Baaghi TV

Blog

  • بڑی عوامی تحریک کی ضرورت ہے، سراج الحق

    بڑی عوامی تحریک کی ضرورت ہے، سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک کوموجودہ حالات سے نجات دلانے کیلیے بڑی عوامی تحریک کی ضرورت ہے .

    کرکٹ کی طرح معاشی ٹیم نے بھی شکست کھائی، سراج الحق

    آئی ایم ایف روپے کی قدر میں مزید کمی کیلئے دباو ڈال رہی ہے: سراج الحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اس وقت ملک مشکلات سے دوچار ہے،حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہرفرد پریشان ہے ،لوگوں کے چہرے زرد پڑ گئے ہیں

    حکومت کے خلاف بیان دینے پر حکومت نے کیا قدم اٹھایا، سراج الحق بول پڑے

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    سراج الحق نے مزید کہا کہ عام پاکستانی فکرمند ہے کہ ملک کا کیا ہوگا،حکمران ذاتی مفادات کے اسیر ہیں ،انہیں ملکی مسائل اور عوام کی پریشانیوں سےکوئی غرض نہیں،حکومت بے حسی اور ہٹ دھرمی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے،لوگ مہنگائی کے ہاتھوں فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں، ملک کوموجودہ حالات سے نجات دلانے کیلیے بڑی عوامی تحریک کی ضرورت ہے .

  • پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    پروڈکشن‌آرڈر والے کہاں ہیں ،اسمبلی میں کیوں نہیں آئے، انہیں اسمبلی میں لایا جائے ،پینل آف چیئر نے‌حکم دے دیا

    مسلم لیگ ن کے رکن کورم کی نشاندہی کر کے خود ایوان سے چلے گئے

    بجٹ پاس نہیں ہوتا تو حکومت فارغ ہو جاتی ہے، عدالت کے ریمارکس

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اسمبلی اجلاس کے دوران پینل آف چیئرمین منزہ حسن نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے لئے جن کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے وہ کہاں ہیں ان کو ایوان میں ہونا چاہئے ،

    بجٹ میں ٹیکسوں کے اضافے کے سوا کچھ نہیں، شاہد خاقان عباسی

    ہفتہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر منزہ حسن کی سربراہی میں جاری تھا کہ 3بج کر 35منٹ پر انہوں نے حکم دیا کہ جن کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے وہ کہاں ہیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن والے ان ارکان کو ایوان میں لائیں، پروڈکشن آرڈر ایوان میں بیٹھنے کے لیے جاری ہوتے ہیں. جس پر پیپلزپارٹی پارٹی کی ممبر نفیسہ شاہ نے کورم کی نشاندہی کردی کورام کی گنتی کک گئی تو کورم مکمل تھا. واضح رہے کہ ایک دن میں دوسری مرتبہ کورم کی نشاندہی کی گئی مگر کورم مکمل تھا.

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے گرفتار کیا ہوا ہے وہ جعلی اکاونٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں تا ہم سپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جس کے بعد وہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے جاتے یہں لیکن اجلاس میں شریک ہونے کی بجائے پارٹی رہنماوں سے ملتے رہتے ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے ہیں لیکن وہ ایوان میں نہیں گئے.

    محمد اویس

  • گجرات کے سرکاری ہسپتالوں کے لئے ہیلتھ کونسلز نے 17.7 ملین کے فنڈز جاری کر دئیے

    گجرات کے سرکاری ہسپتالوں کے لئے ہیلتھ کونسلز نے 17.7 ملین کے فنڈز جاری کر دئیے

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)حکومت پنجاب، محکمہ صحت نے ضلع کے پانچ ٹی ایچ کیو، 13رورل ہیلتھ سنٹرز، میٹرنٹی ہستپالوں سمیت 71سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کونسلز کے ذریعے اخراجات کیلئے 17.7ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے ہیلتھ کونسلز کی منظوری سے یہ فنڈز خرچ کر سکیں گے، یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر خرم شہزاد نے بات چیت کے دوران بتائیں، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات میں ٹی یچ کیو، سول ہسپتالوں، گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کی 110ہیلتھ کونسلز رجسٹرڈ ہیں تاہم ابتدائی طور پر 71ہیلتھ کونسلز کیلئے فنڈز جاری ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں کیلئے 28لاکھ 92ہزار روپے، ٹی ایچ کیو سرائے عالمگیر، ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال کنجاہ اور ڈنگہ کیلئے فی ہسپتال 15لاکھ92ہزار روپے، ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال لالہ موسیٰ کی ہیلتھ کونسل کیلئے 7لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہوئے ہیں، حکومت پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے مجموعی طور پر ٹی ایچ کیو لیول ہسپتالوں کی ہیلتھ کونسلز کے ذریعے اخراجات کیلئے 8.3ملین روپے کے فنڈز کا اجراء کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 13رورل ہیلتھ سنٹرز اور میٹرنٹی ہسپتالوں کیلئے مجموعی طور پر 4.9ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں، ان ہسپتالوں کی ہیلتھ کونسلز کو انکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 6لاکھ روپے کے فنڈز دیے گئے ہیں، بقیہ فنڈز 53بنیادی مراکز صحت کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہسپتال ہیلتھ کونسلز کے ان فنڈز سے طبی آلات کی مرمت، ہسپتالوں میں مریضوں کے بیٹھنے کیلئے بہتر فرنیچر، پنکھے اور دیگر ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ باقی ہیلتھ کونسلز کیلئے فنڈز بھی جلد جاری ہو جائیں گے۔

  • پیچھے دیکھو،قومی اسمبلی میں حکومت کا اپوزیشن کے خلاف نعرے

    پیچھے دیکھو،قومی اسمبلی میں حکومت کا اپوزیشن کے خلاف نعرے

    قومی اسمبلی میں پیچھے دیکھو پیچھے دیکھو کے نعروں نے حکومتی بینچوں سے لگتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے پیچھے دیکھو نعرے کا جواب نہیں دیا جا سکا،

    مسلم لیگ ن کے رکن کورم کی نشاندہی کر کے خود ایوان سے چلے گئے

    بجٹ پاس نہیں ہوتا تو حکومت فارغ ہو جاتی ہے، عدالت کے ریمارکس

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان پیچھے دیکھو ,پیچھے تو دیکھوکے نعرے لگاتے رہے. ہفتہ کو بھی پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی پیچھے دیکھو کے نعرے لگاتے رہے. پیچھے دیکھو کے نعرے زیادہ تر کراچی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما لگاتے رہے.

    بجٹ میں ٹیکسوں کے اضافے کے سوا کچھ نہیں، شاہد خاقان عباسی

    واضح رہے کہ یہ ایک خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کی وائرل ویڈیو ہے جس میں وہ پیچھے دیکھو کہتاہے اور یہ ویڈیو عوام میں بے پناہ مقبول ہوئی تھی.

    بجٹ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا سیشن آج ہو گا ختم

    محمد اویس

  • اے این پی پشاور کے صدر کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ، پولیس

    اے این پی پشاور کے صدر کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ، پولیس

    اے این پی پشاور کے صدر سرتاج خان کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی آپریشن پشاور کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت سرتاج خان گاڑی کے اندر بیٹھے تھے، اے این پی کے ضلعی رہنما سرتاج خان کو متعدد گولیاں لگیں ، ایس ایس پی پشاور کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے،حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے .

    واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے سٹی صدر سرتاج خان جاں بحق ہو گئے.

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر اے این پی کے کارکنا ن کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر سر تاج خان کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا، اے این پی کے صدر اسفند یار ولی نے پشاور کے‌صدر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے.سرتاج خان کو گلبہار کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا ،مقتول کی لاش لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دی گئی، ہسپتال انتظامیہ نے کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی .

  • مسلم لیگ ن کے رکن کورم کی نشاندہی کر کے خود ایوان سے چلے گئے

    مسلم لیگ ن کے رکن کورم کی نشاندہی کر کے خود ایوان سے چلے گئے

    مسلم لیگ ن کے رکن کورم کی نشاندہی کر کے خود ایوان سے چلے گئے، قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی کے بعد گنتی کرائی گئی تو کورم مکمل ہونے کی وجہ سے اجلاس جاری رہا

    بجٹ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا سیشن آج ہو گا ختم

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن نے کورم کی نشاندہی کردی,کورم مکمل ہونے پر اجلاس جاری رہا.

    بجٹ میں ٹیکسوں کے اضافے کے سوا کچھ نہیں، شاہد خاقان عباسی

    ڈاکٹر درشن نے کورم کی نشاندہی کی اور خود ایوان اے چلے گئے، 3بج کردس منٹ پر کورم کی نشاندہی کی جس پر گنتی کرائی گئی تو کورم مکمل تھا جس پر قومی اسمبلی کی کارروائی جاری رہی.

    بجٹ پاس نہیں ہوتا تو حکومت فارغ ہو جاتی ہے، عدالت کے ریمارکس

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    پریزائڈنگ آفسر منزہ حسن نے کہا کہ قانون کے مطابق جو کورم کی نشاندہی کرتا ہے اس کا ایوان میں ہونا ضروری ہے جس پر وہ ایوان میں آئے.

    محمد اویس

  • کرکٹ، شاہین آفریدی ویلڈن،افغانستان کے دو کھلاڑی ہوئے آوٹ

    کرکٹ، شاہین آفریدی ویلڈن،افغانستان کے دو کھلاڑی ہوئے آوٹ

    کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کے دو کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں.

    پاکستان انڈیا کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے گا، سابق قومی کرکٹر ظہیر عباس کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی4.5اوورز میں دوسری وکٹ بھی 27 رنز پر گر گئی ،شاہین آفریدی نے یکے بعد دیگرے دونوں وکٹیں حاصل کیں

    افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو رحمت شاہ اور کپتان گلبدین نائب نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی طرف سے پہلا اوور عماد وسیم نے کیا۔ افغانستان کو پہلا نقصان گلبدین نائب کی صورت میں اٹھانا پڑا جب کپتان 12 گیندوں پر 15 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ اس سے اگلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے حشمت اللہ شہیدی کو پویلین بھیج دیا۔ عماد وسیم نے کیچ پکڑا۔

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کے بعد کہا تھا کہ ٹاس کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ہماری باؤلنگ لائن اچھی فارم میں ہے، وہاب ریاض فٹ ، فائنل الیون کا حصہ ہیں، افغانستان کو کم ٹوٹل پر روکنے کی کوشش کرینگے

    افغان کپتان گلبدین نائب کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے لیے وکٹ سازگار ہے، پاکستان کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ہمارے سپنرز اچھے ہیں، دوسری اننگز میں فائدہ ہو گا۔ گرین شرٹس کی ٹیم اچھی ہے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، دوالت زدران کی جگہ حامد حسن کھیلیں گے۔

  • پشاور میں فائرنگ، اے این پی پشاور کے‌صدر جاں‌ بحق

    پشاور میں فائرنگ، اے این پی پشاور کے‌صدر جاں‌ بحق

    پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے سٹی‌ صدر جاں بحق ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے سٹی صدر سرتاج خان جاں بحق ہو گئے.

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر اے این پی کے کارکنا ن کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر سر تاج خان کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا، اے این پی کے صدر اسفند یار ولی نے پشاور کے‌صدر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے.سرتاج خان کو گلبہار کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا ،مقتول کی لاش لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دی گئی، ہسپتال انتظامیہ نے کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی

    واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ اقبال ٹاون میں بھی جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کی رہائشگاہ پر فائرنگ ہوئی ہے، نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے جماعت اسلامی کے رہنما کی رہائشگاہ پر فائرنگ کی، تا ہم حافظ سلمان بٹ محفوظ رہے، فائرنگ کے وقت حافظ سلمان بٹ کی رہائشگاہ پر پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کے مابین ہونے والے تصادم پر اجلاس ہو رہا تھا.

  • مزدور کو خودکشی کی اجازت دے دیں … شاہ زین

    مزدور کو خودکشی کی اجازت دے دیں … شاہ زین

    ایک مزدور جو پاکستان کی نوے فیصد غریب آبادی کا نمائندہ ہے اسے اس بات سے بالکل بھی کوئی سروکار نہیں کہ پاکستان پہ قرضہ ہے یا نہیں، وہ نہیں جانتا کہ فائلر و نان فائلر ہونا کیا ہے، اسے نہیں معلوم کہ نواشریف کیا کھاتا ہے کیا نہیں، زرداری نے کتنی منی لانڈرنگ کی، ایان کو ٹی وی پہ دیکھ کر وہ صرف آنکھیں ٹھنڈی کرتا ہے باقی اسے کچھ علم نہیں ،
    اس نے کبھی معشیت کو نقصان نہیں پہنچایا ، اس نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، اس نے کوئی پلاٹ بنگلے نہیں بنائے، وہ نہیں جانتا کہ اے سی میں سونا کیسا ہوتا ہے، لینڈ کروزر میں بیٹھنا کیا ہوتا ہے، شام کو لان پہ چائے پینا کیسا ہے، کے ایف سی، میکڈونلڈ، برگر کنگ کیا بلا ہے، اسکی زندگی صبح پھاؤڑے، ریڑھی، چھوٹی سی دکان یا چھوٹی سی نوکری سے شروع ہوتی ہے، اور شام کو بیوی بچوں کے ساتھ ختم، وہ عیاشیاں نہیں کرتا وہ زندگی گزارتا نہیں ہے وہ وقت کاٹ رہا ہوتا ہے، وہ اتنا جانتا ہے کہ ایک ٹافی و ماچس سے لیکر پیٹرول وہ بجلی گیس کے بلوں پہ ٹیکس تک وہ حکومت کو روزانہ اپنی سات آٹھ سو کی دھیاڑی سے کم از کم بھی ایک سو روپے ادا کررہا ہے، یہ ایک سو روپیہ کماتے ہوے اسکا بے تحاشہ پسینہ بہتا ہے، پچاس کلو کی بیس بوریاں کاندھے پہ لاد کر ٹرک پہ گرائیں تو ایک سو بنتا ہے، ڈیڑھ گھنٹہ مزدوریاں کریں تو ایک سو بنتا ہے
    اس سب کے بعد جب آپ گھی، چینی، آٹا اس کے پہنچ سے دور کردیں گے، وہ جو دو لقمے لگا رہا ہے اس میں سے بھی اسکا اور اسکے بچوں کا ایک لقمہ چھین لیں گے، تو بتائیں وہ کیا کرے؟
    روزانہ سو روپے اس سے لینے کے باوجود، آپ اس کا کھانا پینا اجیرن کردیتے ہیں، آپ اس پہ مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیتے ہیں اور تو اور اس کی ادویات پچاس فیصد اضافہ کرکے اس سے زندہ رہنے کا بھی حق چھین لیتے ہیں تو حضور وہ کیسے حوصلہ کرے؟
    آپ دو فیصد چوروں کی سزا اٹھانوے فیصد معصوموں کو دے کر ان کی زندگی تباہ کر کے فرماتے ہیں کہ
    حوصلہ کرو گھبرانا نہیں
    نہیں مطلب وہ کیسے نا گھبرائے؟
    اچھا وہ نہیں گھبرائے گا اسے اپنے بچے مار کر خودکشی کی اجازت دے دیں
    مہربانی ہوگی.


    شاہ زین

  • بجٹ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا سیشن آج ہو گا ختم

    بجٹ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا سیشن آج ہو گا ختم

    وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج اختتام پذیر ہو گا

    بجٹ میں ٹیکسوں کے اضافے کے سوا کچھ نہیں، شاہد خاقان عباسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بجٹ سال 20-2019 کے لئے قومی اسمبلی کا 10 جون سے شروع ہونے والا بجٹ اجلاس آج اختتام پذیر ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بجٹ اجلاس کے اعداد وشمار پیش کر دیئے ہیں.

    بجٹ پاس نہیں ہوتا تو حکومت فارغ ہو جاتی ہے، عدالت کے ریمارکس

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی جانب سے ایوان میں موجودگی بر قرار رکھنے پران کا شکر گزار ہوں۔ تمام اراکان کا ایوان کی کارروائی میں فعال طور پر شریک ہونے پر مشکور ہوں۔ قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد، 2008ء کے مطابق ایوان کی کارروائی انجام دی۔ کوشش کی کی حزب اختلاف کو جتنا ہو سکے موقع فراہم کروں۔

    شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کیا مسترد کہا بجٹ بنایا آئی ایم ایف نے

    اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی کی طرف سے مرتب کردہ متعلقہ اعداد و شمار کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ بجٹ 19-20 پر عام بحث دس دن تک جاری رہی۔ بحث میں 123حکومتی اور اپوزیشن کے 101ارکان نے بجٹ پر بات کی۔ حزب اقتدار جماعتوں کے لئے اسمبلی میں 21 گھنٹے31 منٹ مختص کئے گئے تھے ،زائد وقت میں سے حزب اختلاف کے لئے 18 گھٹنے 21 منٹ مختص ہوئے۔ بجٹ پر بحث کے لئے مختص کر دہ 40 گھنٹو ں کے مقابلے میں بحث کا دورانیہ 58 گھنٹے رہا .29گھنٹے 54 منٹ حکومت نے صرف کئے ،حزب اختلاف نے 28 گھٹنے 6منٹ تقاریر کی۔ طے شدہ 40گھنٹوں سے 18 گھنٹے زیادہ صرف ہوئے ۔18 گھنٹوں میں سے 9گھنٹے 45منٹ حزب اختلاف نے لئے۔ ارکان نے صبح سے لے کر رات 12بجے بحث میں حصہ لیتے رہے ۔

    سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ حزب اختلاف کی جانب سے منتخب کردہ 10 وزارتوں پر غیر تصویبی اخراجات کے علاوہ اخراجات(20۔2019)کے ضمن میں بحث اور رائے شمار ی کے لئے 1622 تحریکات تخفیف پیش کی گئی ،تحریکات تخفیف پر بحث اڑھائی دن تک جاری رہی۔ مالی بل اور ضمنی مطالبات زر اور زائد مطالبات زر کی منظوری پر علی الترتیب ایک ایک دن صرف ہوا .

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    محمد اویس