Baaghi TV

Blog

  • شہباز شریف اور بلاول بھٹوکی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ،ملاقات میں کیا ہوئی بات سامنے آگئی

    شہباز شریف اور بلاول بھٹوکی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ،ملاقات میں کیا ہوئی بات سامنے آگئی

    اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہباز شریف اور عمران خان حکومت کے دوسرے بڑے سیاسی مخالف بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں افغان صدر اشرف غنی سےعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں .اشرف غنی آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں ان کی وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات ہوئی اور وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے شہباز شریف سے ملاقات میں بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کی تعریف کی اور کہا کہ نواز شریف نے خطے کے امن و سلامتی میں اہم کردار ادا کیا۔اعلامیے کے مطابق افغان صدر کا کہنا تھا شہباز شریف سے 1980ء میں پہلی ملاقات ہوئی تھی، یہ تعلق آج بھی رواں دواں ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آمد پر آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان افغانوں کا دوسرا گھر ہے، ہم آپ کو افغان صدر ہی نہیں بلکہ اپنا محترم بھائی تصور کرتے ہیں۔

    شہباز شریف نے افغانستان میں نئے انتخابات کے لیے صدر اشرف غنی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مصروفیت کے باوجود ملاقات کی دعوت دینے پر تشکر کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن، سلامتی اور خوشحالی ہم سب کا خواب ہے، افغان اور پاکستان کے عوام افغانستان میں بدامنی سے بہت تکالیف جھیل چکے ہیں۔شہباز شریف نے افغان صدر کو نواز شریف کی طرف سے بھی خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

    دوسری بڑی اہم ملاقات سبق صدر آصف علی زردای کے صاحبزادے بلاول بھٹو کی تھی.مسلم لیگ ن کی طرح پیپلز پارٹی نے بھی اعلامیہ جاری کرکے ملاقات کے اہم پہلووں پر روشنی ڈالی افغان صدر کے ساتھ ملاقات میں فرحت اللہ بابر اور شیری رحمان بھی شامل تھے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افغان امن عمل سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • سازش کے تحت سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمن خلیل

    سازش کے تحت سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمن خلیل

    وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ پاکستان اورسعودی عرب امہ کے مسائل حل کرسکتے ہیں دونوں ممالک کے باہمی تعاون سے مسئلہ کشمیر،یمن ،فلسطین اورشام جیسے مسائل حل ہوسکتے ہیں،ملک کے نامورعلماء کرام ومشائخ عظام نے کہاہے کہ ایک عالمی منصوبے کے تحت مشرق وسطی کے حالات خراب کیے جارہے سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کیا جارھا ھے۔ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تعلقات کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی، پاکستانی قوم، پاکستانی فوج، پاکستان کے علماارض الحرمین الشریفین کے دفاع، سلامتی اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں‌نے مشائخ وعلماء کونسل اورپاکستان قومی تحریک کے چیئرمین صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن قادری کی طرف سے منعقدہ پاک سعودی تعلقات اورہماری ذمے داری ،،سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر پیرسلطان فیاض الحسن کاکنونشن سنٹرمیں پاک سعودی تعلقات پربین الاقوامی سیمینارمنعقدکرنے کااعلان کیا.

    سیمینارسے وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری ،سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ سینیٹرپیرصابرشاہ ،سعودی عرب کے نائب سفیرڈاکٹرحبیب اللہ بخاری ،سابق وفاقی وزیرمذہبی اموراعجازالحق ،تحریک دفاع حرمین شریفین کے سیکرٹری جنرل مولانافضل الرحمن خلیل ،درگاہ بھیرہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ ابراہیم شاہ ،صاحبزادہ سعیدالرشیدعباسی ،سجادہ نشین دربارمانکی شریف پیرمحمدجنیدامین ،سجادہ نشین دربارچورہ شریف پیرسیدسعادت علی شاہ ،مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین علامہ زاہدمحمود قاسمی ،صاحبزادہ ڈاکٹرساجدالرحمن ،بریگیڈئیر(ر)اعظم آفریدی ،مولاناتنویراحمدعلوی ،بریگیڈئیراخترنوازجنجوعہ ،بحراللہ ہزاروی ،سیدضیاء النورشاہ ،اشرف چغتائی میجررعمرشاہدزمان ،پیرسرکار جی ،مولاناسجادشاہدودیگرنے بھی خطاب کیا.

    پیرسلطان فیاض الحسن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلدکنونشن سنٹرمیں پاک سعودی تعلقات پربین الاقوامی سیمینارمنعقدکیاجائے گا پاک سعودی تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کے لیے کرداراداکیاجائے سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تاریخی،معاشی،سیاسی،تجارتی،سماجی،تزویراتی،عسکری،ثقافتی تعلقات کے ساتھ ساتھ سب سے بڑھ کرہمارا روح اوردین کا رشتہ ہے،حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کواعلی سفارت کاری پر کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اور سعودی حکومت کے اس فیصلہ کی تحسین کرتے ھیں،پاکستان اورسعودی عرب کے مابین جو رشتہ ہے اسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔۔مشکل معاشی حالات میں سعودی عرب کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت کو سہارا ملاہے۔سعودی عرب پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

    انہوں نے کہاکہ سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہیں اورسمجھتے ہیں کہ سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت سے یہ منصوبہ مزیدعظیم ترہوگیاہے۔ ارض الحرمین الشریفین کے دشمن پاکستان اور عالم اسلام کے دشمن ہیں۔ پاکستانی قوم، پاکستانی فوج، پاکستان کے علماارض الحرمین الشریفین کے دفاع، سلامتی اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اقوام متحدہ کی طرف سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب ولی عہدمحمدبن سلمان کوملوث قراردینے کومستردکرتے ہیں،وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری نے کہاکہ اس وقت پارلیمنٹ میں کانٹے دارمقابلہ ہے کل اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوئی تھیں اپوزیشن بجٹ میں رکاوٹ بنناچاہتی ہے جبکہ ہم بجٹ پاس کرواناچاہتے ہیں اس لیے ایک ایک ووٹ قیمتی ہے مگرسعودی عرب کے حوالے سے منعقدہ سیمینارمیں شرکت میں اپنی سعادت سمجھتاہوں پاکستان کی کسی بھی حکومت کے لیے متوازن خارجہ پالیسی کی پہلی سطرسعودی عرب ہے ہرحکومت کے لیے خارجہ پالیسی کی ابتداء سعودی عرب سے کرناپڑتی ہے پاکستان کے لیے سعودی عرب سے تعلقات کی الگ اہمیت ہے حرمین شریفین سے ہمارادینی،ایمانی اورروحانی تعلق ہے حرمین شریفین کی حفاظت کرنے والوں کے ساتھ بھی ہمارایہی تعلق ہے سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کوپاکستان دورے کی تاریخی پزیرائی ملی اورمحمدبن سلمان نے ایک تاریخی جملہ کہہ کرتاریخ رقم کردی ہے جس میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں پاکستان کاسفیرہوں پاکستان اورسعودی عرب امہ کے مسائل حل کرسکتے ہیں اوراس گرداب سے نکال سکتے ہیں دونوں ممالک کے باہمی تعاون سے مسئلہ کشمیر،یمن ،فلسطین اورشام جیسے مسائل حل ہوسکتے ہیں

    سابق وفاقی وزیرمذہبی اموراعجازالحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب نے یمن کے مسئلے پرعسکری مددمانگی توہماری حکومت نے اس معاملے کوپارلیمنٹ میں لے جاکرسعودی دوستوں کوناراض کیا حالانکہ سعودی عرب کے ساتھ عسکری تعلقات کافی دیرینہ ہیں ہمیں تمام تراختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے سعودی عرب سے تعلقات کوآگے بڑھاناہوگا

    مسلم لیگ کے سینیٹروسابق وزیراعلی پیرصابرشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب حرمین شریفین کی وجہ سے ہمارے لیے قابل احترام ہے اور اس کی حفاظت اور دفاع ہم سب کی ذمہ داری ہے حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،سعودی عرب کی طرف سے مشکل حالات میں پاکستان کی مالی امدادکی جس پراہل پاکستان سعودی عرب کے اس تعاون کاخیرمقدم کرتے ہیں اورسعود ی عرب کے اس کردارکوسراہتے ہیں سعودی عرب دوقومی نظریہ اورکلمے کی بنیادپرامت کواکٹھاکریں

    مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاکہ سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کیا جارھا ھے۔ مقصد صرف یہی ہے کہ سعودیہ جس تیزی سے دفاعی لحاظ سے مضبوط ہورہا ہے اوراس کی کوششوں سے مسلمان ملک مضبوط و مستحکم قوت بن کر سامنے آرہے ہیں، کسی طرح اس سلسلے کو روکا جائے۔یک عالمی منصوبے کے تحت مشرق وسطی کے حالات خراب کیے جارہے ہیں مشرق وسطی میں جنگ کے شعلوں کوہوادی جارہی ہے جس کابراہ راست نشانہ سعودی عرب ہے، ہم ان سازشوں کی مذمت کرتے ہیں اوراسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں وہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے متحدہوجائیں۔حوثی باغی حرمین شریفین کومتعددبارنشانہ بنانے کی کوششیں کرچکے ہیں،حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب اوریمن میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ اسی طرح تیل بردارجہازوں ا ورتیل کے ذخائرحملوں کی بھی مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب اورپاکستان مل کرمسلم ممالک کومتحد کرسکتے ہیں دونوں ممالک کوا س سلسلے میں قائدانہ کرداراداکرناچاہیے۔یہ اجتماع سعوی حکومت کو حجاج کرام اور عمرہ زائرین کے لیے بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتاہے۔

  • صوبائی فوڈ اتھارٹیزکے اختیارات پر نظرثانی کا وفاقی حکومت کا فیصلہ

    صوبائی فوڈ اتھارٹیزکے اختیارات پر نظرثانی کا وفاقی حکومت کا فیصلہ

    اسلام آباد:وفاقی حکومت کی طرف سے صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے اختیارات پر نظرثانی کی خبریں گردش کررہی ہیں. وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے.فواد چوہدری کا کہناہے کہ صوبائی فوڈ اتھارٹیزآئین کے مطابق خوراک کے معیار کا تعین نہیں کرسکتیں.

    فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں خوراک کے معیار کے تعین کا اختیار صرف وفاق کے پاس ہے.انہوں نے کہا کہ صوبائی فوڈز اٹھارٹیز کو خوراک کے معیار سے متعلق مزید احکامات جلد بھیج دیئے جائیں گے. یاد رہے کہ ان دنوں پنجاب میں فوڈز اتھارٹی کی طرف سے خوراک کے معیار اور اختیارات کے غلط استعمال پر کافی سوالات اٹھ رہے تھے. ایسے ہی دوسرے صوبوں میں بھی فوڈز اتھارٹیز کے دائرہ کار کا جائزہ لینے کے حوالے سے تجاویز زیر غور تھیں

  • کیا ٹیم پاکستان ایک اور سرپرائز دے پائے گی ؟؟؟ اسد عباس خان

    کیا ٹیم پاکستان ایک اور سرپرائز دے پائے گی ؟؟؟ اسد عباس خان

    انگلستان کا موسم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بارے پیش گوئی کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ یہ کب °360 ڈگری کی پِھرکی لے نہ تو اعداد وشمار اور تیکنیک کی باریکیوں میں پھنسے تجزیہ نگار بتا سکتے ہیں نہ جدید ٹیکنالوجی "Unpredictable team” کی اس گتھی کو سلجھا سکتی ہے۔ ہونی کو انہونی اور ناممکن کو ممکن بنانا کوئی ان سے سیکھے، غیر متوقع نتائج دینے میں ٹیم پاکستان بین الاقوامی کرکٹنگ سرکل میں ہمشیہ بریکنگ نیوز کی صورت مرکز نگاہ رہتی ہے۔
    ورلڈ کپ سے قبل پہلے آسٹریلیا اور پھر انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی لگا تار دو سیریز وائٹ واش ہو گئے۔ ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں افغانستان کی بے نام (بے بی) ٹیم سے ہار گئے۔ اس مایوس کن کارکردگی پر شائقین کرکٹ پریشان تو تھے ہی، رہی سہی کسر ویسٹ انڈیز کے خلاف نکل گئی جب گرین شرٹس صرف 105 رنز پر ڈھیر ہو کر باآسانی سات وکٹوں سے شکست کھا گئے تو ورلڈ کپ میں کچھ اچھا کرنے کی سب امیدیں ٹوٹ گئیں۔ لیکن دنیا اس وقت حیرت زدہ رہ گئی جب ٹیم پاکستان نے 3 جون کو نوٹنگھم کے کرکٹ گراؤنڈ پر اس ورلڈ کپ کی "موسٹ فیورٹ” اور ورلڈ نمبر ون انگلینڈ کو گھر میں گھس کر مار دیا تو امیدوں کے چراغ ایک بار پھر روشن ہو گئے۔ 7 جون کو سری لنکا بمقابلہ پاکستان برسٹل کے کرکٹ گراؤنڈ میں جیت بارش کے نام درج ہوئی اور 16 جون کو ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں ہندوستان سے بری ہار پر ہر کوئی اس ٹیم کو کوسنے لگا اور معاملات کھیل سے نکل کر کھلاڑیوں کی ذاتیات اور ان کے اہل خانہ پر گالم گلوچ تک پہنچ گئے۔ غصیلے شائقین کرکٹ کا کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹرز سابقہ لیجنڈ انضمام الحق خاص طور پر نشانہ بنے۔ اور جب اگلا میچ آسٹریلیا سے بھی ہارا تو شائقین کرکٹ کا غم و غصہ بجا تھا لیکن۔۔!
    سوشل میڈیا سے ریگولر میڈیا تک عوام، ریٹائرڈ سابقہ پلیئرز، تجزیہ نگار، سیاست دان غرض ہر کوئی اپنے دل کی بھڑاس نہایت منفی انداز میں نکالنے لگے جو من حیث القوم ہمارے لیے واقعی قابل تشویش بات ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے نیچے صرف افغانستان کی ٹیم تھی اور ٹیم پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہونے کے تبصرے شروع ہو چکے تھے۔ جبکہ کچھ سر پِھرے اب بھی 92 کے ورلڈ کپ کے ساتھ مماثلت ڈھونڈ ڈھونڈ کر اعلان کناں تھے۔ ٹویٹر پر کسی دیش بھگت نے لکھا کہ میری والدہ بتاتی ہیں جب 92 میں پاکستان اپنا پانچواں میچ ہارا تھا تو اس دن ہم نے ٹینڈے پکائے ہوئے تھے اور آج 2019 میں بھی پانچویں میچ کی ہار اور ٹینڈے ہی پکے ہیں۔
    اور پھر ابھی تک ہوا بھی کچھ یوں ہی ہے۔ شاہینوں نے اونچی پرواز لی اور 23 جون کو لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر ساوتھ افریقہ کی ٹیم کو پھینٹا لگانے کے بعد 26 جون کو اب تک ورلڈ کپ میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو بھی رگید ڈالا تو ایک بار پھر دنیا ورطہ حیرت تھی۔ لیکن ابھی عشق کے دو امتحان اور بھی ہیں افغانستان اور بنگلادیش کے خلاف باقی بچے دو میچز میں کامیابی حاصل کر کے ہی ٹیم پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتی ہے۔ جہاں بالخصوص بنگلادیش کے خلاف پوری طاقت لگانی ہو گی وہ ٹیم 2015ء ورلڈ کپ کے بعد سے شاندار کرکٹ کھیل رہی ہے۔ اور ٹیم پاکستان کو گزشتہ چار میچز میں لگا تار شکست کا مزہ بھی چکھا چکی ہے جہاں سال 2015ء میں اظہر علی کی کپتانی میں دورہ بنگلادیش پر تین ایک روزہ مقابلوں کی سیریز میں وائٹ واش کی خفت کا سامنا کرنا پڑا اور گزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیاء کپ مقابلوں میں سرفراز احمد کی کپتانی میں شکست بھی شامل ہے۔ اس ورلڈ کپ میں بھی پوائنٹس ٹیبل پر ٹیم پاکستان کے برابر جبکہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر وہ ہم سے بہتر پوزیشن میں ہے۔ لیکن یہاں بھی اگر مگر کی صورتحال کا خطرہ بہرحال موجود ہے۔ انگلینڈ کو اپنے آئندہ دو میچز (بمقابلہ ہندوستان و بمقابلہ نیوزی لینڈ) میں سے کم از کم ایک میچ ہارنا بھی ہو گا۔ جو کہ پاکستان سے پِٹنے کے بعد سری لنکا اور آسٹریلیا سے بھی شکست کھا کر شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔
    کون کہاں کھڑا ہو گا یہ تو اگلے ہفتے ہی پتہ چلے گا البتہ دنیا اس بات کی قائل ہے کہ پاکستان کو جب بھی "Underestimate” کیا گیا تو ہمیشہ ٹیم پاکستان نے "Strike” کرتے ہوئے مخالف کو "Surprise” دیا ہے اور یہ رِیت کھیل کے علاوہ باقی شعبہ ہائے زندگی میں بھی شامل ہے۔
    1992ء کا ورلڈ کپ ہو یا 2017ء کی چیمپیئن ٹرافی ٹیم پاکستان ہمیشہ ایسے سرپرائز دینے کے لیے مشہور ہے۔ کیا اس بار بھی ایسا ہونے والا ہے۔۔۔۔ یا سرفراز دھوکہ دے گا۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟ چند روز تک سب سامنے آ جائے گا لیکن ایک بات تو طے ہے "تم جیتو یا ہارو سنو ہمیں تم سے پیار ہے” کے نغمے گاتے شائقین کرکٹ کو اس ٹیم سے بے لوث محبت ہے۔

  • دنیاپور : سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) وسیم حسن شاہ کا چیف آفیسر میونسپل دنیاپور پرویز بٹ کے ہمراہ سپر ہائی وے دنیاپور کا دورہ کیا صفائی ستھرائی کے انتظامات کو دیکھا اور اس روڈ پر لگائے نئے درختوں کو بھی چیک کیا جبکہ انہوں نے دنیاپور کے مضافاتی علاقوں میں موجود صحت مراکز کا دورہ بھی کیا صحت مراکز میں ادویات کے سٹاک اور سٹاف کا جائزہ لیا اور انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل دنیاپور میں صحت و صفائی اور دیگر معاملات کو بہتر بنانے کے لئے اس طرح چیکنگ کیلئے دورے جاری رہیں گے

  • آصف زرداری نے ڈالر دو سو روپے سے اوپر جانے کی خواہش ظاہر کر دی

    آصف زرداری نے ڈالر دو سو روپے سے اوپر جانے کی خواہش ظاہر کر دی

    پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ میں‌ تو چاہتا ہوں‌ کہ ڈالر دو سو روپے سے بھی اوپر چلا جائے.
    ہمارےزمانےمیں بھی آئی ایم ایف تھی مگرہماری شرائط پرتھی. یہ توخودمل رہےہیں آئی ایم ایف سےاوران کی شرائط پر. ہم جمہوریت کو نقصان پہنچانانہیں چاہتے، ہم حکومت کوگراناچاہتے ہیں، مجھ پر کئی کیسز ہیں، اب توایوان میں سپیکر کی بھی نہیں چلتی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سابق صدر نے پارلیمنٹ‌ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کاکرنسی پراعتبارنہیں رہا،ڈالرباہرجارہاہے. چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بتائےگی کہ ہم میں ہم آہنگی ہے. اپوزیشن کی اے پی سی کامیاب رہی ہے ،جلد عوام کے لئے خوشخبر ی لائیں گے ،حکومت کو احساس نہیں کہ غریبوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے ؟

    انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کوافغان صدر کو خود جاکرریسیو کرناچاہئے تھا ، باقی دوستوں کوریسیو کرنے چلے گئے یا افغان صدر کو بھی ریسیو کرتے یاکسی کو بھی نہ کرتے ، افغانستان دوست بھی ہے اور ہمسایہ بھی ، افغان صدر کوریسیو نہ کرکے گستاخی کی گئی ۔

    انہوں نے کہاکہ اےپی سی میں سب نےمل کرجامع پروگرام بنایا ہے. حکومت کے خلاف کامیاب تحریک چلائی جائے گی. حکومت کے خلاف سب اپوزیشن جماعتیں‌ متحد ہیں. واضح‌ رہے کہ کہ کل ہونے والی اے پی سی میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا ہے.

  • شیخ‌ رشید نے مولانا فضل الرحمن کو الاٹ زمینوں‌ سے متعلق کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    شیخ‌ رشید نے مولانا فضل الرحمن کو الاٹ زمینوں‌ سے متعلق کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نوازاوران کےوالد کی سیاست سپریم کورٹ نےختم کردی ہے. آدھی اپوزیشن ڈیل کےلیےکوشش کررہی ہے، آصف زرداری نیب کی حراست میں مزےمیں ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ‌ رشید نے کہاکہ کچھ لوگ پیسے دینے کیلئے تیارہوگئے ہیں. ابھی بات چلی ہے تو اس میں ایک مہینہ تو لگے گا. تحقیقاتی کمیشن کو تحریک انصاف کے نو ماہ کی بھی تحقیقات کرنی چاہئے ۔
    ایک ماہ میں مرکزی اپوزیشن گھٹنےٹیک دےگی، مولانا فضل الرحمان کی سیاست پٹتی ہوئی دیکھ رہاہوں، کل انہیں‌ بہت مایوسی ہوئی ہو گی.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہاکہ غریب صرف نعرے مارنے کیلئے ہے ، چور ضمانت ہونے کے بعد وکٹری کا نشان بناتے ہیں۔ اپوزیشن نے ملک کو بری طرح لوٹا ہے ، پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کردیاہے ، اس وقت ملک کوشوگر مافیا نے اپنے قبضہ میں لیا ہواہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی کارکردگی پچھلی حکومت سے بہتر ہے ، عمران خان پر لوگوں کو اعتماد ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں زمینوں کی الاٹمنٹ کی خیرمنائیں. انہوں نے کل ہونے والی اے پی سی پر سخت تنقید کی اور اسے ناکام پروگرام قرار دیا.

  • آزاد کشمیر :تا ریخ کا سب سے بڑابجٹ منظور

    آزاد کشمیر :تا ریخ کا سب سے بڑابجٹ منظور

    مظفر آباد:اسلام آباد میں بجٹ کو منظور کرنے یا نہ کرنے کی باتیں ہورہی ہیں تو دوسری طرف آزاد کشمیر کی کابینہ نے کثرت رائے سے مالیاتی سال 20-2019 کیلیے1کھرب 21 ارب 56کروڑ روپےکابجٹ منظورکرلیا ہے.اس بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات کیلیے97 ارب،ترقیاتی اخراجات کیلیے 24 ارب 56 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں.

    مظفر آباد سے ذرائع کے مطابق آیندہ مالی سال کیلیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 11فیصداضافہ کیاگیا ہے
    جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں گریڈ1 سے 16تک 10فیصداضافہ کیا گیا ہے.تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ گریڈ 17 سے 20 تک 5 فیصد اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہےپہلی مرتبہ بغیر خسارے کے آزاد کشمیر کا بجٹ پیش کیا گیا

  • ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس قاتل کو کس ملک سے گرفتار کر کے لے آئی؟ بڑی خبر باغی ٹی وی پر

    ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس قاتل کو کس ملک سے گرفتار کر کے لے آئی؟ بڑی خبر باغی ٹی وی پر

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)گجرات:ڈی پی او سید علی محسن کی قیادت میں گجرات پولیس کامجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری، عرصہ نو سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری کو انٹر پول کے ذریعے دبئی سے گرفتارلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس کا ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریو ں کے خلاف آپریشن جاری۔ ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہپیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔ملزم ثاقب علی ولد نفاست علی قوم گجر سکنہ اگووال عرصہ نو سال سے روپوش تھا، جسے بیرون ملک دوبئی سے بذریعہ انٹرپول گرفتار کیا گیا۔
    ڈی پی او گجرات نے اس بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر لیا قت حسین اور ان کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

  • فیصل آباد الائیڈ ہسپتال کا ڈینٹل وارڈ ہیپاٹائٹس، کینسر اور ایڈز کا موجب بنے لگا

    فیصل آباد الائیڈ ہسپتال کا ڈینٹل وارڈ ہیپاٹائٹس، کینسر اور ایڈز کا موجب بننے لگا، مریضوں کو دانتوں کی صفائی چیک اپ کے لئیے خون کے بغیر ٹیسٹ کئیے ہیپاٹائٹس بی اور سی نیگٹو کرکے دینے لگے ہیں۔ مریض کی شکایت پر میڈیکل سپریڈنٹ ڈینٹل نے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔مریض جنید کی جانب سے شکایت کی گئی تھی۔ڈینٹل وارڈ میں تعینات ملازم امتیاز احمد ہیپاٹائٹس کی رپورٹ نیگٹو کرکے دے رہا ہے۔ رپورٹ نیگٹو کروانے کی مد میں پیسے بٹور رہا ہے۔ میڈیکل سپریڈنٹ ڈینٹل نے مریض کی شکایت پر انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ جو شکایت مریض کی جانب سے ملی تھی وہ درست تھی، ملازم امتیاز احمد کی جانب سے جعلی رپورٹ ہیپاٹائٹس کی تیار کرکے دی جارہی تھی، ملازم کا اس طرح کا اقدام مریضوں کے لئیےخطرناک ہوسکتا ہے۔ ملازم کے خلاف کاروائی کے لئیے انکوائری الائیڈ ہسپتال کے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر خرم الطاف کو بھجوادی ہے۔ڈاکٹر خالد بشیر ایم ایس الائیڈ ہسپتال فیصل آباد