شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) کھاریانوالہ ہسپتال میں بھکھی روڈ گلی قاسم آرائیں والی سے دوائی لینے آنے والی حوا کی بیٹی ہسپتال سے دوائی لینے کے بعد اپنے 8سالہ بیٹے حسیب ولد محمد سعید قوم پٹھان کے ساتھ روڈ کراس کرنے لگی تو اچانک بچہ شبیر کمپنی کی تیز رفتار بس نمبری BAS937لاہور سے فیصل آباد جانے والی بس سے ٹکرانے کے باعث موقع پہ جاں بحق ہو گیا. پولیس نے بس کو پکڑ کر تھانہ میں بند کر دیا. اور بچے کے ورثا کی درخواست پر کاروائی شروع کر دی
Blog
-
ٹائر پھٹنے سے تیز رفتار موٹر سائیکل الٹ گئی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ہرن مینار حافظ آباد روڑ پر تیز رفتار موٹر سائیکل ٹائر پھٹنے سے گر گئی-حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد زخمی ہو گئے- ریسکیو1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-
-
عصر کی نماز PIA ملازم کو 16لاکھ میں پڑ گئی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)دن دیہاڑے مین روڈ سے ایکوا (AQWA )کار چوری.
تفصیلات کے مطابق فیروزوٹواں واربرٹن روڈ پہ پی آئی اے ملازم غلام حسین ولد محمد رفیق سکنہ 575 واربرٹن لاہور ایر پورٹ( پی آئی ائے) پر ڈیوٹی کرتا ہے، 5بجے کے قریب نماز عصر کی ادائیگی کے لیے فیروزوٹواں واربرٹن روڈ پہ واقع جامع اجمل المدارس میں نماز عصر پڑھ کے واپس نکلا تو اس کی ایکوا کار نمبری AECاسلام آباد 406 غائب تھی .15پر کال کی تو 500گز کے فاصلے پر بنی چوکی فیروزوٹواں سے چوکی انچارج کی بجائے اکیلا کانسٹیبل موقع دیکھنے پہنچا. جس نے گاڑی کی ضروری انفارمیشن حاصل کرنے کے بعد کالر کو چوکی پہچنے کی ہدایت کی. گاڑی مالک جب چوکی پہنچا تو معلوم ہئوا کہ چوکی انچارج جاوید اختر صاحب 6بجنے والے ہیں ابھی تک گھر سے تشریف نہیں لائے. غلام حسین سے تحریری درخواست لکھوا کر پولیس اہلکاروں نے راویتی تسلیاں دئیں. ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہئے کہ جب سے چوکی کا چارج جاوید اختر صاحب نے سنبھالا ہئے فیروزوٹواں جرائم, منشیات ,چوری, ڈکیتی ,کی وارداتوں کی شرح میں پہلے کی نسبت کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہئے. اہلیان فیروزوٹواں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوکی انچارج کو فی الفور تبدیل کر کے جرائم فائڑ چوکی انچارچ تعینات کیا جائے تاکہ آئے روز کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہو سکے -
ٹرک بیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کچلا گیا

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) حدود تھانہ بھکھی چھوٹے مرادے (نزد مدینہ رائس مل) ٹرک بیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کچلا گیا-
حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 1 خاتون کرن زوجہ اصغر مسیح محلہ رحمان پورہ موقع پر ہلاک جبکہ 1 زخمی- ریسکیو1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی- -

ایمنسٹی سکیم، خان پور میں 252 افراد کا ایف بی آر سے رابطہ، کروڑوں روپے ٹیکس وصول
خفیہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم میں خان پور کے 252 افراد نے ایف بی آر سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے انسپکٹر نجیب عالم نے کہا ہے کہ شہریوں نے 2 ارب 26 کروڑ 35 لاکھ روپے کے خفیہ اثاثے ظاہر کیے ہیں.
انہوں نے بتایا کہ خفیہ اثاثے ظاہر کرنے والوں سے اب تک 9 کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ خان پور میں رات 11 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے ، مزید اثاثے سامنے آنے کی بھی توقع ہے.
واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے بھی کہا تھا کہ بہت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالہ سے رابطے کئے ہیں. آج اس سکیم کی میعاد میں بھی 3 جولائی تک کیلئے توسیع کر دی گئی ہے.
-

عمران خان سے ملاقات کرنے والے رہنما نے منحرف ن لیگی اراکین کی اصل تعداد بتا دی
پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رہنما یونس انصاری نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پندرہ صوبائی اسمبلی اور پانچ قومی اسمبلی اراکین کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقا ت کی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونس انصاری نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے انتخابات سے پہلے ہی ن لیگ کو چھوڑ دیا تھا. میں نے جب وزیر اعظم عمران خان سے ملاقا ت کی تو میرے ساتھ پندرہ صوبائی اور پانچ قومی اسمبلی کے ممبران تھے. میں اس سلسلہ میں پچھلے کئی برسوں سے کام کر رہا تھا.
میڈیا رپورٹس کے مطابق یونس انصاری نے الزام لگایا کہ ن لیگ کے عہدیدار لوگوں کی تذلیل کرتے ہیں، جو لوگ میرے ساتھ گئے تھے وہ ہمارا اثاثہ ہیں میں ابھی ان کا نام نہیں بتا سکتا. میں ان کی عزت کا محافظ ہوں. انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے استعفی بھی دینا پڑا تو ہم اس کیلئے بھی تیار ہیںاور دوبارہ منتخب ہو جائیں گے.
یونس انصاری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں. واضح رہے کہ ن لیگ اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے اور لیگی اراکین اسمبلی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سےملاقاتیں کر کے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں.
-

ارطغرل غازی اسلام کےعظیم مجاہد ۔۔۔ ملک سعادت نعمان
مسلمان جب سے ہدایت و جہاد کے راستے سے دور ہوئے تو غلامی اور ذلت ان کا مقدر بن گئی۔ ہمارا تابناک ماضی ہماری پہچان ہے تاریخ اسلام میں خلفاے راشدین کے بعد بہت سے مجاہد سلاطین گزرےجو بہت مشہور ہیں جنہوں نے صلیبیوں کے دانت کھٹے کیے۔ ان میں سلطان صلاح الدین ایوبی، سلطان نورالدین زنگی، سلطان رکن الدین بیبرس، سلطانِ الپ ارسلان وغیرہ شامل ہیں۔
میں تاریخ اسلام سے ایک ایسے عظیم مجاہد کا ذکر کرنے جا رہا ہوں جن کے نام سےبہت کم لوگ واقف ہیں۔ جنہوں نے مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد کے لیے جہاد کا راستہ اپنایا اوربہت سی قربانیاں دیں اور اس طرح مسلمانوں کے لیے ایک روشن دورکا آغاز ہوا۔خلافت عباسیہ کا خاتمہ ہو چکا تھا۔ اس وقت تمام ترک قبیلوں کی صورت میں رہتے تھے۔ یہ تمام قبیلے خانہ بدوش تھے یہ سفر کرتے اور جہاں سر سبز علاقہ دیکھتے وہاں پر آباد ہو جاتے۔ ان میں ایک قائی قبیلہ تھا جو افراد کے لحاظ سے کافی مضبوط اور طاقتور تھا۔
سلیمان شاہ قائی قبیلہ کے سردار تھے جو سچے مسلمان نڈر اور رحمدل انسان تھے۔
ان کے مقاصد میں اسلام کی اشاعت اور انصاف کا بول بالا کرنا شامل تھا کیونکہ یہی وہ وقت تھا جب مسلمان ہر جگہ کمزوری کا شکار تھے۔ منگول ہلاکو خان کی سربراہی میں بڑھتے چلے آ رہے تھے اور خلافت عباسیہ کے بعد سلجوق سلطنت انکی منزل تھی۔ بازنطینی سلطنت کےصلیبی اپنی سازشوں کے جال بن رہے تھے۔ مسلمانوں کی مضبوط اور طاقتور سلجوک سلطنت اب زوال کے قریب تھی۔ ان حالات میں ضروری تھا کہ مسلمانوں کی تعداد کو بڑھایا جائے۔ سردار سلیمان شاہ کے چار بیٹے تھے جو بہت بہادر اور جنگجو تھے۔ سلمان شاہ تمام ترک قبائل کو متحد کرنا چاہتے تھے۔ تاکہ مسلمانوں کو صلیبیوں کی ریشہ دوانیوں سے بچایا جا سکے شام کے علاقے پر سلطان صلاح الدین ایوبی کے پوتے سلطان ملک العزیز ایوبی کی حکومت تھی جبکہ انا طولیہ میں سلجوق سلطان علاؤالدین کیقباد کی حکومت تھی۔ صلیبی دونوں سلطانوں کو آپس میں لڑانا چاہتے تھے تاکہ اس خطے میں مسلمانوں کو کمزور کر کے ان کا خاتمہ کرسکیں۔
سردار سلیمان شاہ نے ان سازشوں کو ختم کرنے میں بڑا کردار ادا کیا جس کی وجہ سے ایوبی سلطان قائی قبیلے کے دوست بن گئے۔ اور سلجوق سلطان کی بھتیجی حلیمہ سلطان کی سلیمان شاہ کے بیٹے ارتغرل سے شادی ہوگئی۔
سردار سلیمان شاہ کی وفات کے بعد ارتغرل قائی قبیلہ کے سردار بنے وہ بہت ذہین اور بہترین جنگجو تھے۔ جہادی سوچ ورثہ میں ملی تھی۔ انہوں نے سردار بننے کے بعد صلیبیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ان کی سازشوں کو ناکام کیا اوران کے مشہور قلعے کارہ چاہسار کوفتح کیا۔
بہادری شجاعت اور وفاداری کی وجہ سے سلطان علاؤالدین کیقباد نے ارطغرل غازی کو تمام اغوض قبائل کا سردار اعلیٰ اور اناطولیہ کے سرحدی علاقے، جو بازنطین کے قریب تھے، کا نگران بنا دیا۔
ارطغرل غازی کے ہاں تین بیٹے گندوز، ساوچی اور عثمان پیدا ہوئے۔ عثمان سب بھائیوں میں چھوٹے تھے۔ ارطغرل غازی نے ان کی دینی اور جنگی تربیت کی اور وہ بڑے ہو کر والد کے شانہ بشانہ جہاد میں شامل ہوتے رہے۔ارطغرل غازی ایک مقصد کے لیے لڑ رہے تھے انہوں نے منگولوں کے بڑے بڑے سپہ سالار قتل کیے جن میں نویان اور آلنچک مشہور ہیں۔
سلجوک سلطنت منگولوں کے ہاتھوں ختم ہوچکی تھی۔ اور ارطغرل نے تمام ترک قبیلوں کو سوگوت میں اکٹھا کیا۔ صلیبیوں سے چھینے گئے علاقوں کوایک ریاست کی شکل دی۔
اور تعلیم و تربیت کے لیے درسگاہیں تعمیر کی گئیں تاکہ لوگ جدید علوم سے بہرہ ور ہوں اور اس طرح مضبوط اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔
ارطغرل غازی نےمنگولوں کا خاتمہ کرنے کے لیے فیصلہ کن جنگ کا ارادہ کیا اور اس مقصد کے لیے منگول سلطان برکا خان جو مسلمان ہو چکے تھے اورمصر کے سلطان رکن الدین بیبرس کو آمادہ کیا اور طے پایا کہ ایک بڑی فوج تیار کی جائے جس میں تمام ترک قبائل بھی شامل ہوں۔ اناطولیہ میں فیصلہ کن جنگ کا آغاز کیا گیا۔ اس جنگ میں منگولوں کو عبرتناک شکست ہوئی اور مسلمان فتح یاب ہوئے۔شکست کے غم کی وجہ سے چند ماہ کے بعد ہلاکو خان مر گیا۔
غازی ارطغرل صلیبیوں اور منگولوں کو اس علاقے سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ سوگوت اب ایک ریاست بن چکی تھی غازی ارطغرل کی وفات کے بعد ان کے چھوٹے بیٹے عثمان قائی قبیلہ کے سردار بنے اور ریاست سوگوت کو مضبوط کرتے رہے۔ وہ اب ریاست سوگوت کے سلطان کہلائے جاتے تھے۔ 1299ء میں خلافت قائم کی جو خلافت عثمانیہ کے نام سے مشہور ہوئی۔
سلطان عثمان غازی اپنے والد غازی ارطغرل کی طرح دلیر اور باصلاحیت مجاہد تھے انہوں نے اس خلافت کو مضبوط کیا۔ غازی ارطغرل کی اولاد سے سلطنت عثمانیہ کے ساتویں سلطان محمد ثانی جنہوں نے قسطنطنیہ کو فتح کیا اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بشارت کے حقدار ٹھہرے اور سلطان محمد الفاتح کے نام سے مشہور ہوئے۔
اپنے عروج کے زمانے میں (16 ویں – 17 ویں صدی) یہ سلطنت تین براعظموں پر پھیلی ہوئی تھی اور جنوب مشرقی یورپ، مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ کا بیشتر حصہ اس کے زیر نگیں تھا۔ اس عظیم سلطنت کی سرحدیں مغرب میں آبنائے جبرالٹر، مشرق میں بحیرۂ قزوین اور خلیج فارس اور شمال میں آسٹریا کی سرحدوں، سلوواکیہ اور کریمیا (موجودہ یوکرین) سے جنوب میں سوڈان، صومالیہ اور یمن تک پھیلی ہوئی تھیں۔ مالدووا، ٹرانسلوانیا اور ولاچیا کے باجگذار علاقوں کے علاوہ اس کے 29 صوبے تھے۔
سلطنت عثمانیہ پر 1299سے 1922 تک 623 سالوں میں 36 سلاطین نے فرماروائی کی۔ مسلمانوں کو ایک پرچم تلے جمع کیا۔ بلاشبہ یہ دور مسلمانوں کی عظمت اور عروج کا دور تھا اس دور میں مسلمان جہاد کرتے رہے۔ یہودی اور صلیبی سلطنت عثمانیہ کے جاہ و جلال اور عظمت سے لرزاں رہتے تھے۔اللہ پاک عظیم مجاہد غازی ارطغرل اور سلطان عثمان غازی پر اپنی رحمتیں فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔
-
لودھراں : علاقے میں خوف و ہراس چھا گیا
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے اڈا شاہنال پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں ڈاکوؤں آتشی اسلحہ سے لیس تھے ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ہیں ،ڈاکو لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ہیں ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سےعلاقہ میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے ماڈل تھانہ سٹی پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی ۔
-

مری پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں. صدر ایمرا آصف بٹ، سلیم شیخ
صدر ایمرا محمد آصف بٹ اور سیکرٹری سلیم شیخ و ایمرا باڈی کی جانب سے مری پریس کلب کے نومنتخب صدر سدھیر احمد عباسی اورجنرل سیکرٹری راجہ عرفان ، راجہ عباسی ، سینئر نائب صدر ظفر اقبال رحیم ، نائب صدر خواجہ وامق اقبال ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حیدر علی ، جوائنٹ سیکرٹری اظہر منہاس اور سہیل راجپوت کو سیکرٹری مالیات منتخب ہونے دلی مبارک باد پیش کی گئی ہے ۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر ایمرا محمد آصف بٹ اور ایمرا سیکرٹری سلیم شیخ نے مری پریس کلب کے صدر اور نومنتخب باڈی کے لئے نیک تمناوں اور خواہشات کااظہار کیا .
انہوں نے کہاکہ نومنتخب صدر سدھیر احمد عباسی اور جنرل سیکرٹری راجہ عرفان صحافیوں کی بقاء اور خدمات کے لئے گراں خدمات سرانجام دیں گے ۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.
