی ہوئی ہے. جعلی بریفنگ دی گئی ہے. نفیسہ خٹک نے کہاکہ اس میں وہ بھی سکول ہیں جو ٹینٹ لگاکر چل رہے ہیں. پرائیوٹ سکول گرمیوں کی فیس لے رہے ہیں اور دھمکیاں دی ہی. کہ بچوں کے داخلے نہیں بھیجیں گے. روٹ سکول کے بچوں کو سی وی بنانا نہیں آتی ہے. پیرا کو تو بڑے سکولوں کے اندر جانے نہیں دیا جاتا ہے. پرائیوٹ سکول عوام کو لوٹ رہے ہیں. پیراکاانٹرنل آڈٹ کیا جائے. پیرا پر نئے رولز بنائے جائیں. مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ 2500پرائیوٹ سکول اسلام آباد میں ہیں.پیرا میں صرف تین لوگ کام کررہے ہیں 3لوگ کس طرح ادارے کو چلارہے ہیں.اساتذہ کو کم تنخواہ دی جاتی ہے. اگر میں نے پرائیوٹ سکول کھولا ہوتا تومیں کروڑ پتی ہوتی.صداقت عباسی نے پرائیوٹ سکولوں کی اضافی تنخواہ کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ جلد باٰزی میں پالیسی نہ بنائیں. پیرا مسائل کی وجہ ہے اس کوختم کریں ۔

    چیرمین کمیٹی نے پرائیوٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کے حوالے سے مسائل حل کرنے کے لیے قومی اسمبلی کی ایجوکیشن کمیٹی کی سپیشل کمیٹی بنادی گئی ۔جس کے جویریہ, نفیسہ خٹک, صداقت عباسی, علی اعوان. مہناز اکبر عزیز ممبرہوں گے ۔

    محمد اویس

  • تھانہ مندرہ کی کاروائی ایک ملزم گرفتار

    تھانہ مندرہ کی کاروائی ایک ملزم گرفتار

    راولپنڈی:تھانہ مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم گلفراز عرف گلہ سے ناجائز اسلحہ 01 عدد کلاشنکوف برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • جھیل میں کشتی الٹ گئی ،100 سے زائد افراد ڈوب گئے

    جھیل میں کشتی الٹ گئی ،100 سے زائد افراد ڈوب گئے

    ہری پور جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی ،100 سے زائد افراد ڈوب گئے

    تفصیلات کے مطابق ہری پور تربیلہ جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی ،100 سے زائد افراد ڈوب گئے ،ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق تربیلہ جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی،کشتی میں 100 سے زائد افراد سمیت مویشی بھی سوار تھے،

    کشتی گاﺅں برگ سے گاﺅں جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئیں،دشوارگزارراستوں کی وجہ سے ریسکیوٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے
    ۔دو خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں.15 افراد کو بچا لیا گیا .

  • نائیجیریا پیٹرول کے ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک

    نائیجیریا پیٹرول کے ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک

    وسطی نائیجیریا میں پیٹرول کے ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وسطی نائیجیریا کی ریاست بینو کے گاؤں اہمبے میں آئل ٹینکر کے ڈرائیور نے روڈ پر واقع گڑھے سے بچنے کی کوشش کی لیکن ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کم از کم 10 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جب کہ کم سے کم 70 افراد آگ لگنے کہ وجہ سے شدید جھلس گئے ہیں۔

    فیڈرل روڈ سیفٹی کمیشن کے حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    نایجیریا میں ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کے واقعات معمول ہیں، گزشتہ برس اکتوبر میں بھی نائیجیریا کے جنوب مشرقی علاقے میں تیل کی پائپ لائن پھٹنے پر آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے

  • کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    انسداد دہشت گردی کے ادارے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے رہنماوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں. دہشتگردوں کی مالی معاونت کےالزام پرجماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کیخلاف بھی دہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کر لیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے دہشتگردوں کی مالی معاونت پر5 کالعدم تنظیموں کےرہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کئے ہیں، کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کیخلاف مقدمات دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے.

    مقدمات میں کالعدم تنظیموں کے رہنماوں عبدالرحمان مکی ، مولانا امیر حمزہ ، محمد یحیٰ عزیز، ملک ظفر اقبال ، نعیم شاہ ، محسن بلال ، عبدالرقیب ، ڈاکٹر احمد داؤد ،ڈاکٹر محمد ایوب ، عبداللہ عبید ، عبدالغفار کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں. کالعدم تنظیموں کے رہنماوں‌ کے خلاف مقدمات لاہور، گوجرانوالہ ، ملتان کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے .

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم دعوة والارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ، الانفال ٹرسٹ ، کالعدم المدینہ فاؤنڈیشن ٹرسٹ،الحمد ٹرسٹ کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں. سی ٹی ڈی کے مطابق ان افراد پرٹرسٹ کے نام پردہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے کیلیے فنڈزاکٹھا کرنے کے الزامات ہیں .

    واضح رہے کہ جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو تھری ایم پی او کے تحت پہلے ہی نظربند کیا گیا تھا، وہ جیل میں ہیں.

    پاکستان کی وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں‌ برس فروری میں جماعۃ الدعوۃ پر پابندی لگائی تھی ،اس سے قبل یہ جماعت واچ لسٹ میں‌ تھی .

    جماعۃ الدعوۃ پرامریکہ اور اقوام متحدہ نے بھی پابندی لگا رکھی تھی،