Baaghi TV

Blog

  • رانا ثناء اللہ کے بعد مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما گرفتار، پولیس نے گرفتاری کی وجہ بتا دی

    رانا ثناء اللہ کے بعد مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما گرفتار، پولیس نے گرفتاری کی وجہ بتا دی

    پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو اے این ایف کی طرف سے گرفتا رکئے جانے کے بعد مسلم لیگ ن فیصل آباد کے صدر اور سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے. انہیں‌ نقص امن کے خدشہ کے پیش نظر حراست میں‌ لیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد پولیس کو خدشہ تھا کہ وہ ان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے کی قیادت کریں گے جس سے نقص امن کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے لہٰذا انہیں‌ مقامی پولیس نے حراست میں‌ لے لیا ہے.

    مسلم لیگ ن کے صدر شیخ‌ اعجاز احمد نے رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری کے خلاف فیصل آباد میں احتجاج کا بھی اعلان کر رکھا ہے تاہم پولیس نے انہیں‌ احتجاج سے قبل ہی گرفتار کر لیا ہے. شیخ اعجاز احمد نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گرفتاری سیاسی بنیادوں‌ پر کیا گیا ہے. فیصل آباد پولیس نے شیخ اعجاز احمد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے. واضح رہے کہ اے این ایف نے رانا ثناء‌اللہ کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی گاڑی سے کروڑوں‌ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

  • آصف علی زرداری کے 1 کروڑ کے گھوڑے،عمران خان کی 2 لاکھ کی بکریاں ،اثاثوں کی تفصلات سامنے آگئیں

    آصف علی زرداری کے 1 کروڑ کے گھوڑے،عمران خان کی 2 لاکھ کی بکریاں ،اثاثوں کی تفصلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان قومی اسمبلی کے گوشوارے ظاہر کرتے ہوئے جو تفصیلات جاری کیں ہیں اس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے مربے والے گھوڑے الیکشن کمیشن کی دستاویزات پر چھائے رہے. اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری نے 66 کروڑ کے اثاثے ظاہر کیے ہیں جن میں‌ایک کروڑ کے گھوڑے بھی ہیں جن کے بارے میں سیاسی مخالفین یہ الزام دیتے رہے ہیں کہ وہ چارہ نہیں مربہ کھانے کےشوقین ہیں.آصف علی زرداری دوبئ کے اقامہ ہولڈرز بھی ہیں.

    بلاول بھٹو اپنے باپ سے بھی کئی قدم آگے ،دستاویزات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ایک ارب 54 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں.دوبئی میں کاروباری شیرز ہیں . اپنے ابا موصوف کی طرح بلاول بھی دوبئی کے اقامہ ہولڈر ہیں.

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی اپنی سیاسی حریفوں کے پیچھے پیچھے ہیں. عمران خان کے کل اثاثوں کی ملکیت 10 کروڑ 82 لاکھ روپے ہیں ،خاتون اول بشریٰ بی بی 3 کنال کی بنی گالہ میں‌مالک ہیں.یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان 155 ایکڑ کمرشل اور زرعی رقبے کے بھی مالک ہیں. اور آصف علی زرداری کی طرح عمران خان 2 لاکھ کی چار بکریوں کے بھی مالک ہیں

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف 18 کروڑ 96 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں. شہباز شریف کی زوجہ محترمہ نصرت شہباز 23 کروڑ کی مالک ہیں.دوسری زوجہ محترمہ تہمینہ درانی 50 لاکھ 76 ہزار روپے کے اثاثے رکھتی ہیں.شہباز شریف کا لندن میں فلیٹ نما محل بھی ہے

    میدان سیاست کے نجومی اور عمران خان کے قریبی ساتھی شیخ رشید احم 8 کروڑ 73 لاکھ روپے کا بینک بیلنس ہے. اس کے علاوہ پرائز بانڈز اور دیگر اثاثوں کی قیمت 3 کروڑ 58 لاکھ روپے بنتی ہے.سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 60 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں.

  • عزیز چھٹی شہید ہسپتال میں مریضہ کو لوٹ لیا گیا، ملزمان سی سی ٹی وی میں آ گئے

    عزیز چھٹی شہید ہسپتال میں مریضہ کو لوٹ لیا گیا، ملزمان سی سی ٹی وی میں آ گئے

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) عزیزبھٹی شہید ہسپتال میں میڈیکل وارڈ زنانہ میں داخل مریضہ لالہ موسی کی رہائشی گلزار بی بی زوجہ احمد حسن کے نامعلوم افراد نے سونے کے کڑے اور بالیاں اتار لیں اور موقعہ پر فرار گئے سی سی کیمرہ میں نامعلوم ملزمان آگئے تھانہ پولیں سول لائن نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کرلی مریضہ کو بیہوشی کی حالت میں لوٹا گیا اہل خانہ نے اجتجاج شروع کر دیا۔

  • حکومت صحت انصاف کارڈ کے ذریعہ کتنے لوگوں‌ کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے؟ اہم خبر

    حکومت صحت انصاف کارڈ کے ذریعہ کتنے لوگوں‌ کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے؟ اہم خبر

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج سے مراد یہ ہے کہ ہر شہری کو بلاامتیاز اور کسی مشکل کے بغیر صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ حکومت صحت کے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جامع منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے ماڈل کے حوالے سے دور روزہ قومی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینا اور اس کی روشنی میں مستقبل کے لیے لائحہ عمل وضع کرنا تھا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اس سلسلہ میں جامع منصوبہ اور حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کس سطح پر کون سی سہولت فراہم کرنا ہے اور اس کے لیے کیا ضروریات ہیں اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں ترجیحات اور وسائل کا تعین کیا جا رہا ہے صحت سہولت پروگرام کے ذریعے معاشرے کے غریب طبقات کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے یقینی بنایاجا رہاہے.

    انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس میں ڈی سی پی تھری کی بنیاد پر یونیورسل ہیلتھ کوریج کو پائلٹ کرنے کے لیے انتخاب کیا گیا ہے یہ منصوبہ سب سے پہلے اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے اس سلسلے میں حکومت 14 ملین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

    صحت انصاف کارڈ کے ذریعے سات لاکھ بیس ہزار روپے تک بہترین علاج کی مفت سہولت میسرہو گی، اگر کسی گھرانے میں کوئی ایسی بڑی بیماری آ جاتی ہے جس میں دل کا اپریشن کروانا پڑتا ہے یا گردے ڈیلائسسز کروانے ہے یا ایسی بیماریاں جس سے مریض کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے۔ بہت سی بیماریاں ہیں جن کے علاج بہت مہنگے ہیں وہ خاندان اس مہنگے علاج کی استطاعت بھی نہیں رکھتا اور انتہائی ذہنی اور مالی پریشانی کا شکار ہو جاتاہے۔ ہمارا یہ صحت سہولت پروگرام ایسے خاندانوں کو صحت کی سہولت اور تحفظ فراہم کرتا ہے اورہم ان 14 ملین خاندانوں کو اس فکر سے آزاد کرنا چاہتے ہیں ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد جن کو یہ صحت انصاف کارڈ جاری کئے گئے ہیں اچھے پرائیویٹ ہسپتال میں باعزت طریقے سے اپنا اور اپنے پیاروں کا معیاری علاج کروا سکیں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک کے ہر کونے میں بسنے والے غریب افراد کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے صحت کا مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ورکشاپ میں صحت سے متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں، عالمی ادارہ صحت ، صحت کے شعبہ میں کام کرنے والے اداروں اور متعقلہ نمائندوں نے شرکت کی۔

  • فیصل آباد، اراضی ریکارڈ سنٹرز کی سروسز کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت

    فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کی سروسز کا معیار مزید بہتر بنایا جائے تاکہ تیز رفتار اور عمدہ سروس کی بدولت اس سسٹم پر لوگوں کا اعتماد مضبوط ہو ۔ انہوں نے یہ ہدایت تحصیل جڑانوالہ میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کی۔اسسٹنٹ کمشنرز مصور خاں نیازی،شاہد ندیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز سائلان کی سہولت کے اعتبار سے بہتر کارکردگی کے حامل ہونے چاہیں ۔اس ضمن میں انچارج صاحبان سٹاف کو متحریک رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں ۔ انہوں نے جڑانوالہ سنٹرمیں اعلی نظم و نسق کو ہمہ وقت برقرار رکھنے اور سنٹر سے رابطہ کرنے والے شہریوں کو انتظار کی زحمت سے بچاتے ہوئے ان کے کام تیزی رفتاری سے نمٹانے کی تاکید کی ۔ انہوں نے کہا کہ کاﺅنٹرز پر لمبی قطاریں نظر نہیں آنی چاہیں اور رش کی صورت میں متعلقہ کاﺅنٹر کی تعداد میں اضافہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ سائلان کی رہنمائی کے لئے انفارمیشن ڈیسک کو ہمہ وقت فعال رکھیں تاکہ درخواست گزاروں کا وقت ضائع نہ ہو اور وہ اپنے کام کے سلسلے میں صحیح کاﺅنٹر پر رابطہ کریں ۔ انہوں نے سنٹر پر صفائی ستھرائی کے اعلی معیار کو ہمہ وقت برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔ ڈویژنل کمشنر نے سنٹر انچارج سے کہا کہ ماتحت عملہ کی پرفارمنس اور سائلان سے طرز عمل پر گہری نظر رکھیں ۔ انہوںنے فردات کے حصول کے لئے آئے ہوئے سائلان سے بھی ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

  • سپیکر قومی اسمبلی نے زرداری کے پروڈکشن آرڈر کیوں‌ روک دیے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

    سپیکر قومی اسمبلی نے زرداری کے پروڈکشن آرڈر کیوں‌ روک دیے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق صدر آصف زرداری کے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر روک دیئے گئے ہیں۔پروڈکشن آرڈر روکنے کی سب سے بڑی وجہ ان پروڈکشن آرڈر کی آڑ میں غیر آئینی سرگرمیاں تھیں جن کی وجہ سے ملک میں‌ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے. دوسری بڑی وجہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی تھی جو آصف علی زرداری اپنے چند میڈیا پرسنز کے اکسانے پر کررہے ہیں.

    اطلاعات ونشریات کمیٹی کے چیئرمین نے پروڈکشن آرڈرز کی منظوری دی تھی لیکن اس کے باوجود آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کا اجلاس پارلیمان کی حدود میں نہیں بلکہ پیمرا میں ہونا ہے، اجلاس پارلیمان کی حدود میں نہ ہونے کے باعث پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے

    ذرائع کے مطابق پارلیمان کی حدود کے باہر آصف زرداری کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالگی سے متعلق مسائل پیدا ہوں گے۔دوسری جانب آصف زرداری کے آٹھ اور نو جولائی کو صنعت وپیداوار کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔

  • ڈالرکے بعد سونے کی قیمت بھی گرنے لگی

    ڈالرکے بعد سونے کی قیمت بھی گرنے لگی

    کراچی: تین روز قبل سونے کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے کمی کے بعد پھر اس کی قیمت میں فی تولہ 800 روپے کمی ہوئی ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت اب 77800 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہوکر 66701 روپے ہوگئی ہے۔گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔سونے کی فی تولہ قیمت 5 سو روپے اضافہ کے ساتھ 81 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی دو روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں کاروبارکے آغاز پر روپے کی قدرمیں بہتری آئی ہے ،انٹربینک میں ڈالر 1روپے 45 پیسے سستا ہوکر 159روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے. بعد ازاں انٹر بینک میں ڈالر2 روپے تیس پیسے سستا ہوا جس کے بعد ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہو گیا .ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد قیمتوں میں کمی سے تاجر برادری کو کچھ حوصلہ ملا ہے.

  • فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس میں‌ ایسی کیا بات تھی کہ وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری سو گئے

    فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس میں‌ ایسی کیا بات تھی کہ وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری سو گئے

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی کابینہ اجلاس کے حوالہ سے پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری سو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کابینہ نے40ہزارمالیت کےپرائزبانڈختم کرنےکی منظوری دی ہے. ان کی پریس کانفرنس کے دوران پیر نورالحق قادری نے بوریت محسوس کی اور سو گئے. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بانڈکیش کرانےکےطریقہ کارمیں تبدیلی لائی جارہی ہے. بانڈ کیش کروانے کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا. بانڈ سے جن لوگوں کا عشق تھا وہ اب دم توڑ جائے گا.

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نےفیصلہ کیاہےکہ اسٹیل ملزکی نجکاری نہیں کی جائےگی.

  • جعفر گروپ کے ڈائریکٹر کا دورہ شیخوپورہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )جعفر گروپ کے ڈائریکٹر نادر جعفر کا آج شیخوپورہ وزٹ ہوا جس میں انہوں نے اپنے کمپنی کے ڈیلر(میاں صدیق اینڈ سنز شرقپور روڈ) میاں زاہد صدیق سے ملاقات کی۔ان کے ہمراہ نیشنل سیلز مینجر چوہدری عبدالحمید،یجنل مینجر شہزاد الحق اور ایریا مینیجر شہباز صدیق بھی تھے۔ملاقات کے دوران انہوں نے نیوٹرل کھادیں اور آنے والے نئے پراڈکٹ کے بارے میں بات چیت کی اور اپنے کلب ڈیلر میاں صدیق اینڈ سنز پر اعتماد کا اظہار کیا۔

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس، قومی ایئر لائن کے سی ای او کی غیر موجودگی کا سخت نوٹس

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس، قومی ایئر لائن کے سی ای او کی غیر موجودگی کا سخت نوٹس

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ پاکستان کی قومی ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفسیر کی غیر موجودگی کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔ کمیٹی اراکین نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیوں کو اہمیت نہ دینا پارلیمان کے وقار کو کم کرنے کے مترادف ہے اور حکام کو اس سلسلے میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس سینیٹر مشاہد اللہ خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں‌ سینیٹرز شیری رحمن، حاصل خان بزنجو، ثمینہ سعید، منظور احمدکاکڑ، مولا بخش چانڈیو، مومن خان آفریدی اور فیصل جاوید کے علاوہ سول ایوی ایشن کے وزیر غلام سرور خان، سیکرٹری سول ایوی ایشن ڈویژن اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کی قومی ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفسیر کی غیر موجودگی کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔ کمیٹی اراکین نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیوں کو اہمیت نہ دینا پارلیمان کے وقار کو کم کرنے کے مترادف ہے اور حکام کو اس سلسلے میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

    اراکین سینیٹ نے کہا کہ یہ مسلسل تیسری دفعہ ہورہا ہے۔ کمیٹی نے پی آئی اے سے متعلقہ ایجنڈا پر بحث کو کمیٹی کے اگلے اجلاس تک موخر کر دیا۔ کمیٹی کو محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی پیش گوئی، سیلاب سے متعلق وارننگ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ ہوا بازی کے شعبے اور قومی سطح پر موسمی پیش گوئی کے علاوہ فلڈ فور کاسٹنگ اور فلڈ وارننگ بھی دی جاتی ہے۔

    پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ اس وقت ملک میں 97 کے قریب سٹیشن آبزویشن کرتے ہیں۔ تقریباً50 فیصد سٹیشن پرانے ہو چکے ہیں تاہم ان کی اپ گریڈیشن کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاپان کے تعاون سے 5 سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے130 شہروں کے موسم کی معلومات ٹیلی فون پر لی جا سکتیں ہیں۔ جبکہ ہیٹ ویو کے بارے میں بھی وارننگ جاری کی جاتی ہے۔