چارسدہ ( نمائندہ باغی) تفصیلات کے مطابق پراوینشل یوتھ اسمبلی ڈسٹرکٹ ممبران کا اجلاس چارسدہ میں ہوا جس کی سربراہی وزیراعلی امتیاز علی نے کی, اجلاس میں نوجوانوں کیلئے طے شدہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں ڈسٹرکٹ ممبرز کے پارلیمانی سیشن میں ضلع بھر کے باصلاحت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں "چارسدہ ہیروز” کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا. وزیر اعلی پی وائی اے کا کہنا تھا کہ چارسدہ کے بعد اس سلسلے کو صوبے کے دوسرے اضلاع تک بھی پھلانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اور تقویت پہنچے گی.
اجلاس میں ناظم اعلی ڈسٹرکٹ چارسدہ اصغر خان مہمند کے علاوہ نائب ناظم حامد خان ممبر اصف خان اور دیگر ڈسٹرکٹ ممبران بھی شامل تھے جبکہ ترجمان پراوینشل یوتھ اسمبلی نسیم اللہ شاہین بھی خصوصی دعوت پر اجلاس کا حصہ رہے.
Blog
-

پراوینشل یوتھ اسمبلی کے وزیر اعلی نے نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان کردیا.
-

کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے نہ روکا گیا تو یہ ملک کے لیے تباہی ہو گی: عدالت
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس کیس کے فیصلے میں لکھا ہے کہ کرپشن معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے،کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے نہ روکا گیا تو یہ ملک کے لیے تباہی ہو گی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے حسین لوائی اورطحٰہ رضاکی ضمانت بعد ازگرفتاری مسترد کر دی . اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے فیصلہ جاری کردیا ،فیصلے میں لکھا گیا کہ بادی النظرمیں ملزمان کا جعلی بینک اکاؤنٹس کےساتھ تعلق موجودہے،جعلی اکاؤنٹس کیس سے منسلک نجی بینک میں ملزمان اہم عہدوں پررہے ،طبی بنیادوں پر بھی ملزمان کی ضمانت کی درخواست میرٹ پر نہیں
فیصلے مٰیں مزید لکھا گیا کہ ملک میں کرپشن شاہی اصلاح کے طور پر استعمال ہورہی ہے، بڑے پیمانے پر منظم کرپشن ملکی معیشت کے لیے تباہ کن ہے،عام ہوتی کرپشن کو روکنا عدالت کا بھی بنیادی فرض ہے ، کرپشن معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے،کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے نہ روکا گیا تو یہ ملک کے لیے تباہی ہو گی.
واضح رہے کہ نیب نے حسین لوائی اور طحہ رضا کو ایک سال قبل گرفتار کیا تھا۔ حسین لوائی اور نجی بینک کے کارپوریٹ ہیڈ طحہ رضا کو پارک لین اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد 19 جون 2019 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
-

اگر ہردیک پانڈیا مجھے دو ہفتے دے تو اسے ورلڈ بیسٹ آل راؤنڈر بنادوں گا: عبدالرزاق
عبدالرزاق کہتے ہیں کہ میں نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کا میچ دیکھا اور پہلی بار ہردیک پانڈیا کر پرفارم کرتے دیکھا. مجھے اس میں بہت ساری غلطیاں نظر آئیں, ان کی فل موومنٹ میں, ان کے بیٹ سوئنگ اور باڈی بیلنس میں جب وہ ہٹنگ کرتے ہیں. اس کے علاوہ اور بھی کئی غلطیاں نظر آئیں.
عبدالرزاق نے مزید کہا کہ اگر ہردیک پانڈیا دبئی میں مجھ سے 2 ہفتے کا سیشن لیں, اور اگر میں ان کے ساتھ کرکٹ پہ کام کروں اور کوچنگ دوں تو صرف دو ہفتوں میں مجھے امید ہے کہ ان کو دنیا کا بہترین ہٹر اور آل راؤنڈر بنا دوں گا.
اگر بی سی سی آئی ہردیک پانڈیا میں امپروومنٹ لانا چاہتی ہے تو میں صرف دو ہفتوں میں اس کو دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بنا دوں گا. میں نے جب ان کو پرفارم کرتے دیکھا تو سوچا کی یہ بات شیئرکروں.
عبدالرزاق کے اس ٹویٹ پر انہوں نے ایک اچھا جیسٹر دیا ہے اور بھارت کے لوگ ان کو اس ٹویٹ پر سراہ رہے ہیں.
-

امریکہ نے پہنچائے قطر میں مزید جنگی طیارے
امریکا نے اپنے طیارے قطر کے ائیر بیس پر پہنچا دئیے
قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے اپنے ایف 22 اسٹیلتھ طیارے قطر کی ائیر بیس پر پہنچا دئیے ہیں، امریکی سنٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی طیارے امریکی فوج اور مفادات کے تحفظ کیلیے بھیجے گئے ہیں ،قطر بھیجے جانے والے طیاروں کی تعداد خفیہ رکھی گئی ہے.
امریکی فوج نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد گزشتہ ماہ بھی امریکہ نے بی 52′ جنگی طیاروں کے بعد ‘ایف 15’ اور ‘ایف 35’ جہاز بھی خلیجی ملکوں کےاڈوں پر پہنچا دیئے ہیں۔ یہ طیارے بھی قطر مٰیں امریکی اڈے تک پہنچائے گئے تھے.
واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر تنازع میں شدت کے بعد ایران کو دباؤ میں لانے کے لیے خلیج فارس میں بی 52 بمبار سمیت متعدد طیارے اور جنگی بحری بیڑا اتارنے کے بعد اسالٹ شپ اور پیٹرائٹ میزائل دفاعی نظام تعینات کیے تھے۔ گزشتہ ایک ماہ کے اندر امریکا، مشرق وسطیٰ میں مرحلہ وار ڈھائی ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کرچکا ہے۔
-

امریکی و چینی صدر کی ملاقات، تعلقات کی بہتری کا عندیہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدرژی جن پنگ کے مابین ملاقات آج ہو گی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر ژی جن پنگ کے مابین جی 20 اجلاس کے موقع پر ملاقات آج ہونی ہے. جی 20 کا اجلاس جاپان کے شہر واسا میں ہو رہا ہے.
چینی صدر سے ملاقات سے قبل ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ ڈیل ہو گی یا نہیں ہم بعد میں بتائیں گے ،پہلے ہمارے تعلقات بیہتر بہتر تھے، کچھ دوریاں پیدا ہوئی لیکن اب تعلقات مزید بہتر رکھنے کی کوشش کریں گے.
ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے معاشی معاملات کا کہنا تھا کہ جی ٹونٹی سمٹ کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر ژٰی جن پنگ کی ملاقات کے لیے دونوں طرف سے کوئی پیشگی شرائط نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ ‘چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بڑی اچھی گفتگو ہوئی، ہم اگلے ہفتے جاپان میں جی-20 اجلاس میں ملاقات کریں گے ،ہماری ملاقات کے پیش نظر ہماری متعلقہ ٹیمیں مذاکرات شروع کریں گی.
واضح رہے کہ جون 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے 50 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف متعارف کرایا تھا جس کی وجہ سےامریکا اور چین کے مابین تجارتی تنازع پیدا ہوگیا تھا
-

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا
مسلم لیگ ن کے رہنما کو امریکا جانے سے ایف آئی اے حکام نے روک دیا
وینا ملک کے خلاف مسلم لیگ ن کہاں پہنچ گئی؟ بڑی خبر
اسپیکرصاحب!زرداری کوپروڈکشن آرڈرکیوں؟ ویناملک ناراض،ملک میں امیراورغریب کے لیےالگ الگ قانون کیوں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود امریکہ جا رہے تھے، ایف آئی اے حکام نے رانا مشہور کو لاہور ائیر پورٹ پر روک لیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ رانا مشہور کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے ،رانا مشہود رات 2 بجے امریکہ جانے والی فلائٹ میں تھے. نیب حکام کی جانب سے رانا مشہود کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا،رانا مشہود کو قطر ایئرویز کی امریکہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا
بس بہت ہو گیا ،مڈٹرم الیکشن لڑیں گے، مسلم لیگ ن نے اعلان کر دیا
شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر
واضح رہے کہ رانا مشہور مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پنجاب میں کھیل کے وزیر رہے ، ان ہی کے دور میں تعینات ڈی جی سپورٹس عثمان انور کو نیب نے کرپشن کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے.
اسحاق ڈارکے بارے حکومت نے ایسا کام کیا کہ مسلم لیگ ن مشکل میں
عثمان انور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے دور میں ڈی جی اسپوٹس بورڈ تھے ،پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔
22 جون کو احتساب عدالت نے ملزم عثمان انور کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا.
-

صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما پر فائرنگ
صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے تا ہم جماعت اسلامی کے رہنما محفوظ رہے
قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر
غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ اقبال ٹاون میں جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کی رہائشگاہ پر فائرنگ ہوئی ہے، نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے جماعت اسلامی کے رہنما کی رہائشگاہ پر فائرنگ کی، تا ہم حافظ سلمان بٹ محفوظ رہے، فائرنگ کے وقت حافظ سلمان بٹ کی رہائشگاہ پر پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کے مابین ہونے والے تصادم پر اجلاس ہو رہا تھا.
کرکٹ کی طرح معاشی ٹیم نے بھی شکست کھائی، سراج الحق
حکومت کے خلاف بیان دینے پر حکومت نے کیا قدم اٹھایا، سراج الحق بول پڑے
جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے جماعت اسلامی کے رہنما پر فائرنگ کے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ حافظ سلمان بٹ نے واقعہ کیخلاف تھانہ گلشن اقبال میں درخواست جمع کروا دی ہے۔
ایمنسٹی اسکیم کا نام ’’لوٹواورپھوٹو‘‘ہوتا توزیادہ بہترتھا ،سراج الحق
واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع پنجاب یونیورسٹی میں دو روز قبل دو طلبا تنظیموں کے مابین تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں پانچ طلبا زخمی ہو گئے تھے.طلبا میں تصادم ہوسٹل نمبر 18 میں ہوا تھا.
پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا کے جھگڑے کے بعد 12 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا ، یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر محمد عبید کی مدعیت میں دائر ہونے والے مقدمہ کے مطابق طلباء کے درمیان ہاسٹل نمبر اٹھارہ میں تصادم کیا گیا اور اس دوران طلباء زخمی ہوئے جب کہ اس سے قبل ہیلے کالج میں گارڈز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے طلبا ملک عاقب، احتشام، نبیل، وقاص، عدنان، محمود درانی، مظہر، باچا محمد، احمد بہادر اور شرجیل کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور طلبا کو معطل کر کے ان کے کلاسز میں آنے پر پابندی لگا دی تھی.
-

یکم جولائی سے ہو گی ملک بھر میں سیمنٹ کی قلت،اہم خبر
حکومت کی جانب سے سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے لئے کڑی شرائط کے بعد ڈسٹری بیوٹرز نے کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یکم جولائی سے ہم کاروبار بند کردیں گے.
روپے کی قدر میں استحکام کیسے آئے گا، چیئرمین ایف بی آر نے بتا دیا
آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس لاہو رمیں ہوا جس میں متفقہ طور پر ڈسٹری بیوٹرز نے اس چیز کا اعادہ کیا کہ یکم جولائی 2019 سے سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ نہیں اٹھایا جائے گا ،ایسوسی ایشن کے ترجمان آصف سعید نے بتایا کہ حکومت اور ایف بی آر ہمارے کسی مطالبے کو ماننے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے سیمنٹ کے کاروبار کو چلانا مشکل ہو گیا ہے ،ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی تمام سیمنٹ کے ڈسٹری بیوٹرز انکم ٹیکس ،سیل ٹیکس بشمول صوبائی ٹیکس ادا کر رہے ہیں ،اب ایف بی آر نے شناختی کارڈ کی شرط اور ٹرن اوور ٹیکس اور فائل ٹیکس ریٹرن سے ڈسٹری بیوٹرز کو نکال دیا ہے ،اسلئے سیمنٹ کا کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا. ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ڈسٹری بیوٹرز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی فیکٹریوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا، جو سیمنٹ اٹھائے گا وہ خود ذمہ دار ہو گا.
چیئرمین ایف بی آر نے ایسا حکم دیا کہ کاروباری برادری خوش ہو جائے
سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیمنٹ نہ اٹھائے جانے کے بعد ملک بھر میں سیمنٹ کی قلت ہو جائے گی.
واضح رہے کہ بجٹ میں سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے اثرات سامنے آنے لگے، ملک بھر میں سیمنٹ کی فی بوری 80 روپے تک مہنگی ہو گئی ہے، کراچی میں سیمنٹ کی بوری 10 روپے اضافے سے 635 روپے، حیدر آباد میں 30 روپے اضافے سے 660 روپے، پشاور میں 15 روپے اضافے سے 535 روپے، اسلام آباد میں 30 روپے 550 روپے، ملتان میں 60 روپے اضافے سے 540 روپے، سیالکوٹ میں 40 روپے اضافے سے 550 روپے اور بہاولپور میں 80 روپے اضافے سے 580 روپے میں سیمنٹ کی بوری فروخت ہو رہی ہے۔
سیمنٹ مہنگی ہونے سے گھروں ودیگر تعمیرات کی لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے.
-

آشیانہ ہاوسنگ سکیم کیس، سماعت ہو گی آج، شہباز شریف پیش نہیں ہونگے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاوسنگ سکیم کیس کی سماعت آج ہو گی
شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاوسنگ سکیم کیس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہو گی، شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے ، شہباز شریف بجٹ سیشن کے وجہ سے اسلام آباد میں ہیں ، شہباز شریف کے وکیل عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کریں گے.کیس میں شہبازشریف فوادحسن فواد اور احد چیمہ سمیت 13 ملزمان شامل ہیں،بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق ،بلال قدوائی اور امتیاز حیدر بھی ملزمان میں شامل ہیں،
شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران
حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا
احتساب عدالت میں شہباز شریف کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے .
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر بھی شہباز شریف احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے کیونکہ اس روز شہباز شریف اپوزیشن کی اے پی سی میں گئے تھے،.
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کر لیا
-

عیاشی ختم ، یکم جولائی سے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کو ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئی وارننگ کل سے ختم ہو جائے گی یکم جولائی سے سخت کریک ڈائون کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات میں ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو کو دی گئی وارننگ کی مدت کل 30 جون سے ختم ہو رہی ہے جس کے بعد ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی سے ہیلمٹ نہ استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا جائے گا یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کئی بار سخت کریک ڈاو¿ن کے اعلانات کیے گئے لیکن وہ اعلانات محض اعلانات تک محدود رہے اور کاروائی نہ ہوسکی۔