Baaghi TV

Blog

  • سیالکوٹ کو ڈویژن کی ضرورت کیوں ؟؟ عبدالحنان

    سیالکوٹ کو ڈویژن کی ضرورت کیوں ؟؟ عبدالحنان

    سیالکوٹ کے معروف سیاستدان خواجہ آصف صاحب کے والد محترم خواجہ صفدر صاحب کے دور میں ضلع گوجرانوالہ کو ڈویژن بنایا گیا تو پہلے سیالکوٹ کا نام تجویز کیا گیا تھا لیکن اس وقت سیالکوٹ کے ایم این ایز, اور ایم اپی ایز میں کوئی اتنا دم یا لائحہ عمل مرتب کرنے کا تجربہ نہیں تھا جس وجہ سے پیپر ورک کرنے اور سیالکوٹ کی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر وزیراعلیٰ کو کیسے بریف کرنا ہے اس پر ناکامی کی وجہ سے سیالکوٹ کی بجائے گوجرانوالہ کو ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا تھا خیرجیسے تیسے یہ وقت گزر گیا اور ڈویژن کا تاج گوجرانوالہ کے سر پر پہنا دیا گیا لہذا پھر ایک خبر کی وجہ سے سیالکوٹ کی عوام شدید غم و غصہ کی لہر دیکھی گئی ہے گزشتہ روز خبر شائع ہوئی کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری صاحبان کی انتھک کوششوں اور محنتوں سے گجرات کو ڈویژن بنانے کے لیے پیپرورک تیار کرلیاگیا جلد ہی وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے اس پر عملدرآمد کروانے کے لیے بریفنگ دی جائے گی جس میں گجرات, سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کو ملا کر ڈویژن کی شکل دی جائے گی
    اور بعدازاں جہلم کو بھی اس میں شامل کرنے کے لیے سوچ بیچار کیا جارہا ہے. پیپرورک سے لیکر منظوری تک کے لئے تمام لائحہ عمل مرتب دیا جاچکا ہے لیکن سیالکوٹ سے کسی بھی سیاستدان حکمران جماعت کے رہنما ڈار صاحبان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ سیالکوٹ کے معروف سیاستدان خواجہ آصف صاحب کی طرف سے اس پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ماسوائے سوشل میڈیا پر عوام میں شدید غم وغصہ اظہار دیکھنے میں آیا ہے جس میں سیالکوٹ کی عوام نے گجرات کو ڈویژن بنانے کی شدید مذمت کی ہے سیالکوٹ کی عوام کے ساتھ یہ گھناؤنا کھیل کب تک کھیلا جائے گا اور سیالکوٹ کی عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھنے کی روایت کو برقرار رکھنا ہمارے سیاستدانوں کی فطرت میں شامل ہوچکا ہے
    سیالکوٹ پاکستان کا بارہواں بڑا گنجان آباد شہر ہے جس کی تاریخی ثقافتی اور تہذیبی حیثیت منفرد مقام رکھتی ہے ۔جبکہ زرمبادلہ کے حوالے سے دیکھا جائے تو سیالکوٹ سالانہ 2 بلین ڈالرز سے زیادہ کی ایکسپورٹ کرنے والا شہر ہے۔ سیالکوٹ میں صنعتی یونٹس کی بہت زیادہ تعداد ہے جس کی وجہ اس شہر کا بین الاقوامی طور پر رابطے میں رہنا انتہائی ضروری ہے ۔سیالکوٹ کو دنیا بھر میں اعلٰی ترین سپورٹس اور سرجیکل سامان بنانے میں امتیاز حاصل ہے۔دنیا کی کل پیداوار کا ستر فیصد فٹ بال سیالکوٹ میں بنتا ہے جبکہ لیدر اور سرجیکل سامان کی اپنی ڈیمانڈ ہے۔پاکستان کی برآمدات میں چند ہی مصنوعات ایسی ہیں جو عالمی معیار پر پوری اترتی ہیں اور ان میں زیادہ تر سیالکوٹ میں بنتی ہیں۔ سیالکوٹ میں ہر طرح کا کھیلوں کا سامان، کھلاڑیوں کے ملبوسات، چمڑے کی مصنوعات، آلات جراحی اور دیگرعالمی معیار کی مصنوعات بنائی جاتی ہیں۔ گزشتہ سال اس شہر نے 2ارب ڈالر (تقریباً2کھرب روپے)کی برآمدات کیں جو پورے ملک کی برآمدات کا 9فیصد ہیں۔ سیالکوٹ جب سے اچھے اور مخلص سیاستدانوں سے محروم ہوا اس نے اپنا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانے کی کوشش کی ہے اگر سیالکوٹ کو ایئرپورٹ کی ضرورت محسوس ہوئی تو سیالکوٹ کے صنعتکاروں کی مدد سے اس کو پایا تکمیل تک پہنچایا گیا اور اپنی ائیر لائن کو بھی یہاں سے شروع کیا ہے جو ائیر سیال کے نام جانی اور پہچانی جاتی ہے اس وقت سیالکوٹ میں 6 ہزار سے زائد انڈسٹری ہے جو بیرون ملک میں اپنی پراڈکٹ سیل کررہی ہیں میڈیکل کالجز ویمن یونیورسٹی اور اس کے علاوہ موٹر وے جو ن لیگ کی حکومت نے پروجیکٹ شروع کئے تو وہ پایاتکمیل کے آخری مراحل میں ہیں سیالکوٹ میں سیاستدانوں کے فقدان کے سبب اس کا حق سیالکوٹ سے 2 حصے چھوٹے ضلع کو سونپا جارہا ہے جو سراسر زیادتی ہے کسی بھی صورت میں گجرات کو ڈویژن کا درجہ دینا مناسب نہیں ہے سیالکوٹ کو ہر لحاظ سے ڈویژن کی شکل دی جاسکتی ہے سیالکوٹ ,گجرات, اور نارووال کو ڈویژن بنا کر تینوں اضلاع کے مسائل کو دور کیا جاسکتا ہے سیالکوٹ سے دونوں اضلاع ایک ہی مسافت پر واقع ہیں لہذا دونوں اضلاع میں کسی بھی مسئلے پر بروقت پیش رفت آسان ہوگی

  • نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

    نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو کچھ ہوا ان کی صحت بگڑی تو اس کی ذمہ داری سب پر ہو گی، یہ مقدمہ آج عوام کے سامنے رکھ رہی ہوں .

    نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    میثاق جمہوریت کرنیوالے قومی مجرم،قربانی کا بکرا بنانے کو تیار ہوں، مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کی اس موقع پر پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ تھے، مریم نواز نے کہا ہے کہ فیملی کی ملاقاتیں اور کارکنان سے ملاقاتوں پر پابندی لگا کر چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا گیا ہے، جمعرات کو کہا گیا کہ پانچ لوگوں سے زیادہ کسی کو ملنے کی اجازت نہیں، شہباز صاحب ،میں اور میرے بچے گئے، میاں‌ صاحب کی بہن گیٹ سے واپس گئی ، اس بات جب میٹنگ شروع ہونے والی تھی تو ہم بیٹھ گئے میاں‌ صاحب کچھ دیر بعد آتےہیں تو اس دوران ایک‌ صاحب آ کر بیٹھ گئے.میاں نواز شریف سے ملاقات کے وقت ہم پر نظر رکھی گئی اور ہماری تمام باتیں سنی گئیں، مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کی کڈنی کا اسٹیج تھری کا مسئلہ ہے، دو سال کی محنت کے بعد نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی لگائی جارہی ہے ،کونسا اخلاق اس بات کی اجازت دیتا ہے، شرم آنی چاہئے ان کو، نالائق اعظم اور اس کی حکومت کو سمھجھ آجانی چاہئے کہ وہ شکست کھا گیا، نواز شریف آج بھی طاقتور ہے اس سے وہ‌ ڈر رہے ہیں، نواز شریف کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے کی سزا انہیں مل رہی ہے.

    مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، ان پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نواز شریف سیاسی قیدی ہیں جو سول بالا دستی کا نعرہ لگانے کی سزا بھگت رہے ہیں.

    مریم نواز کا مزید کہنا ہے سیلیکٹڈ وزیراعظم سے تو کوئی توقع نہیں وہ چھوٹا آدمی ہے لیکن عدالت نے نواز شریف کی صحت سے متعلق سرٹیفکیٹس کے باوجود کیوں علاج کے لئے ضمانت نہیں دی اس کےچقائق پتہ نہیں ،نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دادی ان سب پہ عائد ہو گی ،مقدمہ عوام کی عدالت میں رکھتی ہوں

    مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کو علاج چاہئیے، اور علاج فوری نہیں سالوں میں ہو گا ،چھ ہفتوں میں کھانسی اور زکام کا علاج بھی نہیں ہو سکتا. جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگ رہی جو خود کسی کا محتاج ہو وہ کسی کو کیا ریلیف دے سکتا ہے.

  • نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں‌ نواز شریف کو دل کا عارضہ پرانا ہے انہیں تیسری بار جیل میں ہارٹ اٹیک ہوا لیکن ہمیں لاعلم رکھا گیا ،نوازشریف کی صحت کے معاملے پر آگاہ ہونا عوام کا حق ہے میاں صاحب کودل کا عارضہ15 سے20سال پرانا ہے ،نوازشریف کی صحت کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لینا چاہتی ہوں ، میاں صاحب کو ایک اور بائے پاس کی ضرورت ہے، ان کو ضمانت نہیں دی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کو تیسری بار ہارٹ اٹیک اسوقت ہوا جب وہ اڈیالہ جیل میں تھے، میاں‌صاحب کی طبیعت خراب ہوئی تو ایک دن سیل میں مجھے میسج دیا گیا کہ سپیڈنڈٹ آفس فوری پہنچیں وہاں گئی تو کچھ حضرات بیٹھے تھے کچھ پمز کے کارڈیالوجسٹ تھے انہوں نے بتایا کہ میاں صاحب کی طبیعت خراب ہے انہیں کہیں کہ ہسپتال چلے جائین اسی دوران نواز شریف وہاں آ‌گئے ان کو ہسپتال جانے کا کہا تو وہ نہیں آئیں گے ،میاں صاجب نے کہا مجھے منطور نہیں کہ میں اکیلا آپ کو جیل چھوڑ کر ہسپتال چلا جاوں، ڈاکٹرز نے کہا کہ میاں‌صاحب کو کنوینس کریں کہ وہ ہسپتال جائیں مغرب کے بعد کا وقت تھا میں محسوس کر رہی تھی کہ کچھ ہلچل ہے لیکن کچھ بتایا نہیں جا رہا،

    مریم نواز سے جب تاریخ پوچھی تھی تو انہوں‌نے کہا کہ کیلکولیٹ کر لیں مجھے تاریخ یاد نہیں

    مریم نواز نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان کو ایمرجنسی میں لاہور سے اڈیالہ بلوایا گیا اور کہا کہ میاں صاحب کا ٹیسٹ کروانا ہے، میں نے ایک گھنٹہ لگا کر کنوینس کیا کہ وہ ہسپتال جائٰیں، ڈاکٹر عدنان آ گئے ،میاں‌ صاحب ہسپتال چلے گئے ان کو دو یا تین دن رکھا گیا، وہ مزید بھی رکھنا چاہتے تھے، مجے ان کے بارے میں کوئی خبر نہیں دی جاتی تھی، ایک دن مجھے خبر ملی کہ میاں صاھب واپس آ رہے ہیں جب واپس آئے تو میری دس منٹ کی ملاقات ہوئی، میاں‌صاحب ڈاکٹر کی ہدایات کے باوجود جیل واپس آئے تھے، ان کو میڈیکل سہولیات اپنے آپ دے دی گئیں، ایمرجنسی کی چیزیں مہیا کر دی گئیں میں یہ سوچتی رہی کہ کیا بات ہے، پھر ایک دن معالج نے بتایا کہ میاں صاحب کو اس دن ہارٹ اٹیک ہوا تھا، ہمیں کسی‌ڈاکٹر، جیل کے عملے نے کوئی ریکارڈ نہیں دیا، ڈسچارج سلپ کچھ ہفتے بعد ملی جس میں واضح لکھا ہے کہ میاں صاحب کو ہارٹ اٹیک ہوا، یہ مریض ،لواحقین اور مریض کے معالج کو دیا گیا.

    مریم نواز نے کہا کہ جیل حکام نے بڑی غفلت برتی اگر کچھ نقصان ہوتا تو میری روح کانپ جاتی، نواز شریف کی ہارٹ کی دو میجر سرجریز ہو چکی ہیں،

    مریم نواز نے مزید کہا کہ میاں صاحب کی ایک بڑی شریان 95 فیصد بند ہے،میاں صاحب کو ایک اور بائے پاس کی ضرورت ہے، ان کو ضمانت نہیں دی گئی، میں آئی وٹنس ہوں‌جب وہ ہسپتالوں کے چکر لگا رہے تھے مجھے ہسپتال جانے کی اجازت تھی، کئی ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ ہائی رسک کیس ہے،

    واضح رہے کہ میاں نواز شریف کو 29 جولائی 2018 کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا . نواز شریف کے بائیں بازو اور سینے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کر کے فوری طور پر جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا.

  • سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر ،چور کا چہرہ نظر آنے لگا

    سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر ،چور کا چہرہ نظر آنے لگا

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ رات ہونے ہارڈوئیر کی بڑی دکان پہ ہونے والی چوری کی فوٹیج باغی ٹی ونے حاصل کرلی ۔چونکہ یہ ایک بڑا سٹور تھا اس لئے مالکان نے سیکیورٹی کے لئے کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کررکھے تھے۔
    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور بڑے پرسکون انداز میں ہے ۔فوٹیج میں چور کا چہرہ واضح نظر آرہا ہے۔فوٹیج مقامی پولیس کو بھی مہیا کردی گئی ہے۔تاکہ چور کی شناخت میں آسانی ہو۔پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اگر کس نے اس شخص کو دیکھا ہو یا اس مزکورہ چور کو جانتا ہو تو ہمیں اطلاع دے۔

  • نقب زنی کی واردات،لاکھوں کا نقصان

    نقب زنی کی واردات،لاکھوں کا نقصان

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)میں معروف تاجر کامران کھرل کے ہارڈوئیر سٹور پہ چور رات کو نقب لگا کر لاکھوں روپے کا قیمتی سامان چر کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام کامران کھرل دکان بندکرکے گھر گیا اور جب آج صبح دکان کھولی تو چھت پر سے نقب لگا ہوا تھا اور قیمتی سامان غائب تھا۔واردات کی ایف آئی ار مقامی تھانہ ٹھٹھہ صادق میں درج کروادی گئی ہے جبکہ پولیس اس معاملے میں تفشیش کررہی ہے۔

  • سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انوار کو احتساب عدالت نے نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں عثمان انور کو پیش کیا گیا، نیب نے عدالت سے عثمان انور کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی ،عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو نیب کے حوالے کر دیا اور حکم دیا کہ ملزم عثمان انور کو 6 جولائی کو دوبارہ پیش کیا جائے.

    واضح رہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

  • چوری کی وارداتوں میں ملوث خواتین کا گروہ سرگرم

    چوری کی وارداتوں میں ملوث خواتین کا گروہ سرگرم

    چنیوٹ
    چنیوٹ میں چوری کی وارداتوں میں ملوث خواتین کا گروہ سرگرم چور گینگ کی خواتین نے جیولرز شاپ سے دن دیہاڑے لاکھوں روپے کا سونا غائب کرلیا واقعہ کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی
    تھانہ سٹی کے علاقہ صرافہ بازار میں خواتین چور گینگ کی واردات جیولرز شاپ سے سونا خریدنے کی غرض سے دکان میں داخل ہونے والی خواتین نے دکاندار کو چکما دیتے ہوئے لاکھوں روپے کا سونا جس میں سونے کی انگوٹھیاں بتائی گئی ہیں چور گینگ خواتین چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں جبکہ چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی تاہم پولیس اس گینگ میں ملوث خواتین اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے متاثرہ دکاندار نے ارباب اختیار سے مدد چور گینگ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

  • بس اور موٹر سائیکل رکشہ کے مابین خوفناک تصادم،5افراد جاں بحق،2زخمی

    مظفر گڑھ میں میں بس اور موٹر سائیکل رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے،واقعہ کے خلاف جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے احتجاج شروع کردیا.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید کے قریب بس اور موٹر سائیکل رکشے میں تصادم ہوگیا،ریسکیو کیمطابق حادثے میں رکشے میں سوار 5 افراد جاں بحق اور2 افراد زخمی ہوگئے.ریسکیو کیمطابق حادثہ کراچی سے مانسہرہ جانے والی بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.مرنے والے افراد میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہے.ریسکیو 1122 کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے.دوسری جانب واقعے کیخلاف جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کا میانوالی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا ہے.

  • سودی نظام اللہ و رسول سے جنگ، اسمبلی میں علی محمد خان کا دبنگ خطاب

    سودی نظام اللہ و رسول سے جنگ، اسمبلی میں علی محمد خان کا دبنگ خطاب

    وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں سودی نظام ختم کرکے اسلامی بینکاری شروع کی جائے سودی نظام اللہ رسولؐ سے جنگ ہے اسی لئے ملک ترقی نہیں کرسکتا

    ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

    دہلی، جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پرہندو انتہا پسندوں نے کیا امام مسجد پر تشدد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کیا. وزیر مملکت علی محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا ساتواں موقع ہے کہ میں بجٹ پر بحث کررہاہوں اگر پاکستان کو چلانا ہے تو بنیاد کی طرف واپس آنا ہوگا. پچھلے 60سالوں میں کوئی ایسی حکومت نہیں آئی جس نے ارادہ کرکے غریب کش بجٹ نہ بنایا ہو. جب تک ہم مغرب سے راستہ لیں گے راستہ نہیں ملے گا اللہ رسولؐ سے جنگ نہ کریں قائداعظم کا وژن عوام کو بتائیں قائداعظم نے قرآن اور اقلیتوں کی بھی بات کی ہے قائداعظم کا کردار امانت ہے،علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم نے کہاتھا ہمارا آئین 14سو سال پہلے بن گیاہے اسلام کے سنہری اصولوں کو اپنا کرہی ترقی کرسکیں گے قائداعظم کا یہ فرمان ہم کیوں بھول گئے ہیں سود سے نکلنا آسان نہیں مگر کوشش تو کرسکتے ہیں اسلامی بینکاری کی طرف آئیں گے تو اللہ راستہ دے گا. سٹیٹ بینک کو کہاکہ اسلامی اصولوں پر قوانین بنائیں. پہلی بار مدینہ کی ریاست کی بات کررہے ہیں اس کے لیے علماء راہنمائی کریں.

    برقع، نقاب پر لگائی جائے پابندی، ہندو انتہا پسند تنظیم نے مطالبہ کر دیا

    رام مندر کی تعمیر کیلئے انتہا پسند ہندو تنظیم نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا

    مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

    بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں پر تشدد

     

    علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ماہرین معیشت قائد کے فرمان کو پڑھیں اللہ ورسول کے نام پر ملک بنایا تو نیا نظام بھی بناسکتے ہیں. اللہ پوچھے گا کہ اقتدارِ دیا میرانظام لایا کہ نہیں پوچھے گا. ختم نبوت پر مہر لگا یا اس میں بھٹو اور مفتی محمود کا بھی کردار ہے.اللہ سود کو ختم اور صدقہ کو بڑھتاہے.مسلمان حکمران کے معاملات دیکھے جاتے ہیں نماز روزہ نہیں دیکھا جاتاہے. سود اللہ اور رسولؐ کے ساتھ جنگ ہے. حضرت عمرؓ کا قانون مغرب میں لاگو ہے مغرب میں سود کے خلاف قانون سازی ہورہی ہے. وہ اسلامی بینکاری کی طرف آرہے ہیں. سودی نظام یہودیوں نے دنیا کو غلام بنانے کے لیے بنایاہے.ظلم کے خلاف ہم قاضی کے ساتھ ہوگئے تاکہ اس نظام کو ختم کریں ملک کلمہ پر چلے گا ترقی کے لیے اسلامی بینکاری کی طرف آنا ہوگا سودی نظام سے نکلنا ہوگا.

    محمد اویس

  • دہلی، جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پرہندو انتہا پسندوں نے کیا امام مسجد پر تشدد

    دہلی، جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پرہندو انتہا پسندوں نے کیا امام مسجد پر تشدد

    بھارت میں مودی کی حکومت آنے کے بعد ہندو انتہا پسند ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں ،جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر ہندو انتہاپسندوں نے دہلی کی مسجد کے امام پر قاتلانہ حملہ کر دیا، پولیس نے بھی امام مسجد کا ساتھ دینے کی بجائے ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیا اور حادثے کا مقدمہ درج کر لیا.

    بھارت میں ٹوپی پہننے پر ہندو انتہا پسندوں کا مسلمان نوجوان پر تشدد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی کی ایک مقامی مسجد کے امام مولانا مومن نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ وہ مسجد سے نکل کر مدرسہ کے پاس چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک کار میں کچھ لوگ آئے اور انہوں نے جے شری رام نعرہ لگانے کا کہا انکار پر کار سواروں نے میرے اوپر کار چڑھانے کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا، کار میں تین افراد سوار تھے جنہوں نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا. پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی ہے لیکن مقدمہ مٰیں‌حادثہ لکھا گیا ہے. اس حوالہ سے مولانا مومن کا کہنا ہے کہ حیرانگی کی بات ہے کہ پولیس نے مقدمہ درست درج نہیں کیا،.

    برقع، نقاب پر لگائی جائے پابندی، ہندو انتہا پسند تنظیم نے مطالبہ کر دیا

    رام مندر کی تعمیر کیلئے انتہا پسند ہندو تنظیم نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا

    مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

    بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں پر تشدد

     

    بھارتی ریاست ہریانہ میں ٹوپی پہن کر بازار سے گزرنے والے مسلم نوجوان کو ہندو انتہا پسندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا .اور جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا.