Baaghi TV

Blog

  • کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی  کا دورہ

    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی رپورٹر ( شاہد خان ) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلے میں ہسپتال میں کیے گئے خصوصی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے ایم ایس ڈاکٹر ارسلان احمد شاہ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ایمن واحد اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
    کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور ایمرجنسی سروسز کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے مریضوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور علاج معالجے کے معیار اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
    دورے کے دوران کمشنر نے ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور دیگر ملازمین کی حاضری چیک کی اور ہدایت کی کہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق تمام عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ادویات کے ذخائر، طبی آلات کی فعالیت اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم سمیت مختلف انتظامی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
    اس موقع پر کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ہدایت کی کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام طبی اور انسانی وسائل مکمل طور پر فعال رکھے جائیں تاکہ عزاداران اور عوام کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
    ہسپتال انتظامیہ نے کمشنر کو محرم الحرام کے لیے کیے گئے خصوصی انتظامات، ایمرجنسی پلان، اضافی عملے کی تعیناتی اور ادویات کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

  • کشتواڑ،پولیس نے بھارتی فوج کے افسران و  اہلکاروں پر مقدمہ درج کر لیا

    کشتواڑ،پولیس نے بھارتی فوج کے افسران و اہلکاروں پر مقدمہ درج کر لیا

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں پولیس اور بھارتی فوج کے درمیان ایک غیرمعمولی تنازع سامنے آیا ہے، جہاں جموں و کشمیر پولیس نے مبینہ طور پر پولیس اسٹیشن میں زبردستی داخل ہونے، اہلکاروں پر تشدد کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں بھارتی فوج کے سات اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ضلع کشتواڑ کے علاقے اتھولی میں ایک غیرمعمولی واقعہ پیش آیا ہے جہاں جموں و کشمیر پولیس نے مبینہ طور پر پولیس اسٹیشن پر حملے، اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں بھارتی فوج کے سات اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ مقدمے میں ایک کمانڈنگ آفیسر، ایک میجر، ایک نائب صوبیدار سمیت دیگر فوجی اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 30 سے 40 نامعلوم فوجی اہلکاروں کو بھی ملزم قرار دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 17/2026، 24 جون کو پولیس اسٹیشن اتھولی میں درج کی گئی۔ مقدمے میں بھارتیہ نیایا سنہتا (BNS) کی 17 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں جن میں اقدامِ قتل، سرکاری ملازمین پر حملہ، غیر قانونی داخلہ، سرکاری امور میں مداخلت اور دیگر سنگین الزامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ’’پریوینشن آف ڈیمیج ٹو پبلک پراپرٹی ایکٹ‘‘ کی دفعہ 3(1) بھی عائد کی گئی ہے۔پولیس کی شکایت کے مطابق واقعہ دوپہر 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان پیش آیا۔ اس وقت پولیس اسٹیشن اتھولی کے ایس ایچ او ایک سرکاری تقریب میں شرکت کے لیے پڈر کے بلاک ڈیولپمنٹ آفس میں موجود تھے، جہاں ضلع کمشنر تقریب کی صدارت کر رہے تھے۔ اسی دوران انہیں اطلاع ملی کہ پولیس اسٹیشن کے اندر ایک سنگین واقعہ رونما ہوا ہے، جس پر وہ فوری طور پر واپس روانہ ہوئے۔

    ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 17 راشٹریہ رائفلز سے تعلق رکھنے والے تقریباً 30 سے 40 فوجی اہلکار اپنے کمانڈنگ آفیسر کی ہدایات پر پولیس اسٹیشن پہنچے۔ پولیس کا الزام ہے کہ فوجی اہلکار لاٹھیوں، لوہے کی سلاخوں، اسلحے اور گولہ بارود سے لیس تھے اور انہوں نے مرکزی دروازے اور چار دیواری عبور کرکے زبردستی پولیس اسٹیشن میں داخلہ حاصل کیا۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کی گئی اور اس کا مقصد ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشن کے اندر موجود اہلکاروں پر حملہ کیا گیا اور سرکاری فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالی گئی۔ایف آئی آر کے مطابق جب ایس ایچ او موقع پر واپس پہنچے تو ایک میجر کی قیادت میں موجود فوجی اہلکاروں نے مبینہ طور پر ان پر بھی حملہ کیا اور ان کی وردی پھاڑ دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر وجے کمار بھگت سمیت متعدد اہلکاروں کو بھی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس کے مطابق اسپیشل پولیس آفیسر سریش کمار کو رائفل کے بٹ سے گردن پر وار کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ دیگر اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔واقعے کے وقت کشتواڑ کے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر اور ان کے ذاتی سکیورٹی اہلکار بھی پولیس اسٹیشن میں موجود تھے۔ پولیس کا الزام ہے کہ انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

    شکایت میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ARTO، SHO اور SDPO کی سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ پولیس اسٹیشن کے مرکزی دروازے کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔

    دوسری جانب بھارتی فوج نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتھولی پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کا معاملہ ادارہ جاتی طریقہ کار کے تحت زیر غور ہے۔ فوجی حکام کے مطابق بھارتی فوج قانونی کارروائی اور تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گی اور مشترکہ تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔فوج کا کہنا ہے کہ چونکہ تحقیقات ابھی جاری ہیں، اس لیے اس مرحلے پر مزید تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔

    اہم بات یہ ہے کہ پولیس کی تفصیلی شکایت کے باوجود تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فوج اور پولیس کے درمیان کشیدگی یا تصادم کی اصل وجہ کیا تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید شواہد اور بیانات سامنے آنے کے بعد ہی واقعے کی مکمل حقیقت واضح ہو سکے گی۔

  • عاشورہ 10 محرم الحرام: اوکاڑہ پولیس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل

    عاشورہ 10 محرم الحرام: اوکاڑہ پولیس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل

    44 جلوس اور 18 مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 2400 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات، ڈرون، سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی

    اوکاڑہ : (نامہ نگار ملک ظفر ) ضلع اوکاڑہ میں 10 محرم الحرام (عاشورہ) کے موقع پر امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور عزاداران کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اوکاڑہ پولیس نے جامع اور فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے مطابق ضلع بھر میں عاشورہ کے روز 18 مجالس اور 44 جلوس برآمد ہوں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
    ڈی پی او اوکاڑہ نے بتایا کہ ضلع میں برآمد ہونے والے 44 جلوسوں میں 24 لائسنسی جبکہ 20 روایتی جلوس شامل ہیں۔ سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے 9 جلوسوں کو کیٹیگری اے، 19 کو کیٹیگری بی اور 16 جلوسوں کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔ اسی طرح منعقد ہونے والی 18 مجالس میں سے 2 مجالس کیٹیگری اے، 6 مجالس کیٹیگری بی اور 10 مجالس کیٹیگری سی میں شامل ہیں۔
    ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے مطابق عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر 2400 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سیکیورٹی پلان کے تحت ایک ایس پی، 7 ڈی ایس پیز، 26 انسپکٹرز، 101 سب انسپکٹرز، 186 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 64 ہیڈ کانسٹیبلز، 106 لیڈی پولیس اہلکاروں اور 1945 کانسٹیبلز کو مختلف ڈیوٹی پوائنٹس پر تعینات کیا گیا ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ڈرون کیمروں، سیف سٹی کیمروں، سی سی ٹی وی نیٹ ورک اور سرویلنس وینز کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
    ڈی پی او اوکاڑہ نے مزید بتایا کہ انتظامی اور سیکیورٹی امور کو مؤثر بنانے کے لیے ضلع کو 5 سیکٹرز اور 21 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ڈیوٹی کی نگرانی کے لیے 8 خصوصی ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ روف ٹاپ ڈیوٹی کے علاوہ سادہ لباس میں پولیس اہلکار بھی جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر تعینات رہیں گے تاکہ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔
    سیکیورٹی انتظامات کے تحت مجالس اور جلوسوں کے راستوں کو خاردار تاروں اور قناتوں کے ذریعے محفوظ بنایا جائے گا جبکہ عزاداران کی سہولت اور شہریوں کی مشکلات میں کمی کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر کے متبادل راستوں کا تعین بھی کر لیا گیا ہے۔
    ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ ضلعی کنٹرول روم کو ڈی ایس پی لیگل کی زیر نگرانی فعال کر دیا گیا ہے۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال، مشکوک سرگرمی یا مشتبہ فرد کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے 044-7132244، 044-9200093 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
    انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز، اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ مواد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    آخر میں ڈی پی او اوکاڑہ نے شہریوں، علمائے کرام، منتظمین مجالس و جلوس اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ پرامن معاشرے کے قیام، مذہبی رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ عاشورہ محرم الحرام کے تمام پروگرامز پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوں۔

  • ایرانی ریال کی خریداری میں دوبارہ تیزی، ماہر نے سرمایہ کاروں کو اہم مشورہ دے دیا

    ایرانی ریال کی خریداری میں دوبارہ تیزی، ماہر نے سرمایہ کاروں کو اہم مشورہ دے دیا

    ‎کراچی: ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے اور ایران پر عائد امریکی پابندیوں میں ممکنہ نرمی کے بعد ایرانی ریال کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ پاکستانی اوپن مارکیٹ میں بھی ریال کی خریداری میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
    ‎ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کار مستقبل میں ایرانی ریال کی قدر میں مزید اضافے کی توقع پر خریداری کر رہے ہیں، تاہم اس سرمایہ کاری میں منافع کے ساتھ خطرات بھی موجود ہیں۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ 2016 میں جب امریکا نے صدر باراک اوباما کے دور میں ایران پر عائد بعض پابندیاں نرم کی تھیں تو ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت 10 سے 12 ہزار پاکستانی روپے تھی، جو بعد میں بڑھ کر تقریباً 60 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ تاہم 2018 میں دوبارہ پابندیاں عائد ہونے کے بعد ریال کی قدر میں نمایاں کمی آ گئی۔
    ‎ملک بوستان کے مطابق حالیہ صورتحال میں بھی اسی نوعیت کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی پیش رفت سے قبل ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت تقریباً 2 ہزار روپے تک گر گئی تھی، جبکہ معاہدے کے بعد یہ بڑھ کر تقریباً 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ اگر پابندیاں مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ کامیاب رہتا ہے تو ایرانی ریال کی قدر مستقبل میں مزید بڑھ سکتی ہے۔ تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے یا دوبارہ کشیدگی پیدا ہوئی تو ریال کی قیمت دوبارہ گرنے کا بھی امکان موجود ہے۔
    ‎ملک بوستان نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ طویل المدتی کے بجائے مختصر مدت کی سرمایہ کاری کریں۔ ان کے مطابق اگر ریال کی قیمت 6 سے 8 ہزار روپے تک پہنچ جائے تو منافع حاصل کرکے فروخت کرنا زیادہ مناسب ہوگا، جبکہ بہت زیادہ سرمایہ کاری سے گریز کیا جائے۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر پابندیاں ختم ہونے کی صورت میں پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی بحالی، سستی توانائی کی فراہمی، تجارت میں اضافے اور پاکستانی افرادی قوت کے لیے نئی معاشی مواقع بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

  • قصور یوم عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل

    قصور یوم عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل

    قصور ( طارق نوید سندھو سے ) پولیس نےیوم عاشورہ کے موقع پر 24 جلوس اور 20 مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

    یوم عاشورہ پر 2500 کے قریب پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔01 ایس پی، 09 ڈی ایس پی، 31 انسپکٹر، 328 اپر سپارڈینٹس، 177 ہیڈکا نسٹیبل، 1400 کانسٹیبل و لیڈی سٹاف شامل ہیں،ریزرو پنجاب کانسٹیبلری، ایلیٹ فورس، دفتری و کلیریکل سٹاف، وولنٹیئرز، سول ڈیفنس کے اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے،تین لیئر ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے گا، ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کی جائے گی۔ترجمان قصور پولیس کے مطابق شہر کے مرکزی جلوس کی سیف سٹی کیمروں جبکہ دیگر جلوسوں کی 320 سی سی ٹی ویی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔مجالس اور جلوسوں کے دوران چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔جلوس کے راستے میں آنے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں اور گلیوں کو خاردار تاریں اور قناعتیں لگا کربند کیا جائیگا۔جلوس شروع ہونے سے قبل جلوس کے روٹ کی اسپیشل چیکنگ کی جائے گی اور جلوس کے روٹ کوبم ڈسپوزل سکواڈکلیئر کرےگی۔مجلس اور جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کو واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیا جائے گا۔شہری اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں 15 پر کال کریں.قصور پولیس یوم عاشورہ پر اپنے پیشہ ورانہ فرائض بھر پور ذمہ داری اور جذبہ حب الوطنی سے سرانجام دے گی

  • بل گیٹس کا بڑا اعتراف، جیفری ایپسٹن مجھے بلیک میل کرنا چاہتا تھا

    بل گیٹس کا بڑا اعتراف، جیفری ایپسٹن مجھے بلیک میل کرنا چاہتا تھا

    ‎واشنگٹن: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی کے سامنے اہم انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹن انہیں ان کے ماضی کے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
    ‎غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کی کمیٹی نے بند کمرے میں دیے گئے بل گیٹس کے بیان کا متن جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ جیفری ایپسٹن ان کے ماضی کے غیر ازدواجی تعلقات سے متعلق معلومات کو استعمال کرتے ہوئے انہیں دباؤ میں لانا چاہتا تھا۔ بل گیٹس کے مطابق ایپسٹن کے تیار کردہ ای میل مسودوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انہیں دھمکانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
    ‎بل گیٹس نے اعتراف کیا کہ ماضی میں ان کے تین خواتین کے ساتھ تعلقات رہے، جبکہ جیفری ایپسٹن کو ان میں سے دو تعلقات کے بارے میں معلومات حاصل تھیں۔
    ‎انہوں نے واضح کیا کہ ان کا ایپسٹن کے مجرمانہ سرگرمیوں سے کسی قسم کا تعلق نہیں تھا۔ بل گیٹس کے مطابق چار برس کے دوران ان کی ایپسٹن سے تقریباً 12 سے 14 ملاقاتیں اور دو ویڈیو کالز ہوئیں، جن کا مقصد زیادہ تر فلاحی منصوبوں اور ممکنہ عطیہ دہندگان کے حوالے سے بات چیت تھا۔
    ‎بل گیٹس نے کمیٹی کو بتایا کہ وہ اس وقت جیفری ایپسٹن کے مجرمانہ ماضی سے لاعلم تھے اور بعد میں انہیں احساس ہوا کہ اس سے ملاقات کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
    ‎واضح رہے کہ امریکی کانگریس کی کمیٹی اس وقت جیفری ایپسٹن کے بااثر عالمی شخصیات سے روابط اور ممکنہ نیٹ ورک کی تحقیقات کر رہی ہے، جس کے دوران متعدد اہم شخصیات کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

  • امریکا اور ایران کے تکنیکی مذاکرات 30 جون سے دوبارہ شروع ہوں گے، مارکو روبیو

    امریکا اور ایران کے تکنیکی مذاکرات 30 جون سے دوبارہ شروع ہوں گے، مارکو روبیو

    ‎منامہ: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق تکنیکی مذاکرات کا اگلا دور 30 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا، جہاں دونوں ممالک کی تکنیکی ٹیمیں مذاکرات کو آگے بڑھائیں گی۔
    ‎بحرین میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا ایک ایسا پائیدار اور حقیقی امن چاہتا ہے جو نہ صرف خطے بلکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سلامتی اور خوشحالی کو بھی یقینی بنائے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے کسی بھی ممکنہ معاہدے میں اتحادی ممالک کے مفادات کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جائے اور کوئی ایسا فیصلہ نہ کیا جائے جو ان کی سلامتی یا مفادات کے خلاف ہو۔
    ‎امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب بنانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن سفارتی کوشش جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔
    ‎مارکو روبیو نے آبنائے ہرمز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا یہ مؤقف قبول نہیں کرے گا کہ اس اہم عالمی آبی گزرگاہ پر کسی ایک ملک کی اجارہ داری ہو۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز بین الاقوامی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے اور اس میں آزادانہ جہاز رانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
    ‎امریکی وزیر خارجہ کے بیان کو ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی عمل میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی برادری بھی ان مذاکرات کے نتائج پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

  • فلپ لاہم کا فیفا پر ورلڈ کپ کو ‘فروخت’ کرنے کا الزام

    فلپ لاہم کا فیفا پر ورلڈ کپ کو ‘فروخت’ کرنے کا الزام

    ‎برلن: جرمنی کے سابق کپتان اور ورلڈ کپ فاتح لیجنڈری فٹبالر فلپ لاہم نے فیفا پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عالمی فٹبال کا سب سے بڑا ایونٹ اب کھیل کے بجائے تجارتی مفادات کا شکار ہو چکا ہے۔
    ‎فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے۔ اسی دوران فلپ لاہم نے اپنے ایک اخباری کالم میں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور عالمی فٹبال تنظیم کی پالیسیوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ "ورلڈ کپ فروخت کر دیا گیا ہے” کیونکہ اب شائقین اور کھلاڑیوں کے مفادات پر منافع کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
    ‎فلپ لاہم نے میچوں کے ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، ٹورنامنٹ کے مسلسل پھیلاؤ اور کھیل میں بڑھتے ہوئے تجارتی رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنے کی دوڑ فٹبال کی اصل روح کو نقصان پہنچا رہی ہے اور شائقین میں مایوسی پیدا کر رہی ہے۔
    ‎انہوں نے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے فیصلے پر بھی تنقید کی۔ ان کے مطابق ماضی میں محدود ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ اب 48 ٹیموں تک پہنچ چکا ہے، جس سے کھلاڑیوں پر غیر ضروری جسمانی اور ذہنی دباؤ بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی مصروف شیڈول اور طویل سفری مصروفیات کے باعث فٹبالرز شدید دباؤ کا شکار ہیں، جبکہ مزید میچز ان کی فٹنس اور کارکردگی پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
    ‎سابق جرمن کپتان نے خبردار کیا کہ اگر کھیل سے زیادہ مالی مفادات کو ترجیح دی جاتی رہی تو اس کے طویل المدتی اثرات عالمی فٹبال پر مرتب ہوں گے۔ تاہم انہوں نے رواں ورلڈ کپ میں ابھرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کا ٹیلنٹ اس کھیل کے روشن مستقبل کی امید ہے۔

  • ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن

    ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن

    کراچی: نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے ماتمی جلوس اور مجالسِ عزا عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیے جا رہے ہیں، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
    ‎کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے متبادل راستے مختص کیے ہیں۔
    ‎لاہور میں امام بارگاہ قصرِ بتول شادمان سے شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔ جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہے اور سیکیورٹی کے لیے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات ہیں۔
    ‎اسلام آباد میں 9 محرم کے مرکزی جلوس کے لیے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ جلوس کی حفاظت کے لیے تقریباً 16 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے دستے بھی سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سطحی سیکیورٹی حصار قائم کیا گیا ہے، جلوس کے راستوں پر کنٹینرز نصب کیے گئے ہیں اور نگرانی کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں۔
    ‎پشاور میں مختلف امام بارگاہوں میں مجالسِ عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور اندرون شہر کے حساس علاقوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے تاکہ عزاداروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
    ‎ادھر کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر امام بارگاہ ناصر العزا سے برآمد ہونے والا نویں محرم الحرام کا جلوس اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ جلوس کے دوران تمام داخلی راستے بند رکھے گئے جبکہ دکانیں اور کاروباری مراکز بھی حفاظتی اقدامات کے تحت بند رہے۔
    ‎ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ محرم الحرام کے اجتماعات پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوں۔

  • کھڈیاں خاص،بلیک میلنگ،نازیبا ویڈیو،جنسی سیکنڈل کا ماسٹر مائنڈ کون؟

    کھڈیاں خاص،بلیک میلنگ،نازیبا ویڈیو،جنسی سیکنڈل کا ماسٹر مائنڈ کون؟

    رپورٹ،طارق نوید سندھو،بیوروچیف باغی ٹی وی قصور
    ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں قبر کوٹ میں مبینہ طور پر بلیک میلنگ، ہنی ٹریپ اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا ایک بڑا سکینڈل سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    دستیاب اطلاعات کے مطابق قبر کوٹ کے علاقے میں چار سے پانچ نوجوان گزشتہ کئی برسوں سے لڑکیوں کو مختلف حربوں کے ذریعے اپنے جال میں پھنساتے رہے اور بعد ازاں ان کی آڈیوز، تصاویر اور ویڈیوز بنا کر مبینہ طور پر بلیک میل کرتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کی تعداد درجنوں میں ہو سکتی ہے جبکہ ہزاروں تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے دباؤ ڈالنے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد میں شامل ایک لڑکی نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملزمان پہلے سوشل رابطوں یا دوستی کے ذریعے اعتماد حاصل کرتے، پھر گفتگو کی ریکارڈنگ کرتے تھے۔ بعد ازاں اسی مواد کو استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر لڑکیوں کو ہراساں اور بلیک میل کیا جاتا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ملزمان میں محمد صدیق، محمد افتخار اور دیگر افراد شامل ہیں۔ الزام ہے کہ ایک ملزم محمد صدیق نے اپنے گھر میں کیمرے نصب کر رکھے تھے جبکہ موبائل فون کے ذریعے اسکرین ریکارڈنگ کرکے بھی مواد جمع کیا جاتا رہا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کئی خاندان عزت اور سماجی دباؤ کے باعث خاموش رہے، جس کے نتیجے میں یہ معاملہ طویل عرصے تک منظر عام پر نہ آ سکا۔