Baaghi TV

Blog

  • ریلوے پر سفر کرنیوالوں کیلئے خوشخبری، کرایوں میں 50فیصد رعایت کا اعلان ہو گیا

    ریلوے پر سفر کرنیوالوں کیلئے خوشخبری، کرایوں میں 50فیصد رعایت کا اعلان ہو گیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے لئے4جولائی سے چلنے والی نئی ٹرین(35UP/36DN) سرسید ایکسپریس جو راولپنڈی سے براستہ وزیر آباد ۔فیصل آباد۔خانیوال۔روہڑی اور حیدرآباد سے ہوتی ہوئی کراچی کینٹ کے درمیان چلا کرے گی ۔

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    شیخ رشید نے دیا قوم کو مہنگائی کا جھٹکا، ریلوے کرایوں میں اضافہ

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرسید ایکسپریس می کھانے پینے اور دوسری سہولیات کے ساتھ بکنگ کا آغاز اور کرایے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق راولپنڈی سے کراچی کینٹ کے لئے اے سی سلیپر کا کرایہ0 900روپے ،فیصل آباد سے کراچی کینٹ کا اے سی سلیپر کا کرایہ 7200روپے، اے سی بزنس کا راولپنڈی سے کراچی کینٹ کا کرایہ 7000روپے ، اے سی بزنس کا فیصل آباد سے کراچی کینٹ کا کرایہ 6100روپے ، اسی طرح اکانومی کلاس کا راولپنڈی سے کراچی کینٹ کا کرایہ 2000روپے اور فیصل آباد سے کراچی کینٹ کا کرایہ 1650روپے ہو گا۔ 4جولائی 2019کودونوں اطراف سے چلنے والی سرسید ایکسپریس ٹرین کے کرایے میں 50فیصد رعایت ہوگی یہ سہولت صرف ایک روز کے لئے مسافروں کو حاصل ہوگی ۔

    15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید

    کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا

    گاڑی چلنے سے 48 گھنٹے پہلے ریزرویشن کروانے پر 5 فیصد رعایت دی جائے گی۔اگر کوئی مسافر راستے کے کسی اسٹیشن سے بغیر ریزرویشن اس ٹرین پر بیٹھتا ہے تو اس سے مکمل کرایہ وصول کیا جائےگا ۔ اگر کوئی آفیسر یا سٹاف انسپکشن کے لیے ٹرین کے ساتھ جانا چاہتا ہو تو اسے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک سے پہلے اجازت لینا ہوگی۔ ٹرین کے اندر ٹکٹ بنوانے پر ای ایف ٹی چارچزکم سے کم لاگو ہوں گے۔بچوں کے لیے مکمل ٹکٹ کا 50 فیصد چارج کیا جائے گااور اس میں 4.6فیصد اضافی چارجز کے طورپر دوسری سروسز کے شامل ہوں گے۔

    محمد اویس

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹو ڈرائیور شدید زخمی، کشمیریوں‌ کا شدید احتجاج

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹو ڈرائیور شدید زخمی، کشمیریوں‌ کا شدید احتجاج

    مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک آٹو ڈرائیور بری طرح زخمی ہو گیا ہے جس پر مقامی کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد شفیع نامی ایک کشمیری ڈرائیور رومشی نالے کے قریب سے گزر رہا تھا. اس دوران بھارتی فوج نے زبردستی ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی تو وہ خوفزدہ ہو گیا اور اس نے رکے بغیر آٹو آگے لیجانا چاہا تاہم بھارتی فورسز اہلکاروں نے اسے گولی مار دی جس سے وہ زخمی ہو گیا.

    مقامی کشمیریوں‌ نے آٹو ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا اور بھارتی درندگی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے. اس واقعہ سے متعلق بھارتی فوج کی جانب سے ابھی کوئی وضاحت نہیں کی گئی.

  • سرکاری خرچ پر سعودی عرب جانے کیلئے پاس ہوئی اسمبلی میں قرارداد

    سرکاری خرچ پر سعودی عرب جانے کیلئے پاس ہوئی اسمبلی میں قرارداد

    ربیع الاول کے مہینے میں اراکین اسمبلی کو زیارتوں کے لئے سعودی عرب بھیجنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی.

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قومی سیرت کانفرنس کے بعد پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور پارلیمنٹ ہاوس کے خطیب کو ربیع الاوّل کے دوسرے ہفتے میں زیارتوں کے لیے سعودی عرب بھیجنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی . قرارداد چیف ویپ تحریک انصاف عامر ڈوگر نے پیش کی. قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں کاروائی روک کر قرارداد پیش کی گئی. قرارداد میں کہا گیا کہ ربیع الاوّل کے دوسرے ہفتے میں پارلیمانی رہنماؤں اور خطیب مسجد پارلیمنٹ کو سیرت کانفرنس کے بعد ربیع الاوّل کے زیارت کے لیے بھیجا جائے وفد میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی. قرارداد عامر ڈوگر نے پیش کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا.

    سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں اراکین پارلیمنٹ ربیع الاول کے مہینہ میں سرکاری خرچ پر سعودی عرب جاتے تھے، تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ برس کسی کو بھی سرکاری خرچے پر نہیں بھیجا ،اس سال جانے کے لئے اراکین نے قرارداد پاس کروا لی.

    محمد اویش

  • میثاق معیشت کے نام پر این آر او نہیں دیں گے گورنر پنجاب

    میثاق معیشت کے نام پر این آر او نہیں دیں گے گورنر پنجاب

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)میثاق جمہوریت کے نام پر این آر او نہیں دیں گے معیشت کی بہتری کیلیے اپوزیشن سے بات کرنے پر تیار ہیں ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب نے سرگودہا کے دورہ کے دوران سرکٹ ہاؤس میں موجود میڈیا کے نمائندوں سے کیا مزید انہوں نے کہا این آر او کا لفظ عمران خان کی ڈکشنری میں نہیں ، آصف زرداری،نواز شریف اور دیگر کے خلاف مقدمات ہمارے دور میں نہیں بنے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا معیشت کے متعلق وزیر خزانہ ہی کو معلوم ہے نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جو اپنی مرضی سے کام کر رہا ہے

  • فحاشی کا علمبردار، نہیں چلے گا

    فحاشی کا علمبردار، نہیں چلے گا

    "اسلامی جمہوریہ پاکستان” نام ہے اس ملک کا۔ جب بنا تھا تو اس کا نعرہ تھا پا کستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ۔ دو قومی نظریہ اس کی بنیاد تھی۔
    اس کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح پہلے کانگرس کے حامی تھے جو بظاہر ہندو مسلم کے مشترکہ مفاد کے لیے کام کر رہی تھی لیکن جلد ہی قائداعظم جیسے زیرک لیڈر نے جان لیا کہ کانگرس ہندوؤں کے حقوق کی پاسدار جماعت ہے مسلمانوں کو کچھ نہیں ملنے والا بلکہ انگریز کے جانے کے بعد مسلمان ہندوؤں کی غلامی میں چلے جائیں گے تو وہ کانگرس چھوڑ کر مسلم لیگ میں آ گئے ۔
    پھر مسلمان اور ہندو دو واضح گروہ بنے یعنی ایک طرف اسلام تھا ایک طرف ہندو ازم۔ جو اپنے اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہے تھے ۔
    پا کستان کو بنانے کا فیصلہ ہی اس بنیاد پہ ہوا تھا کہ جن علاقوں میں مسلمان اکثریت میں ہیں انھیں ملاکر مسلمانوں کا ایک ملک بنا دیا جائے ۔
    قائد اعظم کی کئی ایک تقاریر و بیانات بھی ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ایک اسلامی ملک ہے ۔
    جب آپ نے کہا تھا ہمارا قانون تو چودہ سو سال پہلے بن چکا ہے۔ جب آپ نے پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ قرار دیا تھا۔
    لیکن لبرلز، جو اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں، جو پیسہ لے کر لبرلز بنے وہ لبرلز ازم پھیلانا چاہتے ہیں وہ پا کستان سے اسلام کی چھٹی کروانا چاہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں پاکستان ایک اسلامی ملک نہیں اس کی بنیاد دو قومی نظریہ پہ نہیں۔
    حالانکہ تھوڑی سی بھی عقل و شعور ہو تو سوچا جاسکتا ہے پھر پا کستان بنا ہی کیوں ؟
    قائد اعظم محمد علی جناح نے کانگرس کو چھوڑا ہی کیوں؟
    ایک مشترکہ ملک بن جاتا بھلا دو کی کیا ضرورت تھی ؟
    لیکن یہاں سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔
    آئے دن نئے شوشے چھوڑے جاتے ہیں ۔ٹی وی پہ ایسے ٹاک شوز چلائے جاتے ہیں اب کہ مسلمانوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہوئے وہ جھوٹ ہے ۔یہاں تک کہا گیا کہ کوئی ایک آدھ واقعہ ہوا بھی تو مسلمانوں نے بھی ہندوؤں پہ ظلم کیے تھے لیکن وہ کوئی بتاتا نہیں ہے ۔
    مطلب نئی آنے والی نسل کے ذہن میں جو ڈالا جاتا ہے وہ کبھی امن کی آشا کے نام سے تو کبھی لبرل ازم کے فوائد کے نام سے اسلام سے دوری کے سوا کچھ نہیں ۔
    اب دو قدم اور بڑھتے ہوئے پاکستان میں بزنس کے نام سے اس انداز سے ہماری نئی نسل پہ وار کیا جارہا ہے کہ کوئی سمجھ بھی نہ پائے ۔
    پاکستان میں آن لائن رائڈ دینے والی ایک کمپنی نے اشتہار دیا جس پہ دلہن بنی ہوئی تھی
    اشتہار تھا کہ
    شادی کے دن بھاگنا ہو تو کریم بلا لو۔
    ہمارے معاشرے میں یہ ایک گالی سمجھی جاتی ہے کہ گھر سے بھاگ گئی لیکن کریم نے اسے معمولی بات بناناچاہا۔
    اب پاکستان میں ایک واشنگ پاوڈر کمپنی نے تو حد ہی کر دی۔
    اس کمپنی نے قرآن پاک کی آیت کی توہین کرتے ہوئے اللہ رب العزت کی شان میں گستاخی کی ہے ۔
    ایک داغ پہ لکھ دیا ہے
    "چاردیواری میں رہو”
    آگے لکھا ہے یہ داغ ہمیں کیا روک پائیں گے ؟
    جبکہ یہ میرے رب کا فرمان ہے
    وَقَرۡنَ فِىۡ بُيُوۡتِكُنَّ وَلَا تَبَـرَّجۡنَ تَبَرُّجَ الۡجَاهِلِيَّةِ الۡاُوۡلٰى وَاَقِمۡنَ الصَّلٰوةَ وَاٰتِيۡنَ الزَّكٰوةَ وَاَطِعۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ ؕ اِنَّمَا يُرِيۡدُ اللّٰهُ لِيُذۡهِبَ عَنۡكُمُ الرِّجۡسَ اَهۡلَ الۡبَيۡتِ وَيُطَهِّرَكُمۡ تَطۡهِيۡرًا ۞
    ترجمہ:
    اور اپنے گھروں میں قرار سے رہو اور قدیم جاہلیت کے زمانے کی طرح اپنے بناؤ کا اظہار نہ کرو اور نماز ادا کرتی رہو اور زکٰوۃ دیتی رہو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت گزاری کرو اللہ تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ اپنے نبی کی گھر والیو ! تم سے وہ گندگی کو دور کر دے اور تمہیں خوب پاک کر دے۔(احزاب 33 )

    میرے رب کے فرمان کو استغفراللہ داغ کہنے والے لبرلز نہیں گستاخ رب العالمین ہیں جنھوں نے رب کے فرمان کو داغ کہا ۔
    اس اسلامی معاشرے میں اس قسم کی گستاخی کیونکر برداشت کی جاسکتی ہے ۔
    ہم اپنے رب کی اپنے خالق کی یہ گستاخی برداشت نہیں کریں گے
    حکومت وقت کو اس پہ ایکشن لینا ہوگا ۔ان کمپنیز کے لئے کوئی اصول و ضوابط رکھنے ہوں گے ۔
    اور ایسا کرنے والی کمپنیز کو سزا ‘جرمانہ اور بین کرنا ہوگا ۔
    مغرب اور بھارت میں بھی آئے دن اسلام کی گستاخی کے واقعات ہو رہے ہیں ادھر پیسے کے لالچ میں نہ تو اشتہار بنانے والے کچھ کہتے ہیں نہ ہی ماڈلز اور نہ ہی ٹی وی چینلز اس بات کی پرواہ کرتے ہیں ۔ان سب کو صرف پیسہ نظر آتا ہے ۔اور لبرل ازم کے نام پہ دھول جھونکتے ہیں لوگوں کی آنکھوں میں ۔
    دوسری طرف آپ ذرا اس معاشرے کی روایات بھی دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہمارے معاشرےکی عورتیں داغ کی وجہ سے نہیں بلکہ شرم و حیا اور اپنے رب کے حکم کی وجہ گھر سے نہیں نکلتی ۔
    اسلام نے عورت کو اس قدر بھی پابند نہیں کیا کہ اس کی آزادی سلب ہو جائے بلکہ اسلام نے عورت کی حفاظت کی ہے اسلام نے عورت کو بلا وجہ گھر سے نکلنے سے منع کیا تو اس کے پیچھے اس کی عصمت کی حفاظت ہے ۔ورنہ عورت ضروری کام ‘علاج ‘درس و تدریس ‘فلاحی کام حتی کہ جنگ میں بھی شریک ہو سکتی ہے۔
    مسلمان عورت مسجد میں جاتی ہے ۔حج کرتی ہے ۔عید کے دن بھی نماز پڑھنے کے لیے جانے کا کہا گیا ہے ۔
    بس بلا وجہ گھر سے نکلنے سے منع کیا ہے اور مردوں کے ساتھ اختلاط سے ۔
    ورنہ اہل مغرب کے اصول و ضوابط دیکھو تو آج چند ماہ کی بچی بھی محفوظ نہیں ہے ۔
    آئے دن جو ہماری معصوم بچیوں پہ وار ہو رہے ہیں یہ سب اہل مغرب کا ڈالا ہوا گند ہے جس کی وجہ سے آج بنت حوا محفوظ نہیں ہے ۔ اہل مغرب ہماری معاشرتی اور اسلامی روایات دونوں کے خلاف محاذ کھڑا کیے ہوئے ہیں ۔
    میری تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ ایسی مصنوعات ک مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے اس کے مالک اس اشتہار کی ماڈل و دیگر لوگوں کو سزا دلوانے تک چین سے نہ بیٹھیں ۔کیونکہ یہ اشتہار اسلام کے خلاف ہے۔ ہمیں اپنے رب ‘ رحیم و کریم ‘خالق و مالک کی کے فرمان کی گستاخی ناقابل قبول ہے ۔

  • قومی سلامتی کےاداروں کوسیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیئے،مریم کا مطالبہ

    قومی سلامتی کےاداروں کوسیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیئے،مریم کا مطالبہ

    مسلم لیگ ن کی نائب‌ صدر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی‌ صحت کے حوالہ سے پریس کانفرنس کےد وران حکومت پر خوب تنقید کی کہا مریم نواز کے لئے جے آئی ٹی بن جاتی ہے ،علیمہ خان کے لیے نہیں، کسی سیاسی جماعت کو کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہونا چاہئے، عالمی مالیاتی ادارے سے موجودہ حکومت کے دس ماہ کے قرضوں کا آڈٹ کروایا جائے.

    نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

     

    اپوزیشن کی اے پی سی میں شہباز شریف لیڈ کریں گے، میں نے شرکت کرنی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ شہباز شریف کریں گے، مریم نوازنے مزید کہا کہ قومی سلامتی کےاداروں کوسیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیئے ،تین نسلوں کاحساب دیامگرکچھ بھی نہ نکلا،پیپلزپارٹی کا اپنا ایجنڈا ہے ہمارا اپنا ایجنڈا ہے ،جس نےبھی عوام کےحقوق کی آوازنہ اٹھائی وہ عوام کےمجرم ہوں گے، مریم نواز نے مزید کہا کہ علیمہ خان اورعمران خان نےایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا یہ کیساکمیشن ہے جس میں نیب شامل ہے،یہ قوم سے مذاق ہے کسی بھی سیاسی جماعت کو کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہونا چاہیئے،

    قربانی کا بکرا بننے کو تیار ہوں، مریم نواز

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف چاہتےہیں کہ اپوزیشن کسی قسم کی کمزوری نہ دکھائے ،نالائق اعظم10ماہ میں 5ہزار ارب کےقرضے لےچکاہے .عوام کومہنگائی کےبوجھ تلےدبانےوالاآج کمیشن بنانےکی بات کررہاہے کمیشن تو ضرور بنے گا، تحقیقات 1999سے2019تک ہونگی ،مریم نوازکے لیےجےآئی ٹی بن جاتی ہےعلیمہ خان کے لیےنہیں ،آصف زرداری کیخلاف کیسزجھوٹےہیں یاسچےمجھےعلم نہیں،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کابیڑاغرق کرنےوالےسےمیثاق نہیں کرناچاہیے ،عالمی مالیاتی ادارےسےآڈٹ کرایاجائے اور آڈٹ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے.

  • غیر قانونی پیٹرول فروخت مراکز اور ڈبہ اسٹیشن کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ اور سول.ڈیفنس کے ضلعی آفیسر ذوالفقار اعوان نے چھاپہ مار کر 10 ڈبہ اسٹیشن سیل کردئیے

    ڈبہ اسٹیشن مالکان کے خلاف مخلتف دفعات کے تحت ایف آئی اور بھاری جرمانے بھی کئے گئے .

    یہ ڈبہ اسٹیشن گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے تھے غیر قانونی پیٹرول سیل پوائنٹس اور ڈبہ اسٹیشن پر مختلف حادثات رونما ہو چکے ہیں.

    اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ نشاندہی کرنے پر غیر قانونی ڈبہ اسٹیشن اور پیٹرول سیل پوائنٹس کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھیں گے.

  • پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

    پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

    پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا ماضی بے داغ ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کی مرکزی ترجمان آسیہ اسحاق نے باغی ٹی وی کو بھیجے گئے اعلامیہ میں کہا کہ بطور مئیر کراچی مصطفٰی کمال نے اپنی قابلیت، کارکردگی اور ایمانداری کے سبب کراچی کو دنیا کے 4 بہترین شہروں میں شامل کروایا، اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتی ہے اور ان بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کرے گی.

    واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

     

    خاوند کی رہائی کیلئے چیئرمین نیب نے…..ویڈیو بنانے والی خاتون نے کیا کہا؟

    چیئرمین نیب اورخاتون والی ویڈیو پر کمیشن بنایا جائے: شہباز شریف کا ایوان میں مطالبہ

  • مقبوضہ کشمیر، بانڈی پورہ کی جامع مسجد میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی، تیسری منزل کو شدید نقصان

    مقبوضہ کشمیر، بانڈی پورہ کی جامع مسجد میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی، تیسری منزل کو شدید نقصان

    مقبوضہ کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں معروف جامع مسجد نور میں‌ پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جس سے مسجد کی تیسری منزل کو آگ سے سخت نقصان پہنچا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ بانڈی پورہ ضلع میں نورپورہ علاقہ کی جامع مسجد نور میں پیش آیا ہے. اس واقعہ کے فوری بعد مقامی کشمیریوں‌ نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور آگ بجھانے والے عملہ کو اطلاع دی تاہم عملے کے پہنچنے سے پہے تیسری منزل مکمل طور پر خاکستر ہو گئی.

    مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر تیز تھی اس نے دیکھتے ہی دیکھتے مسجد کی تیزی منزل کو مکمل طورپرجلا ڈالا. علاقہ کے لوگ اس پر پریشان ہیں‌ کہ یہ آگ کس طرح لگی تاہم ابھی تک آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہیں‌ ہو سکی ہے.

  • میثاق جمہوریت کرنیوالے قومی مجرم،قربانی کا بکرا بننے کو تیار ہوں، مریم نواز

    میثاق جمہوریت کرنیوالے قومی مجرم،قربانی کا بکرا بننے کو تیار ہوں، مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میں‌ صحافیوں کے لئے بھی آواز اٹھاوں گی، قربانی کا بکرا بننے کو تیار ہوں، میثاق معیشت کرنے والے قومی مجرم ہوں گے، حکمرانوں کا گھیراو کرنا چاہئے.

    نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جمعرات کو ملاقات کے دن آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، عدالت کا دروازہ بار بار کھٹکھٹایا اس امیدسے کہ ایک دن انصاف ملے گا.شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں ان کا سیاسی ،ایڈمنسٹریٹو تجربہ ہے حب الوطنی پر کوئی شک نہیں، میثاق جمہوریت میں ان کے پیش نظر جو چیزیں ہیں وہ میرے نہیں ہوں گی، ان کی اپنی رائے ہے. میری ذاتی رائے دینے کا حق ہے ، جس شخص نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا جو جعلی طریقے سے، چوردروازے سے اقتدار میں آیا ان کے ساتھ بات کرنے کی بھی ضرورت نہیں. میثاق معیشت کرنا حکمرانوں کو این آر او دینے کے مترادف ہے، اس پر تو حکمرانوں کا گھیراو ہونا چاہئے، جعلی وزیراعظم سے جواب لینا چاہئے، عوام کی عدالت میں اپوزیشن پارٹی جو میثاق معیشت کرے گی وہ مجرم کہلائے گی، جو ووٹ چوری کر کے حکومت میں آتا ہے اس کو میثاق کی آفر کی بجائے عبرت کا نشان بناتے ہیں .

    مریم نواز نے کہا کہ وہ اپنی نااہلی کا ذمہ دار اپوزیشن پارٹیوں کو بنانا چاہتا ہے اس سے دور رہنا چاہئے. مریم نواز نے مزید کہا کہ میں میاں صاحب کا مقدمہ ہر جگہ لڑوں گی ،ایک بیٹی اپنے باپ کا مقدمہ کیوں نہ لڑے مجھے کوئی شرم نہیں، میں نہ صرف ان کا بلکہ صحافی جو پابندیوں اور خوف کا شکار ہیں ہمارا میسج آپ کے‌ذریعے پہنچتا ہے میں آپ کے لئے بھی آواز اٹھاوں گی، میں قربانی کا بکرا بنانے کو تیار ہوں،

    مریم نواز نے مزید کہا کہ نالائق اعظم نے قرضے لینے کا ریکارڈ بنایا لیکن ایک اینٹ پاکستان میں نہیں لگائی ،کوئی مںصوبہ شروع نہیں کیا وہ آج کمیشن بنا رہا ہے جس نے حساب دینا ہے کہ اس نے دس ماہ میں ریکارڈ قرضے لئے پھر بھی قرضوں کا حجم بڑھ گیا وہ کٹہرے میں کھڑے ہونے کی بجائے کمیشن بنا رہا ہے.