Baaghi TV

Blog

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی گاڑی اور وین کی ٹکر، 3 افراد ہلاک چار زخمی

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی گاڑی اور وین کی ٹکر، 3 افراد ہلاک چار زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے سانبہ ضلع میں‌ بھارتی فوجی گاڑی کے ایک مسافر وین کے ساتھ ٹکرانے سے 3 افراد ہلاک چار زخمی ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فوجی گاڑی نے سانبہ کے گھگوال ضلع میں سندھ بری کے مقام پر وین کو ٹکر ماری. وین میں‌ سوار تین افراد ہلاک ہو گئے چار زخمی ہوئے ہیں. مرنے والوں کی شناخت سنیتا رانی، گوپی کرشن اور ہرش بردن بتائے جاتے ہیں.

    حادثے میں زخمی ہونے والے چار افرد کی شناخت رینو شرما، اہلیہ آشا رام ،شامی ولد دیش اور آشا رام کے بطور ہوئی ہے. اس حادثہ میں‌ ایک سالہ بچہ، تاکش ولد اشونی کمار بھی زخمی ہوا ہے.

  • وزیراعظم سمیت اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات، بلاول امیرتر،غریب کون؟ جانئے خبر میں

    وزیراعظم سمیت اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات، بلاول امیرتر،غریب کون؟ جانئے خبر میں

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی فہرست جاری کر دی ہے. الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق بلاول سب سے امیر1ارب 54کروڑ اورمراد سعید سب سے غریب 36 لاکھ روپےکے مالک ہیں.

    وزیراعظم عمران خان کے 10 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ، بلاول بھٹو زرداری 1 ارب 54 کروڑ روپے کے مالک اور دبئی دو ولاز میں شیئرز ہیں.آصف زدرداری.66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں.مراد سعید غریب ارکان قومی اسمبلی میں شامل.وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے پاس 36 لاکھ کیش اور 15 تولے سونا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دیے.وزیراعظم عمران خان کے 10 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ،وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا رہائش کی مالیت ظاہر نہیں کی عمران خان نے بنی گالا زمین کو تحفہ کے طور پر ظاہر کیا

    وزیراعظم نے اپنی اہلیہ بشری بی بی کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کر دیں بشری بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر ،پاک پتن 431 کنال اراضی،اوکاڑہ میں 266 کنال اراضی ظاہر کی کے ڈالر ،پاونڈ اسٹرلنگ اور یورو اکاونٹس بھی ہیں.وزیراعظم عمران خان 2 لاکھ کی 4 بکریوں کے بھی مالک ہیں وزیراعظم عمران خان 6 اعشاریہ 2 مربع ذرعی اور کمرشل اراضی کے مالک ہیں

    سابق صدر آصف علی زرداری 66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری دبئی کے اقامہ ہولڈر نکلے.آصف علی زرداری کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں آصف علی زرداری کے پاس 1 کروڑ روپے مالیت کے گھوڑے اور جانور ہیں.سابق صدر آصف علی زرداری کے پاس 1 کروڑ 66 لاکھ روپے کا اسلحہ بھی ہے

    بلاول بھٹو زرداری امیر ترین اراکان قومی اسمبلی میں شامل بلاول بھٹو زرداری 1 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں بلاول بھٹو کے دبئی دو ولاز میں شیئرز ہیں.
    اپوزیشن لیڈر شریف کے اثاثوں کی مالیت 18 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد ہے.شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں.شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے 57 لاکھ 65 ہزار روپے کے اثاثے ہیں.شہباز شریف نے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی ظاہر کیشہباز شریف کے بیرون ملک 14 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں.شہباز شریف لندن میں فلیٹ کے مالک بھی ہیں.شاہد خاقان عباسی 60 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں.شیخ رشید احمد کے پاس 3 کروڑ 58 لاکھ روپے کے اثاثے ، 8 کروڑ 73 لاکھ کا بینک بیلنس اور 25 لاکھ کےپرائز بانڈ ہیں،

    رانا ثنااللہ کے 6 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ہیں.سید خورشید شاہ 6 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں.مراد سعید غریب ارکان قومی اسمبلی میں شامل.وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے پاس 36 لاکھ کیش اور 15 تولے سونا ہے.وفاقی وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی 2 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں.وزیر دفاع پرویز خٹک کے پاس 13 کروڑ 95 لاکھ کے اثاثے اور اڑھائی کروڑ روپے کا بینک بیلنس ہے.پی ٹی آئی کے ایم این اے سمیع الحسن گیلانی 1 ارب روپے سے زائد اثاثوں کے مالک.وفاقی وزیر علی زیدی 3 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں.

  • فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ,طالبات نے میدان مار لیا

    فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ,طالبات نے میدان مار لیا

    اسلام آباد :فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق پہلی پوزیشن سائنس گروپ میں سید محمد عباس 1089 نمبر لے کر حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ میں فائزہ بی بی نے 1031 نمبر لے کر حاصل کی. سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن دو طلبا نے 1088 نمبر لے کر حاصل کی جن میں زائرہ ناصر ,لائبہ علی اور عمارہ سرور شامل ہیں جبکہ آرٹس گروپ میں عائشہ خلیل نے 1015 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی. سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن بھی تین طلباء نے 1087 نمبر لے کر حاصل کی جن میں فاطمہ نور, عروج اور نایاب محسن شامل ہیں جبکہ آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن 1014 نمبر لے کر عیشہ نور نے حاصل کی.
    آفاق سکولز کے ذمہ دار احسن حامد نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کا تعلق آفاق سکولز کے ممبر سکول فیوچر فاؤنڈیشن راولپنڈی کینٹ سے ہے

  • داتا دربار، جوتوں کی حفاظت کا ٹھیکہ کتنے کروڑ کا؟ جان کر ہوں حیران

    داتا دربار، جوتوں کی حفاظت کا ٹھیکہ کتنے کروڑ کا؟ جان کر ہوں حیران

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع داتا دربار میں آنے والے زائرین کے جوتوں کی حفاظت کا ٹھیکہ کروڑوں روپے میں نیلام کر دیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب نے داتا دربار میں زائرین کے جوتوں کی حفاظت کا ٹھیکہ 5 کروڑ 91 لاکھ روپے میں نیلام کردیا۔ گزشتہ برس کی نسبت رواں برس 54 لاکھ روپے اضافے کی ساتھ ٹھیکہ نیلام کیا گیا.

    نیلامی کے بعد ٹھیکیدار کو ایک تہائی رقم فوری ادا کرنے کا کہا گیا ،داتا دربار میں نمازیوں کے داخلی راستوں پرعلیحدہ ریک بھی بنا دیئے گئے، نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والوں سے پیسے نہیں لئے جائیں گے ،صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے چھ ماہ قبل حفاظت پاپوش کی اُجرت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا. مالی اہداف پورا کرنے کے لئے محکمہ اوقاف نے پاپوش کا ٹھیکہ کروڑوں روپے میں نیلام کر دیا۔

    حکومت نے یکم جولائی سے داتا دربار اور بادشاہی مسجدسمیت صوبے کے تمام درباروں اور مساجد میں جوتےرکھنےکی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن دوبارہ جوتوں کو ٹھیکہ دے دیا گیا ، پنجاب حکومت کو جوتوں کی نگرانی کی فیس سے 10 کروڑ سالانہ کی آمدنی ہوتی تھی .

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع دربار حضرت داتا گنج بخش جو 378کنال اور 8 مرلے پر محیط ہے اس کی ٹوٹل سالانہ آمدن تیس کروڑ، بیاسی لاکھ انیس ہزار ہے ،جب کہ اخراجات 7,56,68,201روپے ہے۔ آمدن کے ذرائع نذرانے کے علاوہ 260 کرایہ داری یونٹ پر بھی ہے ان میں دوکانیں اوربنک بھی شامل ہے . یہ دوکانیں 7کنال 15 مرلے 108سکوائرفٹ پر محیط ہے

  • گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد کی گوجرانولہ ایکسپو لاہور میں شرکت

    گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد کی گوجرانولہ ایکسپو لاہور میں شرکت

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)عامر نعمان صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفد کے ہمراہ عاصم انیس صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دعوت پر گوجرانوالہ ایکسپو 2019 ءایکسپو سنٹر لاہور میں شرکت کی اور ایکسپو میں لگے مختلف مصنوعات کے سٹالز کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر صدر گجرات چیمبر عامر نعمان نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر کی یہ کاوش قابل ستائش ہے کہ انہوں نے انڈسٹری کے فروغ کیلئے اس ایکسپو کا انعقاد کیا اور اپنی انڈسٹری کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ اپنی پراڈکٹس کو یہاں لا کر ڈسپلے کر سکیں ۔ وفد میں سینئر نائب صدر فرحان اقبال، ایگزیکٹو ممبرز خرم الطاف بھٹی، قیصر لطیف، خاور شہزاد، عمر فاروق، حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر شاہین گروپ، سابق سینئر نائب صدر باو¿ منیر پشاوری اور چوہدری وحید الدین بھی تھے۔گوجرانوالہ ایکسپو کے بعد وفد نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب اور سپیشل پریڈ کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس کے بعد وفد نے گوجرانوالہ ایکسپو کے میوذیکل ایونٹ میں بھی شرکت کی۔

  • بھکاری یا کہ غنڈا گرد، بھیک مانگنے سے منع کرنے پر ٹریفک وارڈن کا سر پھوڑ دیا

    بھکاری یا کہ غنڈا گرد، بھیک مانگنے سے منع کرنے پر ٹریفک وارڈن کا سر پھوڑ دیا

    بھکاری یا غنڈا گرد، بھیک منگنے سے ٹریفک روانی میں خلل آنے پر منع کیا گیا تو ٹریفک وارڈن کا سر پھوڑدیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ٹھوکر قزلباش چوک میں بھیک مانگنے سے منع کرنے پر بھکاریوں نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

    اس ملک کے قانون کو کون سمجھے گا سگنل پر مانگتے ٹریفک کے بہاؤ میں گداگروں کی وجہ سے خلل آتا ہے حادثات رونما ھوتے ہیں گداگروں کی بڑھتی تعداد ہمارے حکمرانوں کے لئیے لمحہ فکریہ ہے

  • مریم نواز کے جلسوں میں جاوں گا یا نہیں، شہباز شریف بول پڑے

    مریم نواز کے جلسوں میں جاوں گا یا نہیں، شہباز شریف بول پڑے

    مسلم لیگ ن کے‌صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ کے بعد مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لئے راناثنااللہ کو گرفتارکیا گیا،71 سالہ تاریخ میں غلط بیانی کرنے والا وزیراعظم نہیں دیکھا.

    شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

    آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

    مریم نواز کے جلسوں میں شرکت کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز کے جلسوں میں بطور صدر جہاں میرا پروگرام بنے گا میں جاوں گا.

    شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال ،مریم اورنگزیب کے پمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان میں عذاب بن چکا ہے، میری کوئی ذاتی لڑائی نہیں، اس نے شوکت خانم بنایا اچھی بات ہے لیکن زمین سرکاری ہے، اور چندے سے بنی ہے.

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

    میثاق جمہوریت کرنیوالے قومی مجرم،قربانی کا بکرا بننے کو تیار ہوں، مریم نواز

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری بدترین ظلم ہے،رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات کا جھوٹا الزام لگایا گیا،عوام دشمن بجٹ کےباعث پورے ملک میں ہڑتالیں ہورہی ہیں،جہاں منشیات بکتی اور استعمال ہوتی ہے وہاں کاروائی کروائیں ،عمران خان نیازی ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، رانا ثناء اللہ کی گاڑی میں منشیات کی مخبری خود عمران خان نے کی

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری و جیل منتقلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    رانا ثناء اللہ کو کس جیل منتقل کیا گیا اور کیا سہولیات ملیں گی؟ اہم خبر

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے عمران خان مجبور کرتے ہیں کہ میں ان کی بات کا جواب دوں، 71 سالہ تاریخ میں غلط بیانی کرنے والا وزیراعظم نہیں دیکھا، میں یہ بات ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں، اگر چور ،ڈاکو کی بات کرنی ہے تو علیمہ آپ کی بہن ہے انہوں نے پیسہ باہر بھیجا، اپنے گریبان میں جھانکیں پھر بات کریں.

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    نواز شریف کو جیل میں کھانا روکنے کے حوالہ سے سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف کاکہنا تھا کہ عام کھانا ہو تو کوئی بات نہیں لیکن جب دوائیاں اور پرہیزی کھانا رو ک دیا جائے تو یہ زیادتی ہے. نیازی صاحب آپ نے 92 کا کپ نہیں جیتا بلکہ ٹیم نے جیتا، آپ کے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے.

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی کے لئے دو نام دئیے ہیں، ہمارا رہبر نواز شریف ہے ، ہم پارٹی میں مشاورت کرتے ہیں، میثاق معیشت یا میثاق جمہوریت بائیس کروڑ عوام کے لئے ہے. ایک اور سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جو اراکین عمران خان سے ملے ان سے جواب طلبی کی، کمیٹی بنا دی ہے کہ وہ آ کر بتائیں کہ کیوں ملے؟

  • شدید گرمی میں شدید برفباری، قدرت کا کرشمہ

    شدید گرمی میں شدید برفباری، قدرت کا کرشمہ

    میکسیکو میں‌ قدرت کا کرشمہ شدید گرمی میں برفباری اتنی کہ نظام مفلوج ہو کر رہا گیا

    حال ہی میں‌ پاکستان کے شمالی علاقے چترال میں جون کے مہینے میں پڑنے والی برف باری کی خبر نے سب کو حیران کردیا مگر اس موسم میں برف باری صرف چترال میں نہیں بلکہ بعض دوسرے ملکوں میں بھی موسمیاتی تبدیلی کے ایسے ہی مظاہر دیکھنے میں آئے ہیں۔ اس کی تازہ مثال میکسیکو کی ہے جہاں حال ہی میں پڑنے والی برف باری نے نظام زندگی مفلوج کردیا
    براعظم امریکا کے ملک میکسیکو میں موسم گرما میں شدید برف باری نے لوگوں اور ماہرین موسمیات کو حیران کردیا۔ میکسیکو کے شہر’گواڈا لہارا’ میں اتنی زیادہ برف باری ہوئی کہ سڑکیں بند ہوگئیں، مواصلاتی نظام درہم برہم اور گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا
    ھالیکو ریاست کے گورنر انریکہ الوارو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ’میں نے اس موسم میں برف باری پہلی بار دیکھی ہے۔ سچ یہ ہےکہ آج برف باری دیکھ کر یقین نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے مناظر اس سے قبل کبھی نہیں دیکھے گئے۔ دیکھنے والا ہرشخص حیران ہے آج موسم کو کیا ہوگیا ہے۔ گرمی کےموسم میں‌برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

  • رانا ثناء اللہ کی گرفتاری بد ترین سیاسی انتقام ہے،چوہدری شاہنواز رانجھا

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری بد ترین سیاسی انتقام ہے،چوہدری شاہنواز رانجھا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)رانا ثنااللہ کی گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے : چوہدری شاہ نواز رانجھا ضلعی صدر مسلم لیگ ن
    رانا ثناء اللہ کو آمریت کے سامنے ڈٹ جانے، جمہوریت کی پاسداری کی سزا دی جارہی ہے
    حکومت عام ادمی کی توجہ مہنگائی و دیگر مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے چوہدری شاہ نواز رانجھا کا پارٹی اجلاس سے خطاب
    حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں ضلع سرگودہا پارٹی کا ہر اول دستہ ثابت ہو گا
    حکومت اس وقت سے ڈرے جب تحریک کی باگ دوڑ جہاں دیدہ سیاسی قیادت کی بجائے بھوکے بپھرے عوام کے ہاتھ میں ہوگی۔

  • ملتان : ڈولفن پولیس نے بہادری کی مثال قائم کر دی

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈولفن فورس ملتان نے بہادری کی ایک نئی مثال قائم کر دی 3 ڈکیت کو اپنی جان کی پرواہ نا کرتے ہوے پکڑا جنہوں نے ڈولفن فورس پر سیدھے فائر کیے لیکن پھر بھی ڈولفن فورس کے جوانوں نے بہادری کا مظاھرہ کرتے ھوے ان کو پکڑا اور ان سے 2 پسٹل برآمد کیے ۔رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد