علی نور جو کے “نوری بینڈ” کے مین سنگر اور گیٹارسٹ ہیں انکی لیور ٹرانسپلانٹ سرجری جو کے اسلام آباد شفا ہسپتال میں ہونے جا رہی ہے اپ میں سے جن کی عمر 18 سے 45 اور جن کا بلڈ گروپ B +ve, B -ve, O +ve O -ve ہے اگر کوئی خون کا عطیہ دینا چاہتا ہے تو اس نمبر 03004008761 پر رابطہ کر سکتا ہے
Blog
-

امریکی پابندی کے پیش نظر ترکی اسلحہ کےفاضل پرزہ جات جمع کرنے لگا،جانیے تفصیل میں
ترک حکومت واشنگٹن کی طرف سے ممکنہ پابندیوں سے بچنے کے لیے امریکی ہتھیاروں اور بڑے پیمانے اسلحہ کے فاضل پرزہ جات ذخیرہ کرنا شروع کر دیے ہیں۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ‘بلومبرگ’ کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے شائع ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی اہم نوعیت کے امریکی اسلحہ کے اسپیئر پارٹس ذخیرہ کر رہا ہے۔ یہ اس لیے کہ اگر امریکی کانگرس انقرہ پر امریکی اسلحہ کی خریداری پر پابندی عاید کرتی ہے تو ترکی کے پاس اس اسلحہ کے اسپیئر پارٹس کی کوئی کمی نہ رہے۔ ترکی کو خدشہ ہے کہ اگر اس نے روس سے اس کے فضائی دفاعی نظام ‘ایس 400′ خرید کرنے پر اصرار جاری رکھا تو اس کے نتیجے میں امریکا، انقرہ پراسلحہ کی پابندیاں عاید کر سکتا ہے۔ روسی ساختہ دفاعی نظام’ایس 400’ پچھلے سال کے آخر سے ترکی اور امریکا کے درمیان وجہ نزاع بنا ہوا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ترکی نے اسلحہ کے لئے فاضل پرزہ جات کا ذخیرہ کب سے شروع کیا ہے مگر ترک حکام کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا نے 2018ء میں ترکی کو دھمکی دی تھی کہ روس سے اس کا فضائی دفاعی نظام’ایس 400 ‘ خریدنے باز رہے اور اس کے بدلے میں امریکی ساختہ پیٹریاٹ میزائل خریدے ورنہ اس پر پابندیاں عاید کی جائیں گی۔
اس سے قبل ترک وزیر واضح کر چکے کہ “امریکہ کے پابندیوں کے حوالے سے اقدامات قوانین کے منافی ہیں، ہم اس ملک کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔”امریکی دھمکیوں پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ “چاہے یہ جس قسم کی بھی پابندیوں کا فیصلہ کیوں نہ کریں ہم ایس۔400 خرید چکے ہیں، اس معاملے میں قدم پیچھے ہٹانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ “
-

چڑیا گھروں میں بھی کرپشن، فواد چودھری غصے میں آ گئے
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ چڑیا گھروں میں بھی کرپشن نے براحال کردیا ہے جانوروں کی خوراک،دیکھ بھال کا انتظام نہیں کرسکتے تومارنے کیلئے چڑیا گھرنہ بنائیں.
ن کو مریم نے توڑا،جو بھی ن لیگ سےآنا چاہتا ہے اس کو آشیانہ دیں گے، فواد چودھری
پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …
عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری
اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ
باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے جنگلی حیات سےمتعلق جائزہ سروے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میوزیم آف نیچرل ہسٹری کا بہت سےلوگوں کومعلوم نہیں ہے ،پاکستان سےباہرہم کہیں جاتے ہیں تومیوزیم کے لئےٹکٹ خریدتے ہیں .
فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے
فواد چودھری نے مزید کہا کہ پوٹھوہارکےعلاقے میں جوجانورتھے وہ ختم ہوگئے ہیں ،اسلام آباد کےچڑیا گھرکا حال بدتر ہے ،ہماری کوشش ہےکہ ہم وائلڈ لائف کو محفوظ کرسکیں.
بلاول ہم جنس پرست ،فواد چودھری مینٹل، ایسا کس نے کہا؟
واضح رہے کہ پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کا قیام 1976 میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر انتظام عمل میں لایا گیا، یہ 4 مختلف شعبہ جات پر مشتمل ہے، جن میں نباتات، حیوانات، ارضیات اور عوامی خدمت شامل ہیں. یہ میوزیم شکر پڑیاں اسلام آباد میں ہے .
-

آج کےمیچ میں انگلینڈ نیوزی لینڈ کےخلاف اپنی بقا کی جنگ لڑے گی،پاک ٹیم کے لیے اہم میچ
کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنا اہم ترین گروپ میچ آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی، واضح رہے یہ میچ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے بہت اہم ہوگا.انگلینڈ کی ہار کی صورت پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امید برقرار رہے گی.
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہے اور مزید 2 ٹیموں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانی ہے۔
ڈرہم کے ریور سائڈ گراؤنڈ میں میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم ہوگی۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیموں کو شکست کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا جب کہ لازمی فتح کے علاوہ پاکستان کا فائنل فور میں جانے کا دار و مدار نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ پر بھی ہے۔
-

الحمدللہ ہمیں فخر ہے ، احسن اقبال نے نیب دفتر کے باہر ایسا کیوں کہا؟
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس نے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالا وہ آج مجرم ہے اورجس نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا وہ حکمران ہے .
احسن اقبال بھی حاضر ہو، نیب نے طلب کر لیا
نواز شریف سے نیب ٹیم کرے گی تحقیقات،وہ بھی جیل میں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی میں پیشی سے قبل نیب دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان میں ترقی کے منصوبے بنانے کی سزا مل رہی ہے ،اگر کسی نے توانائی کے منصوبے بنائے ہیں تو وہ اس کی سزا کاٹ رہا ہے،الحمدللہ ہمیں فخر ہے ہم نے دیانتداری سے پاکستان کی خدمت کی، احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے وقارکے ساتھ ایک وژن مکمل کیا جس کی 25 سال میں مثال نہیں ملتی .
جھکیں گے نہ بکیں گے، احسن اقبال نے ایسا کیوں کہا؟
ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بننے کے بعد احسن اقبال نے پہلا کیا کام کیا؟
واضح رہے کہ نیب نے مسلم لیگ نے رہنما احسن اقبال کو طلب کر لیا، احسن اقبال کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر طلب کیا گیا ہے.
بجٹ کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ احسن اقبال نے ایسی پیشنگوئی کی کہ ہر پاکستانی سر پکڑ لے
نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوں، احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا، اربوں روپے کے سپورٹس سٹی تعمیر کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، سپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔
-

جیل پہنچ کر رانا ثناء اللہ بھی ہوئے بیمار، مریم اورنگزیب کی دہائی
جیل میں ایک دن گزارنے کے بعد مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ بھی اپنے لیڈر کی طرح بیمار ہو گئے
رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران
رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے
رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ دل،شوگر،سمیت دیگرامراض میں مبتلا ہیں ،رانا ثناءاللہ کو ادویات اور خوراک کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے .
رانا ثناء اللہ کی گرفتاری و جیل منتقلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا
رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع
رانا ثناء اللہ کو کس جیل منتقل کیا گیا اور کیا سہولیات ملیں گی؟ اہم خبر
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ رانا ثناءاللہ کوبنیادی حقوق سےمحروم رکھا جا رہا ہے ،خوراک اورادویات تک نہیں دی جارہی،ذہنی اذیت ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے. مریم کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ رانا ثناءاللہ کی جان کے ساتھ کھیل رہے ہیں،جیل میں رانا ثناءاللہ کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمے دارعمران صاحب ہونگے، انتقام کی آگ میں وہ کام نہ کریں جس پرکل آپکو پچھتانا پڑے،عمران صاحب آپکو جیل میں بیٹھےرانا ثناءاللہ سے بھی ڈر لگتا ہے.
مریم نواز کے جلسوں میں جاوں گا یا نہیں، شہباز شریف بول پڑے
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو دو روز قبل اے این ایف نے ائیر پورٹ سے گرفتار کیا تھا، گزشتہ روز رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے رانا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .
رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
-

نہتے عوام پر گولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آ رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گلوبٹ کے سرپرستوں کے منہ سے ریاستی دہشتگردی کی بات سنگین مذاق ہے
مریم نواز کے جلسوں میں جاوں گا یا نہیں، شہباز شریف بول پڑے
شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری
آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف صاحب آپ شاید ماڈل ٹاؤن میں ہونیوالی بدترین دہشتگردی بھول چکےہیں،معصوم شہیدوں کی آہوں اورسسکیوں نےعرش ہلادیا،گلوبٹ کے سرپرستوں کے منہ سے ریاستی دہشتگردی کی بات سنگین مذاق ہے۔
گلوبٹ کے سرپرستوں کے منہ سے ریاستی دہشتگردی کی بات سنگین مذاق ہے۔آپ شاید ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی بدترین دہشتگردی بھول چکے ہیں۔معصوم شہیدوں کی آہوں اور سسکیوں نے عرش ہلا دیا،ماڈل ٹاؤن میں نہتے عوام پر گولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آ رہے ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) July 3, 2019
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے فراغت اور نئے پارلیمانی لیڈر کا تقرر شہباز شریف کے دماغی چیمبر پر پارٹی کا عدم اعتماد ہے۔ مشیر برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اندازہ ہے سلمان شہباز اور داماد علی عمران کے دھیلے دمڑی کا جواب دینے تک آپکے چیمبر پربوجھ رہیگا .
شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور
شہباز صاحب! پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے فراغت اور نئے پارلیمانی لیڈر کا تقرر آپ کی پارٹی کا آپ کے دماغی چیمبر پر عدم اعتماد ہے۔ ہمیں اندازہ ہے کہ جب تک سلمان شہباز اور داماد علی عمران واپس آکر دھیلے اور دمڑی کا جواب نہیں دیتے آپ کے چیمبر پر بوجھ رہے گا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) July 3, 2019
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر شہباز شریف نے کہا تھا کہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری بدترین ظلم ہے،رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات کا جھوٹا الزام لگایا گیا،عوام دشمن بجٹ کےباعث پورے ملک میں ہڑتالیں ہورہی ہیں،جہاں منشیات بکتی اور استعمال ہوتی ہے وہاں کاروائی کروائیں ،عمران خان نیازی ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، رانا ثناء اللہ کی گاڑی میں منشیات کی مخبری خود عمران خان نے کی
مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟
میثاق جمہوریت کرنیوالے قومی مجرم،قربانی کا بکرا بننے کو تیار ہوں، مریم نواز
-
لاہور ائیرپورٹ پر فائرنگ، دو افراد بحق، خوف و ہراس
لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے، ائیر پورٹ پر فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی ایئرپورٹ پرگاڑیوں کی انٹری روک دی گئی
باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے بعد لاہور ائیر پورٹ پر لائونج میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے، ائیر پورٹ پر فائرنگ کی آواز سے خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف افرا تفری مچ گئی. فائرنگ کے بعد ائیر پورٹ میں گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے
فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہے،سیکیورٹی اہلکاروں نے دوملزمان کوحراست میں لے لیا. فائرنگ کرنے والا ملزم ٹیکسی پر سوار ہو کر ائیرپورٹ پر پہنچا،ایک کی شناخت زین وڑائچ کے طور پر ہوئی .
ائیر پورٹ پر فائرنگ کے بعد رینجرز و پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی.
-

سگرٹ نوشی سے بھی زیادہ کینسر کی وجہ کیا چیز بنتی ہے ، پڑھیے جدید تحقیق
تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگ موٹاپے سے کینسر کا شکار سگرٹ نوشی سے بھی زیادہ ہورہے ہیں
باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق ایک حالیہ تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ موٹے لوگوں میں کینسر کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ چربی کے خلیات اُن کے مدافعتی نظام کو کمزور کر دیتے ہیں۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ ہمارے مدافعتی نظام میں قدرتی طور پر ایسے خلیات پائے جاتے ہیں جو کینسر کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں لیکن چربی کے خلیات ان مزاحمتی خلیات کو کمزور کرنے لگتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا اہے کہ کینسر کے خلیات کے خلاف ہمارے جسم کی مدافعت کمزور پڑ جاتی ہے۔ موٹاپے سے انتڑیوں، بیضہ دانی ، جگر کا کینسر سگرٹ نوشی سے بھی زیادہ ہوتا ہے.
اس ضمن میں خاص طور پر پیٹ کے اردگرد جمع ہونے والی چربی کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ اس چربی سے خارج ہونے والے خلیات جسم کی حفاظت کرنے والے مدافعتی خلیات کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ ایسی صورتی میں اگرچہ مزاحمتی خلیات کینسر کے خلیات کو بڑھنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کی کارکردگی کمزور پڑجاتی ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ موٹاپے کی وجہ سے کینسر کے خلاف مزاحمت کم ہوجانے کا ایک اور ثبوت یہ ہے کہ کینسر کے 20 فیصد مریضوں میں موٹاپے کا مسئلہ بھی دیکھا گیا ہے۔
-

ایمنسٹی سکیم کا آج آخری روز،اثاثے ظاہر نہ کئے تو پڑیں گے چھاپے
ایمنسٹی سکیم کے تحت بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کا آج آخری روز ہے، رات بارہ بجے کے بعد ایف بی آر کو چھاپوں کا اختیار مل جائے گا
ایمنسٹی سکیم میں کتنے ہزار افراد نے درخواست دے دی؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی سکیم میں اب تک 95 ہزار سے زائد شہریوں نے اثاثے ظاہر کئے، ایمنسٹی سکیم کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی.
ایمنسٹی اسکیم کا نام ’’لوٹواورپھوٹو‘‘ہوتا توزیادہ بہترتھا ،سراج الحق
جس سکیم میں پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،قوم کیسے اعتماد کرے، شیری رحمان
شبر زیدی کا کہنا ہے کہ جن شہریوں نے ابھی تک اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے وہ اثاثہ جات ظاہر کر لیں ، حکومت نے ٹیکس سسٹم میں نان فائلر کا تصور ختم کر دیا اور اب کسی کیلئے بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر رہنا ناممکن ہو جائیگا۔
بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام
ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت کے دستخط کے بعد اس سکیم کو ملک بھر میں اطلاق ہو گا. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہونی تھی لیکن اس میں تین دن کی توسیع کر دی گئی تھی، ایمنسٹی سکیم آج ختم ہو رہی ہے
ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں.
