Baaghi TV

Blog

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ،گیس قیمتوں کے اضافے کا امکان

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ،گیس قیمتوں کے اضافے کا امکان

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ذرائع نے بتایا اجلاس میں سعودی عرب سے ادھار پر تیل کی سہولت پر غور کیاجائے گا۔ سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت یکم جولائی سے شروع ہوجائے گی۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل سعودی عرب سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کرے گا ۔سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ پاکستان کو ماہانہ 27 کروڑ 50 لاکھ روپے کا تیل ادھار پر فراہم کرے گا۔ ای سی سی اجلاس میں پاکستان جیمز جیولری کمپنی کو ضمنی گرانٹس فراہم کرنے کی سمری پر بھی غور ہوگا

  • بلاول اے پی سی میں شرکت کریں گے یا نہیں، بلاول نے خود اعلان کر دیا

    بلاول اے پی سی میں شرکت کریں گے یا نہیں، بلاول نے خود اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے زبان دی ہے ، اے پی سی میں جاوں‌ گا

    اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس

    اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

    باغی ٹیاے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوسن میں بلاول زرداری کے چیمبر میں ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب ہمیشہ اپوزیشن کوملاتے ہیں میں نے زبان دی ہے،اے پی سی میں جاونگا، بلاول زرداری نے پی ٹی ایم کے اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر کہا کہ دو معززممبران کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے ، بجٹ کے حوالہ سے بلاول کا کہنا تھا کہ ہم عوام دشمن بجٹ کومسترد کرتے ہیں ،یہ حکومت دھاندلی سے بجٹ پاس کرانا چاہتی ہے،

     

    اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی ان کیمرہ، میڈیا بریفنگ ہو گی آخر میں

    حکومتی اتحادی جماعت بی این پی اے پی سی میں شرکت کریگی یا نہیں، فیصلہ ہو گیا

    اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلیے مولانا متحرک، نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

     

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آج زرداری صاحب کو بھی اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کرنا تھی، لیکن آصف زرداری کو ابھی تک پارلیمنٹ ہاوس نہیں پہنچایا گیا

  • غزہ کا واحد بجلی گھر اسرائیل نے بند کردیا،20 لاکھ  فلسطینی متاثر

    غزہ کا واحد بجلی گھر اسرائیل نے بند کردیا،20 لاکھ فلسطینی متاثر

    غزہ کو ایندھن کی فراہمی کے ذمہ دار اسرائیلی محکمے نے کہا ہے کہ غزہ کے بجلی گھر کو فی الحال کوئی ایندھن مہیا نہیں کیا جائے گا.غزہ کا واحد بجلی گھر،اسرائیل نے ایندھن دینا بند کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نےغزہ کے فلسطینی علاقے میں قائم واحد بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی روک دی ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ غزہ سے عسکریت پسند فلسطینی تاحال آتشیں غبارے اسرائیل کی طرف چھوڑ رہے ہیں۔
    واضح رہے کہ فلسطینی علاقے سے آتشیں بموں کو غباروں کے ساتھ باندھ کر اس لیے اسرائیل کی طرف چھوڑا جاتا ہے کہ وہ جہاں گریں وہاں آگ لگ جائے۔ غزہ کو ایندھن کی فراہمی کے ذمہ دار اسرائیلی محکمے نے کہا ہے کہ غزہ کے بجلی گھر کو فی الحال کوئی ایندھن مہیا نہیں کیا جائے گا۔

    اس فیصلے کے بعد غزہ کے تقریباًﹰ 20 لاکھ فلسطینیوں کے لیے توانائی کی فراہمی مزید ابتر ہو جائے گی۔

  • کہروڑپکا : سرکاری املاک پر دن دیہاڈے ڈاکہ

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) میں میلسی چوک سے میلسی روڈ پر دن دھاڑے صدیق نامی شخص ہوٹل والا سرکاری لکڑیوں کو دن دھاڑے کاٹتا ہے محکمہ جنگلات کا عملہ اس واردات پر مکمل خاموش ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے گارڈ اس ہوٹل والے سے منتھلی لیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بلاخوف سرکاری املاک کو اس طرح لوٹتا ہے کافی دنوں سے یہ کام سر عام جاری ہے محکمہ کو اطلاع بھی دی گئی مگر کئی دفعہ اطلاع کے باوجود کاروائی نہیں کی گئی

  • اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس

    اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس

    اپوزیشن جماعتوں کے اے پی سی سے قبل اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوا جس کی‌صدارت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کی

    اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی ان کیمرہ، میڈیا بریفنگ ہو گی آخر میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے بھی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں بجٹ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی ،متحدہ اپوزیشن کے اراکین کو قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی کی گئی.

    اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

    مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی بلائی تو جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

    نہ‌ڈیل ہوگی نہ ڈھیل،اے پی سی کو اہمیت نہیں دیتے، فواد چودھری

    اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی اجلاس میں طے کیا گیا کہ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے کٹوتی کی تحاریک پیش کی جائیں گی، اس موقع پر شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی میں شمولیت کا صرف ایک مقصد ہے،آئی ایم ایف کا بنایا ہوا عوام دشمن،تاجردشمن،کاروباردشمن،کسان دشمن بجٹ مسترد کرتے ہیں،شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور عوام کو تباہ ہوتی ہوئی معاشی حالت اورمہنگائی کی دلدل سے نکالنا ہے

    حکومتی اتحادی جماعت بی این پی اے پی سی میں شرکت کریگی یا نہیں، فیصلہ ہو گیا

    اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلیے مولانا متحرک، نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

  • محمد بن سلمان کا دورہ جنوبی کوریا

    محمد بن سلمان کا دورہ جنوبی کوریا

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال جنوبی کوریا کے وزیراعظم لی ناک یون نے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جنوبی کوریا پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال ہوا.سیول پہنچنے کے فوری بعد سعودی ولی عہد صدارتی محل روانہ ہو گئے جہاں وہ صدر مون جے ان کے ساتھ خصوصی ملاقات کریں گے۔

    جنوبی کوریا میں اس دورے کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے ،،، جیسا کہ سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی طور پر سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی پہلوؤں سے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔
    سی طرح سعودی عرب عالمی معیشت کی ترقی اور نمو کو یقینی بنانے کے لیے مطلوب توانائی کی رسد کا ایک قابل اعتماد ذریعہ ہے۔ولی عہد بننے کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کا جنوبی کوریا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    اس سے قبل سعودی ولی عہد منگل کو جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کی دعوت پرسیول روانہ ہوئے تھے۔ شہزادہ محمد بن سلمان جنوبی کوریا کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے باہمی دل چسپی کے امور پربات چیت کریں گے۔ جنوبی کوریا کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ جاپان کے شہر اوساکا میں جون کے آخر میں ہونے والے ‘جی 20’ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

  • اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی ان کیمرہ، میڈیا بریفنگ ہو گی آخر میں

    اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی ان کیمرہ، میڈیا بریفنگ ہو گی آخر میں

    اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کے خلاف اے پی سی کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اے پی سی ان کیمرہ ہو گی، میڈیا کو بعد میں بریفنگ دی جائے گی

    اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

    مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی بلائی تو جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

    نہ‌ڈیل ہوگی نہ ڈھیل،اے پی سی کو اہمیت نہیں دیتے، فواد چودھری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کے خلاف اے پی سی اسلام آباد میں ہو گی جس کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں. مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والی اے پی سی کے انتظامات کا جائزہ مولانا کے بھائی مولانا عطاء الرحمان نے لیا، مولانا عطاء الرحمن کے مطابق اے پی سی ان کیمرہ ہو گی ،میڈیا کو بریفنگ کے لئے الگ انتظامات کئے گئے ہیں،

    حکومتی اتحادی جماعت بی این پی اے پی سی میں شرکت کریگی یا نہیں، فیصلہ ہو گیا

    اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلیے مولانا متحرک، نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں جماعتوں کے قائدین کے لئے 43 جبکہ مجموعی طور پر 84 کرسیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ،بی این پی مینگل نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کے نام تحریری پیغام مولانا اسعد محمود کو دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اے پی سی میں ہماری سفارشات پر جائزہ لیا جائے.

     

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

  • ایرانی اسلحہ کی دوڑ کو امریکانے خطے کی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دے دیا

    ایرانی اسلحہ کی دوڑ کو امریکانے خطے کی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دے دیا

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ ایران بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیار حاصل کرکے پورے خطے کے لیے تباہی کا سامان کررہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تہران کے خلاف کارروائی کے لیے تمام آپشن کھلے ہیں۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق القدس میں امریکا اور روس کے قومی سلامتی کے مشیروں کے ساتھ ملاقات میں جان بولٹن کا کہنا تھا کہ امریکا شام میں موجود تمام غیرملکی فورسز کو باہرنکالنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے بحران کا مثالی حل’سیاسی’ اور سفارتی ہے۔

    جان بولٹن نے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی خطرہ ہے۔ انہوں‌ نے بتایا کہ روسی حکام بھی متعدد بار شام سے ایرانیوں کی واپسی کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

    قبل ازیں منگل کوایک بیان میں جان بولٹن نے کہا تھا کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پرتہران کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھلےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران پرپابندیوں کے باوجود بات چیت کی جا سکتی ہے

  • لورالائی، پولیس لائن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تین دہشت گرد ہلاک، ایک پولیس اہلکارشہید

    لورالائی، پولیس لائن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تین دہشت گرد ہلاک، ایک پولیس اہلکارشہید

    بلوچستان کے علاقے لورا لائی میں پولیس لائن پر حملے کی بڑی کوشش پولیس اہلکاروں نے اپنی جان پر کھیل کر ناکام بنا دی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہو گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقہ لورا لائی میں پولیس لائن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، بدھ کی صبح آٹھ بج کر دس منٹ پر پولیس لائن میں تین دہشت گردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی، ایک دہشت گرد نے خود کو پولیس لائن کے گیٹ پر اڑا دیا

    دوسرا دہشت گرد پولیس لائن میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا لیکن سیکورٹی اداروں نے اسے ہلاک کر دیا، تیسرے دہشت گرد کو بھی پولیس اہلکاروں نے ہلاک کر دیا، تینوں دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں جن میں سے دو کی جیکٹس پھٹ گئیبں

    واقعہ میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا جس کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے بتایا جاتا ہے، پانچ پولیس اہلکار واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں،.جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی، پولیس لائن کی طرف آنے والے راستے سیل کر دئیے گئے اور پولیس و سیکورٹی اداروں کی مزید نفری طلب کر لی گئی .

    سیکورٹی حکام کے مطابق لورالائی پولیس لائن میں تینوں مسلح افراد خودکش حملہ آور تھے،ایک خودکش حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ماراگیا،باقی دوخودکش حملہ آورنےخود کودھماکےسےاڑالیا،واقعےمیں مسلح افراد کی فائرنگ سےایک پولیس اہلکارشہید ہوا،سیکورٹی حکام کا مزید کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سےایس پی عطاء الرحمان اور خاتون سمیت 3 افرادزخمی ہوئے ،لورالائی فائرنگ کے واقعے کےبعد پولیس لائن کو کلیئر کردیاگیا،

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے لورالائی پولیس لائن واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے دلیری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر کےحملہ ناکام بنایا پولیس کےبرقت بھرپورردعمل نے ثابت کیا سیکیورٹی ادارے ہر صورتحال سےنمٹنے کو تیارہیں بزدلانہ حملوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ،وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

  • پاکستان ٹیم کو آج کی  ٹکر میں ہر صورت نیوزی لینڈ کو ڈھیر کرنا ہوگا

    پاکستان ٹیم کو آج کی ٹکر میں ہر صورت نیوزی لینڈ کو ڈھیر کرنا ہوگا

    برمنگھم میں آج پاکستان اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستن کو آج کا میچ جیتنا ہوگا ورنہ ورلڈ کپ میں رہنا اور مشکل ہو جائے .سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے نیوزی لینڈ سے فتح ضروری ہے اور اگر کیوی ٹیم میچ جیت گئی تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائےگی۔
    ورلڈکپ کپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیمیں اب تک ورلڈکپ میں 8 بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے پاکستان نے 6 اور نیوزی لینڈ نے صرف دو میچز جیتے ہیں۔
    قومی ٹیم کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے، کھلاڑیوں کو کیچز بھی پکڑنے ہوں گے، رن آؤٹ کے چانسس بھی نہیں چھوڑنے ہوں گے، بولرز کو بھی وکٹیں گرانا ہوں گی۔

    بیٹنگ میں کھلاڑیوں کو ذمہ داری سے بیٹنگ کرنا ہوگی کیونکہ سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو قومی ٹیم کو کیویز کو زیر کرنا ہوگا۔
    امکان ہے کہ پاکستان ٹیم اہم میچ میں دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی، ایونٹ کی ناقابل شکست نیوزی لینڈ اب تک مضبوط ترین ٹیم ثابت ہوئی ہے، کیویز کپتان کین ولیمسن187 کی اوسط کے ساتھ 373 رنز بنا چکے ہیں۔
    موسم کے حوالے سے بات کی جائے تو برمنگھم کا موسم میچ سے ایک دن قبل کرکٹ کیلئے اچھا نہیں تھا، دونوں ٹیموں نے انڈور پریکٹس کی لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ آج موسم خوشگوار رہے گا اور بارش کا امکان بھی نہیں ہے۔

    1- پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بقیہ تینوں میچز لازمی جیتنے ہوں گے ، اگر پاکستان تینوں میچز جیتا تو انگلینڈ کی ایک شکست کا بھی فائدہ پاکستان کو ہوجائے گا۔
    2- اگر پاکستان ٹیم تین میچز میں سے دو میچ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو پاکستان کو انگلینڈ کے آئندہ دونوں میچز میں شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔
    3- اس کے علاوہ اگر پاکستان 2 میچز جیت لیتا ہے اور انگلینڈ اپنے دونوں میچز ہار جاتا ہے تو پاکستان کو بنگلادیش کی 2 شکست کا بھی انتظار کرنا ہوگا، اگر بنگلادیش ایک میچ جیت گیا تو سیمی فائنل کی دوڑ کا فیصلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں رن ریٹ کے اعتبار سے بنگلادیش کو پاکستان پر سبقت حاصل ہے