Baaghi TV

Blog

  • عمران خان 20 جولائی کو 5 روزہ دورے پر امریکا جائیں گے

    عمران خان 20 جولائی کو 5 روزہ دورے پر امریکا جائیں گے

    اسلام آباد:عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکہ یاترا کی دعوت قبول کر ہی لی .وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کو 5 روزہ دورے پر امریکا جائیں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان 20 سے 24 جولائی تک امریکا میں رہیں گے، وزیراعظم عمران خان دورۂ امریکہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس ملاقات کے دوران افغان امن عمل سمیت اہم معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کے بعد وہاں موجود اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہاں پاکستانی اور بزنس کمیونٹی سے بھی خطاب کرینگے۔یاد رہے کہ وزیر اعطم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے باغی ٹی وی پہلے ہی خبر دے چکا ہے کہ عمران خان کو ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ یاترا کی دعوت دے دی ہے.

  • چیئرمین سینٹ زرداری نہیں پرویز رشید ہوں گے ؟

    چیئرمین سینٹ زرداری نہیں پرویز رشید ہوں گے ؟

    اسلام آباد: اپو زیشن جماعتوں کی طرف سے چیئر مین سینٹ کو ہٹانے اور اپنا چیئر مین لانے کے حوالے سے بڑھکیں تو کافی دنوں سے سنی جارہی تھیں .سینٹ چیئر مین کون ہوگا اس کا فیصلہ اپوزیشن نے ملک کر کرنا تھا .تاہم اپنے اپنے چیئر مین کا نام پیش کیا جارہا ہے. تازہ خبریں تو یہ بتا رہی ہیں کہ ن لیگ نے پرویز رشید کا نام پیش کردیا ہے .دوسری طرف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی کا معاملہ پر آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا۔ چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں کے ناموں پر غور شروع ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر پرویز رشید چیئرمین سینیٹ کے مضبوط امیدوار بن گئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق، حاصل بزنجو سمیت دیگر نام بھی زیر بحث آئے۔ ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی چیئرمین سینیٹ بننے کے خواہشمند ہیں۔اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ عہدہ لینے والے شخص کو دوبارہ عہدہ نہ دینے کا اشارہ دے دیا، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی امیدواروں کیلئے مجوزہ نام مانگ لئے گئے ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مجوزہ نام اپوزیشن کی طرف سے بنائی جانے والی رہبر کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے، رہبر کمیٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے حتمی نام کا اعلان کرے گی۔کیا یہ اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی چال ہے یا واقعی وہ تبدیل کرپائیں گے .اس کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا

  • پردہ، اقدار اور معاشرہ ۔۔۔ عبداللہ صالح جتوئی

    پردہ، اقدار اور معاشرہ ۔۔۔ عبداللہ صالح جتوئی

    لفظ عورت کا معنی ڈھکی ہوئی یا چھپی ہوئی چیز ہے یعنی سر سے لے کر پاؤں تک چھپی ہوئی چیز کو عورت کہا جاتا ہے.

    پردہ اسلامی معاشرے کا لازمی جزو ہے جس کا حکم رب العالمین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ہم تک پہنچایا تاکہ عورت معاشرے کے لیے فتنہ کی بجاۓ تعمیر و ترقی کا باعث بنے اور اس کی کوکھ سے پیدا ہونے والا بچہ دین کی سربلندی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوۓ اسلام دشمنوں کی سازشوں کو بے نقاب کرے اور اسلام کا عَلم پوری دنیا میں اونچا کرے لیکن آج کل کے معاشرے میں سب کچھ الٹ چل رہا ہے۔ یہاں تو پردے کو دل کا پردہ کہہ کے اسلام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عورت آج درندوں کی ہوس کا شکار ہے اور جابجا عصمت دری کا شکار ہے.

    پردے سے عورت محفوظ رہتی ہے جس کی مثال میں کچھ یوں گوش گزار کرنا چاہوں گا کہ جب بھی آپ قصاب کی دوکان پہ تشریف لے جاتے ہیں تو آپ اس کو اچھی طرح لفافے سے ڈھانپ لیتے ہیں تاکہ کوئی جانور یا پرندہ اس کو نقصان نہ پہنچا دے اور اگر آپ اسے کھلا چھوڑیں گے تو شاید آپ گھر تک بھی بحفاظت نہ پہنچ پائیں.

    میں نے جس معاشرے میں آنکھ کھولی وہ معاشرہ الحمدللہ اسلامی احکامات اور صوم و صلوٰۃ کا پابند تھا اور اللہ کے فضل سے پردہ بھی اس کا بہترین شعار تھا جس کی برکتیں میں ابھی تک سمیٹ رہا ہوں. ہمارے بڑے گھر میں ٹی وی نہیں رکھنے دیتے تھے کیونکہ ان کا یہ مؤقف تھا کہ یہی فساد کی جڑ ہے اور یہی عورت کو اس کے مقصد سے ہٹا کے اسے بے پردگی اور گمراہی کے رستے پر لے جاتا ہے. تب ہمیں بہت عجیب سا لگتا تھا کہ ہمیں گھر والے ٹی وی کیوں نہیں دیکھنے دیتے ہم کوئی بچے ہیں جو بگڑ جائیں گے۔ بھلا ٹی وی دیکھ کے بھی کوئی گمراہ ہوا ہے..

    اس سوال کا جواب ہمیں آج معلوم ہوا جب آج کے والدین یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ہم نے اپنے بچوں کو اس لیے گلوکار بنانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اسے فلاں گلوکار بہت اچھا لگتا ہے اور وہ بہت اچھا گاتا ہے یہ اس کی نقل بھی بہت اچھی کر لیتا ہے اس کا آئیڈیل فلاں اداکار یا اداکارہ ہے اس کو شوبز کا فلاں سٹار بہت اچھا لگتا ہے میری بیٹی نے جینز اور ٹی شرٹ پہننی ہے کیونکہ ہم نے ایک ڈرامہ میں دیکھا تھا کہ اس لڑکی کو بہت خوبصورت لگ رہی تھی فلاں فلاں..

    آج کبھی ٹی وی چینل پہ لڑکی بھگانے کے اشتہار تو کبھی داغ تو اچھے ہوتے ہیں کی آڑ میں ہونے والی فحاشی تو کبھی گھر کی چار دیواری کو داغ قرار دے کے معاشرے کو فحاشی و عریانی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور کئی ایسے اشتہارات ہیں جو یہاں زیربحث لانا بھی مناسب نہیں ہے ان کا مقصد صرف اور صرف عورت کو اسلام اور پردہ سے دور کرنا ہے اور یہی سازشوں کی جنگ ہے جس میں ہمیں دھکیل کے ہم پر کافر مسلط ہونا چاہتے ہیں اور ہو بھی رہے ہیں.

    یہی وجہ ہے کہ آج ٹی وی ڈراموں اور فحش اشتہارات کی آڑ میں کفار ہماری اسلامی تہذیب میں بگاڑ پیدا کر رہے ہیں اور ہمارے بچے بگڑتے جا رہے ہیں اور اسلامی تہذیب سے کنارہ کشی اختیار کرتے جا رہے ہیں ہماری عورتوں کو پردہ کرنے سے گھبراہٹ ہوتی ہے اور طرح طرح کے بہانے بناۓ جاتے ہیں یہاں تک کہ مائیں بچوں کو ترغیب دینے کی بجاۓ اپنے بچوں کے ذہن میں ڈالنا شروع کر دیتی ہیں کہ اگر ابھی سے پردہ کرو گی تو لوگ ولون کہیں گے اور کسی نے دیکھنا تک نہیں ہے تمہیں اور کون تجھ سے شادی کرے گا جیسے طعنے مار مار کے اس کو اسلام سے دور کر لیتے ہیں.

    افسوس ہوتا ہے ان ماؤں پہ جنہوں نے عائشہ رضی اللہ عنھا و فاطمتہ الزھرا رضی اللہ عنہا کی مثالیں دینی تھی آج وہ اداکاراؤں کے نقش قدم پہ چل پڑی ہیں اور فحاشی و عریانی کو فیشن کا نام دے کر اپنی آنے والی نسلوں کو تباہ و برباد کر رہی ہیں.

    آج بچے بچے کو اداکاراؤں کے نام آتے ہیں اور ان کے کپڑے اور اسٹائل تک زیر بحث آتے ہیں لیکن مجال ہے کسی کو آخری نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اور ان کی قربانیوں کے متعلق بھی علم ہو آج جو بچی بھی دوپٹہ یا اسکارف لینے کی کوشش بھی کرتی ہے تو اسے اپنے گھر والے بھی طعنے مارنا شروع ہو جاتے ہیں کہ ابھی سے بوڑھی بننا ہے اتارو تمہیں بالکل بھی اچھا نہیں لگ رہا جب بڑی ہوگی تب پہن لینا اور پھر جب وہ بڑی ہوتی ہے تو اسے یہ عادت ہی نہیں ہوتی کہ دوپٹہ بھی سر پہ لینا ہوتا ہے یا یہ صرف گلے کی حد تک ہی رکھنا ہے..

    خدارا اپنے بچوں کو بچپن سے ہی اسلام سے محبت سکھائیں اور انہیں اداکاروں کی بجاۓ اصحاب نبی صل اللہ علیہ وسلم کی بہادری کے قصے سنایا کریں اور ٹی وی جیسی لعنت سے ان کو کوسوں دور رکھیں تاکہ آپ کا بچہ اس جاہلیت کا شکار ہو کر درندوں کی درندگی کا نشانہ نہ بن جاۓ..
    اللہ ہمیں اللہ کے احکامات کو صحیح معنوں میں سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین یا رب العالمین..

  • بلاول نے شادی کے لیے ہاں کردی ،پوتے پوتیوں کو کھلانے کی عمر ہے ،سیاست  چھوڑ رہا ہوں ،زرداری

    بلاول نے شادی کے لیے ہاں کردی ،پوتے پوتیوں کو کھلانے کی عمر ہے ،سیاست چھوڑ رہا ہوں ،زرداری

    اسلام آباد:بالآخربلاول بھٹو نے شادی کے لیے ہاں کردی ہی دی ہے. شادی کب اور کس کے ساتھ ہو گی اس کے بارے میں آنے والے دنوں میں کچھ کہا جا سکے گا تاہم بلاول کی شادی کے لیے رضامندی کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب سابق صدر آصف علی زرداری کی پارلیمنٹ میں مختلف وفود سے ملاقاتیں ہوئیں، اس دوران نے ہلکی پھلکی گفتگو بھی کی۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گئے ہیں، اب مجھے کوئی پرواہ نہیں۔ بلاول نے سیاسی محاذ مکمل طور پر سنبھال لیا ہے۔انہوں نے سیاست سے ریٹائر منٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اب آرام کرنا اور اپنی زمینیں سنبھالنا چاہتا ہوں۔ بلاول شادی کیلئے بھی مان گئے ہیں، ان کیلئے لڑکی بھی ڈھونڈنی ہے، اب یہ عمر پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنے کی ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پاس اب اپنے لئے وقت نہیں، اس لئے لڑکی ڈھونڈنے کا کام ہمیں کرنا پڑے گا۔یادرہے کہ یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ زرداری ڈیل کرچکے ہیں اب سیاست کو خیر باد کہنا ہی ہوگا

  • انسپکٹر عرفان شیر کو اسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانوالہ تعینات ڈی جی اینٹی کرپشن

    ڈی جی اینٹی کرپشن نے محکمہ پولیس سے اینٹی کرپشن میں تبادلہ کروانے والے انسپکٹر عرفان شیر کو اسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانوالہ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا عرفان شیر محکمہ پولیس میں فرض شناس آفیسر کی حیثیت سے پہچانے جاتے تھے اور ان کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہ ہے
    عرفان شیر پٹرولنگ پولیس میں بھی اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں

  • ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کی موبائل گاڑیوں کے ڈرائیور کو تبدیل کر دیا،،،

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کی موبائل گاڑیوں کے ڈرائیور کو تبدیل کر دیا،،،
    اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ تھانوں کے بیشتر ڈرائیور تھانہ میں زیادہ عرصہ گزارنے کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر سے رابطے میں رہتے تھے،،،
    زرائع کی اس بات پر ڈی پی او سیالکوٹ کا موقف جاننے کے لئے انکے پی آر او سے حافظ خالد کمال سے رابطہ کیا تو انکا موبائل بند تھا

  • بھارت:ہریانہ میں دلت بھی اعلیٰ ہندووں کے نشانے پر تشدد ہی تشدد

    بھارت:ہریانہ میں دلت بھی اعلیٰ ہندووں کے نشانے پر تشدد ہی تشدد

    ہریانہ :بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دلتوں کی بھی شامت آئی ہوئی ہے. کبھی مسلمان مارا جاتا ہے تو کبھی دلت کو بے دردی سے قتل کیا جاتا ہے .مسلمانون کی طرح اقلیتی طبقہ اور دلتوں پر مظالم رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ہریانہ کے سونی پت میں دلت نوجوان کی بے رحمانہ پٹائی کا ایک نیا ویڈیو سامنے آئی ہے۔بڑی بھیانک خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ دلت شخص کھیت میں کام کرنے اور جانوروں کو پانی پلانے سے انکار کر رہا تھا اس لیے مبینہ طور پر اعلیٰ ذات سے تعلق رکھنے والے کچھ دبنگوں نے اس پر بہت زیادہ تشدد کیا۔ افسوسناک یہ ہے کہ تشدد کے دوران اسے نیم عریاں بھی کیا گیا اور پھر اس کی ویڈیو بناتے ہوئے گندی گندی گالیاں دی گئیں

    ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق مبینہ طور پر اعلیٰ ذات سے تعلق رکھنے والے لوگ اس قدر ظالمانہ رویہ اختیار کیے ہوئے تھے کہ نیم عریاں حالت میں دلت نوجوان کی پٹائی بھی کی اور اسے گانے پر ڈانس کرنے کے لیے بھی مجبور کیا۔ اسے بار بار پینٹ اتارنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ خود پر بری طرح حملے سے زخمی دلت گڑگڑاتے ہوئے چھوڑنے کی اپیل کرتا ہے لیکن بدمعاش اپنا ظلم جاری رکھتے ہیں۔ اس دوران ایک اور شخص دلت کے پاس پہنچتا ہے، اسے گندی گالیاں دیتا ہے اور منھ پر تھپڑ مارتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ دلت نوجوان کی پٹائی کرنے والوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ ملزمین کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع ہو چکی ہے۔

  • بھارت : مسلم خاندان کا اجتماعی قتل ، پانچ افرادکو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    بھارت : مسلم خاندان کا اجتماعی قتل ، پانچ افرادکو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    اترپردیش:بھارت میں نریندرا مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کی خبروں کے ساتھ ہی مسلمانوں پر پھر سے ظلم وتشدد کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے. تازہ واقعہ میں حمیر پور ضلع ہیڈ کوارٹر کے رانی لکشمی بائی محلے میں جمعرات کی رات ایک ہی خاندان کے 5 لوگوں کو قتل کر دیا گیا. اطلاعات کے مطابق نور بخش کا بیٹا بیٹا رئیس اور ماں سکینہ کی لاش پہلے دروازے کی گیلری میں، بہو روشنی اور پوتی عالیہ کی لاش بستر پر اور روشنی کے رشتہ دار کی لاش ایک کمرے میں پایا گیا ہے۔ سبھی کا قتل پتھر یا ہتھوڑے سے سر میں چوٹ پہنچا کرکیا گیا ہے ۔ موت کی اصلی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گی۔‘‘ایس پی ہیم راج مینا نے واقعہ کے تعلق سے بتایا کہ حملہ آور نے ہتھوڑے کے ساتھ ساتھ پتھر سے کچل کر قتل کیا ہے۔ جائے واقعہ سے خون میں شرابور ہتھوڑا برآمد ہوا ہے

    پولیس کے مطابق اس مسلمان خاندان کو بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا .اس قتل کی وجہ تو معلوم نہیں ہوسکی .پولیس اس حوالے سے قریبی رشتہ داروں کے شامل ہونے کو بھی نظر انداز نہیں کررہی .پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ ہر پہلو سے اس اجتماعی قتل کا جائزہ لے رہی ہے

  • رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری

    رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری

    نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کھلی کچہری میں سائلین کی شکایات پر فوری عملدرآمد کے لئے متعلقہ حکام کو موقع پر احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، انہوں نے ضلع بھر کے افسران کو ہدایت کی کہ مسائل کے فوری حل کے لئے اپنی کارکردگی مثالی بنائیں اور تمام سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ضلع کی پوری ٹیم تندہی سے کام کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ عوامی مسائل بروقت اور میرٹ پر حل کئے جائیں۔انہوں نے محکمہ انہار سے متعلقہ شکایات کے ازالہ کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی شکایات سیل قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ انہار سمیت تمام محکموں سے متعلقہ کھلی کچہریوں میں موصول ہونے والی شکایات و مسائل کو ایک ہفتہ میں حل کرکے متعلقہ ادارے ڈپٹی کمشنر آفس کو آگاہ کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • رحیم یارخان ٹریلر اآگ کی ذد میں

    رحیم یارخان ٹریلر اآگ کی ذد میں

    تفصیلات کے مطابق تھلی چوک کےقریب بائی پاس روڈپرٹریلرکوآگ لگ گئی ٹریلرکوآگ گاڑی کی وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کےباعث لگی.
    ریسکیواہلکارآدھےگھنٹےکےریسکیوآپریشن کےبعدآگ پرقابوپالیا.آگ لگنےسےٹریلرمیں پڑاےکپڑوں کےدھاگےاورٹائرزجل گئےحادثےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
    ٹریلرکومحفوظ قریبی جگہ پرپہنچادیاگیا ریسکیوآپریشن کےمکمل ہونےکےبعدسڑک کو ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا ہے.