Baaghi TV

Blog

  • جلالپور جٹاں: خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 1 کلو سے زائد چرس برآمد

    جلالپور جٹاں: خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 1 کلو سے زائد چرس برآمد

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) جلالپورجٹاں پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن۔ خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار۔ تفصیل کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس جلالپورجٹاں کے انچارج عدنان تارڑ کی نگرانی میں چوکی سٹی پولیس انچارج رانا اشتیاق احمد نے دوران ناکہ محلہ اقبال کالونی کی رہائشی منشیات فروش خاتون حلیمہ عرف نازی کو قابو کر کے اسکے قبضے سے 1230گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ اظہر حسین عرف سولیا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 150گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ کے انداراج کے بعد قانونی کاروائی کے لئے گجرات جوڈیشل کر دیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن پر شہریوں نے ایس ایچ او عدنان تارڑ اور چوکی انچارج رانا اشتیاق کو جلالپورجٹاں کو منشیات فری بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

  • پاکستان کو قرض ملے گا یا نہیں، آئی ایم ایف کا اجلاس ہو گا آج

    پاکستان کو قرض ملے گا یا نہیں، آئی ایم ایف کا اجلاس ہو گا آج

    آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہو گا پاکستان کو چھ ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے

    شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کیا مسترد کہا بجٹ بنایا آئی ایم ایف نے

    آئی ایم ایف سے پہلا اور آخری قرضہ، ایسا کس نے کہا ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف قرضہ پروگرام ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہو گا، جس میں پاکستان کو قرضہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا، پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر دی ہیں اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے،اخراجات میں کمی اور بجٹ میں آمدن بڑھانے کیلئے اقدامات کی طرف بھی پیشرفت ہو ئی ہے ، ۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل اثاثے ظاہر کرنے والی سکیم کی مدت بھی ختم ہو جائے گی ۔

    پاکستان کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کا ذمہ دار کون؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں وفد نے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کئے تھے، وفد نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی. آئ ایم ایف وفد کے دورے کے بعد کہا گیا تھا کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین قرض کے لئے معاملات طے پا چکے ہیں، آئی ایم ایف 39 ماہ میں چھ ارب‌ ڈالر قرض پاکستان کو دے گا.

    آئی ایم ایف روپے کی قدر میں مزید کمی کیلئے دباو ڈال رہی ہے: سراج الحق

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے آئی ایم ایف قرضوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ 9ماہ کی حکومتی کارکردگی نےملک کومعاشی طورپرتباہ کردیا ہے.تبدیلی سرکار نے اپنی خودمختاری کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا،مریم نواز نے مزید کہا کہ نااہل حکمران آئی ایم ایف کے پاس جانےاورنہ جانے کے چکرمیں لگے رہے،اسٹاک مارکیٹ نےبھی آئی ایم ایف سے معاہدے کو مسترد کردیا ہے.

  • روسی آبدوز میں آگ متعدد اعلیٰ آفیسر ہلاک

    روسی آبدوز میں آگ متعدد اعلیٰ آفیسر ہلاک

    روس کے گہرے سمندر میں آبدوز میں آگ لگنے سے اعلیٰ افسروں سمیت 14نیوی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق: روسی کے مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آگ جوہری آبدوز میں لگی تاہم روس کے حکام نے اس کی تردید کی ہے۔
    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی حکام نے بتایا ہے کہ گہرے سمندر میں تحقیق کرنے والی ایک آبدوز میں آگ لگنےسے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
    روسی حکام کا مزیدکہنا ہے کہ آبدوز تحقیقاتی مشن پر تھی

  • شادی سے 4 روز قبل خاتون قتل

    شادی سے 4 روز قبل خاتون قتل

    قصور
    کنگن پور کے نواحی گاؤں کوٹھہ کلاں کے رہائشی عثمان اور ساتھیوں نے رشتہ نہ ملنے پر مسمات زوہا نور کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب
    تفصیلات کے مطابق رات زوہا نور کے گھر میں گھس کر ملزم عثمان اور اس کے ساتھیوں نے خاتون کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا پھر کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا عثمان نے مقتولہ کو اپنے لئے رشتہ نا ملنے پر قتل کیا مقتولہ زوہا نور کی بتاریخ 6/7/19 کو شادی تھی مقتولہ کی والدہ شمشاد بی بی کی درخواست پر کنگن پور پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی
    پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہے

  • منشیات فروشوں سے 29 کلو گرام چرس برآمد

    منشیات فروشوں سے 29 کلو گرام چرس برآمد

    قصور
    منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر قصور پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں 29 کلوگرام چرس اور 40 لیٹر شراب برآمد کرلی
    تھانہ صدر پتوکی نے 2 خواتین سمیت 3 منشیات فروشوں سے 20 کلوگرام چرس تھانہ صدر پھول نگر نے ملزم قبال عرف بالی سے 5 کلو گرام چرس تھانہ کوٹ رادہاکشن نے 4 منشیات فروشوں سے اڑھائی کلو گرام چرس اور 40 لیٹر دیسی شراب جبکہ تھانہ سٹی پتوکی نے ملزم بلال سے ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کر لی
    پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے

  • بیوٹی پارلر کی آڑ میں بلیک میلنگ

    بیوٹی پارلر کی آڑ میں بلیک میلنگ

    قصور
    بیوٹی پارلر کی آڑ میں بلیک میلنگ

    قصور کے شہر الہ آباد میں بیوٹی پالر کی آڑ میں فحاشی کا دھندہ عروج پر غریب ِخاندان کی لڑکیوں کو سبز باغ دکھا کر ٹرینگ کا بہانہ بنا کر امیرزادوں سے ملاقاتیں کرائی جاتی ہیں بیوٹی پالرز کی رجسٹریشن کروائی جاے اور سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے جائیں جن کو ڈی سی آفس میں مانیٹرنگ سیل قائم کر کے خواتین کنٹرول کریں
    ان ِخیالات کا اظہار سٹی صدر انجمن تاجران الہ آباد چوہدری عبد الرحمن شاکر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الہ آباد کے مِختلف محلوں جن میں مولا پور روڈ، میاں ٹاءون، گلشن اقبال ٹاءون،محلہ حاجی لکھےخاں، محلہ ملکاں والا، محلہ اسلام پورہ، وغیرہ میں بیوٹی پالر کی آڑ میں فحاشی کادھندہ چلایا ہوا ہے جس میں کچھ امیر زادوں نے اپنی عیاشی کے لئے نام نہاد صحافیوں اور کچھ پولیس ملازمین کی ملی بھگت سے بھی اس دھندے کو تقویت دے رکھی ہے جس پر ڈی سی قصور فوری نوٹس لیتے ہوئے اس مکروہ دھندے کو فوری طور پر بند کروائیں تاکہ نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچ جائے

  • 5 روز لالہ موسیٰ میں کربلا کا منظر کیسے پیش؟ آپ بھی جانیں

    5 روز لالہ موسیٰ میں کربلا کا منظر کیسے پیش؟ آپ بھی جانیں

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)غلہ منڈی لالہ موسیٰ میں میونسپل کمیٹی کی واٹرسپلائی ٹربائن 5روزسے خراب،علاقہ کربلابن گئے،سخت گرمی میں شہری پینے کے پانی کیلئے دوردرازجانے پرمجبور،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق نئی غلہ منڈی لالہ موسیٰ میں نصب میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کی واٹرسپلائی کی ٹربائن کوخراب ہوئے 5روزگزرگئے لیکن اسے مرمت کرانے کی زحمت نہیں کی گئی،سخت گرمی میں پینے کاصاف پانی نہ ملنے سے علاقہ میدان کربلاکامنظرپیش کررہاہے ،غلہ منڈی کاعلاقہ گنجان آبادعلاقہ ہے، واٹرسپلائی ٹربائن خراب ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین پینے کے صاف پانی کیلئے دربدرہوگئے ہیں،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی گجرات ڈاکٹرخرم شہزادسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

  • جنوبی پنجاب کےسرکاری سکولوں میں روشنی ہوگی شمسی توانائی سے ،عثمان بزدار کا فیصلہ

    جنوبی پنجاب کےسرکاری سکولوں میں روشنی ہوگی شمسی توانائی سے ،عثمان بزدار کا فیصلہ

    لاہور:ملک میں توانئی بحران پر تو فی الحال قابونہ پایا جاسکا .البتہ قدرتنی توانائی جسے شمسی توانائی کا نام دیا جاتا ہے سے بھر پور فائدہ اٹھانے کا ایک بہت بڑا منصوبہ سامنے آیا ہے. اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےجنوبی پنجاب کے 10,800 سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ وزیراعلیٰ نے سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا کام دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں جہاں ٹرانسمیشن لائنز موجود نہیں، وہاں پر سولر انرجی کے ذریعے بجلی فراہم کریں گے۔

    راجن پور، چولستان، تھل اور ڈیرہ غازی خان کے دور افتادہ علاقوں میں عوام کو سولر انرجی کے ذریعے بجلی مہیا کی جائے گی اوردور دراز کے گاؤں میں بسنے والے لوگوں کو بجلی دینے کیلئے آف گرڈسلوشن پر جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں محکمہ توانائی کو فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب کی یونیورسٹیوں کو بھی مرحلہ وار پروگرام کے تحت سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا اور بتدریج دیگر یونیورسٹیوں کو بھی سولر انرجی پر شفٹ کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ نے بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ٹاسک فورس بجلی چوری روکنے کے لئے بلاامتیاز اایکشن جاری رکھے اور چوری میں معاونت کرنے والے سرکاری عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سورج سے توانائی حاصل کرنے کا بہت پوٹینشل ہے۔ سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کرنے کا پروگرام پاکستان کے مستقبل کی سرمایہ کاری ہے اور اس اہم پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولر پینل کی تنصیب سے سکولوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔

    وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اب تک 3ہزار سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران گزشتہ 9 ماہ کے دوران 32 ہزار مقدمات درج کئے گئے ہیں

  • کالعدم بی ایل اے کے مدد گاروں کوبھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ، دفترخارجہ

    کالعدم بی ایل اے کے مدد گاروں کوبھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ، دفترخارجہ

    اسلام آباد:امریکہ کی طرف سے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشت گرد قراردینے کے بعد اب اس تنظیم کے مدد گاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا دفتر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے کالعدم بی ایل اے کودہشت گرد تنظیم قرار دینے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ بی ایل اے کو پاکستان میں 2006میں دہشت گرد قرار دیا گیا تھا،

    بیان کے مطابق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے پاکستان میںدہشت گردی کی متعددکارروائیاں کیں، امید ہے کہ امریکی اقدام سے کالعدم بی ایل اے کی کارروائیاں کم ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ کالعدم بی ایل اے کے کارندوں، سہولت کاروں اور مالی تعاون کرنے والوں کوپکڑا جائیگا اوربی ایل اے کوبیرونی تعاون دینے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا ۔ ترجمان نے نے امید ظاہر کی کہ بی ایل اے کی سرگرمیوں کوبڑھا چڑھا کر پیش کرنیوالوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائیگا ۔

  • ٹرمپ کےاسرائیل کو دارالحکومت قرار دینےکے بعد 451 فلسطینی یہودیوں کے ہاتھوں شہید

    ٹرمپ کےاسرائیل کو دارالحکومت قرار دینےکے بعد 451 فلسطینی یہودیوں کے ہاتھوں شہید

    مقبوضہ بیت المقدس:ارض مقدس میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم وتشدد کی سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا . ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6 دسمبر 2017ء کو بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد 451 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں شہید کر ڈالا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں 98 بچے، 18 خواتین، 6 معذور اور 21 فلسطینی مزاحمت کار شامل ہیں۔

    ‘القدس ریسرچ سینٹر’ کی رپورٹ کے مطابق 72 فلسطینی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہوئے۔ 8 فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں جام شہادت نوش کرگئے جب کہ غزہ کے فادی البطش نامی ایک سائنسدان کو ملائیشیا میں قاتلانہ حملے میں شہید کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقی غزہ میں 30 مارچ 2018ء سے جاری فلسطینی احتجاجی مظاہروں میں جون 2019ء تک 250 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔ان میں دو صحافی اور طبی عملے کے چار اہلکار بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جاری حق واپسی مظاہروں‌ کے دوران شہید ہونے والے اڑھائی سو فلسطینیوں میں 67 بچے ہیں جب کہ تین ایسے بچے بھی شہید کیے گئے جو ابھی اس دنیا نہیں آئے تھے۔ ان کی مائوں کی شہادت کےساتھ وہ بھی صہیونی ریاستی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

    گذشتہ دوسال کے دوران 10 فلسطینی اسیران بھی شہیدہوئے۔ سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد دوران حراست شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 220 ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد 29 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لیے گئے۔ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد سب سے زیادہ فلسطینی غزہ کی پٹی میں شہید ہوئے۔ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں‌ کی تعداد 370 ہے۔ اس کے بعد رام اللہ میں 17، الخلیل میں 14 اور بیت المقدس میں 10 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔