Baaghi TV

Blog

  • تھرپارکر میں رواں برس کتنے بچے جاں بحق ہوئے؟ حکومتی بے حسی سامنے‌آ گئی

    تھرپارکر میں رواں برس کتنے بچے جاں بحق ہوئے؟ حکومتی بے حسی سامنے‌آ گئی

    سندھ کے علاقہ تھر پارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے. سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کی وجہ سے 5 بچے آج دم توڑ گئے ہیں. ایک رپورٹ کے مطابق رواں ماہ یعنی جون کے بیس دنوں میں 50 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ رواں برس یعنی اس سال کے ابتدائی ساڑھے پانچ ماہ میں 388 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں. سرکاری طبی مرکز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے اور جو ادویات دستیاب ہیں وہ اس نوعیت کی نہیں کہ جلد اثر دکھا پائیں۔

    گزشتہ برس سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا تھا تاہم کمیشن کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارکردگی سامنے نہیں آ سکی۔وزیراعظم عمران خان نے بھی سندھ کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے تھر پارکر کے باسیوں کے لئے صحت کارڈ کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک صحت کارڈ فراہم نہ کئے جا سکے. تھر پارکر میں بچوں کی اموات جاری ہیں.

    واضح رہے کہ تھر پارکر میں قحط سالی کے بعد فلاح انسانیت فائونڈیشن نے واٹر پروجیکٹ کے تحت تین ہزار سے زائد واٹر پروجیکٹ تھر پارکر میں مکمل کئے ہیں جن میں ہینڈ پمپ اور کنویں ہیں، فلاح انسانیت فائونڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالروف ہیں ، فلاح انسانیت فاونڈیشن کے رفاہی کاموں کے باوجود حکومت پاکستان نے ان پر پابندی لگا دی ہے. ایف آئی ایف تھرپارکر سندھ میں سولر سسٹم کے ذریعہ ٹیوب ویل چلا رہی ہے۔ جہاں ریت اڑتی تھی وہاں کھیت آباد اور فصلیں اگ رہی ہیں ،فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے تھر پارکر میں دوصحت کے مراکز پر بھی کام جاری تھا .

    سندھ کی حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کا کہنا ہے کہ تھرپارکر ایک دور دراز اور پسماندہ علاقہ ہے، جہاں زیادہ تر لوگ گاوٴں میں رہتے ہیں۔ اس علاقے میں غربت بہت ہے اور پانی، بجلی، تعلیم سمیت صحت کی سہولیات بہت کم ہیں۔

  • امریکیوں کی آدھی آبادی اب اپنے اخراجات پورے نہیں کر سکتی

    امریکیوں کی آدھی آبادی اب اپنے اخراجات پورے نہیں کر سکتی

    امریکہ میں نصف کے قریب شہری اب اپنے اخراجات پورے نہیں‌کر سکتے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی شہریوں کا لائف سٹائل اب تیزی سےتنزل کا شکار ہو رہا ہے .لوگ اپر کلاس سے مڈل کلاس کی طرف منتقل ہو رہے ہیں .نصف سے زائد آبادی اپنے روز مرہ کے اخراجات پورے نہیں کرسکتے

    امریکی شہری اب اپنے ہاؤس رینٹ ، خواراک ،بچوں کی پرورش ، بچوں کی تعلیم پر آنے والے اخراجات کی وجہ سے پریشان کا شکار ہیں.51 ملین امریکی اپنے اخراجات پورے نہیں‌کر سکتے ان کے اخراجات آمدنی سے کم ہیں.16 ملین غربت کا شکار ہیں

  • آصف زرداری کے ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی

    آصف زرداری کے ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی

    سابق صدر آصف زرداری کے ریمانڈ میں گیارہ دن کی توسیع کر دی گئی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    نیب نے عدالت سے آصف زرداری کا 15 دن کا ریمانڈ مانگا تو آصف زرداری نے عدالت سے کہا کہ سر ایک ہی دفعہ 90 دن کا ریمانڈ دے دیں. عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے ،عدالت نے آصف زرداری کو 2 جولائی کو پھر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے

    بجٹ پاس نہیں ہوتا تو حکومت فارغ ہو جاتی ہے، عدالت کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی ہے، آصف زرداری کواحتساب عدالت کےجج ارشد ملک کےروبرو پیش کیا گیا، نیب پراسیکیوٹرسردارمظفرعباسی کی جانب سےآصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، آصف زرداری کی جانب سے لطیف کھوسہ نےبھی وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا ،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردارمظفرعباسی نےعدالت کوتفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا ،

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

    آصف زرداری سے اب تک ہونے والی تفتیش کی پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کرنے لگے تو آصف زرداری رپورٹ کا متن سننے روسٹرم پرآگئے جس پر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ کیا زرداری صاحب کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ یہ سننا چاہتے ہیں کہ کون کون سی باتیں نیب کوپتا چل چکی ہیں،زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ نہیں، یہ صرف سننا چاہتے ہیں جوان کے بارے میں لب کشائی کی جارہی ہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم کچھ گھڑنہیں رہے بلکہ تفتیش میں سامنے آنے والی باتیں بتا رہے ہیں،دوران تفتیش زرداری نے مفرورملزم ناصرعبداللہ سے قریبی تعلق کوتسلیم کیا ہے،زرداری نے یہ تسلیم نہیں کیا کہ ناصرعبداللہ ان کا فرنٹ مین ہے،زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ملزم ناصرنے اپنے بیان میں کہا کہ آصف زرداری کوجانتا ہوں مگرکوئی مالی لین دین نہیں،کسی شخص کوجاننا کوئی جرم نہیں ہے،نیب نے آصف زرداری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے.

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

  • پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار،نیول چیف کا اعلان

    پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار،نیول چیف کا اعلان

    پاکستان نیوی کے چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اکستان نیوی وارکالج لاہور میں کورس کے شرکااور فیکلٹی ممبران سے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے پاکستان نیوی سے متعلق اپنے وژن اور پاکستان نیوی کے منصوبوں پرروشنی ڈالی،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے آئیڈیالوجی آف پاکستان کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا. ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے حالات میں میری ٹائم سیکٹر کو مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے،پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اورہمہ وقت تیار ہے، گوادر بندرگاہ سے بے پناہ سمندری وسائل جڑے ہیں .

  • امریکی صدر نے جنگ کا حکم دے دیا تھا. اہم خبر

    امریکی صدر نے جنگ کا حکم دے دیا تھا. اہم خبر

    ایران کے ڈرون گرانے پر امریکی صدر نے جنگ کا حکم دے دیا تھا جسے آخری مرحلے پر واپس لے لیا گیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. روسی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے جب امریکی ڈرون طیارہ گرایا تو اس کے رد عمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخصوص اہداف پر سرجیکل سٹرئیک کا حکم دے دیا تھا جسے آخری لمحوں میں واپس لے لیا تھا.اس میٹینگ میں کانگرس کے آفیشلز اور سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے جنہوں نے اس جارحیت سے پیدا ہونے والے نتائج سے آگاہ کیاتھا.
    واضح رہے کہ ایران نے آج آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرایا تھا اور اس حوالے سے کمانڈر پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکہ کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے پر جنگ کیلیے تیار ہیں۔ دوسری طرف اب امریکہ نے بھی ایران کی طرف سے ڈرون گرائے جانے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ ڈرون ایرانی نہیں بلکہ بین الاقوامی فضائی حدود میں تھا۔

  • بجٹ پاس نہیں ہوتا تو حکومت فارغ ہو جاتی ہے، عدالت کے ریمارکس

    بجٹ پاس نہیں ہوتا تو حکومت فارغ ہو جاتی ہے، عدالت کے ریمارکس

    سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ سیشن سے زیادہ اہم سیشن کیا ہونا ہے بجٹ پاس نہیں ہوتا توحکومت فارغ ہو جاتی ہے

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن‌آرڈر کے‌ خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی. سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈراسمبلی کےکس سیشن کے لیے جاری کیے گئے، جسٹس مامون الرشید نے ریمارکس دئے کہ بجٹ سیشن سے زیادہ اہم سیشن کیا ہونا ہے بجٹ پاس نہیں ہوتا توحکومت فارغ ہو جاتی ہے ،حکومت نئی یا پرانی نہیں ہوتی حکومت حکومت ہوتی ہے،

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

    درخواست گزار نے کہا کہ شہباز شریف جن کی کمرمیں درد ہے اسمبلی میں 3 گھنٹے کھڑے ہوکرتقریر کرتے ہیں،آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرزکیلیے قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں ،آصف زرداری 24 منٹ اسمبلی میں بیٹھےچیمبرمیں ملاقاتیں کرتے رہے ہیں،جس پر عدالت نے کہا کہ ممبرجب تک سیشن میں بحث نہیں سنتا تواپنی رائے کا اظہارکیسے کرسکتا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اسمبلی میں اپنی تقریرکے بعد اجلاس سے چلے گئے،عدالت نے کہا کہ پہلے یہ فیصلہ ہونا ہے کہ درخواست قابل سماعت ہے بھی کہ نہیں، آپ قانون کے بارے میں بات کریں،سیاسی معاملات پربات نہ کریں،جن کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے وہ ابھی ملزم ہیں،ابھی وہ ایک ملزم ہے مجرم نہیں، ہمیں دیکھنا ہے کہ اس کے حقوق کیا ہیں

    واضح رہے کہ آصف زرداری پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کے منی لانڈرنگ کا الزام ہے ،آصف زرداری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے گرفتار کیا تھا، دس جون کو گرفتار کرنے کے بعد ان کا دس روزہ ریمانڈ لیا گیا تھا، قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے لئے اپوزیشن کے احتجاج کے بعد آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کئے گئے ہیں، گزشتہ روز آصف زرداری نے قومی اسمبلی میں بھی خطاب کیا.

  • پاکستانی ٹیم ہمیشہ ڈاؤن ہو کر اٹھی ہے: محمد حفیط

    پاکستانی ٹیم ہمیشہ ڈاؤن ہو کر اٹھی ہے: محمد حفیط

    پاکستان کی بد ترین پرفارمنس پر محمد حفیظ نے بیان دیا ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے خود کو دیکھ کر ہم پر دباؤ سے زیادہ ہم کو دکھ ہے لیکن اگر ہسٹری کو دیکھا جائے تو پاکستانی ٹیم ہمیشہ ڈاؤن ہو کر ہی اٹھی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کہتے ہیں کہ پوری ٹیم کم بیک کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے اس لیے قوم سے اپیل ہے کہ ہمیں سپورٹ کرتے رہیں. ہم نے اگلے چار میچ جیتنے کا کوئی پلان نہیں بنایا. ہم صرف اگلے میچ کی تیاری کر رہے ہیں جو 23 جون کو جنوبی افریقہ کے ساتھ انگلینڈ کے شہر لورڈز میں ہونے والا ہے.

    جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ کی پریکٹس میں کوئی کمی نہیں چھوڑ رہے. ٹیم کا حصہ ہونے کے ناطے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ شعیب ملک کے ساتھ پوری ٹیم پر اعتماد ہے. پچھلے پانچ میچز میں اچھا کھیل نہیں پیش کر سکے لیکن ہم ایک نیا سفر شروع کریں گے. کوشش کر رہے ہیں انشا اللہ کامیاب بھی ہوں گے.

  • مودی سرکار نے سید علی گیلانی کو کتاب میلے میں شرکت سے روک دیا

    مودی سرکار نے سید علی گیلانی کو کتاب میلے میں شرکت سے روک دیا

    بھارت سرکار نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو کشمیر یونیورسٹی میں منعقدہ کتاب میلے میں شرکت سے روک دیا

    مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ طرز کے حملے کا ہائی الرٹ،بھارت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سرکار نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو کشمیر یونیورسٹی میں ہونے والے کتاب میلے میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی، سید علی گیلانی کو کشمیر یونیورسٹی کے طلبا نے دعوت دی تھی کہ وہ کتاب میلے میں‌بطور مہمان خصوصی شرکت کریں، سید علی گیلانی نے طلبا کی دعوت قبول کی تھی لیکن بھارت سرکار نے انہیں کتاب میلے میں شرکت کی اجازت نہیں دی. مقامی انتطامیہ نے سید علی گیلانی کو آج جمعہ کی صبح پیغام دیا کہ وہ اپنے گھر سے باہر نہیں نکل سکتے .

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    واضح رہے کہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو 2010سے حیدر پورہ میں واقع ان کی رہائش گاہ میں بھارت سرکار نے انہیں نظر بند رکھا ہوا ہے، مختلف اوقات میں‌صرف تین ماہ ان کی نظربندی ختم کی گئی، سید علی گیلانی کو جمعہ کی نماز بھی مسجد میں پڑھنے کی اجازت نہیں دی جاتی.

    بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

    بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

  • 100 بیماریوں کا ایک ہی حل …  محمد فہد شیروانی

    100 بیماریوں کا ایک ہی حل … محمد فہد شیروانی

    قدیم ترین چینی طریقہ علاج کے مطابق پاؤں کے نیچے 100 کے قریب Acupressure Points (ایکوپریشر پوائنٹ) ہوتے ہیں۔ جن کو دبانے اور مساج کرنے سے انسانی اعضاء صحت یاب ہوتے ہیں۔ اس کو Foot Reflexogy
    کہا جاتا ہے۔پاؤں کو مخصوص جگہ سے دبانے اور مساج کرنے سے 100 مختلف قسم کی بیماریوں کا علاج بغیر آپریشن اور دوائی کے کیا جا سکتا ہے۔اس طریقہ علاج کے حیران کن مثبت نتائج کی وجہ سےاس وقت عموماً پوری دنیا میں پاؤں کی مساج تھراپی سے مختلف بیماریوں کا نہ صرف علاج کیا جارہا ہے بلکہ اس سے اعضاء کو بھی ٹھیک کیا جا رہا ہے۔
    مغلیہ دور سلطنت میں خود کو صحتمند اور چست رکھنے کا راز بھی تاریخ کی کتابوں میں ملتا ہے۔
    وہ راز بالکل آسان نہایت مختصر ، ہر جگہ اور ہر شخص کے لئے کرنا بہت آسان ۔کوئی سا بھی تیل سرسوں یا زیتون وغیرہ پاؤں کے تلوؤں اور پورے پاؤں پر لگائیں خاص طور پر تلوؤں پر تین منٹ تک دائیں پاؤں کے تلوے اور تین منٹ بائیں پاؤں کے تلوے پر رات کو سوتے وقت مالش کرنا کبھی نہ بھولیں ، اور بچوں کی بھی اسی طرح مالش ضرور کریں ساری زندگی کا معمول بنا لیں پھر قدرت کا کمال دیکھیں۔
    میرے رشتے کے نانا 90 سال کے ہو چکے ہیں۔ وہ گاؤں میں رہتے ہیں اور ساری زندگی سے کھیتی باڑی کر رہے ہیں۔ ان کی نہ کمر جھکی، نہ جوڑوں میں درد، نہ سر درد، نہ دانت ختم ، ایک بار ان سے ان کی صحت کا راز دریافت کیا تو بتانے لگے کہ مجھے ایک حکیم نے مشورہ دیا تھا کہ سوتے وقت اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگا لیا کرو۔ بس یہی عمل میری شفاء اور فٹنس کا ذریعہ ہے۔
    لہذا روزانہ رات کو پاؤں پر مالش کے عمل کو اپنا چاہیے تاکہ ہم بھی صحت مند و چست وتوانا زندگی بسر کر سکیں

  • ریاستی اداروں کے خلاف مغلضات بکنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    بہاولپور پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مغلضات بکنے اور غلط الفاظ استعمال کرنے والے ذوالقرنین شیخ کے خلاف FIR درج کرلی گئی۔ایف آئی آر تھانہ کوتوالی میں درج کی گئی اور ملزم کو جامع مسجد الصادق بہاولپور کے قریب ایک دوکان سے گرفتار کر لیا گیا۔