Baaghi TV

Blog

  • پیپلز پارٹی نے رہبر کمیٹی کیلئے کس شخصیت کو نامزد کر دیا؟ اہم خبر آ گئی

    پیپلز پارٹی نے رہبر کمیٹی کیلئے کس شخصیت کو نامزد کر دیا؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان پیپلز پارٹی نے رہبرکمیٹی کیلئے سید یوسف رضا گیلانی کو نامزد کردیا ہے. مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہونے والی اےپی سی میں مشترکہ حکمت عملی کےتعین کیلئے رہبرکمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق رہبرکمیٹی سینیٹ کےچیئرمین کےلئےمتفقہ امیدوارکانام بھی تجویزکرے گی. کمیٹی اپوزیشن کےآئندہ کی حکمت عملی، اے پی سی کےاعلامیے پرعملدرآمد کو یقینی بنائے گی. رہبرکمیٹی میں اپوزیشن کی دیگرسیاسی جماعتوں کےنمائندگان بھی شامل ہوں گے.

    واضح رہے کہ کل اسلام آباد میں‌ ہونے والی اے پی سی میں رہبر کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ کمیٹی حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی اور سب اس پر عمل درآمد کے پابند ہوں‌گے. اسی طرح یہ بھی کہا گیا تھا کہ نیا چیئرمین سینیٹ کون ہو گا؟ اور کسی طرح آئینی طریقہ سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ تبدیل کئے جائیں‌ گے اس سے متعلق بھی یہی رہبر کمیٹی فیصلے کرے گی.

  • ہماری خواتین ہی نشانے پر کیوں ؟؟؟ محمد فہیم شاکر

    ہماری خواتین ہی نشانے پر کیوں ؟؟؟ محمد فہیم شاکر

    کہا جاتا ہے کہ مرد کی تعلیم فرد کی تعلیم ہے جبکہ عورت کی تعلیم خاندان کی تعلیم ہے
    گذشتہ کچھ عرصے سے وطن عزیز پاکستان میں خواتین کے اندر بے چینی پیدا کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں
    اگر غور کریں تو کبھی خواتین مارچ کے نام پر عورتوں کو خاندان سے باغی کیا جاتا ہے
    تو کبھی بیکن ہاوس سکولوں میں لڑکیوں سے زیر جامہ کپڑوں کی خوب تشہیر کروائی جاتی ہے

    پھر لڑکیوں کو گھر سے بھاگنے کے لیے کریم کار بک کروانے کا مشورہ نما اشتہار چلایا جاتا ہے

    اور پھر لڑکیوں کو باپ کی بات ماننے سے انکار پر اکسایا جاتا ہے وہی باپ جو بیٹیوں کی پرورش کی خاطر زمانے کی سرد و گرم برداشت کرتا ہے

    اور پھر اب لڑکیوں ہی کو چادر اور چاردیواری سے متنفر کیا جا رہا ہے
    اور یہ سب اچانک نہیں ہوا اور نہ ہی کسی ایک فرد کا کام ہے
    اس کو نظریاتی جنگ کے طور پر دشمن لڑ رہا ہے اور ہماری خواتین کو خاندان، مذہب اور معاشرے سے بد ظن کر رہا ہے کیونکہ اپنا خاندانی نظام تو امریکہ و یورپ تباہ کروا بیٹھے ہیں اب پاکستان کے اس سسٹم کو تباہ کرنے کے در پر ہیں اسی لیے تو خواتین ان کا نشانہ ہیں، شاید خواتین سادہ لوح ہوتی ہیں اور جلدی کسی کا بھی شکار ہوجاتی ہیں، اس لیے ان کا انتخاب کیا گیا ہے
    امریکہ و یورپ میں سب سے زیادہ بکنے اور والی عمارت چرچ کی ہے اور سب سے زیادہ تباہ ہونے والا نظام خاندانی نظام ہے خاندانی نظام کی تباہی کا بہت سے یورپی وزیراعظم اقرار بھی کر چکے ہیں
    یہ خاندانی نظام خواتین اور بچوں کو معاشرتی دھوپ سے بچانے کے لیے ڈھال کا کام کرتا ہے اور اب یورپی و دیگر اقوام پاکستان کے اسی نظام کو تباہ کرنے کے در پے ہیں
    یاد رکھیے گا یورپ و امریکہ میں خواتین کو مردوں کے برابر حقوق چاہیں تھے لہذا انہوں نے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا شروع کردیا سارا دن محنت مزدوری اور حقوق کے حصول کی دوڑ کے بعد تھکی ہاری عورت جب گھر پہنچتی تو بچوں کی دیکھ بھال اور خاوند کے جائز و ناجائز مطالبات پورے کرنا اور اس کی سیوا کرنے کی ذمہ داری نبھانا پڑتی، سارا دن عورت بن کر رہنے والی کو گھر آکر بیوی بننا پڑتا تھا اس ساری صورتحال میں سب سے زیادہ استحصال عورت ہی کا ہوا جس کا لازمی نتیجہ یہ نکلا کہ اس عورت نے اپنے معاشرے سے الگ ہونا شروع کر دیا اور اب مغرب میں سب سے زیادہ اسلام عورتیں قبول کر رہی ہیں کیونکہ یہ اسلام ہی ہے جو خاوند کو عورت کا سربراہ بنانے کے ساتھ اس کی تمام تر ضرورتوں کی تکمیل کا ذمہ دار قرار دیا ہے ج کہ عورت اپنے گھر میں ملکہ کی طرح رہے گی
    لیکن مغرب پاکستان کے اندر جو کھلواڑ کر رہا ہے اس سے اس کا مقصود عورت تک پہنچنے کی آزادی حاصل کرنا ہے کیونکہ مغرب اب تازہ مال چاہتا ہے اسے یورپ کی استعمال شدہ عورت سے بےزاری محسوس ہونے لگ گئی ہے لہذا وہ اسلامی ممالک اور بالخصوص پاکستان کے اندر خوشنما نعروں کی آڑ میں خواتیں کی ذہن سازی کر رہا ہے بلکہ یوں کہیے کہ مسلمان خواتین میں انسٹالڈ سافٹویئر کو وائرس کے ذریعے کرپٹ کر رہا ہے تاکہ اپنی مرضی کا سافٹویئر انسٹال کر کے اس عورت پر غلبہ اور قابو پا سکے تاکہ اپنی مرضی کے مطابق اسے استعمال کر سکے اور بدقسمتی سے اس سارے دھندے کے لیے اسے پاکستان سے لبرلز کے نام پر چند ایسی فاحشہ عورتیں دستیاب ہو چکی ہیں جو اسلامی اقدار کو براہ راست نشانہ بنا کر مسلمان خواتین کو باور کرا رہی ہے کہ اسلامی حدود و قیود ان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں لہذا آو اور ان حدود کو توڑ دو تاکہ تم ترقی کر سکو
    یہاں سمجھنے کی بات یہ ہے کہ آسمان سے لگنے والی پابندی ترقی کی ضامن تھی لیکن آج فارمولے بدلے اور آسمانی پابندیوں کو پاوں کی ٹھوکر پر رکھنا ترقی کا ضامن قرار پایا ہے

    آپ ایریل ڈٹرجنٹ کا اشتہار دیکھ لیجیے کہ کس قدر ڈھٹائی سے خواتین کو سمجھایا جا رہا ہے کہ *چار دیواری میں رہو* یہ جملے نہیں داغ ہیں پر یہ داغ ہمیں کیا روکیں گے
    قرآنی آیت مبارکہ
    وقرن فی بیوتکن
    کا کھلم کھلا مذاق اڑایا گیا اور مسلم خاتون کو حوصلہ دیا گیا کہ وہ آسمانی حکم کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے چار دیواری کو توڑ کر باہر نکلیں اور شومئی قسمت سے اسے ترقی کا نام دیا جاتا ہے
    مورخ سوال کرتا ہے کہ آخر ہماری خواتین ہی نشانہ کیوں؟
    دوسری بات یہ ہے کہ انڈین ڈرامے جن کی اقساط تین تین سو تک جا پہنچتی ہیں لیکن وہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتے
    ان سب کا مقصد بھی پاکستانی خاندانی نظام کو تباہ کرنا ہے
    آسٹریلیا ان ڈراموں کے اخراجات برداشت کرتا ہے تاکہ پاکستانی لڑکیاں شادی کے بعد اپنے خاوندوں کو الگ گھر لینے پر مجبور کر دیں
    اور جب الگ گھر ہوگا تو ظاہری سی بات ہے کہ فریج اے سی اوون واشنگ مشین و دیگر لوازمات کی ضرورت پڑے گی تو آسٹریلیا پھر ان کی مانگ پوری کرنے کے لیے اپنی پراڈکٹس مارکیٹ میں لاتا ہے

    یہ بھی ایک پہلو ہے
    لہذا خواتین کے ذہنی، نظریاتی اور فکری تحفظ کی جس قدر آج ضرورت ہے شاید اس سے پہلے نہ تھی
    مورخ پھر سوال کرتا ہے کہ آخر ہماری خواتین ہی نشانہ کیوں؟
    اور پھر مورخ خود ہی جواب بھی دیتا ہے کہ مرد کی تعلیم فرد کی تعلیم ہے اور عورت کی تعلیم خاندان کی تعلیم ہے لہذا عورت کو نشانہ بناکر دراصل مسلمانوں کے خاندانی نظام کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ جب عورت ہی باغی ہو گی تو خاندانی نظام کہاں باقی رہے گا اور جب خاندانی نظام باقی نہیں رہے گا تو اولاد کی تربیت کرنا اور انہیں اطاعت الہی کا سبق ازبر کروانا، نیکی و بدی کا کانسپٹ دینا، جنت کے وعدے یاد دلانا اور جہنم سے ڈرانا، ایمان داری، ایفائے عہد، اور دیگر روشن اقدار کا سبق کون پڑھائے گا
    جب یہ بنیادی لوازمات ہی نہیں ہوں گے تو وہ مثالی اسلامی معاشرہ کیسے تشکیل پایے گا جو مظلوم مسلمانوں کی پکار پر لبیک کہنے والا ہوگا
    اور جب مائیں روشن خیال ہو کر ترقی کی دوڑ میں شامل ہوجائیں گی تو ابن قاسم، محمد بن اسماعیل البخاری، ابن تیمیہ، ثناء اللہ امرتسری کہاں سے پیدا ہوں گے
    تو سمجھ لیجیے کہ عورت کو روشن خیال کر کے چار دیواری سے باہر نکالنا دراصل اسلام کو نہتا اور بے سروپا کرنا ہے۔

  • مذاکرات سے انکار کرنا ایرانی قیادت کی بے وقوفی ہو گی، امریکی صدر ٹرمپ

    مذاکرات سے انکار کرنا ایرانی قیادت کی بے وقوفی ہو گی، امریکی صدر ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرایران کی قیادت جوہری تنازع پر بات چیت کیلئے آمادہ نہیں آتی تویہ اس کی بہت بڑی بے وقوفی اور انا پرستی کا واضح ثبوت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو زمینی حقائق کا ادراک نہیں‌ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ایک دن قبل دھمکی دی تھی کہ اگر جنگ ہوئی تو ایران کو بہت جلد گھٹنے ٹیکنا پڑیں‌ گے اور جنگ کی صورت میں امریکہ کا پلڑا بھاری رہے گا. اس دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ ہوئی تو یہ طول نہیں پکڑے گی کیونکہ وہ اس جنگ میں زمینی فوج کو شامل نہیں‌ کریں گے لیکن اب انہوں نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کی نوبت نہیں‌ آئے گی تاہم اگر ایسا ہوا تو امریکہ طاقتور ثابت ہو گا.

    رپورٹ کے مطابق قبل ازیں امریکہ نے ایران کی طرف سے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی صورت میں‌ ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بھی دھمکی دی تھی. ادھر ایران نے بھی امریکی دھمکیوں‌ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کا طرز عمل بے وقوفانہ اور عقل سے عاری ہے. ایران کی طرف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر ان کی حدود کی خلاف وری کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ مزید ڈرون گرانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں.

  • ایل پی جی انڈسٹری سے متعلق حکومت کیا نئی پالیسی بنا رہی ہے؟ خبر آ گئی

    ایل پی جی انڈسٹری سے متعلق حکومت کیا نئی پالیسی بنا رہی ہے؟ خبر آ گئی

    حکومت نے ایل پی جی انڈسٹری کے لیے طویل المدتی پالیسی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایل پی جی انڈسٹری پر کوئی نیا ٹیکس نہیں‌ لگایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزارت پٹرولیم میں معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایل پی جی پرڈیوسرز۔مارکیٹنگ کمپنیوں’امپورٹرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے نمایندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ قدرتی گیس کی پیداوار میں گزشتہ کئی سالوں سے اضافہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے سرما میں خاص طور پر گیس کی قلت کا سامنا رہا۔معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ قدرتی گیس کی پیدوار میں متوقع کمی کے پیش نظر دونوں گیس کمپنیوں کے پائپ لائن کے نیٹ ورک میں توسیع نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے وفاقی حکومت ایل پی جی کے استعمال کے فروغ کے لیے ایک نئی پالیسی بنا رہی ہے تاکہ تمام سیکٹرز کو ایل پی جی پر منتقل کیا جا سکے.

    معاون خصوصی نے کہا کہ وفاقی حکومت دونوں گیس کمپنیوں کے نیٹ ورک میں توسیع کی وجہ سے اربوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے۔ ایل پی جی کے استعمال سے ان کمپنیوں کے خسارہ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں شامل ایک افسر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی پر نیا ٹیکس نہ لگایا جاے گا اور نہ ہی درامدی ایل پی جی پر ریگولیٹری ڈیوٹی بحال کی جاے گی۔ درآمدی ایل پی جی پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    ایل پی جی ایسوسی ایشن کے فاونڈر چئیرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی آٹو سیکٹر اور متبادل  ایندھن سے65 فیصد اور سی این جی سے 20 فی صد  سستی ہے ۔آٹو سیکٹر میں ایل پی جی کے استعمال سے درامدی بل کم کرکے اربوں ڈالرز کا زر مبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دس ماہ میں ایل پی جی کی قیمت اوگرا کی مقررہ کردہ قیمتوں سے کم رہی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں نے مطالبہ کیا کہ سگنیچر بونس کو بھی ختم کیا جاے۔ معاون خصوصی ندیم بابر نے نئی پالیسی میں سگنیچر بونس ختم کرنے کی یقین دہانی  کرائی ہے.

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایل پی جی انڈسٹری سے وابستہ سٹیک ہولڈرز نے صارفین کو سستی اور میعاری گیس کی فراہمی کے لیے ایل پی جی کی پیداوار میں اضافے اور پالیسی 2016 کے از سر نو جائزے کا مطالبہ کیا تھا ، سٹیک ہولڈرز نے ایل پی جی انڈسٹری میں استعمال ہونے والے غیر معیاری آلات بنانے اور اس کی خریدو فروخت پر فو ری پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا تھا ، اس ضمن میں ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبائی اور وفاقی حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ گیس بحران سے بچنے کیلئے ایل پی جی انڈسٹری کے مسائل کے حل کیا جائے ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی جانب سے صوبائی وزیر توانائی ،گورنر پنجاب کو تجویز دی گئی ہے کہ گیس بحران پر قابو پانے کیلیے لوکل پیدا ہونے والی ایل پی جی تمام مارکیٹنگ کمپنیوں میں مساوی بنیاد پر تقسیم کی جائے۔

  • سراج الحق کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    سراج الحق کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ افغان بھائیوں‌ کی پشت پناہی کی ہے. پاکستان اور افغانستان کے عوام بھائی چارے کے تاریخی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں جنہیں‌ ایک دوسرے سے جدا نہیں‌ کیا جاسکتا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کا مستقبل امن سے وابستہ ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ افغانستان کی تمام جماعتوں کے درمیان مکالمہ ہو اور باہمی اعتماد و احترام کی فضا پیدا ہو۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین مضبوط تعلقات اور دوستی قائم رہنا بہت ضروری ہے. اس کے علاوہ ہماری اور کوئی دوسری چوائس نہیں‌ ہے.

    ملاقات کے دوران افغآنستان کے صدر اشرف غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور ان تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں بروقت انتخابات ہوں گے، افغانستان کا اقتصادی مستقبل بھی روشن ہے،ہم بہت جلد دوسروں سے امداد لینے کی بجائے دوسروں کی امداد کرنے والے بن جائیں گے ۔

    واضح رہے کہ افغان صدر نے آج وزیر اعظم عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات کی اور بعد ازاں‌ وفود کی سطح‌ پر بھی مذاکرات ہوئے. افغان صدر کل لاہور آئیں گے. ان کے دورہ پاکستان پر انہیں‌ خصوصی پروٹوکول دیا جارہا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. افغان صدر کی بلاول بھٹو زرداری، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور دیگر سے بھی ملاقاتیں‌ ہوئی ہیں.

  • سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) گیپکو نے ماہ جون کے بلز میں عوام کی چیخیں نکلوا دیں ہیں بل جمع کروانے کی آخری تاریخ سے ایک روز قبل بلز کی ترسیل کروا کر صارفین کی نیندیں حرام کر دیں باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کی عوام کا شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے شہریوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو واپڈا سمیت ایسے تمام اداروں کیخلاف شدید احتجاج کی کال دی جائے گی لہذا حکومت کو ادارے کی اس حرکت پر سختی سے ایکشن لینا چاہیے تاکہ عوام کے ساتھ ایسا ناروا سلوک نہ کیا جاسکے

  • مہنگائی کاڈرامہ چھوڑیں، گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا جواب دیں، مریم اورنگزیب

    مہنگائی کاڈرامہ چھوڑیں، گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا جواب دیں، مریم اورنگزیب

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کاڈرامہ نہ کریں،گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافےکاجواب دیں، عمران صاحب آئی ایم ایف کی ٹیم کونوکری دےکرپوچھتےہیں مہنگائی کیسےہوئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگ زیب نے عمران خان کی طرف سے مہنگائی ختم کرنے کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ خودعوام پرمعاشی دہشتگردی،نوٹس کاڈرامہ،عوام کوبیوقوف بناکرتذلیل نہ کریں، عمران صاحب خودمہنگائی13فیصدکرکےنوٹس لےرہےہیں،کس کوبیوقوف بنارہےہیں، عمران صاحب آپ نےنوٹس نہیں لینا،عوام کوجواب دیناہے،

    انہوں‌نے کہاکہ واہ عمران صاحب واہ،آئی ایم ایف کوملک حوالےکرکےمہنگائی کانوٹس لےرہےہیں، 10ماہ میں ڈالرکی قیمت،قرضوں میں8ہزارارب ڈالرکےاضافےکی انکوائری عوام کریگی. عمران صاحب مہنگائی آپ کی نالائقی اورنااہلی کووجہ سےہوئی، عمران صاحب مہنگائی کانوٹس لےکرعوام کےزخموں پرنمک نہ چھڑکیں.عمران صاحب آپ کےجھوٹ اورنالائقی کابوجھ عوام کوسہناپڑھ رہاہے.

  • عمران خان کا ایف بی آر میں‌ اصلاحات کا اعلان، کہا ٹیکس کا پیسہ عوام  پر خرچ کریں گے

    عمران خان کا ایف بی آر میں‌ اصلاحات کا اعلان، کہا ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کاہے.قوم فیصلہ کرے کہ ہم نے مل کر ملک کو اپنے پاؤ ں پر کھڑا کرناہے، ایف بی آر میں چھانٹی کرنی ہے اور اصلاحات کرنی ہیں، شبر زیدی کے ساتھ مل کر ایف بی آر میں اصلاحات کروں گا ، سابق حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان میں ٹیکس کلچر نہیں بنا ، ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان پر لگائیں گے ، حکمرانوں کوقانون کے نیچے لانا ہوگا ،رشوت دینے والی قوم عظیم قوم نہیں بن سکتی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اثاثہ جات اسکیم کے حوالے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ملک پرحکومت کرنےوالوں کا رہن سہن دیکھیں، وزیراعظم آفس کا 30 کروڑ روپے کا خرچہ کم کیا، سسٹم سزا و جزا کی بنیاد پر چلتاہے، ان شاء اللہ ہم اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے، سسٹم میں جو اصلاحات کریں گے اس سے حالات بہتر ہوں گے، قوموں کی زندگی میں ایسا وقت آتاہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،

    انہوں نے کہاکہ عوام سمجھتے ہیں ہمارے ٹیکس کا پیسہ ضائع جاتا ہے، ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان پر لگائیں گے، سابق حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان میں ٹیکس کلچر نہیں بنا، شوکت خانم میں 75 فیصد لوگوں کا مفت علاج ہوتا ہے، ترقی یافتہ ممالک میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سابق حکمرانوں پر اعتماد نہیں تھا، لوگوں کو احساس دلانا ہے کہ عوام کا پیسہ ان پر خرچ ہوگا، عوام ٹیکس نہیں دیں گے تو قرضوں کی دلدل سے نہیں نکل سکتے، ہمیں مل کر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے، قوم فیصلہ کرے کہ ہم نے مل کر ملک کو اپنے پاو ں پرکھڑاکرناہے، کسی نے پاکستان میں اتنا پیسا اکٹھا نہیں کیا جتنا میں نے کیا ہے، پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرنیوالے 5ملکوں میں شامل ہے۔

    عمران خان نے کہاکہ جب تک آمدن نہیں بڑھتی مسائل رہتے ہیں، مشکل وقت چل رہاہے، یہ ہونا ہی تھا، پاکستانی فوج نے اپنے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا، میں اپنے گھر میں رہتاہوں، سڑک ٹھیک کرانے کیلیے اپنا پیسا خرچ کیا،

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف بی آر کو ٹھیک کرنا ہے، 30 جون کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل 48گھنٹوں میں سامنے لایا جائیگا،جب حکمران جماعت ٹیکس چوری کرتی ہے تو سب چوری کرتے ہیں،جب حکمران جوابدہ ہوتاہے تو ملک میں قانون آجاتاہے، ایف بی آرکو سابق کرپٹ حکمرانوں نے تباہ کیاہے،

    انہوں‌نے کہاکہ جب قوم ارادہ کرلے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتاہے. لوگوں کو یقین دلاتاہوں کہ ٹیکس دیں گے تو ملک کے حالات بہتر ہوں گے.

  • بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی، پوری ٹیم 143 سکور پر آؤٹ ہو گئی

    بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی، پوری ٹیم 143 سکور پر آؤٹ ہو گئی

    بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ میچ میں‌ باآسانی شکست سے دوچار کر دیا ہے. بھارت نے 269 سکور کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارتی بولرز نےتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیزکی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ‌انڈیز کے 6 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، اوپنر ایمبریس 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ پوران نے 28، ہتھمیر نے 18،گرس گیل نے 6 اور ہوپ نے 5 رنز بنائے۔

    اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن 268 رنز بنا سکی. ویرات کوہلی 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ٹاپ سکورر رہے.مہندرا سنگھ دھونی نے 56 رنز بنائے,اوپنر راہل 48 اور پانڈیا 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. بھارت کی جانب سے روہت شرما اور لوکیش راہول نے اننگز کا آغاز کیا تاہم روہت 18 رنز بنانے کے بعد کیمار روچ کا شکار بنے جس کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے راہول کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔

    یاد رہے بھارت نا قابل شکست ٹیم ہے اور ویسٹ انڈیز اب تک صرف ایک میچ میں فاتح رہی ہے اور وہ میچ پاکستان کو ہرایا تھا.

    روچ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, کوٹرل اور ہولڈر نے 2 2 وکٹس لی. ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز کرس گیل کا یہ آخری ورلڈ کپ ہے اور اس کے بعد وہ بھارت سے ہوم سیریز کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے. اب تک کرس گیل کسی میچ میں اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے. امید ہے بھارت کے خلاف اچھا کھیلیں گے.

  • وہاڑی : پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) 20مجرمان اشتہاری, 2منشیات فروش, 3جواری اور1اسلحہ ناجائز رکھنے والےگرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ, منشیات اور مال مسروقہ برآمد

    پولیس تھانہ لڈن نے بدنام زمانہ ڈرگ ڈیلر کو گرفتار کر کے 11کلو چرس جبکہ ڈکیت گینگ کے 3ممبران کو گرفتار کر کے ڈکیتی شدہ رقم7لاکھ 75ہزار روپے اور 3پسٹل برآمد کئے

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمن کی ہدایات پر وہاڑی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے20مجرمان اشتہاری, 2منشیات فروش اور1اسلحہ ناجائز رکھنے والےگرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 12کلو100گرام چرس اور 1پسٹل برآمد کیا. بجلی اور پانی چوری کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ضلع کے مختلف تھانہ جات میں 28مقدمات درج کئے گئے. تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر ممکنہ حادثات کا موجب بننے پر تھانہ ٹھینگی میں 3مقدمات درج کئے گئے. غیر قانونی پٹرول اور گیس ریفلنگ ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فتح شاہ اور شیخ فاضل میں 3مقدمات درج کئے گئے. تھانہ سٹی وہاڑی سے اعجاز احمد اے ایس آئی نے 1100گرام چرس برآمد کی.انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ سٹی بوریوالا نے 3جواری گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 26,150روپے بھی برآمد کی. ڈی ایس پی سرکل صدر طارق پرویز کی سربراہی میں تھانہ لڈن میں ایس ایچ او نیک محمد اور اے ایس آئی منور حسین پر مشتمل ٹیم نے ڈرگ ڈیلر ندیم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی 11کلو چرس برآمد کی جبکہ بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 3ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ رقم 7لاکھ75ہزار اور 3پسٹل برآمد کئے.