Baaghi TV

Blog

  • پاکستان افغانستان میں قیام امن  کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا. ملیحہ لودھی

    پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا. ملیحہ لودھی

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کو افغان مذاکراتی عمل میں پاکستانی کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہ کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی کامیابی کے لیے پاکستان پر امید ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کو افغان مذاکراتی عمل میں پاکستانی کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی کامیابی کے لیے پاکستان پر امید ہے.
    انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں امن کے حصول کی حمایت کی ہے.عالمی برادری نے بھی پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے.قیام امن کی کوششوں کو درپیش چیلنجز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا.

    ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ ہم طالبان،افغان حکومت،تمام شراکت داروں کوبذریعہ مذاکرات دیرپاامن قائم کرتےدیکھناچاہتےہیں.افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان اور خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے.پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ افغانستان کے مسائل کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں ہے،

  • جمعہ کو بلوچستان ایک بار پھر لہو لہو، ڈیرہ بگٹی میں دھماکا

    بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں دھما کہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کے علاقہ پیر کوہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکا مقامی ہوٹل میں ہوا، دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی حکام موقع پر پہنچے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، مقامی ہوٹل میں ہونے والے دستی بم دھماکے سے 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. سیکورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے.

    واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جمعہ کو دہشت گردوں نے وار کیا تھا. مسجد میں دھماکے سے ایک شخص امام مسجد جاں بحق جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوئے تھے.

  • آر پی او سرگودھانے ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میانوالی میں کرائم میٹنگ کی

    آر پی او سرگودھانے ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میانوالی میں کرائم میٹنگ کی

    میانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی ) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا سید خرم علی نے میانوالی کا دورہ کیا۔ آر پی او سرگودھانے ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میانوالی میں ضلع ہذا کے جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔ ڈی پی اومیانوالی نے ضلع کے کرائم سے متعلق بریفنگ دی۔ آر پی او سرگودھا نے دوران میٹنگ تمام تھانوں کے زیر تفتیش مقدمات، کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی اور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات اور درخواستوں کوجلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔ آر پی او سرگودھا نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔ تمام افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں خاص کر قتل و ڈکیتی کے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ ملزمان اشتہاریوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں کی جائیں، پرانے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں بناکر انکو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور دوران ریڈ پولیس ملازمین کو بلٹ پروف جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ریڈ سے پہلے ریڈنگ پارٹی کو مکمل بریف کیا جائے. انہوں نے مزید کہا کہ ملزم اشتہاریوں کی گرفتاری میں سستی اور کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل لائی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کلچر کو بہتر بنایا جائے اور فرنٹ ڈیسک,خدمت کاؤنٹر پر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ سائلین کو فوری انصاف مہیا کیا جائے اور بلاوجہ تھانوں کے چکر نہ لگوائیں۔ ناکہ بندی پوائنٹس پر شہریوں کے ساتھ اپنا رویہ مثبت رکھیں.

  • عمران خان ایک ہی دفعہ قوم سے معافی مانگیں اور گھر جائیں، مریم اورنگزیب

    عمران خان ایک ہی دفعہ قوم سے معافی مانگیں اور گھر جائیں، مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ایک ہی دفعہ قوم سے معافی مانگنے کا خطاب کریں اور گھر جائیں،

    وزیراعظم کا قوم سے خطاب رات کے اندھیرے میں چلانے کا ذمہ دار کون، فردوس عاشق نے بتا دیا

    وزیراعظم کے خطاب کے نشر ہونے میں غلطیوں کا ذمہ دار کون، بحث جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے متوقع خطاب سے قبل رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا نالائق اورووٹ چور وزیراعظم سے اعتماد اٹھ چکا ہے ،عمران خان ایک ہی دفعہ قوم سے معافی مانگنے کا خطاب کریں اور گھر جائیں، مریم نواز نے مزید کہا کہ ووٹ چور،سیلیکٹڈ، نالائق، جھوٹےوزیراعظم کی ایمنسٹی اسکیم فیل ہو گئی ہے،علیمہ باجی، جہانگیرترین، فیصل واوڈا30جون تک مزید غیرقانونی اثاثے ڈکلیئرکریں، مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ علیمہ باجی، جہانگیرترین، فیصل واوڈاعمران خان کو تنگ نہ کریں ان کی بات سنیں،

    چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان 100خطاب کر لیں عوام مزید آپ کے جھانسے میں آنے والی نہیں ہے،عوام چوروں ، جھوٹوں اور نالائقوں کو ٹیکس نہ دینے کا حتمی فیصلہ کر چکی ہے،عمران خان کے وہی گھسے پٹے ترلے منتوں والے خطاب سے عوام بور ہو گئی ہے،

    وزیراعظم بیوی بچوں اور بہنوں کے اثاثے قوم کے سامنے لائیں، مریم اورنگزیب

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے‌ آج جمعہ کو قوم سے خطاب کرنا ہے.

    گزشتہ دو ہفتے میں وزیراعظم دو بار قوم سے خطاب کر چکے ہیں.

  • ڈرون کہاں گرایا گیا ،امریکا کے دعوے سے ایران پریشان

    ڈرون کہاں گرایا گیا ،امریکا کے دعوے سے ایران پریشان

    امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کے ہاتھوں نشانہ بننے والا امریکی ڈرون بین الاقوامی فضائی حدود میں تھا، ایرانی علاقے میں نہیں تھا ۔اس کے ہمارے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

    ایرانی حکومت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔امریکی صدر جمعرات کے روز وائٹ ہاؤس میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ان سے جب صحافیوں نے پوچھا کہ اب امریکا کا کیا ردعمل ہوگا تو وہ یوں گویا ہوئے:’’ آپ یہ ردعمل دیکھیں گے۔‘‘

    صدرٹرمپ نے ایران کے اقدام کو ایک بڑی غلطی قرار دیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا امکان موجود ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران نے شاید غلطی سے امریکا کا ڈرون مار گرایا ہے۔

    امریکی صدر نے اس معاملے پر کشیدگی کوبڑھاوا دینے کے بجائے صورت حال کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ہے اور کہا کہ ’’میں یہ نہیں جان سکاہوں کہ یہ واقعہ ارادی طور پر ہوا ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’’میں یہ محسوس کرتا ہوں ،یہ ایک غلطی ہے۔یہ جس کسی نے غلطی کی ہے،اس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا‘‘۔

    اس موقع پر جسٹن ٹروڈو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے پر تشویش لاحق ہے۔

  • جمعہ کے روز منشا بم کو ملی عدالت سے خوشخبری

    جمعہ کے روز منشا بم کو ملی عدالت سے خوشخبری

    منشا بم اور اس کے 2 بیٹوں کی عدالت نے تمام مقدمات میں ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں‌ رہا کرنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے منشابم اوراس کے 2 بیٹوں کی تمام مقدمات میں درخواست ضمانت منظورکر لی. منشا بم پر سات مقدمات دائر تھے جن میں سے 4 مقدمےجوہرٹاؤن اور 3 ٹاؤن شپ پولیس نےدرج کررکھے ہیں،ملزمان پرشہریوں کے گھروں اورپلاٹوں پرقبضے کا الزام ہے ،سیشن عدالت لاہورنے منشابم اور 2بیٹوں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا.

    واضح رہے کہ منشا بم کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس کا اصل نام ملک منشا کھوکھر ،باپ کا نام حکیم علی کھوکھرہے،اس پر 1982ء میں زمین پر قبضے کا پہلا مقدمہ بنا۔ منشا بم پر 36برس کے دوران 70سے زائد مقدمات درج ہوئے لیکن وہ ہر مقدمے کے بعد پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر سامنے آیا ۔منشا بم پر زمینوں کے قبضے کا الزام ہے.
    گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے منشا بم اور ان کے چار بیٹوں کےشناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا ،

  • ایران سے کوئی جنگ نہیں‌چاہتا، سعودی عرب

    ایران سے کوئی جنگ نہیں‌چاہتا، سعودی عرب

    سعودی وزیر مملکت برئے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ایران کےساتھ کوئی جنگ نہیں چاہتا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی پر سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ایران کےساتھ کوئی جنگ نہیں چاہتا.
    ایران آبنائے ہُرمز کو بند کرتا ہے تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کے جارحانہ کردار کی وجہ سے صورت حال بہت سنگین ہو چکی ہے۔

    عادل الجبیر نے ایران کو مخاطب کرکے کہا:’’ جب آپ بین الاقوامی جہاز رانی میں رخنہ ڈالیں گے تو اس کے توانائی کی سپلائی پر اثرات مرتب ہوں گے ،اس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر بھی اثرات ہوں گے، تیل کی بڑی ہوئی قیمتیں عالمی معیشت کو بھی متاثر کریں گی اور یوں اس سے دنیا میں کم وبیش ہر شخص ہی متاثر ہوگا‘‘۔

    انھوں نے ایران کے پڑوسی ملک عراق پر اثرات کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب انھیں کم سے کم کرنے کے لیے کام کررہا ہے اور بغداد کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے۔

  • بلیک لسٹ میں ڈالنے کی  بھارتی کوشش پاکستان نے نا کام بنا دی

    بلیک لسٹ میں ڈالنے کی بھارتی کوشش پاکستان نے نا کام بنا دی

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے 3 اہم ممالک کا تعاون حاصل کرکے بھارتی کوشش ناکام بنا دی

    تفصیلات کے مطابق کامیاب پاکستان نے سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ترکی، چین اور ملائیشیا کی حمایت حاصل کرلی جس کے بعد پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے امکانات معدوم ہوگئے اور یوں بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔

    فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے یا نہ ڈالنے سے متعلق حتمی اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 36 ممالک پر مشتمل ایف اے ٹی ایف کے چارٹر کے مطابق کسی بھی ملک کا نام بلیک لسٹ میں نہ ڈالنے کے لیے تین ممالک کی حمایت لازم ہے۔ پاکستان وہ حمایت حاصل کر چکا ہے.
    واضح رہے کہ پاکستان کو گزشتہ برس جون میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں اس وقت شامل کیا گیا تھا جب پاکستان اس عالمی ادارے کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق مطمئن نہ کر سکا تھا۔

    اس سے قبل پاکستان 2012 تا 2015 تک گرے لسٹ کا حصہ رہ چکا ہے۔
    گزشتہ سال پیرس میں منعقدہ اجلاس میں امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کی تھی۔

  • آصف زرداری کا جسمانی ریمانڈ مکمل،آج عدالت پیش کیا جائے گا

    آصف زرداری کا جسمانی ریمانڈ مکمل،آج عدالت پیش کیا جائے گا

    سابق صدر آصف زرداری کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کو نیب حکام آج احتساب عدالت میں پیش کریں گے. عدالت نے گزشتہ سماعت پر آصف زرداری کا دس روزہ ریمانڈ دیا تھا، آج دس روز پورے پونے پر نیب حکام آصف زرداری کو عدالت لے کر جائیں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

    زرداری کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

     

     

    واضح رہے کہ آصف زرداری پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کے منی لانڈرنگ کا الزام ہے ،آصف زرداری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے گرفتار کیا تھا، دس جون کو گرفتار کرنے کے بعد ان کا دس روزہ ریمانڈ لیا گیا تھا، قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے لئے اپوزیشن کے احتجاج کے بعد آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کئے گئے ہیں، گزشتہ روز آصف زرداری نے قومی اسمبلی میں بھی خطاب کیا.

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

  • مارکیٹ کمیٹیوں میں ہر ماہ مارکیٹ فیسوں کے لاکھوں روپے خردبرد ہونے کا انکشاف

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ کی مارکیٹ کمیٹیوں میں ہر ماہ مارکیٹ فیس کے لاکھوں روپے خرد برد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے حکومت پنجاب کو ملنے والی ایک رپورٹ پر محکمہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ کی ٹیم نے فیس کی خردبرد کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور ضلع شیخوپورہ کی مریدکے مانانوالہ فاروق آباد نارنگ منڈی صفدر آباد اور شیخوپورہ سٹی کی مارکیٹ کمیٹیوں کے سیکرٹریوں اور انسپکٹروں کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے جبکہ رمضان المبارک کے دوران سستی اشیاء رمضان بازاروں میں فروخت کرنے کے لئے سامان کی خریداری میں بھی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے چاول اور گندم کی ہر بوری پر دو روپے مارکیٹ فیس مقرر کی ہوئی ہے جس سے مارکیٹ کمیٹیوں کی ماہانہ آمدن لاکھوں روپے ہونی چاہیے اور یہ رقم منڈیوں کو اپ گریڈ کرنے پر خرچ کی جانی چاہیے مگر ضلع شیخوپورہ میں گزشتہ دس بارہ سال سے مارکیٹ کمیٹی فیس فلور مل مالکان اور آڑھتیوں کی ملی بھگت سے خردبرد کی جا رہی ہے اور مارکیٹ کمیٹیوں کے کئی انسپکٹر اس ضلع میں نامی اور بے نامی کروڑوں روپے کی غیر منقولہ املاک کے مالک بن چکے ہیں