Baaghi TV

Blog

  • ممکنہ غیر معمولی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

    فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ ڈویژن بھر میں دریاؤں کی طغیانی اورممکنہ غیر معمولی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے بطریق احسن نپٹنے کیلئے تمام محکمے اپنی تیاریوں اور ذمہ داریوں میں کوئی کوتاہی نہ کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالات میں متاثرہ افراد کی جان ومال کے تحفظ میں کوئی دقت یا مشکل پیش نہ ہو۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران فلڈ کنٹرول پلان پر عملدرآمد کی تفصیلات کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اللہ ڈوگر،ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری،محکمہ انہار کے افسران سمیت دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو،میاں محسن رشیداورسید امان انورقدوائی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ڈویژنل کمشنرنے ضلع جھنگ اور چنیوٹ کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ دریائے جہلم اورچناب میں پانی کے بہاؤپر گہری نظر رکھیں۔اس ضمن میں محکمہ انہار کے افسران کو بھی متحرک رکھا جائے تاکہ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی صورت میں ممکنہ متاثرہ آبادیوں کوقبل ازوقت محفوظ مقامات پرمنتقل کرکے ان کی ضروری دیکھ بھال کی جاسکے۔انہوں نے تریموں ہیڈ پر پانی کے اخراج کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلڈ کنٹرول انتظامات ہمہ وقت چوکس رہنے چاہیں۔انہوں نے ممکنہ سیلاب سے قبل،دوران سیلاب اور بعداز سیلاب کی تمام تر تیاریوں وانتظامی امور کو کماحقہ پورا رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیلاب کی صورت حال میں متاثرین کا خصوصی خیال رکھا جائے اس ضمن میں امدادی سرگرمیوں اور ریلیف کیمپس کے قیام کامعیاراعلیٰ ہونا چاہیے۔انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کو مویشیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی مہم کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت کی طرف سے ایمرجنسی میڈیکل سروسز کی فراہمی کے انتظامات کو بھی الرٹ رکھا جائے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ فلڈ کنٹرول کے حوالے سے شہری علاقوں میں واسا،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیز،ٹاؤن کمیٹیز کے افسران اپنی تیاریوں کو جامع اور ان پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کویقینی بنائیں تاکہ ممکنہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری اخراج اور شاہرات کو کلیئر کرکے شہریوں کو تیز رفتار ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے کے افسران سے کہا کہ طوفان بادوباراں کے دوران گرنے والے درختوں کو فوری ہٹانے اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ماحول خوشگوار رہے۔انہوں نے ڈویژن کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ڈی واٹرنگ سیٹس،کشتیوں،جنریٹرز،ڈوزرز،کرینز اوردیگر مشینری کو چالو حالت میں چوکس رکھنے اور انہیں سیلابی خطرہ کے مقام پر متعین کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریسکیو 1122سمیت ایمرجنسی سروسز کے لئے ادارے امدادی کارروائیوں میں مربوط حکمت عملی کو یقینی بنائیں جبکہ ڈویژن،ضلع،تحصیل،محکمہ انہار،واسا،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیز کے دفاتر میں کنٹرول رومز بھی فعال رہنے چاہیں۔

  • فیصل آباد میں موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: ساہیانوالہ کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

    فیصل آباد کے علاقہ ساہیانوالہ کے قریب موٹروے پر تیزرفتاری کے باعث ٹرک اور وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلیے الاٸیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین سمیت 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں جن کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔ مسافر وین میں سوار فیملی 136 رب چک جھمرہ کے رہاشی ہیں۔

  • زرداری و دیگر کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    زرداری و دیگر کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    آصف زرداری سمیت دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف نواز نامی شہری کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں سابق صدر آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور، پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز،آغا سراج درانی کے پروڈکشن آرڈر کو چینلج کیا گیا ہے. درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کےدوران جاری پروڈکشن آرڈرکالعدم قراردئیے جائیں.

    درخواست گزار نے کہا ہے کہ احتساب عدالتوں نےملزمان کوجسمانی ریمانڈپرنیب کےحوالےکیا،متعلقہ اسمبلیوں کے اسپیکرز نےملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے، پروڈکشن آرڈرانتظامی حکم ہے جوعدالتی احکامات سے بالاتر نہیں ہو سکتا ، عدالتی احکامات کے ہوتے ہوئے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوسکتے، اسپیکرزکی جانب سے جاری پروڈکشن آرڈرزکی کوئی قانونی حیثیت نہیں اس لئے پروڈکشن آرڈر کو کالعدم قرار دیا جائے .

     

    واضح رہے کہ جعلی اکاونٹ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد انہیں نیب نے گرفتا ر کیا ہوا ہے.

    حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کر لیا، احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کا ریمانڈ بھی دیا ہے لیکن اس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی چوھدری پرویز الہیٰ نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں، دوسری جانب حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے وعدہ معاف گواہ بن کر حمزہ شہباز کے خلاف بیان مجسٹریٹ کو ریکارڈ کروا دیا ہے .

  • وہاڑی : عدم توجہ کی وجہ سے عوامی منصوبہ تباہی کا شکار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کروڑوں روپے کی لاگت سے 1989میں تعمیرکی جانے والی میونسپل پبلک لائبریری کی بلڈنگ تباہی وبربادی کاشکار۔لائبریری میں میں موجود متعدد کتابیں دیمک کا شکار ہوگئیں اے سی اور ای لائبریری کے کیمپیوٹر ناکارہ ہوگئے طالب علم درختوں کے نیچے بیٹھ کر مطالعہ کرنے پر مجبور ہیں لائبریری کے جنگلہ کے ساتھ جانور باندھے جانے لگے بلڈنگ میں بلیاں آزادانہ گھومتی نظر آتی ہیں۔

    وہاڑی کے تعلیم یافتہ لوگوں کیلئے قائم کی جانے والی پبلک لائبریری زبوں حالی کا شکار ہوگئی 2004 کے بعد سے آج تک میونسپل کمیٹی کے ذمہ داروں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے لائبریری کی بلڈنگ جگہ جگہ سے اکھڑ چکی ہے کتابوں کو دیمک چاٹ رہی ہے اور بلڈنگ کے اندر بلیاں دندتاتی پھرتی ہیں جبکہ بلڈنگ کے باہر جنگلہ کے ساتھ لوگوں نے جانور باندھ رکھے ہیں اے سی خراب ہونے کی وجہ سے لائبریری سے استفادہ حاصل کرنے والے طالب علم کتابیں حاصل کر کے لائبریری کے باہر درختوں کے نیچے بیٹھ کر مطالعہ کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ای لائبریری کے کیمپیوٹرز پرانے ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہوچکے ہیں۔ لائبریرین فاروق احمد قیصر کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی ہمیں کوئی فنڈ فراہم نہیں کر رہی ہے تاکہ ہم خود اس کی رینوویشن کراسکیں اور نہ ہی خود لائبریری کے مسائل خود حل کرتی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو کچھ عرصہ کے بعد لائبریری کی عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہوجائے گی۔

  • سعودی نیول فورس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

    سعودی نیول فورس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

    سعودی نیول فورس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

    تفصیلات کےمطابق ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل سعودی نیول فورس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا
    وفد کے سربراہ ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث رہے

    واضح رہے چند روز قبل نیول اکیڈمی منوڑہ میں 111 ویں مڈشپ مین اور20 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈہوئی، 77 مڈشپ مین اور 98 شارٹ سروس کمیشن کیڈٹس بشمول 25 خواتین کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی سعودی نیوی کے سربراہ وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغوفیلی تھے .سعودی نیول چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیاتھا

  • رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت ہے

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں ،رانا ثناء اللہ پر لگائے جانے والے الزام بھوانڈا الزام ہیں .

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ایسی چیز برآمد کرنے کا دعوی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں گی

    آصف زرداری نے مزید کہا کہ کیا رانا ثناء اللہ اپنی گاڑی میں منشیات لے کر جائیں گے، مجھ پر بھی ایسا ہی کیس بنایا گیا تھا، مجھے اس سے نکلتے ہوئے پانچ سال لگ گئے تھے .

    آصف زرداری نے مزید کہا کہ میرے کیس کی سزا بھی موت تھی، رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا بھی موت ہے

    راناثناءاللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کرسامنے آ گیا، شہباز شریف

    واضح رہے کہ اے این ایف کی جانب سے ن لیگی ایم این اے رانا ثنا اللہ پردرج مقدمہ میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کی دفعہ سیکشن 9 لگایا گیا ہے جس کے مطابق ملزم کو دس کلو یا اس سے بھی زیادہ منشیات،ہیروئن برآمد ہونے پر عمر قید یا سزائے موت دی جا سکتی ہے .

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ روز اے این ایف نے گرفتار کیا تھا ، اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے.

  • غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

    غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

    سرگودھا.نیب نے ضلع سرگودھا میں غیر قا نو نی قرار دی گئی 137 ہاﺅسنگ سکیموں کے معاملات کی چھا ن بین شروع کر دی ہے ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے قوائد و ضوابط کی خلا ف ورزی کر کے مہنگے داموں پلاٹ فروخت کر کے شہریوں کو لوٹنے والے ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکا ن کو ٹیکسوں کی مد میں بھار ی جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ بیشتر کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر کی 137 ہاﺅسنگ سکیموں کو قوائد و ضوابط کی خلا ف ورزی پر غیر قانونی قرار دے دیا تھا اور پلاٹوں کی خر ید و فروخت پر پا بند ی عائد کر دی تھی ۔ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکا ن نے اس اقدام کو غیر قا نو نی قرار دیتے ہوئے قا نو نی چارہ جو ئی کا فیصلہ کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق اب حسا س اداروں کی نشا ند ہی پر نیب نے غیر قا نو نی ہاﺅسنگ سکیموں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے اور معاملات کی چھا ن بین شروع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ان میں اہم سیا سی شخصیات کی ہاﺅسنگ سکیمیں بھی شامل ہیں جنہو ں نے قوائد و ضوابط کو بالا ئے طا ق رکھتے ہوئے ہاﺅسنگ سکیمیں بنا کر شہریوں کو مہنگے داموں پلا ٹوں کی فروخت کا کا م شروع کیا ۔بعض ہاﺅسنگ سکیموں نے تو محض تشہیر ی مہم کر کے ہی پلاٹوں کی خر ید و فروخت شروع کر دی تھی ۔حکومت نے نہ صر ف ان ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکان کو انکم ٹیکس کی مد میں بھا ر ی جر مانے کر نے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ قوائد و ضوابط کی خلا ف ورزی پر ان کے خلا ف قانون کے مطابق کاروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بالکل تبا ہ ہو کر رہ گیا ہے ۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان ہاﺅسنگ سکیموں میں سینکڑوں شہری پلاٹ خر ید چکے ہیں لیکن رجسٹریوں پر پا بند ی ہو نے کے باعث یہ شہر ی سخت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ پلاٹ فروخت کر نے کی اجا زت دی جا ئے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 15سال سے پلاٹوں کی غیر قا نو نی خر ید و فروخت کرنے کا سلسلہ جا ر ی تھا ۔

  • جلال پور پیروالا : حادثے میں ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی

    جلال پور پیروالا (نمائندہ باغی ٹی وی) کے علاقےدین پور بستی کے قریب ٹرالر الٹ گیا ۔ایک شخص جان بحق ۔اور 2 افراد شدید زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق جلال پور پیر والا دین پور بستی کے قریب ٹرالر کو حادثہ پیش آیا ہے ۔اس حادثہ میں ایک شخص جان بحق جبکے 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔مزید معلومات کے مطابق حادثہ چلتے ٹرالر میں ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا ۔ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ٹرالر کنٹرول سے باہر ھو گیا اور گہری کھائی میں جا گرا ۔اس واقعہ کی اطلاح ملتے ہی ریسکیو 1122 سروس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جلال پور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد

  • بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد کھلبلی مچ گئی

    بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد کھلبلی مچ گئی

    بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے کہ انہیں بم سے اڑا دیا جائے گا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش سے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی جین کو خط موصول ہوا جس میں امت شاہ اور انہیں طم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی

    بی جے ہی کی رکن اسمبلی لینا جین کے دفتر میں ایک خط پہنچایا گیا جس میں بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی اور کہا گیا کہ اگر وہ مدھیہ پردیش کے اس ضلع میں آئے تو انہیں رکن اسمبلی سمیت بم سے اڑا دیا جائے گا ،خط میں گنجبا ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ اور اسپتال پر بھی دھماکے کرنے کی دھمکی دی گئی ہے.

    بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ کو دھمکی کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی، بھارت کے سیکورٹی اداروں نے خط کو تحویل میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ یہ خط کہاں سے آیا اور کس نے بھیجا، متعلقہ علاقوں میں سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے جبکہ بھارتی وزیر داخلہ کی سیکورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے.

    واضح رہے کہ امت شاہ بھارت کی حکمران جماعت کے صدر اور بھارتی وزیراعظم مودی کے انتہائی قریبی ہیں

  • لندن میں ایک شخص جہاز سے گرگیا

    لندن میں ایک شخص جہاز سے گرگیا

    لندن میں جہاز سے گر کر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والا شخص غیر قانونی طریقے سے سفر کررہا تھا۔

    تفصیل کے مطابق لندن کے جنوبی علاقے میں ایک گھر کے باہر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ مرنے والا شخص جہاز کے لینڈنگ گئیر سے گرا اور وہ غیرقانونی طریقے سے نجی پرواز پر سوار ہوا تھا۔
    ٕ

    علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ اس نے کسی زور دار چیز کی اونچائی سے گرنے کی آواز سنی جس پر گھبرا کر گھر سے باہر آکر دیکھا تو ایک شخص کی خون آلود لاش پڑی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ کینیا کے شہر نیروبی سے اڑنے والی پرواز میں پیش آیا۔ جہاز کے لینڈنگ گئیر سے ایک بیگ، پانی کی بوتل اور کھانے کی اشیاء بھی ملیں ہیں۔

    مقامی پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹمارٹم کرایا جائے گا جبکہ ائیر لائن حکام نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور لاش کی شناخت جاری ہے۔