Baaghi TV

Blog

  • حکومت پنجاب نے 12 جیلوں کے سپرٹنڈنٹ تبدیل کر دیئے

    حکومت پنجاب نے 12 جیلوں کے سپرٹنڈنٹ تبدیل کر دیئے

    حکومت پنجاب نے 12 جیلوں کے سپرننٹنڈنٹ تبدیل کر دیے
    باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق
    شھرام توقیر خان کو سپرٹنڈنٹ ھائی سکیورٹی ساھیوال، ساجد بیگ کو سپرٹنڈنٹ سنٹر جیل بھاولپور، سپرٹنڈنٹ نوید اشرف کو آئی جی جیل خانہ جات آفس تعینات کر دیا گیا، منصور اکبر کو سپرٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی، احمد نوید گوندل کو سپرٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ، خالد بشیر کو آئی جی جیل خانہ جات رپورٹ کرنے کا حکم، میاں محمد انصر کو سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور، عطاء اللہ ملک کو سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ، خان وحید خان کو سپرٹنڈنٹ جیل منڈی بہاؤ الدین تعینات کر دیا گیا،
    ، علی اکبر کو سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد، چوہدری اسغر علی کو سپرٹنڈنٹ جیل شیخوپورہ، اور اصغر منیر کو سپرٹنڈنٹ جیل قصور تعینات کر دیا گیا

  • کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنا مہنگا پڑ گیا نام گروتھ شیڈول میں شامل

    کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنا مہنگا پڑ گیا نام گروتھ شیڈول میں شامل

    راولپنڈی :کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سات افراد کے نام تیس دن کے لئے فورتھ شیڈول میں ڈال دیے گئے. باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے سات افراد کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا جن میں عبیداللہ ولد قاری عبداللہ, ملک عرفان علی ولد عطاء ملک, عبدالشکور ولد محمد ایوب, مرزا سلیم بیگ ولد عبدالخالق بیگ, ممتاز خان ولد خشید خان اور محمد عثمان ضیاء ولد محمد بشیر شامل ہیں.

  • پیپلز پارٹی کو زور لگا کر ہم دفن نہیں کر سکے، خواجہ سعد رفیق کا اسمبلی میں خطاب

    پیپلز پارٹی کو زور لگا کر ہم دفن نہیں کر سکے، خواجہ سعد رفیق کا اسمبلی میں خطاب

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعید رفیق نے کہا ہے کہ نیب کا بلیک لا پاکستان کی اکانومی کو کھوکھلا کر رہا ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اس میں تبدیلی نہیں کی ، آپ کر لیں ورنہ آپ بھی بھگتیں گے، ہم اقتدار میں رہے آ ج ادھر آ گئے، کام کارکردگی پر ختم ہوتا، آپ عدالت اور مدعی دونوں بننا چاہتے ہیں ،ایسا نہیں ہو سکتا ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مھے معلوم ہے ہمارے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیلیے کتنا دباؤہوتاہے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر ہم اسپیکر کے شکرگزار ہیں پانچ سال حکومت کر کے آئے ہیں ،سب معلوم ہے ،یہ نہیں ہوسکتا کہ آمرانہ اقدامات بھی کریں،

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک بار میرے بھائی کو دل کی تکلیف ہوئی تو دل نے کہا بد دعا دوں لیکن نہیں دی،منتخب وزیراعظم این آر او نہیں دے سکتا،

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اللہ اس آفت سے محفوظ رکھے، یہ نہیں بچے، ہم نہیں بچے ایم کیو ایم والے بھی نہیں بچ سکے اب یہ بھی نہیں بچ سکیں گے،. خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں نے کیا چوری کی ہے، سات مہینے سے نیب کی کسٹڈی مٰیں ہوں ، چارج شیٹ کیوں‌نہیں کیا جاتا، انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ رگڑا کیوں لگ رہا ہے، تقریروں کی وجہ سے رگڑا لگایا جا رہا ہے.

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بجٹ نے تنخواہ دار طبقے کو کہیں کا نہیں چھوڑا، چھاپوں کا اختیار، گھروں میں گھسنے کا اختیار کیوں دیا جا رہا ہے، بارہ لاکھ ٹیکس کی چھوٹ کو چار لاکھ تک لانا ظالمانہ ہے، تعلیم اور صحت کا بجٹ بڑھانا آپ کی ترجیح تھی لیکن بجٹ کم کیا، ہم سے حساب مانگتے ہیں ہم دے سکتے ہیں، جو قرض آپ نے لیا اس سے صرف کھڈے مارے، لوگوں کو بے روزگار کیا ،

    خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ریلوے حادثات پر میرا استعفیٰ مانگا جاتا تھا لیکن میں نے کبھی استعفیٰ نہیں مانگا، دس نئی ٹرین چلائیں جن میں سے سات خسارے میں ہیں، چلتی بوگیوں‌ کی ٹرینیں اتار کر نئی چلا دی گئں، ریلوے کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جا رہیں.

  • پی ایچ اے میں مخاذ آرائی و رسہ کشی خطرناک صورت حال

    پی ایچ اے میں مخاذ آرائی و رسہ کشی خطرناک صورت حال

    سرگودھا(رپورٹر باغی ٹی وی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھاکے سالانہ ٹھیکہ جات کی نیلامی کا عمل معطل ہونے سے ادارہ کو شدید و ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا ، مارکیٹ سے کروڑوں روپے کی وصولی کے لئے متعلقہ سٹاف کی عدم دستیابی سے مسائل میں اضافہ کا امکان، وسائل کے عدم توازن کے نتیجہ میں ادارہ کی کاکردگی متاثر ہونے کا خدشہ، صورت حال گھمبیر، پی ایچ اے حکام نے کمشنر سرگودھا اور سیکرٹری ہاﺅسنگ کو زمینی حالات اور پس پردہ حالات سے آگاہ کردیا ، تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کی جانب سے ماہ جون 2019کو سالانہ ٹھیکہ جات کی مدت مکمل ہونے کے پیش نظر مئی کے دوران اشتہاری بورڈ فیس بشمول سکائی / شاپ سائن بورڈ، بینرز، سٹیمرز، سٹالز اور فلوٹ وغیرہ کے علاوہ ٹھیکہ پارکنگ سٹینڈ فیس اندرون کمپنی باغ اور ٹھیکہ پارکنگ سٹینڈ فیس بیرون رحمت اللعالمین کے ساتھ ساتھ ادارہ کے زیر انتظام مختلف پارکس اور اہم مقامات پر گرین بیلٹس میں مختلف کاروبار کی غرض سے دکانوں (کیبن) کی نیلامی عمل میں لائی جارہی تھی جس میں بے جا مداخلت کرتے ہوئے چیئرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ نے نیلامی کا عمل رکوا دیا، بعد ازاں دوبارہ اخبار اشتہار کے بعد مذکورہ ٹھیکہ جات کی نیلامی کے لئے بالترتیب 18جون اور 24 جون کی تاریخ مقرر کی گئی مگر چیئرمین پی ایچ اے کی جانب سے ایک مرتبہ بھر رخنہ اندازی کی گئی اور باقاعدہ لیٹر لکھ کر کمشنر سرگودھا سے نیلامی کا عمل روکنے کی استدعا کی گئی ، دفتر پی ایچ اے میں عین نیلامی کے وقت مورخہ 18جون کو جب کہ پنجاب بھر سے آنے والے نیلامی میں حصہ لینے کے خواہشمند جملہ ٹھیکہ دار حضرات موجود تھے کمشنر سرگودھا کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے تحت نیلامی کا عمل رکوا دیا گیا، جبکہ گزٹ نمبر 169-76کی شق نمبر 5کے تحت ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے پبلک سیکٹر کے ساتھ محکمہ کے معاہدات طے کرنے، شق نمبر 17 کے تحت فیس / ریٹ مقرر کرنے اور شق نمبر 20 کے تحت ٹینڈر، ٹھیکہ جات کی منظوری کا عمل مکمل کرنے کے مکمل اختیارات رکھتے ہیں اور ان اختیارات میں بشمول چیئرمین کسی بھی شخص کی مداخلت کی کوئی گنجائش موجود نہیں ، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پی ایچ اے ایکٹ کے تحت ٹھیکہ جات کی نیلامی کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری بھی ضروری نہیں جبکہ چیئرمین موصوف اس بات کا بلا جواز واویلہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں جو کہ درست نہیں ، مزید برآں پی ایچ اے سرگودھا پنجاب حکومت کے تحت کام کررہا ہے اور اس میں مقامی انتظامیہ کو مداخلت کی بھی اجازت نہیں مگر کمشنر سرگودھا نے محض سیاسی دباﺅ کے تحت چیئرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ کے ایما پر جو لیٹر جاری کیا اور سالانہ ٹھیکہ جات کی نیلامی کا عمل معطل کیا اس کی وجہ سے پی ایچ اے کو شدید ترین مسائل کا سامنا ہے جن میں اولین تو یہ کہ ادارہ کے سالانہ ٹھیکہ جات 30جون تک نیلام کئے جانا ناگزیر تھا کیوں کہ یکم جولائی سے ریکوری کا عمل شروع ہونا تھا ، ٹھیکہ جات کی نیلامی کے نتیجہ میں ادارہ کو مقابلہ کی صورت میں ریزرو پرائس سے زائد آمدن متوقع تھی جو کہ ممکن نہ ہوسکا، مزید ٹھیکہ جات کی نیلامی عمل میں نہ آنے کی وجہ سے محکمہ کو وصولی کے لئے تجربہ کار سٹاف درکار ہے جو کہ ادارہ کے پاس دستیاب نہیں، علاوہ ازیں نیلامی نہ ہونے کی بنا پر نہ صرف ریونیو کی مد میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوگی اور واجبات وصولی کے عمل کی شفافیت بھی برقرار نہ رہ سکے گی، ڈی جی پی ایچ اے کی جانب سے اس سلسلہ میں کمشنر سرگودھا اور سیکرٹری ہاﺅسنگ کو زمینی حقائق سے مطلع کردیا گیا ہے تاکہ ادارہ میں بیرونی مداخلت کا عمل روک کر محکمانہ کاکردگی کو بہتر بنایا جاسکے، بلاشبہ مذکورہ صورت حال میںنہ صرف پی ایچ اے سرگودھا کی کارکردگی متاثر ہوگی بلکہ چیئرمین کے نمائشی و سیاسی عہدہ کی انتظامی امور میں بے جا مداخلت کے سبب مسائل اور وسائل کا توازن برقرار نہیں رہ سکے گا اور یقینا اس طرح پیدا ہونے والے حالات کے سبب مزید نت نئے مسائل اور دشواریاں بھی جنم لیں گی اس لئے حکومت کو چاہییے کہ اس فوری توجہ طلب صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پی ایچ اے سرگودھا میں جاری محاذ آرائی و رسہ کشی کی کیفیت پر فوری کنٹرول کریں ورنہ حالات کا بگاڑ حد سے تجاوز کرجائے گاجو کہ کسی بھی طرح ملک و قوم کے وسیع تر مفادات سے ہم آہنگ نہیں۔

  • باربورا اور سو وائی نے برمنگھم کلاسک ٹینس چیمپئن شپ ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

    باربورا اور سو وائی نے برمنگھم کلاسک ٹینس چیمپئن شپ ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

    جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائیکووا اور ان کی تائیوان کی ساتھی سو وائی نے برمنگھم کلاسک ٹینس چیمپئن شپ کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

    انگلینڈ میں جاری ٹورنامنٹ میں ہونے والے ویمنز ڈبلز فائنل میں باربورا اور ان کی ساتھی سو وائی نے فائنل میچ میں جرمنی کی اینا لینا اور ان کی ہالینڈ کی ساتھی ڈیمی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا. فائنل میچ میں شاندار مقابلے میں بابورا اور سووائی نے اینا لینا اور ان کی ساتھی ڈیمی کو 4-6, 7-6, اور 10-8 سے شکست دے کر چیمپین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باربورا اور سووائی کہتی ہیں کہ فائنل تک پہنچنے میں بہت محنت کی تھی اور ہماری اصلاح تھی کہ ہارے یا جیتے لیکن محنت پوری کریں گے. فائنل ٹائٹل فتح کر کے بہت خوش ہیں. برمنگھم کلاسک ٹینس چیمپین شپ کا فائنل ٹائٹل جیتنے کے بعد مزید ٹائٹلز بھی جیتنے کا جزبہ پیدا ہو گیا ہے.

  • عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کو چور کہہ کر ووٹ لیتی رہی، پلوامہ کے بعد اصولی طور پر فوج کے بجٹ میں اضافہ ہونا چاہیے تھا

    نہ‌ڈیل ہوگی نہ ڈھیل،اے پی سی کو اہمیت نہیں دیتے، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے، وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوھدری نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقتورنظام،گورننس کیلئے اداروں کو تگڑا کرنا پڑے گا ،حکومت نے سرکاری اخراجات میں50ارب روپے کی کمی کی، فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کو تباہ کرنے کےلیے من پسند بھرتیاں کی گئیں

    فواد چودھری کے تھپڑ پر وزیراعظم کا سمیع ابراہیم کو فون، کیا بات ہوئی جان کر فواد چودھری پریشان ہو جائے

    صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

    فواد چودھری نے مزید کہا کہ بجٹ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کےلیے43ارب روپے رکھے گئے ،ملک کی ترقی کےلیے ضروری ہے اداروں کو مضبوط کیا جائے، فواد چودھری کا اسمبلی اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کو چور کہہ کر ووٹ لیتی رہی،مسلم لیگ اسمبلی میں "ش”،لاہور میں "ن "اور کراچی میں "م "ہوجاتی ہے
    1947سے2008تک پاکستان کا قرض6ہزار ارب تھا،عمران خان نے کہا تھا رلاوَں گا، رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا،پاکستان میں کرپشن کیخلاف بیانیہ بنا ہے تو وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا ہے، فواد چودھری نے مزید کہا کہ میثاق معیشت پر شہبازشریف کو انکی پارٹی سپورٹ نہیں کرتی تو ہماری سپورٹ لے لیں

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

  • مساجد کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ خطرے میں

    مساجد کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ خطرے میں

    حکومت کی جانب سے مساجد کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ خطرے میں پڑ گیا، وزارت توانائی نے مساجد کو مفت بجلی دینے کے حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی تجویزپرعمل کرنا ناممکن قراردے دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کااجلاس چئیرمین سینٹر فدا محمد کی سربراہی میں اولڈ پیپس ہال میں ہوا۔اجلاس میں مولوی فیض محمد،آغاشاہ زیب درانی ،محمداکرم اور وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی۔وزارت توانائی کے حکام نے کمیٹی کوبتایا کہ مساجد کو مفت بجلی دینے کے حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی تجویزپرعمل کرنا نا ممکن ہے، تمام بجلی کی ترسیل کارکمپنیاں خسارے میں ہیں اس سے ان کمپنیوں پر مزید بوجھ پڑے گا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی نے کوہاٹ کے علاقے میں خصوصی پروگرام کے تحت 80فیصد مکمل ہونے والے منصوبے کو20فیصد فنڈزجاری کرنے کے حوالے سے معاملے کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کوبھیجتے ہوئے سفارش کی کہ اگر 80فیصد کام ہوگیا ہے تو منصوبے کے لیے فنڈزجاری کئے جائیں۔

    سیکرٹری وزارت توانائی نے کمیٹی کوبتایا کہ پانی ضرورت کے مطابق دینا چاہیے مگر ماضی میں فنڈز سیاسی طور پر یکساں دیا جاتا تھا جس سے جہاں ضرورت نہیں ہوتی وہاں فنڈز ضائع ہوجاتے تھے بجلی کے لیے بھی ضرورت کے مطابق فنڈز ہونے چاہیے پی ایس ڈی پی وزارت توانائی کو کم فنڈز دیئے جاتے ہیں حکومت فنڈز نہیں دیتی ہے ماضی میں سیاسی طور پر بجلی کی ترسیل کا نظام بنتا رہا۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( پیسکو) اورکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) میں فنڈز کے مسائل ہیں. پیسکو کے پاس ٹرانسفارمر کی مرمت کے پیسے نہیں تھے ٹیسکو میں بھی فنڈز کی ضرورت ہے ٹیسکو کا نظام اتنا خراب ہوچکاہے کہ دس گھنٹے سے زیادہ بجلی نہیں دے سکتے ہیں.بلوچستان میں بجلی دینے کے لیے حکومت کو فنڈز دینے ہوں گے مکران کا پورا سسٹم اپڈیٹ ہورہاہے. جب تک نظام ٹھیک نہیں کریں گے فنڈز ضائع ہوجائیں گے۔

    کیسکو میں سب سے بڑا مسئلہ ٹیوب ویل ہیں قلعہ سیف اللہ ، پشین اورخضدار میں چوری ختم کرنے کی کوشش کی بلوچستان میں12سو غیر قانونی ٹیوب ویلز ہیں۔بلوچستان کے حوالے سے سبسڈی نہیں دیتے ہیں وفاقی حکومت دے دیتی ہے مگر صوبائی حکومت نہیں دیتی ہے.پیسکو کو پاوں پر کھڑا ہونے کے لیے ایک سال کا عرصہ درکا ہے۔ایران سے سو میگا واٹ بجلی کا معاہدہ دوبارہ کیا.اب 70میگا واٹ کم ازکم بجلی ایران دے گا۔چوری کے روک تھام پر کافی کام ہورہاہے. مئی کے مہینے تک پچھلے سال کے مقابلے میں خسارہ کم کیا ہے اور ریکوری بھی زیادہ کی ہے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی ذیلی کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے تجویز دی تھی کہ جو مسجد بجلی چوری کیخلاف فتویٰ دے گی اس کو ماہانہ 400 یونٹس مفت فراہم کیے جائیں گے۔
    محمد اویس

  • نیوزی لینڈ :سانحہ کرائسٹ چرچ کی النورمسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یادگار کے قیام کا فیصلہ

    نیوزی لینڈ :سانحہ کرائسٹ چرچ کی النورمسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یادگار کے قیام کا فیصلہ

    نیوزی لینڈ:سانحہ کرائسٹ چرچ میں مسجد النور پر ہونےوالے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک یادگار تعمیر کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے اس سلسلے میں فیڈریشن آف اسلامی ایسوسی ایشن نے جگہ اور ڈیزائن کا انتخاب کر لیا ہے.تنظیم کے صدر مصطفیٰ‌فاروق کا کہنا ہے کہ اس یاد گار کے تعمیر کا فیصلہ نیوزی لینڈ کی عوام اور حکومت کی طرف سے مسلمانوں سے ہمدردی کے نتیجے میں‌کیا ہے.

    مصطفیٰ فاروق کہتے ہیں کہ اس یادگار کا ڈیزائن اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ نیوزی لینڈ میں بسے والے آپس میں محبت کرنے والے اور یک جان ہیں.تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر جو رقم خرچ ہو گی وہ باہر کی حکومتیں دیں گیں اور اس میں نیوزی لینڈ کی حکومت بھی مدد کرے گی . مصطفیٰ فاروق کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ میں عیسائی کمیونٹی سے بھی ملے ہیں عیسائی کمیونٹی نے بھی مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس یاد گار کو پسند کیا اور اس کی تعمیر میں مدد کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے.

  • بجلی چوری کیخلاف مہم، کتنے ہزارمقدمات،کتنی وصولی ہوئی؟ باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    بجلی چوری کیخلاف مہم، کتنے ہزارمقدمات،کتنی وصولی ہوئی؟ باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران پاکستان میں 31ہزار2سو13ایف آئی آر درج کرکے 4887 ملزمان کوگرفتار کیا گیا جن پر 2ارب سے زائد کے واجبات تھے. اس مہم کے دوران 1ارب7کروڑ97لاکھ روپے وصول کئے گئے۔سب سے زیادہ 14ہزاربجلی چوروںپر لاہور الیکٹرک سپلائی نے ایف آئی آردرج کئے گئے۔

    باغی ٹی وی کو ملنے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک بھرمیں بجلی چوری کے خلاف مہم جو کہ اکتوبر 2018سے اب تک 31ہزار2 سو13ایف آئی آر درج کی 4887 کوگرفتار کیا گیا جن پر 2ارب سے زائد کے واجبات تھے اس مہم کے دوران 1 ارب7کروڑ97 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔سب سے زیادہ 14ہزاربجلی چوروں پر لاہور الیکٹرک سپلائی نے ایف آئی آردرج کئے گئے 11269بجلی چور گرفتار ہوئیے جو 1730میگا کلوواٹ بجلی چوری ہوئی 44کروڑ35لاکھ روپے وصول کئے۔ گوجرانوانہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 4632بجلی چوروں پر ایف آئی آردرج کیں۔

    3612بجلی چور گرفتار ہوئے،27کروڑ12لاکھ روپے وصول کئے۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی 2957بجلی چوروں پر ایف آئی آردرج کیں۔2359بجلی چور گرفتار ہوئے28کروڑ30لاکھ روپے،اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی 1745بجلی چوروں پر ایف آئی آردرج کیں۔808بجلی چور گرفتار ہوئے34کروڑ26لاکھ روپے ،ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی15407بجلی چوروں پر ایف آئی آردرج کیں۔12257بجلی چور گرفتار ہوئے57کروڑ6لاکھ روپے ،پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی965بجلی چوروں پر ایف آئی آردرج کیں۔

    817بجلی چور گرفتار ہوئے3کروڑ33لاکھ روپے ،حیدآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی404بجلی چوروں پر ایف آئی آردرج کیں۔30بجلی چور گرفتار ہوئے1کروڑ65لاکھ روپے ،سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی98بجلی چوروں پر ایف آئی آردرج کیں۔23بجلی چور گرفتار ہوئے2کروڑ17لاکھ روپے ،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی 1233بجلی چوروں پر ایف آئی آردرج کیں۔38بجلی چور گرفتار ہوئے 2کروڑ88لاکھ سے زائد کے روپے وصول کئے .

    محمد اویس

  • ازبکستان کے سابق صدرکی بیٹی نےبڑی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی

    ازبکستان کے سابق صدرکی بیٹی نےبڑی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی

    ازبک صدر کی بیٹی نے خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی جس سے قومی خزانے کو کھربوں کا فائدہ ہوگیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ازبکستان کے سابق رہنما کی بیٹی نے مبینہ طور پر ایک ارب ڈالر (ایک کھرب 57 ارب 35 کروڑ روپے) کی ادائیگی کے بعد موجودہ حکمران سے اپنی رہائی کی درخواست کی ہے۔

    ازبکستان کے مرحوم صدر اسلام کریموف کی 64 سالہ بیٹی گلنارہ کریموفا کو ازبک عدالت نے 2017 میں دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

    سابق سفارتکار اور پیسے کے لحاظ سے پاپ گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوامی بجٹ کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر (ایک ارب یورو) سے بھی زیادہ رقم ’ذاتی اثاثوں‘ سے ریاست کو دیے ہیں۔

    انسٹاگرام پران کی بیٹی کے اکاؤنٹ پر روسی زبان میں لکھی گئی کہانی میں کہا گیا کہ ایمان کریموفا اور ان کی قانونی ٹیم نے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ ان کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں 68 کروڑ 60 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

    دوسری جانب کریموفا کے سوئس وکیل گریجوئیر مینگیٹ نے خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ’یہ مصدقہ بات ہے‘۔