Baaghi TV

Blog

  • وزیر اعظم عمران خان راولپنڈی ریلوے سٹیشن پہنچ گئے

    وزیر اعظم عمران خان راولپنڈی ریلوے سٹیشن پہنچ گئے

    راولپنڈی :وزیراعظم عمران خان ریلوے سٹیشن راولپنڈی سر سید ایکسپریس افتتاح کے لئے پہنچ گئے, شرکاء نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا وزیر اعظم نے پہلے ٹرین کا معائنہ کیا اور اس کے بعد قومی ترانہ لگایا گیا قومی ترانہ کے بعد تلاوت اور نعت سے پروگرام کا آغاز کیا گیا اور کچھ ہی دیر بعد وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے

  • اراکین پارلیمنٹ کے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی

    اراکین پارلیمنٹ کے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی

    اراکین پارلیمنٹ کے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگائی جائے، اسمبلی میں بھی مطالبہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسمبلی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جائے ،بھارت کی تیلگودیشم پارٹی کے رکن جے دیو گلا نے سوشل میڈیا ایپ ٹك ٹاك پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارتی لوک سبھا میں بدھ کو کہا کہ اس کا استعمال غلط خبروں کے لئے ہوتا ہے. جے دیو گلا نے کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ٹک ٹاک کے 30 کروڑ سبکرائبرز ہیں .

    شوہر نے ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روکا تو بیوی نے کی خودکشی

    واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں بھارت میں عدالتی حکم کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی لگائی گئی اور یہ ایپلی کیشن ایپل اسٹور اور گوگل پلے اسٹورز سے بھی غائب ہوگئی تا اہم بھارت کے اراکین اسمبلی کے موبائل میں ٹک ٹاک موجود تھی .

    ٹک ٹاک کو چین نے ستمبر 2016 میں لانچ کیا تھا۔ یہ ایپ اتنی تیزی سے مقبول ہوئی کہ محض 2 سال کے عرصے میں اسے اب تک 50 کروڑ سے زائد لوگ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں جبکہ اس کا استعمال دنیا کے لگ بھگ 150 ممالک میں ہو رہا ہے۔

  • عمران خان ہمارے پروگرام میں ہمیشہ وقت پرآتے ہیں شیخ رشید نے وزیر اعظم سے متعلق کیا کہہ دیا

    عمران خان ہمارے پروگرام میں ہمیشہ وقت پرآتے ہیں شیخ رشید نے وزیر اعظم سے متعلق کیا کہہ دیا

    راولپنڈی :سرسید ایکسپریس کے موقع پر عمران خان وزیراعظم پاکستان نے چار بجے پہنچنا تھا لیکن پانچ بجنے کو ہیں اور وزیراعظم عمران خان نہیں پہنچے عوام کی بے تابی کو دیکھتے ہوئے وزیر ریلوے مائک کی طرف بڑھے اور کہا کہ وزیراعظم صاحب ہمارے پروگرام میں ہمیشہ جلدی ہی آتے ہیں جس پر شرکاء ہنس دیے اور ساتھ ہی ڈی جے کو مخاطب کرکے کہا کہ وزیراعظم صاحب کا پسندیدہ نغمہ لگاؤ

  • رانا ثناء اللہ کا پانی بھی بند کردیا گیا، شہباز شریف

    رانا ثناء اللہ کا پانی بھی بند کردیا گیا، شہباز شریف

    مسلم لیگ ن پنجاب کے‌صدر شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو کچھ ہوا تو ذمہ داری عمران خان پر ہو گی، میرا بڑا بھائی، میرا بیٹا گرفتار ہے، حکومت نے رانا ثنا کا پانی بھی بند کر دیا ہے.

    جیل پہنچ کر رانا ثناء اللہ بھی ہوئے بیمار، مریم اورنگزیب کی دہائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کی فسطائی سوچ سامنے آ چکی ہے، رانا ثناء اللہ کے خلاف بے بنیاد کیس بنایا گیا ہے، اس سے پہلے نیب پوری کوشش کے باوجود رانا ثناء اللہ کے خلاف کوئی کرپشن کاکیس نہیں بنا سکی.

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جب سے رانا ثناء اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر پہنچ گیا، ہمیں دوسرے‌ ذرائع سے اطلاع ملی ہیں کہ انہیں پینے کا پانی نہیں دیا جا رہا، رانا کی اہلیہ کھانا لے کر گئٰں لیکن ان کو کھانا جیل نہین لے جانے دیا گیا، رانا ثنا کی ہارٹ کی سرجری بھی ہوئی تھی، ان کی بینائی بھی متاثر ہے وہ آنکھ کی دوائی کھاتے ہیں.

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری و جیل منتقلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا

    شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی آپ کے اندر ہٹلر نظر آ رہا ہے ،وہ تمام خوبیاں موجود ہیں ،قیدی کے ساتھ جو ایم این اے بھی ہے اس کی زندگی کے ستھ کھیلیں گے تو دنیا معاف نہیں کرے گی، مطالبہ کرتا ہوں کہ رانا ثناء اللہ کی دوائیاں اور کھانا انہیں جیل میں پہنچایا جائے.

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    رانا ثناء اللہ کو کس جیل منتقل کیا گیا اور کیا سہولیات ملیں گی؟ اہم خبر

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ رانا ثنا کو جہان رکھا گیا وہاں پنکھا نہیں، رات کو بھی پانی نہیں دیا گیا وہ کوئی قتل کر کے تو جیل میں نہیں آیا .

    مریم نواز کے جلسوں میں جاوں گا یا نہیں، شہباز شریف بول پڑے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے احکامات پر روہے کی قدر میں کمی کی گئی اب ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے. عمران خان کی ٹیم نااہل ہے ،

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرے خلاف نیب کی چھ انکوائریاں ہیں ، مسلم لیگ ن کی کرپشن کچھ نہیں ،ایک کرپشن کا الزام کسی ن لیگی پر ثابت نہیں ہو سکا، رانا ثناء اللہ نے ضیا الحق، مشرف کی‌آمریت کا مقابلہ کیا، آج عمران خان کی آمریت کا مقابلہ کر رہا ہے.

  • حاکم شارجہ سلطان بن محمد القاسمی کے فرزند و ولی عہد شہزادہ خالد کی نماز جنازہ ادا

    حاکم شارجہ سلطان بن محمد القاسمی کے فرزند و ولی عہد شہزادہ خالد کی نماز جنازہ ادا

    حاکم شارجہ سلطان بن محمد القاسمی کے فرزند و ولی عہد شیخ خالد کی نماز جنازہ ادا شارجہ کی کنگ فیصل مسجد میں ادا کردی گئی، حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد نے امیر شارجہ کے جوان بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کیا۔ان کے علاوہ ، شارقہ ،عجمان ،راس الخیمہ اور دیگر علاقائی امراء اور شہزادوں نے جنازہ میں‌شرکت کی.

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر اور ریاست دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے منگل کے روز شارجہ کے امیر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کے جوان بیٹے شیخ خالد کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں میرے بھائی شیخ سلطان کے ساتھ ہیں۔

    حاکم دبئی نےعربی زبان میں کیے گئے اپنے ٹویٹ میں ریاست شارجہ اور متحدہ عرب امارات کی عوام سے بھی اظہار تعزیت پیش کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ میرے بھائی شیخ سلطان کے دل کو صبر عطا فرما، ہم نے آپ کا غم اور وطن پرستوں سے محبت دیکھی ہے، ہم نے آ پ کے بڑے اور خوبصورت قلب کو دیکھا ہے۔ میں خدا نے دعا کرتا ہوں کہ آپ کو اس غم کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔

    حاکم دبئی کے بیٹے اور ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے بھی جوان بیٹے کی موت پر شیخ سلطان القاسمی سے تعزیت کرتے ہوئے کہ خدا اس بڑے نقصان پر شیخ خالد کے والدین کوصبر برادشت دے
    اس سے پہلے ڈیلی میل نے رپورٹ کیا تھا کہ خالد بن سلطان بن محمد القاسمی کی موت لندن میں‌واقع ہوئی.برطانوی اخبار ” ڈیلی میل” نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کہ شہزاد کے موت ڈرگ کی وجہ سے ہوئی ہے.

  • سر سید ایکسپریس افتتاح, وزیراعظم کی آمد, راولپنڈی کے شہری کونسا روٹ استعمال کریں

    سر سید ایکسپریس افتتاح, وزیراعظم کی آمد, راولپنڈی کے شہری کونسا روٹ استعمال کریں

    راولپنڈی :سرسید ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان راولپنڈی پہنچ رہے ہیں اور وہ راولپنڈی تا کراچی نان سٹاپ سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے اور افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے, اس موقع ریلوے سٹیشن کے اطراف میں تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں اور ریلوے سٹیشن مین گیٹ کی طرف جانے والے راستوں میں خاردار تار بچھا دی گئی ہے.مسافروں کے لئے گیٹ نمبر 2 کو کھولا گیا ہے وہیں سے ٹرینیں اپنے اوقات پر روانہ ہونگے. آئی جے پی روڈ کی طرف سے صدر جانے والے شہری پشاور روڈ کا استعمال کریں اور صدر سے آئی جے پی روڈ کی طرف جانے والے افراد بھی یہی روڈ استعمال کریں اس کے علاوہ حیدر روڈ, ریلوے روڈ بنک روڈ بھی بند کردیا گیا ہے شہری وہ بھی استعمال نا کریں ڈھوک رتہ اور اس کے اطراف کے شہری بھی فوارہ چوک والا روٹ استعمال کریں

  • تربت میں دھماکا، سات افراد زخمی

    تربت میں دھماکا، سات افراد زخمی

    بلوچستان کے علاقہ تربت میں دھماکا ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں دھماکا ہوا ہے جس کے نیتجے مٰں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی،.

    دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی و ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، سیکورٹی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے.

    تربت مین دھماکا بسم اللہ چوک کے قریب ہوا ہے،

    ابتدائی خبر

  • بے نامی اثاثے، کاروائی کا آغاز،ن لیگی سینیٹر کی چھ ہزار کنال زمین ضبط

    بے نامی اثاثے، کاروائی کا آغاز،ن لیگی سینیٹر کی چھ ہزار کنال زمین ضبط

    بے نامی اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ، مسلم لیگ ن کے سینیٹر چودھری تنویر کی راولپنڈی میں 6 ہزار کنال ضبط کر لی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینٹر چودھری تنویر کی چھ ہزار کنال بے نامی زمین منجمند کر دی ہے ،چودھری تنویر کی پراپرٹی منجمند کرنے کے احکامات کمشنر راولپنڈی نے جاری کئے ،مسلم لیگ ن کے سینیٹر چودھری تنویر کی یہ جائیداد چودھری تنویر کی جائیدادیں ان ملازمین کے نام تھی .

    جن چھ افراد کے نام بے نامی جائیداد تھی ان کے نام ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دئیے گئے ،جائیداد محمد بشارت ،راجا عبدالشکور، جہاں بیگم و دیگر کے نام پر تھی .

    واضح رہے کہ ایمنسٹی سکیم کا آج اخری دن تھا، ایف بی آر نے اعلان کیا تھا کہ بے نامی اثاثے ظاہر نہ کئے جانے پر اثاثے ضبط کئے جائیں گے.

     

    جس سکیم میں پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،قوم کیسے اعتماد کرے، شیری رحمان

    شبر زیدی کا کہنا ہے کہ جن شہریوں نے ابھی تک اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے وہ اثاثہ جات ظاہر کر لیں ، حکومت نے ٹیکس سسٹم میں نان فائلر کا تصور ختم کر دیا اور اب کسی کیلئے بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر رہنا ناممکن ہو جائیگا۔

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت کے دستخط کے بعد اس سکیم کو ملک بھر میں اطلاق ہو گا. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہونی تھی لیکن اس میں تین دن کی توسیع کر دی گئی تھی، ایمنسٹی سکیم آج ختم ہو رہی ہے

    ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں.

  • مون سون سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کا عمل شروع

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا ہے کہ مون سون کی آمد سے قبل ضلع شیخوپورہ کے برساتی نالوں کی صفائی کو فوری طور پر ممکن بنایا جائے جبکہ آبی گزار گاہوں کی پشتوں کو بھی مضبوط کیا جائے
    سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کیےجائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے تحصیل فیروز والا وہ علاقے جو سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں کے دورے کے دوران کیا۔ سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچاؤ کے سلسلہ میں ایکسیئسن محکمہ انہار نے بریفنگ دی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو رانا شکیل اسلم، محکمہ انہار اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب کے دوران فصلوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے آبی گزر گاہوں کی صفائی اور پانی کی رکاوٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ سیلابی پانی بڑی نہروں اور دریاؤں میں ڈالا جائےانہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کچے مکانوں کے مکینوں کو آگاہی دی جائے کہ بارش اور سیلاب کےدوران اپنے کچے مکانوں کی مرمت اور دیکھ بھال ضرور کریں اور سیلاب کےدوران محفوط مقامات کی طرف چلےجائیں،انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچنے کے لیے محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں جائیں گی جہاں لوگوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے جائیں گے .

  • مراد سعید نے انکوائری کمیشن کو احسن اقبال کے خلاف کیس بھیج دیا

    مراد سعید نے انکوائری کمیشن کو احسن اقبال کے خلاف کیس بھیج دیا

    وفاقی وزیر مراد سعید نے انکوائری کمیشن کو سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف پہلا کیس بھجوا دیا۔ کیس سے متعلق دستاویزی ثبوت انکوائری کمیشن کو موصول ہوگئے۔

    قرضوں کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کو پہلا کیس ارسال کر دیا گیا، احسن اقبال کیخلاف کیس وفاقی مواصلات وزیر مراد سعید نے بھیجا۔ دستاویزی ثبوت کے مطابق احسن اقبال نے خزانے کو 50 سے 70 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن نے دستاویز کا جائزہ لینا شروع کر دیا، ضرورت پڑنے پر انکوائری کمیشن احسن اقبال کو طلب کرسکے گا۔

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے سابق وزیر احسن اقبال نے نیب کے سامنے پہلی حاضری دی۔ نیب راولپنڈی نے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد سوالنامہ احسن قبال کو تھما دیا۔ نیب کے مطابق احسن اقبال نے نارووال میں اپنے حلقے میں خلاف قانون تین ارب روپے کا سپورٹس سٹی منصوبہ شروع کیا، پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی سپورٹس سٹی کی تعمیر میں اختیارات سے تجاوز کیا اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔