Baaghi TV

Blog

  • آرمی چیف سے روس کی بری فوج کے سربراہ جنرل اولیگ کی ملاقات، سکیورٹی کے شعبے میں‌ تعاون پر بات چیت

    آرمی چیف سے روس کی بری فوج کے سربراہ جنرل اولیگ کی ملاقات، سکیورٹی کے شعبے میں‌ تعاون پر بات چیت

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کی بری فوج کے سربراہ جنرل اولیگ نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی کےشعبے میں تعلقات اورتربیت پربات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ممالک میں تعاون خطے کے امن واستحکام کوفروغ دینے میں مدد دے گا،

    ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات سے خطے کی اقتصادی ترقی بھی ہوگی، پاکستان باہمی تعاون اورتعلق پریقین رکھتاہے، اس موقع پر روس کی بری فوج کے سربراہ جنرل اولیگ نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور دہشتگردی کے خلاف اس کی کامیابیوں کوسراہا.

  • قصور کی سب سے بڑی شوگر مل کی نیلامی کی تیاریاں

    قصور کی سب سے بڑی شوگر مل کی نیلامی کی تیاریاں

    پتو کی:-
    پتوکی شوگرمل کو فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور کی قدیم اور سب سے پرانی پتوکی شوگر مل کو فروخت کیا جا رہا ہے ۔ اس اقدام سے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ باضابطہ اعلان چند روز میں ہوگا۔ معتبر اور باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پتوکی شوگر مل کے مالکان مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں اس لئے انہوں نے پتوکی شوگر مل کو فروخت کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جس کا باضابطہ اعلان چند روز میں کر دیاجائیگا پتوکی شوگر مل کی فروخت کے فیصلہ کے بعد شوگر مل کے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم شوگر مل مالکان اس فیصلہ کو ابھی تک خفیہ رکھ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ چند روز میں شوگر مل کی فروخت کا باضابطہ اعلان کر کے انہیں نئے مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

  • شاباش گجرات پولیس: 7 سالہ بچے کے قتل ایک ہفتے کے اندر گرفتار

    شاباش گجرات پولیس: 7 سالہ بچے کے قتل ایک ہفتے کے اندر گرفتار

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ٹبی سیکھواں کے سات سالہ زنیر کے قاتل ایک ہفتہ کے اندر گرفتار،سگی چچی نے ملازم کے ساتھ مل کر معصوم بچے کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ27.06.19کوتھانہ صدر گجرات کے موضع ٹبی سیکھواں میں انتہائی دردناک واقعہ پیش آیا۔ بیرون ملک سعودی عرب مقیم محمد بشارت کے سات سالہ معصوم بچے کا دن دیہاڑے انتہائی سفاکی سے گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔اس دردناک واقعہ نے پورے علاقہ کو افسردہ کردیا اور لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تھانہ صدر گجرات پولیس نے مقتول کی والدہ شائستہ پروین کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے وقوعہ کی بابت ڈی پی او گجرات سید علی محسن کو آگاہ کیا۔جس پر ڈی پی او گجرات نے سنگدل قاتلوں کی فوری گرفتار ی کیلئے ڈی ایس پی ریاض الحق کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر بابر زمان کو خصوصی ٹاسک دیا اور ہدائیت دی کہ سفاک قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سز ا دلوائی جائے۔جو پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کا رلاتے ہوئے وقوعہ کے اصل ملزمان کوچند یوم کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان میں منیر احمد ولد غلام محمد قوم مصلی سکنہ چک نمبر 8بھیرہ حال مقیم ٹبی سیکھواں اور مسماۃ عاصمہ زوجہ محمد آصف قوم جٹ سکنہ دیہہ شامل ہیں۔ ملزمہ عاصمہ نے دوران انٹیروگیشن اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس کی مدعیہ کے ساتھ ناچاقی تھی جس کی بنا پر اس نے مدعیہ کو سبق سکھانے کیلئے معصوم بچے کو قتل کرنے کا گھناؤنہ منصوبہ بنایا۔جس میں اس کا ملازم منیر احمد بھی شامل تھان۔دونوں نے مل کر درانتی سے معصوم زنیر کا گلہ کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

  • بیرون ملک کیوں گئے؟کس کے پاس گئے؟ تفصیلات فراہم کرنا لازم قرار دیدیا گیا

    بیرون ملک کیوں گئے؟کس کے پاس گئے؟ تفصیلات فراہم کرنا لازم قرار دیدیا گیا

    اسلام آباد: ڈالر کی سمگلنگ روکنے کے لیے حکومت نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے نئی شرائط عائد کردیں.اس پالیسی کے مطابق بیرون ملک سفر کرنا ہے تو سب کچھ بتانا ہوگا۔ کہاں گئے؟ کیوں گئے؟ کس کے پاس گئے؟ ساتھ کیا لے کر گئے؟ امیگریشن حکام نے یکم جولائی سے مسافروں کی معلومات جمع کرنا شروع کر دیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کو کسٹمز ڈیکلریشن فارم میں اپنا نام، تاریخ پیدائش، پاسپورٹ نمبر، قومیت اور وزیٹنگ ملک کا نام لکھنا ہوگا۔ یہ بھی بتانا ہوگا کہ دورہ ذاتی، سرکاری، کاروباری یا سیاحت کیلئے تھا اور سپانسر کی معلومات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔

    امیگریشن حکام کے مطابق مسافروں کو مختلف ممالک میں دورے کی معلومات اور اگر اپنے ساتھ جیولری، قیمتی پتھر اور زرمبادلہ لے جا رہے ہیں تو اس کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔یہ اقدام ڈالر سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف اے ٹی ایف کے مطالبے پر کیا گیا ہے۔ امیگریشن حکام نے یکم جولائی سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔

  • جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانسیسی نیشنل ڈیفنس کی سیکرٹری جنرل کی ملاقات، فوجی رابطے بڑھانے پر اتفاق

    جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانسیسی نیشنل ڈیفنس کی سیکرٹری جنرل کی ملاقات، فوجی رابطے بڑھانے پر اتفاق

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس کی نیشنل ڈیفنس وسیکیورٹی کی سیکرٹری جنرل مسزکلیئرلینڈیزنے ملاقات کی ہے جس میں‌ باہمی امور پر تبادلہ خٰیال کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق جی ایچ کیو میں‌ ہونے والی ملاقات میں دفاعی اورسیکیورٹی تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا، آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف اور فرانس کی نیشنل ڈیفنس وسیکیورٹی کی سیکرٹری جنرل مسزکلیئرلینڈیز کے مابین ہونے والی ملاقات میں فوجی سطح پررابطے بڑھانے سے متعلق بھی گفتگو کی گئی.

    ملاقات کے دوران فرانس کی نیشنل ڈیفنس وسیکیورٹی کی سیکرٹری جنرل نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے کردارکو سراہا ہے.

  • نواز شریف کا کھانا کہاں‌ سے آرہا ہے اور آج کیا کھایا؟ ترجمان وزیر اعلیٰ‌ نے بتا دیا

    نواز شریف کا کھانا کہاں‌ سے آرہا ہے اور آج کیا کھایا؟ ترجمان وزیر اعلیٰ‌ نے بتا دیا

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ اے پی سی کی ناکامی سے پریشان ہے. ن لیگ کے اراکین سے4، 5 ماہ سے رابطے میں تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہاکہ نوازشریف کےگھرسےآج بھی کریلےگوشت،چاول اورسادہ گوشت آئےہیں. یہ جھوٹ ہے کہ نوازشریف کا گھرسےکھانا آنا بند ہوگیا ہے. ڈاکٹر جیل میں‌ نواز شریف کے پاس جاتے ہیں اورگپ شپ لگا کرباہر آ جاتے ہیں. نوازشریف کوآج بھی گھر سے کھانا ملا ہے.

    شہباز گل نے کہاکہ نوازشریف کیلئےجیل میں21کارڈیالوجسٹ موجود ہیں. ارس ٹریڈنگ کرنی ہوتی توایک ایک کرکےسب کوشامل کرلیتے.

  • پاکستان تحریک انصاف کا پہلا بجٹ ۔۔۔ زین خٹک

    پاکستان تحریک انصاف کا پہلا بجٹ ۔۔۔ زین خٹک

    پاکستان تحریک انصاف نے اپنا پہلا بجٹ ایوان سےمنظور کروایا۔ یہ بجٹ گو کہ مشکل ترین معاشی حالت میں پیش کیا گیا لیکن اس سے عمران خان کے وژن، سوچ اور عوام دوست پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اپوزیشن نے بجٹ کو سنے اور پڑھے بغیر مسترد کردیا۔ اور مافیا کے ساتھ ملکر مسلسل پروپیگنڈہ اور افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ آج تک نہ تو اپوزیشن مگر نہ ہی کسی مافیا نے وفاقی بجٹ کو پڑھنے کی کوشش کی۔ اس سے زیادہ افسوس اس بات پر کہ سادہ لوح عوام جن کی خاطر عمران خان نے اپنی پرکشش اورآرام دہ زندگی کو خیر باد کہہ کر ان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ بھی کبھی کبھار ان کی باتوں میں پھسل جاتے ہیں۔ موجودہ بجٹ غریب دوست بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں سب سے زیادہ سہولیات اور مراعات غریب عوام کے لیے ہیں۔ موجودہ بجٹ کے چند اہم نکات درج ذیل ہیں۔
    54000 تک ماہانہ تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں۔
    1 تا 16 سکیل کےوفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد جبکہ 17 تا 20 سکیل کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ
    انڈسٹری کے فروغ کے لیے 80 بلین مختص تاکہ نوجوانوں کے لیے نوکریاں پیدا ہو۔
    انصاف ہاؤسنگ سیکم
    15 ملین غریب لوگوں کےلئے انصاف صحت کارڈز کا اجراء
    توانائی کے شعبے کے لیے 80 بلین مختص
    معذور افراد کے لیے کنوینس الاونس 1000 روپے سے بڑھ کر 2000 روپے ماہانہ مقرر
    قرآن مجید کی اشاعت کے لیے اعلی کوالٹی کے کاغذات پر ڈیوٹی معاف
    کم از کم ماہانہ تنخواہ 17500مقرر
    قبائلی اضلاع کے لیے 110 بلین مختص
    انسانی تعلیم وترقی کے لیے 58 بلین مختص
    کامیاب جوان پروگرام کے لیے 110 بلین مختص
    46 بلین کراچی کے لیے مختص
    کوئٹہ کی ترقی کے لیے 41 بلین کا پراجیکٹ 30 بلین پانی اور خوبصورتی کے لیے
    عورتوں اور بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے 500 کفالت سنٹروں کا قیام
    ہر ماہ 80000 لوگوں کو سود کے بغیر قرضوں کی فراہمی
    راشن کارڈز کے ذریعے 1 ملین لوگوں کو خوراک کی فراہمی
    75 فیصد صارفین بجلی 300 سے کم یونٹ استعمال کرتے ہیں۔ ان صارفین کے لیے 200 بلین سبسڈی ،
    کیا کبھی ان نکات پر کسی نے بات کی ہے؟ کیا میڈیا نے کبھی ان نکات کے بارے عوام کو آگاہ کرنے کا فریضہ سرانجام دیا ہے؟ کیا کبھی کسی سماجی تنظیم نے غریب پرور بجٹ پر مباحثہ کا انعقاد کیا ہے؟ افسوس کہ یہاں بغض عمران خان کی وجہ سے اپوزیشن اور مافیا نے اس بجٹ کے غریب دوست نکات پر بات نہیں کی۔ الٹا جھوٹی خبروں، افواہوں، اور پروپیگنڈہ کے ذریعے عوام کو حکومت وقت سے متنفر کرنے کی کوشیشیں کی جا رہی ہیں۔ کیونکہ اسی پروپیگنڈے، جھوٹ اور افواہوں کی پشت پر اپنی کرپشن کو چھپا رہے ہے۔ان کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اپنی کرپشن کو چھپا نہیں سکتے۔
    موجودہ انتہائی مشکل معاشی حالات میں عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر حماد اظہر کا شکریہ ادا نہ کرنا کنجوسی ہوگی۔

  • یونائیٹڈ پشتون سوسائٹی 10 جولائی کو لندن میں پروگرام کرے گی، شاہ محمود قریشی مہمان خصوصی ہوں‌ گے

    یونائیٹڈ پشتون سوسائٹی 10 جولائی کو لندن میں پروگرام کرے گی، شاہ محمود قریشی مہمان خصوصی ہوں‌ گے

    لندن میں‌ یونائیٹڈ پشتون سوسائٹی کے زیراھتمام 10 جولائی کو ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں‌ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مہمان خصوصی ہوں‌ گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ پروگرام لندن میں‌ ساؤتھ ھال میں ھوگا. اس پروگرام میں‌ گورنر کے پی کے شاہ فرمان، ھائی کمشنر برطانیہ نفیس زکریا، فیڈرل منسٹر شہریار آفریدی اور برطانوی مسلم ایم پیز ، لارڈرز اور میرز شریک ہوں‌ گے.

    پروگرام کا انعقاد یونائیٹد پشتون سوسائٹی یوکے کی جانب سے کیا جارہا ہے. واضح‌ رہے کہ یہ پروگرام پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر کیا جارہا ہے. خٰبر پختونخواہ کے گورنر شاہ فرمان اور شہر یار آفریدی بھی پروگرام میں ان کے ہمراہ ہوں‌ گے.

  • دنیاپور : پولیس کی کرائم میٹنگ

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی ایس پی آفس دنیاپور میں کرائم میٹنگ

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی آفس دنیاپور میں کرائم میٹنگ منعقد کی گئی جس کی سربراہی ڈی ایس پی دنیاپور جواد سخا نے کی میٹنگ میں تھانہ سٹی دنیاپور کے ایس ایچ او قمر ضیاء ، منظور احمد ایس آئی، بشیر احمد ایس آئی، خالد اے ایس آئی ، سیف ایس آئی اور محرر فیاض حسین نے شرکت کی

  • رانا ثناء اللہ کو کب اور کیسے معلوم ہوا کہ ان کی گاڑی میں ہیروئن ہے؟ قمر الزمان کائرہ نے حیران کن دعویٰ کر دیا

    رانا ثناء اللہ کو کب اور کیسے معلوم ہوا کہ ان کی گاڑی میں ہیروئن ہے؟ قمر الزمان کائرہ نے حیران کن دعویٰ کر دیا

    پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوہیڈ کوارٹرلے جا کر بتایا گیا کہ آپ سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق قمر الزمان کائرہ نے کہاکہ بات سمجھ نہیں آتی کہ حکومت چاہتی کیاہے. قومی اسمبلی میں بلاول بھٹوکیخلاف کورم کےبغیرقراردادپاس کی گئی.

    انہوں‌ نے کہاکہ آصف زرداری کی گرفتاری اوربلاول بھٹوکوملوث کرنےکی مذمت کرتےہیں. واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری جعلی اکاونٹ کیس میں گرفتار ہیں، جن کے اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق و دیگر کے بھی پرڈوکشن آرڈر جاری ہو چکے ہیں.