Baaghi TV

Blog

  • اسسٹنٹ کمشنر کے غیر قانونی پٹرول فروخت مراکز پر چھاپے

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) غیر قانونی پیٹرول سیل پوائنٹس اور ڈبہ اسٹیشنوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

    اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر 15 سے زائد ڈبہ اسٹیشن سیل کردئیے

    ڈبہ اسٹیشن مالکان کے خلاف مخلتف دفعات کے تحت ایف آئی اور بھاری جرمانے بھی کئے گئے یہ ڈبہ اسٹیشن گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے تھےغیر قانونی پیٹرول سیل پوائنٹس اور ڈبہ اسٹیشنز پر مختلف حادثات رونما ہو چکے ہیں. نشاندہی کرنے پر غیر قانونی ڈبہ اسٹیشن اور پیٹرول سیل پوائنٹس کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھیں گے.

  • شیخوپورہ بائی پاس پر دو ٹرکوں کے مابین تصادم، ڈرائیور زخمی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) خضر میرج حال فیصل آباد بائی پاس روڑ پر دو ڈمپر ٹرکوں کے درمیان تصادم ہو گیا- حادثے میں 1 ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کرٹرک میں پھنسے ہوئے زخمی ڈرائیور کو بحفاظت نکال کرطبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا- اطلاع کے مطابق دونوں ڈمپر لاہور سے سرگودھا کی طرف جا رہے تھے کہ پیچھے والے ڈمپر کے ڈرائیور کے سونے کیوجہ سے ڈمپر آگ والے ڈمپر سے ٹکرا گیا جس سے ڈمپر ڈرائیور ذوالفقار ولد ہمایوں 45 سال لالیاں، چنیوٹ زخمی ہو گیا-ریسکیو اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر گاڑی کو کاٹ کر کمال مہارت کیساتھ بحفاظت زخمی ڈرائیور کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا-

  • آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید

    آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا ہے کہ معاشی خودمختاری کے بغیر کوئی دوسری خودمختاری ممکن نہیں ،ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ قومی معیشت پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار منعقد ہوا ،شرکا نےقومی معیشت کی ترقی کی راہ میں حائل چیلنجزسےنکلنے پرگفتگوکی .آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سےکامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید دکھائی دئیے.

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے،ہم سب کو مشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے ذمہ داری نبھاناہوگی،آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ قومی اہمیت کےامورپرکھل کرگفتگوکرنےکی ضرورت ہے ،ملکی استحکام معاشی خودمختاری کے بغیر ممکن نہیں ،مشکل معاشی فیصلوں سے قوموں کی کامیابی کی مثالیں موجود ہیں، ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں ،انشا اللہ ہم ان مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے.

  • راولپنڈی مدرسہ کے بچے کی وائرل ویڈیو سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لے لیا

    راولپنڈی مدرسہ کے بچے کی وائرل ویڈیو سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لے لیا

    راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے سوشل میڈیا پر ڈھوک کشمیریاں میں بچے کو الٹا لٹکا کر مارنے کی وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز کو مسجد/مدرسہ کا تعین کرکے زمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ گو کہ ویڈیو موسم سرما کی لگتی ہے اور اس سے قبل واقعہ رپورٹ نہ ہوا ہے، راولپنڈی پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لا کر ہر صورت واقعہ میں ملوث زمہ داروں کو جلد گرفتار کرکے ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    نیچے ویڈیو کا سکرین شاٹ دیا گیا ہے

  • بھارتی وزیراعظم مودی اور امریکی صدر کی ملاقات

    بھارتی وزیراعظم مودی اور امریکی صدر کی ملاقات

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرممپ سے ملاقات ہوئی ہے، ٹرمپ نے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مودی کو مبارکباد دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی اور ٹرمپ کی ملاقات جی 20 اجلاس کے دوران ہوئی ہے، ٹرمپ نے مودی کو مبارکباد دی تو مودی نے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی‌ صدر سے کہا کہ بھارت میں سیاسی استحکام کے لئے حمایت دینے والے انتخابات کے فورا بعد ہمیں مبارک باد دینے کے لئے میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ملاقات میں امریکہ بھارت کے مابین مذاکرات، دفاع سمیت کئی مسائل پر بات چیت ہوئی، مودی کا کہنا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کے لئے پر عزم ہیں.

    مودی سے ملاقات کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ ہم فوج سمیت کئی معاملات پر ایک ساتھ کام کریں گے، آج ہم تجارت پر بھی بات چیت کریں گے بھارت اورامریکہ اچھے دوست بن گئے ہیں اورہمارے ملک کبھی بھی اتنے قریب نہیں رہے ہیں ۔

  • دو روزہ اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی

    دو روزہ اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی

    ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان کے بعد آج ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی جس کی وجہ سے تاجر برادری نے سکھ کا سانس لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج جمعہ کی صبح ڈالر کی قدر میں انتر بینک میں 3 روپے پانچ پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر 131 روپے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے پچاس پیسے سستا ہو کر ا63 روپے کا ہو گیا،.

    واضح رہے کہ ڈالر گزشتہ روز 164 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ 2 روز کے دوران ڈالر 7 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے جس سے روزمرہ استعمال کی اشیا سمیت دیگر مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ رہا تاہم آج ڈالر 55 پیسے گرا ہے جو پاکستانی معیشیت کیلئے مثبت اشاریہ ہے۔

    لاہور چیمبر آف کامرس کے‌ صدر الماس حیدر نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر کہا تھا کہ حکومت ڈالر کی بے لگام دوڑ پر واضح پالیسی بیان دے ،ڈالرکی بڑھتی قیمت سے کاروباری برادری میں اضطراب ہے، وروز کے دوران ڈالر کی قیمت 7 روپے بڑھی ہے.

    لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر نے کہا تھا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت معیشت کیلیے برا شگون ہے،رواں ماہ سے اب تک ڈالر کی قیمت میں16روپے کااضافہ ہوچکا ،بیرونی قرضوں کے حجم میں 1400ارب روپے کا ازخود اضافہ ہواہے ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کی نئی لہر لارہا ہےآج عام آدمی کی قوت خرید متاثر ہورہی ہے

    واضح رہے کہ جمعرات کو مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر نے پھر اونچی اڑان بھری، ڈالرانٹربینک میں ایک روپیہ 84 پیسے مہنگا ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

  • افغانستان کے‌صدر لاہور پہنچ گئے، وزیراعلیٰ نے کیا استقبال

    افغانستان کے‌صدر لاہور پہنچ گئے، وزیراعلیٰ نے کیا استقبال

    افعانستان کے صدراشرف غنی لاہورپہنچ گئے ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے افغان صدر کا استقبال کیا

    افغان صدر آج پہنچیں گے لاہور، سیر کرنے کہاں جائیں گے؟ خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی اسلام آباد سے لاہو رپہنچ گئے ،لاہور پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نےایئرپورٹ پرافغان صدرکا استقبال کیا ،افغان صدراشرف غنی نے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارسے پرجوش مصافحہ کیا، لاہور ائیر پورٹ پر بچوں نےافغان صدرکو گلدستے پیش کئے

    افغان صدر اور وزیراعظم عمران‌ خان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر بات چیت

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افغان صدراشرف غنی کولاہورآمد پرخوش آمدید کہتےہیں،افغانستان کے صدرکی آمد پاک افغان تعلقات کےنئے باب کا آغاز ہے، افغان صدرکی آمد اہل پنجاب کیلئے اعزازہے، عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اشرف غنی کے دورے سے پاک افغان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،دونوں ممالک کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں،پائیدار ترقی اوراستحکام کیلئے امن ناگزیر ہے

    افغان صدر بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے، شاہی قلعہ کی سیر اور مزار اقبال پر بھی حاضری دیں گے،افغانستان کے حوالہ سے ہونے والی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے،. لاہور میں مصروف دن گزارنے کے بعد رات 7 بجے سپیشل پرواز کے ذریعے کابل روانہ ہوجائیں گے۔

    افغان صدر کی آمد کے پیش نظر ان کے بھرپور استقبال کی تیاریاں کر لی گئی ہیں مال روڈ کو وزیر اعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور افغان صدر اشرف غنی کی تصاویر کے بینرز سے سجا دیاگیا ہے جبکہ بادشاہی مسجد کی جانب جانے والئے تمام راستوں پر بھی بینرز لگا دیے گئے ہیں

    واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے ، پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود ،افغانستان کے پاکستان میں سفیرعاطف مشعال اور دفتر خارجہ کے حکام نے افغانستان کے صدر کا استقبال کیا تھا ،افغان صدر کو نورخان ائیر بیس پر اکیس توپوں‌ کی سلامی بھی دی گئی

  • حکومت میں کوئی شرم و حیا نہیں، شاہد خاقان عباسی کا اسمبلی میں خطاب

    حکومت میں کوئی شرم و حیا نہیں، شاہد خاقان عباسی کا اسمبلی میں خطاب

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جوخود ٹیکس نہیں دیتے انہیں عوام کیوں ٹیکس دیگی،آپ پوری کابینہ کا جائزہ لیں وہ کتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں،حقائق کی بجائے وزرا صرف الزام تراشی کر رہے ہیں

    قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے باندھ لی کالی پٹیاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیا جانے والا بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے، اپوزیشن اسے مکمل طور پر مسترد کرتی ہے.

    قومی اسمبلی میں حذف شدہ الفاظ کو شائع ،نشر کرنے پر پابندی

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ میں اس بجٹ کوسلیکٹڈ نہیں کہوں گا،عوام اسےسلیکٹڈ کہتی ہےتومیں کیا کروں؟ افسوس حکومت میں کوئی شرم و حیا نہیں ہے، پاکستان کی مشکل قرضوں کی نہیں آپکی نااہلی،نالائقی ہے

    ملکی قرضوں کا حجم اور غیر ملکی قرضوں پر سود کتنا ہو گیا، قومی اسمبلی میں تفصیل پیش

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ 2018 میں کل25 ہزارارب تھے،چاہے حکومت اس ایوان میں چیلنج کردے کہ جھوٹ تھے، شاہد خاقان کی تقریر پر وزیر رونیو حماد اظہر نے مداخلت کی تو شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ میں آپ کےوالد کوجانتاتھا،وہ اچھےاورسچےانسان تھے،

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ 14سوارب روپےسے زائدقرض صرف10ماہ میں بڑھ گیا جوانکی نااہلی ہے،یہ اضافہ کل دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے، یہ ہے اس حکومت کی کارکردگی؟چاہےاس پربحث کرالیں ،عباسی کا مزید کہنا تھا کہ روپےکی قدرمیں کمی سےاگلے سال4ہزارارب کےگردشی قرض کی طرف جارہےہیں، ایک طرف معیشت کی ترقی رک گئی،افراط زربڑھ گیا،40فیصدمزید ٹیکس لگارہےہیں،بتائیں معیشت کیسے چلےگی.

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ کسی نے ملکی خزانہ لوٹا ہے تو واپس لیں ،ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے لئے وزیراعظم 4ت قریریں کرچکا ہے، یہ دنیاکی واحداسمبلی ہےجس میں سلیکٹڈ لفظ پرپابندی عائدکردی گئی.

  • لاہور: ڈی جی نیب کی صدارت میں اجلاس اہم فیصلے جانیے تفصیلی رپورٹ میں‌

    لاہور: ڈی جی نیب کی صدارت میں اجلاس اہم فیصلے جانیے تفصیلی رپورٹ میں‌

    ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی زیر صدارت ریجنل بورڈ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں لاہور کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل، تمام ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی .

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے زیر صدارت ریجنل بورڈ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں لاہور کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل، تمام ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی .
    بورڈ میٹنگ میں ایڈن ہائوسنگ پراجیکٹس کے مالکان و انتظامیہ کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دی گئی ریفرنس میں ایڈن ہائوسنگ مالکان ڈاکٹر امجد، مرتضی امجد، مصطفی امجد اور انجم امجد مبینہ مرکزی ملزمان نامزد قراردیے گئے میٹنگ میں بتایا گیا کہ ملزمان نے عوام سے مبینہ طور پر 18 ارب 96 کروڑ روپے وصول کئے بعدازاں ملک سے فرار ہوگئے

    نیب لاہور میں کم و بیش 11000 متاثرین اپنے نقصان کے ازالے کےلئے درخواستیں جمع کروا چکے: ریفرنس حتمی منظوری کیلئے فوری طور پر نیب ہیڈکوارٹر ارسال کیا جائیگا: چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے حتمی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کر دیا جائیگا: میٹنگ میں ڈی جی نیب نے کہا کہ عوام کے مالی نقصان اور انہیں پہنچنے والی اذیت کے اصل زمہ دار ریگولیٹرز ہیں.انہوں نے کہا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی نگرانی کیلئے سخت قوانین بنانا ہونگے .ڈی جی نیب نے کہا کہ عوام کو پہنچنے والے نقصانات کے مکمل ازالہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.

  • قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے باندھ لی کالی پٹیاں

    قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے باندھ لی کالی پٹیاں

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن آج کالی پٹیاں باندھ کر شریک ہے، مسلم لیگ ن نے فنانس بل کے نام پر اعتراض اٹھا دیا اور ترمیم کے لئے ددرخواست جمع کروا دی

    قومی اسمبلی میں حذف شدہ الفاظ کو شائع ،نشر کرنے پر پابندی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی صدارت میں جاری ہے، سابق صدر آصف زرداری ،قائد حزب اختلاف شہباز شریف اسمبلی پہنچ چکے ہیں، اپوزیشن اراکین آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں کالی پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے ہیں،

    ملکی قرضوں کا حجم اور غیر ملکی قرضوں پر سود کتنا ہو گیا، قومی اسمبلی میں تفصیل پیش

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    قومی اسمبلی میں فنانس بل 2019 زیر غور لانے کی تحریک وزیر مملکت ویونیو حماد اظہر نے پیش کی تو اپوزیشن ارکان نے فنانس بل کی مخالفت میں نا منظور اور نو نو کے نعرے لگائے.

    لفظ سیلکٹڈ پر پابندی کے خلاف ن لیگ نے کرائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    مسلم لیگ (ن) نے فنانس بل کے نام پر اعتراض اٹھادیا ،شہبازشریف نے 9 دیگر ارکان کے دستخطوں سے فنانس بل 2019ءمیں ترمیم قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ،ترمیم میں مطالبہ کیا گیا کہ ”فنانس بل“ کے الفاظ ”آئی ایم ایف تابعداری بل“ (IMF Obedience Bill 2019) سے تبدیل کئے جائیں ،