Baaghi TV

Blog

  • انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ کرکٹ کے اہم ترین 41 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیل کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم آج اپنا نواں اور آخری راؤنڈ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہی ہے،
    میزبان ٹیم اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف چیسٹرلی اسٹریٹ کے میدان میں سیمی فائنل کے لئے جنگ لڑ رہی ہے ، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ میں اب تک 5 میچز ہوئے ہیں جس میں کیویز فتحیاب رہے ہیں ۔

    انگلش ٹیم اس وقت 10 پوائنٹس پر موجود ہے اور ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے اسے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے تبھی وہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کر پائے گی۔

    انگلینڈ کو شکست کی صورت میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا، بنگلہ دیش کی ٹیم گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں ہار کے بعد ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے تاہم بنگلہ دیش کے خلاف جیت کر پاکستان کے 11 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جانے کے امکانات موجود ہیں۔

    میزبان ٹیم کی راؤنڈ میچز میں مہم آج اپنے اختتام کو پہنچے گی اور نیوزی لینڈ کے خلاف فتح اسے اگلے مرحلے میں پہنچا سکتی ہے۔ شکست کی صورت میں اسے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔

    ورلڈکپ2019 کا 41 واں میچ نیوزی لینڈ کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ ٹیم تیسری پوزیشن پر ہونے کے باوجود سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکی۔

    اس ٹورنامنٹ میں 11 پوائنٹس ہونے کے سبب آج کے میچ میں شکست سے کیویز کو زیادہ خطرہ نہیں ہے لیکن انگلینڈ کی جیت پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتی ہے۔

    پاکستان اپنا آخری میچ بنگلہ دیش سے جیت پر 11 پوائنٹس پر پہنچے گا اور میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا کر اپنے کھاتے میں 12 نمبر جمع کر لے گی

  • خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید 5 کیسز

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید 5 کیسز

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے پانچ مزید کیسز سامنے آ گئے

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید پانچ کیسز سامنے آئے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق ضلع بنوں میں 3 اور تورغر میں 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 31 ہوگئی۔

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت چند روز قبل اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابربن عطا نے بھی شرکت کی. اجلاس میں پولیو پر قابو پانے کے لیئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی ایچ او لکی مروت اور ڈی ایچ او بنوں سمیت متعدد کو معطل کیا جائے گا جن کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیومہمات کے دوران محکمہ صحت کےاختیارات کمشنرزکو دئیے جائیں گے. آئندہ پولیومہم کےدوران انکاری والدین کےخلاف ایف آئی آرنہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے. محکمہ پولیس کوپولیوورکرزکی حفاظت یقینی بنانےکا بھی کہا گیا ہے. وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ پولیو کےخلاف پروپیگنڈاسےنہیں پیارومحبت سےجنگ لڑیں گے.

  • مظفرگڑھ میں نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقہ تھانہ چوک سرور شہید کی حدود اڈہ کھوکھے والامیں نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد، پراسرار ہلاکت کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔
    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے قریبی علاقے اڈہ کھوکھے والا میں ایک شخص کی درخت پر لٹکی لاش برآمد ہوئی ہےمرنے والے کی شناخت بلال ولد غلام قادرکے نام سے ہوئی ہے۔بلال 5 بچوں کا باپ تھا۔بلال کے لواحقین کے مطابق اس کا سسرالیوں کے مطاتھ جھگڑا چل رہاتھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا اور لاش کو پوسٹم مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔

  • مکی آرتھر اگلے دو سال تک اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے خواہش مند

    مکی آرتھر اگلے دو سال تک اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے خواہش مند

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کیلیے کام کرتے ہوئے بہت اچھا وقت گزارا ہے، پاکستان کی عوام نے بہت پیار دیا، اس دوران کئی اچھے اور برے وقت بھی آئے، ہم نے چند یادگار فتوحات سمیٹیں، اب مستقبل کا فیصلہ مجھے اور پی سی بی کو کرنا ہوگا۔
    جب ان سے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک نہ پہنچ پانے کا سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ مجھے آئی پی ایل میں بھی کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ میرا مشن ابھی پورا نہیں ہوا ہے۔ ہم ٹیم کا نیا ٹیلینٹ دکھانے میں کامیاب ہوئے تاہم کچھ اہداف مزید حاصل کیے جا سکتے ہیں، مجھے اگر موقع دیا جائے تو اگلے 2 سال پاکستانی کرکٹ کیلیے کام کرنا چاہوں گا، اور اگر ایسا نہ ہوا تو مجھے مایوسی ہوگی۔

    مکی آرتھر نے مزید کہا کہ ہم بنگلہ دیش کے خلاف بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگلے مقابلوں میں فتح کیلیے کوشش کرسکتے ہیں، امید ہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کو شکست دے۔ پھر پاکستان بھی بنگلہ دیش کو ہرانے میں کامیاب ہوجائے۔

    مکی آرتھر نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرنا ہوگا. اوپنرز سے امید ہے کہ اچھا سکور کریں اور بالز شکیب الحسن اور تمیم اقبال کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں.

    محمد حسنین جیسے فاسٹ باؤلر کو نظر انداز کرنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ محمد حسنین کو نظر انداز نہیں کر رہے، ہم ان کو مستقبل کیلیے گروم کررہے ہیں، اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو بھی قومی ٹیم کیلیے تیار کیا گیا تھا۔

  • علی ظفر نے عدالت میں ایسا ثبوت دیا کہ میشا شفیع کے پسینے نکل آئیں

    علی ظفر نے عدالت میں ایسا ثبوت دیا کہ میشا شفیع کے پسینے نکل آئیں

    پاکستان کے معروف گلو کار علی ظفرنے میشا شفیع کا میسج عدالت میں بطور ثبوت پیش کر دیا

    علی ظفر کی میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوٰی پر سماعت ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کی سماعت ہوئی ،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی نے سماعت کی علی ظفر نے میشا شفیع کا ریہرسل کے دوران خوشی کے اظہار کا میسج بطور ثبوت پیش کر دیا ،گلوکار علی ظفر نے مشروب سازکمپنی سے مارچ 2018ء کا معاہدہ پیش کردیا ،عدالت نے علی ظفر کے پیش کردہ معاہدے کی دستاویز کو رکارڈ کا حصہ بنا دیا .

    گلوکارہ علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی میں ایک نیا موڑ آ گیا
    علی ظفر نے عدالت میں کیا کہہ دیا؟ کہ میشا شفیع کی استدعا مسترد ہو گئی

    میشا شفیع کے وکیل نے علی ظفر کی طرف سے پیش کردہ معاہدے پر اعتراض کیا جس پر عدالت نے جواب دیا کہ آپ کا اعتراض بعد میں رکارڈ پر لایا جائے گا.

    علی ظفر نے دھمکیوں والی پوسٹ عدالت میں جمع کروا دیں

    علی ظفر کا کہنا تھا کہ میشا شفیع کےشوہرنے میرے ساتھ مارشل آرٹ ٹریننگ میں بھی حصہ لیا، الزامات کے باوجود میشا شفیع کے شوہرمیرے ساتھ کام کرتے رہے .

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ ایک منظم سازش کےتحت میری فلم سے پہلے مجھے نشانہ بنایا گیا اورمیرے خلاف مہم چلانے کے لیے جعلی اکاؤنٹس کو بھی استعمال کیا گیا. علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف مہم چلانے والے ہرفرد کا تعلق براہ راست میشا اور اسکے نمائندہ سے ہے، علی ظفر نے سوشل میڈیا پر دھمکیوں والی پوسٹ بھی عدالت میں جمع کروائی ،9 گواہ پہلے ہی علی ظفر کے حق میں عدالت میں بیان جمع کرواچکے ہیں.

    گلوکار علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کے خلاف لاہور سیشن کوٹ میں ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میرے مؤکل پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا‘۔وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے اور لیگل نوٹس کے باوجود معافی نہیں مانگی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ خاتون گلوکارہ کو 1 ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔ اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا

  • اپوزیشن کا احتجاج ناکام بنانے کا ٹاسک گورنر پنجاب کو مل گیا

    اپوزیشن کا احتجاج ناکام بنانے کا ٹاسک گورنر پنجاب کو مل گیا

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر گورنر پنجاب نے اپوزیشن کا احتجاجی پروگرام ناکام بنانے کے لئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

    پنجاب میں یونیورسٹیز کے مسائل، گورنر پنجاب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرور نے صوبے میں اپوزیشن کا احتجاجی ایجنڈا ناکام بنانے کے لیے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے، چودھری محمد سرور کو تاجروں سمیت دیگر شعبوں کی تنظیموں سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے.

    لوکل گورنمنٹ بل، گورنر پنجاب نے دستخط کر دئیے

    گورنرپنجاب صنعتکاروں ،تاجروں سے ملاقات کرکے انکے مسائل کے حل کیلیے اقدامات کریں گے ، تاجروں ،صنعتکاروں کو اپوزیشن کے کسی بھی احتجاج میں شامل ہونے سے روکاجائے گا،گورنر پنجاب چودھری سرور پنجاب میں تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات سے رابطے بھی کر یں گے، گورنر پنجاب غیر جانبدار رہتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو بھی اکٹھا کریں گے .

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب کو گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد بلایا تھا جہاں ملاقات میں وزیراعظم نے یہ ٹاسک گورنر پنجاب کو دئے .

     

     

    چودھری سرور مسلم لیگ ن کے دور میں بھی گورنر رہ چکے ہیں ،ان کے ن لیگ کے متعدد رہنماوں کے ساتھ رابطے و تعلقات ہیں اس لئے وزیراعظم عمران خان نے یہ ٹاسک گورنر پنجاب کو دیا ہے، اپوزیشن کی جماعتیں حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتی ہیں لیکن فی الوقت متفق نہیں‌ہوئیں، اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بھی کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق رہی.

  • سیمنٹ  ﮈﯾﻠﺮﺯ ﺍﯾﺴﻮﺳﯽ ﺍﯾﺸﻦ کی  ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ میں ہڑتال

    سیمنٹ ﮈﯾﻠﺮﺯ ﺍﯾﺴﻮﺳﯽ ﺍﯾﺸﻦ کی ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ میں ہڑتال

    سیمنٹ ﮈﯾﻠﺮﺯ ﺍﯾﺴﻮﺳﯽ ﺍﯾﺸﻦ ﻧﮯ ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺁﺝﺳﮯ ﮨﮍﺗﺎﻝ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯼ ﮨﮯ۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ﺳﯿﻤﻨﭧ ﮈﯾﻠﺮﺯ ﺍﯾﺴﻮﺳﯽ ﺍﯾﺸﻦ ﮐﮯ ﺻﺪﺭ ﻣﺤﻤﺪ ﺍٓﺻﻒﺳﻌﯿﺪ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍٓﺝ ﺳﮯ ﮨﮍﺗﺎﻝ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﺩﯼ ﮨﮯ، ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ ﮐﯽ ﺳﯿﻤﻨﭧ ﻓﯿﮑﭩﺮﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧﺍﯾﮏ ﻻﮐﮫ ﭨﻦ ﺳﯿﻤﻨﭧ ﺍﭨﮭﺎﺋﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍٓﺝ ﻧﮩﯿﮟﺍﭨﮭﺎﺋﯽ ﮔﺌﯽ۔ﺍﯾﮏ ﺑﯿﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﻒ ﺑﯽ ﺍٓﺭ ﻧﮯ ﻧﺎﺟﺎﺋﺰﭨﯿﮑﺴﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﮭﺮﻣﺎﺭ ﮐﺮ ﺩﯼ ﮨﮯ، ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﻒ ﺑﯽﺍٓﺭ ﮐﮯ ﭨﯿﮑﺲ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﯿﻨﮯ ﺗﮏ ﮨﮍﺗﺎﻝ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮨﮯ ﮔﯽ،ﺳﯿﻤﻨﭧ ﮈﯾﻠﺮﺯ ﻧﮯ ﻓﯿﮑﭩﺮﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺍٓﺝ ﺳﮯ ﺳﯿﻤﻨﭧﺍﭨﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ۔ﺍٓﺻﻒ ﺳﻌﯿﺪ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺳﯿﻤﻨﭧ ﮈﯾﻠﺮﺯ ﮐﯽ ﯾﮧ ﮨﮍﺗﺎﻝ
    ﻏﯿﺮ ﻣﻌﯿﻨﮧ ﻣﺪﺕ ﺗﮏ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮨﮯ ﮔﯽ۔

  • رانا ثناء اللہ کے خلاف دوران کاروائی اور ہیروئن برآمدگی کی ویڈیو جاری کریں

    رانا ثناء اللہ کے خلاف دوران کاروائی اور ہیروئن برآمدگی کی ویڈیو جاری کریں

    سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن وسابق رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 91 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب اوررکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری قابل مذمت ہے‘عمران خان نے سابقہ ڈکٹیٹر مشرف کاطرز حکومت اپنا لیاہے۔بالکل اسی طرح سیاسی مخالفین کوچن چن کر بند کیاجارہا ہے،میڈیا کا گلا دبایاجا چکا،ایماندار اور نڈر ججوں کے خلاف ریفرنس دائرکیے جا رہےہیں ۔اقتدار کی کرسی ہے ہی ایسی جب تک بندہ اس پر بیٹھا ہوتاہے اپنی اوقات بھول جاتاہے عمران خان کا قصور نہیں‘رانا ثناء اللہ پر منشیات کا بھونڈا اور جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے بارہا ٹی وی چینلز پر اپنی گرفتاری کا اظہار کرنے والا بندہ کیسے اپنی گاڑی میں اتنی بھاری مقدر میں منشیات رکھ سکتا ہے‘خان صاحب ایسی منفی اور بوسیدہ سیاست سے پاکستانی عوام میں اضطراب اور بے چینی میں اضافہ ہورہا ہے اپنی ناکامیوں کا غصہ پاکستان کی عوام پر مت نکالیں‘حکومت کرنا آپ کے بس کا کام نہیں ہے آپ صرف کنیٹینر کی سیاست کر سکتے ہیں‘اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی گرفتاری صرف اور صرف بدترین غریب دشمن‘ نظام دشمن بجٹ سے نظر ہٹانے کے لئے مذموم حرکت کی گٗئی ہے‘رانا ثناء اللہ کو جب گرفتار کیا گیا اور ان کی گاڑی سے اعلی معیار کی جو منشیات ملی ہے اس کی کوئی وڈیو تو بنائی گئی ہو گی پاکستان مسلم لیگ ن اس ساری کاروائی کی وڈیو ثبوت مانگتے ہیں۔

  • تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی

    چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے سبطین خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر سبطین خان کیس کی سماعت ہوئی، سماعت احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کی، نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کی جائے، ٹھیکے دینے کے لیے قوانین کو نظر انداز کیا گیا،حکومت ختم ہونے سے ایک روز قبل منظوری کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوائی گئی .

    نیب کی جانب سے گرفتاری، صوبائی وزیر نے دیا استعفیٰ

    عدالت نے نیب سے سوال کیا کہ تمام دستاویزات آپ نے قبضے میں لے لیں،ریمانڈ میں توسیع کس لیے چاہیے؟ جس پر نیب نے کہا کہ کمیٹی نے کس کے کہنے پر منظوری دی اس کی تحقیقات کرنی ہیں. عدالت نے نیب کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور سابق صوبائی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا.

  • شارجہ کے شہزادے کی موت ڈرگ سے ہوئی ، ڈیلی میل

    شارجہ کے شہزادے کی موت ڈرگ سے ہوئی ، ڈیلی میل

    شارجہ کے شہزاد ے کی موت منشیات کے استعمال سے ہوئی ، برطانوی اخبار کا دعوی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شارجہ کے فرمانروا اور اماراتی سپریم کونسل کے ممبر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کے بیٹے شیخ خالد بن سلطان بن محمد القاسمی کی موت لندن میں‌واقع ہو گئی.برطانوی اخبار ” ڈیلی میل” نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کہ شہزاد کے موت ڈرگ کی وجہ سے ہوئی ہے.

    شارجہ کے فرمانروا اور اماراتی سپریم کونسل کے ممبر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی سے ان کے بیٹے شیخ خالد بن سلطان بن محمد القاسمی کی وفات پر اہم شخصیات اور مختلف ملکوں‌ کے سربراہان اور نمائندوں‌ کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے.