Baaghi TV

Blog

  • ملک ریاض پھر منظر عام پر ،بزنس مین کا خوف ختم کرنا ہوگا،معیشت کے لیے تجاویز

    ملک ریاض پھر منظر عام پر ،بزنس مین کا خوف ختم کرنا ہوگا،معیشت کے لیے تجاویز

    اسلام آباد:پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت اور بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کافی عرصہ ملکی منظر نامے سے غائب رہنے کے بعد اچانک اس وقت منظر عام پر آگئے جب ملک میں معاشی صورت حال سے نبٹنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت طرح طرح کے منصوبے منظر عام پر لا رہے ہیں.معروف بزنس مین بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ پہلے وہ بزنس مین کا خوف ختم کرے .جب تک بزنس مین خوف میں رہے گا وہ بالکل سرمایہ کاری نہیں کرے گا.

    ملک ریاض نے کہا کہ کاروباری کمیونٹی کو عزت دینا ہوگی .اگر کوئی ان سے متعلق معاملات ہیں تو ان کیمرہ ان کو آگاہ کرنا چاہیے .لطی پرایف آئی اے اورنیب "ان کیمرا”بات کرے .ملک ریاض نے حکومت کو مشورہ دیا کہ بزنس مین سے مجموعی ٹیکس لے لیں انکم ٹیکس نہ لیا جائے تو بہتر ہے.

    ملک ریاض نے تجویز دی کہ اگر اس ملک کی معاشی اور معاشرتی صورت حال بہتر کرنا چاہتے ہیں تو تعلیم اورصحت کاروباری طبقے کے حوالے کئےجائیں .ملک ریاض نے حکومت کو ایک اور تجویز دی کہ حکومت کو چاہیے کہ حکومت گھی ،آٹا،چاول اورچینی کیلئےراشن سسٹم شروع کرے اس سے ملک میں غربت کے حوالے حکومت کو معاملات بہتر کرنے میں مدد ملےگی

  • پاکستان کے خلاف بیان دینے سے انکار ،ہمارا پڑوسی ملک ہے ،کپتان افغان گلبدین نائب

    پاکستان کے خلاف بیان دینے سے انکار ،ہمارا پڑوسی ملک ہے ،کپتان افغان گلبدین نائب

    ہیڈنگلے :پاکستان کے خلاف صحافی کا افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان گلبدین نائب سے کوئی بیان لینے کا منصوبہ ناکام ،افغان کپتان گلبدین نائب کا پاکستان کے خلاف جارحانہ بیان دینے سے نہ صرف گریزکیا بلکہ پاکستان سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں. تاکہ ہمارا ملک دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا ہوسکے.گلبدین نے کہا کہ اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے لیکن اس کے باوجود نوجوان نسل کے لیے کرکٹ بہت کچھ ہے.

    پریس کانفرنس میں افغان کپتان گلبدین نائب نے اعتراف کیا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے اور ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں لیکن ہمارا ملک گزشتہ 45 سالوں سے کشیدہ صورتحال سے گزر رہا ہے، ملک حالت جنگ میں ہے لیکن اس کے باوجود آج کی نوجوان نسل کے لیے کرکٹ بہت کچھ ہے۔افغان کپتان نے کہا کہ نوجوان کرکٹ سے بڑھ کر دیگر شعبوں میں ملک کے لیے کچھ کر دکھانا چاہتے ہیں تاکہ ہمارا ملک دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہےکہ پاکستان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلی جائے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بابر اعظم اور حارث سہیل جیسے میچ ونر ہیں لیکن ہم کسی ایک کھلاڑی کو ٹارگٹ نہیں کر رہے،کوشش کریں گے کہ ٹورنامنٹ کا اختتام اچھے انداز میں جیت کے ساتھ کریں۔گلبدین نے کہا کہ بلا شبہ پاکستان کی ٹیم بلاشبہ اچھی ٹیم ہے لیکن ہمارے پاس راشد خان جیسا بولر ہے جو اپنے دن دنیا کی کسی بھی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ جمعہ کو پریکٹس سیشن کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ہیڈنگلے میں نماز جمعہ کی امامت کی۔ ان کی امامت میں افغان کرکٹرز نے بھی نماز جمعہ ادا کی۔ سرفراز احمد حافظ قران ہیں اور باقاعدگی سے نماز پڑھاتے ہیں۔

    xADVERTISEMENT

  • گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں آتشزدگی

    گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں آتشزدگی

    گلگت بلتستان کے ضلع شگر باشہ کے گاؤں بیسل میں رات گئےآسمانی بجلی گرنے سےآتشزدگی کا المناک واقعہ, ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جان بحق جبکہسات مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئے. دو دیگر گھروں کو بھی جزئی نقصان پہنچا ہے.

  • ریچھ کے حملے سے زخمی روسی شخص کی  ایک ماہ تک موت سے لڑائی

    ریچھ کے حملے سے زخمی روسی شخص کی ایک ماہ تک موت سے لڑائی

    ماسکو:جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق واقعات جو انسانی عقل کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتے ہیں.ایسے ہی روس میں ایک ایسا شخص زندہ ملا ہے جو بالکل ’’ انسانی ممی‘‘ کی طرح دکھتا ہے جس کو ریچھ نے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا اور ایک ماہ تک موت سے لڑتا رہا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    اس شخص کا نام الیگزینڈر ہے جس کا کہنا ہے کہ ریچھ نے مجھ پر حملہ کیا جس کے بعد میرے جسم پر بہت زیادہ زخم آئے ایک وقت ایسا بھی جب میں مرنے والا تھا کیونکہ بھوکے کتے میرا جسم نوچنے والے تھے میں زخمی ہونے کی وجہ سے اُٹھنے سے بھی قاصر تھا۔الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ روس کے ٹیووا ریجن میں مجھ پر براؤن ریچھ نے حملہ کیا۔ اس وقت الیگزینڈر کو علاج کی غرض سے ہسپتال داخل کرایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے کیونکہ الیگزینڈر کی ریڑھ کی ہڈی کو کافی نقصان پہنچا ہوا ہے۔سریبین ٹائمز کے مطابق الیگزینڈر نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ ریچھ کے حملے کے بعد میں زخمی حالت میں ویران جگہ پڑا رہا اور زندہ رہنے کے لیے ایک ماہ تک موت سے لڑتا رہا۔ میں نے اس دوران زندہ رہنے کیلئے اپنے پیشاب کو بطور پانی استعمال کیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کمزور شخص ہے آنکھیں کھولتا ہے اپنا نام اور اپنے بارے میں بتاتا ہے، اسی دوران ڈاکٹرز بھی حیران ہیں کہ اتنا زخمی ہونے کے باوجود یہ شخص کیسے زندہ رہا۔ یہ قدرت کی طرف سے ایک معجزہ ہے کہ ایک شخص اتنا زخمی ہو کر زندہ ہے۔

  • مذہبی آزادی سے متعلق امریکی پراپیگنڈہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں .پاکستان

    مذہبی آزادی سے متعلق امریکی پراپیگنڈہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں .پاکستان

    اسلام آباد:پاکستان میں مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ کی کہانی حسب روایت اس وقت دہرائی جاتی ہے جب کوئی امریکی اعلیٰ اہلکار بھارت کے دورے پر آتا ہے اور بھارت کی ناکامیاں چھپانے کی بے سود کوشش کرتا ہے.پاکستان میں مذہبی آزادی کےحوالے سے امریکہ کی حالیہ رپورٹ بھی عین اس وقت گھڑی جارہی ہے جب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوبھارت کے دورے پر ہیں. جہاں چند دن قبل امریکہ نے بھارت میں اقلیتوں اور مذہبی آزادی کے حوالے سے بھارت کو ذمہ دار قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کا بالکل تصور نہیں ہے.

    پاکستان نے مذہبی آزادی کے حوالے سے پراپیگنڈہ رپور ٹ نہ صرف سختی سے مسترد کیا ہے بلکہ اسے پاکستان کے معاملات میں دخل اندازی قرار دیا ہے.پاکستان دفتر خارجہ نے امریکہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کی پاکستان کے حوالے سے رپورٹ کے حصے کو بالکل غلط سمجھتا ہے. امریکہ پاکستان کے حوالے سے اپنی تجاویز اپنے پاس رکھے

    دفتر خارجہ نے امریکی رپورٹ کے رد عمل میں کہا کہ امریکہ کو پہلے اپنے ملک میں مذہبی آزادی پر قدغن اوراسلام فوبیا پر توجہ دینی چاہیے .امریکہ میں مسلمان اسلام فوبیا کا شکار ہیں جس کے حوالے سے پاکستان امریکہ کو ککئی بار اقلیتوں کے حقوق کی بحالی کے لیے کہ چکا ہے.

    پاکستان میں کئی مکتبہ فکرکی سوچ کے حامل ہیں. پاکستان تو پہلے ہی ایسے پہلووں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اسی بنیاد پر نیشنل ایکشن پلان کے مطابق عملدرآد کررہا ہے. امریکہ بھارت پر دباو ڈالنے کی بجائے پاکستان کو ہدف تنقید بنا کر بھارت کے جرائم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے. اورپاکستان پر الزام تراشی سے بھارت کی دل جوئی کرنا امریکہ کا پرانا شیوہ ہے.

  • افغان طالبان کو منانے کے لیے قطر میں منتوں کا دور،امریکہ کی پاکستان سے منانے کی درخواست

    افغان طالبان کو منانے کے لیے قطر میں منتوں کا دور،امریکہ کی پاکستان سے منانے کی درخواست

    واشنگٹن:افغانستان میں امریکی اور نیٹو اتحادیوں کو افغان طالبان کی طرف سے سخت مزاحمت اور نقصان نے سپر پاور کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا .امریکہ افغان جنگ سے جان چھڑانے کے لیے پاکستان کی منتیں کرنے پر اتر آیا.اطلاعات کے مطابق زلمے خلیل زادہ اس سلسلے میں پاکستانی حکام تک امریکہ کی درخواست پہنچا چکے ہیں. امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان تازہ ترین مذاکرات امریکا اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کا اگلا دور دوحہ میں کل ہفتہ کے روز سے شروع ہو ں رہے ہیں.

    خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں 18 سال سے جنگ ختم کرنے کے لیے دونوں فریقین دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے پر پرامید ہیں جن میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا، قومی سطح پر سیزفائر اور بین الافغان بات چیت جیسے اہم نکات شامل ہیں۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ قطر اور افغانستان کے حالیہ دورے کی بنیاد پر میں یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ دونوں فریقین مثبت پیشرفت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے تصدیق بھی کی کہ امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات کا اگلا دور 29 جون بروز ہفتے کو ہو گا۔

    افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ افغان امن عمل بتدریج جاری ہے اور بہتر سمت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس عمل میں تیزی کا امکان اس وقت ہے جب افغان رہنما ساتھ بیٹھ کر مستقبل کے اسلامی نظام اور حکومت کی تشکیل سازی کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کے لیے راستہ بنائیں گے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیر اعطم عمران خان کو دورہ امریکہ کی دعوت میں افغان ایشو ہی زیر بحث آنے کا قوی امکان ہے.

  • اسلامی معاشرے میں عورت کا مثالی کردار ۔۔۔ ثناء صدیق

    اسلامی معاشرے میں عورت کا مثالی کردار ۔۔۔ ثناء صدیق

    اسلام اپنے ماننے والوں کو ہر قسم کی آزادی دیتا ہے جو شخص اسلامی معاشرے کا فرد بن جاتا ہے وہ ہر قسم کی آزادی سے بہرہ ور ہو جاتا ہے۔ اسلامی معاشرہ جو معاشرتی لحاظ سے جامعیت رکھتا ہے یہ وہ معاشرہ ہے جس کی تشکیل نے عورت کو پستیوں سے نکال کر آسمان کا ستارا بنا دیا اس معاشرے نے عورت کو عزت و وقار عطا کیا یہ وہ معاشرہ ہے جو پاکیزگی اور عزت سے مالا مال ہے اسلامی معاشرے سے پہلے جہالت کے معاشرے میں دیکھا جاۓ تو ہر قسم کے بے حیائی اور فحش کام کرنے کے لیے عورت کا انتخاب ہوتا تھا اگر تاریخ اٹھا کر دیکھا جاۓ تو کسی معاشرے کے مرد کو اس کے مقاصد سے ہٹانے کے لیے اور اسے گمراہ کرنے کے لیے لوگ عورت کا استعمال کرتے تھے لیکن موجودہ دور میں اسلامی معاشرے میں بھی خواتین کو ہی ان کے مقاصد سے ہٹانے کے لیے استعمال کرنے کی غرض سے لنڈے کے دیسی لبرلز نے عورتوں میں فحاشی اور عریانی کو رواج دیا۔ ان لبرلز نے خواہ وہ کسی کمپنی کی کمرشل ہو یا فیشن کے نام ہو مسلمان با حیاء عورتوں کے پردے اور ایمان کا جنازہ نکال دیا ہے یہ عورتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کے ایجنٹوں نے میرے وطن عزیز میں بے حیائی اور عریانی پھلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ کافر اور ملحدوں کی شدید خواہش ہے کہ میرے وطن عزیز کو عزت اور شرم حیاء والی سوچ سے خالی کر دیں اسلامی معاشرے میں بے حیائی کا پھیل جانا اللہ کے عذاب کو کھلم کھلا دعوت دینا ہے۔ فحاشی اور عریانی تو غیر مسلم کا شعار تھا لیکن افسوس یہ اسلامی معاشرے میں پھیل گیا۔ کبھی اے اسلامی معاشرے کی پاک بیٹیو جو تم پردے سے آزادی چاہتی ہو سوچا ہے کہ تم کس پاک نبیﷺ کی امت کی بیٹیاں ہو جس نے ایک یہودی عورت کی چادر چھن جانے سے پوری قوم یہود کو جنگ کے لیے للکارا تھا۔
    کسی بھی قوم کا ماضی اس کے مستقبل کے لیے مشعل راہ ہوتا ہے۔ مسلمانوں کے ماضی میں دیکھیے جہاں انہوں نے عورت کو پردے کا پابند کیا جہاں ان عورتوں نے احکام الہی کو مانا ہے وہاں ان عورتوں نے وہ کام کر کھایا ہے جو اج کی مسلمان عورت پردے سے آزادی کی بات کرتی ہے پردے کے بےغیر بھی شاید نہ کر سکے۔ اصل میں پردہ عورت کو قید نہیں کرتا بلکہ وہ باعزت مواقع فراہم کرتا ہے کہ تم پردہ کر کے پہچانی جاؤ گی اور تکلیف نہ دی جاؤ گی بلکہ آرام سے اپنا کام کرو گی۔ نبی پاکﷺ کے دور میں عورتوں نے وہ کام کر دکھایا جو آج کے لبرلز کےمنہ پر طمانچہ ہے کہ پردہ داغ نہیں بلکہ ترقی کی راہ میں قیمتی چیز ہے۔ صحابیاتؓ نے جس جوش سے خدمت جہاد کی ہے آج کے دور میں اس کی مثال مشکل سے ہی ملے گی۔ غزوہ احد میں جب کافروں نے عام حملہ کر دیا تو ام عمارہ سینہ سپر ہو گئیں انہوں نے کندھے پہ گہرے زخم کھائے لیکن ابن قیمہ کو نبی پاکﷺ کے پاس نہیں جانے دیا غزوہ خندق میں حضرت صفیہؓ کی بہادری اور تدبیر نے یہودیوں کو حملہ نہیں کرنے دیا غزوہ حنین میں ام سلیمؓ کا خنجر لے کر نکلنا بہت مشہور ہے جنگ یرموک میں اسماء بنت ابوبکرؓ جویریہؓ ہندؓ خولہؓ نے بڑی بہادری سے قبرص کی بحری جنگ میں قبرص کی فتح میں ام حرام بنت ملحانؓ اس میں شامل تھیں اس علاوہ زحمیوں کی مرہم پٹی کرنا شہداء کی لاشوں کو اٹھانا جنگی مجاھدین کے لیے کھانا بنانا جیسی خدمات قابل حیرت ہیں۔ یرموک میں جب مسلمان ہٹنے لگے تو ہند ؓاور خولہؓ نے اشعار پڑھہ کر غیرت دلائی صحابیاتؓ اس کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی حصہ لیتی تھیں حضرت شفاء بنت عبداللہؓ بہت بڑی صاحب الراۓ تھیں حضرت عمرؓ نے کئی بار بازار کا انتظام ان کے سپرد کیا تھا عورت کے پاس اتنا سیاسی اختیار تھا کہ وہ کسی بھی قیدی کو پناہ دے سکتی تھی اسلامی علوم میں خواتین بہت ماہر تھیں حضرت عائشہؓ ام ورقہؓ اور ام سلمہؓ نے پورا قرآن پاک حفظ کیا تھا ام سعد ؓدرس قرآن دیتی تھی حضرت عائشہؓ بہت ساری احادیث کی روای ہیں فقہ میں ان کے فتاویٰ بہت مشہور ہیں۔ اسلامی علوم کے علاوہ دیگر علوم میں بھی خواتین ماہر تھں ام سلمہؓ علم الااسرار سے پوری واقفیت رکھتی تھیں خطابت میں اسماء بنت یزیدؓ بہت مشہور تھیں۔ خوابوں کی تعبیر میں اسماء بنت عمیسؓ ماہر تھیں طب اور جراحی میں اسلمتہ ؓام مطاعؓ ام کبشہؓ حمنہ بنت جحشؓ ام سلیمؓ ام عطیہؓ کو مہارت حاصل تھی شاعری میں خنساءؓ ہندؓ خولہؓ ام ایمنؓ عاتکہؓ بنت زیدؓ بہت ماہر تھیں۔ اس کے علاوہ بہت سی انصار عورتیں کاشتکاری اور کپڑا بننے کا کام کرتی تھیں بہت سی عورتیں پڑھنا لکھنا جانتی تھیں شفاء بنت عبداللہ ؓ نے دور جاہلت میں ہی پڑھائی لکھائی جان لی تھی۔ حضرت حفصہؓ اور بنت عقبہؓ ام کلشومؓ بھی پڑھنا لکھنا جانتی تھیں۔ حضرت عائشہؓ پڑھنا جانتی تھی اس کے علاوہ خواتین تجارت بھی کرتی تھیں حضرت خدیجہؓ بہت بڑی تاجر تھیں۔ خولاءؓ اور ملکیہؓ عطر کی تجارت کرتی تھیں بنو امیہ میں رابعہ بصریؒ بہت بڑی زاہدہ خاتون تھی عباسی دور میں پردے کا عام رواج تھا تو عورتوں نے اس دور میں بھی بہت سی خدمات سر انجام دی ملکہ خزان ملکہ زبیدہ ملکہ بوران امور حکومت میں دلچسپی لیتی تھیں خلیفہ منصور کے عہد میں دو اسلامی شہزادیوں ام عیسی اور لبانہ نے بزنطیوں کے خلاف جہاد کیا تھا ہارون کے عہد میں کئی عورتیں سپہ سالار مقرر ہوئی تھیں خلیفہ مقتدر کی والدہ عدالت عالیہ میں اپیلوں کی سماعت کرتی تھی اور غیر ملکی سفیروں سے امور مملکت پر تبادلہ خیال کر تی تھی عباسی دور کی عورتیں بہت علم پرور تھیں وہ مردوں کے دوش بدوش علمی مجالس میں شریک ہوتی تھیں ملکہ زبیدہ ایک بلند پایہ شاعرہ تھی ایک خاتون شیخہ ادب اور تاریخ پر لیکچر دیتی تھی ایک خاتون زینب بہت بڑی قانون دان تھی درس گاہوں میں قانون کی تعلیم دیتی تھی صلاح الدین ایوبی کے دور میں ایک ترک عورت درس حدیث دیتی تھی ان عورتوں کے واقعات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں لیکن ہم ان لبرل عورتوں کو کس طرح ان خرافات سے سمجھا سکتے یہ تو اس طرح ہے جس طرح کوڑے کے ڈھیر پورے ملک میں ہوں ان کی صفائی کے لیے چند لوگ تو نہیں درکار ہو سکتے نہ اس کام کے لیے لاکھوں لوگ درکار ہوں گے اسی طرح ان لنڈے کے لبرلز کو سمجھانے کے لیے ایسے کئی لوگ چاہئیں جن کی اپنی زندگی ایسی خرافات سے پاک ہو۔

  • سیالکوٹ:اسپورٹس مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی ،کروڑں کا نقصان

    سیالکوٹ:اسپورٹس مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی ،کروڑں کا نقصان

    سیالکوٹ:آگ ہی آگ ،کہیں سورج آگ برسا رہا ہے تو کہیں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑکنے کی خبریں آرہی ہیں. سیالکوٹ سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بینک روڈ پر اسپورٹس مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی . اس آگ کو بھجانے کے لیے ریسکیو کی 8 گاڑیا ں اور 40 فائر فائٹرز آگ بھجانے میں مصروف ہیں. اطلاعات یہی ہیں کہ اس آگ سے کروڑوں کے نقصان کا اندیشہ ہے.

    ریسکیو ذرائع کے مطابق اس آگ نے آس پاس کی متعدد دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے. آگ اتنی تیز ہے کہ دور دور سے آگ کے شعلوں کی تپش کی وجہ سے لوگوں کو آگ بجھانے کے لیے قریب آنے سے روک رہی ہے.آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی .آخری اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پانا مشکل آرہا تھا

  • لودھراں : ضلع کی سیٹیزن پورٹل کے حوالے سے رپورٹ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر ضلعی انتظامیہ کو 1480 شکایات موصول،812 شکایات پرشہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے عدم اطمینان کا اظہار کردیا، 668 شکایات پر اعتمادکااظہار۔سرکاری ذرایع)ضلعی افسران کو28جون تک سختی سے شکایات کے ازالہ کیلئے تنبیہ اور حکم جاری۔ تاخیری حربے استعمال کرنیوالے افسران کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ذرایع)تمام محکموں کےسربراہ پاکستان سیٹیزن پورٹل سے موصولہ شکایات کا فوری ازالہ کریں.اور ان شکایات کا پائیدار حل تلاش کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کےحل میں تساہل اور تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں۔تمام افسران کو ہدایت کہ وہ اپنے محکموں میں شکایات کے ازالے کے لئے مستقل فوکل پرسن مقرر کریں احکامات جاری کر دیئے گئے

  • سری لنکا اور جنوبی افریقا کے میچ میں مکھیوں کا حملہ،لیٹ کر جان بچائی

    سری لنکا اور جنوبی افریقا کے میچ میں مکھیوں کا حملہ،لیٹ کر جان بچائی

    ڈرہم:انگلینڈ کے ہوم گراونڈ پر مکھیوں نے حملہ کرکے 2017 میں جوہانسبرگ میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم اور شائقین پر حملے یاد تازہ کردی .آج جمعہ کے روز مکھیوں کے حملے میں سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کے دوران مکھیوں نے پھر حملہ کر دیا۔

    انگلینڈ سے ذرائع نے بتایا ہے کہ چیسٹر لی اسٹیڈیم میں سری لنکن اننگز کے 48 ویں اوور میں جب اڈانا اور لکمل بیٹنگ کر رہے تھے تو اچانک سے مکھیوں نے میدان پر حملہ کر دیا جس کی وجہ سے میدان میں موجود تمام کھلاڑی اور امپائرز زمین پر لیٹ گئے اور کھیل تھوڑی دیر کے لئے روک دیا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد کھیل دوبارہ شروع ہو گیا۔

    یہ پہلی دفعہ نہیں تھا کہ میدان میں مکھیوں نے حملہ کیا ہو، حیران کُن بات یہ ہے کہ سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ میں پہلے بھی مکھیوں نے کھیل کو متاثر کیا تھا۔اس سے قبل2017میں جوہانسبرگ میں سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والا میچ بھی مکھیوں کے حملے کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔ اس وقت بھی یہی دونوں ٹیمیں مکھیوں کے حملے کی زد میں آئیں اور لیٹ کر جان بچائی

    سری لنکا کی ٹیم نے مکھیوں سے تو لیٹ کر جان بچا لی لیکن جنوبی افریقہ سے جان نہ بچا سکی اور ورلڈ کپ کا اہم میچ 9 وکٹوں سے ہار گئی ۔ سری لنکا کی ٹیم کے ہارنے کے بعد پاکستان کی ٹیم کےلیے ورلڈکپ کی منزل تک پہنچنے کا سفر آسان ہو گیا ہے