Baaghi TV

Blog

  • قرضوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن، عدالت میں دائر درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا گیا

    قرضوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن، عدالت میں دائر درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا گیا

    قرضوں کی انکوائری کے لئے کمیشن سیکرٹریٹ قائم کیا جائے اس ھوالہ سے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے

    خواجہ آصف کیخلاف ثبوت کمیشن کو دوںگا، مریم کی بھی تحقیقات کریں گے. عثمان ڈار کا اعلان

    حکومت کا وقت ختم، یہ اعلان کس نے کر دیا، اہم خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی طرف سے درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جی ڈی پی کی حقیقی شرح چھپائی ،تفصیلات منظرعام پر لائے بغیر معاشی سمت کو درست نہیں کیا جا سکتا، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ قرضوں کی انکوائری کے لیے کمیشن کا سیکریٹریٹ قائم کرنے کا حکم دیا جائے.

    عمران خان جہاز پر سیر کرتے رہے ،اس پر بھی کمیشن بنایا جائے، حمزہ

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قرضوں کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا ہے جو بیرون ملک سے ملنے والے قرض کے خرچ کی تحقیقات کرے گا، قرضوں کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے.

    بس بہت ہو گیا ،مڈٹرم الیکشن لڑیں گے، مسلم لیگ ن نے اعلان کر دیا

    شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور

    اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس کمیشن کو مسترد کیا گیا ہے، مریم نواز کا کہنا ہے کہ کمیشن 2000 سے بنایا جائے، اور 2019 تک بنایا جائے، اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی نے بھی 2000 سے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے.

  • افغان صدر آج پہنچیں گے لاہور، سیر کرنے کہاں جائیں گے؟ خبر آ گئی

    افغان صدر آج پہنچیں گے لاہور، سیر کرنے کہاں جائیں گے؟ خبر آ گئی

    افغانستان کے صدر اشرف غنی آج لاہور آئیں گے ، بادشای مسجد میں جمعہ ادا کریں گے، شاہی قلعہ کی سیر بھی کریں گے

    افغان صدر اور وزیراعظم عمران‌ خان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر بات چیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں، اشرف غنی آج لاہور آئیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب افغان صدر کا استقبال کریں گے. افغان صدر کی لاہور آمد کے ھوالہ سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

    افغانستان کے صدر اشرف غنی سپیشل پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے، افغانستان کے‌صدر اشرف غنی دن کو ساڑھے گیارہ بجے لاہور پہنچیں گے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب استقبال کریں گے.

    افغان صدر کی وزیراعظم ہاوس آمد، عمران خان نے کیا استقبال

    افغان صدر بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے، شاہی قلعہ کی سیر اور مزار اقبال پر بھی حاضری دیں گے،افغانستان کے حوالہ سے ہونے والی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے،. لاہور میں مصروف دن گزارنے کے بعد رات 7 بجے سپیشل پرواز کے ذریعے کابل روانہ ہوجائیں گے۔

    افغان صدر کی آمد کے پیش نظر ان کے بھرپور استقبال کی تیاریاں کر لی گئی ہیں مال روڈ کو وزیر اعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور افغان صدر اشرف غنی کی تصاویر کے بینرز سے سجا دیاگیا ہے جبکہ بادشاہی مسجد کی جانب جانے والئے تمام راستوں پر بھی بینرز لگا دیے گئے ہیں

    واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے ، پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود ،افغانستان کے پاکستان میں سفیرعاطف مشعال اور دفتر خارجہ کے حکام نے افغانستان کے صدر کا استقبال کیا تھا ،افغان صدر کو نورخان ائیر بیس پر اکیس توپوں‌ کی سلامی بھی دی گئی

    پاکستان کےو زیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے مابین ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں ملکوں میں تجارت میں اضافے،معیشت اورسرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مواصلات، توانائی،ثقافت اور عوامی روابط بہتربنانے پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں امن واخوت کے لیے وضع کردہ حکمت عملی کو عوام کی بہتری اور بہبود کےلیے بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا گیا.

    وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی نے بالخصوص تجارت، سیکورٹی اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

  • ٹیم پاکستان کو اپنی جیت کے سوا اورکیا  سہارا چاہیے جانیے اس رپوٹ میں

    ٹیم پاکستان کو اپنی جیت کے سوا اورکیا سہارا چاہیے جانیے اس رپوٹ میں

    ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کوجہاں خود کی پرمارمنس دکھانی ہو گی وہاں دیگر ٹیموں کی فتح و شکست کے مرہون منت بھی ہونا پڑے گا اگر مگر یعنی کون جیتی توکون آگے آئے گا یہ سلسلہ بہت اہم ہے.

    انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء میں پاکستان، انگلینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور کسی حد تک نیوزی لینڈ بھی اگر مگر میں گھرا ہوا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کوبظاہر خطرہ بنگلہ دیش اور افغانستان سے نہیں بلکہ انگلینڈ اور سری لنکا سے ہے، کیوں کہ بنگلہ دیش اور افغانستان سے پاکستان خود نمٹے گا اور اس کا انحصار قومی ٹیم کی کارکردگی پر ہو گا۔

    سابق آسٹریلوی بیٹسمین رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جو کسی کو بھی ہرا سکتی ہے اور کسی سے ہار بھی سکتی ہے۔

    ورلڈ کپ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں فی الحال آسٹریلیا واحد ٹیم ہے جس نے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ ممکن ہے بھارت بھی کوالیفائی کر جائے گا مگر تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے پاکستان، انگلینڈ سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ دوڑ میں شامل ہیں۔

    اگر مگر کے کھیل میں قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور سری لنکا بالترتیب تیسرے، چوتھے، پانچویں اور ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    انگلینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے دو، دو میچز باقی ہیں جبکہ سری لنکا کے تین میچ رہتے ہیں۔ بظاہر پاکستان کا سیمی فائنل میں جانے اور نہ جانے کا فیصلہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ہار اور اپنی کارکردگی پر منحصر ہے۔ انگلینڈ اور سری لنکا کی ہار کے باوجود پاکستان کو اپنے باقی دو میچز جیتنے ہوں گے۔

    پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ انگلینڈ سے ہے کیوں کہ انگلینڈ ورلڈ کپ کے ابتدا سے ہی فیورٹ رہا ہے اور یہ ٹیم کسی بھی وقت کم بیک کرسکتی ہے۔ انگلینڈ کے مزید دو میچز نیوزی لینڈ اور بھارت سے ہوں گے۔

    دریں اثنا آج سری لنکا کا مقابلہ جنوبی افریقا سے جبکہ پاکستان کل افغانستان کے مدمقابل ہوگا، کل نیوزی لینڈ کا سامنا آسٹریلیا سے ہو گا اور انگلینڈ کا مقابلہ اتوار کو ناقابل شکست بھارت سے ہو گا۔

    ان چار میچز کے بعد کسی حد تک فیصلہ ہو جائے گا وہ کونسی دو ٹیمیں ہیں جو سیمی فائنل میں جانے کے لیے فیورٹ ہو ں گی۔

  • ایف آئی اے کے ملازم سے کروڑوں کی ہیروئن برآمد، کہاں چھپا رکھی تھی؟

    ایف آئی اے کے ملازم سے کروڑوں کی ہیروئن برآمد، کہاں چھپا رکھی تھی؟

    کراچی میں ایف آئی اے کے اہلکار ہیروئن سمگلنگ میں‌ ملوث نکلا، اے ایس ایف نے گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے ایف آئی اے کے اہلکار کو اسوقت گرفتار کیا جب وہ زیر جامے میں چھپائی گئی ہیروئن کو سمگلنگ کی کوششش کر رہا تھا ، ملزم کے زیرجامے سے بٹی مقدار میں ہیروئن بر آمد کی گئی ہے.

    ایف آئی اے کے اہلکار کی نشاندہی پر اس کے ساتھی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے. ایف آئی اے اہلکار انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج میں داخل ہو رہا تھا جب تلاشی کے دوران اس سے ہیروئن بر آمد ہوئی، ملزم کے زیر جامے سے 772 گرام ہیروئن بر آمد ہوئی جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے. جب ملزم سے تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ ملزم کی گاڑی میں ڈیٹھ لاکھ کی رقم موجود ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا، ایف آئی اے اہلکار کی نشاندہی پر اس کے ساتھی ملزم حسنین عباس زیدی کو بھی گرفتار کر لیا.

    دونوں ایف آئی کے ملازم ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالہ کر دیا گیا ہے.

  • سعودی عرب انٹرنیٹ کی دینا میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا

    سعودی عرب انٹرنیٹ کی دینا میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا

    سعودی عرب انٹرنیٹ کی دینا میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا. سعودی عرب میں 5 جی سروس کا افتتاح ہو گیا یوں سعودیہ خطے کا پہلا ملک بن گیا جہاں 5 جی کا آغاز ہوا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت ٹیلی کام کی طرف سے بدھ کو جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہےکہ نیوم سٹی کے ہوائی اڈے کا افتتاح‌ کردیا گیا ہے اور یہ ہوائی اڈہ اس اعتبارسے بھی منفرد حیثیت رکھتا ہے کہ پورے خطے میں پہلی بار اس ہوائی اڈے پر’5G’ سروس استعمال کی جا رہی ہے۔ یوں سعودی عرب پورے خطے میں فائیو جنریشن انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

    مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ’ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب پورے خطےمیں ہوائی اڈوں پر5G سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

    اس ٹویٹ کےساتھ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وہ الفاظ بھی درج کیے جن میں انہوں‌نے کہا تھاکہ ‘ہم اپنے ملک کو مستقبل میں ایک منفرد مقام دلانے کی کوشش جاری رکھیں گے’۔ حکام کا کہنا ہےکہ ‘نیوم’ ہوائی اڈے پرانٹرنیٹ انتہائی تیز رفتاری کےساتھ چلایا جارہا ہے اور صارفین اس سے بھرپورطریقے سے مستفید ہو رہے ہیں۔

    سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گذشتہ منگل کو ‘خلیج نیوم’ ہوائی اڈے کے افتتاح کا اعلان کیا تھا۔ یہ ہوائی اڈہ سعودی عرب کے شمالی علاقے شرما میں واقع ہے۔ اس ہوائی اڈے سے کمرشل پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔

  • جمعہ کی صبح سرینگر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

    جمعہ کی صبح سرینگر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے جمعہ کی صبح ایک کشمیری کو شہید کرد یا

    چار کشمیری شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، علاقہ میں مکمل ہڑتال

    سرینگر سے کشمیری صحافی کیا بھارت سرکار نے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سرینگر کے نواحی علاقے کنی پورہ نوگام میں جمعہ کی‌صبح سرچ آپریشن شروع کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیریوں کے احتجاج پر فائرنگ کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کر دیا

    موئے مقدس کے محافظ خاص،درگارہ حضرت بل سرینگر کے سجادہ نشین غلام حسن بانڈے وفات پا گئے

    سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے علاقہ میں انٹرنیٹ و موبائل سروس بند کر رکھی تھی. کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد کشمیریوں نے بھارت سرکار کے خلاف شدید احتجاج کیا .

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ایک کشمیری کو شہید کر دیا تھا جبکہ بھارت سرکار نے ایک عسکریت پسند کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا.

  • قصور خطرناک ٹرالیاں

    قصور خطرناک ٹرالیاں

    قصور
    قصور کی سڑکوں پر بغیر نمبر پلیٹ اور انڈیکیٹرز کے ٹریکٹر ٹرالیوں کی بھرمار جس کی بدولت آئے روز حادثات معمول بن گئے ایک تو ان ٹرالیوں کا اپنا شور بہت ہوتا ہے جس سے پیچھے والی سواری کا ہارن ان کے کانوں تک نہیں پہنچتا اور دوسرا ان کے انڈیکیٹرز بھی نہیں ہوتے جس سے ان کی سمت بدلنے کا اندازہ نہیں ہو پاتا اور آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں شہریوں کا ایس پی ٹریفک پولیس قصور سے کاروائی کا مطالبہ تاکہ مذید حادثات سے بچا جا سکے

  • زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ایک نوجوان جانبحق ، قاتل بھی گولیوں کی زد میں آ گیا

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ایک نوجوان جانبحق ، قاتل بھی گولیوں کی زد میں آ گیا زرائع کے مطابق
    تھانہ اگوکی کے قصبہ اگوکی میں افتخار احمد کا اپنی چچا زاد بھائی محمد اشرف سے زمین کا تنازعہ پر جھگڑا ہوا تو دونوں نے اپنے اپنے پستول نکال لئے اعر ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی ،،،،
    افتخار نے اشرف کو 10 سے زائد گولیاں ماریں جبکہ اشرف نے افتخار کو پانچ سے زائد گولیاں ماریں دونوں شدید زخمی ہو گئے تاہم محمد اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ قاتل افتخار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

  • دنیا میں تشدد کے باعث ہر پانچ منٹ بعد ایک بچہ ہلاک ہورہا ہے.اقوام متحدہ

    دنیا میں تشدد کے باعث ہر پانچ منٹ بعد ایک بچہ ہلاک ہورہا ہے.اقوام متحدہ

    جنیوا:دنیا میں تشدد کے باعث ہر پانچ منٹ بعد ایک بچہ ہلاک ہورہا ہے.جسے ہر صورت روکنا ہوگا بچوں کو بھی زندہ رہنے کا حق ہےاقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال “یونیسف” کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ہر پانچ منٹ کے بعد ایک بچہ تشدد کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتا ہے اور ان میں سے بہت تھوڑی تعداد کا تعلق جنگ زدہ علاقوں سے ہے۔یونیسف کی رپورٹ کے مطابق ایک اندازے کے مطابق روزانہ ہونے والی 345 اموات میں سے 75 فیصد پرامن ملکوں میں ہوتی ہیں۔

    قابل علاج امراض میں مبتلا ہوکر مرنے والے بچوں پر خاصی توجہ دی جاتی ہی لیکن ان کے بقول بچوں کے تحفظ کے معاملے پر بھی توجہ دینا بھی انتہائی ضروری ہے۔یونیسیف کی برطانوی شاخ میں بچوں کے حقوق سے متعلق شعبے کی سربراہ لیاح کریٹزمین کہتی ہیں کہ برازیل میں سال 2000 کے بعد سے قابل علاج امراض میں مبتلا ہو کر مرنے والے بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی لیکن تشدد کی وجہ سے تقریباً 15 ہزار بچے موت کا شکار ہوئے۔

    کینیا میں ہر تیسری لڑکی اور ہر چھٹا لڑکا جنسی تشدد کا شکار ہوتا ہے لیکن پولیس کے پاس ان واقعات کا صرف ایک فیصد ہی رپورٹ ہوتا ہے۔سوزان کہتی ہیں کہ جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں شورش کی صورت میں حالات بچوں کے لیے مزید خراب ہو جاتے ہیں۔ تعلیم بچوں کو بہت سے تنازعات میں بچا سکتی ہے۔ یہ بچوں کو نہ صرف معمولات کی سوچ دے سکتی ہے بلکہ انھیں اس بات کا ادراک بھی دے گی کہ مسلح گروپ انھیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں

  • بھارت:مدھیہ پردیش گئورکشکوں کی غنڈہ گردی کے خلاف قانون سازی،3 سال سزا تجویز کی گئی ہے

    بھارت:مدھیہ پردیش گئورکشکوں کی غنڈہ گردی کے خلاف قانون سازی،3 سال سزا تجویز کی گئی ہے

    بھوپال:مدھیہ پردیش گئورکشکوں کی غنڈہ گردی کے خلاف قانون سازی،3 سال سزا تجویز کی گئی ہےمجوزہ قانون کے تحت گﺅ رکشا کے نام پر اگر کوئی شخص تشدد کے معاملہ میں قصوروار قرار دیا جاتا ہے تو شخص کو 6 مہینے سے لے کر 3 سال کی سزا ہو سکتی ہے اور 25 ہزار سے لے کر 50 ہزار روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔ کمل ناتھ حکومت اس مجوزہ قانون کو مانسون اجلاس کے دوران ہی اسمبلی سے منظور کرا لینا چاہتی ہےگائے کے نام پر ہونے والی موب لنچنگ پر لگام لگانے کے مقصد سے مدھیہ پردیش حکومت سخت قانون بنانے جا رہی ہے۔ اس قانون کے تحت کوئی بھی خود کو گﺅ رکشک بتا کر تشدد کرتا ہے اس کے خلاف کڑی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ غنڈہ گردی کرنے والے گﺅ رکشک کو گرفتار کیا جاتا ہے اور اس پر جرم اگر ثابت ہو جاتا ہے تو اسے 6 مہینے سے لے کر 3 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔

    اضح رہے کہ گزشتہ 4-5 سالوں سے گﺅ رکشا کے نام پر بالخصوس مسلمانوں اور دلتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور درجنوں لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ مودی حکومت اگرچہ گﺅ رکشا کے نام پر ہو رہی تشدد پر روک لگانے کے دعوے کرتی ہے لیکن اتنے ظلم و ستم کے بعد اب لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو رہے ہیں کہ غنڈہ عناصر کو سیاسی پست پناہی ملی ہوئی ہے اور حکومت کی شہ پر ہی یہ خونیں کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

    ان واقعات کو روکنے کے لئے مدھیہ پردیش حکومت نے بدھ کے روز ایک قانون کی تجویز پیش کی ہے۔ اس مجوزہ قانون کے تحت گﺅ رکشا کے نام پر اگر کوئی شخص تشدد کے معاملہ میں قصوروار قرار دیا جاتا ہے تو شخص کو 6 مہینے سے لے کر 3 سال کی سزا ہو سکتی ہے اور 25 ہزار سے لے کر 50 ہزار روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔ کمل ناتھ حکومت اس مجوزہ قانون کو مانسون اجلاس کے دوران ہی اسمبلی سے منظور کرا لینا چاہتی ہے۔ مدھیہ پردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (مویشی پروری) منوج شریواستو نے یہ معلومات فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص ایک مرتبہ سزا پانے کے بعد دوبارہ اسی جرم میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کی سزا دوگنی کر دی جائے گی۔

    ملک میں 2009 سے 2019 تک 287 ہیٹ کرائم سے متعلق معاملات رونما ہوئے۔ ان میں سے 98 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 722 لوگ زخمی ہوئے۔ ان میں سب سےزیادہ 59 فیصد حملے مسلمانوں پر کیے گئے، اس کے بعد 15 فیصد عیسائیوں اور 14 فیصد ہندوو?ں (بالخصوص دلتوں پر) 14 فیصد حملے کیے گئے۔ نفرت کی بنیاد پر کیے گئے حملوں میں سب سے زیادہ 28 فیصد معاملہ گﺅ رکشا کے نام پر کیے گئے۔