Baaghi TV

Blog

  • مقبوضہ بیت المقدس:چھ ماہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں 2600 فلسطینی گرفتار

    مقبوضہ بیت المقدس:چھ ماہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں 2600 فلسطینی گرفتار

    رام اللہ:قابض صہیونی فوج کی جانب سے جاری کریک ڈائون میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران 2600 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔مرکز برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں قابض کے ہاتھوں 2600 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال حراست میں لیے گئے فلسطینیوں‌میں سے 410 بچے، 70 خواتین جن میں معمر اور کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں۔ غزہ کی پٹی سے 94 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

    قابض صہیونی فوج نے کریک ڈائون کے دوران 4 فلسطینی ارکان پارلیمنٹ اور متعدد دیگر فلسطینیوں کو حراست میں‌ لیا۔انسانی حقوق مرکز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینیوں‌ کی شہادتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی 51 سالہ فارس احمد بارود اور 20 سالہ عمر عونی یونس دوران حراست شہید کئے گئے جس کے بعد حراست کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 219 تک پہنچ گئی ہے۔

  • ٹی وی، اخبار، اے سی میسر نہیں، رانا ثناء‌اللہ کو جیل میں کیسے رکھا گیا ہے؟ اہم رپورٹ منظر عام پر آ گئی

    ٹی وی، اخبار، اے سی میسر نہیں، رانا ثناء‌اللہ کو جیل میں کیسے رکھا گیا ہے؟ اہم رپورٹ منظر عام پر آ گئی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ کو جیل میں اخبار، ٹی وی وغیرہ کی سہولت حاصل نہیں‌ ہے اور وہ اپنی بیرک میں‌ دوسرے قیدیوں‌کے ساتھ گپ شپ کر کے وقت گزاریں گے.

    شہباز شریف نے رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ سے فون پر کیا بات کی؟ اہم خبر آ‌ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء‌اللہ کو جیل میں عام قیدیوں‌ والا کھانا کھانا پڑے گا. جیل حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رانا ثناء‌اللہ کے اہل خانہ جمعرات کے دن ملاقا ت کیلئے آسکتے ہیں‌ جبکہ آئندہ ہفتہ سے باقاعدہ ملاقات کا شیڈول جاری کیا جائے گا.

    مریم اورنگزیب کا رانا ثناء‌اللہ پر ٹارچر کا الزام، کہا انہیں‌ کچھ ہوا تو ذمہ دار سلیکٹڈ وزیر اعظم ہوں‌ گے

    میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ رانا ثناء‌اللہ کو کیمپ جیل میں‌ رکھا گیا ہے. انہیں‌ عام فرشی گدا دیا گیا ہے اور جس بیرک میں‌ وہ قید ہیں انہیں‌ وہاں‌ اے سی کی سہولت حاصل نہیں‌ ہے بلکہ ایک پنکھا نصب ہے جس سے وہ گرمی کا مقابلہ کریں‌ گے. بتایا گیا کہ رانا ثناء‌اللہ کے سب ٹیسٹ نارمل ہیں. دریں‌ اثناء‌ رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء‌اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ رانا ثناء‌اللہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں‌ ادویات بھی نہیں‌ دی جارہیں. شہباز شریف، مریم نواز اور مریم اورنگزیب نے بھی انہیں‌ اس طرح‌ قید رکھنے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ اگر انہیں‌جیل میں‌کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں‌ گے.

  • نئی دہلی:مسلمان اور ہندو مل کر مندر کی مرمت کرائیں گے.مفتی مکرم احمد

    نئی دہلی:مسلمان اور ہندو مل کر مندر کی مرمت کرائیں گے.مفتی مکرم احمد

    نئی دہلی :بھارت کے دارالحکومت دہلی میں‌ہندو مسلم اتحاد کا تازہ منظرنامہ .ہندو مندر کو مرمت کرنے میں‌مسلمان بھی اپنا حصہ ڈالیں گے. دارالحکومت دہلی کے جامع مسجد فتحپوری کے امام مفتی مکرم احمد نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں پولیس اچھا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندرمیں جو بھی نقصان ہوا ہے، اس کو علاقے کے آرڈبلیواے کے لوگ یعنی ہندو اور مسلمان مل کرمرمت کرائیں گے۔

    مفتی مکرم احمد نے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ علاقے کے جوذمہ دارلوگ ہیں، وہ لوگ اس معاملے کو زیادہ طول نہیں دینا چاہتے ہیں۔ وہ لوگوں سے برابربھائی چارہ اورامن کی اپیل کررہے ہیں۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پرویڈیو بناکر اپ لوڈ کررہے ہیں جبکہ پرانی دہلی علاقہ کے لوگ باہرکے لوگوں کی مداخلت نہیں چاہتے ہیں۔

    مفتی مکرم احمد نے کہا کہ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھے ہیں، جس میں کچھ لوگ پتھراو کرتے نظرآرہے ہیں، لیکن کس طرح کا نقصان مندرکو ہوا یہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ یہ کام پولیس کا ہے۔ پولیس اپنا کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس معاملے میں نہیں معلوم کہ کوئی سازش ہے یا پھراچانک یہ تنازعہ سامنے آگیا۔ قابل ذکرہے کہ اتوارکی رات پرانی دہلی کے حوض قاضی علاقے میں پارکنگ کو لے کرہوئے معمولی جھگڑے کے بعد دو فرقے کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ کچھ شرپسندوں نے علاقے کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد اس معاملے ہندومسلم آمنے سامنے آگئے تھے۔

  • راولپنڈی، آئیسکو گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی، کئی علاقوں‌ میں‌ بجلی غائب، شہری سراپا احتجاج بن گئے

    راولپنڈی، آئیسکو گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی، کئی علاقوں‌ میں‌ بجلی غائب، شہری سراپا احتجاج بن گئے

    راولپنڈی میں آئیسکو کے 132 کے وی سیٹلائٹ ٹاؤن گرڈاسٹیشن میں آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا ہے جس پر پچھلے کئی گھنٹوں‌ سے بجلی غائب ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 6گھنٹےگزرنےکےبعدبھی بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی. شہرکے مختلف علاقوں میں اندھیروں کاراج ہے اور شدید گرمی سے شہری بے حال دکھائی دیتے ہیں.

    راولپنڈی میں مسلم ٹاؤن، صادق آباد، آفندی کالونی، شکریال، خرم کالونی میں بجلی غائب ہے اور شہریوں‌ کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے.

  • فیصل آباد میں ایسا کیا ہوا کہ مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی کو آگ لگا دی؟ اہم خبر

    فیصل آباد میں ایسا کیا ہوا کہ مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی کو آگ لگا دی؟ اہم خبر

    فیصل آباد میں پولیس کی طرف سے مبینہ تشدد کے نتیجہ میں‌ نوجوان کی موت واقع ہونے پر مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا اور زبردست توڑ‌ پھوڑ‌ کرتے ہوئے آگ لگا دی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فیصل آباد میں نوجوان کی تشدد سے موت واقع ہونے پر لواحقین اور اہل علاقہ پچھلے تقریبا دس گھنٹے سے احتجاج کر رہے تھے. مشتعل مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی پولیس اہلکاروں‌ نے بچوں کی لڑائی کے بعد گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا اور دوران تشدد سے مقصود نامی نوجوان وفات پا گیا۔ اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مشتعل مظاہرین نے چوکی میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور چوکی کو آگ لگا دی.

    مظاہرین کے اچانک دھاوا بولنے پر پولیس اہلکاروں کی دوڑیں‌ لگ گئیں‌ اور انہوں نے بڑی مشکل سے وہاں‌ سے بھاگ کر جان بچائی تاہم مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی کو نقصان پہنچایا اور وہاں‌ چوکی کے باہر کھڑی وین کی بھی توڑ پھوڑ کی. اس واقعہ کے بعد سی پی او فیصل آباد نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے جبکہ نوجوان کی موت پر اہل علاقہ ابھی تک سراپا احتجاج ہیں.

  • بی ایل اے کو بیرونی تعاون دینے والوں‌ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

    بی ایل اے کو بیرونی تعاون دینے والوں‌ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ کالعدم بی ایل اے نے پاکستان میں دہشت گردی کی کئی کارروائیاں کیں، بی ایل اے کو پاکستان میں 2006 سےکالعدم تنظیم قراردیا گیا تھا،

    امریکہ نے کالعدم تنظیم بی ایل اے پر پابندی لگا دی، اعلان امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر کیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ امید ہےامریکی اقدام سےکالعدم بی ایل اےکی کارروائیاں کم ہوں گی، امیدہےبی ایل اے کےکارندوں، سہولت کاروں، مالی تعاون کرنےوالوں کوپکڑا جائے گا، بی ایل اے کوبیرونی تعاون دینے والوں کو انصاف کےکٹہرے میں لایا جائے گا،

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امیدہےبی ایل اےکی سرگرمیوں کوبڑھاکرپیش کرنیوالوں کیخلاف گھیراتنگ ہوگا.

  • افغانستان سے فوجیں نکالنے کو دل توکرتا ہے لیکن ڈربھی  لگتا ہے وہ بڑا ماریں گے .ڈونلڈ ٹرمپ

    افغانستان سے فوجیں نکالنے کو دل توکرتا ہے لیکن ڈربھی لگتا ہے وہ بڑا ماریں گے .ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے امریکہ کی افغانستان میں بے بسی اور شکست خوردہ صورت حال پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے .امریکی صدر کے بیان سے امریکیوں پر افغان طالبان کے خوف کا سایہ ابھی تک منڈلا رہاہے.یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکا افغانستان سے تمام فوج نکالنا چاہتا تھا لیکن کابل میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ہے۔ پینٹگان حکام نے ایسا نہ کرنے پر قائل کیاہے۔

    واشنگٹن میں ایک انٹر ویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 18سال سے فوج افغانستان میں لڑ رہی ہے اور امریکا تمام فوجیوں کو کابل سے نکالنا چاہتا تھا لیکن پینٹاگان حکام نے ایسا نہ کرنےکا مشورہ دیا۔.ٹرمپ نے کہاکہ کابل میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ہے اور وہاں امریکی فوج کی موجودگی لازمی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان میں 16ہزار فوجی موجود تھے اور اب ان کی تعداد 9 ہزار رہ گئی ہے۔

  • گجرات: نواز شریف میڈیکل کالج کی بلڈنگ مکمل، اگلا سیشن نئی عمارت میں ہو گا

    گجرات: نواز شریف میڈیکل کالج کی بلڈنگ مکمل، اگلا سیشن نئی عمارت میں ہو گا

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ نواز شریف میڈیکل کالج کی عمارت کی تعمیر مکمل کر لی گئی، آئندہ تعلیمی سیشن سے میڈیکل کلاسز کالج کی عمارت میں منتقل کرنے کر دی جائیں گی، میڈیکل کالج میں فیکلٹی اور سپورٹنگ سٹاف کی پوسٹوں کی منظوری اور بھرتیوں کیلئے بلا تاخیر حکومت پنجاب سے رجوع کیا جائے، یہ ہدایات انہوں نے نواز شریف میڈیکل کالج کے دورہ کے موقع پر جاری کیں، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد عتیق، پراجیکٹ انجینئر، بلڈنگز اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو انجینئرز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل کالج کی اکیڈمک بلاک، کالج اساتذہ کیلئے رہائشگاہیں، سٹاف اور طلبہ کیلئے ہاسٹلز کی تعمیر کے بعد کالج انتظامیہ کے حوالے کئے جاچکے ہیں،سڑکوں کی تعمیر، مرکز ی گیٹ کی تنصیب کا عمل بھی مکمل،عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کی اپ لفٹنگ پروگرام کے تحت آپریشن تھیٹرز، میڈیکل اور سرجیکل وارڈز کی تعمیر بھی مکمل کی جاچکی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیکل کالج میں نئے اساتذہ کے تقرر، موجودہ اساتذہ کی ترقیو ں سمیت زیر التواء معاملات کو جلد نمٹایا جائے نیز کالج کے انتظامی امور کیلئے درکار سٹاف کی پوسٹوں کی منظوری اور بھرتیوں کی اجازت کیلئے حکومت پنجاب سے رجوع کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ابتدائی طور پر موجودہ کالج میں دستیاب وسائل کو بھی نئی بلڈنگ میں منتقل کیا جائے گا۔

  • اخوت اس کو کہتے ہیں کہ …..سویڈن میں ڈاکٹر عاصم اخوت فاونڈیشن کے کوارڈینیٹر بن گئے

    اخوت اس کو کہتے ہیں کہ …..سویڈن میں ڈاکٹر عاصم اخوت فاونڈیشن کے کوارڈینیٹر بن گئے

    اسٹاک ہوم :پاکستان میں‌ فلاحی ادارہ جسے اخوت فاونڈیشن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اب اخوت کا یہ سلسلہ پاکستان سے باہر دیگر ملکوں میں بھی قائم ہونے لگا. اس سلسلے کی تازہ کڑی اخوت فاﺅنڈیشن کو سویڈن کے مختلف شہروں میں منظم کرنے اور وہاں رہنے والی پاکستانی کمیونیٹی کو اخوت کے لئے متحرک کرنے کی کوشش ہے۔ سویڈن کے اہم شہر اپسالا جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے وہاں ڈاکٹر عاصم اعجاز کو اخوت سویڈن کا کوآرڈی نیٹر یا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔

    اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر عاصم اعجاز اپسالا میں رہنے والوں کو اخوت سے متعارف کرائیں گے اور اخوت کا پیغام عام کریں گے۔ اخوت سویڈن کے عہدیداروں نے ڈاکٹر عاصم اعجاز کو ان کے تقرر پر مبارکباد دی ہے .اس ادارے کے قیام کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کے تعاون سے اپنے ہم وطن غریب اور لاچار پاکستانیوں کی مدد کرنا ہے.

  • شہباز شریف نے رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ سے فون پر کیا بات کی؟ اہم خبر آ‌ گئی

    شہباز شریف نے رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ سے فون پر کیا بات کی؟ اہم خبر آ‌ گئی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ کو ٹیلیفون کیا اور راناثناءاللہ سے جیل میں ہونےوالے سلوک پراظہارافسوس کیا گیا اور اس کی مذمت کی ہے.

    رانا ثناء اللہ کی سکیورٹی کب واپس ہوئی، تحریری طور پر کسے آگاہ کیا تھا؟ اہم خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران راناثناءاللہ کی اہلیہ نےشوہرکی گرفتاری سےمتعلق واقعات سےشہبازشریف کوآگاہ کیا اور کہا کہ میرے شوہر کو دوائیاں‌ بھی نہیں‌ دی جارہیں. شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی، وہ خود اور کارکنان آپ کے ساتھ ہیں‌.

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ایسی چیز برآمد کرنے کا دعوی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں گی

    شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستانی عوام رانا ثناء‌اللہ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے. واضح‌ رہے کہ رانا ثناء‌اللہ کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا. ان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں‌ لکھا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی.