Baaghi TV

Blog

  • شہید کا جسد خاکی حاصل کرنے کیلئے کشمیریوں‌ کا بھارتی فوج پر دھاوا، زبردست پتھراؤ

    شہید کا جسد خاکی حاصل کرنے کیلئے کشمیریوں‌ کا بھارتی فوج پر دھاوا، زبردست پتھراؤ

    مقبوضہ کشمیر کے بڈگام ضلع میں شہید نوجوان کو جسد خاکی حاصل کرنے کیلئے کشمیریوں نے بھارتی فوج پر دھاوا بول دیا اور زبردست پتھراؤ کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بڈگام کے چاہ ڈورہ علاقہ میں کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں‌ پر نکل آئی اور بھارتی فورسز کی طرف سے نام نہاد سرچ آپریشن ختم کرنے اور شہید کا جسد خاکی ان کے حوالے کرنے کیلئے شدید پتھراؤ‌کیا. اس دوران بھارتی فورسز نے نہتے مظاہرین پر اندھا دھند پیلٹ گن کے چھرے برسائے، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا تاہم بعد میں بھارتی فوج نے مجبور ہو کر شہید کشمیری نوجوان کا جسد خاکی اس کے لواحقین اور مقامی کشمیریوں‌ کے حوالے کر دیا.

    رپورٹ کے مطابق شہید نوجوان کا نام ہلال احمد بٹ بتایا جاتا ہے. اس کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ تین سال قبل کشمیری جہادی تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ہوا تھا. شہید کی نماز جنازہ میں‌ ہزاروں‌ کشمیریوں نے شرکت کی. ہلال احمد کی عمر 33 برس تھی، وہ شادی شدہ اور اس کا ایک بیٹا بھی ہے. واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ جون میں 28 کشمیریوں‌ کو شہید کیا ہے.

  • سعودی عرب سے پاکستان کو آج سے ماہانہ 275 ملین ڈالرکا تیل ملے گا، سفارتخانہ

    سعودی عرب سے پاکستان کو آج سے ماہانہ 275 ملین ڈالرکا تیل ملے گا، سفارتخانہ

    مشکل وقت میں پاکستان کا دوست سعودی عرب کام آ گیا، پاکستان کو آج سے ماہانہ 275 ملین ڈالرکا تیل فراہم کیا جائے گا .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں قائم سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب رواں ماہ سے موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع کررہا ہے ،پاکستان کو 3سال تک 9ارب90کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کیاجائےگا.

    سعودی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ،سعودی عرب کےدرمیان کل 20ارب ڈالرکےمعاہدے ہوئے تھے ،سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان کیلیے اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا تھا، اقتصادی پیکیج میں بیرونی ادائیگیوں کیلیے3ارب ڈالربھی شامل تھے .سعودی عرب ماہانہ 27 کروڑ 50 لاکھ کا تیل پاکستان کو دے گا

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اسوقت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جب وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد دوسری بار سعودی عرب کا دورہ کیا تھا.

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر میں بڈگام کے چاہ ڈورہ علاقہ میں‌ بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وسطی ضلع بڈگام میں‌ شہید ہونے والے نوجوان سے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ کشمیری جہادی تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ تھا. بھارتی فورسز کی دہشت گردی کے بعد علاقہ میں پرتشدد جھڑپیں‌ ہوئی ہیں. اس دوران بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں‌ پر بدترین لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے.

    رپورٹ کے مطابق قابض انتظامیہ نے بڈگام میں‌ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے. واضح رہے کہ نریندر مودی اور بی جے پی کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد کشمیر میں‌ قتل و غارت گری بڑھ گئی ہے. جون میں‌ 28 کشمیریوں‌ کو شہید کیا گیا ہے.

  • بلاول کے خلاف بھی ڈگڈگی بجائی جا رہی ہے : قمر الزمان کائرہ

    بلاول کے خلاف بھی ڈگڈگی بجائی جا رہی ہے : قمر الزمان کائرہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے سابق صدر آصف زرداری کی ایک اور کیس میں گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے.

    پارک لین کیس میں بھی آصف زرداری گرفتار، بلاول بھی ملزم

    بلاول حاضر ہو،نیب نے بلاول کو بھی طلب کر لیا

    نیب پیشی کا نوٹس، بلاول کا وصول کرنے سے انکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ایک گرفتار لیڈر کوگرفتارکرنا بھونڈا مذاق ہے ،آصف زرداری پہلے ہی نیب کی تحویل میں ہیں، آصف زرداری تو اپنی ضمانت کی درخواستیں تک عدالتوں سے واپس لے چکے ہیں،آصف زرداری کی گرفتاری حکومت کی کمزوری اورناکامی کاثبوت ہے،.

    تنکوں کے سہارے چلنے والی حکومت کو گرانا کوئی مسئلہ نہیں:قمرالزمان کائرہ

    قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مقدمےکو لے کرچیئرمین بلاول بھٹوکے خلاف بھی ڈگڈگی بجائی جا رہی ہے،سابق چیف جسٹس بلاول بھٹوکوکیس میں بےگناہ قراردے چکےہیں، گرفتاریاں،میڈیا ٹرائل اوربدنام کرنے کےعلاوہ کچھ بھی نہیں ہیں

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا ،نیب ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری بھی پارک لین کیس کے ملزم ہیں .آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب راولپنڈی میں دستخط کے لئے انکے حوالے کر دئیے گئے، چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کئے تھے

  • جاپان اور ترکی کے تعلقات  مضبوط تر ہیں، ترک وزیرِ تجارت رخسار پیک

    جاپان اور ترکی کے تعلقات مضبوط تر ہیں، ترک وزیرِ تجارت رخسار پیک

    وزیرِ تجارت رخسار پیک جان کاکہنا ہے کہ جاپانی اور ترک ایک دوسرے سے جغرافیائی لحاظ سے کافی دور ہیں تا ہم فاصلوں پر دوستی کے حاوی ہونےو الی دو اقوام ہیں۔

    تفصیلا ت کے مطابق ترک خارجہ تعلقات کمیٹی اور جاپانی بزنس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ”ترک و جاپانی فرموں کے سی ای اوز کے اجلاس سے” خطاب کرنے والی پیک جان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں جاپان اور ترکی کے مابین تجارتی حجم میں ہونے والا اضافہ دونوں ممالک کے باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کی تکمیل کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہو گا۔

    اس سے قبل صدر اردوان جا پان میں جی20 سمٹ میٍ شکرکت کر چکے ہیں.اور وہاں ان کو کافی پذیرائی ملی.

  • جس کے ترجمان اپنے نہ ہوں وہ دوسروں کی وفاداریوں پر اُنگلی اُٹھارہے ہیں: مریم اورنگزیب

    جس کے ترجمان اپنے نہ ہوں وہ دوسروں کی وفاداریوں پر اُنگلی اُٹھارہے ہیں: مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ گھر کی طرح ہے ، یہ بات سیاسی خانہ بدوش نہیں سمجھیں گے،عمران صاحب کے تمام سیاسی خانہ بدوش ترجمان دیگرحکومتوں کے ترجمان بھی رہے،ہرروز وفاداریاں بدلنے والےسیاسی خانہ بدوش سمجھتےہیں ہر کوئی اُنکی طرح ہے،

    نواز شریف کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا، مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس پارٹی کے ترجمان اپنے نہ ہوں وہ دوسروں کی وفاداریوں پر اُنگلی اُٹھارہے ہیں،پوری حکومت ،کابینہ پرصرف نواز شریف، شہباز شریف،مریم نوازکا خوف طاری ہے،.’

    وزیراعظم کا قوم سے خطاب رات کے اندھیرے میں چلانے کا ذمہ دار کون، فردوس عاشق نے بتا دیا

    عمران خان ایک ہی دفعہ قوم سے معافی مانگیں اور گھر جائیں، مریم اورنگزیب

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ توڑنے کی خواہش فواد کےسیاسی ابومشرف کی بھی تھی مگر ناکام ہوئے، نواز،شہبازشریف،مریم نوازکی فکر چھوڑیں، 22کروڑعوام کی روٹی، روزگارکی فکر کریں .

    چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نالائق حکومت کیوجہ سےکاروباربند ہو رہے ہیں لیکن فکر صرف ن لیگ کی ، ن لیگ کل بھی ایک تھی آج بھی ایک ہےاللہ کےفضل سے ہمیشہ ایک رہیگی،نااہل حکومت کی وجہ سے لوگوں کےگھرروٹی نہیں، لوگوں نےٹیکس دیناچھوڑدیا ہے،

    وزیراعظم بیوی بچوں اور بہنوں کے اثاثے قوم کے سامنے لائیں، مریم اورنگزیب

  • کابل دھماکے  میں ہلاکتوں کی تعداد 5  جبکہ زخمیوں کی 65 ہو گئی ، دفتر خارجہ کی شدید مزمت

    کابل دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 جبکہ زخمیوں کی 65 ہو گئی ، دفتر خارجہ کی شدید مزمت

    کابل میں وزارت دفاع کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 65 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہو

    تفصیل کے مطابق کابل میں واقع وزارت دفاع کی عمارت کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد 3 مسلح افراد نے عمارت میں گھسنے کی کوشش کی۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے اس دھماکےشدید مزمت کی ہے

    وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق خطرناک دھماکے کے بعد 3 اسلحے سے لیس افراد نے عمارت میں گھسنے کی کوشش بھی کی جنہیں افغان سیکیورٹی فورسز نے روکا اور ان کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔

    ترجمان وزارت صحت وحید اللہ میعار کا کہنا ہے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد سول سروس کمیشن کے ملازمین تھے جبکہ 65 زخمیوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا اور ہر طرف دھواں ہی دھواں نظر آرہا تھا۔

    پاکستان نے پیر کی صبح کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔

    دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان دہشت گردی کی تمام اقسام کی شدید مذمت کرتا ہے۔ دہشت گردی میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایسے حملے افغانستان کے امن، استحکام اور سلامتی کو تباہ کرنے کی سازش ہیں۔

  • مودی کریں گے کرتارپور راہداری کی تقریب میں شرکت

    مودی کریں گے کرتارپور راہداری کی تقریب میں شرکت

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرتارپور راہداری کی تقریب میں شرکت کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کوتقریب کی شرکت کی دعوت گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے دی ،بھارتی وزیراعظم کرتارپورراہداری کی بھارتی سائیڈ پرمنعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے ،12نومبرکوسلطان پورلودھی میں باباگورونانک کےجنم دن کی تقریب ہوگی .بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےباباگرونانک کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت پرآمادگی ظاہرکردی ہے، ان ہی تاریخوں میں پاکستان کی طرف سےکرتارپورراہداری سےمتعلقہ تقریب منعقد ہونی ہے .

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم ملکرکرتار پور راہداری کا افتتاح کرسکتے ہیں،معاملے پردونوں ملکوں کے درمیان بیک چینل رابطوں کاآغازکردیاگیا افتتاحی تقریب اکتوبرکےآخریا نومبرمیں ہوسکتی ہے
    .

    واضح رہے کہ کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

    اگست 2018ء میں بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق ایم پی سدھو نے اعلان کیا کہ پاکستانی جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان کرتارپور کی راہداری کھول دے گا۔ 28 نومبر 2018ء کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ناروال کے قریب کرتارپور گاؤں میں اس راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔اس راہداری کو نومبر 2019ء میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔

  • ریلوے ملازمین کا شیخ رشید کیخلاف 3 جولائی کو دھرنا دینے کا اعلان

    ریلوے ملازمین کا شیخ رشید کیخلاف 3 جولائی کو دھرنا دینے کا اعلان

    وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف ریلوے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے، 3 جولائی کو ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید

    امیر قطر نے ڈیل کی یا نہیں، شیخ رشید نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے ریلوے ملازمین کے وعدے پورے نہ ہونے پر ریلوے ملازمین نے لاہور میں احتجاج کیا ہے، آج پیر کو ریلوے لوکو ورکشاپ مغل پورہ میں مزدورں کے احتجاجی مظاھرے سے خطاب کرتے ھوئے قائد ریلوے لیبر یونین محمد سرفراز خان نے اعلان کیا کہ اگر مطالبات تسیلم نہ ھوا تو احتجاجی مظاھروں کو بڑے احتجاجی مظاھرے میں تبدیل کر کے 3 جولائی 2019 کو ریلوے ھیڈ کواٹرار میں ھزاروں مزدورں کے ساتھ دھرنے دیں گے.

    ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ C.E.O ریلوے نے 6 ماہ قبل مزدورں کے احتجماع میں وعدہ کیا تھا. کہ وہ خود سکیلوِں کی اپ گریڈیشن کروائیں گے. مگر انہیں کا وعدہ ابھی تک وفا نہ ھوا. جس وجہ سے ریلوے مزدورں میں شدید بے چینی پائی جاتی ھے.

    چوہدری عنایت علی گجر صدر ریلوے لیبر یونین نے مظاھرین سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ موجودہ بجٹ میں مہنگائی نے سرکاری ملازمین کے گھروں کے چولہے بند کردیے ھیں . 10 ماہ میں 400 فیصد مہنگائی ھوئی. اور مہنگائی الاونس صرف 10 فیصد دیکر سرکاری ملازمین کا مزاق اڑایا گیا. سرکاری ملازمین کے صبر کا پمانہ لبریز ھوچکا ھے.

    15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید

    کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا

    شہباز شریف کو بھیک مانگتے دیکھا، شیخ رشید کا دعویٰ

    مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    رانا معصوم مرکزی سکڑیری جنرل ریلوے ورکر یونین C.B.A ورکشاپس نے مظاھرین سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ریلوے ورکشاپس فیکڑی ایکٹ میں آتی ھے.یہاں کے ملازمین کی تنخواہیں قانونی طور بنک میں نہیں جاسکتی. فوری طور پر تنخواہیں بنک میں بھجنے کا فیصلہ واپس لیے جائے. اور سابقہ پالیسی کے مطابق تنخوائیں ورکشاپوں کے اندر کیش میں دی جائے. مظاھرین سے رانا طارق محمود. آغاحیسن شاہ . افتخار بٹ اور محمد اکبر نے بھی خطاب کیا.

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

  • ترکی روس سے ایس۔400  کی پہلی کھیپ کو دس دنوں کے اندر وصول کر لے گا

    ترکی روس سے ایس۔400 کی پہلی کھیپ کو دس دنوں کے اندر وصول کر لے گا

    صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی ، روس سے ایس۔400 کی پہلی کھیپ کو دس دنوں کے اندر وصول کر لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر اردوان نے جاپان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونےو الی اہم ملاقات کی تفصیلات سے اخباری نمائندوں کو بریفنگ دی۔
    ٹرمپ کے پریس اعلان کی یاد دہانی کراتے ہوئے صدرِ ترکی نے کہا کہ "اپنی ٹیم کے باوجود انہوں نے واضح اور درست مؤقف کا مظاہرہ کیا ہے جو کہ باعثِ ستائش ہے۔ ایس۔400 کے معاملے میں خاصکر مختلف حلقوں کو بے جا باتیں نہیں کرنی چاہییں، کیونکہ ان اعلانات کے بعد محترم ٹرمپ نے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے۔”

    ایس ۔400 کے معاملے میں ٹرمپ کے ترکی کو حق بجانب ٹہرانے کی وضاحت کرنے والے ایردوان کا کہنا تھا کہ”جناب ٹرمپ نے یہ نہیں کہا کہ ترکی پر فلاں فلاں پابندیاں عائد کی جائینگی۔ ایس۔400 کے معاملے میں بھی انہوں نے کہا کہ”آپ کا مؤقف درست ہے، یہ چیز انتہائی اہم ہے۔ روسی صدر ولادیمر پوتن سے سہہ رکنی ملاقات میں ٹرمپ نے ایک بار پھر معقول باتیں کیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ کسی قسم کی پریشانی کے بغیر ہم اس سلسلے کی تکمیل کریں گے۔ ایک ہفتہ۔ 10 دنوں میں ایس۔400 کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ جائیگی۔”

    "کیا ترکی امریکہ سے پیٹریاٹ دفاعی نظام خریدے گا؟ سوال کا جواب دینے والے ایردوان نے بتایا کہ”ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ایس۔400، تین پیٹریاٹ کے مترداف ہے۔ اس کے باوجود ہمیں پیش کردہ شرائط کا جائزہ لینا ہو گا، اگر شرائط ایس۔400 کے مساوی ہوئیں تو ہم پیڑیاٹ خرید لیں گے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہوا اور تم محض اپنے فائدے کا سوچو گے تو پھر ہم بھی منافع میں ہونے والے معاملے کو ترجیح دیں گے۔ ہم اس چیز کا واضح طور پر اظہار کر چکے ہیں۔

    اس سے قبل ترکی نے ایس400 میزائل سسٹم کو حاصل کرنے کے لیے کئ بار اظہار کر چکے ہیں. “امریکہ کےاس حوالے سے اقدامات قوانین کے منافی ہیں، ہم اس ملک کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔”امریکی دھمکیوں پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ “چاہے یہ جس قسم کی بھی پابندیوں کا فیصلہ کیوں نہ کریں ہم ایس۔400 خرید چکے ہیں، اس معاملے میں قدم پیچھے ہٹانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ “