Baaghi TV

Blog

  • نواز شریف سے نیب ٹیم کرے گی تحقیقات،وہ بھی جیل میں

    نواز شریف سے نیب ٹیم کرے گی تحقیقات،وہ بھی جیل میں

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تفشتیش کرنے کی عدالت سے اجازت مل گئی

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں توشہ خان کیس میں نواز شریف سے تفتیش کرنے کے نیب نے منظوری مانگی جس پر عدالت نے نیب کو نواز شریف سے جیل میں تحقیقات کی اجازت دے دی، نیب ٹیم توشہ خانہ کیس میں نواز شریف سے بیان قلمبند کرے گی

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

    تفتیشی افسرراحیل اعظم ڈپٹی ڈائریکٹرنیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نوازشریف سے بطورملزم تفتیش کی اجازت دی جائے،گاڑی 1997 میں سعودی عرب نے وزیراعظم پاکستان کو تحفے میں دی تھی ، مرسڈیزبینز یوسف رضاگیلانی نےغیرقانونی طورپر2008میں نوازشریف کو دی جیل میں نوازشریف سےتفتیش کی اجازت دی جائے .

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    نیب کے مطابق تین گاڑیاں آصف زرداری جبکہ ایک گاڑی نوازشریف کے زیراستعمال ہے ،گاڑیاں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نےفراہم کیں چار لاکھ تک مالیت کی اشیا جوبطورتحفہ ملی ہووہ پاس رکھ سکتےہیں،تحفے میں ملی گاڑیاں صدر اور وزیراعظم نہیں رکھ سکتے،یہ کابینہ کوچلی جاتی ہیں،نوازشریف والی گاڑی کی مالیت6لاکھ رکھی گئی گاڑی کی کل مالیت کا20فیصدادائیگی کےعوض دیاگیاجبکہ قانوناًایسا نہیں کرسکتےتھے ،سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا،

    واضح رہے کہ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کو سپریم کورٹ نے چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کیا تھا

  • کوئٹہ سے بھی جائیں گی اس سال حج پرواز

    کوئٹہ سے بھی جائیں گی اس سال حج پرواز

    وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ یہ قابل تعریف ہے کہ پی آئی اے پہلی دفعہ کوئٹہ سے بھی حج آپریشن شروع کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوابازی ،غلام سرور خان نے سوموار کو ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ حج آپریشن 4 جولائی سے شروع ہو رہا ہے. پی آئی اے کی پروازیں 5اگست 2019 تک سعودی عرب جاٸیں گی.حج کے بعد 17 اگست سے 14 ستمبر، 2019 تک پی آئی اے کی پروازویں وطن واپس آئیں گی.پی آئی اے نے حج آپریشن کے لئے 294 پروازوں کا انتظام کیا ہے.جس میں 201 پروازوں میں B 777 استعمال ہوگا.اور 94 پروازوں کے لئے A-320 استعمال ہو گا.اس سلسلے میں پی آئی اے نے مدینے کے لیے 86 پروازوں اور جدہ کے لیے 208 پروازوں کا انتظام کیا ہے.

    پی آئی اے کی سروس 78258 حجاج استعمال کریں گے.حج آپریشن میں اسلام آباد سے 46 پروازیں 13171 حجاج استعمال کریں گے.کراچی سے 62 پروازیں 19745 حجاج استعمال کریں گے.لاہور سے 51 پروازیں 15562 حجاج استعمال کریں گے.پشاور سے 29 پروازیں 10446 حجاج استعمال کریں گے.سکھر سے 12 پروازیں 4358 حجاج استعمال کریں گے.ملتان سے 21 پروازیں 5077 حجاج استعمال کریں گے.فیصل آباد سے 17 پروازیں 1,549 حجاج استعمال کریں گے.كویٹہ سے 56 پروازیں 8350 حجاج استعمال کریں گے.

    کوئٹہ، سکھر، رحیم یار خان اور سیالکوٹ میں پی آئی اے کے علاوہ کوئی اور ایرلاٸن آپریٹ نہیں کر رہی.سکھر اور رحیم یار خان سے کراچی کے لیے خاص فیڈر پروازیں بھی چلائی جائیں گی.خاص کھانے اور تحائف بھی حجاج کرام کو دیے جائیں گے.ویلفیئر سٹاف کو دس پرسنٹ ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا.حاجی کو 35کلو کافری بیگج الاؤنس دیا جائے گا.اس کے علاوہ حج کے بعد پانچ لیٹر زمزم بوتلیں بھی دی جائیں گی۔پی آئی اے کے سکاوٹس سعودی ہوائی اڈوں پر حج آپریشن کے لئے موجود ہوں گے.اسلام آباد، لاہور ،سکھر ،کراچی اور پشاور سے افتتاحی پروازیں 5 جولائی کو ہوں گی.6 جولائی کو حج پرواز ملتان سے چلے گی.کوئٹہ سےحج پرواز 7 جولائی کو چلے گی.8 جولائی سے فیصل آباد کے لیے پرواز چلے گی.سکھر سے 10 جولائی کو پرواز چلے گی اور 27 مئی کو رحیم یار خان سے افتتاحی پرواز چلے گی۔

    وفاقی وزیر براۓ ہوا بازی ،غلام سرور خان نے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر 10 سعودی امیگریشن کاونٹر نصب کرنے پر سعودی وفد کا شکریہ ادا کیا۔سعودی امیگریشن سسٹم ایئرپورٹ کے ڈیپاچر لاؤنج میں لگایا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اس کے لٸے ایک خاص لاوٸنج وقف کیا گیا ہے۔

    محمد اویس

  • گرین وڈ سٹریٹ میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ،، دو بہنیں زخمی ، 28 سالہ ملزم محمد علی گرفتار،،

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) گرین وڈ سٹریٹ میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ،، دو بہنیں زخمی ، 28 سالہ ملزم محمد علی گرفتار،،
    15 سالہ زینت اور 18 سالہ عطیہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا رابطہ پر ایس ڈی پی او سٹی رانا ندیم طارق نے بتایا کہ ملزم محمد علی کو حراست میں لے لیا گیا ہے درخواست موصول ہوتے ہی مقدمہ درج کر لیا جائے گا

  • گوجرانوالہ، ن لیگی رکن اسمبلی کے گھر کا انڈوں اور لوٹوں کے ساتھ گھیراو

    گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تو ن لیگی کارکنوں نے ایم پی اے کے گھر کا گھیراو کر لیا

    جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں ن لیگی کارکنوںنے ایم پی اے اشرف انصاری کے گھر کا گھیراؤکیا. اور انڈے اور لوٹے اٹھا کر گھر کے باہر احتجاج کیا، جس کے بعد اچانک فائرنگ ہوئی جس سے مظاہرین میں بھگدڑ مچ گئی، مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ مظاہرے کے دوران اشرف انصاری کے گھرسے ہوائی فائرنگ کی گئی.

    وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

    فائرنگ کی آواز کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے تین افرادکوحراست میں لے لیا

    واضح رہے کہ ایم پی اے اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے .

    نون لیگ میں ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سینیٹرز کا فاروڈ بلاک بھی سامنے آگیا، باغی کی خاص رپورٹ

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے.باغی ٹی وی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلہ میں کئی اراکین اسمبلی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ مناسب موقع پر اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چند دن قبل وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خاص طور پر ملاقات کی تھی اس کے بعد سے وزیر اعلیٰ پنجاب متحرک ہیں‌ اور ن لیگی اراکین سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں.

  • زیادتی کی شرمناک حرکت ، سسر نے ایک سال تک زیادتی کا شکار کیا ، بہو

    زیادتی کی شرمناک حرکت ، سسر نے ایک سال تک زیادتی کا شکار کیا ، بہو

    منڈی عثمان والا (نمائندہ باغی ٹی وی)
    منڈی عثمان والا کے نواحی گاؤں راجوال نو میں سسر محمد منشا اپنی بہو نصرت بی بی سے ایک سال تک مبینہ زیادتی کرتا رہا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نصرت کی ایک سال قبل منشا کے بیٹے آصف سے شادی ہوئی تھی۔
    سسر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی نصرت نے تھانہ عثمان والا میں درخواست گزاری ہے کہ اس کا شوہر ایک سال قبل لاہور گیا ہوا تھا اور میرے سسر نے رات اکیلی کا فائدہ اٹھا کر میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور مجھے کہا کہ کسی کو بتایا تو تجھے طلاق دلوا کر قتل کروا دونگا اور میرا سسر ایک سال تک مجھے بلیک میل کر کے میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرتا رہا ۔
    آخر کار نصرت بی بی نے ظلم و ستم سے تنگ آکر نے تھانہ عثمان والا میں درخواست دائر کردی ہے جس پر مقدمہ درج کر کے ملزم منشا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • قوم ٹیم اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل، پوائنٹ ٹیبل کی دلچسپ بحث

    قوم ٹیم اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل، پوائنٹ ٹیبل کی دلچسپ بحث

    ورلڈ کپ کےباقی میچز کافی دلچسپ بن گئے ہیں . اب کسی ٹیم کے ہارنے سے کس کو کتنا فائد ہ ہوگا یہ بحث چل پڑی ہے

    تفصیل کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے آخری چند میچز رہ گئے اور ٹیموں کے درمیان اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے زبردست صورتحال بن چکی ہے، میزبان انگلینڈ کی جیت کے بعد سری لنکا ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

    آسٹریلیا واحد ٹیم ہے جو 8 میچز کھیل کر 14 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہے اور مزید 3 ٹیموں کو سیمی فائنل کھیلنے کے لیے آگے آنا ہے لیکن مقابلے میں 5 ٹیمیں ہیں۔

    بھارت 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے پاس 2 میچز باقی ہیں، نیوزی لینڈ 8 میچز میں گیارہ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور انگلینڈ 8 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور دونوں ٹیموں کے پاس ایک ایک میچ ہے۔

    پاکستان ٹیم 8 میچز میں 9 پوائنٹس حاصل کر کے پانچویں، بنگلادیشی ٹیم 7 میچز میں 7 اور سری لنکن ٹیم 7 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

    سیمی فائنل میں براہ راست رسائی کے لیے بھارت کو دو میچز میں سے ایک میچ جیتنا ہے، کسی ایک میچ میں بھی جیت بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی اور دونوں میچز میں شکست کی صورت میں اسے دیگر ٹیموں کے ساتھ رن ریٹ کی جنگ کرنا ہوگی۔

    اسی طرح نیوزی لینڈ کو بھی ایک فتح درکار ہے لیکن اس کا اگلا مقابلہ انگلینڈ سے ہونا ہے جو دونوں ٹیموں کی قسمت کا فیصلہ کرے گا، اگر انگلش ٹیم میچ جیت گئی تو سیمی فائنل میں کوالیفائی کر جائے گی۔

    پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے 5 جولائی کو بنگلادیش کو لازمی شکست دینا ہوگی اور انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

  • وزیراعظم تین دن میں اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کریں، اسمبلی میں قرارداد

    وزیراعظم تین دن میں اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کریں، اسمبلی میں قرارداد

    وزیر اعظم عمران خان سے اثاثوں اور ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات ظاہر کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

    خواتین کو بااختیار بنانا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

    کسی کو این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم کا ایک بار پھر اعلان

    ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عطمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستانیوں کو بار بار ٹیکس چور کہہ کر عوام کی توہین کررہے ہیں ،پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقہ ادا کررہا ہے ،حکومت نے پانچ مرلے کے گھروں پربھی ٹیکس لگادیے ہیں.

    آمرنے جنہیں این آراودیا ان کے منہ سے لفظ سلیکٹڈ اچھا نہیں لگتا، وزیراعظم

    وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئنیی حق ہے، شہبازشریف

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تین سو کنال کے گھر کا ٹیکس ادا نہیں کیا، وزیر اعظم نے ایک سال میں صرف ایک لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا ہے ،وزیر اعظم نے ایک لاکھ روپے ٹیکس قومی اسمبلی سے تنخواہ وصولی کا ادا کیا ہے .

    قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ وزیر اعظم اپنے ٹیکس ادائیگی کی مکمل تفصیل عوام کے سامنے لائیں ،عمران خان تین سو کنال پر مشتمل بنی گالہ کی ٹیکس کی تفصیلات ظاہر کریں ،عمران خان تین دن کے اندر اپنے تمام اثاثوں کی تفصیلات بھی ظاہر کریں ،

  • کوئٹہ میں جگہ جگہ قائم منی پیٹرول پمپ.

    کوئٹہ:- شہر بھر میں رہائشی آبادیوں كے اندر قائم منی پیٹرول پمپ انسانی زندگیوں كے لیے خطرہ بن گئے لیکن حکومت کسی قسم کی توجہ نہیں دے رہی شہر بھر میں رہائشی علاقوں میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپ قائم ہیں جو عوام کو کھلے عام غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کررہے ہیں۔ یہ ناجائز پمپس كسی بھی وقت بڑے حادثے كا باعث بن سكتے ہيں اور ماضی میں بھی ایسے ہی منی پیٹرول پمپس كے باعث كئی قیمتی جانیں ضائع ہوچكی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ عام پیٹرول پمپس كے مقابلے میں ان پیٹرول پمپس پر فروخت كیا جانے والا پیٹرول بھی ناقص اور عام طور پر مقدار میں کم ہوتا ہے لہذا حکومت ایسے پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بند کرائے تاکہ جانیں محفوظ ہوسکیں۔

  • پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر روبینہ خالد کے‌خلاف ریفرنس دائر

    پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر روبینہ خالد کے‌خلاف ریفرنس دائر

    نیب نے پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر روبینہ خالد کے‌خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے.

    پرویز خٹک کے بھتیجے کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کردیا ہے، نیب کی جانب سے دائر ریفرنس می‌ کہا گیا ہے کہ ملزمان کی وجہ سے30.13 ملین روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے، ملزمان پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے .

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کر لیا

    نیب کی جانب سے سینیٹر روبینہ خالد کے ہمرا ہ مظہرالاسلام سابق ایگزیکٹوڈائریکٹر لوک ورثہ بھی ملزمان میں شامل ہیں، ان کے خلاف ریفرنس نیب کی خاتون تفتیشی افسر افشاں بشارت نے دائر کیا ہے .

    واضح رہے کہ روبینہ خالد کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے اور وہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر ہیں.

  • شیخوپورہ شہر میں سیورہج کے ڈھکن غائب، شہری خوار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی نمائندہ باغی) شہر کی مخلتف شاہراوں اور گنجان آباد علاقوں میں سیوریج کے ڈھکن غائب، مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے سے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ، گنجان آباد علاقوں میں راہگیر اور بچے متعدد بار مین ہولز میں گر چکے ہیں مگر انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر نے لگی، گذشتہ رات بھی سیوریج کے مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ شہری پیدل چلتے اس میں گر گیا تھا جسے ریسکیو نے 2 گھٹنے بعد زندہ نکال لیا تھا، گذشتہ رات ہونے والے واقعہ کے باوجود بھی انتظامیہ ایکشن لینے سے قاصر، متعلقہ افسران فیلڈ ورک کی بجائےاے سی والے کمروں میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ دینے لگے

    ہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی شکایت بارہا کی گئی مگر شنوائی نہیں ہو سکی

    جبکہ تحصیل میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے ذرائع کا پہنا تھا کہ ڈھکن خریدنے کے فنڈز ہی نہیں ہیں. ڈھکن کہاں سے لائیں .