لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز احمد کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل کی شکایات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا اس اجلاس کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان نے صدارت کی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں یوسف کلیم، ایس این اے راؤ ناصر اور دیگر تمام محکموں کے سربراہان موجود تھے- اجلاس کی لودھراں کی طرف سے سیٹیزن پورٹل میں درج کی گئی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے اس متعلقہ اقدام پر غور کیا گیا
Blog
-

حکومت کے خلاف ملین مارچ ہوگا.مولانا فضل الرحمن، نہیں ،پارلیمنٹ کے اندر احتجاج ہونا چاہیے بلاول
سلام آباد:اپوزیشن کی جماعتیں ایک دوسرے کی اپوزیشن ہوگئیں.حکومت کے خلاف تحریک پر آغاز سے قبل ہی دراڑیں پڑنےلگیں. اسلام آباد سے ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مولان فضل الرحمن کے حکومت کےخلاف ملین مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف آواز پارلیمنٹ میں اٹھانی چاہیے اور مناسب فورم ہے. مولانا فضل الر حمن ایک طرف حکومت کے خلاف ملین مارچ کی دھمکی دے رہے ہیں تو دوسری طرف بلاول کے اختلاف کے باعث مولانا فضل الرحمن کی حکومت کے خلاف کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے.
دوسری طرف مولانا فضل الرحمن نے اے پی سی میں شرکت کرنے والے رہنماوں کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن دوسری طرف ابھی تک مولانا کو تسلی نہیں ہوئی اس لیے اور لوگوں کو بھی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی دعوت دیتے ہوئے کہ رہے ہیں کہ جو بھی آنا چاہے اس کے لیے دورازے کھلے ہیں ہم تو انتظار کررہے ہیں .مولانا فضل الرحمن نے ایک بیان میںیہ بھی بتایا ہے کہ اے پی سی میں قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے. مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز کے بارے میں یہ کہا ہے کہ مریم حکومت کے خلاف سخت ترین ردعمل دینے اور تحریک چلانے کی تمنا رکھتی ہیں.
-

انکوائری کمیشن مسترد، 25 جولائی کے بعد ملک گیر جلسے ہوں گے، مولانا فضل الرحمن ودیگر کی پریس کانفرنس
مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ تمام سیاسی جماعتیں عوامی رابطہ مہم شروع کریں گی. فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ کیخلاف تمام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہراحتجاج جاری رکھےگی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے دیگر رہنماؤن کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بجٹ کو عوام دشمن،تاجر دشمن صنعتکار دشمن قرار دیا گیا ہے. انکوائری کمیشن مسترد اورپارلیمنٹ پرحملہ قراردیا گیا. پارلیمانی آئینی اور سول حکمرانی کی بالادستی پر زور دیا گیا،. جن امور پر اتفاق ہوا وہ قوم کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں.
انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کوآئینی طریقے سے ہٹایا جائے گا. اے پی سی میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے پر اتفاق کیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ریفرنس واپس لیےجائیں. لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قانون سازی کی جائے. اے پی سی میں عدلیہ میں اصلاحات ،ججوں کی تقرری پرنظرثانی پر زور دیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ رہبرکمیٹی اے پی سی کے فیصلوں پرعمل کریگی،جس میں آیندہ کی حکمت عملی بنائی جائیگی. 25 جولائی کے بعد چاروں صوبوں میں مشترکہ جلسے کیے جائیں گے
انہوں نے کہاکہ رہبرکمیٹی کی سفارشات پرعمل درآمد کیا جائے گا،یہ اکثریت جعلی اوردھاندلی زدہ ہے، پارلیمانی نظام حکومت اور 18ویں ترمیم کے خلاف کوششوں کی مزاحمت کی جائے گی. انہوں نے کہاکہ زرداری،نواز شریف سمیت تمام اسیران کی بنیادی ضروریات کاخیال رکھاجائے.
-

بلوچستان کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا قیام بلوچ عوام کے لیے اچھی خبر ہے. اختر مینگل
اسلام آباد:بلوچستان کے حوالے سے حکومت کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی سے بلوچ عوام کے لیے بہت اچھی خبر ہے. ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے حکومت کی طرف سے بلوچستان کے حوالے سے کمیٹی کے قائم کیے جانے کو سراہتے ہوئے اچھا اقدام قرار دیا ہے. خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی قرار داد پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے جمع کروائی تھی.اس قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیاہے.
اختر مینگل کا کہنا ہے کہ اس کمیٹی کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے جس کے لیے ایک فریم ورک تیار ہو اور کمیٹی دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے .حکومت کے اتحادی سردار اختر مینگل کے اس بیان سے اپوزیشن کی توقعات کو بہت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے حکومت کی حمایت میں یہ بیان اس وقت آیا جب اپوزیشن سردار اختر مینگل کو عمران خان کی حکومت سے الگ ہونے کے مفت کے مشورے دے رہے تھے.
-
چوہدری اصغر دوبارہ شیخوپورہ جیل سپرٹینڈنٹ تعینات
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب نے چوہدری اصغر کی شیخوپورہ میں خدمات کو سراہتے ہوئے شیخوپورہ میں دوبارہ جیل سپرٹینڈنٹ تعینات کردیا .اسسٹنٹ کمشنر شیخو پورہ شبیر بٹ اور سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب شیخوپورہ رانا محمد عثمان بیورو چیف دنیا نیوز ,چوہدری الیاس گجر کی چوہدری اصغر کو مبارکباد
-
شیخوپورہ پولیس نے اسلحہ کی نمائش پر اسلحہ قبضے میں لے لیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر اسلحہ کی نمائش کرنے اور اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف آپریشن
ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن شیخوپورہ سید ظہیر عالم شاہ اور ان کی ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کاشف وغیرہ سے کلاشنکوف بمعہ گولیاں پمپ ایکشن 12 بور پسٹل 30 بور بمعہ گولیاں برامد کرکے مقدمات درج کردیے -

اے پی سی فلاپ شو، عوام کی توجہ کرکٹ میچ کی جانب رہی، صمصام بخاری
پنجاب کے وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ اے پی سی کا پہلا شو ہی فلاپ ہو گیا۔عوام کو اے پی سی سے کہیں زیادہ دلچسپی پاکستان کے کرکٹ میچ سے رہی۔ بلاول بھٹو کا اے پی سی سے قبل از وقت چلے جانا معنی خیز ہے۔ مولانا کا استعفوں اور بائیکاٹ کا ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔اے پی سی نے استعفوں کی بجائے کمیٹی بنانے کا بہتر فیصلہ کیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق صوبائی وزیر نے بدھ کو اے پی سی سے متعلق دیے گئے اپنے بیان میں کہاکہ اے پی سی میں نان ایشوز پر سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی۔ مولانا کے سیاسی دسترخوان پر کرپشن پر سوچ بچار ہوئی۔ جبکہ اے پی سی کے شرکاء نے ایک دوسرے سے دروغ گوئی کا مقابلہ کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ فنانس بل اور بجٹ کی کامیابی سے تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کے عمل کا شاندار آغاز خوش آئندہے۔ مطالبات زر کے بعد فنانس بل بھی بھاری اکثریت سے منظور ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کہا تھا ناکہ یہ بازو آزمائے ہوئے ہیں۔پنجاب میں 43مطالبات زر منظور ہوئے مگراپوزیشن کچھ نہیں کر سکی۔پنجاب کی طرح وفا ق میں بھی بجٹ کی منظوری یقینی ہے۔ اپوزیشن نے اپنے مفادات کیلئے بجٹ کو ایشو بنانے کی ناکام کوشش کی۔
انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے نام پر سازشیں کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔ اے پی سی جیسے ہتھکنڈے عمران خان کو دباؤ میں نہیں لا سکتے۔کوئی راستہ نہیں روک سکتا، نیا پاکستان بننے جا رہا ہے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ گزشتہ روز شہباز شریف کی پیشی کہیں اور تھی اور وہ کہیں اور چلے گئے۔25 جولائی ہر محب وطن نے یوم تشکر کے طور پر منایا کیونکہ اس روز ہونے والے عام انتخابات میں دہائیوں سے باریاں لے کر ملکی خزانے سے کھلواڑ کرنے والی سیاسی جماعتوں کی بساط لپیٹ دی۔ الیکشن کے بعد ایک سال مکمل ہونے پر قوم چوروں اور لٹیروں سے نجات کا دن منارہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایجنڈا مولانا سے قطعی مختلف ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اے پی سی ناکام رہی ہے.
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوںکی اے پی سی میں کوئی بڑا فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے جبکہ اسمبلیون سے استعفوں پر پارٹیون میںاختلاف رہا.
-

سپیکرقومی اسمبلی کا چترال کیلئے پی آئی اے فلائیٹس کی تعداد کم کرنے پر نوٹس
سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے چترال کے لیے پی آئی اے کے فلائیٹس کی تعداد کم کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر ہوابازی غلام سرور کوفلائیٹس بحال کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کے ممبرقومی اسمبلی عبداکبر چترالی نے کٹوتی کی تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے لیے اسلام آباد اور دیگر علاقوں سے فضائی سروس آتی تھی مگر اب تمام فلائیٹس بندکردی گئی ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اب ہفتہ میں ایک فلائیٹ اسلام آباد سے چترال آتی ہے اس لئے اس کا نوٹس لینا چاہیے اور فلائٹس بحال ہونی چاہیے.
ایم ایم اے کے ممبر اسمبلی کے اعتراض پر سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے وزیرہوابازی غلام سرور کوہدایات جاری کیں کہ وہ بند کئے جانے والے فلائیٹس کو بحال کریں تاکہ مقامی لوگوں کے ساتھ سیاح بھی چترال آ سکیں اور ان کے لئے کسی قسم کی کوئی مشکل نہ ہو.
-

امام الحق 19 رنز بنا کر پویلین واپس ،پاکسستان کے 44 کے اسکور پر دوکھلاڑی آوٹ
پاکستان کی دوسری وکٹ 44 اسکورپر گر گئی.امام الحق 19 رنز ہی بنا سکے.پاکستان کی بیٹنگ لائن نے پاکستان کی جیت کو مشکل میں ڈال دیا ۔ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے اور اس کادوسرا کھلاڑی بھی آوٹ ہو چکا ہے .پاکستان کی دوسری وکٹ 44 کے سکور پر گری جب امام الحق صرف 19 رنز ہی بناسکے ..
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اننگز کا آغاز اوپنر مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا۔ اس دوران میچ کے آغاز میںہی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے جارحانہ بلے باز گپٹل کو 5 رنز پر بولڈ کر کے کریز چھوڑنے پر مجبور کر دیا ۔ دوسرے اینڈ پر منرو نے چند بہترین شارٹس کھیلی تاہم وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دیدیا۔
پاکستانی باؤلرز نے اس میچ میں تباہ کن باؤلنگ کی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا سکور نہیں کرنے دیا. مڈل آرڈر بیٹسمین روز ٹیلر 9 ویں اوور کی آخری گیند پر 3 سکور پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے. ٹام لیتھم کو بھی شاہین آفریدی نے آؤٹکیا ۔ انہوں نے 14 گیندوں پر ایک رن بنایا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی 64 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دلچسپ مراحل میں .پاکستانی شاہین 1992 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ سے کھیلے جانے والے میچ کی تاریخدہرانے کے موڑ پر آگیا ہے . انگلینڈ سے تازہ ترین کھیل کی خبروں کے مطابق پاکستانی شاہینوں نے 83 رنز پر 5 کیوی کھلاڑی آوٹ کرکے پویلین واپس بھیج دیئے ہیں.
-

قومی اسمبلی، بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے سپیشل کمیٹی قائم کرنے کی قرارداد منظور
قومی اسمبلی میں بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے سپیشل کمیٹی بنانے کی تحریک متفقہ طورپر منظور کرلی گئی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے بنائی گئی سپیشل کمیٹی کے چیئرمین اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرہوں گے، جبکہ کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔
بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی، علی محمد خان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ساتھ ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے، انہوں نے تحریک پیش کی کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اسپیشل کمیٹی بنائی جائے جس کے سربراہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ہوں گے ،
اسد قیصر کو اختیار ہے کہ وہ کمیٹی میں کتنے ارکان رکھنا چاہتے ہیں، کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔تحریک کو متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا ہے. واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے.