Baaghi TV

Blog

  • قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی،عدالت میں رٹ دائر

    قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی،عدالت میں رٹ دائر

    کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے خلاف عدالت میں رٹ دائر کر دی گئی،

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے. بلال فاروقی ایڈوکیٹ نے دائر درخواست میں ٹیم میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کرکٹ ٹیم میں مبینہ گروپنگ اور ٹیم سلیکشن کے حوالہ سے تحقیقات کی جائے . درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کوریلو کٹا کہا،وزیراعظم کےبیان کے مطابق پی سی بی اورسلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی،شعیب ملک کی گروپنگ کرنےکی خبریں عام پھربھی سلیکشن سمجھ سےبالاترہے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم میں گروپنگ کرنے والےکھلاڑیوں کےخلاف انکوائری کاحکم دیا جائے، عدالت سے استدعا کی گئ ہے کہ شعیب اختر،راشدلطیف اورمحمدوسیم کوعدالتی معاونت کےلیےطلب کیا جائے ،عدالت سلیکشن کمیٹی سےٹیم سلیکشن کاطریقہ کارطلب کرے.

    واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اب تک پانچ میچ کھیل چکا ہے جن میں سے تین میں پاکستان کو شکست ہوئی، پاکستان نے انگلیڈ سے واحد میچ جیتا جبکہ سری لنکا کے ساتھ میچ کے دوران بارش ہو گئی تھی، انڈیا کے ساتھ میچ میں شکست کے بعد پاکستانی قوم کرکٹ ٹیم سے مایوس ہوچکی ہے .

  • بارہمولہ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

    بارہمولہ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہمولہ میں بھارتی فوج نے ہفتہ کی صبح ایک کشمیری کو شہید کر دیا

    بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے بارہمولہ کے علاقے اوڑی بوجتھالن بونیار میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو شہید کر دیا ہے، سرچ آپریشن میں بھارتی فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا، اس موقع پر علاقہ بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی تھی، بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے لئے ڈرون کا استعمال بھی کیا.

     

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    واضح رہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے نام پر کشمیری نوجوانوں کو شہید کرتی رہتی ہے، سرچ آپریشن کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا جاتا ہے. گزشتہ دنوں بھارت سرکار نے عسکریت پسندوں کے رشتے داروں کو اغوا کر کے معلومات لینے کے بعد انہیں ٹانگ میں گولیاں مار کر چھوڑ دیا تھا.

  • باغ جناح میں درخت گرنے سے پانچ سالہ بچی جاں‌ بحق

    باغ جناح میں درخت گرنے سے پانچ سالہ بچی جاں‌ بحق

    صوبائی دارلحکومت لاہور میں پارک میں کھیلنے والی بچی درخت گرنے سے جاں بحق ہو گئی، پارک میں موجود دیگر افراد نے بھاگ کر جان بچائی

    کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے معرور پارک باغ جناح میں درخت گرنے سے پانچ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی، درخت گرنے کے باعث موقع پر موجود دیگر افراد نے بھاگ کر جان بچائی، نیو چوبرجی کی رہائشی پانچ سالہ حمنا اپنے والدین کے ہمراہ پار ک گئی تھی اور اچانک درخت گرنے کے باعث جاں بحق ہو گئی .

    لاہور میں خاتون کو قتل کرنیکے بعد اس کی نعش کیسے گھر پہنچائی گئی؟

    واضح رہے کہ باغ جناح لاہورمیں ایک تاریخی باغ ہے۔ یہ اس سے پہلے لارنس گارڈن یا لارنس باغ کہلایا کرتا تھا۔ جناح باغ جو 141 ایکڑ کے رقبے پر قائم ہے اس سے پہلے لاہور کے چڑیا گھر میں شامل تھا۔ اب یہاں صرف نباتاتی وسائل ہی دستیاب ہیں۔ یہ پاکستان کے چند انتہائی اہم اور خوبصورت ترین نباتاتی باغات میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس باغ میں تقریباً 150 مختلف اقسام کے درخت، 140 اقسام کی جھاڑیاں، 50 قسم کی بیلیں، 30 قسموں کے یک سمتی درخت اور 100 مختلف قسم کے سرسبز پودوں کی اقسام ہیں۔

    باغ جناح کی دیکھ بھال کے لئے عملہ بھی موجود ہے لیکن درختوں کے حوالہ سے کبھی کسی نے غور نہیں کیا کہ کونسے درخت کی حالت خطرناک ہے یہ کسی آندھی ،طوفان میں گر سکتا ہے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لئے ایسے درخت کو کاٹ دیا جائے، پانچ سالہ حمنا کے درخت گرنے سے موت کا ذمہ دار کون ہے؟

  • دنیا میں تیزی سی بڑھتا ہوا منافع بخش بزنس …. محمد فہد شیروانی

    دنیا میں تیزی سی بڑھتا ہوا منافع بخش بزنس …. محمد فہد شیروانی

    پودوں کو کئی ہزار سالوں سے صحت اور طبی فوائد حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔یہاں تک کہ دنیا کے وہ علاقے جہاں جدید ادویات دستیاب ہیں وہاں بھی دیسی اور روایتی طریقہ علاج کے استعمال میں نہ صرف دلچسپی بڑھ رہی ہے بلکہ اس کو جدید طریقہ علاج پر فوقیت دی جا رہی ہے۔ لوگ "ایلوپیتھک” دوائیاں چھوڑ کر دیسی اور روایتی طریقہ علاج کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا کے 62 فیصد لوگ دیسی طریقہ علاج کا استعمال کر رہے ہیں۔ مارکیٹ میں دیسی ادویات کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے پوری دنیا کی فارماسوٹیکل انڈسڑی اس وقت ہر بل دوائیں بنانے کے لئے مجبور ہو چکی ہے اور تقریباً ہر ملٹی نیشنل فارماسوٹیکل کمپنی کی ہر بل ادویات اس وقت مارکیٹ میں موجود ہیں جو اس بات کا واضح اور منہ بولتا ثبوت ہے دنیا دیسی طریقہ علاج کی طرف واپس لوٹ رہی ہے۔
    "ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن” کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس وقت ہربل ادویات کا بزنس 60 ارب امریکی ڈالرز تک جا پہنچا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کابل میڈیسن آہستہ آہستہ پوری دنیا میں اپنی جگہ بنا چکی ہے اور ہیلتھ فورمز میں اس کو باقاعدہ موضوع بحث بنایا جاتا ہے۔ اس وقت لاکھوں امریکی ڈالرز ہربل ادویات کی ریسرچ پر خرچ کئے جا رہے ہیں ۔ افریقی میں موجود 80 فیصد آبادی اس وقت ہربل ادویات کا استعمال کر رہی ہے ۔
    ہربل اور دیسی طریقہ علاج کی ڈیمانڈ کے سامنے بلین ڈالرز کی فارما انڈسٹری اس وقت لاچار و بے بس نظر آتی ہے۔ "ایلوپیتھک” ادویات کی قیمتوں میں آئے دن ہونے والے ہو شربا اضافے اور اس کے "سائیڈ افیکٹ” لوگوں کو اس سے دور کرتے جا رہے ہیں۔
    ہربل ادویات کا استعمال بڑھنے کی مندرجہ ذیل وجوہات نظر آتی ہیں۔
    – عام ادویات کی نسبت کم قیمت ہونا
    – انتہائی کم مضر اثرات ہونا
    – جسم میں موجود مدافعتی نظام کو فعال کرنا
    – قدرتی طور پر شفایاب ہونا
    – ادویات کا کیمیکل وغیرہ سے پاک ہونا
    "گلوبل ہربل میڈیسن مارکیٹ” کی 2019 میں کی گئی ریسرچ کے مطابق ہربل میڈیسن مارکیٹ عالمی سطح پر سب سے زیادہ مستحکم صنعت بننے کی توقع کی جارہی ہے کیونکہ اس کی گزشتہ سالوں سے اس کے استعمال میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے. تیزی سے بڑھتی ہوئی ہربل میڈیسن کی طلب مارکیٹ میں ترقی کو فروغ دینے میں مدد دے رہی ہے اسی وجہ بزنس ادارے اور بزنس شخصیات کا رحجان ہربل میڈیسن کی پروڈکشن کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اور اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ 2025 تک ہربل میڈیسن کا بزنس دنیا کے اہم ترین بزنس میں شمار ہونے لگے گا ۔

  • کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ

    کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک اور کمسن گھریلو ملازمہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے .پولیس نے بچی کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا

    لاہور میں خاتون کو قتل کرنیکے بعد اس کی نعش کیسے گھر پہنچائی گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ واپڈا ٹاون میں کمسن گھریلو ملازمہ کو شدید تشدد کلا نشانہ بنایا گیا ہے، پندرہ سو روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے والی کمسن ملازمہ کو مالکن نے شدید تشدد کا نشانہ بننایا، بچی کو دو ماہ قبل والدین ملنے کے لئے آئے تو مالکن نے بہانہ بنا کر نہیں ملنے دیا، گزشتہ روز جب والدین اپنی بیٹی کو ملنے آئے تو اس کی حالت خراب دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی، تھانہ ستو کتلہ پولیس نے بچی کو گھر سے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، ملازمہ کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے اور اس کی عمر دس برس ہے. والدین نے بچی پر تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

    واضح رہے کہ چائلڈ ایکٹ کے تحت کمسن بچوں سے کام کروانا قانونی طور پر جرم ہے .اس کے باوجود پاکستان میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں بچے کام کر رہے ہوتے ہیں، والدین غربت کے باعث کمسن بچوں کو کام پر بھیجنے پر مجبور ہیں،یہ پہلا واقعہ نہیں ماضٰ میں کمسن ملازمین پر تشدد کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں ، پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 11 کے تحت چودہ سال سے کم عمر بچے کو کسی کارخانے یا کان یا دیگر پرخطر بھی جگہ ملازمت میں نہیں رکھا جائے گا۔

  • لاہور میں خاتون کو قتل کرنیکے بعد اس کی نعش کیسے گھر پہنچائی گئی؟

    لاہور میں خاتون کو قتل کرنیکے بعد اس کی نعش کیسے گھر پہنچائی گئی؟

    لاہور میں ایک خاتون کو پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک خاتون کو پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا ہے جس کو قتل کرنے کے بعد نعش ملزمان نے ایک کار میں اس کے گھر پہنچائی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے گیٹ پھلانگ کر اندر سے گیٹ کھولا اور کار اندر لے کر آئے جس میں نعش تھی،

    خاتون کا تعلق سیاسی فیملی سے بتایا جا رہا ہے، خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اس کی نعش کو کار میں گھر چھوڑا گیا ہے. کار کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، خاتون کے بارے میں مزید معلومات ابھی تک دستیاب نہیں.

    ابتدائی خبر ہے. مزید تفصیلات ملنے کے بعد خبر کو اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا

  • سینئر فوٹو گرافر حسن جعفری ٹریفک حادثے میں جاں بحق،چار گھنٹے بعد لاش ملی

    سینئر فوٹو گرافر حسن جعفری ٹریفک حادثے میں جاں بحق،چار گھنٹے بعد لاش ملی

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں سینئر فوٹو گرافر ٹریفک حادثے میں جاں‌ بحق ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر فوٹو گرافر حسن جعفری کو مغلپورہ پل کے قریب تیز رفتار کار نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ نہر میں جا گرے، اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پہنچ گئے، صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچی ، ڈی سی لاہور نے موقع کا دورہ کیا ، ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے چار گھنٹے بعد ان کی نعش نہر سے نکالی، حسن جعفری کی عمر 50 برس تھی اور وہ روزنامہ دن کے ساتھ وابستہ تھے، حسن جعفری لاہور پریس کلب اور فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے سینئر رکن تھے،

    صحافتی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حسن جعفری کے اہلخانہ کی امداد کی جائے اور لاہور پریس کلب کے کسی ایک ہال کو حسن جعفری کے نام سے منسوب کیا جائے .حسن جعفری 1995 سے شعبہ صحافت فوٹو گرافر کام سر انجام دے رہے تھے ،ریسکیو حکام نے جب ان کی لاش نہر سے نکالی تو کیمرہ ان کے کندھے پر لٹکا ہوا تھا.

  • امیر قطر آج پہنچیں گے پاکستان، جے ایف 17 تھنڈر دیں گے سلامی

    امیر قطر آج پہنچیں گے پاکستان، جے ایف 17 تھنڈر دیں گے سلامی

    امیر قطر شیخ تمیم بن حماد آج پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حماد آج اسلام آباد پہنچیں گے، ان کا طیارہ شام چھ بجے اسلام آباد کے نورخان ائیر بیس پر لینڈ کرے گا، وزیراعظم عمران خان امیر قطر کا استقبال کریں گے، امیر قطر کی آمد کے موقع پر پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے فضا میں سلامی دیں گے جبکہ انہیں اسلام آباد وزیراعظم ہاوس میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی. امیر قطر کے استقبال کے لئے اسلام آباد کی شاہراہوں پر خیر مقدمی بینر لگائے گئے ہیں، ان کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں.

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد اہم وزراء اور سینئر حکام کے ساتھ پاکستان آئیں گے، پاکستان کے دورہ کے دوران ان کی وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ہو گی، صدر مملکت انہیں پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز دیں گے.ملاقات میں معاشی اشتراک اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کےلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے

  • میثاق معیشت عمران خان نے اسد قیصر کی تجویز قبول کرلی

    میثاق معیشت عمران خان نے اسد قیصر کی تجویز قبول کرلی

    اسلام آباد: پاکستان میں میثاق جمہوریت کے بعد جمہوری ایوانوں میں اب میثاق معیشت کی بازگشت گونج رہی ہے. ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی کوششوں سے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے میثاق معیشت کی پیشکش قبول کرلی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان میثاق معیشت کے لیے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کو تیار ہیں۔ وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے جس میں قانونی، سیاسی اور اقتصادی امور زیر بحث آئے، وزیراعظم نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے میثاق معیشت پر خصوصی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا۔

    اس عظیم قومی مقصد کے لیے اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گےاورخصوصی کمیٹی صرف موجودہ معاشی حالات کا جائزہ لے گی اور حل پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت کو میثاق معیشت کی پیشکش کی تھی جس کو پہلے نظرانداز کیا گیا تھا۔

  • اسلام آباد:پولیس نے فرشتہ کے قاتل گرفتار کرلیے

    اسلام آباد:پولیس نے فرشتہ کے قاتل گرفتار کرلیے

    اسلام آباد:بالآخر اسلام آباد پولیس فرشتہ نامی بچی کے قاتل گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی.پولیس ذرائع کے مطابق 10 سالہ بچی کو ریپ کے بعد قتل کردیا گیا تھا.پولیس نے اس سلسلے میں بہت سی گرفتاریاں بھی کیں تھیں لیکن فرشتہ کے قاتلوں تک پہنچنے میں ناکام رہی.پولیس نے پنجاب فارینزک سائنس ایجنسی کو اس بچی کے ڈی این اے بھی بھیجے تھے جس کے بعد قاتلوں کی گرفتاری میں مدد ملی .یہ ڈی این اے فرشتہ کے کپڑوں سے حاصل کیے گئے تھے. اس سلسلے میں 150 سے زائد مشتبہ افراد کے ڈی این اے لیے گئے تھے .پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ فرشتہ کو قتل کرنے سے پہلے ریپ نہیں کیا گیا تھا.

    پولیس ذرائع کے مطابق قاتل اس بچی کی نعش کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے شہزاد ٹاون کے جنگل میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے.پولیس ذرائع کے مطابق بچی کے ایک قریبی رشتہ دارکو بھی شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا .اس کے علاوہ ان تین پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے جنہوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں سستی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا

    فرشتہ نامی لڑکی 15 مئی کو اچانک لاپتہ ہوگئی تھی .بچی کے باپ گل نبی نے بتایا ہے کہ وہ بچی کے غائب ہونے پر اس تلاش کرنے کی سرتوڑ کوششیں کرتے رہے لیکن ناکام رہے .پولیس نے بھی ہمارے ساتھ کسی قسم کا تعاون کرنے سے انکار کردیا تھا .اسلام آباد سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ہونے والا شخص ہی فرشتہ کا قاتل ہے جس کے خلاف مزید تحقیقات کی جارہی ہیں.

    The girl went missing on May 15, said her father Gul Nabi, adding that they approached the police fearing she had been abducted after they were unable to find her, but the police refused to register an FIR.