Baaghi TV

Blog

  • تبدیلی کی لہر سے رحیم یار خان کے شہری پریشان

    تبدیلی کی لہر سے رحیم یار خان کے شہری پریشان

    نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں تبدیلی سرکار کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا.احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ تبدیلی کی لہر نے غریب عوام کو اپنی لپیٹ میں ایسا لیا غریب عوام کا برا حال کردیا تبدیلی کی اس لہر سے رحیم یار خان کے شہری پریشان ان کا کہنا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر بہت بڑی غلطی کی ہے شہریوں رحیم یار خان کے ایم پی اے آصف مجید کے خلاف شدید نعرے بازی کی شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو آنے والی حکومت نے گندم کی طرح پیس کر رکھ دیا ہے ہر چیز پر ٹیکس لگا کر مہنگائی کا جو بم گرایا جا رہا ہے اسے غریب عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو جائے گی مزید شہریوں کا کہنا ہے ایمانو میں بیٹھے لوگ خود تو ایئر کنڈیشن کے مزے لے رہے ہیں مگر ہمارے گھروں کا حال کیا ہے یہ خود آ کر دیکھیں رحیم یار خان کے ایم پی اے نے کروڑوں روپے الیکشن جیتنے کے لئے لگایا اب حکومت بجٹ منظور نہیں کرتی تو رحیم یارخان کے ایم پی اے صاحب اپنی جیب سے یہ پیسہ لگائیں تاکہ ہمیں بھی پتہ چلے کہ آنے والی حکومت غریبوں کے حق میں ہے ….

  • وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئنیی حق ہے، شہبازشریف

    وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئنیی حق ہے، شہبازشریف

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمینن شپ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کا حل نئے انتخابات ہیں، تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی اور جمہوری حق ہے

    ری کاونٹنگ کروا لو،ہار گیا توسیاست چھوڑ دوں گا،فیصل واوڈا کا شہباز شریف کو چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رانا تنویر پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے،2ماہ پہلے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ رانا تنویر چیئرمین پی اے سی ہوں گے ،شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے فیصلے کے مطابق رہبر کمیٹی کے کے لئے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام دے دئیے ہیں.

    آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

    شہباز شریف نے پارٹی پر خود کش حملہ کیا، عمر ایوب

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ معیشت کو جو بیماری لگ گئی ہے اس کا علاج نئے انتخابات ہیں ،آج ملک کاجو حال ہوا وہ بے نقاب ہو چکا یوتھ اور فاؤنڈرز کو بھی پتاچل گیا ہے ، شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایوان میں کہا کہ این آر او کا بتائیں کس نے رابطہ کیا ،ماضی میں ہم نے غلطیاں کی ہیں ،آج نتیجہ بھگت رہے ہیں ،اگر ایکا کرلیں کہ جمہوریت پرقدغن نہیں لگنےدینی توانشاءاللہ وقت بدل جائےگا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی کے حوالہ سے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر میں کچھ نہیں کہوں گا عوام مشاہدہ کریں،

    سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد تحریک کا سوال ابھی قبل از وقت ہے تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی اور جمہوری حق ہے ،عمران خان 71سالہ تاریخ کا جھوٹا ترین اورسلیکٹڈ وزیراعظم ہے .

    واضح رہے کہ شہباز شریف کے پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے پر پیپلز پارٹی نے بھی اعتراض کیا تھا، حکومت کا بھی کہنا تھا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ لینے کے لئے شہباز شریف نے احتجاج کیا تھا اور اب چیئرمین شپ چھوڑ دی ہے،

  • افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. افغان کپتان کہتے ہیں کہ موسم خشک ہے اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے.

    پاکستان کے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. سرفراز احمد آج کا اہم میچ فتح کرنے کے لیے پر امید ہیں. سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ افغانستان کے سپنرز خطرہ بن سکتے ہیں. اوپنرز کو وکٹ روک کے کھیلنا چاہیے.

    پاکستان کے لیے آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے. اگر پاکستان ہارتا ہے تو سیمی فائنل کی ریس سے آؤٹ ہو جائے گا.

    واضح رہے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 7 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور افغانستان صفر پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر ہے.

  • پولیس غنڈہ گردی کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

    پولیس غنڈہ گردی کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

    خوشاب پولیس کی پولیس گردی۔چادرچاردیواری کا تقدس پامال ۔۔
    خوشاب پولیس کا اے ایس آئی سعداللہ محلہ سکندرآباد کے رہائشی مہرعبدالجبارکے گھربلاوارنٹ داخل۔۔۔خواتین کے ساتھ بدتمیزی۔ہاتھا پائی۔خواتین نے کمرے میں بند کر دیا

  • واپڈا کی بجلی چور کے خلاف کاروائی ایف آئی آر درج

    واپڈا کی بجلی چور کے خلاف کاروائی ایف آئی آر درج

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا چک نمبر 82 شمالی کا رہائشی محمد بشیر ولد محمد منیر بجلی چوری کرتےہوئے پکڑا گیا تفصیلات کے مطابق محمد اعظم لائن میں میٹر ریڈنگ چیک کرنے گیا تو ملزم واپڈا کی ڈائریکٹ لائن سے تار لگا کر بجلی استعمال کر رہا تھا جس پہ ہارون احمد ایس ڈی او رورل سب ڈویثن فیسکو نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے تھانہ جھال چکیاں میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے ہارون احمد نے اہنے بیان میں کہا کہ بجلی چوری کرنا سنگین جرم ہے اور ملزمان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی

  • پرویز خٹک کے بھتیجے کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر

    پرویز خٹک کے بھتیجے کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر

    وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب خیبر پختونخواہ نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے تحصیل ناظم احد خٹک کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کر دیا، سابق تحصیل ناظم احد خٹک سمیت نائب ناظم اورسابق ایڈمنٹسریٹو نوشہرہ کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا گیا ہے.

    نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ تحصیل ناظم احدخٹک سمیت نائب ناظم اورٹی ایم اے کے15افسران غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث ہیں،انکوائری رپورٹ کے مطابق میرٹ کےبرعکس دیگرافرادکوترجیح دی گئی،اشتہارکے باوجود2013سے2018 تک غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں، دستاویزات میں مزید کہا گیا کہ بھرتیاں ایمپلائمنٹ ایکس چینج کیساتھ رجسٹرڈ نہیں تھیں.

  • افغانستان نے کرکٹ پاکستان سے سیکھی ہے: شاہ محمود قریشی

    افغانستان نے کرکٹ پاکستان سے سیکھی ہے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان بمقابلہ افغانستان کے مطلق توقع ظاہر کی ہے. میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان نے کرکٹ پاکستان سے سیکھی ہے اور اب ایک اچھی ٹیم بن چکی ہے, افغان کھلاڑی بہت اچھا کھیل رہے ہیں تاہم اس ورلڈکپ میں کوئی میچ فتح نہ کر سکے.

    انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے کھلاڑی پاکستان میں ٹریننگ کیمپوں میں رہ چکے ہیں، دراصل پاکستان نے ہی افغانی کھلاڑیوں کو کرکٹ سے آشنا کیا ہے۔

    انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے میچ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا میچ بہت دلچسپ ہوگا، پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے افغانستان کو شکست دینا ہوگی. افغانستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں گے تو سیمی فائنل تک پہنچ سکتے ہیں.

    شاہ محمود قریشی نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا کھیل پیش کر کے انہیں شکست دی، سیمی فائنل تک رسائی کے لیے قومی ٹیم کو افغانستان اور بنگلادیش کے خلاف بھی ایسا ہی کھیل پیش کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے افغانستان اور بنگلادیش کو شکست دینا ضروری ہے اور انگلینڈ کا بھی اگلے دو میچوں میں سے ایک میں ہارنا ضروری ہے۔

  • نیب کے نوٹس پر ن لیگی ایم این اے کا موقف

    نیب کے نوٹس پر ن لیگی ایم این اے کا موقف

    قصور
    ملک رشید احمد خان کا نیب کی جانب سے نوٹس پر موقف سامنے آ گیا تفصیلات کے مطابق نمائندہ باغی ٹی وی نے ملک رشید احمد خان ایم این اے، این اے 138 کا موقف جانا
    ملک صاحب نے بتلایا کہ میں بجٹ اجلاس کے سلسے میں اسلام آباد میں ہوں نیب کا جاری کردہ نوٹس مجھ تک دوستوں نے بذریعہ شوشل میڈیا پہنچایا جس میں میرے اوپر کرپشن کا کوئی الزام نہیں نیب نے مجھ سے 1990سے پہلے میری جائیداد کے متعلق پوچھا ہے جبکہ ہم بہن بھائیوں نے 1993 میں والد صاحب کی وفات کے بعد اپنی وراثت تقسیم کی
    1990 میں میرے پاس نا کوئی عہدہ تھا اور نا ہی کوئی وزارت ملک رشید خان نے کہا کہ میں خود نیب میں پیش ہو کر صفائی پیش کرونگا

  • پاکستان انڈیا کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے گا، سابق قومی کرکٹر ظہیر عباس کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    پاکستان انڈیا کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے گا، سابق قومی کرکٹر ظہیر عباس کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    پاکستان کے سابق کرکٹر ظہیر عباس نے باغی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ٔپاکستان آج کا میچ جیتے گا .

    https://www.youtube.com/watch?v=Tl9ADvnsoAI
    ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے بعد ایک اور منزل طے کرنی ہے وہ بنگلہ دیش کے ساتھ میچ ہے،اور وہ بہت مشکل میچ ہو گا، کوئی بھی میچ اتنا آسان نہیں ہوتا ،اس کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے آج یہ جو میچ کھیلنا ہے اس کو پاکستان کو بالکل ایزی نہیں لینا چاہئیے وہ سیریس کھیلے ، پاکستانی ٹیم نے کافی محنت کی ہے

    ظہیر عباس نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم جس کو بھی پاکستا ن نے ہرا دیا ،پاکستان کچھ بھی کر سکتا ہے، پاکستان کے ابھی دو میچ باقی ہیں، نظر ایسے آ رہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ سیمی فائنل میں کھیلیں گے

    پاکستانی سابق کرکٹر ظہیر عباس نے باغی ٹی وی کو یہ انٹرویو اسوقت دیا جب وہ میچ دیکھنے کے لئے لیڈز سٹیڈیم کی طرف جا رہے تھے .

     

    ظہیر عباس 1981 اور 1984 مٰیں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں، 1985 میں ریٹائرڈ ہوئے، انہوں نے امپائر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں ،یہ قومی ٹیم کے منیجر اور 2017 میں آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں. ظہیر عباس کو ایشین بریڈ مین بھی کہا جاتا ہے .

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین آج میچ ہونا ہے. میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لئے دونوں میچز جیتنا ضروری ہونگے۔

    سجاد بشیر
    نمائندہ باغی ٹی وی لندن

  • ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی کاروائیاں

    ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی کاروائیاں

    ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب اعجاز حسین شاہ کی ہدایت اورمحمد شہباز حسین شاہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکی نگرانی میں، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھر میں کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
    ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری غضنفرعلی ولد عبدالستار تحصیل پیلاں نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو اطلاع دی کہ رجسٹری کروانے کے لیے رجسٹری محرر محمد زاہد مجھ سے رشوت مانگ رہا ہے۔جس پر عصمت اللہ بندیال، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن میانوالی نے تحصیل آفس پیلاں میانوالی نے محمد شہاب، سول جج /جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول کی نگرانی میں ریڈ کر کے ملزم محمد زائد، رجسٹری محرر، محکمہ مال میانوالی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ رشوت کی رقم مبلغ30ہزار روپے ملزم سے موقع پر برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی۔

    ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب اعجاز حسین شاہ کی ہدایت پر غلام محمد غوث، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ٹیکنیکل)نے مختلف ٹھیکیداروں سے مبلغ 1کرڑو12لاکھ1سو41روپے ریکور کر کے اینٹی کرپشن اکاؤئنٹ نمبرC-03879میں جمع کروا دئیے۔

    نقشہ جات کے نادہندوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے احسان اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) نے 8لاکھ80ہزار60روپے عتیق احمد، بھٹی مارکیٹ سرگودھا نے انکوائری نمبر2/2019سرگودھا میں ریکور کروا کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے۔ اسی طرح محمد اصغر گجر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) نے 1کرڑو36ہزار روپے انکوائری نمبر4/2019سرگودھا میں ریکور کروا کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے اورمیونسپل کارپوریشن شاہ پور کی دوکانات کے بقایا جات 19لاکھ 26ہزار روپے بھی ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے۔

    ناجائز قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنک کرتے ہوئے محمد اصغر گجر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) نے انکوائری نمبر56/2019سرگودھا میں مختلف قابضین سے100کنال مالیتی1کرڑو85لاکھ کی محکمہ انہار کی سرکاری زمین واگزار کروا کے سرکار کی تحویل میں دلوا دی۔ واگزار ی کے لیے مزید تحرک جاری ہے۔