Baaghi TV

Blog

  • کمسن ملازمہ پر تشدد، کھانے کو ایک روٹی ملتی تھی، متاثرہ بچی پولیس تھانہ پہنچ گئی

    کمسن ملازمہ پر تشدد، کھانے کو ایک روٹی ملتی تھی، متاثرہ بچی پولیس تھانہ پہنچ گئی

    رحیم یار خان میں مالکان کی جانب سے کمسن ملازمہ پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ منظرعام پر آیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق 7سال کی ملازمہ گھر سے بھاگ کرتھانے پہنچ گئی اور خود پر ہونے والے ظلم سے آگاہ کیا. متاثرہ بچی نے الزام عائد کیا ہے کہ مالکان کھانے کوصرف ایک روٹی دیتے اورتشدد کرتے تھے.

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مالکان اپنے گھر میں‌ موجود نہیں‌ اور فرار ہیں. پولیس نے متاثرہ بچی کی بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں. واضح‌ رہے کہ اس سے قبل بھی کمسن گھریلو ملازماؤں پر تشدد کےو اقعات پیش آتے رہے ہیں جبکہ حکومت ایسے واقعات کو روکنے میں ناکام رہی ہے.

    واضح‌ رہے کہ جس مکان مالک پر بچی پر تشدد کا الزام ہے ابھی ان کا موقف سامنے نہیں‌ آ سکا ہے

  • سابق وائس چانسلرسرگودہا یونیورسٹی پچھلے آٹھ ماہ سے پابند سلاسل ریاستی ادارے خاموش

    سابق وائس چانسلرسرگودہا یونیورسٹی پچھلے آٹھ ماہ سے پابند سلاسل ریاستی ادارے خاموش

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا ڈاکٹر اکرم چوہدری کو جوڈیشل کیے ہوئے آٹھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر تاحال ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا انہیں نیب نے اختیارت کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا تھا مگر ابھی تک ان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی اسے نیب کا قصور سمجھیے یا ریاست کا یا نظام عدل کا سقم یا پھر بد نصیبی مگر خقیقت یہ ہے کہ قوم کا مخترم استاد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے ڈاکٹر اکرم چوہدری آٹھ سال تک یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے ہیں بنیادی طور پر استاد ہیں یونیورسٹیاں کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ڈاکٹر صاحب کے دور میں یونیورسٹی آف سرگودہا نے بہت ترقی کی اور انہوں نے سرگودہا جیسے پسماندہ علاقے کے لوگوں کو شعور دیا بہت سی انقلابی اصطلاحات کیں مگر بد قسمتی سےتبدیلی سرکار کے آتے ہی انہیں پابند سلاسل کردیا گیا اور تعلیم کا فروغ بھی جرم ٹھرا سرگودہا کی عوام آج بھی ان کی خدمات کی معترف ہے اور حکومت وقت سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ استاد کے رتبے کو سمجھتے ہوئے انہیں فی الفور رہا کیا جائے گورنر پنجاب اس معاملے کا فوری نوٹس لیں

  • بوڑھے شوہر نے بیوی زندہ دفن کر دی.

    بوڑھے شوہر نے بیوی زندہ دفن کر دی.

    بوڑھے شوہر نے جواں سالہ بیوی کو زندہ دفن کر دیا ، ڈیڑھ سالہ بچے کو قبرستان چھوڑ آیا

    تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقے چھب کلاں کے نواحی گاؤں 59 پندرہ ایل میں20سالہ لڑکی اپنے 48 سالہ خاوند کی وحشت کا شکار ہوگئی ۔ شوہر نے بیوی کو تشدد کرکے گھر کے صحن میں زندہ دفن کردیا اور اپنے ڈیڑھ سالہ بچے کو لاوارث قبرستان میں چھوڑدیا ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیب قمر نے اپنے سے آدھی عمر کی دوسری بیوی کو گھر کے صحن میں زندہ دفن کردیا ، 20 سالہ مقتولہ خورشید بانو کے اہل خانہ کے مطابق کئی روز سے ہماری بیٹی کے ساتھ فون پر رابطہ نہیں ہورہا تھا، اچانک اس کے خاوند کی کال آئی کہ خورشید بانو کو قتل کرکے لاش گھر کے صحن میں ہی دفنادی ہے۔

    اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس نے گھر کو قبضہ میں لے کر صحن کی کھدائی کرکے لاش نکال کر تحصیل اسپتال میاں چنوں منتقل کردی۔ ادھر ظالم خاوند نے گزشتہ روز اپنے ڈیڑھ سالہ بچے کو تیار کرکے اس کے کپڑے وغیرہ بیگ میں ڈال کر گاوں کے قبرستان میں لاوارث چھوڑ دیا ۔

    مقتولہ خورشید بانو کا تعلق تحصیل عارف والا سے تھا اور وہ حبیب قمر کی دوسری بیوی تھی مقتولہ کے خاندانی ذرائع کے مطابق اس کا خاوند چھوٹی چھوٹی باتوں پر تشدد کرتا تھا جبکہ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں کوشش کررہی ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

  • بھارت، مسلم نوجوان کی شہادت میں ملوث 11 انتہاپسند گرفتار، مسلمانوں‌ کا احتجاج جاری

    بھارت، مسلم نوجوان کی شہادت میں ملوث 11 انتہاپسند گرفتار، مسلمانوں‌ کا احتجاج جاری

    بھارت میں‌ مسلم نوجوان تبریز انصاری کے قتل کیس میں‌ 11 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مسلمانوں اور اپوزیشن جماعتوں‌ کی شدید تنقید کے بعد تبریز انصآری کی موت کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی تحقیقاتی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے جو اس واقعہ کی تحقیقات کرے گی.

    سوشل میڈیا پر بھی اس واقعہ کے خلاف سخت تنقید کی جارہی ہے. ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تبریز انصاری کیس کے سلسلہ میں‌ دو پولیس اہلکاروں‌ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے. یہ دونوں مقامی پولیس تھانوں کے انچارج تھے.

    واضح‌ رہے کہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک دن قبل ہندوانتہاپسندوں‌ کی جانب سے مسلم نوجوانوں کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا اور پھر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا گیا تھا. تبریز کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا لیکن انتہاپسندوں نے اس پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا اور شہید کر دیا تھا. اس واقعہ کے خلاف مسلمان بھرپور احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں.

  • مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی بلائی تو جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

    مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی بلائی تو جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

    اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف اے پی سی کی تیاریوں کے بعد تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین میدان مٰیں آ گئے ,

    اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلیے مولانا متحرک، نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات

    حکومت اے پی سی بلائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    لفظ سیلکٹڈ پر پابندی کے خلاف ن لیگ نے کرائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    قومی سلامتی کےاداروں کوسیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیئے،مریم کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے اپوزیشن کی اے پی سی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کےلئے اے پی سی کر رہی ہیں، دراصل اپوزیشن احتساب سے راہ فرار چاہتی ہیں،حکومت کسی دباو میں نہیں۔

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت سمیت تمام پارٹیاں ذاتی مفادات کےلئے اکٹھی ہوئی ہیں، یہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، دراصل اپوزیشن احتساب سے راہ فرار چاہتی ہیں یہ احتساب سے ڈر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے دباو میں ہے اور نہ آ ئے گی اور نہ ہی اپوزیشن حکومت کو دبانے کی پوزیشن میں ہے۔

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

    بلوچستان حکومت گرانے کے لئے مولانا فضل الرحمان سرگرم، کس سے ملاقات کی؟

    حکومتی وفد کی ناراض اتحادی جماعت سے ملاقات، منانے میں ناکام

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

    مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کی بجائے اسلام کی طرف توجہ دیں، فردوس عاشق اعوان

     

  • ٹرمپ نے ایران پر حملے بارے بڑی بات کر دی

    ٹرمپ نے ایران پر حملے بارے بڑی بات کر دی

    امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتےہوئے کہا ہے کہہ ایران پر جنگ مسلط کانگرس کی منظوری کے بغیر بھی کر سکتا ہوں

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر بھی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا قانونی اختیار رکھتے ہیں۔

    انگریزی اخبار”The hill” کی جانب سے اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ میرے پاس یہ اختیارات ہیں ۔ تاہم ساتھ ہی امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اس بات کو ترجیح دی ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کی اطلاع کانگریس کو ضرور دی جائے۔

    امریکی پارلیمانی خاتون اسپیکر نینسی پلوسی کے بیان کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر اختلاف رائے رکھتا ہوں اور غالبا ًاکثریت اس کی مخالفت ہی کرے گی۔

    یاد رہے کہ پلوسی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدر کانگرس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا حق نہیں رکھتے

  • ویڈیواسکینڈل سامنےلا کر پی ٹی آئی چیئرمین نیب کوبلیک میل کررہی ہے،قمر زمان کائرہ

    ویڈیواسکینڈل سامنےلا کر پی ٹی آئی چیئرمین نیب کوبلیک میل کررہی ہے،قمر زمان کائرہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بابراعوان کی بریت اورراجہ پروی زاشرف کاٹرائل بظاہر متنازع فیصلہ ہے،

    نندی پور ریفرنس، بابر اعوان کو ملی خوشخبری، راجہ پرویز اشرف کی درخواست مسترد

    خواجہ آصف کیخلاف ثبوت کمیشن کو دوںگا، مریم کی بھی تحقیقات کریں گے. عثمان ڈار کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے ندی پورریفرنس میں بابراعوان کی بریت کےمعاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نندی پورریفرنس کےایک کیس میں دومختلف فیصلےسوالیہ نشان ہیں ، قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ کیاویڈیواسکینڈل سامنےلا کر پی ٹی آئی چیئرمین نیب کوبلیک میل کررہی ہے؟ ریفرنس میں سےعمران خان نےبابراعوان کومکھن میں سےبال کی طرح نکال لیا،انہوں نے کہا کہ بابراعوان کی بریت اورراجہ پرویزاشرف کاٹرائل بظاہرمتنازع فیصلہ ہے .

    چیئرمین نیب اورخاتون والی ویڈیو پر کمیشن بنایا جائے: شہباز شریف کا ایوان میں مطالبہ

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    خاوند کی رہائی کیلئے چیئرمین نیب نے…..ویڈیو بنانے والی خاتون نے کیا کہا؟

    واضح رہے کہ آج احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں تحریک انصاف کے بابر اعوان کی بریت کی درخواست منظور کر لی جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی درخواست مسترد کر دی گئی.

    چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

    چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات

  • مقبوضہ کشمیر، امرناتھ یاترا کی حفاظت کیلئے بھارت کونسی نئی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا؟ اہم خبر آ گئی

    مقبوضہ کشمیر، امرناتھ یاترا کی حفاظت کیلئے بھارت کونسی نئی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا؟ اہم خبر آ گئی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں‌ اور فوج نے امرناتھ یاتریوں‌ کی حفاظت کیلئے امسال نئی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جموں زون پولیس کے انسپکٹر جنرل منیش کمار سنہا نے کہا ہے کہ امسال امرناتھ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ریڈیو فریکوئنسی آئیڈنٹی فیکیشن (آر ایف آئی ڈی) ٹیگنگ اور بار کوڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا.

    بھارتی میڈیا کے مطابق امرناتھ یاترا کا آغاز 30 جون کو جموں‌ سے ہو گا اور اس میں‌ آر ایف آئی ڈی ٹیگنگ اور بار کوڈنگ کا استعمال کیا جائے گا جس کا مقصد یاتریوں اور ان کی گاڑیوں کی لوکیشن کی ہمہ وقت مانیٹرنگ یقینی بنانا ہے۔

    جموں‌ زون کے آئی جی کا کہنا تھاکہ اس مرتبہ سی آر پی ایف یاترا گاڑیوں کی آر ایف آئی ڈی ٹیگنگ کرے گی۔ واضح رہے کہ امر ناتھ یاترا سے قبل بھارتی فوج نے حفاظتی اقدامات کے نام پر کشمیر میں‌ خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رکھا ہے.

  • ایران سے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے، امریکا

    ایران سے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے، امریکا

    ایران کے سامنے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کا راستہ کھلا ہے۔ امریکا

    تفصیلات کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پابندیاں سخت کیے جانے کے بعد بھی ایران کے سامنے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کا راستہ کھلا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کے روز بیت المقدس میں سہ فریقی (امریکا، روس اور اسرائیل) سیکورٹی سربراہ اجلاس کے دوران کہی۔ بولٹن کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حقیقی مذاکرات کے واسطے دروازہ کھلا چھوڑ دیا ہے تا کہ ایرانی جوہری ہتھیاروں کے پروگرام ، بیلسٹک میزائل پروگرام، بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے تہران کی سپورٹ اور دنیا بھر میں ایران کی دیگر شر پسندی پر مکمل قابو پایا جا سکے۔

    بولٹن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی نمائندے اس امید کے ساتھ خطے کے دورے کر رہے ہیں کہ وہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کا راستہ تلاش کر لیں گے۔ تاہم ایران کی خاموشی "بہرے پن کا پتہ دے رہی ہے”۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اس بات کی کوئی سادہ دلیل نہیں ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں سے دست برداری کے لیے کوئی تزویراتی فیصلہ کیا ہے۔

    جان بولٹن کا یہ تبصرہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

  • ری کاونٹنگ کروا لو،ہار گیا توسیاست چھوڑ دوں گا،فیصل واوڈا کا شہباز شریف کو چیلنج

    ری کاونٹنگ کروا لو،ہار گیا توسیاست چھوڑ دوں گا،فیصل واوڈا کا شہباز شریف کو چیلنج

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں عمران خان خان کا ایک ورکر ہونےکے ناطے شہباز شریف کو چیلنج دیتاہوں کہ وہ آئیں اور ری کاونٹنگ کریں اگرمیں ہارگیا تو وزارت اور ایم این اے شپ چھوڑدونگا

    آج قرض لینے والے کل قرض دیں گے، فیصل واوڈا کی پیشنگوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ ماضی میں بڑےمنصوبے شروع کر کے ادھورےچھوڑ دیے گئے ،قرضے بڑھنے کی وجہ ماضی میں منصوبوں میں اربوں روپے ضائع کرنا ہے،جاتی امرا کی دیواروں اورسیکیورٹی پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے، انہوں نے کہا کہ 2008 سے 2018 تک قوم کی قسمت بدلنے کا کون سا کام ہوا؟ اگر یہ سب اچھا کر کے گئے تھے پاکستان کیلیے تو پھر یہ کیوں مفروراورجیل میں ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہی ،اپوزیشن کی جانب سے ڈرامہ بازی این آر اونہیں دینے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ اپوزیشن کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، بجٹ پاس ہوجائے گا، حکومت کہیں نہیں جا رہی، اپوزیشن صرف احتساب سے بھاگنےکی وجہ سے یہ سب کررہی ہے۔

     

    واضح رہے کہ فیصل واوڈا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مقابلے میں کراچی کے ایک حلقے سے الیکشن جیتے ہیں،تحریک انصاف کو حکومت ملنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے انہیں وفاقی وزیر بنا دیا.