Baaghi TV

Blog

  • ڈی پی او گجرات کا پولیس خدمت مرکز کا اچانک دورہ، شہریوں سے کیا پوچھ لیا۔

    ڈی پی او گجرات کا پولیس خدمت مرکز کا اچانک دورہ، شہریوں سے کیا پوچھ لیا۔

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا خدمت مرکز گجرات کا اچانک دورہ ! تمام کاونٹز کا جائزہ لیا جبکہ خدمت مرکز آئے شہریوں سے خدمت مرکز عملے اور سہولیات کے متعلق دریافت کیا جس پر شہریوں نے عملے اور خدمت مرکز میں فراہم کئے جانے والے ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

  • جنوبی ایشیا میں امن کیسے قائم ہو گا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بتا دیا

    جنوبی ایشیا میں امن کیسے قائم ہو گا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بتا دیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدار تنازعات کے حل مٰیں ہے

     

    آرمی چیف نے کیا عمرہ ادا، سعودی حکومت نے ایسا کام کیا کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیزکے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان امن و استحکام اورترقی کی جانب گامزن ہے، پاکستان میں امن و امان کی اس صورتحال کو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدارتنازعات کے حل میں ہے ،بین الاقوامی تعاون کی بدولت امن کی کوششوں کو مزید آگے بڑھایا جاسکتا ہے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے مزید کہا کہ بہترسکیورٹی صورتحال سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی .

  • کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ویری فیکیشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے سفری اخراجات مقرر

    کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ویری فیکیشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے سفری اخراجات مقرر

    گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا احسن اقدام !کریکٹر سرٹیفیکٹ کی ویری فیکشن پر مامور اہلکاروں میں سفری اخراجات ادا کر دئیے .تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے کریکٹر سرٹیفیکٹ کے تصد یق کے لئے مامور اہلکاروں کے دوردراز علاقوں تک جانا ہوتا ہے جس پر پٹرول کی مد میں کافی خرچہ ہوتا تھا۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے صور تحال دیکھتے ہوئے ویر فیکشن پر مامور اہلکاروں کا الاونس مقر ر کردیا۔۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صر ف کرپشن کا باب بند ہو گا بلکہ ویر فیکشن پر مامور تعینات اہلکار دلجمعی سے فرائض ادا کریں گے۔

  • سیالکوٹ کی معروف لیدر فیکٹری کے سینکڑوں ورکرز کو تنخواہ نہ ملنے پر فیکٹری مالکان کے خلاف روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) سیالکوٹ کی معروف لیدر فیکٹری کے سینکڑوں ورکرز کا فیکٹری مالکان کے خلاف روڈ بلاک کر شدید احتجاج مظاہرین کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے انکو تنخواہیں نہیں دی گئی فیکٹری میں کام کرنے والے سینکڑوں ورکرز نے کہا کہ گزشتہ 3 سے 4 ماہ سے تنخواہوں کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے لیکن کام کروانے میں کسی بھی صورت کمی واقع نہیں ہوئی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے مسئلے پر نظرثانی کی جائے وگرنہ جب تک ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوگا ہم یہ روڈ بلاک رکھیں گے زرائع کے مطابق
    فیکٹری مالکان کا تعلق پاکستان تحریک رہنما سے ہے
    ساہووالہ روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند ہو گئی

  • میثاق معیشت تب ہو سکتا ہے جب وزیراعظم…..خورشید شاہ نے یہ کیا کہہ دیا

    میثاق معیشت تب ہو سکتا ہے جب وزیراعظم…..خورشید شاہ نے یہ کیا کہہ دیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر میثاق معیشت چاہتے ہیں تو خود اپوزیشن سے رابطہ کریں

    ڈیم بنائیں، اس حوالہ سے مجرمانہ غفلت کی گئی، خورشید شاہ کا اسمبلی میں خطاب

    عمران خان بسم اللہ پڑھ کر بھی جھوٹ بولتے ہیں، خورشید شاہ

    انتقامی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کمزورنہیں ہوگی: خورشید شاہ

    حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں،سمندر سے تیل کی بجائے عوام کا تیل نکال دیا .خورشید شاہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ میثاق معیشت کی بات ہو رہی ہے اگر حکومت میثاق معیشت چاہتی ہے تو اپوزیشن تیار ہے لیکن اس کے لئے وزیراعظم عمران خان کو خود اپوزیشن سے بات کرنی پڑے گی. سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سپیکرقومی اسمبلی سے بات کی گئی تو این آر او کا الزام لگا دیا گیا ایسی صورتحال میں عمران خان کے علاوہ کسی کی بات نہیں سنی جائے گی اور کوئی بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہو گا. خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان ڈیل نہیں کرتے،ایک طرف معیشت دوسری طرف این آراوکاالزام لگاتے ہیں ،یہ حکومت کی منفی سوچ ہے

    تباہی کا حصہ نہیں بنناچاہتے: خورشید شاہ

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجٹ اجلاس میں بحث کے دوران میثاق معیشت کی تجویز دی تھی جسے پہلے نظر انداز کر دیا گیا بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مشورے کے بعد وزیراعظم نے میثاق معیشت کی تجویز مان لی .وزیر اعظم عمران خان میثاق معیشت کے لیے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کو تیار ہیں .

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری میثاق معیشت کے لئے تیار ہیں.

  • مظفرگڑھ میں بس اور رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 5افراد جاں بحق 2زخمی

    مظفر گڑھ میں میں بس اور موٹر سائیکل رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے،واقعہ کے خلاف جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے احتجاج شروع کردیا.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید کے قریب بس اور موٹر سائیکل رکشے میں تصادم ہوگیا،ریسکیو 1122کیمطابق حادثے میں رکشے میں سوار 5 افراد جاں بحق اور2 افراد زخمی ہوگئے.حادثہ کراچی سے مانسہرہ جانے والی بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.مرنے والے افراد میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہے.ریسکیو 1122 کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے.دوسری جانب واقعے کیخلاف جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے میانوالی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا ہے.

  • ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کا پری کوارٹر مرحلہ آج شروع ہوگا

    ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کا پری کوارٹر مرحلہ آج شروع ہوگا

    ویمن فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں رواں میگا ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
    میگا ایونٹ میں آج بروز ہفتہ دو پری میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں نائیجیریا کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا جبکہ دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ آسٹریلیا اور ناروے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

    پری کوارٹر فائنل مرحلہ 25 جون کو ختم ہوگا، اس کے بعد میگا ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز 27، 28 اور 29 جون کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ میگا ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 2 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 3 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل ٹاکرہ 7 جولائی کو ہوگا۔

  • اسلام آباد پولیس نے حادثے میں جان لینے والے ملزم کو بھگا دیا، احتجاج کے بعد مقدمہ درج

    اسلام آباد پولیس نے حادثے میں جان لینے والے ملزم کو بھگا دیا، احتجاج کے بعد مقدمہ درج

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایک نہیں بلکہ دو قانون ، امیر زادے نے موٹر سائیکل سوار کو کچلا تو پولیس نے گرفتار ملزم کو بھگا دیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرنے سے وفاقی دارالحکومت کی پولیس انکاری ہے .

    باغ جناح میں درخت گرنے سے پانچ سالہ بچی جاں‌ بحق

    کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ ایف سکس سپر مارکیٹ میں موٹر سائیکل سوار کی لینڈ کروزر کی ٹکر سے موت ہوئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے عوام کی مدد سے گرفتار کو ملزم کو بھگا دیا، اور تھانہ کوہسار کی پولیس نے معاملہ کوختم کروانے کے لئے مدعی پر دباو ڈالا تاہم بعد میں مقدمہ درج کر لیا گیا،.

    لاہور میں خاتون کو قتل کرنیکے بعد اس کی نعش کیسے گھر پہنچائی گئی؟

    لینڈ کروزر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کے بھائی نے پولیس کو درخواست دی ،طارق غفور قریشی ولد عبدالغفور سکنہ راولپنڈی نے ایس ایچ اور تھانہ کوہساراسلام آباد کو کو درخواست دی جس میں کہا گیا کہ "میر ابھائی مسمی ناصر غفور ولد عبدالغفور جو کہ کنگز لے‌آرکیڈ کمپن کے دفتر ایف سکس نز شیل پٹرول پمپ مٰں بطور ایڈمن آفسیر کام کرتا تھا بذریعہ اطلاع معلوم ہوا کہ میرا بھائی مورخہ 21 جون کو سوا تین بجے اپنے دفتر سے نکلا اور سامنے والے یوٹرن پر موٹر سائیکل نمبر آر آءی کے 2645 ہنڈر سی‌ڈی ستر پر سوار تھا اچانک دوسری طرف سے نہایت تیز رفتاری اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے لینڈ کروذر نمبر اے جی ڈبلیو 984 رنگ سفید آئی اور جس نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماری اور گھسیٹتے ہوئے دوسری طرف لے گئی جس سے میرا بھائی شدید زخمی اور موقع پر جاں بحق ہو گیا ،اسی اثنا میں موقع پر چند لوگ اکٹھے ہوئے اور ڈرائیور اور گاڑی کو موقع پر روک دیا، میرے بھائی کے دفتر کے لوگ بھی موقع پر پہنچے ، ڈرائیور نے اپنا نام عباس بتایا ، پولیس بھی موقع پر پہنچی اور گاڑی اور ڈرائیور کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا یہ حادثہ لینڈ کروزر کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا اور میرے بھائی کی موت ہوئی، ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ”

    باغی ٹی وی نے جب متوفی کے بھائی طار ق غفور سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے. وہ اسوقت بھائی کی میت کو غسل دینے میں مصروف تھے اس لیے انہوں نے باغی ٹی وی سے انتہائی مختصر گفتگو کی ہے .

  • افغانستان بمقابلہ بھارت

    افغانستان بمقابلہ بھارت

    ورلڈ کپ کے اٹھائیسویں میچ میں آج افغانستان بھارت کا مقابلہ کرے گی. افغانستان ورلڈ کپ کے 5 میچز کھیل چکی ہے اور سارے ہار چکی ہے. افغانستان کو ایک میچ میں بھی فتح نصیب نہ ہوئی. دوسری جانب بھارت 4 میچز کھیل چکی ہے اور ایک میں بھی شکست نہ ملی. پوائنٹس ٹیبل پر بھارت چوتھے اور افغانستان آخری نمبر پر ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیکھر دھون آج کا میچ بھی نہیں کھیلیں گے مگر روہت شرمہ آج کے میچ میں بھی اچھا کھیل دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں. دونوں ٹیمز کی جانب سے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی. بھارت آج کا میچ بھی جیتنے کے لیے پر عزم ہے.

  • پی ٹی ایم کے اراکین کے پروڈکشن آرڈر کے لئے شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے

    پی ٹی ایم کے اراکین کے پروڈکشن آرڈر کے لئے شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے نااہلی کی وجہ سے دفاع بجٹ میں کمی کر کے ملک کے دفاع کو داو پر لگایا ، چار اراکین اسمبلی گرفتار ہیں جن میں سے دو کے پروڈکشن‌ آرڈ ر جاری نہیں کئے گئے،

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بات نہیں کرنے دیں گےتومسائل پیدا ہوتے رہیں گے چارارکان اس ہاؤس کے گرفتارہیں ،دوکےپروڈکشن آرڈرجاری کئےگئےدوکےنہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کہہ رہی ہےکہ افراط زر13فیصدپرآجائےگا ،آپ کیسے5550کےٹیکس اکٹھے کریں گے؟آمدن اوراخراجات کا فرق50فیصد سےبڑھ گیا ہے،

    سرمنڈاتے ہی اولے پڑ گئے، شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب

    اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف

    قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ 1500 ارب اکٹھا کرنے کے لئے ہر چیز مہنگی کرنی پڑے گی،اس سال سود کے لئے 2900 ارب رکھے گئے اس سال سود کی قرم دفاعی اخراجات سے زیادہ ہے. حکومت نے نااہلی کی وجہ سے دفاع بجٹ میں کمی کر کے ملک کے دفاع کو داو پر لگایا ،شاہد خاقان عباسی نے مزید کہ اکہ حکومت مجموعہ طور پر 400 ارب روہے پر چلتی ہے سودکی رقم میں اضافہ نہ کرتےتوٹیکس بڑھانانہ پڑتے،بجٹ کی حقیقت نمبروں میں چھپی ہوئی ہے،

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے