Baaghi TV

Blog

  • ملکی ترقی کیلئے زراعت کی ترقی ضروری، جہانگیر ترین

    ملکی ترقی کیلئے زراعت کی ترقی ضروری، جہانگیر ترین

    تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جب تک زراعت کی ترقی کیلئے کام نہیں ہوگا، ملک ترقی نہیں کرے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین نے وفاقی وزیر زراعت محبوب سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ10سال سےزراعت پرتوجہ نہیں دی گئی،زراعت پرپیسے خرچ کئے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتے .

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ زراعت کےشعبہ کی پیداواربڑھانے کاپلان ہے،زرعات کی ترقی کے لئے ورکنگ گروپ بنائے گئے ہیں. ہم نےمنصوبےکوزراعت گروتھ ایمرجنسی کانام دیا ہے ، جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ زراعت کے 13 منصوبوں پر کام جاری ہے، حکومت زراعت کی ترقی کے لئے جو منصوبے لائی اس سے مثبت تبدیلی آئے گی، زرعی ایمرجنسی پروگرام 309 ارب روپے مالیت کا ہے، گزشتہ سال 4 ارب کی زرعی مصنوعات درآمد کی.

    جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ زراعت کے ساتھ کاشتکارکا بھی براحال ہوگیا،کاشتکار کے لئے منافع کمانا ختم اورگھروں کے چولہے بجھا دئیے گئے،وفاقی حکومت15سے18ارب سندھ کو دینےکے لئے تیارہے، بارانی علاقوں میں ڈیم بنائیں گے.
    سندھ حکومت بھی ملکی ترقی کےلئےکام رکھے

  • شاہ زین بگٹی کی این اے 259 سے کامیابی کا نوٹفکیشن واپس

    شاہ زین بگٹی کی این اے 259 سے کامیابی کا نوٹفکیشن واپس

    جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ بلوچ رہنما شاہ زین بگٹی کی این اے 259 سے کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ زین بگٹی کے خلاف آزاد امیدوار طارق محمود نے درخواست دی تھی، الیکشن ٹربیونل نے طارق محمود کے حق میں فیصلہ دے دیا اور شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا.

    الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کروائی جائے گی جس کے بعد کامیابی کا نوٹفکیشن جاری کیا جائے گا.

    واضح رہے کہ شاہ زین بگٹی این اے 259 سے کامیاب ہوئے تھے ،طارق محمد کیتھران نے دھاندلی پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا پھر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

  • سرگودہا نوری گیٹ بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکے آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے

    سرگودہا نوری گیٹ بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکے آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا کے پر رونق بازار نوری گیٹ پہ بجلی کا ٹرانسفرمر پھٹنے سے قریبی دکان میں گیس سلنڈر پھٹ گئے جس سے آگ لگ گئی تفصیلات کے مطابق آگ نے قریبی کھڑے چنگ چی رکشوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے 6 چنگ چی رکشے جل کر خاکستر ہو گئے اور قریبی کھڑے 3 موٹر سائیکل بھی جل گئے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

  • سیالکوٹ پولیس نے لاپتہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) پولیس نے لاپتہ بچے کو والدین سے ملوا دیا زرائع کے مطابق پانچ سالہ اکمل والدین کے ہمراہ جھنگ سے سیالکوٹ مہمان آیا ہوا تھا کہ گلی میں کھیلتے ہوئے راستہ بھول گیا بچے نے مقامی پولیس کو بتایا کہ وہ جھنگ کا رہایشی ہے جس پر پولیس نے جھنگ کے سوشل میڈیا کے زریعے بچے کی تصویر وائرل کی اور اس طرح بچے کے والدین تک رسائی حاصل کی بچے کے ورثا نے ڈی پی او سیالکوٹ کا شکریہ ادا کیا یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ڈی پی او سیالکوٹ کی بہترین حکمت عملی سے چار سال قبل گم ہونے والے شیخوپورہ کے بچے کے والدین تک رسائی حاصل کی گئی تھی،،،
    شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس دلچسپی لے تو معاشرے میں بہتری آ سکتی ہے

  • جھکیں گے نہ بکیں گے، احسن اقبال نے ایسا کیوں کہا؟

    جھکیں گے نہ بکیں گے، احسن اقبال نے ایسا کیوں کہا؟

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نیب کی جانب سے طلبی کے رد عمل میں کہا ہے کہ ان ہتھکنڈوں سے جھکیں گے نہ بِکیں گے .

    احسن اقبال بھی حاضر ہو، نیب نے طلب کر لیا

    نواز شریف سے نیب ٹیم کرے گی تحقیقات،وہ بھی جیل میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سب پاکستانیوں کو دعوت ہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ دیکھیں، 25برس میں نصف بھی کھیلوں کی سہولتوں کا ڈھانچہ تعمیرہوا ہوتو پیش کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کے تمام منصوبے نوازشریف اورمسلم لیگ ن کا گناہ ہیں.

    ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بننے کے بعد احسن اقبال نے پہلا کیا کام کیا؟

    واضح رہے کہ نیب نے مسلم لیگ نے رہنما احسن اقبال کو کل بدھ کو طلب کر لیا، احسن اقبال کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر طلب کیا گیا ہے.

    بجٹ کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ احسن اقبال نے ایسی پیشنگوئی کی کہ ہر پاکستانی سر پکڑ لے

    نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوں‌، احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا، اربوں روپے کے سپورٹس سٹی تعمیر کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، سپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

  • محکمہ صحت چنیوٹ عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

    محکمہ صحت چنیوٹ عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

    چنیوٹ
    محکمہ صحت چنیوٹ عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام موضع باہیوال کی سرکاری ڈسپنسری چار دیواری اور طبی سہولتوں سے محروم ڈاکٹرز نایاب عوام پریشان کوئی پرسان حال نہ رہا
    چنیوٹ میں طبی سہولیات کا فقدان شدت اختیار کرنے لگا محکمہ صحت چنیوٹ عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے میں بری طرح ناکام چنیوٹ کے نواحی گاؤں موضع باہیوال میں بنائی گئی سرکاری ڈسپنسری چاردیواری کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولتوں سے محروم مقامی علاقہ مکینوں کے لئے ڈاکٹرز نایاب جبکہ سرکاری ڈسپنسری کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ صحت چنیوٹ کے متعلقہ افسران کی مبینہ غفلت کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہوکر رہ گئے ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق محکمہ صحت اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی جانب سے موضع باہیوال کے عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب صوبائی وزیر صحت سے سرکاری ڈسپنسری کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے

  • رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    مسلم لیگ ن پنجاب کے‌ صدر رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمے اور گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے.

    رانا ثناء اللہ کو کس جیل منتقل کیا گیا اور کیا سہولیات ملیں گی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے قرارداد جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رانا کی گرفتاری نام نہاد جمہوری حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، کومت رانا ثناءاللہ کے خلاف کرپشن کا ایک ثبوت بھی تلاش نہیں کر سکی، رانا ثناء اللہ کو نالائق حکومت کا مکر چہرہ قوم کے سامنے لانے کی سزا دی گئی۔ یہ ایوان رانا ثناءاللہ کی جعلی مقدمے میں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے.

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو آج عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ،رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

     

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ روز اے این ایف نے گرفتار کیا تھا ، اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے.

  • آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 15 جولائی تک توسیع

    آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 15 جولائی تک توسیع

    احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری سے پارک لین میں تحقیقات کی جازت دے دی ،عدالت نے زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 15 جولائی تک توسیع کر دی

    زرداری و دیگر کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کوجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پراحتساب عدالت میں پیش کردیا گیا .کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کر رہے ہیں .نیب پراسیکیوٹر سردارمظفرعباسی نے عدالت میں کہا کہ پارک لین کیس میں بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے، 27اپریل کوچیئرمین نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، کل آصف زرداری کو پارک لین کیس میں گرفتار کیا ،نیب نےپارک لین کمپنی کیس میں آصف زرداری کے14روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعا کر دی .جج ارشد ملک نے پارک لین کیس میں آصف زرداری سے پوچھ گچھ کی اجازت دے دی،.عدالت نے نیب کو کہا کہ جو تحقیقات زیر التوا ہےیں وہ کر لیں آصف زرداری نے کہا کہ مجھے طویل ریمانڈ سے کوئی مسئلہ نہیں

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ نیب والے بتادیں اورکون کون سے کیس میں آصف زرداری کو گرفتار کرنا ہے . جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس مرحلے پرنہیں بتا سکتے کہ کتنے کیسز میں گرفتار کرنا ہے

  • رانا ثناء اللہ کو کس جیل منتقل کیا گیا اور کیا سہولیات ملیں گی؟ اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کو کس جیل منتقل کیا گیا اور کیا سہولیات ملیں گی؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن پنجاب کے گرفتار صدر رانا ثناء اللہ کو کیمپ جیل پہنچا دیا گیا

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو آج اے این ایف حکام نے عدالت میں پیش کیا، عدالت نے رانا ثناء اللہ و دیگر چھ ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا جس کے بعد اے این ایف حکام نے رانا ثناء اللہ کو کیمپ جیل پہنچا دیا

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ایسی چیز برآمد کرنے کا دعوی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں گی

    جیل ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ روز اے این ایف نے گرفتار کیا تھا ، اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے.