Baaghi TV

Blog

  • چور ڈاکو بے لگام دن دیہاڑے چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر انتظامیہ بے بس

    قصور ، الہ آباد:-

    وارڈ نمبر 2 محلہ فیصل آباد گلشن اقبال کالونی چوروں اور ڈاکوؤں کی لپیٹ میں ڈکیتی کی وجہ سے علاقے میں خوف خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
    شہریوں کا احتجاج اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الہ آباد میں چور ڈاکو بے لگام ہو گئے ہیں۔دن دیہاڑے تقریبا دوپہر 12 بجے میاں ٹاؤن میں چور آٹھ لاکھ لے اڑے۔ جب سے الہ آباد میں ایس ایچ او نصراللہ بھٹی تعینات ہوئے ہیں تب سے سے چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور دو دن کے اندر چار وارداتیں ہو چکی ہیں پولیس حسب روایت شہریوں کو فنگر پرنٹس لالی پوپ دیے ہوئے ہے جس سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے شہری حلقوں اور تنظیموں رہنماوں نے ڈی پی او قصور سے مقامی پولیس کی نا اہلی کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ملکی قرضوں کا حجم اور غیر ملکی قرضوں پر سود کتنا ہو گیا، قومی اسمبلی میں تفصیل پیش

    ملکی قرضوں کا حجم اور غیر ملکی قرضوں پر سود کتنا ہو گیا، قومی اسمبلی میں تفصیل پیش

    غیر تصویبی لازمی اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی .قومی اسمبلی میں 43ہزار 477 ارب روپے کے لازمی اخراجات ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو غیر تصویبی لازمی اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے جس کے مطابق 43ہزار 477 ارب روپے کے لازمی اخراجات ہیں. ملکی اور غیر ملکی قرضوں، سود کا بوجھ 43ہزار 273 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ملکی قرضوں کا حجم 39ہزار 172 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ،ملکی قرضوں پر سود 2ہزار 531 ارب روپے سے تجاوز کر گیا غیر ملکی قرضوں کا حجم1095 ارب روپے تک پہنچ گیا غیر ملکی قرضوں پر سود 359 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

    صوبائی حکومتوں کے مابین گرانٹ اور ایڈ کی مد میں 20 ارب کے چارجڈ اخراجات ہیں قومی اسمبلی کے 1 ارب 95 کروڑ ، سینیٹ کے 1 ارب 87 کروڑ کے لازمی اخراجات پاکستان ریلوے کے 1 ارب 10 کروڑ روپے کے لازمی آخراجات ,سپریم کورٹ کے 2 ارب روپے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 57 کروڑ روپے کے لازمی اخراجات ہیں.الیکشن کی مد میں 6 ارب 84 کروڑ لے لازمی اخراجات ,وفاقی محتسب کے 71 کروڑ ، وفاقی ٹیکس محتسب کے 25 کروڑ روپے کے لازمی اخراجات ,امور خارجہ کے لیے 75 کروڑ کے لازمی اخراجات اورقانون و انصاف کے 25 کروڑ کے لازمی اخراجات پیش ہوں گے.پاکستان پوسٹ آفس کی 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کے لازمی اخراجات پیش ہوں گے.

    محمد اویس

  • پسند کی شادی پر نوجوان کی آنکھیں نکال دی گئیں.

    پسند کی شادی پر نوجوان کی آنکھیں نکال دی گئیں.

    بھکرمیں پسند کی شادی کرنے والے کی آنکھیں نکال دی گئیں.پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں نکام

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق بھکر کے علاقے چاہ اسماعیل والا میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کی آنکھیں نکال دیں. اسحاق نامی نوجوان نے ڈیرہ اسماعیل خان کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی .لڑکی کے تین بھائیوں نے اسماعیل والا کے قریب لڑکے پر حملہ کیا اور اس کی آنکھیں نکال دیں .اسحاق کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا .پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے لڑکے کو قابو کرکے آنکھوں میں نوکدار چیز ماری۔ اس واقعے پرمتاثرہ لڑکے کے بھائی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کا سسرالیوں سے کوئی تنازعہ نہیں تھا ۔ ایس ایچ او سٹی عثمان سلطان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہے ہیں ۔ جنہیں تا حال گرفتار نہیں کیا جاسکے گا.

  • آصف زرداری کو نیب نے اسمبلی کی بجائے کہاں پہنچا دیا؟ بلاول پریشان

    آصف زرداری کو نیب نے اسمبلی کی بجائے کہاں پہنچا دیا؟ بلاول پریشان

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف زرداری کا اسمبلی میں انتظار کرتے رہے لیکن نیب ٹیم انہیں اسمبلی میں لانے کی بجائے عدالت لے گئی

    آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت کا نیب کو حکم

    بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کو نیب ٹیم نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کی بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیاہے کیونکہ گزشتہ سماعت میں آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے کہا تھا کہ آصف زرداری خود عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے‌ حکم دیا تھا کہ آصف زرداری کو 26 جون کو عدالت میں پیش کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پارک لین،توشہ خانہ،بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس کی سماعت آج ہونی ہے.

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

    دوسری جانب بلاول زرداری اپنے والد کا انتظار کرتے ہے کیونکہ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اور آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری ہو چکے ہیں انہوں نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنی تھی ، پیپلز پارٹی کا وفد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مٰیں پہنچ گیا ہے بلاول انتظار کر رہے تھے کہ آصف زرداری اسمبلی آءیں گے تو ان سے مشاورت کے بعد اے پی سی میں شرکت کروں گا،

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

    واضح رہے کہ نیب میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف جعلی اکائونٹس کیس کی کل 22 انکوائریاں جاری ہیں، یگا منی لانڈرنگ، پنک ریزیڈنسی، واٹر سپلائی سکیموں کے ریفرنسز دائر ہو چکے ہیں۔پارک لین، توشہ خانہ گاڑیاں، بلٹ پروف گاڑیوں کی انوسٹی گیشن جاری ہیں جبکہ نوری آباد پاور منصوبہ، ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کی انکوائری ہو رہی ہے.

  • ٹرمپ نے ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دے دی

    ٹرمپ نے ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دے دی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بہت بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے مفادات کو نقصان پہنچایا تو اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ ٹرمپ‌ نے الزام عائد کیا کہ ایرانی صدر قوم کا پیسہ دہشت گردی کے فروغ پر صرف کر رہے ہیں اور یہ صرف طاقت کی زبان جانتے ہیں۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، ٹویٹر پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں صدرٹرمپ نے کہا کہ خطے میں ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانا ایران کو مہنگا پڑے گا اور تہران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔قبل ازیں، تہران نے کہا تھا کہ امریکی پابندیوں کے باعث سفارتی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔انہوں‌ نے وائٹ ہاوس کے طرز عمل کو احمقانہ بھی قراردیا۔اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی لیڈروں کے بیانات شدید جہالت اور توہین پرمبنی ہیں۔ ان کے بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ حقائق سےواقف نہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے مفادات پرحملہ ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے۔

    دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کی وجہ سے پورے خطے کی سلامتی کےلیے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے دروازے تاحا ل کھلے ہیں۔

  • بھانڈے قلعی کرا لو! … غریدہ فاروقی

    بھانڈے قلعی کرا لو! … غریدہ فاروقی

    بھانڈے قلعی کرالو۔۔۔

    پرانے نوے بنا لو۔۔۔

    آگیا ہاں شیدا قلعی گر۔۔۔

    1977 میں ریلیز ہونے والی رنگین ہٹ فلم ’سسرال‘ کا یہ مشہور گانا مہدی حسن نے گایا، جس کے بول لکھے تھے ریاض الرحمان ساغر نے اور موسیقی ترتیب دی تھی ایم اشرف نے۔ گانا مشہور فلم سٹار شاہد پر فلمایا گیا۔ فلم نے کھڑکی توڑ بزنس کیا اور یہ گانا ہر چھوٹے بڑے کی زبان پر تھا۔

    لیکن ’بھانڈے قلعی کرا لو‘ کی آواز گلی محلوں کے لیے نئی نہیں تھی۔ پاکستان کا شاہد ہی کوئی شہر، محلہ، گلی یا گھر اس صدا سے ناواقف ہو۔ چھوٹی سی قلعی گری کی مشین اور چند اوزاروں کے ساتھ کوئی نہ کوئی شیدا قلعی گر کسی نہ کسی روز، کہیں نہ کہیں آواز لگاتا تھا ’بھانڈے قلعی کرالو‘ اور گھروں کے کونوں کھدروں میں ڈھکے چھپے، کالے سیاہ، ڈینٹ پڑے، پیتل، تانبے اور لوہے کے ناکارہ برتن آناً فاناً گلی میں جمع ہو جاتے تھے۔

    شیدا قلعی گر چمتکار دکھاتا اور پل بھر میں چند پیسوں کے عوض یہی برتن چمکتے دمکتے، نوے نکور اور کارگر بن کر گھروں میں سج جاتے۔

    ایک مہینہ، دس دن ہوئے خان حکومت نے بھی صدا لگائی ’بھانڈے قلعی کرالو‘۔۔۔ ’سیاہ کاری‘ کے ذریعے کمائے اور بنائے کالے سیاہ اثاثوں کو چمکتا دمکتا، نَوا نکور اور کارگر بنوانے کی آ فر میں تحریکِ انصاف کی حکومت نے اپنے ماضی کے وعدوں اور دعووں کے منہ پر لگی کالک تو جیسے تیسے برداشت کرلی لیکن اصل مسئلہ تو اب آن کھڑا ہوا ہے!

    بار بار کی صدا گیری پر بھی کوئی کان نہیں دھر رہا! کوئی اپنے گھروں کے کونوں کھدروں میں چھپائے گئے کالے سیاہ برتنوں کی قلعی نہیں کروا رہا۔

    صدا لگانے والوں کا گلا دُکھ رہا ہے لیکن گھروں میں دبکے بیٹھے لوگوں کے کانوں پر گہرا پردہ پڑا ہے۔ صدا سُنی اَن سنی کردی ہے۔ اِکّا دُکّا نے آواز پر کان دھرا تو ہے لیکن فکرمند بھی ہیں کہ برتنوں کی قلعی نہ جانے کب تک چلے گی؟

    کیا وجہ ہے؟ آخر شیدے قلعی گر کی آواز کوئی سنتا کیوں نہیں؟ بار بار کی صدا لوگ ٹھکرا کیوں رہے ہیں؟ شیدے قلعی گر کا تو دل صاف ہے، نیت صاف ہے، لوگوں کے گھروں کی صفائی چاہتا ہے، اپنے گھر کی کمائی چاہتا ہے، دام بھی زیادہ نہیں مانگتا۔ پھر آخر وجہ کیا ہے؟

    کیا لوگوں کو کالے برتنوں میں کھانے کی عادت پڑ گئی ہے؟ یا کسی نے دیکھ لیا ہے کہ شیدے قلعی گر کے اپنے گھر میں کئی برتن کالے پڑے ہیں! کوئی چمچہ، کوئی کڑچھا، کوئی گڑوا، کوئی لوٹا۔ شیدے قلعی گر کے اپنے گھر میں، اپنے کچن میں کئی برتنوں کی قلعی ہونا باقی ہے۔ کیا شیدا قلعی گر کالے سیاہ برتنوں کی ٹھوک ٹھاک کا آغاز اپنے گھر سے کرے گا؟

    لیکن آخر شیدا قلعی گر کرے بھی تو کیا کرے؟ پاکستان میں یہی تو چلتا ہے، یوں ہی تو چلتا ہے۔

    کوئی بھی شعبہ اٹھا کر دیکھ لیں۔ کئی پیتل، تانبے، لوہے کے برتن ملیں گے۔ کچھ خالی، کچھ بھرے ہوئے۔ کئی چمکتے دمکتے، نوے نکور جن کی حال ہی میں قلعی ہوئی ہوگی۔ کچھ پر ابھی تک سیاہی جمی ہوگی۔ پاکستان کی سیاست ہو یا معیشت، کام انہی برتنوں سے نکلوایا جاتا ہے۔

    عمران خان بھی ان برتنوں سے پیچھا نہ چھڑوا سکے۔ کئی چمچے،کئی کڑچھے، کئی گڑوے، کئی لوٹے ان کے اردگرد اکھٹے ہو گئے۔ دعویٰ تو کیا تھا خان صاحب نے ’نیا پاکستان‘ بنانے کا، لیکن فی الحال پرانے، ناکارہ، کالے برتنوں کو ہی قلعی کرا کے، نوا نکور بنا کے کام چلا لیا گیا۔

    سیاست کا ’نیا پاکستان‘ تو گزشتہ سال 25 جولائی کو ڈاؤن لوڈ کرلیا گیا تھا لیکن معاشی طور پر ’نیا پاکستان‘ تقربیاً ایک سال ہونے کو ہے، ابھی تک نہ بن سکا۔ جب کچھ کارگر نہ ہوا تو پرانے اور منجھے ہوئے قلعی گرنے پرانا گُر ہی آزمایا۔

    پرانے برتنوں کو قلعی کرا کے نیا رنگ روپ تو دلوا دیا لیکن برتن چونکہ بے پیندے ہیں، سو فی الحال تو لڑھک رہے ہیں اور ساتھ ہی معیشت کو بھی لڑھکا رہے ہیں۔

    شیدے قلعی گر کو اب کچھ اور کرنا ہو گا۔ کچھ اور سوچنا ہوگا۔ گھروں کی صفائی کرنی ہے اور اپنی کمائی کرنی ہے تو نئے اوزار اپنانے ہوں گے! اپنے ساتھ کے دیگر ماہر کاریگروں کے ساتھ بیٹھنا ہو گا یا انہیں اپنے ساتھ بٹھانا ہوگا۔ مشورہ کرنا ہوگا۔ نئی تکنیک اختیار کرنی ہوگی۔ آزمودہ طریقے اپنانے ہوں گے۔

    اس سے پہلے کہ پرائے محلے کا کوئی اور قلعی گر اپنی دکان چمکانے ہماری گلی میں آکر صدا لگائے: ’بھانڈے قلعی کرالو۔۔۔‘
    بشکریہ انڈیپینڈنٹ اردو


    Gharidah Farooqi
    Senior Anchor Person / Executive Producer
    AAJ TV
    Islamabad

  • محسن داوڑ، علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کا بلاول نے کیا پھر مطالبہ

    محسن داوڑ، علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کا بلاول نے کیا پھر مطالبہ

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے ایک بار پھر قومی اسمبلی میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں

    پی ٹی ایم کی طرف سے چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

    چیک پوسٹ حملہ، پی ٹی ایم رہنما علی وزیر سی ٹی ڈی کے حوالے، پشاور منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت جاری ہے. قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہم سب ایوان کےارکان ہیں پی ٹی ایم کے اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں تا کہ ایوان مکمل ہو ،ا نہوں‌ نے کہا میں پی ٹی آئی پر بہت تنقید کرتا ہوں، نیا پاکستان میں سپیکر صاحب کو پروڈکشن آرڈ ر جاری کرنے چاہئے یا پھر پیغام جائے گا کہ ہاوس مکمل نہیں، ہم نہیں چاہتےکہ تاریخ میں لکھاجائےکہ پروڈکشن آرڈرجاری نہیں کیے گئےبطور پاکستان اپیل کرتا ہوں کہ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں،بلاول زرداری نے مزید کہا کہ حق کے لئے کھڑے ہوں

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

    ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ یہ نقطہ پہلے اٹھایا گیا تھا جس پر سپیکر صاحب نے رائے دی تھی ، اس پر قانون کو دیکھا جا رہا ہے.

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے. پی ٹی ایم کے دو اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا جا چکا ہے جنہیں ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالہ کر دیا گیا ہے.

    پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمہ چلانے کا مطالبہ

  • ڈالرکی اونچی اڑان عوام پریشان، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالرکی اونچی اڑان عوام پریشان، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے. تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر کی قیمت میں پہلے 2.02 روپے کا اضافہ ہوا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا اور ڈالر 3.52 روپے مہنگا ہوکر 160 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

    انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بڑھنے کا امکان ہے۔ڈالر کی قیمت میں آج 3 روپے 2 پیسے اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 160 روپے پر پہنچ گیا۔
    اس سے قبل گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت 156 روپے پر پہنچ گئی تھی۔
    جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ 5 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 5.60 روپے مہنگا ہو چکا ہے، ڈالر 5.60 روپے مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 588 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

    گزشتہ ماہ ڈالر کی قیمت کو اچانک پر لگ گئے تھے جس کے بعد لوگوں نے ڈالر خرید کر رکھنا شروع کردیا، ڈالر کی اس ذخیرہ اندوزی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا تھا۔ گزشتہ ماہ ڈالر 153 روپے کی سطح تک تھا

  • غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

    غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کریں گے جو اسمبلی کے رکن نہیں اور وہ 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار سے شکست کھا گئے تھے، اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھر مار ہے، پیپلز پارٹی کے تمام اراکین سینیٹ کے اراکین تو ہیں لیکن انہیں عوام نے منتخب نہیں کیا، وہ عوام سے ووٹ لے کر نہیں آئے، اسفند یار ولی، ساجد میر، اویس نورانی و دیگر بھی غیر منتخب نمائندے ہیں جو اے پی سی میں شریک ہیں.

    بلاول اے پی سی میں شرکت کریں گے یا نہیں، بلاول نے خود اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہو رہی ہے، کانفرنس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے، مولانا فضل الرحمان غیر منتخب نمائندے ہیں کیونکہ 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور سے شکست کھا گئے تھے، اسمبلی میں موجود نہ ہونے کے باوجود مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کو دی گئی ہے اور ان کو سربراہی دینے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کیا تھا.

    اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس

    اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

    مسلم لیگ ن کا 14 رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا ،شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں ایازصادق، سردار مہتاب خان،احسن اقبال،جنرل قادربلوچ،رانا ثنااللہ،شاہ محمد شاہ ،ڈاکٹرعباد، مرتضیٰ جاوید عباسی اور مریم اورنگزیب وفد میں شامل ہیں ،

    پیپلز پارٹی نے اے پی سی میں شرکت کے لیے 5 رکنی وفد کا اعلان کیا ہے جو یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، نئیر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر پر مشتمل ہے۔ بلاول زرداری کے‌ حوالہ سے خبریں آ رہی تھیں کہ وہ اے پی سی میں شرکت کریں گے یا نہیں جس پر بلاول نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ اے پی سی میں شریک ہوں گے.

    اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی ان کیمرہ، میڈیا بریفنگ ہو گی آخر میں

    حکومتی اتحادی جماعت بی این پی اے پی سی میں شرکت کریگی یا نہیں، فیصلہ ہو گیا

    اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلیے مولانا متحرک، نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

    پیپلز پارٹی کی جانب سے جن رہنماوں کو اے پی سی میں جانے والے وفد میں شامل کیا گیا ہے ان میں ایک بھی قومی اسمبلی کا رکن نہیں بلکہ چار سینٹر شامل ہیں، وفد میں یوسف رضا گیلانی بھی شامل ہیں جو قومی اسمبلی کے رکن نہیں ہیں،

    عوامی نیشنل پارٹی پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی بھی اے پی سی میں شرکت کے لئے پہنچ گئے ہیں وہ بھی قومی اسمبلی کے رکن نہیں ہیں .

    کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے شاہ اویس نورانی بھی پہنچ گئے، شاہ اویس نورانی بھی قومی اسمبلی کے رکن نہیں ہیں، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر ساجد میر بھی اے پی سی میں شرکت کے لئے پہنچ گئے ہیں جو رکن قومی اسمبلی نہیں بلکہ سینیٹر ہیں اور وہ ن لیگ کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پاس 84 اور پیپلز پارٹی کے پاس 54 نشستیں ہیں جبکہ متحدہ مجلس عمل جس کی جماعت اسلامی بھی حصہ تھی اور وہ الگ ہو چکی ہے، اس کی 16 سیٹیں ہیں ، اے پی سی کی سربراہی جمعیت علماءٰ اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دی گئی جو پارلیمان کا حصہ ہی نہیں.

    حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی مینگل نے اے پی سی میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے.

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

  • آج انسداد منشیات کا عالمی دن،نوجوان نسل فیشن میں نشے کی عادی بن رہی ، خاص رپورٹ

    آج انسداد منشیات کا عالمی دن،نوجوان نسل فیشن میں نشے کی عادی بن رہی ، خاص رپورٹ

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے .نوجوان نسل فیشن اور شوق میں منشیات کی عادی بن رہی ہے.اس دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں منشیات کی روک تھام کے لیئے اقدامات کرنے اور منشیات سے ہونے والی تباکاریوں کے سلسلے میں عوام الناس میں شعوری آگاہی پیدا کرنا ہے۔
    اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کے لوگوں میں منشیات کے مضر اثرات کو اجاگر اور آگاہی دینا ہے، اس وقت دنیا بھر میں کروڑوں افراد منشیات استعمال کررہے ہیں۔ جن میں کم عمر بچوں سے لے کر 65 سال کے بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 18 کروڑ افراد سب سے خطرناک نشے حشیش کا استعمال کررہے ہیں، جبکہ ایک کروڑ افرا د ہیروئن اور 60 لاکھ سے افراد نشے کے عادی ہیں بقیہ دیگر چھوٹے نشے (پان ، گٹکا، سگریٹ، چھالیہ) کرتے ہیں۔
    نوجوان نسل فیشن کے طور پر سگریٹ نوشی یا دیگر نشہ آور اشیا ء کا استعمال شروع کرتی ہے پھر یہ شوق وقت کے ساتھ ساتھ ضرورت کی شکل اختیار کرجاتا ہے اوراس طرح نشئی بچہ مکمل طور پر نشے کاعادی بن جاتا ہے.تعلیمی ادروں میں منشیات کا استعمال تیزی سےبڑھ رہا ہے.

    واضح رہے کہ اس سےقبل تعلیمی اداروں میں بڑھتےہوئے منشیات کے استعمال کےخلاف کیس پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق نےکیس کی سماعت کی، کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آج تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ائس ہیروئن کہاں بن رہی ہے،جس سےمنشیات برآمد ہواس کوپکڑا جاتاہےمگرجہاں بن رہی ہواسکاعلم نہیں،

    واضح رہے کہ سابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے بیان دیا تھا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 75%طالبات اور 45%طلبہ کرسٹل آئس نشے کے عادی ہیں،اسلام آباد کے بڑے بڑے اسکولوں کے کیفوں میں آئس ہیروئن بک رہی ہے، منشیات کو کینڈی کے ریپر میں دیا جاتا ہے

    بدقسمتی سے آج بھی ضلع لسبیلہ سے ڈرگ مافیا کا اگر ضلع کہا جائے تو بھی غلط نہیں ہوگا آج بھی پولیس اسشین حب سٹی وندر ڈام گڈانی سمیت دیگر شہروں میں سرے عام دیدہ دلیری کے ساتھ منشیات کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے آج ایک طرف منشیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے تو دوسری جانب آج بھی منشیات کی نہ صرف سرے عام فروخت جاری ہے بلکہ اسکی فروخت میں کمی کی بجائے دن اضافہ ہوتا ہے پولیس اسشین حب سٹی گڈانی وندر ڈام میں تعینات پولیس آفیسران چند ٹکوں کی خاطر نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں عوامی حلقوں نے محکمہ پولیس اور سماجی تنظمیوں کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات کے خاتمے لیئے عملی اقدامات اٹھائے جائے ناکہ صرف ریلیاں یہ پھر تقاریب منعقد کرکے روایتی اندازہ اپنانے کی بجائے عملی اقدمات کیئے جائیں اور عوام میں شعور آگاہی پیدا کی جائے اور عوام الناس کو منشیات سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بارے میں بھی آگاہی دی جائے