Baaghi TV

Blog

  • تہران:سیکڑوں برس پرانی مسجد کی بحالی

    تہران:سیکڑوں برس پرانی مسجد کی بحالی

    تہران:ایرانی حکام نے صدیوں پرانی قازون مسجد کو اس کی اصلی حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیاہے. مورخین کے مطابق عباسی خلیفہ ہارون الرشید نے 807 عیسوی میں اس مسجد کو تعمیر کروایا تھا.ایرانی ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی مسجد ہے جس کی بحالی سے ایران میں اسلامی ثقافتی سرگرمیوں کو وسعت ملے گی.

    اس مسجد کو 13 ویں صدی عیسوی میں اس وقت نقصان پہنچا تھا جب منگولوں نے اس علاقے میں لشکر کشی کی تھی. مورخین کے مطابق اس مسجد میں سولویں صدی عیسوی میں اضافہ کیا گیا تھے.لیکن اب ماہرین آثار قدیمہ نے اس کی تاریخی حثیت کو بحال کرنے اور برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے. جس کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں.

  • قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، صحافیوں‌ پر تشدد کے خلاف قرارداد منظور

    قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات نے صحافیوں پر تشدد کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی. قائمہ کمیٹی نے صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تشدد کے واقعات کا بھی نوٹس لیا. قائمہ کمیٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایک وزیر کے صحافی کو تھپڑ مارنے ، پروگرام میں صحافی پرتشددکی مذمت کرتی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی اطلاعات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ ان واقعات میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی سفارش کرتی ہے. چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ وزیر صحافیوں کو تھپڑ مار دیں اور تشدد کریں،

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام صحافیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں. کسی بھی صورت میں تشدد کو قبول نہیں کیا جانا چاہیے. کسی کو اجازت نہیں کہ وہ تشدد کے ذریعے اپنے ردعمل کا اظہار کرے. شادی کی تقریب میں ایک وزیر کی جانب سے تھپڑ مارنے کے فعل کی مذمت کرتی ہوں. واضح رہے کہ فواد چوہدری کی طرف سے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے کے بعد کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران کو بھی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر صحافی برادری کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیاجارہا ہے.

  • افغانستان:گردیز میں داعشی شرپسندوں نے مسجد شہید کردی.درجنوں قرآن مجید اور اسلامی کتب بھی جل گئیں

    افغانستان:گردیز میں داعشی شرپسندوں نے مسجد شہید کردی.درجنوں قرآن مجید اور اسلامی کتب بھی جل گئیں

    گردیز:افغانستان میں داعشی شرپسندوں کی طرف سے گردیز میں ایک جامع مسجد جلا کر شہید کردی گئی .مسجد مٰیں موجود درجنوں قرآن مجید بھی جل کر شہید ہوگئے. افغانستان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گردیز کے علاقہ دولت زئی میں بد ھ کے روز چند داعشی شرپسندوں نے جامع مسجد میں بم دھماکے کرکے کے مسجد کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا مسجد کا کافی حصہ شہید کردیا ہے.

    گردیزسے سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی داعشی شرپسندوں کی طرف سے مساجد کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن تازہ واقعہ اس حوالے سے بہت تکلیف دہ ہے کہ اس حملے میں مسجد کو بہت زیادہ نقصان اس وقت پہنچایا گیا جب علاقے میں امن وامان کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں ان کوششوں کو دھچکا لگا ہے. سیکورٹی فورسز کے مطابق مسجد میں آگ لگنے سے جہاں درجنوں قرآن مجید شہید ہوئے ہیں وہاں بہت سی اسلامی کتب بھی جل کر راکھ بن گئی ہیں.

  • جناح‌ ہسپتال میں‌ چھاپہ، ہیپاٹائٹس کیلنک کے سٹور سے زائد المیعاد ادویات کی بھاری کھیپ برآمد

    جناح‌ ہسپتال میں‌ چھاپہ، ہیپاٹائٹس کیلنک کے سٹور سے زائد المیعاد ادویات کی بھاری کھیپ برآمد

    اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی طرف سے جناح‌ ہسپتال میں‌ ایک بڑی چھاپہ مار کاروائی کی گئی ہے جس پر ہیپا ٹائٹس کلینک کے سٹور سے زائد المیعاد ادویات بھاری مقدار میں برآمد کر لی گئی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ جناح‌ ہسپتال کے ہیپاٹائٹس کلینک میں زائد المیعاد ادویات مریضوں‌ کو دی جارہی ہیں جس سے ان کی زندگیوں‌ کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں. اینٹی کرپشن ٹیم نے ان اطلاعات پر آج چھاپہ مارا تو ہیپا ٹائٹس کلینک سے ایسی زائد المیعاد ادویات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی ہے.

    چھاپہ مارے جانے کے وقت اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے افسران بھی موجود تھے. واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف سرکاری ہسپتالوں‌ سے زائد المیعاد ادویات برآمد کی جاتی رہی ہیں تاہم ابھی تک حکومت اس مسئلہ پر قابونہیں‌ پا سکی ہے.

  • پاکستانی ٹیم 92 کے ورلڈ کپ کی تاریخ دہرانے کے موڑ پر، شاہینوں نے 83 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین واپس بھیج دیئے

    پاکستانی ٹیم 92 کے ورلڈ کپ کی تاریخ دہرانے کے موڑ پر، شاہینوں نے 83 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین واپس بھیج دیئے

    انگلینڈ:پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دلچسپ مراحل میں .پاکستانی شاہین 1992 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ سے کھیلے جانے والے میچ کی تاریخ‌دہرانے کے موڑ پر آگیا ہے . انگلینڈ سے تازہ ترین کھیل کی خبروں کے مطابق پاکستانی شاہینوں نے 83 رنز پر 5 کیوی کھلاڑی آوٹ کرکے پویلین واپس بھیج دیئے ہیں.

    پاکستان کی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف بہتر کارکردگی پاکستان کو اگلے مراحل میں پہنچانے کے لیے امید پیدا کرسکتی ہے. یاد رہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 166 پر آوٹ کرکے میچ کا نہیں بلکہ ورلڈ کپ کا نقشہ ہی بدل دیا تھا جب پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992 کاورلڈ کپ کا فائنل میچ جیت کر یہ عالمی اعزاز اپنے نام کروا لیا تھا. اس وقت پاکستانی ٹیم کے کپتان پاکستان کے موجودہ وزیر اعطم عمران خان تھے .1992 کے ورلڈ کپ جیتنے پر کپتان عمران خان نے پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور قوم کی دعاوں کی وجہ سے ملی تھی .آج بھی پاکستانی ٹیم کو قوم کی دعاوں کی ضرورت ہے.

  • کھودا پہاڑ نکلا چوہا، اے پی سی اختلافات کا شکار، کوئی بڑا فیصلہ نہ ہو سکا

    کھودا پہاڑ نکلا چوہا، اے پی سی اختلافات کا شکار، کوئی بڑا فیصلہ نہ ہو سکا

    اپوزیشن جماعتوں‌ کی آل پارٹیزکانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ نام نہاد حکمرانوں کوتمام سیاسی جماعتیں مسترد کرچکی ہیں، نام نہاد حکمرانوں کا ٹولا دھاندلی کے نتیجے میں قوم پر مسلط کیا گیا. ملک پرعوام کی نمایندہ حکمرانی موجود نہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ نام نہاد حکمرانوں کوتمام سیاسی جماعتیں مسترد کرچکی ہیں. ملک کا ہر شعبہ زبوں حالی کا شکا رہے. ملکی معیشت زمین بوس ہوچکی ہے. حکمرانوں کایجنڈا ملکی مفادات کی بجائے کسی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے. مہنگائی سے غریب عوام کی کمر توٹ گئی ہے. حکومتی قیادت کے فیصلوں نےہمارے شکوک و شبہات کو یقین میں بدل دیا ہے. ملک دیوالیہ پن کی حدود کو عبورکرنے کی تیاری کررہا ہے.

    غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

    اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہےکہ معاشی زبوں حالی،بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ ملکی سلامتی کیلیے بڑا چیلنج بن چکے ہیں. ملک کے بڑے اداروں پر غیر ملکی مفاداتی اداروں کا کنٹرول ملکی معاشی خودمختاری داؤ پر لگانے کے مترادف ہے. حکمرانوں کایجنڈا ملکی مفادات کی بجائے کسی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے. معاشی زبوں حالی،بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ ملکی سلامتی کیلیے بڑا چیلنج بن چکے ہیں. ملک معاشی دیوالیہ پن کی طرف جاتا نظر آرہا ہے. بزنس کے مواقع مشکل بنادیے گئے ہیں. پاکستان کوملک دشمن قوتوں کی ایماپرمعاشی طور پرکمزور کیا جارہا ہے . حکومت کےفیصلےملکی سلامتی،خود مختاری اور بقا کیلیے خطرہ بن چکے ہیں. رآمدات مزیدکم ہونگی،بیرونی تجارت ،بیرونی ادائیگیوں کا خسارہ بڑھے گا

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی، ختم ہونے سے قبل ہی اختلافات کا شکار

    اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ معیشت آئی ایم ایف کے سپرد کردی گئی ہے. اسٹریٹجک اثاثے ،سی پیک بچانےکیلیےریاستی اداروں کی پشت پناہی کرتےہوئےانکادفاع کرنا ہوگا. برآمدات مزیدکم ہونگی،بیرونی تجارت ،بیرونی ادائیگیوں کا خسارہ بڑھے گا. اسٹریٹجک اثاثے ،سی پیک بچانےکیلیےریاستی اداروں کی پشت پناہی کرتےہوئےانکادفاع کرنا ہوگا،

    اے پی سی کا آغاز،بلاول پہنچے عدالت، مریم نواز کو کہاں بٹھایا گیا؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ اے پی سی کے دوران مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اسمبلیوں‌ سے استعفیٰ کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اس تجویز کو قبول نہیں‌ کیا اور اختلاف کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلیوں سے استعفے ملکی مسائل کا حل نہیں ہے. پارلیمنٹ سے باہر رہ کراپنا موقف بہترطریقےسے نہیں دے سکیں گے. اے پی سی کا اعلامیہ تو جاری کر دیا گیا ہے تاہم احتجاجی تحریک کے حوالہ سے حکومت کے خلاف کوئی بڑا فیصلہ نہیں‌ کیا جاسکا. اے پی سی کا اعلامیہ جاری، استعفوں‌ پر اختلاف کے سبب کوئی بڑا فیصلہ نہ ہو سکا

  • معروف ہوٹل کا مینجر رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    معروف ہوٹل کا مینجر رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی خیام چوک میں واقع الحیات ہوٹل میں بدکاری کرتے ہوئے ہوٹل کا مینجر اور خاتون سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات فحاشی کا اڈہ چلانے والے ہوٹل مینجر حامد اور زناء کاری میں مصروف کومل بی بی اور علی عبداللہ کو پولیس نے گزشتہ رات برہنہ حالت میں گرفتار کر کیا تھانہ کینٹ پولیس نے سب انسپکٹر محمد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر پیلٹ برسا دیے، متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر پیلٹ برسا دیے، متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے ترال علاقہ میں‌ بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر اندھا دھند پیلٹ گن کے چھرے برسا دیے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے ہیں. یہ مظاہرے بھارتی وزیر داخلہ کی کشمیر میں‌ موجودگی کے دوران ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ترال میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کئے جانے کے بعد سے جھڑپوں‌ کا سلسلہ جاری ہے. کشمیری نوجوانوں‌ کی طرف سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقہ میں ہندوستانی فوجی گاڑیوں پر زبردست پتھراؤ کیا گیا. اس دوران بھارتی فوج نے اندھا دھند لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کے چھرے برسائے گئے.

    بھارتی فوج کی شیلنگ اور پیلٹ لگنے سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے ہیں جنہیں‌ ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے آج صبح‌ ترال میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا تھا جس کی شناخت شبیر احمد کے بطور ہوئی ہے.

  • وزیراعظم عمران خان نے دی فواد چودھری کو شاباش

    وزیراعظم عمران خان نے دی فواد چودھری کو شاباش

    وزیراعظم عمران‌ خان سے فواد چودھری نے ملاقات کی ہے

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے ملاقات کی ہے، فواد چودھری نے پارلیمنٹ ہاوس میں وزیراعظم سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزارت سائنس،ٹیکنالوجی میں ری اسٹرکچرنگ پراقدامات اور کارکردگی کوسراہا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سائنس اورٹیکنالوجی کافروغ ہمارے مستقبل کیلئےانتہائی اہمیت کاحامل ہے ،

    فواد چودھری کے تھپڑ پر وزیراعظم کا سمیع ابراہیم کو فون، کیا بات ہوئی جان کر فواد چودھری پریشان ہو جائے

    صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

    قبل ازیں فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ضلع بھر میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے پرعزم

    گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقرنے کہا ہے کہ ضلع گوجرانوالہ کو تعلیم کے بہتر معیار، سہولیات اور کارکردگی کے اعتبار سے پنجاب کے پہلے پانچ اضلاع میں لائیں گے، اساتذہ کی غیر ضروری چھٹیوں کی حوصلہ شکنی، سکولوں کی چار دیواری، خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کی ترجیحاََ از نو تعمیر اور پینے کے صاف پانی فراہمی جیسے کارکردگی اعشاریوں پر بھرپور توجہ دی جائے

    ا ن خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد اورنگزیب، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر افضل حیات تارڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قادر بخش، عارفہ جمیل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران سمیت دیگر شریک تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران فرنیچر کی فراہمی، چار دیواری، صاف پانی کی فراہمی کے لیے دستیاب فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں معیار تعلیم کی بہتری اور سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے حکومت پنجاب کے مقرر کردہ 14کارکردگی اعشاریوں کا تحصیل اور مراکز وائز تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سکولوں میں دستیاب،عدم دستیاب سہولیات، حکومتی اہداف اور ا ن کے حصول کے لیے کیے گئے اقدامات پر متعلقہ افسران سے استفسار کیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ضلع گوجرانوالہ کو تعلیمی میدان میں 35ویں نمبر سے 11ویں نمبر پر لانے پر افسران کو مبارک باد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ جن اعشاریوں میں مقررہ اہداف کو حاصل نہیں کیا جاسکا ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم مزید بہتر بنایا جاسکے اور ضلع کوپنجاب کے پہلے 5اضلاع میں لایا جاسکے۔ اجلاس میں امسال کے دوسرے کوارٹر اور مئی 2019تک کی کارکردگی اور ضلع کے تمام سکولوں، مراکز اور تحصیلوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر گوجرانوالہ افضل حیات تارڑ نے بتایا کہ14کارکردگی اعشاریوں میں سے 12کو مقررہ اہداف کو حاصل کیا گیا، ایل این ڈی (اردو، انگلش، ریاضی)ٹیسٹ اور مقررہ کارکردگی اعشاریوں کے ڈیٹا کے معیار کے لیے مقررہ اہداف کو حاصل نہ کیا جاسکا۔ ضلع کے مجموعی سکولوں (1554) میں سے 1455کو وزٹ کیا گیا، افسران کے وزٹس اپریل میں 62فیصد اور مئی میں 75فیصد رہے، سکینڈری ونگ، ایلیمنٹری میل ونگ تحصیل صدر، وزیر آباد اور فیمیل ونگ تحصیل صدر اور کامونکی کو مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے اور اساتذہ کی غیر ضروری چھٹیوں کی بھی حوصلہ شکنی کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مراکز کے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو مراکز کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن شعبوں میں بہتری کی گنجائش ہے ان پر بھرپور توجہ دی جائے تاکہ آئندہ کوارٹر میں ضلع کو مزید بہتر پوزیشن پر لایا جاسکے۔